Baaghi TV

Category: شوبز

  • سلمان خان نے معروف فلمی تجزیہ نگار کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا

    سلمان خان نے معروف فلمی تجزیہ نگار کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا

    سلمان خان نے ’’رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ کا ریویو کرنے کے لیے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کمال آر خان کے خلاف کیس ممبئی کی ایک مقامی عدالت میں درج کیا گیا ہے سلمان خان کی قانونی ٹیم نے پیر کے روز کمال آر خان کو نوٹس بھیجا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پرآج یعنی جمعرات کو سٹی سول کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج کے سامنے اس کیس کی فوری سماعت کی اپیل کی گئی ہے۔

    دہلی ہائیکورٹ کا واٹس ایپ انتظامیہ کو فلم ’رادھے‘ شئیر کرنے والے اکاؤنٹس بند کرنے…

    کمال آر خان نے سلمان خان کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس اور ہتک عزت کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ میں یہ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ میں کسی بھی پروڈیوسر اور اداکار کے نہ کہنے پر فلم ریویوز نہیں کرتا۔
    https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1397343649277435907?s=20
    انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے فلم’’رادھے‘‘ کا ریویو کرنے پر میرے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ میرے ریویو نے انہیں بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔ لہذا میں اب ان کی کسی فلم کا ریویو نہیں کروں گا۔
    https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1397181935370260485?s=20
    ایک اور ٹوئٹ میں نوٹس کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کے آر کے نے کہا سلمان خان یہ ہتک عزت کا مقدمہ آپ کی مایوسی کا ثبوت ہے۔ میں فلموں کے ریویوز اپنے فالوورز کے لیے کرتا ہوں آپ کو مجھے فلم ریویوز کرنے سے روکنے کے بجائے بہتر فلمیں بنانی چاہئیں میں سچائی کے لیے لڑتا رہوں گا۔ کیس کے لیے شکریہ-

    بالی ووڈ میں بطور ہیرو سلمان خان کا کرئیر ختم ہو چکا ہے مشہور فلمی تجزیہ نگاروں…

    واضح رہے کہ دبنگ خان کی عیدالفطر کے موقع پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی گئی فلم ’’رادھے‘‘ کو شائقین نے زیادہ پسند نہیں کیا۔ فلمی تجزیہ نگاروں کے ردعمل کو دیکھا جائے تو انہوں نے سلمان بھائی کی اس فلم کو مایوس کن قرار دیا ہے-

    کورونا وبا کے باعث بھارتی سینما بند ہیں۔ اس صورتحال میں جہاں بھارت کے بڑے اسٹارز نے اپنی فلموں کی ریلیز روک دی ہے۔ وہیں دبنگ خان نے اپنی فلم ’’رادھے‘‘ کو ریلیز کرنے کے لیے بہت بڑا رسک لیا اور اسے او ٹی ٹی اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز زی فائیو اور زی پلیکس پر ریلیز کیا جس کی وجہ سے فلم کی آمدنی کے اعدادوشمار تو نہیں بتائے جاسکے تاہم لوگوں نے فلم کو آن لائن کافی برے ریویوز دئیے ہیں جب کہ آئی ایم ڈی بی پر بھی فلم کو 10 میں سے صرف 1.9 ریٹنگ ملی ہے۔

  • ’ارطغرل ‘کے قریبی دوست ’بامسی بے‘ کی موت سے پاکستانی عوام غمزدہ

    ’ارطغرل ‘کے قریبی دوست ’بامسی بے‘ کی موت سے پاکستانی عوام غمزدہ

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تپتک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اور ’کورلش عثمان‘ میں ارطغرل کے قریبی دوست ’بامسی بے‘ کا کرداربھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے-

    باغی ٹی وی : 7 اکتوبر کو ترکی کے وقت کے مطابق رات 8 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے کورلش عثمان کے سیزن 2 کا آغاز ہوا تھا ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں میں سے صرف بامسی بے اور عبدالرحمٰن بے کورلش عثمان کے سیزن 1 میں نظر آئے تھے جو بعد میں سیزن 2 کا بھی حصہ بنے۔

