Baaghi TV

Category: شوبز

  • بچوں کی نجی معلومات کے غلط استعمال پرٹک ٹاک پر اربوں پاؤنڈ کا دعوی

    بچوں کی نجی معلومات کے غلط استعمال پرٹک ٹاک پر اربوں پاؤنڈ کا دعوی

    ویڈیو شیئرنگ کی مقبول اور متنازع چینی ایپلی کیشن ٹِک ٹا ک کو برطانیہ میں بچوں کی سابق کمشنر این لانگ فیلڈ کی جانب قانونی چیلنج کا سامنا-

    باغی ٹی وی : ٹِک ٹا ک پریہ دعوٰی برطانیہ میں بچوں کی سابق کمشنراین لانگ فیلڈ کی جانب سےبرطانیہ اور یورپی یونین کے لاکھوں بچوں کی طرف سے دائر کیا گیا ہے جنہوں نے اس مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کا ستعمال 25 مئی 2018 سے شروع کیا تھا۔ اگر لانگ فیلڈ یہ کیس جیت جاتی ہیں تو پھر ہر متاثرہ بچے کو ہزاروں پاؤنڈ زر تلافی کے طور پر مل سکتے ہیں۔

    اس کیس کو دائر کرنے والے وکلا کا کہنا ہے کہ ٹِک ٹاک نے صرف برطانیہ اور یورپی یونین میں ہی لاکھوں بچوں کی نجی معلومات بشمول فون نمبرز، ویڈیوز، لوکیشن، بایئو میٹرک ڈیٹا بنا کسی انتباہ، شفافیت اور قانونی تقاضے پورے کیے بنا جمع کی ہیں، جبکہ بچے اور ان کے والدین یہ تک نہیں جانتے کہ ان معلومات کے ساتھ کیا کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اس کیس کے بارے میں ٹِک ٹا ک کا کہنا ہےکہ یہ کیس بنا کسی میرٹ کے بنایا گیا ہے اور وہ عدالت میں قانونی جنگ لڑیں گے۔

    برطانیہ کی جانب سے اس دعوی کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ پرائیویسی ہماری اولین ترجیح ہے اور تمام استعمال کنندہ خصوصًا بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کے لیے ہمارے پاس بہترین پالیسیاں، طریقہ کار اور ٹیکنالوجیز ہیں‘ اور ہمیں یقین ہے کہ یہ دعوی بے بنیاد ہے۔

    دنیا میں ٹک ٹاک کے 800 ملین سے زیادہ صارفین ہیں اور اسکی پیرنٹ فرم بائٹ ڈانس نے گزشتہ سال اربوں کا منافع کمایاتھا، اس کی زیادہ تر آمدنی اشتہارات سےآتی ہے۔

    درخواست گزاروں کے مطابق ٹک ٹاک کےذریعے جمع کی گئی معلومات “برطانیہ اور یورپی یونین کے ڈیٹا پروٹیکشن قانون کی شدید خلاف ورزی” ہے اور ٹک ٹاک اور بائٹ ڈانس نے صارفین کی ذاتی معلومات سے پیسے کمائےہیں۔

    یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ٹک ٹاک پر پرائیویسی کے حوالے سے جرمانہ کا دعوٰی کیا گیا ہو اس سے قبل بھی اگر ٹِک ٹاک کا پس منظر دیکھا جائے تو یہ ایپلیکیشن ماضی میں بھی بچوں کے ڈیٹا کی مس ہینڈلنگ پر لاکھوں ڈالر جرمانہ ادا کرچکی ہے۔

    2019 میں بچوں کے ڈیٹا کی مس ہینڈلنگ پر فیڈرل ٹریڈ کمیشن ( ایف ٹی سی) نے اس چینی ایپلی کیشن پر5 اعشاریہ 7ملین ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ عائد کیا تھا۔ جبکہ جنوبی کوریا، اور برطانیہ میں بھی کمشنر آفس کی جانب سے ہونے والی تحقیقات پر بچوں کی معلومات جمع کرنے پر یہ ایپلیکیشن جرمانے ادا کر چکی ہے۔

