Baaghi TV

Category: شوبز

  • بطور ولن اتنا معاوضہ لیا جتنا کبھی ہیرو ہوتے ہوئے نہیں لیا تھا   بابر علی

    بطور ولن اتنا معاوضہ لیا جتنا کبھی ہیرو ہوتے ہوئے نہیں لیا تھا بابر علی

    پاکستان فلم وڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکاربابر علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بطور ولن اتنا معاوضہ لیا جتنا وہ کبھی ہیرو ہوتے ہوئے نہیں لیتے تھے۔

    باغی ٹی وی : اداکار بابر علی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے دوران انٹر ویوبابر علی نے بتایا کہ ایک وقت ایسا تھا جب میں بطور ہیرو 80 فلمیں کیا کرتا تھا لیکن پھر مجھے راتوں رات ولن کے لیے کاسٹ کیا جانے لگا۔

    اداکار نے بتایا ایک رات ایسی آئی جب میرے 60 ، 70 فلمیں ایک ساتھ ہاتھ سے نکل گئیں اور یہ اس وقت ہوا جب کراچی میں گڈانی پر فلم کی شوٹنگ کے دوران جہاز میں حادثہ ہوا اور میں 110 فٹ سے نیچے گرگیا-

    انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں میرے پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور جب مجھے ہوش آیا تو مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ میں 6 مہینے کے لیے اب بیڈ سے بھی نہیں اٹھ سکتا۔

    اداکار کے مطابق پھر جو لوگ مجھے فلموں کے لیے سر آنکھوں بٹھارہے تھے میرے گھر کے باہر پیسے لینے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھےلیکن مجھے ایک بات یاد تھی میرے والد صاحب کہا کرتے تھے اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہونا۔

    بابر علی کاکہنا تھا کہ اور پھر ایسا ہی ہوا ، پاؤں میں پلسٹر کا چوتھا روز تھا اور مجھے سید نور کی فلم ‘مہندی والے ہاتھ’ اور خلیل الرحمن صاحب کی فلم ‘گھر کب آؤ گے’ کے لیے کال آگئی۔

    بابر علی کے مطابق انہوں نے مجھے اپنی فلموں کے لیے ولن کے کردار کی آفر کی اگرچہ اس کردار کو قبول کرنا میرے لیے مشکل تھا کیوںکہ میں انہی اداکاراؤں کے ساتھ بطور ہیرو کام کرچکا تھا لیکن پھر بھی میں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور دعا کی مجھے اس مرحلے پر بھی کامیابی اور عزت عطا فرما ئی اور بطور ولن اتنا معاوضہ لیا جتنا وہ کبھی ہیرو ہوتے ہوئے نہیں لیتے تھے۔

  • پاکستانی شخصیت نے دوسری بیوی کی تلاش کے لیے ویب سائٹ لانچ کردی

    پاکستانی شخصیت نے دوسری بیوی کی تلاش کے لیے ویب سائٹ لانچ کردی

    پاکستان کی ارب پتی شخصیت اور کامیاب انٹرپرینیور آزاد چائے والا نے منفرد ویب سائٹ متعارف کراکر ایک بار پھر سب کو حیران کردیا ہے

    باغی ٹی وی : جی ہاں پاکستانی نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ اور دیگر ہنر فراہم کرنے والی مشہور شخصیت آزاد چائے والا نے دوسری بیوی کی تلاش کے لیے ویب سائٹ لانچ کردی۔

    آزاد چائے والا نے اس بار ایک منفرد اورحیران کن ویب سائٹ سیکنڈ وائف ڈاٹ کام (Secondwife.com) متعارف کروائی گئی ہے، ویب سائٹ مسلمانوں کو ازدواجی خدمات فراہم کرے گی اور اس کے ذریعے مسلمان اسلامی تعلیمات کے مطابق دوسری ،تیسری اور چوتھی شادی کرسکیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ متعارف کرانے کا مقصد ایسی خواتین کی مدد کرنا ہے جن کو شوہروں کی تلاش ہے اور انہیں ایسے مردوں سے رابطے میں لانا ہے جو دوسری، تیسری یا چوتھی بیوی کی تلاش میں ہیں۔

