Baaghi TV

Category: شوبز

  • فیروز خان اداکارہ حرامانی کے لئے کیا محسوس کرتے ہیں؟

    فیروز خان اداکارہ حرامانی کے لئے کیا محسوس کرتے ہیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی کے لیے کہنا ہے کہ انہیں حرا مانی سے بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی : فیروز خان نے حال میں اپنی بہن، اداکارہ حمیمہ ملک کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر احسن خان کے شو”ٹائم آؤٹ ود احسن ” میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے جہاں اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق باتیں کی وہیں دوسرے فنکاروں کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    شو کے دوران میزبا ن کی جانب سے پوچھے گئے حرا مانی سے متعلق سوال پر فیروز خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حرا مانی کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا ہے پھر بھی وہ حرا مانی کے ساتھ بہت اُنسیت رکھتے ہیں، انہیں حرا مانی سے بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔

    فیروز خان کا کہنا تھا کہ حرا مانی بہت صاف دل کی صاف دل کی کچی سی سادہ اور کھری اداکارہ ہیں، وہ بناوٹی بالکل بھی نہیں ہیں اور نہ بناوٹی بننے کی کوشش کرتی ہیں۔

    فیروز خان کے شادیوں کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

    اس پر شو کے میزبان احسن خان کا بھی کہنا تھا کہ جب کوئی ایکٹر بنتا ہے بہت زیادہ اسے شہرت ملتی ہے تو وہ اتراتا ہے میں مشہور اداکار ہوں لیکن حرا میں ایسا کچھ نہیں ہے-

    اس دوران حمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ ہاں بالکل حرا مانی مشہور اداکارہ ہونے کے سبب بھی نخرے نہیں کرتیں، وہ عوام کے دلوں میں رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کو بہت اہمیت دیتی ہیں، وہ اداکارہ ہونے پر اتراتی نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ اس ی شو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں فیروز خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل کعتے ہوئے ایک سے زیادہ شادیاں کرنی چاہیئےاداکار کے اس بیان پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا-

    ہمیں نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیے فیروز خان

  • سوشل میڈیا صارفین نے انوشے عباسی کو پاکستانی کترینہ کیف قرار دیا

    سوشل میڈیا صارفین نے انوشے عباسی کو پاکستانی کترینہ کیف قرار دیا

    مداحوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ انوشے عباسی کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی حالیہ ایک تصویر پر پاکستان کی کترینہ کیف قرار دے دیا ہے-

    باغی ٹی وی: انوشے عباسی نے فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ کافی حد تک بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی ہم شکل لگ رہی ہیں ۔

    انہوں نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں تصویر سے متعلق سوال کیا کہ آپ کیا کہتے ہیں ؟

    اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا جبکہ ان کے مداحوں نے ان کی یہ تصویر دیکھ کر انہیں بالی ووڈ معروف کترینہ کیف کا ہم شکل قرار دے دیا ۔

    صارفین کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ فوٹو دیکھنے پر وہ انہیں کترینہ کیف لگیں جبکہ کچھ صا رفین نے انہیں پاکستانی کترینہ کیف قرار دیا –

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر حرامانی ، ژالے سرحدی اور سمانتھا سٹیفن نے بھی رد عمل دیتے ہوئے تعریف کی-

    جبکہ ایک خاتون ناقد صارف کو انوشے نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ممی نے انہیں کچھ سکھایا ہی نہیں اور نہ ہی ان کی گھر میں کوئی سنتا یے ا سلئے یہ یہاں سوشل میڈیا پر آ کر دوسرے لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کرتی ہیں-

    اداکارہ نے ژالے سرحدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معذرت انہیں اس خاتون کو ڈیل کرنا پڑا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل انوشے عباسی کو کئی مرتبہ فوٹو شوٹ اور لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا –

    انوشے عباسی کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا

    سوشل میڈیا پر انوشےعباسی کے بولڈ فوٹو شوٹ کے چرچے

  • حریم شاہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    حریم شاہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے برائیڈل شوٹ کی کچھ دلکش ویڈیوز اورhttps://www.instagram.com/p/CQRMWlFlnMM/?utm_medium=copy_link تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا https://www.instagram.com/p/CQW5rR0hvan/?utm_medium=copy_linkہے کہ حریم شاہ نے سُرخ جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا جس میں ٹک ٹاک سٹار دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

