Baaghi TV

Category: شوبز

  • شاہ رخ خان کی فلم میں سلمان خان کی انٹری کے لئے خاص انتظامات

    شاہ رخ خان کی فلم میں سلمان خان کی انٹری کے لئے خاص انتظامات

    بالی ووڈ کنگ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان بھی مختصر انٹری دیں گے-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی فلم کے ایکشن سین میں انٹری ہوگی جس کے لئے بہت ہی الگ اور خاص انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی جاسکے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ایکشن سین میں شاہ رخ خان کو دشمنوں سے بچانے کے لئے سلمان خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری دیں گے۔

    شاہ رخ خان کے علاوہ فلم ’پٹھان‘ کی دیگر میں کاسٹ میں جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کی 70 فیصد شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 30 فیصد شوٹنگ کورونا پابندیاں اٹھنے کے بعد جلد روس میں کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ فلم کی شوٹنگ رواں سال جون میں مکمل کی جانی تھی تاہم اب کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے اس میں ایک ماہ کی تاخیر ہوگئی ہے۔

  • بالی ووڈ کو 100 کروڑ یا زیادہ روپے کی فلمیں دینے والے شاہ رخ کی فلم کا معاوضہ 100 سے بھی کم

    بالی ووڈ کو 100 کروڑ یا زیادہ روپے کی فلمیں دینے والے شاہ رخ کی فلم کا معاوضہ 100 سے بھی کم

    بالی ووڈ کوکروڑوں روپے کی فلمیں دینے والے سپراسٹار شاہ رخ خان کی پہلی کمائی جان کر مداح حیران رہ جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی فلموں کے لیے کروڑوں کا بزنس کرنا معمول کی بات ہے بلکہ اب تو بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ اگر کوئی فلم 50 کروڑ یا اس سے زائد کا بھی بزنس کرلے تو بھارتی فلمی تجزیہ نگار اس فلم کو فلاپ قرار دیتے ہیں –

    بھارتی فلم انڈسٹری میں 100 کروڑ یا اس سے زیادہ کا بزنس کرنے کا رواج پیدا کرنے والے بالی ووڈ کے خانز سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان ہی ہیں۔

    یہ سلسلہ1994 میں دبنگ خان اور مادھوری ڈکشٹ کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ سے شروع ہوا جس نے بالی ووڈ کی تاریخ میں 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرکے نئی تاریخ رقم کی جس کے بعد 1995 میں شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے 100 کروڑ کلب میں شامل ہوکر یہ اعزاز اپنے نام کیا اور پھر یہ سلسلہ چل نکلا۔

    تاہم آج کے دور میں 100 کروڑ یا اس سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم کے ہیرو شاہ رخ خان کی پہلی کمائی کتنی تھی جان کر مداح حیران رہ جائیں گے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم ’دیوانہ‘ سے کیرئیر کی شروعات کی تھی تاہم ان کی پہلی کمائی 50 روپے تھی جو انہوں نے پنکج اداس کے کنسرٹ میں اشر(لوگوں کو سیٹ پر بٹھانے کا کام) کرکے کمائی تھی-

  • لاہور:ماڈل و گلوکارہ شاہرہ رائے پاکستان کی پہلی مس ٹرانس بیوٹی کوئین منتخب

    لاہور:ماڈل و گلوکارہ شاہرہ رائے پاکستان کی پہلی مس ٹرانس بیوٹی کوئین منتخب

    لاہور سے تعلق رکھنے والی ماڈل و گلوکارہ شاہرہ رائے ملکی تاریخ کی پہلی مس ٹرانس پاکستان منتخب ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ماڈل اور گلوکارہ شاہرہ رائے پاکستان کی پہلی مس ٹرانس بیوٹی کوئین بن گئیں، تاج پوشی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں دبئی سے آئی ہوئی نامور میک اپ آرٹسٹ اور شوبز اسٹارز نے شرکت کی جبکہ مس پاکستان اریج چوہدری نے شاہرہ رائے کو مس ٹرانس پاکستان کا تاج پہنایا۔

    مس ٹرانس پاکستان شاہرہ رائے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پہلی بیوٹی کوئین بننے کی بڑی خوشی ہے، میری کامیابی ثابت کرتی ہے کہ یہ ٹرانس جینڈر بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

    مس پاکستان اریج چوہدری اور نامور میک اپ آرٹسٹ ابیحا مامون نے بھی شاہرہ رائے کی بیوٹی کوئین بننے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ مس ٹرانس پاکستان مقابلہ کینیڈا میں ہوا تھا جس کے فائنل مقابلے میں شاہرہ رائے نے 10 شرکاء کو ہرا کر مس پاکستان بیوٹی کوئین کا اعزاز اپنے نام کیا۔