    آزاد چائے والا نے مزید کہا کہ ہم نے اس پراجیکٹ پر بہت سا پیسہ اور وقت خرچ کیا ہے اور اس کی کامیابی پر بھرپور یقین رکھتے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس قبل آزاد چائے والا اپنی ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ وہ شادی کے موضوع پر ایک ویب سائٹ پر کام کر ہے ہیں جس میں gomarry.com انگلش لوگوں کے لئے اور Secondwife.com مسلمانوں کے لئے ہے-

    کروڑ پتی آزاد چائے والا نے بتایا تھا کہ ایک عرصہ آزاد کشمیر میں ٹافیاں بھی بیچی ہیں بارہ سال کی عمر میں انہوں نے بھمبر میں ستاون روپے کی ٹافیاں خریدی اور لوگوں کو بیچی، کچھ عرصہ یہ کام چلا لیکن پھر والد کے کہنے پر انکو یہ کام بند کرنا پڑا انکے مطابق انہوں نے 53 روپے سے شروع ہونے والے کاروبار سے کچھ ہی دنوں میں اپنی والدہ کو تقریباً بائیس سو روپے کما کے دئیے-

    انکا کہنا تھا کہ پندرہ سال کی عمر میں گھریلو مجبوریوں کی وجہ سے انگلینڈ جانا پڑا وہاں اکیس سال کی عمر تک قریب چھ سال ریڑھی لگائی، بطور سیلز مین کام کیا اور مختلف چھوٹے موٹے کام کئے انکا کہنا تھا کہ اس سارے عرصے میں نے آئی ٹی کا کام جاری رکھا اور پھر بائیس سال کی عمر میں اپنا پہلا گیمنگ پروجیکٹ مکمل کر لیا-

    آزاد نے بتایا کہ گیم بنانا انکی زندگی کا بڑا ٹرننگ پوائنٹ تھے اسکے بعد میں دبئی چلا گیا اور کئی اور آئی ٹی پروجیکٹ لانچ کئے آزاد نے مزید بتایا کہ آئی ٹی سے کمانے کے بعد میں نے دبئی اور برطانیہ میں ریل اسٹیٹ میں انویسٹ کیا اور آج یہ پراپرٹیز بھی کروڑوں میں ہے-

    آزاد چائے والا نے نو جوانوں کو پیغام دیا کہ ڈگری کریں مگر ہنر سیکھیں، شروع میں نوکری کریں لیکن اپنا چھوٹا موٹا کاروبار ضرور کریں زندگی میں معاشی کامیابی کا گر کاروبار ہی ہے

  • بھارتی اداکارہ کا خاندان کی کفالت کرنے والی رکشہ ڈرائیورخاتون کو گاڑی کا تحفہ

    بھارتی اداکارہ کا خاندان کی کفالت کرنے والی رکشہ ڈرائیورخاتون کو گاڑی کا تحفہ

    بھارت کی ساؤتھ فلموں کی اداکارہ سمنتھا اکینینی نے خاتون رکشہ ڈرائیور کو ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لئے نئی گاڑی خرید کر دے دی۔

    باغی ٹی وی :ساؤتھ انڈین فلموں کی اداکارہ سمنتھا اکینینی کا شمار بھارت کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں کے باعث بھی جانی جاتی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ٹی وی شو جس کی میزبانی خود سمنتھا کرتی ہیں اداکارہ کے شو میں کویتھا نامی خاتون شریک ہوئی جس نے بتایا کہ اس کی 7 بہنیں ہیں اور وہ اپنے گھر کی واحد کمانے والی ہے، اس لیے وہ رکشہ چلاتی ہے۔

    اس موقع پر اداکارہ نے وعدہ کیا کہ وہ اسے ایک نئی گاڑی خرید کر دیں گی تاکہ وہ اپنی ٹیکسی سروس شروع کرسکے۔

    رپورٹ کے مطابق سمنتھا نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے خاتون رکشہ ڈرائیور کو ساڑھے 12 لاکھ بھارتی روپے کی ایک نئی گاڑی خرید کردی ہے تاکہ وہ اپنی ٹیکسی سروس شروع کرسکے۔

