Baaghi TV

Category: شوبز

  • کورونا ’انسان کا اپنا بنایا ہوا وائرس‘ ہے    کنگنا رناوت

    کورونا ’انسان کا اپنا بنایا ہوا وائرس‘ ہے کنگنا رناوت

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے عالمی وبا کورونا وائرس کو ’انسان کا اپنا بنایا ہوا وائرس‘ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : نومبر 2019 سے دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وبا کو متعدد لوگوں سازش قرار دیتے ہیں یہاں تک کہ اس حوالے سے متعدد ریسرچز بھی ہوچکی ہیں جس میں انسانوں کی طرف سے تخلیق ہونے سے متعلق اس وائرس کے امکانات کو رد کیا جاچکا ہے۔

    تاہم اب بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی اس سازش کو ہوا دیتے ہوئے کہہ دیا کہ یہ انسانوں کا بنایا ہوا وائرس ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگنا رناوت نے کہا کہ یہ انسانوں کا بنایا ہوا وائرس ہے اور اس وائرس کو بنانے کا مقصد ایک دوسرے کی معیشت کو تباہ کرنا ہے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ میری بات سے اتفاق کریں گے لیکن کچھ لوگ نہیں کریں گے کہ کرہ ارض شفا یاب ہورہا ہے، اس کی وجہ سے انسان مر رہے ہیں لیکن اس زمین پر سب کچھ ٹھیک ہورہا ہے۔

    افطار پارٹیوں پر پابندی کا مطالبہ ، تنقید کے بعد کنگنا نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی

  • عالیہ بھٹ پاکستانی ریپ گلوکار محمد شاہ کے گانے کی متعرف

    عالیہ بھٹ پاکستانی ریپ گلوکار محمد شاہ کے گانے کی متعرف

    بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کو پاکستانی ریپ گلوکار محمد شاہ کے ریپ سانگ کی ویڈیو پسند آ گئی-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں پاکستان کے ایک نوجوان گلوکار محمد شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے لیے خصوصی ریپ سانگ تیار کیا ہے جس میں انہوں نے اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھے۔

    گلوکار محمد شاہ کے اس ریپ سانگ کا نام ’عالیہ‘ ہے جس میں اُنہوں نے گائیکی کے اپنے منفرد انداز میں عالیہ بھٹ کی فلموں رازی، اسٹوڈنٹ آف دی ایئر، ہائی وے اور ٹواسٹیٹس کے ٹائٹلز اور ویڈیو کلپس کا استعمال بھی کیا-

    محمد شاہ کا یہ ریپ سانگ جہاں پاکستان میں مقبول ہورہا ہے تو وہیں بھارت میں بھی اس کے خوب چرچے ہورہے ہیں جبکہ عالیہ بھٹ کو خود اُن پر بنایا گیا یہ ریپ سانگ بہت پسند آیا ہے۔

    عالیہ بھٹ نے محمد شاہ کے ریپ سانگ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’بہت ہارڈ۔‘

    جبکہ عالیہ بھٹ کے اس تبصرے پرمحمد شاہ نے ان کو جواب دیا کہ عالیہ بھٹ، مجھے آپ سے محبت ہے۔

    دوسری جانب بھارتیوں کی جانب سے بنائے گئے عالیہ بھٹ کے فین پیچز پر بھی محمد شاہ کے اس ریپ سانگ کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ اس وقت اداکار رنبیر کپور کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

  • نوجوان بھوجپوری اداکار شیام دیہاتی کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    نوجوان بھوجپوری اداکار شیام دیہاتی کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    بھارت کی مقامی بھوجپوری فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور نغمہ نگار شیام دیہاتی کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 33 سالہ اداکار و نغمہ گار شیام دیہاتی کو چند روز قبل کورونا ہوا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے گھر پر آئسولیشن میں تھے۔

    اطلاعات کے مطابق انھیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور ان کا آکسیجن لیول خطرناک حد تک گرگیا تھا طبیعت بگڑنے پر انہیں ریاست اترپردیش کے شہر گورکھ پور کے اسپتال میں لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

    نوجوان اداکار کے انتقال پر مقامی انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے اور کئی اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    مشہور بھوجپوری گلوکار اداکار کھیسری لال یادو نے ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نوٹ لکھا ، ہماری لاکھ کوششوں کے باوجود ہمارے بھائی شیام دیہاتی نہیں رہے۔

    خیال رہے کہ اداکار شیام دیہاتی کا تعلق ریاست بہار سے تھا جبکہ اہلیہ، 5 سال کی بیٹی اور ڈیڑھ کا سال بیٹا ان کے سواگواران میں شامل ہے۔