  • عدنان صدیقی نئی فلم پالیسی سے متعلق فیصلے پرفواد چوہدری کے معترف

    عدنان صدیقی نئی فلم پالیسی سے متعلق فیصلے پرفواد چوہدری کے معترف

    اداکارعدنان صدیقی نئی فلم پالیسی سے متعلق اعلان پر وفاقی وزیرفواد چوہدری کے معترف ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ جون میں بنائی گئی نئی فلم پالیسی کا اعلان کرے گی۔ نئی فلم پالیسی میں فلموں پر تمام بڑے ٹیکسز ختم کردیے جائیں گے۔

    ڈرامہ انڈسٹری کے سینئیر اداکارعدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے فلم پالیسی سے متعلق بیان کوسراہا۔


    عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ فواد چوہدری نے فلم پالیسی سے متعلق بروقت فیصلہ کیا خاص طورپرخاص طور پر وبائی امراض کے بعد ، جب فلمی صنعت کو بڑے پیمانے پرنقصان اٹھانا پڑا ہے۔ فلم انڈسٹری کے لیے اقدامات کرنے ضرورت ہے۔

  • جنت مرزا، ہانیہ عامر اور احد مرزا سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کے دلچسپ تبصرے، مداح قہقہے لگانے پر مجبور

    جنت مرزا، ہانیہ عامر اور احد مرزا سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کے دلچسپ تبصرے، مداح قہقہے لگانے پر مجبور

    پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا، اداکارہ ہانیہ عامر اور احد مرزا سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنی فیلڈ کے علاوہ شوبز فنکاروں اور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اسٹار کے بارے میں کتناجانتے ہیں اور ان کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں قومی کرکٹرز کو پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز اور شوبز اسٹارز کی تصاویر دکھائی گئیں اور ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ان مشہور شخصیات کو جانتے ہیں؟ ان تصاویر کو دیکھ کر ہمارے معصوم کرکٹرز نے نہایت دلچسپ تبصرے کیے۔

    ویڈیو کے آغاز میں جب کرکٹ اسٹارز کو وائرل ہونے والی ایک آنٹی سحر کامران کی کی تصویر دکھائی گئی تو کسی نے انہیں فردوس عاشق اعوان کہا تو کسی نے مریم نواز لیکن کوئی بھی ان وائرل خاتون کو پہچان نہیں پایا حسن علی نے کہا کوئی رپورٹر ہے جبکہ بابر اعظم نے انہیں ان کی ایک ویڈیو سے پہچانا لیکن نام نہیں بتا پائے سرفراز نے کہا کلاس ٹیچر لگ رہی ہیں-

    ٹک ٹاک پر اپنی ایڈیٹنگ کے لیے وائرل شخص جام صفدر کو تو تقریباً تمام کرکٹرز پہچان گئے لیکن کوئی بھی ان کا نام نہ بتاسکا سب نے یہی کہا کہ ہم نے ان کی ویڈیو دیکھی ہے جس میں وہ کبھی جہاز پر اڑ رہے ہوتے ہیں اور کبھی ٹرین پر چڑھے ہوئے ہوتے ہیں۔

    کرکٹرز کو جب ٹک ٹاک اسٹار جنت مرز کی تصویر دکھائی گئی تو حسن علی فوراً پہچان گئے اور کہا کہ یہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جس پر شاداب نے حسن علی طرف دیکھتے ہوئے کہا ہاں تجھے توپتہ ہوگا ٹک ٹاکر۔

    جس پر حسن علی نے کہا ہاں ہم تو ہیں ٹک ٹاکر ان دونوں کے علاوہ تقریباً تمام کھلاڑیوں نے جنت مرزا کو نہ صرف پہچان لیا بلکہ ان کا نام بھی بالکل صحیح بتایا تاہم فخرزمان، شاہین آفریدی، سرفراز احمد اور وہاب ریاض جنت مرزا کو نہیں پہچان پائے۔

    جبکہ احد رضا میر کو تمام کرکٹرز نے ان کے ڈرامے ’’عہد وفا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان کا ڈراما دیکھا ہے تاہم کچھ کرکٹرز ان کا نام صحیح لے سکے اور کچھ ان کا نام نہیں بتاسکے۔

    کرکٹرز کو جب ہانیہ عامر کی تصویر دکھائی گئی تو تقریباً تمام اداکار ہانیہ عامر کو پہچان گئے اور کہا ان کو کون نہیں جانتا۔