  • طلاق سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ایشوریہ رائے کا ردعمل

    طلاق سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ایشوریہ رائے کا ردعمل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے طلاق سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ایشوریا رائے نے گزشتہ روز اپنی شادی کی 14ویں سالگرہ منائی اس موقع پر انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی ارادھیا کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی –

    شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارادھیا اور ایشوریہ پھولوں کے گلدستے کے سامنے کھڑے پوز دے رہے ہیں جب کہ تصویر میں ابھیشک بچن بھی ویڈیو کال کے ہمراہ موجود ہیں۔

    بھارتی میڈیا پر ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ایشوریا رائے کا پرانا انٹریو وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان ایشوریا رائے سے پوچھتے ہیں کہ آپ لوگوں کی شادی کی رسومات بہت دن تک چلی تھی ایسے جشن کے بعد تو طلاق لینا بہت مشکل ہوتا ہوگا ؟

    میزبان کے سوال پر ایشوریا رائے نے جواب دیا ہماری شادی شدہ زندگی بہت اچھی گزررہی ہے اور ہمیں طلاق سے متعلق کسی قسم کے خیالات نہیں آتے-

    واضح رہے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے 20 اپریل 2007 کو شادی کی تھی جس سے ان کی 9 سال کی بیٹی ارادھیا ہے۔

  • ہر دلعزیز اور عظیم فنکار معین اختر کو دنیا سے رخصت ہوئے 10 برس ہو گئے

    ہر دلعزیز اور عظیم فنکار معین اختر کو دنیا سے رخصت ہوئے 10 برس ہو گئے

    پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار معین اختر کومداحوں سے بچھڑے آج 10 برس ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی :معین اختر 24 دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے زندگی کی پہلی پرفارمنس شیکسپئیر کے ناول سے ماخوذ اسٹیج ڈرامے ’دی مرچنٹ آف وینس‘ میں محض 13 برس کی عمر میں دی جبکہ فنی کیریئر کی باقاعدہ شروعات پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966ء میں کی۔

    معین اختر کو اپنے جداگانہ کردارنگاری کی بناء پر فن کی اکیڈمی کہا جاتا تھا کیونکہ معین اختر نے ریڈیو، ٹی وی ڈراما، اسٹیج، فلم سمیت فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا جبکہ گلوکاری بھی کی اور ٹی وی میزبان کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دیں مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں انہیں ملکہ حاصل تھا-

    معین اختر نے طنز و مزاح سے بھرپور جملوں میں تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

    معین اختر کے معروف ٹی وی ڈراموں اور پروگرام میں ’روزی‘، ’انتظار فرمائیے‘، ’بندر روڈ سے کیماڑی‘، ’آنگن ٹیڑھا‘، ’اسٹوڈیو ڈھائی‘، ’اسٹوڈیو پونے تین‘، ’یس سر نوسر‘، ’عید ٹرین‘ سمیت کئی مشہور اسٹیج ڈرامے شامل ہیں۔روزی کے کردار کو انہوں نے اس طرح نبھایا کہ لوگ انہیں سچ میں روزی ہی سمجھنے لگے-

    علاوہ ازیں ایک نجی چینل کے لیے ان کے طنز ومزاح سے بھرپور ٹی وی شوز کی 400 اقساط کا نشر ہونا بھی ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

    تاہم پاکستان شوبز انڈسٹری کے یہ عظیم فنکار 22 اپریل سن 2011ء کو حرکت قلب بند ہونے سے اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اپنے ابدی سفر پر روانہ ہو گئے-

    ہر دلعزیز اور عظیم فنکار معین اختر کا 70 واں یوم پیدائش

  • پروڈیوسر نے فلم ‘ چہرے’ ے پوسٹر سے ریا چکرورتی کوہٹانے کے معاملے پرخاموشی توڑ دی