    حریم شاہ نے اپنی ان ویڈیوزhttps://www.instagram.com/p/CQRJ8mLnaBr/?utm_medium=copy_link پر بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر مختلف پنجابی اور انڈین گیت https://www.instagram.com/p/CQRNLW2nBlw/?utm_medium=copy_linkبھی لگائے۔

    حریم شاہ نے ولیمے کی دُلہن کا بھی لباس زیب تن کیا جو کہ کوٹ سٹائل گِرے رنگ کا جوڑا تھا۔

    حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کی ویڈیوز کو ناصرف ٹک ٹاک بلکہ انسٹاگرام پر بھی بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ دوسری حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے جس کا ٹریلر ریلیز کیا گیاتھا-

    ’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائے گی-

    ویب سیریز ’راز‘ کے 55 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ ’راز‘ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹریلر سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

    حریم شاہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے https://login.baaghitv.com/amp/hareem-shah-k-bridal-photo-shoot-k-charchey/چرچے

  • سارہ خان اور فلک شبیر نے والدین بننے کی تصدیق کر دی

    سارہ خان اور فلک شبیر نے والدین بننے کی تصدیق کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ سارہ خان نے حاملہ ہو نے کی تصدیق کر دی-

    باغی ٹی وی : اداکارہ سارہ خان اور معروف گلوکار فلک شبیر کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش کی چہ مگوئیاں رواں برس اپریل سے جاری تھیں اور اب سارہ خان اور فلک شبیر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی پوسٹس میں اس خوشخبری کی تصدیق کردی۔

    رواں برس اپریل میں فلک شبیر کی جانب سے اہلیہ کی ویڈیوز شیئر کی گئیں، جن میں اداکارہ کوطبیعت خرابی کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ سارہ خان کو کن مسائل کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جبکہ کچھ میڈیا رپورٹس میں ان کے منیجر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اداکارہ کو ٹائیفائیڈ ہوا تھا۔

    بعدازاں فلک شبیر کی ایک انسٹاگرام اسٹوری بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے ایک حاملہ خاتون اور ان کے شوہر کی گرافکس تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ یہی تعلقات کی خوبصورتی ہے۔

    تاہم اب انسٹاگرام پر یک شوبز پیج پر فلک شبیر اور سارہ خان کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں سارہ علی خان کو ہلکا پھلکا کام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے مذکورہ ویڈیو میں سارہ خان کو قدرے ڈھیلے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس سے شائقین نے اندازہ لگایا کہ وہ امید سے ہیں-

    آخر کار اب سارہ خان اور فلک شبیر نے مداحوں کا انتظار ختم کراتے ہوئے ​تصدیق کردی ہے کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

    سارہ خان نے انسٹاگرام پر فلک شبیر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت کا ترجمہ بھی لکھا اور لکھا کہ ‘الحمداللہ ہمارے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    دوسری جانب گلوکار نے بھی اسی کیپشن کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کیں۔

    جس کے بعد سے مداحوں کی جانب سے جوڑی کو مبارکباد دینے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ جوڑی نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا تھا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا اور وہ 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے

  • موسیقی کا عالمی دن ،لوگوں کو امن اور محبت کی زنجیر میں باندھنے کی ایک خوبصورت کوشش

    موسیقی کا عالمی دن ،لوگوں کو امن اور محبت کی زنجیر میں باندھنے کی ایک خوبصورت کوشش

    دنیا بھر میں آج موسیقی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی :اس دن کو منانے کا آغاز انتیس سال پہلے سن 1981 میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے ہوا۔ چند ہی سال میں یہ دن ایشیائی ممالک سمیت پوری دنیا میں منایا جانے لگا موسیقی کا عالمی دن دنیا بھر میں بسنے والے لوگوں کو موسیقی کے ذریعے امن، محبت اور بھائی چارے کی زنجیر میں باندھنے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔

    ہزاروں سال پرانے آثار قدیمہ سے آلات موسیقی کا برآمد ہونا، جو زیادہ تر پتھروں سے بنائے گئے، اس بات کا ثبوت ہے کہ موسیقی کی تاریخ نسل انسانی جتنی ہی پرانی ہے۔

    برصغیر میں موسیقی کی روایت بہت پرانی ہے اس فن نے مغلیہ دور سے بہت پہلے عروج حاصل کر لیا تھا۔ امیر خسرو کے بعد تان سین اور بیجو باورا، کے ایل سہگل اور مختار بیگم سے ماضی قریب تک سینکڑوں کلاسیک گائیک اس فن کے امین بنے کلاسیکل موسیقی کے علاوہ غزل، گیت، فوک اور پلے بیک سنگنگ وغیرہ بھی یہاں کے لوگوں میں انتہائی مقبول ہے-

    موسیقی روح کی غذا بھی سمجھی جاتی ہے، امیر خسرو، تان سین، نصرت فتح علی خان، نازیہ حسن سمیت متعدد گلوکاروں نے فن موسیقی کو بام عروج تک پہنچایا۔

    قیام پاکستان کے بعد موسیقی کے شعبہ میں نصرت فتح علی خان، نور جہاں، مہدی حسن، فریدہ خانم، اقبال بانو، خورشید بیگم، غلام علی، پرویز مہدی، احمد رشدی اور مسعود رانا جیسے ناموں نے لازوال گیت تخلیق کیے اور گائے اور اپنے سُریلے گیتوں سے کروڑوں افراد کو اپنا دیوانہ بنایا۔

    کلاسیکی موسیقی کے خوبصورت رنگوں میں ٹھمری، دادرہ، کافی اور خیال گائیکی کا ذکر کبھی بھی شام چراسی، پٹیالہ، گوالیار اور قصور گھرانوں کے بنا مکمل نہیں ہو سکتا۔

    فوک موسیقی میں عالم لوہار، شوکت علی، ریشماں، پٹھانے خان، عابدہ پروین، سائیں اختر، عارف لوہار اور دیگر نے اس فن کو بام عروج پر پہنچایا جبکہ غزل گائیکی کا ذکر مہدی حسن، فریدہ خانم، اقبال بانو، خورشید بیگم، غلام علی اور پرویز مہدی کے بغیر ادھورا ہے۔

    موسیقی کی ایک اور جہت قوالی بھی ہے جس کا سب سے درخشاں ستارہ استاد نصرت فتح علی خان ہیں، غلام فرید صابری اور عزیز میاں سمیت کئی دوسرے قوالوں نے بھی اپنی گائیکی سے دنیا بھر میں اپنے مداح پیدا کیے۔

    پاکستان میں پوپ موسیقی کے آغاز کا سہرا نازیہ حسن کے سر ہے جنہوں نے 80 کی دہائی میں اپنے گانوں سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔جبکہ موجودہ دور میں پوپ موسیقی میں علی ظفر، عاطف اسلم، عمیر جسوال اور مومنہ مستحسن وغیرہ مقبول نام ہیں۔

    ہندوستان میں لتا منگیشکر، محمد رفیع، کشور کمار اور مکیش جیسے گلوکار موسیقی کی دنیا میں دھوم مچاتے رہے اور ان کے گائے ہوئے گیت برسوں بعد بھی بالکل تازہ محسوس ہوتے ہیں۔

    موجودہ عہد پاپ اور دیگر جدید طرزِ موسیقی کا ہے جس پر امریکہ و برطانیہ کے گلوکار چھائے ہوئے ہیں جس میں مائیکل جیکسن لیڈی گاگا، جسٹن بیبر اور کیٹی پیری جیسے سنگرز شامل ہیں جنھیں دنیا بھر میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے۔

    تُرک ڈراموں سے ہماری ڈرامہ انڈسٹری بہت بہتر ہوئی ہے سمیع خان

    نیوزی لینڈ : کرائسٹ چرچ کی مساجد پر بننے والی فلم کا تنازعہ، وزیراعظم جیسنڈا کا…

  • رونالڈو کے بعد کرینہ بھی پانی کی اہمیت بتانے لگیں، اپنی مقبول فلم کا ڈائیلاگ شئیر کر دیا