    سرفراز نے بتایا کہ ڈراماسیریل ’’عشقیہ‘‘ میں ہانیہ نے بہت زبردست اداکاری کی ہے تاہم شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ ماہرہ خان ہیں جب کہ فخر زمان نے کہا یہ ماہرہ خان کی چھوٹی بہن ہیں۔

  • سلمان خان اور سنجے دت کی دبئی کے ولی عہد کو مبارکباد

    سلمان خان اور سنجے دت کی دبئی کے ولی عہد کو مبارکباد

    بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان کو جڑواں بچوں کی پیدائش پر مبارک باد دی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے شہزادہ شیخ حمدان کی بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور مبارکباد دی۔


    سلمان خان نے بچوں کے لئے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اس کے علاوہ اداکار سنجے دت نے بھی شیخ حمدان کو مبارک باد دی اور بچوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-


    واضح رہے کہ شیخ حمدان نے 20 مئی کو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر شیئر کی تھی جس کے ایک دن بعد انہوں نے بچوں کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

    خیال رہے کہ مئی 2019 میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تینوں بیٹے ایک ہی روز شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد اور ان کے دو بھائیوں کی شادی کی مشترکہ تقریب ہوئی تھی، ا سی مناسبت سے یو اے ای میں اس وقت جشن کا سماں رہا-

    دبئی ولی عہد شیخ حمدان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

  • سنگل ونڈو پروگرام پر ایف بی آر نے وضاحت جاری کردی

    سنگل ونڈو پروگرام پر ایف بی آر نے وضاحت جاری کردی

    باغی ٹی وی :سنگل ونڈو پروگرام پر ایف بی آر نے وضاحت جاری کردی

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 21 مئی 2021 ء کے روزنامہ "دنیا” میں شائع ہونے والی خبروں کے بارے میں وضاحت جاری کی ہے کہ ریونیو ڈویژن صرف پانچ لاکھ روپے خرچ کرسکتا ہے۔ پچھلے دس مہینوں میں 200 ملین روپے کی فنڈ میں سے ون ونڈو پروگرام پر 10،300 کرچ کیے

    ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم ہے۔ جاری مالی سال کے لئے پی ایس ڈبلیو پروگرام کو پی ایس ڈی پی فنڈ کے تحت 20 ملین مختص کیا گیا ہے ، 200 ملین روپے کی اطلاع شدہ رقم نہیں۔ انتظامی منظوری کے ساتھ ، 30 جون 2021 سے پہلے مختص رقم کو مکمل طور پر استعمال کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ خاص طور پر ، ایف بی آر نے 50 لاکھ روپے استعمال کیے ہیں۔ رواں مالی سال میں پی ایس ڈبلیو کے نفاذ کے لئے ڈونرز کی امداد کے تحت پاکستان کسٹمز کے مختص فنڈز سے 250 ملین اور گرانٹ کے تحت 300 ملین روپے۔ پی ایس ڈبلیو حل کی میزبانی کے لئے موجودہ ڈیٹا سنٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے مزید 262 ملین روپے استعمال کیے گئے ہیں۔

    ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سنگل ونڈو حکومت پاکستان کا ایک بہت بڑا اصلاحی اقدام ہے جس کا مقصد سرحد پار تجارت کے مجموعی انتظام کو بہتر بنانا ہے۔ پاکستان کسٹمز نے اس کی مرکزی ایجنسی کی حیثیت سے بڑے پیمانے پر پیشرفت کی ہے جس کے تحت 2021 میں ریونیو ڈویژن کو پاکستان سنگل ونڈو کا پہلا مرحلہ شروع کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کسٹمز لیڈ ایجنسی کے طور پر مختص وقت میں پی ایس ڈبلیو پروگرام کی فراہمی کے لئے بجٹ کےمطابق اور ہدایت کے تحت کام کر رہا ہے .

  • دہلی ہائیکورٹ کا واٹس ایپ انتظامیہ کو فلم ’رادھے‘ شئیر کرنے والے اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم

    دہلی ہائیکورٹ کا واٹس ایپ انتظامیہ کو فلم ’رادھے‘ شئیر کرنے والے اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم

    دہلی ہائی کورٹ نے واٹس ایپ انتظامیہ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کو واٹس ایپ پر شیئر کرنے والے صارفین کےاکاؤنٹ بند کرنے کا حکم دیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائی کورٹ میں رادھے کے نشریاتی حقوق لینے والے ٹی وی چینل نے واٹس ایپ پر سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کی غیر قانونی شیئرنگ کو روکنے کی درخواست کی تھی۔

    درخواست میں فلم کے تقسیم کار نے موقف اختیار کیا تھا کہ فلم رادھے پائریسی کا شکار ہوگئی ہے اور اسے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

    اس درخواست پر ہائی کورٹ نے فلم کی غیر قانونی کاپی فروخت اور شیئر کرنے والے استعمال کنندگان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم جاری کیا۔

    فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل پرجوش تو ہوں لیکن گھبراہٹ بھی محسوس کررہی ہوں دیشا…

    عدالت نے بھارت کی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کوآن لائن پائریسی میں ملوث سسکرائبرز کے فون نمبرز درخواست گزار یعنی ٹی وی چینل کو دینے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات دیئے ہیں ۔

    واضح رہے کہ 13 مئی کو ریلیز ہونے والی فلم ’ رادھے‘ کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’’زی فائیو‘‘ پرریلیز کیا گیا تھا۔ تاہم فلم ریلیز ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی لیک ہوگئی تھی اورانٹرنیٹ پر ناظرین کے لیے مفت دستیاب تھی۔

    جب کہ سلمان خان نے اپنے فینز سے درخواست کی تھی کہ ’’ہم نے آپ کو اپنی فلم ’’رادھے‘‘ کو 249 بھارتی روپے کی مناسب قیمت پر دیکھنے کی پیشکش کی ہے اس کے باوجود چند پائیریٹڈ ویب سائٹس فلم ’’رادھے‘‘ کو غیرقانونی طور پر دکھارہی ہیں جو ایک سنگین جرم ہے سائبر سیل ان تمام غیرقانونی سائیٹس کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔‘‘

    سلمان خان کی فلم رداھے دیکھنے والوں کو وارننگ

  • بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک عمران عباس کی آواز کی گرویدہ ہو گئیں

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک عمران عباس کی آواز کی گرویدہ ہو گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس کی آواز کی بالی ووڈ کی پلے بیک سنگر الکا یاگنک کی بھی مداح ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عمران عباس نے اپنی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقے سوات کا سفر کر رہے ہیں اور ڈرائیونگ کے دوران بالی ووڈ کا ماضی کا مقبول ترین گانا گنگنا رہے ہیں-

    ویڈیو میں عمران عباس کو 2003 میں ریلیز کی گئی بھارتی فلم چوری چوری کے گانے ’تو میرے سامنے‘ گاتے بھی سنا جاسکتا ہے۔

    عمران عباس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے 90 کی دہائی کے گانوں سے اپنی محبت کا بتایا اور کہا کہ الکا یاگنک اور ادت نارائن کے گیتوں سے میری محبت کی کوئی انتہا نہیں۔

    عمران عباس کی ڈرائیونگ کرتے گلوکاری کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی معروف گلوکارہ الکا یاگنگ نے کہا کہ بہت اچھا گاتے ہیں اور ڈرائیونگ بھی اس سے اچھی کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران عباس کی ’کورلش عثمان‘ کی اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ بالی ووڈ کا گانا ’سمے نے یہ کیا کیا‘ گاتے ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا –

  • میری 6 گیندیں کھیل لیں توموٹر سائیکل آپ کی ، شعیب اختر کا فہد مصطفی کو چیلنج

    میری 6 گیندیں کھیل لیں توموٹر سائیکل آپ کی ، شعیب اختر کا فہد مصطفی کو چیلنج

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اداکار فہد مصطفی کو اُن کا ایک اوور کھیلنے پر موٹر سائیکل کی آفر کردی۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفیٰ نے نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیتیں دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے تو وہیں معروف کرکٹرز بھی اس پر اپنا ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔

    قومی کرکٹر سرفراز نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھئی واہ واہ بھائی فہد مصطفیٰ پی ایس ایل 6 میں کھیلنے کے لئے آپ بھی ہمارے ساتھ ابوظہبی آ جائیں-

    جبکہ شعیب اختر نے سرفراز کے کمنٹس پر فہد مصطفیٰ کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فہد آپ نے تو غلط پیشہ اختیار کر رکھا ہے آئیں اور کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں لیکن پہلے نیٹ میں ہی میرا سامنا کرلیں۔


    شعیب اختر نے سوال بھی کیا کہ فہد کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں؟

    شعیب اختر کے اس پیغام پر فہد مصطفیٰ نے جواب دیا کہ وہ ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے ان کی کچھ دن کی نیند اُڑ جائے گی۔


    شعیب اختر بھی فہد مصطفیٰ کے اس خوف کو انجوائے کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے میری 6 گیندیں کھیل لی تو موٹر سائیکل آپ کو دوں گا۔

    علی ظفر کا فہد مصطفیٰ کو لاہورمیں کرکٹ کھیلنے کا چیلنج