    پروڈیوسر نے فلم ‘ چہرے’ ے پوسٹر سے ریا چکرورتی کوہٹانے کے معاملے پرخاموشی توڑ دی

    امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کی نئی آنے والی فلم ‘ چہرے’ کے پوسٹر سے ریا چکروتی کو ہٹا دیا گیا تھا جس پر مختلف چہ میگوئیاں کی گئیں تھیں جبکہ یہ خبریں بھی گردش میں تھیں کہ اداکارہ کو ڈرگز والے تنازع کی وجہ سے فلم سے آؤٹ کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: تاہم اب فلم کے پروڈیوسر آنند پنڈت آنجہانی اداکار سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو فلم کے پوسٹر سے ہٹانے کے معاملے پرخاموشی توڑ دی ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے باعث فلم ‘چہرے’ کی ریلیز ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور اب سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کے بارے میں سوچا جارہا ہے اس حوالے سے ایک انٹرویو میں فلم پروڈیوسر آنند پنڈت کا کہنا تھا کہ موجودہ صور تحال میں فلم کی ریلیز کسی چیلنج سے کم نہیں۔

    انٹر ویو میں گذشتہ ماہ سامنے آنے والے فلم کے پوسٹر میں اداکارہ ریا چکرورتی کے نہ ہونے پر بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ریا کو شامل نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے وہ فلم کے 8 مرکزی کرداروں میں سے ایک ہیں ہم نے انہیں فلم کے لیے بہت پہلے سائن کرلیا تھا اور ہم انہیں ایک ایسی اداکارہ کے طور پر دیکھتے ہیں جنہوں نے فلم میں اپنا کام اچھی طرح کیا۔

    آنند پنڈت کا کہنا تھا کہ وہ ریا کی صورتحال کو اپنی فلم کی مشہوری یا کمرشل فائدے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہتے، اسی وجہ سے ہم نے فلم کے دوسرے پوسٹر میں انہیں شامل نہیں کیا، وہ زندگی میں پہلی ہی کافی مشکلات کا شکار ہے اور ہم اس میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس 14 جون کو 34 سالہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے سوشانت کے گھر والوں نے ان کی دوست ریا چکرورتی کو اداکارکی خودکشی کی وجہ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف بہار میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا۔

    سوشانت کےگھر والوں نے ریا چکرورتی پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے سوشانت سے پیسے کیلئے تعلقات قائم کیے، اسے نشے کا عادی بنایا اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا اور ایسے حالات کا شکار کردیا کہ وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگیا۔

  • فوربز کی ایشیائی 30 انڈر 30 فہرست میں پاکستانی موسیقارعبداللہ صدیقی شامل

    فوربز کی ایشیائی 30 انڈر 30 فہرست میں پاکستانی موسیقارعبداللہ صدیقی شامل

    پاکستانی موسیقارعبداللہ صدیقی کو امریکی جریدے فوربز نے اپنی 30 انڈر 30 فہرست میں شامل کیا ہے-

    باغی ٹی وی : فوربز کی جانب سے جاری کردہ ہر فہرست میں 30 افراد کو شامل کیا گیا ہے جن کی عمریں 30 سال یا اس سے کم ہیں اور انہوں نے انتہائی مختصر مدت میں اپنی نمایاں خدمات کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

    اور ان میں سے ایک عبداللہ صدیقی بھی ہیں اور انہوں نے ہی اپنے تصدیقی شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کے ذریعے خود کو ملنے والے اس اعزاز کے بارے میں بتایا۔

    2019 میں نیس کیفے بیسمنٹ کے سیزن 5 کے دوران لازاول فنی صلاحیت سے شہرت پانے والے20 سالہ عبداللہ صدیقی نے انسٹاگرام پر لکھا ‘فوربز 30 انڈر 30 میں شمولیت پر میں دنگ اور بہت شکرگزار ہوں، اس مقام تک پہنچانے میں مدد کرنے والے افراد کو میں شکریہ کہتا ہوں-

    امریکی جریدے نے عبداللہ صدیقی کی پروفائل میں انہیں پروڈیوسر قرار دیتے ہوئے لکھاعبداللہ صدیقی 11 سال کی عمر سے انگلش زبان کی الیکٹرونک موسیقی پروڈیوس کررہے ہیں اور 16 سال کی عمر سے ایک انڈیپینڈنٹ آرٹسٹ کے طور پر اپنے ٹریک ریلیز کررہے ہیں’۔