    رونالڈو کے بعد کرینہ بھی پانی کی اہمیت بتانے لگیں، اپنی مقبول فلم کا ڈائیلاگ شئیر کر دیا

    پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بھی پانی کی اہمیت بتانے لگیں۔

    باغی ٹی وی : ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ہنگری کیخلاف میچ سے قبل پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جب پریس کانفرنس کرنے کیلئے آئے تو ان کے سامنے کاربونیٹڈ ڈرنگ کوکاکولا کی دو بوتلیں رکھی ہوئی تھیں۔

    رونالڈو نے کچھ لمحے ان بوتلوں کو دیکھا اور پھر دونوں کو اٹھاکر ایک طرف رکھ دیا، پھر فٹبالر نے نیچے سے پانی کی بوتل اٹھائی اور سامنے رکھ لی اور یہ بھی کہا کہ ’کوکا کولا نہیں پانی، رونالڈو کے چند سیکنڈ کے اس عمل سے کوکا کولا کمپنی کوحصص کی قیمتوں میں کمی سے 4 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔


    رونالڈو نے اس طرح لوگوں کو سافٹ ڈرنک کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی تھی کہ یہ تمام ڈر نکس انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک ہوتی ہیں اور پانی انسانی جسم اور صحت کے لیے کتنا ضروری ہے۔ رونالڈو کے اس عمل کو پوری دنیا میں بہت سراہا گیا تھا۔

    رونالڈو نے کوک کی بوتلیں پریس کانفرنس کے میز سے ہٹائیں تو کمپنی کو کتنے اربوں کا نقصان ہوگیا

    تاہم اب حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اپنی 2007 میں ریلیز ہونے والی مقبول ترین فلم ’جب وی میٹ‘ کے سین کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھ میں پانی کی بوتل پکڑ کر کہہ رہی ہیں ’کولا، سوڈا سب اپنی جگہ پر ہیں، پر پانی کا کام پانی ہی کرتاہے‘۔

    کرینہ نے یہی لائن اپنی انسٹا اسٹوری میں بھی لکھی اور لوگوں کو پانی کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کیا۔

    دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو کے اس عمل کے بعد فرانسیسی مسلم فٹبالر پال پوگبا نے بھی یوروکپ فٹبال ٹورنامنٹ کے میچ کی پریس کانفرنس میں بئیر کی بوتل کو کیمرے کے سامنے سے ہٹا دیا تھا۔

    خیال رہے کہ کوکاکولا یورو کپ 2020 کا آفیشل اسپانسر پارٹنر ہے اور فٹبال کے تقریباً تمام ٹورنامنٹس میں بڑا اسپانسر ہوتا ہے۔ اس حوالے سے یورو کپ 2020 کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو پریس کانفرنس کے موقع پر کوکا کولا اور پانی دونوں فراہم کیے جاتے ہیں اب یہ کھلاڑیوں کی مرضی ہے کہ وہ کسے پسند کرتے ہیں۔

    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور گول کر کے اہم سنگ میل عبور کر لیا

  • صنم سعید نے محب مرزا سے شادی کر لی ؟

    صنم سعید نے محب مرزا سے شادی کر لی ؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

    باغی ٹی وی :دونوں ورسٹائل اداکار صنم سعید اور محب مرزا ایک ساتھ کئی پراجیکٹس میں کام کرچکے ہیں جن میں ڈراما سیریل ’فراق‘، ’دیدن‘ اس کے علاوہ فلم ’بچانا‘ اور ’عشرت میڈ ان چائنا‘ شامل ہیں۔

    ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق محب مرزا اور صنم سعید دونوں ہی پہلے سے شادی شدہ تھے لیکن دونوں نے اپنے اپنے پارٹنرز سے طلاق لے لی ہے۔ محب مرزا نے اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کے ساتھ شادی کی تھی دونوں کی ایک خوبصورت بیٹی ہے تاہم شادی کے 14 برس بعد دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں فرحان حسن کے ساتھ شادی کی تھی جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں تاہم انہوں نے بھی کچھ اختلافات کی وجہ سے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

    دوسری جانب صنم سعید اور محب مرزا کی سابق اہلیہ آمنہ شیخ آپس میں بہترین دوستیں تھیں۔ دونوں نے ایک ساتھ فلم ’کیک‘ میں کام کیا تھا اور اس فلم کے بعد دونوں کی بہت اچھی دوستی ہوگئی تھی۔