    بھارتی اداکارویویک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

    بھارتی اداکار کشور نندلاسکر کورونا کے باعث انتقال کر گئے

  • صنم ماروی پر تشدد اور اغوا کی کوشش ،سابق شوہر حامد علی کے خلاف مقدمہ درج

    صنم ماروی پر تشدد اور اغوا کی کوشش ،سابق شوہر حامد علی کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور :پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف فوک گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے اوپر تشدد اور اغوا کی کوشش کا مقدمہ درج کروادیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے سابق شوہر حامد علی کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں تشدد اور اغوا کی کوشش کا مقدمہ درج کرایا-

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ صنم ماروی نے سابق شوہر حامد علی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

    پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانہ اسلام پورہ میں درج کرلی گئی ہے۔

    ایف آئی ار میں صنم ماروی نے کہا کہ سابق شوہر نے مجھ پر تشدد کیا اور اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اغوا کی کوشش کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نامور گلوکارہ نے شوہر حامد علی سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ حامد علی اور میری شادی 2009 میں اسلامی روایات کے مطابق ہوئی تھی، ہمارے تین بچے بھی ہیں شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا-

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شوہر بچوں کے سامنے گالیاں نکالتا اور مارتا پیٹتا ہے، اپنے بچوں کی خاطر شوہر کا ظلم و ستم برادشت کرتی رہی مگر اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے شوہر کے ساتھ مزید گزارا ممکن نہیں-

    حامد خان نے تحریری جواب میں الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صنم ماروی سے کبھی بدتمیزی کی اور نہ ہی کبھی گالی دی ہے ساتھ ہی ساتھ اہلیہ اور بچوں کا خرچ بھی باقاعدگی سے ادا کرتا ہوں۔

    صنم ماروی فوک کلام کی مروف گلوکارہ ہیں، ان کی شہرت کو چار چاند کوک اسٹوڈیو کے ’لگی بنا رین نہ جاگے کوئی‘ سے لگے سندھ کے علاقے دادو کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں جنم لینے والی صنم ماروی نے سات برس کی عمر میں ہی گلوگاری شروع کر دی تھی ان کے والد، فقیر غلام رسول، سندھ کے فوک گلوکار تھے تاہم ان کی زندگی بہت مشکلات میں گزری-

  • بھارتی اداکار کشور نندلاسکر کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    بھارتی اداکار کشور نندلاسکر کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    معروف اور سئینربھارتی اداکار کشور نندلاسکر کورونا کے باعث انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کشور نندلاسکر کئی روز سے علیل تھے جبکہ وہ کورونا وائرس کا بھی شکار تھےاداکار کے پوتے انیش نے اپنے دادا کی موت کی خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ اداکار کا پچھلے ہفتے ہی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کشور نندلاسکر کو کورونا سینٹر میں داخل کروادیا تھا جہاں انھوں نے آج آخری سانس لی۔

    انیش کا کہنا تھا کہ ان کے دادا کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا، جبکہ ان کا آکسیجن لیول بھی تیزی سے نیچے گر گیا تھا۔

    اداکار کشور نند لاسکر کی موت پر بالی ووڈ سمیت مداحوں اور معروف شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ کشور نندلاسکر’سمبا‘، ’واستو‘ ، ’سنگھم‘ اور ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ کشور نندلاسکر ایک مشہور مراٹھی اداکار تھے-

    بھارتی اداکارویویک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

  • سلمان اور سہیل خان میرے لئے فرشتہ ہیں    راکھی ساونت

    سلمان اور سہیل خان میرے لئے فرشتہ ہیں راکھی ساونت

    بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سلمان خان کو فرشتہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عمر بھی سلمان کو لگ جائے۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ کا کینسر کا آپریشن کیا گیا اور ان کا ٹیومر نکال لیا گیا اس آپریشن کا سارا خرچ بھی سلمان خان اور ان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے اٹھایا۔ راکھی ساونت نے میڈیا کے سامنے سلمان خان اور ان کی فیملی کا شکریہ ادا کیا۔

    راکھی ساونت نے گھٹنوں کے بل جھک کر کہا سلمان بھائی آپ نے میری ماں کو بچالیا اور انڈیا کا سب سے بڑا ڈاکٹر مجھے میری ماں کے علاج کے لئے دیا ساتھ ہی اداکارہ نے سہیل خان کا بھی شکریہ ادا کیا-