    پروفائل میں مزید بتایا گیا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے فنکار نیس کیفے بیسمنٹ میں شریک ہوئے، ایک ایسا پاکستانی شو جس میں گمنام فنکاروں کی موسیقی کو پیش کیا جاتا ہے، عبداللہ صدیقی نے پاکستان کے چند معروف گلوکاروں بشمول فواد خان، میشا شفیع، شمعون اسمعیل اور آئمہ بیگ کے لیے بھی میوزک پروڈیوس کیا ہے۔

    عبداللہ صدیقی کی اس کامیابی پر مداحوں سمیت متعدد معروف فنکاروں نے ان کو مبارکباد دی جن میں عاطف اسلم ، آئمہ بیگ ، اشنا شاہ ، عدنان انصاری، عائشہ عمر و دیگر شامل ہیں-

    واضح رہے کہ فوربز کی یورپی فہرست میں 2 پاکستانی نژاد لڑکیوں کو بھی شامل کیا گیا جن میں پاکستانی نژاد شیف زہرا خان جو لندن میں اپنا کیفے چلاتی ہیں فوربز کی فہرست میں زہرا خان کو ’ریٹیل ای کامرس‘ کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں لندن میں اپنا کیفے کامیابی سے چلانے کی وجہ سے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    جبکہ ایک اور پاکستانی نژاد لڑکی آمنہ اختر کو بھی ’سوشل امپیکٹ‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا ،آمنہ اختر کو ’گرل ڈریمر‘ نامی ادارہ کھولنے اور اس میں ہر نسل، رنگ اور مذہب کی خواتین کو تربیت اور کام کے مواقع فراہم کرنے کی وجہ سے فہرست کا حصہ بنایا گیا۔

    فوربزکی ’30 انڈر 30‘ کی جاری یورپی فہرست میں دو پاکستانی لڑکیاں شامل

  • یاسرہ رضوی ڈراما نگار بی گل کی لکھی کہانی کی ہدایات دیں گی؟

    یاسرہ رضوی ڈراما نگار بی گل کی لکھی کہانی کی ہدایات دیں گی؟

    پاکستان کی نامور اداکارہ یاسرہ رضوی نےڈراما نگار بی گل کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : ویب سیریز ‘چڑیلز’ اور ‘ڈنک’ کی اداکارہ یاسرہ رضوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بتایا ہے کہ وہ ڈراما نگار بی گل کی لکھی کہانی کی ہدایات دیں گی۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر وائٹ بورڈ (فلم سلیٹ) کی تصویر شیئر کی جس پر ‘ورکنگ ویمن’، اقساط اور سینز کی تعداد درج تھی۔

    یاسرہ رضوی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں بطور ہدایات کار، ان کا اپنا نام جبکہ رائٹر میں بی گل کا نام درج تھا جبکہ کیپشن میں ہیش ٹیگز میں ورکنگ ویمن ، بی گل اور یاسرہ رضوی لکھا ہے-

    جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بی گل کے ساتھ نئے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں تاہم یاسرہ رضوی نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ڈرامے کی ہدایات دیں گی یا ویب سیریز کی اور نہ ہی آنے والے پروجیکٹ کی کاسٹ یا کہانی سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

    خیال رہے کہ بی گل کا شمار پاکستان کی مقبول سکرین رائٹرز میں ہوتا ہے ان دنوں بی گل کا ڈراما ‘رقیب سے’ نجی ٹی وی چینل پر نشر ہورہا ہے جس میں گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایکٹنگ ڈیبیو بھی کیا ہے۔

  • فواد چوہدری کا نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو 5 کروڑ روپے تک قرضے دینے کا اعلان

    فواد چوہدری کا نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو 5 کروڑ روپے تک قرضے دینے کا اعلان

    وفاقی وزیربرائے اطلات و نشریات فواد چوہدری نے نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے 5 کروڑ روپے تک قرضے دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیربرائے اطلات و نشریات فواد چوہدری اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ پرنٹ اور ٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے –


    وفاقی وزیر نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لا رہے ہیں، پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہو گی اور ڈیجیٹل میڈیا کو مکمل سپورٹ دیں گے-


    فواد چوہدری نے کہا کہ فلم اور ڈرامہ کا Revival پہلی ترجیح ہے، سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر عالمی سطح کی پروڈکشن پر کام شروع کیا جا رہا ہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے پانچ کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت دیں گے-


    انہوں نے ایک اور پوسٹ میں مزید کہا کہ وزارت اطلاعات میں اصلاحات کا جو سلسلہ 2018 میں شروع کیا تھا اسے وہیں سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، PTVNews کو HD کرنے کا منصوبہ جو 2019 سے التواء میں تھا یکم جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائین دی ہے انشاللہ یکم جون سے PTVNews مکمل HD پر چلاجائیگا، اسی سال PTVSports بھی HDکریں گے-

  • علی گل پیر کی پیروڈی ویڈٰیو پر حنا الطاف کا رد عمل

    علی گل پیر کی پیروڈی ویڈٰیو پر حنا الطاف کا رد عمل

    پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار، کامیڈین علی گُل پیر کی جانب سے معروف اداکارہ حنا الطاف کی پیروڈی ویڈیو بنائی گئی ہے جو دیکھتے ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی-

    باغی ٹی وی : معروف شخصیی پیروڈی ویڈیو بنانے کے حوالے سے مشہور علی گُل پیر نےحال ہی میں علی گُل پیر کی جانب سے حنا الطاف کی پیروڈی بنائی گئی ہے جو کہ انٹر نیٹ پر خوب مقبول ہو رہی ہے-

    علی گُل پیر نے حنا الطاف کے ایک انٹرویو پر یہ پیروڈی بنائی ہے حنا الطاف ندا یاسر کو دیئے گئے اس انٹرویو کے دوران کھانے پینے سے اپنی رغبت کا اظہار کرتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ ایک دن انہوں نے انڈے والا برگر لیا آدھا راستے میں کھا لیا آدھا رکھ لیا گھر جا کر کھاؤں گی جب مجھے بھوک لگی اپنی دوست کو فریج سے برگر لینے بھیجا برگر غائب تھا –

    انہوں نے مزید بتایا کہ ایک دن حلوہ ان کی حلوہ پوری کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا انہوں کا کہنا تھا کہ انہیں انڈے والا برگر اور حلوہ پوری جیسی غذائیں بہت پسند ہیں اور اگر کوئی اُن کا کھانا پوچھے بغیر کھا لے تو انہیں بہت غصہ آتا ہے۔

    علی گُل پیر نے اس انٹرویو پر اپنے روایتی انداز میں حنا الطاف کی نقل اتارتے ہوئے مزاحیہ ویڈیو بنا کر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    حنا الطاف کی پیروڈی ویڈیو دیکھتے ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ویڈیو نے نہ صرف صارفین بلکہ حنا الطاف اور ایمن خان نے بھی خوب قہقہے لگائے-

    اور حنا الطاف نے اپنی اسٹوری میں علی گل پیر کا شکریہ ادا کیا-

  • عرفان خان کے بیٹے بابل امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

    عرفان خان کے بیٹے بابل امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

    مرحوم بھارتی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بابل خان نے والد عرفان خان اور امیتابھ بچن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔

    تصویر کے کیپشن میں بابل نے لکھا کہ مجھے تکلیف ہوتی ہے اور پھر میں کرب سے گزرتا ہوں، اور پھر مجھے احساس ہوتا ہے کہ میرے بابا کے پرستار بہت اچھے اور مہربان ہیں، اس لیے اس نفرت کو نظرانداز کرو۔

    بابل نے لکھا کہ ایک دن جب میں اس قابل ہوجاؤں گا تو میں اپنے بابا کے پرستاروں کا بھی سر فخر سے بلند کردوں گا۔

    ساتھ میں بابل نے امیتابھ بچن کو نتھی کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور ایک دن میں آپ کے ساتھ کام کروں گا سر۔