    تاہم اب کورلش عثمان کے سیزن 2 کی گزشتہ رات نشر ہونے والی 60 ویں قسط میں ’بامسی بے‘ کا کردار اپنے اختتام کو پہنچ گیا ،مداح اب ’بامسی بے‘ کو آج کے بعد سیریز میں نہیں دیکھ سکیں گے ۔

    ڈرامے میں ‘بامسی بے‘ کی موت نے دنیا بھر میں موجود مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے یہاں تک کہ پاکستان میں ’بامسی بے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں ہے۔


    https://twitter.com/im__SAdii/status/1397655115901849604?s=20


    خیال رہے کہ کورلش عثمان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی اور محمد بوزداغ کا کہنا تھا کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقیناً اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔

    واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے جس کو پاکستانی عوام کی جانب سے بے حس پسند کیا گیا نہ صرف ڈرامے بلکہ کرداروں نے بھی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے-

    ایک عہد تھا جو تمام ہوا ،ارطغرل غازی کی موت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ارطغرل غازی کی موت میری زندگی کا مشکل ترین سین تھا بامسی بے

  • متحدہ عرب امارات کا سنجے دت کے لئے اہم اعزاز

    متحدہ عرب امارات کا سنجے دت کے لئے اہم اعزاز

    بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اہم اعزاز سے نواز دیا-

    باغی ٹی وی : اداکار سنجے دت کو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گولڈن ویزہ کے ایوارڈ سے نوازا جس کا اعلان اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ہر کرتے ہوئے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا-


    سنجے دت نے لکھا کہ یو اے ای حکومت کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس موقع پر میرے ساتھ ’جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز دبئی‘ کے ڈائریکٹر جنرل اور یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ میں فلائے دبئی کے سی او او حماد عبیداللہ کی حمایت کا بھی مشکور ہوں۔

    واضح رہے متحدہ عرب امارات نے کاروباری افراد اور انویسٹرز کے لیے طویل مدتی ویزا سکیم کے تحت گولڈن ویزا کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت ان کے پاس 10 سال کا رہائشی پرمٹ ہوگا –

    سلمان خان اور سنجے دت کی دبئی کے ولی عہد کو مبارکباد

  • لالی ووڈ اداکارہ رانی کو دنیا سے رخصت ہوئے 28 برس ہو گئے

    لالی ووڈ اداکارہ رانی کو دنیا سے رخصت ہوئے 28 برس ہو گئے

    لالی ووڈ اداکارہ رانی کو دنیا سے رخصت ہوئے 28 برس ہو گئے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ رانی 8 دسمبر 1946ء کو ملک محمد شفیع اور اقبال بیگم کے گھر لاہور میں پیداہوئیں رانی کا اصل نام ناصرہ تھا،ہدایتکار انور کمال پاشانے ناصرہ کو ’رانی‘ کے نام سے 1962ء میں اپنی فلم ’محبوب‘ میں متعارف کرایا۔

    اداکارہ رانی کو بھی پہلے پہل ناکامی کا منہ کئی بار دیکھنا پڑا یکے بعد دیگرے ان کی 10 فلمیں بری طرح ناکام ہوئیں مگروحید مراد ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئے اور 1967ء میں ہدایتکار حسن طارق کی فلم ’دیور بھابی‘ کی کامیابی کے بعد رانی کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔

    اس فلم کا گیت ’اے رات بتا کیا ان سے کہے‘ بہت مقبول ہوا۔ اس سے اگلے سال ہی ان کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’بہن بھائی‘ ریلیز ہوئی جو سپرہٹ ثابت ہوئی، اس کے گیت جیسے ’ہیلو ہیلو مسٹر عبد الغنی‘ نے تو مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