    انہوں نے سلمان خان کو فرشتہ قرار دیتے ہوئے کہا میری پوری عمر سلمان جی اور سہیل بھائی کو لگ جائے میں اس عمر کا کیا کروں گی۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سلمان خان اور سہیل خان نے راکھی ساونت کی مالی مدد کی ہے راکھی ساونت نے انہیں اپنا خدائی مددگار قرار دیتے ہوئے کہا تھا سلمان خان اور سہیل بھائی نے میرے لیے بہت کیا ہےاور انہوں نے ہمیشہ مجھے کہا ہے ہم تمہاری جو بھی مدد کرتے ہیں اسے دوسروں کے سامنے کہنے کی ضروررت نہیں ہے۔

    راکھی نے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے جب سلمان خان آس پاس ہوتے ہیں تو کچھ بھی غلط نہیں ہوسکتا۔

    اس سے قبل اسپتال میں آپریشن کے لیے لے جانے سے قبل راکھی کی والدہ نے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا۔

    راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم دعا کرتے تھے ہمارے پاس پیسے نہیں تو ہم کیا کریں گے، کیا میں ایسے ہی مر جاؤں گی لیکن خدا نے سلمان خان کو میرے لیے فرشتہ بناکر بھیجا ہے-

    راکھی کی والدہ نے کہا تھا سلمان خان آج میرے لیے کھڑے ہیں اور میرا آپریشن کرارہے ہیں، میں سلمان خان کا شکریہ اداکرتی ہوں کیوں کہ ان ہی کی وجہ سے میں آج اپنا آپریشن کروارہی ہوں۔

    راکھی ساونت نے سلمان خان اور سہیل خان کو اپنا ’’گاڈ برادر‘‘ قرار دیا

    دیا مرزا سلمان خان کی شکر گزار کیوں؟

    ماہ مقدس میں سلمان خان نے انسانیت کی ایک اور مثال قائم کر دی

  • صدف کنول نے شوہر شہروز پرنامور اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی لگا دی

    صدف کنول نے شوہر شہروز پرنامور اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی لگا دی

    پاکستان شوبز کی معروف ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اپنے شوہر اور ناموراداکار شہروز سبزواری پر شوبز انڈسٹری کی ایک نامور اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : شہروز سبزواری اور صدف کنول نے ایک نجی چینل کے ٹاک شو دی کپل شو میں بطور مہمان شرکت کی جس میں میزبان حنا الطاف اور آغا علی نے جوڑی سے دلچسپ سوالات کیے گئے جس کے دونوں ہی کی جانب سے خوشگوار موڈ میں جواب دیئے گئے۔

    شو کی میزبان، معروف اداکارہ حنا الطاف کی جانب سے صدف کنول سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ایسی کون سی اداکارہ ہیں جس کے ساتھ وہ شہروز سبزواری کو کام کرنے سےمنع کریں گیں؟

    اس دوران صدف کنول کو اداکارائیں منتخب کرنے کے لیے آپشن بھی دیئے گئے جس میں اداکارہ رمشا خان، علیزے شاہ اور حبا بخاری کا نام شامل تھا۔

    اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول کی جانب سے پہلے پوچھا گیا کہ یہ حبا بخاری کون ہے؟

    جس پر شو کی میزبان کی جانب سے اُنہیں حبا بخاری کا جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والا سپر ہٹ ڈرامہ ’دیوانگی‘ یاد دلایا گیا۔

    اس پر صدف کنول کا کہنا تھا کہ حبا بخاری بہت پیاری لڑکی ہیں۔

    تاہم بعد ازاں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صدف کنول کا کہنا تھا ہ وہ اپنے شوہر شہروز سبزواری کو اداکارہ علیزے شاہ کے ہمراہ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

    فریال محمود بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ پر بول پڑیں

    صبا بخاری نے شوبز انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کر دیا

    شوبز میں کاسٹنگ کاؤچ کا الزام : اچھے کردار اور پیسے کے بدلے میں ایسا مطالبہ کیا گیا جس نے میرے پاوں تلے زمین نکال دی صبا بخاری

  • بھارتی اداکارہ حنا خان کے والد انتقال کر گئے

    بھارتی اداکارہ حنا خان کے والد انتقال کر گئے

    بھارتی شوباز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان کے والد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا خان کو والد کے انتقال کی خبر مقبوضہ کشمیر میں شوٹنگ کے دوران دی گئی ہے جس کے بعد وہ ممبئی کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ حنا خان والد کے بے حد قریب تھیں اور ان کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی تھیں۔

    حنا خان کے والد کی موت پر بالی ووڈ سمیت مداحوں اور معروف شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    بھارتی اداکارویویک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