    خیال رہے کہ بابل فلم ’قلا‘ سے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

  • رمضان ٹرانسمیشن:عامر لیاقت کی ویڈیو نے پاکستانی عوام کو ہکا بکا کردیا

    رمضان ٹرانسمیشن:عامر لیاقت کی ویڈیو نے پاکستانی عوام کو ہکا بکا کردیا

    رمضان ٹرانسمیشن جیوے پاکستان میں ناگن ڈانس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تضحیک کا نشانہ بن گئے-

    باغی ٹی وی : ڈاکٹر عامر لیاقت عامر لیاقت اس وقت پاکستان کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کے رکن اور گزشتہ ادوار میں وزیر برائے مذہبی امور کے منصب پر بھی فائز رہ چکے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے رمضان المبارک ٹرانمیشنز کی میزبانی کرتے آ رہے ہیں-

    عامر لیاقت نجی چینل ایکسپریس کی رمضان ٹرانسمیشن ‘پیارا رمضان’ کی میزبانی کررہے ہیں کی اسی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان دنوں ‘جیوے پاکستان’ کے نام سے پروگرام کا ایک حصہ نشر ہوتا ہے جس میں مختلف اداکار بھی شریک ہوتے ہیں چند روز قبل ان کے شو میں اعجاز اسلم اور نادیہ خان شریک ہوئے تھے-

    گزرے سالوں میں وہ مختلف ناموں سے آدھے درجن کے قریب رمضان شو کر چکے ہیں اور پاکستانی قوم کو کسی نہ کسی طرح محفوظ رکھنا جانتے ہیں-

    تاہم اس سال انہوں نے شائقین کو محفوظ کرنے کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے یہاں تک کہ ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں ہوا کچھ یوں کہ انہوں نے اپنے شو میں سری دیوی بننے کی کوشش کی اور اس خطرناک ‘ناگن ڈانس’ نے شائقین کوحیرانی میں مبتلا کر دیا جبکہ ان کے شو میں آئے مہمان اداکار اعجاز اسلم نے انہیں کئی بار روکنے کی کوشش کی اور عامر لیاقت کی اس حرکت پر اعجاز اسلم اور نادیہ خآن کافی شرمندہ بھی نظر آئے-
    https://youtu.be/aUl4JThUyik
    ابھی عوام اس ویڈیو کے ‘سحر’ سے نکلے بھی نہ تھے کہ عامر لیاقت عرف یوسین بولٹ نے اپنی تیز رفتار دوڑ سے سب کو ہکا بکا کردیا۔ہوا کچھ یوں تھا کہ پاکستان کی تیز ترین خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی ایتھیلیٹ نسیم حمید 17 اپریل کو عامر لیاقت کی افطار ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں۔

    اس دوران عامر لیاقت اور نسیم حمید نے ریس لگائی اور وہ جیتنے کی خواہش میں تیزی سے گر پڑے تھے اور یہ ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔
    https://youtu.be/HB_vuJhmBtY
    یہ پہلا موقع نہیں کہ عامر لیاقت ٹی وی شو کے دوران اس طرح ‘گرے’ ہوں بلکہ یہ فہرست کافی طویل اور کئی سالوں پر محیط ہے جہاں رکن قومی اسمبلی ہر سال خود ہی اپنا ریکارڈ توڑتے رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام اس ویڈیو کو مسلسل شیئر کررہے ہیں عوام سوشل میڈیا پر سوال کررہے ہیں کہ آخر کسی کو ایسا کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ ایک وقت میں شائقین کو محظوط کرنے والے اس شو کو اب عوام اسی طرح کی بے ہنگم حرکتوں کی وجہ سے یاد رکھے ہوئے ہیں جو کئی سالوں سے رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔
    https://twitter.com/WJumani/status/1384271834099568652?s=20


    ایک صارف نے حیرت و بے یقینی کے عالم میں سوال کیا کہ کیا یہ مذہبی اسکالر عامر لیاقت ہیں؟-