    تاہم رانی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والی فلم ’انجمن‘ تھی جو 1970ءمیں ریلیز ہوئی اس فلم کے تمام گیت انتہائی معروف ہوئے بعد ازاں ان کی فلم ’تہذیب‘ ریلیز ہوئی اور ان کی زندگی کی سب سے ہٹ فلم ’امراؤ جان‘ ادا تھی اس فلم کے گیتوں نے بھی تہلکہ مچایا-

    اس کے بعد رانی نے یکے بعد دیگرے کئی سُپرہٹ فلمیں کیں جن میں ’ایک گناہ اور سہی‘، ’بہارو پھول برساؤ‘، ’ناگ منی‘ اور ’ثریا بھوپالی‘ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

    اردو کے ساتھ ساتھ رانی نے پنجابی فلموں میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی۔ جن میں ’چن مکھناں‘ سب سے نمایاں تھی، جس کا گیت ’چن میرے مکھناں‘ آج تک مقبول ہے۔

    رانی نے پاکستانی فلم انڈسٹر ی پر طویل عرصہ تک تنہا راج کیا، انھوں نے وحیدمراد ، محمد علی، شاہد، ندیم، رنگیلا، منور ظریف سمیت کئی اداکاروں کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا-

    اداکارہ رانی نے تین شادیاں کیں انہوں نے پہلی شادی نوجوان ڈائریکٹر حسن طارق سے کی جس سے ان کی ایک بیٹی رابعہ ہے تاہم بعد ازاں کچھ وجوہات کی بنا پر ان کی طلاق ہو گئی دوسری شادی انہوں نے فلم پروڈیوسر میاں جاوید قمر سے کی انہوں نے رانی کو کینسر تشخیص ہونے کے بعد طلاق دے دی-

    جس کے بعد اداکارہ لند ن علاج کے لئے گئیں وہاں دوران علاج ان کی ملاقات مشہور کرکٹر سرفراز نواز سے ہوئی اور انہوں نے شادی کر لی لیکن ان کا بھی رشتہ زیادہ دیر نہیں چل سکا اور دونوں میں علیحدگی ہو گئی-

    لیکن ازدواجی زندگی کے سکون سے محروم رہیں جس کا انہیں ہمیشہ افسوس رہا رانی کو کینسر جیسا جان لیوا مرض لاحق تھا،جس کے باعث وہ27 مئی 1993 کو 46 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔

  • یاسر حسین نے سیاستدانوں کواپنے پسندیدہ اداکار قراردیا

    یاسر حسین نے سیاستدانوں کواپنے پسندیدہ اداکار قراردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے پاکستانی سیاستدانوں کو اداکار قرار دیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

    سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے یاسر حسین سے پوچھا کہ ’اُنہیں بھارت کی کونسی اداکارہ یا اداکار پسند ہیں؟‘

    یاسر حسین نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’اُنہیں بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی پسند ہیں۔‘

    ایک مداح نے پوچھا کہ ’اُنہیں پاکستان کا کونسا اداکار پسند ہے؟‘

    مداح کے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ ’پاکستان کے میرے پسندیدہ اداکار ہمارے سیاستدان ہیں۔‘

    اسی دوران ایک مداح نے یاسر حسین سے پوچھا کہ ’اُنہوں نے اپنے ہاتھ کی سرجری کیوں کروائی تھی؟‘

    مداح کے سوال کے جواب میں یاسر حسین نے بتایا کہ ’اُن کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا تھا۔‘

    اسی دوران ایک اور مداح نے یاسر حسین سے پوچھا کہ ’اُن کے ہاتھ کے ساتھ کیسے حادثہ پیش آیا تھا؟سقاتھ ہی صارف نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا اور اقرا کے کپل کیوٹ ہے ماشاءاللہ-

    یاسر حسین نے بتایا کہ ’موٹر بائیک سے اُنہیں حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے اُن کے ہاتھ میں فریکچر ہوا اور پھر مجبوراََ اُنہیں سرجری کروانی پڑی۔‘