  • جنت مرزا کی مداحوں سے فیس بُک پر اپنے نام سے جعلی اکاؤنٹ کی رپورٹ کرنے کی اپیل

    جنت مرزا کی مداحوں سے فیس بُک پر اپنے نام سے جعلی اکاؤنٹ کی رپورٹ کرنے کی اپیل

    پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ جنت مرزا نے مداحوں سے فیس بُک پر اُن کے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی اپیل کردی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوریز شیئر کیں جن میں اُنہوں نے اپنے نام سے منسوب جعلی فیس بُک اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹ شیئر کیے۔

    جنت مرزا کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کے نام سے بنایا گیا فیس بُک اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے جبکہ اُس اکاؤنٹ کو 48 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے-

    ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’فیس بُک پر موجود یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے نقالی ایک جرم ہے، براہِ کرم اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔

    جنت مرزا نے کہا کہ جب آپ اس کاؤنٹ کو رپورٹ کردیں گے تو مجھے لازمی آگاہ کریں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جنت مرزا نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹک ٹاک کو رپورٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کی ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 14 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

    جنت مرزا سے قبل وزیراعظم عمران خان پاکستان کی وہ واحد شخصیت تھے کہ جنہیں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 13 اعشاریہ 5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا تھا لیکن اب جنت مرزا کے ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد مقبولیت کی دوڑ میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے-

    جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں وزیراعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

  • اداکارہ ایمن خان کس کرکٹر کی بیٹی ہیں ؟

    اداکارہ ایمن خان کس کرکٹر کی بیٹی ہیں ؟

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ ایمن پاکستان کے 80 کی دہائی کےسابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم نے حال ہی میں ڈرامہ ’چُپکے چُپکے‘ سے اپنا ڈیبیو کیا ہے جو ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جارہا ہے۔

    ڈرامے میں ایمن سلیم ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو اپنی عینک کی وجہ سے ہر وقت احساس کمتری کا شکار رہتی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایمن سلیم سابق کرکٹر کی صاحبزادی ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھتیجی بھی ہیں علاوہ ازیں ایمن سلیم پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان سفیر بھی ہیں۔

    اداکارہ ایمن سلیم کی اداکاری کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اُن کے لیے دلچسپ میمز بھی بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔



    واضح رہے کہ ایمن کے والد اور سابق کرکٹر سلیم یوسف کا شمار 80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر اور بلے بازوں میں کیا جاتا ہے جبکہ ایمن سلیم کا ایک چھوٹا بھائی ہے جبکہ اُن کی والدہ ایک ہاؤس وائف ہیں۔

  • سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ ٹریلر جاری ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ ٹریلر جاری ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی چھا گیا-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں انسٹاگرام پر اداکار سلمان خان نے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اپنی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز کی تاریخ بتائی تھی –

    بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بتایا کہ ان کی فلم ’رادھے‘ عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے-

    سلمان خان کا کہنا تھا کہ ان کی فلم 13 مئی کو عید کے موقع پر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پرریلیز کی جارہی ہے –

    انہوں نے بتایا تھا کہ فلم کا پہلا ٹریلر 22 اپریل کو جاری کردیا جائے گا۔

    بعد ازاں اداکار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ موسٹ وانٹڈ بھائی رادھے کے ساتھ آج گیارہ بجے آ رہا ہے سلمان خان کے اس اعلان کے بعد سے ہی ’رادھے ٹریلر‘ بھارت سمیت پاکستان میں ٹوئٹر ٹرینڈ فہرست میں ٹاپ ٹرینڈ پر ہے –

    تاہم بھارتی اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر ٹریلر جاری کر دیا ہے جسے محض 22 منٹس میں 5 لاکھ 62 ہزار سے زئاد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ ٹریلر جاری ہونے کے بعد مداح فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں –

    فلم رادھے کے ٹریلر کو یوٹوب پر محض 18 منٹس میں ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا اور یہ دبنگ تھری کے بعد کم وقت میں اتنی تعداد میں دوسرا دیکھا جانے والا ہندی ٹریلر ہے سوشل میڈیا صارفین نے سلمان خان کو یوٹیوب کا بادشاہ قرار دیا اور ٹریلر سے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہو گی-


    https://twitter.com/RebelKingSnow/status/1385108338996809729?s=20
    https://twitter.com/MHSKFC/status/1384921202951704578?s=20
    https://twitter.com/Freak4Salman/status/1385087280679817216?s=20
    https://twitter.com/PakshiiVillain/status/1384880744145686528?s=20

    واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے ایک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم ابھی بھی عید پر ’رادھے‘ کو ریلیز کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن اگر یہ لاک ڈاؤن جاری رہا تو ہوسکتا ہے فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہو۔

    اداکار نے کورونا وبا حوالے سے پیغام دیتے ہوئے مزید کہا تھا کہ لوگ اپنا خیال رکھیں،فیس ماسک پہنیں،سماجی فاصلہ رکھیں اور حکومت نے جو پابندیاں لگائی ہیں اسے نہ توڑیں تو ہو سکتا ہے کورونا کا زور ٹوٹ جائے۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ہم اسی سال فلم کو ریلیز کردیں گے۔

    سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ نہ صرف تھیٹر مالکان کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ روزمرہ کی مزدوری کرنے والے افراد کے لئے بھی پریشانی اور نقصان کا سبب ہے۔

    تاہم بعد ازاں اداکار نے کورونا کے حالات سے پیش نظر مختلف او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز 13 مئی کو ریلیز کرنے اعلان کیا –

    سلمان خان نے اپنی فلم کورونا سے مشروط کر دی

  • کورونا وائرس: بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کی حالت تشویشناک

    کورونا وائرس: بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کی حالت تشویشناک

    عالمی وبا کورونا کا شکار ہونے والی اداکارہ سنبل شاہد کی حالت تشویشناک ہے۔

    باغی ٹی وی : ادکارہ بشریٰ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ عاصمہ عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنت پرکورونا کا شکار بہن سنبل شاہد کی صحت کے حوالے سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ سنبل شاہد اسپتال میں وینٹیلیٹر پر ہیں، براہِ کرم اُن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بشریٰ انصاری نے ہی بہن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

    اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میری پیاری بہن سنبل شاہد کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے-

    بشریٰ انصاری نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پلیز میری بہن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں، اللہ میری بہن کو چار چاند سلامت رکھے-

    بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد بھی کورونا کا شکار

  • بگ باس 14 کی امیدوارعرشی خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    بگ باس 14 کی امیدوارعرشی خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    بھارتی اداکارہ اور بگ باس 14 کی کنٹیسٹنٹ عرشی خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : عرشی خان نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا۔

    اپنی انسٹاگرام پوسٹ پرشئیر کئے گئے ایک نوٹ میں عرشی خان کا کہنا تھا کہ انھیں کورونا کی علامات ظاہر ہورہی تھیں انھوں نے تمام ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    عرشی خان نے پچھلے چند روز کے دوران خود سے ملنے والے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں۔

    اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔

    علاوہ ازیں اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں لوگوں کو دیسی علاج کی ٹہس بھی بتائیں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کچھ دن قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہیں۔

    عرشی خان نے کہا کہ دیسی علاج کرو سب کچھ تھیک ہو جاتا ہے مجھے تھوڑا بخار ہوا تھا کاڑا ادرک گڑ ہلدی دودھ پیا اب میں ٹھیک ہوں

    انہوں نے کہا کہ گھر رہو محفوظ رہو اپنا دھیان رکھو دیسی علاج سب سے زیادہ ضروری ہے دیسی علاج کرو میں دیسی انڈے اور خوب چکن کھا رہی ہوں ایک دم ٹھیک ہوں-

  • کنگنا رناوت نے بھارت میں آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے عجیب و غریب مطالبہ کردیا

    کنگنا رناوت نے بھارت میں آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے عجیب و غریب مطالبہ کردیا

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت میں آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے عجیب و غریب مطالبہ کردیا-

    باغی ٹی وی :بالی ووڈ متنازع اداکارہ کنگنا رناوت اپنے متنازع بیانات کے باعث آئے دن خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور اپنے ہی بیانات کی وجہ خود ہی تنقید کا نشانہ بن جای ہیں تاہم اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہوا ہے-

    ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ نے بھارت میں آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے یسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو سزا دینےعجیب و غریب مطالبہ کر دیا-


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگنا رناوت نے لکھا کہ ہمیں آبادی کنٹرول کرنے کیلئے سخت قوانین بنانا چاہیئں، یہ سچ ہے کہ اندرا گاندھی الیکشن ہار گئیں تھیں اور بعد میں انہیں اس مسئلے کو اٹھانے پر مار دیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں بحران کے پیش نظر تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو جیل میں ڈالنا یا کم از کم جرمانہ عائد کرنا چاہیے-

    اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خود مزید 2 بہن بھائی ہیں۔

    کورونا ’انسان کا اپنا بنایا ہوا وائرس‘ ہے کنگنا رناوت

  • رمضان ٹرانسمیشن میں ناگن ڈانس پر تنقید:عامر لیاقت کا ردعمل

    رمضان ٹرانسمیشن میں ناگن ڈانس پر تنقید:عامر لیاقت کا ردعمل

    گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان کے معروف ٹی وی اینکر، میزبان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو رمضان ٹرانسمیشن جیوے پاکستان میں ناگن ڈانس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تضحیک کا سامنا تھا-

    باغی ٹی وی : ڈاکٹر عامر لیاقت عامر لیاقت اس وقت پاکستان کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کے رکن اور گزشتہ ادوار میں وزیر برائے مذہبی امور کے منصب پر بھی فائز رہ چکے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے رمضان المبارک ٹرانمیشنز کی میزبانی کرتے آ رہے ہیں اور گزرے سالوں میں وہ مختلف ناموں سے آدھے درجن کے قریب رمضان شو کر چکے ہیں-

    تاہم اس سال انہوں نے شائقین کو محفوظ کرنے کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے یہاں تک کہ ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں ہوا کچھ یوں کہ انہوں نے اپنے شو میں سری دیوی بننے کی کوشش کی اور اس خطرناک ‘ناگن ڈانس’ نے شائقین کوہکا بکا کر دیا تھا-

    عامر لیاقت نجی چینل ایکسپریس کی رمضان ٹرانسمیشن ‘پیارا رمضان’ کی میزبانی کررہے ہیں کی اسی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان دنوں ‘جیوے پاکستان’ کے نام سے پروگرام کا ایک حصہ نشر ہوتا ہے جس میں مختلف اداکار بھی شریک ہوتے ہیں۔

    چند روز قبل ان کے شو میں اعجاز اسلم اور نادیہ خان شریک ہوئے تھے اور اس دوران شو کے اسٹیج پر لیٹ کر عجیب و غریب انداز میں ناگن ڈانس کرتے نظر آئے تھے۔

    اس ویڈیو کے علاوہ عامر لیاقت نے اپنی تیز رفتار دوڑ سے سب کو دانتوں تلے انگلیاں دبانے پر مجبور کردیا تھاہوا کچھ یوں تھا کہ پاکستان کی تیز ترین خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی ایتھیلیٹ نسیم حمید 17 اپریل کو عامر لیاقت کی افطار ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں۔اس دوران عامر لیاقت اور نسیم حمید نے ریس لگائی اور وہ جیتنے کی خواہش میں تیزی سے گر پڑے تھے اور یہ ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

    عامر لیاقت کو اپنی مذکورہ دونوں ویڈیوز پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد گزشتہ روز عامر لیاقت نے اپنے شو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے آپ سے اور ادارے سے وعدہ کیا ہے کہ اب ناگِن ڈانس نہیں کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے نسیم حمید کے ساتھ ریس لگائی، میں نے انہیں آدھا ہردایا تھا اور چیٹنگ کرنے کی کوشش میں، میں گر پڑا تھا۔

    ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کہا کہ میں نے دیکھا لوگوں نے بہت سی میمز بنائیں، مجھے میمز بنانے والوں سے کبھی چِڑ نہیں ہوتی، آپ بنایا کریں، میں عوامی آدمی ہوں-

    رمضان ٹرانسمیشن:عامر لیاقت کی ویڈیو نے پاکستانی عوام کو ہکا بکا کردیا