    شاہد علی نامی صارف نے لکھا کہ رمضان کے مہینہ میں عامر لیاقت پر نازل ہوا اللہ کا عذاب!! لائیو شو میں وہ ایک ناگن بن گئے ۔۔۔ اَستغفرُللہ پڑھیں-
    https://twitter.com/sarcastic_hn/status/1384216154881679365?s=20
    ٹی وی میزبان کی دوڑتے ہوئے گرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ایک صارف نے لکھا کہ عامر لیاقت یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے۔
    https://twitter.com/Jaferii/status/1384113584502759439?s=20
    ایک صارف نے عمران خان کی جملہ لکھا کہ “میں ایسی ٹیم لاوں گا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے”-


    ایک صارف نے لکھا کہ دنیا کی سیاسی صورتحال اور اس میں پاکستان کے کردار میں ان سنگین ٹائمز میں اقوام عالم کا وقت ضائع کرنا کون سا غیریقینی چینل ہے؟ ہم تمام میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ براہ کرم اس بے ہودہ اور شرمناک حرکتوں کو روکنے کے لئے سنجیدہ اور ذمہ دار بنیں! .. اللہ تعالی پاکستان کو سلامت اور سلامت رکھے! .


    ایک صارف نے ان کی اس حرکت کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شخص اپنے بچوں اور کنبہ کے لئے بھی شرمندگی کا باعث ہے۔


    ایک صارف نے لکھا کہ یہ آرٹ کی انتہائی بھونڈی توہین ہے۔ مُجھے عامر لیاقت سے یہ توقوع نہیں تھی، وہ نقلی عالم یا نقلی سیاستدان تو بڑی کامیابی سے بنتے رہے ہیں لیکن انڈین فلم ناگن کے میوزک پر ان کا تن بدن یا من کچھ اور ہی کرتا نظر آرہا ہے۔ عمران خان کو ایسے ہی ساتھی زیب دیتے ہیں-
    https://twitter.com/NasrKhann/status/1384397943269175299?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ پہلے سنتے تھے کہ لوگ ” دجال ” کو خدا مانیں گےسمجھ نہیں پاتے تھے ایسا کیسے ممکن ہے؟مگر اب اس قوم یوتھ کو دیکھ کر یقین کامل ہو چکا ھیکہ یہی وہ بدبخت نسل ہو گی۔ جیسے اس فراڈئیے عمران کو یہ لوگ مانتے ہیں-


    تاہم اس سلسلے میں سب سے دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب عامر لیاقت نے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ عوام علما سے کچھ سوال پوچھنا چاہتے ہی، بس پھر کیا تھا، غم و غصے سے بھرے عوام نے اس سوال کے جواب میں ٹوئٹس کی بھرمار کردیں جو پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔


    ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا کوئی عالم شیطان کے روپ میں رمضان ٹرانسمیشن کر سکتا ہے؟-


    روزے کی حالت میں خواتین ست ریس لگانا جائز ہے؟-


    https://twitter.com/Ehsaaanulhaq/status/1384121489708908557?s=20
    ایک صارف نے رکن قومی اسمبلی کو مشورہ دیا کہ ‘تھوڑی سی انسانیت سیکھ لو بھائی، بڑی مہربانی ہو گی۔


    ایک صارف نے لکھا کہ ان سے پوچھیں، ایسی اوچھی حرکتیں اور ناگن ڈانس کرنے والوں کے ساتھ بیٹھ کر انہیں فخر محسوس ہوتا ہے یا غیرت ایمانی کچوکے لگاتی ہے؟


    https://twitter.com/LeMePakistani_/status/1383923527603032069?s=20
    ایک صارف نے کہا کہ انکی جو عزت پہلے تھی وہ تو اب رہی نہیں تو اب یہ جان بوجھ کر ایسی حرکتیں کرتیں ہیں تاکہ کوئ نہ کوئ کونٹروورسی پیدا ہو۔
    https://twitter.com/TheSaadWrites/status/1383929597784301570?s=20
    ایک صارف نے پوچھا کہ اگر انسان رمضان کا تقدس بھول جائے اور نیشنل ٹی وی ایسی حرکتیں کرے تو کیا سزا ہوتی ہے؟-