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یاسر حسین نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی ہے تاہم یاسر حسین نے یہ نہیں بتایا تھا کہ اُنہوں نے کس وجہ سے اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی-

  • دنیا کا سب سے مشکل ترین کام اپنی محبت کو چھوڑنا ہے    کرسٹن بیٹز مین

    دنیا کا سب سے مشکل ترین کام اپنی محبت کو چھوڑنا ہے کرسٹن بیٹز مین

    جرمن وی لاگر کرسٹن بیٹزمین نے سابقہ منگیتر زویا ناصر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ کہ اپنی محبت کو چھوڑنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔

    باغی ٹی وی : کرسٹن بیٹز مین نے انسٹاگرام پر زویا ناصر کے ہمراہ لی گئیں تصاویر شئیر کیں اور کیپشن میں کہا کہ یہ ہماری ایک ساتھ پہلی اور آخری پوسٹ ہے، میں نے آپ کے ساتھ گزشتہ ڈیڑھ برس حیرت انگیز طور پر بہترین گزارا ہے کہ میں اسے اپنی زندگی میں کبھی نہیں بُھلا پاؤں گا۔

    کرسٹن نے لکھا کہ بدقسمتی سے ہم دونوں زندگی کے بارے میں مختلف نظریات رکھتے ہیں اور ایک مختلف مستقبل چاہتے ہیں۔

    انہوں نے زویا کی آنے والی زندگی کے حوالے سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

    جرمن وی لاگر نے یہ بھی لکھا کہ آپ نے ایک ساتھ اور دو الگ افراد کی حیثیت سے آگے بڑھتے ہوئے جس محبت سے نوازا اس کا شکرگزار ہوں۔

    علاوہ ازیں کرسٹن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی ایک اسٹوری میں لکھا کہ کسی ایسی کو چھوڑنا جس سے آپ بے حد محبت کرتے ہوں، دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’یہ آپ کی فیملی میں موجود کوئی شخص، آپ کا بہترین دوست یا آپ کا پارٹنر بھی ہوسکتا ہے۔‘

    جرمن وی لاگر نے لکھا کہ آپ اپنی اس بہترین محبت کو پانے کے لیے اپنا بہترین ہی دے سکتے ہیں لیکن اس وقت کیا کرسکتے ہیں کہ جب مستقبل ہی آپ کا ساتھ نہ دے تو سمجھوتوں کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔

    کرسٹن نے یہ بھی لکھا کہ ’اپنے خوابوں کے پیچھے بھاگنا کبھی نہ چھوڑیں، خود پر یقین رکھیں اور کبھی بھی کم پر سمجھوتہ نہ کریں دنیا میں سب کچھ عارضی ہے، دُکھ بھی لیکن زندگی خوبصورت بھی تو ہے۔،

    واضح رہے کہ زویا نے کرسٹن سے منگنی توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ کرسٹن بیٹزمین کا میرے مذہب، میرے ملک اور میری ثقافت سے متعلق رائے تبدیل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مجھے یہ دشوار فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میں بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرا اور کرسٹن بیٹزمین کا اب مزید کوئی تعلق نہیں ہے۔

    زویا ناصر نے کرسٹن بیٹزمین کی اسرائیل کی حمایت اور پاکستان سے نفرت کے اظہار پر منگنی توڑ دی

    زویا نے مجھے نہیں میں نے خود زویا کو چھوڑا ہے کرسٹن بیٹزمین

  • ٹک ٹاک کی وجہ سے اموات کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہوتی ہیں    جنت مرزا

    ٹک ٹاک کی وجہ سے اموات کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہوتی ہیں جنت مرزا

    پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سے اموات کی ٹی وی چینلز پر چلائی جانے والی خبریں جھوٹ ہوتی ہیں-

    باغی ٹی وی : جنت مرزا کا جیو نیوز کے میزبان سہیل وڑائچ کو دیئے گئے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں جنت مرزا ٹک ٹاک ایپ کے بارے میں بات کرتی دکھائی دے رہیں ہیں-

    ویڈیو میں جنت مرزا نے کہا کہ ٹک ٹاک کی ایس او پیز ہیں جن کے تحت آپ ویڈیو میں پستول نہیں دکھا سکتے ایسی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جاتی ہیں-

    ٹاک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ ہم اصل پستول کی جگہ ہاتھ کی انگلیوں سے پستول کی طرح اشارہ کرلیتے ہیں، تو یہ سب کہ جان کا چلے جانا، ٹرین کے نیچے آکے مرجانا یہ سب جھوٹ اور بے بنیاد ہے کیونکہ وہ شخص ایس او پیز کے مطابق ایسی ویڈیوز پوسٹ کر ہی نہیں سکتا۔

    جنت کے اس بیان پر مداحوں کی اکثریت نے ان کے بیان کو درست قرار دیا جب کہ کچھ لوگوں نے اپنے واقعات شیئر کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز ٹھہرایا۔

    دوسری جانب ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگنے سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس کے حق میں نہیں ہوں کیونکہ اس پلیٹ فارم پر بہت سے لوگوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملا اور بہت سے بے روزگار لوگوں کا گھر اس سے چلتا ہے اور لوگ اس سے پیسے کماتے ہیں –

    جنت مرزا نے مثال دیتے ہوئے کہ کہ ایک روڈ پر ہر طرح کی گاڑیاں چلتی ہیں اتنی زیادہ ٹریفک ہوتی ہے جس پر کوئی یکسیڈنٹ ہو تا ہے تو آپ اس ایکسیڈنٹ کی وجہ دیکھتے ہیں نا کہ ایکسیڈنٹ ہونے کی صورت میں روڈ بند کر دیئے جائیں گے-

    جنت مرزا، ہانیہ عامر اور احد مرزا سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کے دلچسپ تبصرے، مداح قہقہے لگانے پر مجبور

    جنت مرزا سے منگنی کی افواہوں پر عمر بٹ بھی بول پڑے

  • شعیب ملک کی اداکاری کے میدان میں انٹری

    شعیب ملک کی اداکاری کے میدان میں انٹری

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکاری کی میدان میں بھی انٹری دے دی۔

    باغی ٹی وی : شعیب ملک حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین کے ہمراہ نجی ٹی وی پر اداکار احسن خان کے شو ، ٹائم آؤٹ ود احسن خان، میں شریک ہوئے میں شریک ہوئے تھے –

    دوران شو میزبان احسن خان نے قومی کرکٹر کے حوالےسے انکشاف کیا کہ شعیب ملک ٹی وی کے لیے ایک سین شوٹ کرواچکے ہیں جو 3 سے 4 ماہ کے دوران نشر کیا جائے گا۔

    میزبان احسن خان کی اس بات پر شعیب ملک نے بھی مزید انکشاف کیا کہ وہ اب تک مختلف جگہوں پر کچھ ڈرامہ سین شوٹ کرواچکے ہیں جو جلد نشر کیے جائیں گے۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ مجھے اداکاری سے محبت ہے اور ثانیہ تو مجھ سے کہتی بھی ہیں کہ آپ ہر کچھ روز بعد کسی نہ کسی شو میں پہنچ جاتے ہیں۔

    قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ ابھی میری ساری توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے کیوں کہ میں کرکٹ میں بہت کچھ حاصل کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا یقین ہے کہ انسان کو زندگی میں مختلف تجربات کرتے رہنے چاہیے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم بھی کرکٹ میں اپنا نام منوانے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں اور اردو فلکس کی ایک ویب سیریز ،خودکش محبت، میں نظر آئیں گے جس میں اداکارہ فاریہ حسن ان کے مقابل مرکزی ادا کررہی ہیں۔ یہ ایک رومانوی ویب سیریز ہے جس میں فواد عالم کو فاریہ حسن کی محبت میں گرفتار دکھایا گیا ہے۔

    فواد عالم کی پہلی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر جاری

    آل راؤنڈر کرکٹر فواد عالم کا اداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمانے کا فیصلہ

  • اشنا شاہ اور عمران عباس نے اپنی شادی کے اسکینڈل کو مزید مذاق بنا دیا

    اشنا شاہ اور عمران عباس نے اپنی شادی کے اسکینڈل کو مزید مذاق بنا دیا

    پاکستانی کے پُرکشش اداکار عمران عباس اور خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنی شادی کے اسکینڈل کو مزید مذاق بنادیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سے عمران عباس اور اُشنا شاہ اپنی جھوٹی شادی کی خبر وں پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جس پر ان کے علاوہ مداح بھی کافی لطف اندوز ہو رہے ہیں-تاہم اشنا شاہ نے یوٹیوبر کی جانب سے کرائی گئی شادی کے اسکینڈل کو مزید مزاق بنا دیا ہے-

    اُشنا شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دلہن بنے روتی دکھائی دیتی ہیں، اور کہتی ہیں کہ عمران یہ میرے ساتھ کیسے کرسکتے ہیں کیا وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔

    اداکارہ نے کسی سیٹ پر یہ مختصر سین ریکارڈ کر کے عمران عباس کے لیے لکھا کہ شاید یہ ہماری کہانی کا اختتام ہو، عمران عباس تم میرے ساتھ ایسا کیسے کرسکتے ہو۔

    انہوں نے یہ بھی لکھا کہ لوگو اب آپ سے کسی دوسرے اسکینڈل میں ملتے ہیں۔

    اشناہ شاہ کی جانب سے اس مختصر ویڈیو پر عمران عباس بھی تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے اور ردعمل میں قہقہہ لگاتے ہوئے لکھا کہ اُشنا آپ نے مجھے شدید ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ اُشنا شاہ نے یوٹیوب کی ایک ویڈیو کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کیا جس میں عمران عباس اور اُشنا کی ایک فوٹوشاپ تصویر کے ساتھ کہنا تھا کہ اُشنا شاہ اور عمران عباس نے شادی کرلی ہے۔

    اُشنا شاہ نے اسکرین شاٹ پر عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مبارک ہو آپ کو بہت بہت۔‘

    اُشنا شاہ کی اسٹوری کے جواب میں عمران عباس نے لکھا کہ اور اُشنا ہم شادی کی اتنی جلدی میں تھے کہ ایک دوسرے کو بتانا ہی بھول گئے۔

    اشنا شاہ اور عمران عباس نے شادی کر لی ؟

  • عائزہ خان نے ٹک ٹاک جوائن کر لیا

    عائزہ خان نے ٹک ٹاک جوائن کر لیا

    انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فین فالوونگ رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :اس ضمن میں اعلان عائزہ خان کی جانب سے گزشتہ روزاپنے تصدیق شدہ ا نسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے کیا گیا ہے ۔

    عائزہ خان نے اپنی ایک مختصر سی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ’گیتی‘ نام کا ایک لاکٹ پہنا ہوا ہے، عائزہ خان کا اپنے انسٹا گرام پوسٹ پر کیپشن میں مداحوں و فالوورز کو کہنا تھا کہ ’گیتی پرنسس کو ٹک ٹاک پر فالو کریں۔‘

    پاکستان شوبز انڈسٹری میں وائرل خبروں کے مطابق عائزہ خان اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں ’ گیتی ‘ نامی ایک کردار ادا کر رہی ہیں جس پر انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا نام رکھا ہے۔

    جہاں مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہ ہے وہیں شوبز ستاروں کی جانب سے ٹاک شوز سے بھاگنے والی اور ڈراموں سے ہٹ کر میڈیا کا سامنا نہ کرنے والی عائزہ خان کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر خوشگوار حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    عائزہ خان نے اپنی فٹنس کا راز مداحوں سے شیئر کر دیا