    حنا خان کی خوبصورتی پرمداح کیجانب سے کیس کرنے کی دھمکی

  • سوشانت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم پرپابندی کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں کیس دائر

    سوشانت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم پرپابندی کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں کیس دائر

    دہلی کی عدالت نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم بنانے والے پروڈیوسر کو طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق جج منوج کمار اوہری نے فلم ساز آریا ببر کو 24 مئی کوعدالت طلب کرلیا ہے عدالت نے یہ نوٹس سوشانت سنگھ راجپوت کے والد کرشنا کشور سنگھ کی درخواست پر جاری کیے جنہوں نے اپنے بیٹے کی زندگی پر بننے والی فلم پر پابندی کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں کیس دائر کردیا ہے۔

    عدالت میں دائر مقدمے میں آنجہانی اداکار کے والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بیٹے کی زندگی پر بننے والی فلم ‘Nyay: The Justice’, ‘Suicide or Murder: A star was lost’, میں فلم سازموقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے درپردہ حاصل مواقع کو کیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    مدعی کا کہنا ہے کہ کھیل، فلمز، ویب سیریز، کتابوں اور انٹرویوز میں میرے خاندان اور بیٹے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

    کرشنا کشور نے درج بالا فلم کے فلم ساز پر سوشانت سنگھ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے، دماغی دباؤ اور ہراسمنٹ پر 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی بھی کیا ہے۔

    کیس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس نوعیت کی کسی ویب سیریز، کتاب یا کسی اور مواد کو شائع یا نشر کیا گیا تو یہ متوفی اور متاثرین کے حق کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگا۔ جبکہ آنجہانی اداکار کے نام، تصویر کا غلط استعمال، مُضَحکَہ خیز تَصوير، ڈائیلاگ کی ادائیگی بھی شخصی حقوق کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔

    واضح رہے کہ بھارتی فلم ساز آریا ببر نے گزشتہ سال اگست میں آنجہانی اداکار کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا، فلم کی عکس بندی مکمل ہوچکی ہے اور رواں سال جون میں اسے ریلیز کیا جانا ہے۔ کیس کی سماعت 24 مئی کو دہلی ہائی کورٹ میں ہوگی۔

  • اپوزیشن کا منفی اور گھناؤنا کردار ، وزیراعظم  کے اکاؤنٹ میں انقلاب فلم کا کلپ شیئر ، کیا تھا اس میں کہ ہٹا دیا گیا

    اپوزیشن کا منفی اور گھناؤنا کردار ، وزیراعظم کے اکاؤنٹ میں انقلاب فلم کا کلپ شیئر ، کیا تھا اس میں کہ ہٹا دیا گیا

    اپوزیشن کا منفی اور گھناؤنا کردار ، عمران کے اکاؤنٹ میں انقلاب فلم کا کلپ شیئر ، کیا تھا اس میں کہ ہٹا دیا گیا

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے اپنے اکاؤنٹ پر باولی وڈ فلم کا کلپ شیئر کردیا جس میں اپوزیشن کے منفی اور گھناؤنے کردار کا تذکرہ ہے ، عمران خان نے سیاست میں اپوزیشن کے کردار پر بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلم ’انقلاب‘ کا ایک کلپ شیئر کرنے کے بعد ہٹا دیا لیکن اس قلیل عرضے میں لاکھوں لوگوں نے اسے دیکھا ہے

    وزیراعظم کے اکاؤنٹ سے 1984 میں ریلیز ہونے والی امیتابھ بچن کی فلم ’انقلاب‘ کا ایک کلپ پوسٹ کیا گیا جس میں مرحوم اداکار قادر خان پارٹی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

    انقلاب فلم کا یہ کلپ ایک منٹ 58 سیکنڈ پر مشتمل تھا اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف پہلے دن سے کرپٹ مافیاز یہی سازشیں کررہے ہیں۔جیسا کہ فلم کے اندر دکھایا گیا ہے .
    https://youtu.be/qMPpQQ8ukkY
    اس فلیم میں میں آنجہانی بالی وڈ اداکار قادر خان کہتے ہیں کہ ’ہمیں عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے حکومت سے عوام کا اعتماد ہٹانا ہوگا جس کیلئے ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا لوگ اس سرکار کو نکمی، ناکارہ اور بیکار سمجھ کر کسی اور پارٹی کو کرسی پر بٹھانے پر مجبور ہوجائیں‘۔

    خیال رہے کہ یہ پوسٹ 4 گھنٹے بعد وزیراعظم کے آفیشل اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی گئی اس قلیل عرصے میں اس کو 2 لاکھ سے زائد مرتبہ وزٹ کیاگیا تھا۔