Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ میرا کی ٹک ٹاک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    اداکارہ میرا کی ٹک ٹاک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے-

    باغی ٹی وی : میرا جی نے ٹک ٹاک پر لیجنڈری اداکار عرفان خان کی فلم ’لائف آف پائی‘ کے ڈائیلاگ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کالی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔

    ویڈیو میں عرفان خان کہتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ آخر میں سب کچھ جانے دینے کا نام ہی زندگی ہے، سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب آپ کو الوداع کہنے کا وقت نہیں ملتا۔

    انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’خدا حافظ‘ لکھا۔

    دوسری جانب اداکارہ نے اپنی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کی کیپشن میں مداحوں سے کہا کہ وہ بتائیں یہ خوبصورت ڈائیلاگ کس نے لکھا ہے-

    جس پر مداح عرفان خان کا نام لکھتے ہوئے میرا جی کی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ میرا ٹک ٹاک پر اکثر و بیشتر اپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جو دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوتی ہیں-

  • میں سلمان خان  کو سڑک پر لے آؤں گا اس نے اس بار غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے          کمال آر خان

    میں سلمان خان کو سڑک پر لے آؤں گا اس نے اس بار غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے کمال آر خان

    بھارتی فلمی تجزیہ کار اور اداکار کمال آر خان المعروف کے آر کے کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے اس بار غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان المعروف ’کے آر کے‘ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس پر کمال آر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کو فلم ’رادھے‘ پر میرے تجزیے نے بہت متاثر کیا اس لیے انہوں نے میرے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

    دوسری جانب سلمان خان کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ تجزیہ نگار کمال آر خان کے خلاف مقدمہ فلم ’رادھے‘ کے تجزیے پر نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے اپنی متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان کی این جی او ’BeingHuman‘ پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے ساتھ ساتھ سلمان خان پر بھی کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں جس بنا پر ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے-

    اس سے قبل کے آر کے نے متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان سے مقدمہ واپس لینے کی اپیل کی اس دوران انہوں نے سلمان خان سے جان چھڑانے کے لیے ان کے والد سلیم خان سے بھی متعدد مانگی اور یہ وعدہ کیا کہ وہ آج کے بعد سلمان خان کی کسی فلم پر اپنا تجزیہ پیش نہیں کریں گے –

    تاہم اپنی کوشش میں ناکامی کے بعد کے آر کے نے پینترا بدل دیا اور اب وہ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔


    کے آر کے نے اپنی حالیہ ٹوئٹ میں سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’وویک اوبرائے، جان ابراہم یا پھر گلوکار اریجیت سنگھ بیچارے سیدھے لڑکے ہیں، لیکن اس بار تم نے غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے۔

    کے آر کے نے متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان کا کرئیر چوپٹ کر کے ان کو سڑک پر لانے اور ان کا مقابلہ کرنے کی دھمکیاں دیں کمال نے کہا جو سوشانت کے ساتھ ہوا وہ اب کسی کے ساتھ نہیں ہوگا-

    سلمان خان نے معروف فلمی تجزیہ نگار کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا

  • عمران عباس مسلسل شادی کی خبروں پر شدید برہم

    عمران عباس مسلسل شادی کی خبروں پر شدید برہم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس نے مسلسل شادی کی خبروں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : عمران عباس نے اپنی شادی کی خبروں سے تنگ آکر فیس بک پر طویل کیپشن کے ساتھ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

    عمران عباس گزشتہ چند ماہ سے سوشل میڈیا پر شادی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں کی زد میں ہیں یوٹیوبرز لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے آئے دن ان کی شادی کسی نا کسی ساتھی اداکارہ کے ساتھ کرواکر جعلی تصاویر وائرل کررہے ہیں۔

    اشنا شاہ اور عمران عباس نے اپنی شادی کے اسکینڈل کو مزید مذاق بنا دیا

    یوٹیوب پر ویڈیوز بنانے والوں نے عمران عباس کی علیزے شاہ، صبور علی اور اُشنا شاہ کے ساتھ شادی کی افواہیں پھیلائی تھیں جس کی انہیں وضاحت دینا پڑی جب کہ اب عمران عباس کو یوٹیوبرز کی جانب سے عروہ حسین کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔

    فیس بک پر جاری پیغام میں اداکار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘علیزے، صبور اور اشنا کے بعد اب عروہ حسین ، یا یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے کوئی اور کام نہیں ہے، جنوری 2021 سے اب تک میری چوتھی شادی کروادی ہے انہوں نے-