    لیکن اب دونوں نے ہی ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا ہےجبکہ محب مرزا اور صنم سعید نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو کیا ہوا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کرلی ہے جس کی وجہ سے آمنہ شیخ اور صنم سعید کی دوستی میں دراڑ آگئی ہے۔

    دوسری جانب حال ہی میں ایک آن لائن شو کے دوران ایک صارف نے شو کی میزبان سے اس بارے میں سوال پوچھا کہ کیا صنم سعید اور محب مرزا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں؟ –

    جس کے جواب میں شو کی میزبان نے جواب دیا، شاید ان دونوں نے شادی کرلی ہے کیونکہ میں نے بھی اڑتی اڑتی خبر سنی ہے کہ صنم سعید اور محب مرزا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں لیکن ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی ان دونوں نے اس بارے میں کوئی بیان جاری کیا ہے۔

  • ارطغرل غازی سے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کاشف ضمیر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ارطغرل غازی سے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کاشف ضمیر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    لاہور: ماڈل ٹاؤن کورٹس کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان کے ساتھ مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کاشف ضمیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے کاشف ضمیر کا چہرہ ڈھانپ کر انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست جمع کرائی تھی۔

    جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے سی آئی اے کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کو کاشف ضمیر کو 21 جون کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    خیال رہے کہ سی آئی اے نے 17 جون کو کاشف ضمیر کو ترک اداکار کی شکایت پر گرفتار کیا تھا جنہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کے لیے ان کا غلط استعمال کیا۔

    ترکش ایمبیسی کی جانب سے شکایت کا لیٹر محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا۔آئی جی پنجاب کے حکم پر شکایت پرمقدمہ درج کر کے ملزم کاشف ضمیر کو گرفتار کیا گیاہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ برانڈ کی شوٹنگ کے لئے انجین التان کو پاکستان بلوایا۔یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے انجین التان کو طے کردہ رقم ادا نہیں کی گئی انجین التان کی ٹیم کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم کاشف ضمیر نے ایگریمنٹ کینسل کر دیا۔

    مقدمہ درج ہونے پرسی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لئے نشتر کالونی کے علاقہ میں چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا جبکہ ملزم کے قبضے سے نیلی لائٹ والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے ایک اور مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا ہے-

    سی آئی اے نے کاشف کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ میں مزید رجسٹرڈ کیسز کو ٹریس کیا، جس سے ان کا عادی جعلساز ہونا ثابت ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان دوزیتان 2 روزہ دورے پر گزشتہ سال 10 دسمبر کو پاکستان کے شہر لاہور پہنچے تھے۔

    التان دوزیتان نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر لاہور پہنچے تھے، دورے کے دوران انہوں نے کاشف ضمیر کی چوہدری ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے ساتھ معاہدے بھی کیے تھے اور مذکورہ کمپنی نے انہیں اپنا سفیر بھی مقرر کیا تھا۔

    جس کے کچھ روز بعد یہ خبریں گردش کرنا شروع ہوئیں کہ ترک اداکار کو پاکستان بلانے والے کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم ہے اور 8 مقدمات میں ملوث ہےبعدازاں فروری میں انجین التان دوزیتان نے چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے مینجنگ ڈائریکٹر کاشف ضمیر کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔

    انگین التان دوزیتان کی پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ کاشف ضمیر نے طے کی گئی مدت کے باوجود معاہدے کے کسی بھی شرائط کو پورا نہیں کیا اور اسی لیے ہم نے یکطرفہ طور پر معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

    ارطغرل غازی کے پیسے نہ دینے اوردھوکادینے پرٹک ٹاکرکاشف ضمیرگرفتار

  • ودیا بالن نے بالی ووڈ میں مردوں کی حکمرانی کیخلاف آواز بلند کر دی

    ودیا بالن نے بالی ووڈ میں مردوں کی حکمرانی کیخلاف آواز بلند کر دی

    معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے بالی ووڈ میں مردوں کی حکمرانی کے خلاف آواز اٹھائی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن نے اپنے کیرئیر کا آغاز سنجے دت کے ساتھ فلم ’پرینییتی‘ سے کیا جس پر انہیں فلم فئیر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا بھارتی اداکارہ ودیا بالن کا شمار بالی ووڈ کی بولڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے-

    تاہم متعدد فلمز میں ان کے متنازع کردار کے باعث انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے لیکن ودیا بالن نے ہر طرح کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے تمام کرداروں کو بخوبی نبھایا۔

    بھارتی حکام نے کنگنا رناوت کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کیوں کیا؟

    رپورٹ کے مطابق ایک انٹریو میں ودیابالن کا کہنا تھا کہ اداکاری کے آغاز پر مجھے صنفی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا تھا مجھے یہاں تک کہا گیا تھا کہ فلم میں آپ کے مقابل اداکار نے شوٹنگ کے لیے تاریخ دیدی ہیں لہذا اب آپ کو اسی حساب سے اپنے کام کو مینج کرنا پڑے گا۔

    بھارتی ٹی وی شوز کرائم پیٹرول اور ساودھن انڈیا کی دو اداکارئیں ڈکیتی کے الزام میں…

    اداکارہ نےکہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم روزانہ ہی صنفی امتیاز جیسی صورتحال سے گزرتے ہیں، صرف مردوں کی طرف سے نہیں بلکہ خود خواتین کی جانب سے دوسری خواتین کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے-

    انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے مردانہ حاکمیت کی ذہنیت رکھنے والے افراد کے لیے خواتین پر اپنی اجارہ داری کو قائم رکھنا انتہائی ضروری ہے اور ہم سب بھی اس عمل میں گھرے ہوئے ہیں اسی وجہ سے اس سوچ سے آسانی سے چھٹکارہ پانا بہت مشکل ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے صنفی امتیاز کا آج بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے میں اکتاہٹ کا شکار ہوجاتی ہوں تاہم پہلے کے مقابلے میں یہ کم ہے میں روزانہ اپنے ارد گرد دیکھتی ہوں کہ لوگ صنفی امتیاز کا سامنا کررہے ہوتے ہیں تاہم بہت سے لوگوں کو تو یہ بھی نہیں معلوم ہوتا کہ وہ کچھ غلط کہہ رہے ہیں۔

    اکشے کمار کی فلم ’پرتھوی راج‘ ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار

  • عائز ہ خان کی پسندیدہ بالی ووڈ فلم کون سی ہے؟

    عائز ہ خان کی پسندیدہ بالی ووڈ فلم کون سی ہے؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بالی ووڈ فلم ‘ہم دل دے چکے صنم‘ کو اپنی پسندیدہ فلم قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : عائزہ خان نے اس فلم کے 22 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر گردش کرتے ٹرینڈز میں حصہ لیا اور سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ بے حد پسند ہے اور یہ فلم ہمیشہ سے ان کی پسندیدہ رہی ہے۔

    عائزہ خان نے انسٹا گرام پر اپنے حال ہی میں آن ایئر ہونے والے مقبول ترین ڈرامے ’’چپکے چپکے‘‘ کے آخری سین کی ایک تصویر شیئر کی اور اپنی پوسٹ میں ایشوریہ رائے بچن، سلمان خان اور سنجے لیلا بھنسالی کو ٹیگ کیا اس کے علاوہ انہوں نے ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور ’ ہمیشہ سے میری پسندیدہ فلم‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ان کے ڈرامے کا یہ سین بالی ووڈ فلم ’ہم دل دے چکے‘ صنم کے ایک گانے سے متاثر تھا، جسے ایشوریا رائے اور سلمان خان پر فلمایا گیا تھا۔

    اپنے ڈرامے ’’چپکے چپکے‘‘ میں عائزہ خان نے نہ صرف ایشوریا کی طرح لباس زیب تن کیا تھا بلکہ ان کے چہرے کے تاثرات بھی بہت حد تک وہی تھے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کو 22 برس مکمل ہوئے ہیں اس فلم میں اداکار اجے دیوگن، سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور سنجے لیلا بھنسالی اس فلم کے ہدات کار تھے اور یہ بلاک بسٹر فلم تھی-