    انہوں نے پوچھا ’یار ان بلاگرز کو کوئی اور کام نہیں ہے کیا؟ یا یہ سمجھتے ہیں مجھے شادیوں کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ہے؟

    اداکار نےمزید پوچھا کہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کیخلاف کیا ہم کوئی ایکشن نہیں لے سکتے؟

    عمران عباس نے لکھا کہ کسی خاتون اداکارہ کا ساتھی اداکار یا دوست کے ساتھ یوں نام جوڑنا انتہائی شرمناک ہے۔

    انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ایسے تمام یوٹیوب چینلز کو ان سبسکرائب کریں، بلاگر اور سوشل میڈیا پیجز کو فالو کرنا ترک کریں تاکہ یہ لوگ بھی مزہ چکھ سکیں۔

    دوسری جانب اداکارہ اشنا شاہ نے عمران عباس کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا کہ ‘کبھی کبھی ہم ایسی باتوں پر ہنستے ہیں لیکن یہ ہمیشہ مزاحیہ نہیں ہوتا’۔

    اشنا نے کہا یہ خبریں ہماری فیملی کے واٹس ایپ گروپ میں آتی ہیں جو کافی پریشان کن اور مصیبت میں ڈال دینے والی ہوتی ہیں، آپ لوگ کیا یہ سب روک نہیں سکتے؟-

    اشنا شاہ اور عمران عباس نے شادی کر لی ؟

  • مایا علی کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

    مایا علی کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مایا علی کی اسپتال کے بیڈ سے مریضوں کا نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیے اور ماسک پہنے ایک مایا علی کی قریبی دوست اور معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین کی جانب سے شیئر کی گئی ہے-

    انسٹاگرام اسٹوری پر فائزہ ثقلین نے مایا کی تصویر شئیر کی مگر ناسازیِ طبیعت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا-

    تاہم فائزہ ثقلین نے مایا کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    دوسری جانب اداکارہ مایا علی کی جانب سے طبیعت ناسازی کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر تاحال کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔

    مایا علی اپنی ہی اداکاری کی ویڈیو دیکھ کررو پڑیں

    زندگی ایک بار ملتی ہیں اسے بھر پور طریقے سے جینا چاہیئے مایا علی

    مایا علی کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

  • ٹک ٹاک کی ایک اور جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک

    ٹک ٹاک کی ایک اور جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک

    ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی ایم جے احسن اور ڈاکٹر مدیحہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر تین ملین سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ڈاکٹر مدیحہ خان نے اپنے قریبی دوست اور ٹک ٹاک پر 2.6 ملین فالوورز کے ساتھ دلچسپ انداز میں اداکاری کرنے والے محمد احسن شفقت سے گزشتہ روز نکاح کیا۔

    ٹک ٹاک اسٹار ڈاکٹر مدیحہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سفید رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر احسن نے بھی اہلیہ کے لباس کے رنگ سے ملتی جلتی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔

    مدیحہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! میں اب مسز احسن بن گئی ہوں۔ساتھ ہی اپنے نکاح کے دن کی تاریخ بھی درج کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’تصویر پر سب ماشاءاللّہ کہیں۔

    دوسری جانب ٹک ٹاکر محمد احسن شفقت نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور مدیحہ کے نکاح کے خاص دن کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کی دُلہن گھونگھٹ ڈالے بیٹھی ہیں اور احسن محبت بھری نظروں سے اُنہیں دیکھ رہے ہیں۔

    احسن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حضرت محمد ﷺ کی حدیث لکھتے ہوئے ’الحمداللّہ‘ لکھا۔

    نکاح کی تقریب میں ٹک ٹاک جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب سمیت ربیکا خان و دیگرٹک ٹاک اسٹارز نے بھی شرکت کی۔

    اس سے قبل ڈاکٹر مدیحہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈھولکی کی دلکش ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس میں انہوں نے پیلے رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے۔

    دونوں کے مداح اور قریبی ساتھی ان کیلئے مبارکبادیں اور نیک خواہشات کا اظہارکررہے ہیں۔

  • امیتابھ  بچن سنی لیون کے پاس پہنچ گئے:کروڑوں روپے لگاکرمقصد پالیا

    امیتابھ بچن سنی لیون کے پاس پہنچ گئے:کروڑوں روپے لگاکرمقصد پالیا

    ممبئی :امیتابھ بچن سنی لیون کے پاس پہنچ گئے:کروڑوں روپے لگاکرمقصد پالیا،اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے 31 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا اپارٹمنٹ خرید لیا۔

    رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے ممبئی کے پوش علاقے میں ڈپلیکس اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی رقبہ 5184 اسکوائر فٹ ہے جبکہ اس اپارٹمنٹ کی قیمت 60 ہزار بھارتی روپے فی اسکوائر فٹ ہے۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اپارٹمنٹ ایک پوش علاقے کے پروجیکٹ میں 27 ویں اور 28 ویں منزل پر موجود ہیں۔ امیتابھ اپارٹمنٹ کی اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 62 لاکھ بھارتی روپے بھی جمع کراچکے ہیں۔

    اس اپارٹمنٹ کے ساتھ انہیں 6 گاڑیوں کی پارکنگ بھی دی گئی ہے جبکہ اس پروجیکٹ میں اداکارہ سنی لیون اور دیگر اداکاروں کے بھی اپارٹمنٹ موجود ہیںرپورٹس کے مطابق اسی کمپلیکس میں سنی لیون نے 16 کروڑ بھارتی روپے میں اپارٹمنٹ مارچ میں خریدا تھا۔

  • اداکارہ جیا علی نے ایک بڑے بزنس مین سے شادی کرلی

    اداکارہ جیا علی نے ایک بڑے بزنس مین سے شادی کرلی

    لاہور:اداکارہ جیا علی نے ایک بڑے بزنس مین سے شادی کرلی ،اطلاعات کے مطابق معروف اداکارہ جیا علی بزنس مین عمران ادریس کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    اداکارہ کی شادی کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ جیا علی اور ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمران ادریس کی نکاح کی تصاویر گردش کرتی رہیں۔

    وائرل تصاویر میں اداکارہ کو نکاح نامے پر دستخط کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دیگر تصاویر میں جیا علی کو عمران ادریس کے ہمراہ عروسی لباس میں مسجد کے باہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے اپنے نکاح کے روز وائٹ اور گولڈن رنگ سےمزین خوبصورت غرارہ زیب تن کیا جب کہ ان کے شوہر کو گولڈن شیروانی پہنے دیکھا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے 48برس کی عمر میں شادی کی۔

  • منشا پاشا اور بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کی مشابہت کے چرچے

    منشا پاشا اور بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کی مشابہت کے چرچے

    پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا کو مداحوں نے بھارتی اداکارہ نوجوان اداکارہ سارہ علی خان کے مشابہہ قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : منشا پاشا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جواب دیئے-

    اسی دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ انہیں یہ پیغام موصول ہوا کہ آپ پاکستان کی سارہ علی خان ہیں۔

    اس کے جواب میں جواب میں منشا پاشا نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا ہاں مگر میں نے اپنے لیے ایسی بات کافی بار سُنی ہے۔

    رمشا خان نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کا انداز اپنا لیا

    جبکہ ایک صارف نے کہا کہ منشا کیوں بھارتی اداکارہ کی مشابہہ ہو بلکہ سارہ ہو گی انڈیا کی منشا پاشا ساتھ ہی مداح نے اداکارہ منشا سے اپنی محبت ا اظہار بھی کیا-

    اس کے جواب میں منشا پاشا نے خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ آپ مداح اتنی مٹھاس کہاں سے لے آتے ہیں-

    ایک مداح نے پوچھا آپ کو وائن پسند ہے یا بئیر، جس پر اداکارہ نے کہا میرا نام منشا ہے نشا نہیں احمق ،

    واضح رہے کہ منشا پاشا رواں سال 11 اپریل کو سماجی کارکن جبران ناصر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں منشا پاشا نے کئی ڈاموں کے ساتھ فلم ’چلے تھے ساتھ‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ‘لال کبوتر’ میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    دوسری جانب سارہ علی خان معروف بھارتی اداکار سیف علی خان اور سابق نامور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی اور بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں-

    پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم کے انوشکا شرما کے ساتھ مشابہت کے چرچے

    خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب پاکستانی اداکاروں کے بھارتی اداکاروں کے ساتھ مشابہت کے چرچے ہوں اس سے قبل رمشا خان اور ایمن سلیم کی بھی بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ مشابہت کے چرچے رہے ہیں-

  • فلم ،مرڈر، میں کام کرنے کیوجہ سے میرے کردار پر تہمت لگائی گئی     ملکہ شراوت

    فلم ،مرڈر، میں کام کرنے کیوجہ سے میرے کردار پر تہمت لگائی گئی ملکہ شراوت

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملکہ شراوت کا کہنا ہے کہ ان کی باکس آفس پر سپر ہٹ فلم مرڈر میں کیے گئے ان کے بولڈ سین پر انھیں اخلاقی طور پر تقریباً قتل ہی کردیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ ملکہ شراوت کا کہنا تھا کہ مرڈر فلم میں بولڈ سینز کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا رہا تھا تاہم اب فلم بینوں کے خیالات اداکاروں کے حوالے سے بدل رہے ہیں ان میں تبدیلی آرہی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ افلم مرڈر میں کام کے بعد ان کے کردار پر تہمت لگائی گئی، اور انھیں ایک گری ہوئی عورت کی نظر سے دیکھا گیا۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملکہ شراوت کا مزید کہنا تھا کہ جو کام میں نے 2003 اور 2004 میں بالترتیب فلم ،خواہش، اور ،مرڈر، میں کیا وہ چیز آج ہماری فلموں میں عام ہیں اور اب ہمارے لوگوں کے خیالات میں بھی بدلاؤ آیا ہے اور ہمارا سنیما بھی تبدیل ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ ملکہ شراوت نے 2003 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم، خواہش، میں لیڈ رول سے کیا تھا تاہم 2004 میں انہوں نے ،مرڈر، میں کام کیا، یہ دونوں فلمیں بولڈ سینز کے حوالے سے جانی جاتی ہیں اور ملکہ کا تاثر ان فلموں میں کام کی وجہ سے بولڈ اداکارہ کا بن گیا تھا-

  • سوشل میڈیا پر انوشےعباسی کے بولڈ فوٹو شوٹ کے چرچے

    سوشل میڈیا پر انوشےعباسی کے بولڈ فوٹو شوٹ کے چرچے

    پاکستانی معروف اداکارہ انوشے عباسی کا مختصر لباس میں فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : ڈراماسیریل ’’رقص بسمل‘‘ کی سکینہ اور اداکارہ انوشے عباسی پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے گزشتہ روز انوشے عباسی کی مختصر لباس میں فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین غصے میں آ گئے-

    انوشے عباسی پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’رقص بسمل‘‘ میں ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والی باپردہ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں اور آج کل یہی ڈراما ان کی وجہ شہرت بنا ہوا ہے۔

    لہذا لوگوں کے ذہنوں میں مذہبی گھرانے کی بہو سکینہ کی شبیہ بنی ہوئی ہے اور لوگ انوشے کے فوٹوشوٹ کا موازنہ ان کے ڈرامے کے کردار سے کرتے ہوئے ان پر تنقید کررہے ہیں –

    صائمہ یاسین نامی خاتون نے لکھا کہ ایک طرف تو انوشے ڈرامے میں پیر قدرت اللہ شاہ کی اکلوتی بہو ، موسی شاہ کی بہن اور عیسی شاہ کی بیوی کے حالات چیک کرو ذرا ایک صارف نے کہا شرم کرو اسلامی ملک کا نہیں تو مسلمان ہونے کا ہی لحاظ رکھ لو-

    علی حمزہ نامی صارف نے لکھا کہ باربی ڈول نہیں لعنتی ڈول لگ رہی ہیں ایک صارف نے لکھا شکر ہے یہ پیاری نہیں اگر پیاری ہوتی تو کیا اندھیر ڈالتی ایک خاتون نے لکھا یہ بھی اتار دیتی شرم تو رہی نہیں پاکستانی اداکاراؤں میں کسی صارف نےاستغفراللہ کہا تو کسی نے لعنت دی اور کسی نے کہا کیا یہ ریاست مدینہ ہے کسی صارف نے ان کے لئے ہدایت کی دعا کی-

    کسی صارف نے کہا کہ ہم کس طرف کجا رہے ہیں جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ ہمارا کلچر نہیں ہے-

    دوسری جانب انوشے نے بھی اس فوٹو شوٹ کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی اور لکھا کہ آپ کی باربی نہیں ہوں-

    انوشے کی پوسٹ پر کچھ مداحوں نے انہیں تنقید کے لئے الرٹ رہنے کا مشورہ دیا کسی نے کمنٹ سیکشن بند کرنےنکا مشورہ دیا کسی نے کہا کہ اب لعنتوں کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے-جس کے جواب میں انوشے نے بھی ہنستے ہوئے ردعمل دیا-


    ایک صارف نے کہا کہ آج تو آپ پاکستان کی سب سے بُری عورت ہونے والی ہیں جس پر انوشے نے کہا بالکل ٹھیک کہا آپ نے-

    اداکارہ حرامانی نے فوٹو شوٹ کی تعریف کرتے ہوئے انوشے کو اپنی باربی قرار دے دیا-

    واضح رہے کہ انوشے عباسی نے چند روز قبل بھی جم کی کٹ میں تصاویر شیئر کی تھیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا-

     

    انوشے عباسی کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا