Baaghi TV

Category: شوبز

  • رابی پیرا زادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کیوں معطل ہوا؟

    رابی پیرا زادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کیوں معطل ہوا؟

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ سسپنڈ کر دیا گیا تھا-

    باغی ٹی وی : رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ فرانس کیخلاف ٹوئٹس کرنے پر بند کیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر رابی پیرازادہ نے ایک پیغام شئی کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ فرانس کیخلاف ٹوئٹس کرنے پر ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی، ہم حضورﷺ کی امت ہیں اور ان پر جان بھی قربان ہے۔

    رابی پیر زادہ نے کہا کہ ہم امت ہیں، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا ،یہ بات حکمرانوں کو یاد رکھنی چاہیئے۔

    ساتھ ہی انہوں نے کالعدم مذہبی جماعت کی جانب سے مظاہروں پر کہا کہ مگر املاک کا نقصان یا جانی و مالی نقصان کسی صورت صحیح نہیں۔

  • عدنان صدیقی نے کورونا ویکسین لگوا لی

    عدنان صدیقی نے کورونا ویکسین لگوا لی

    پاکستان میں ان دنوں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے اور اب تک متعدد فنکار کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی ویکسین لگوالی ہے اداکار نے سوشل میڈیا پر ویکسین لگوانے کے اس تجربے کو شیئر کیا۔

    عدنان صدیقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرویڈیو شیئر کی ویڈیو میں عدنان صدیقی کراچی کے آرٹس کونسل میں موجود ہیں اور عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا رہے ہیں ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے بتایا کہ انہوں گزشتہ روز ویکسین لگوائی تھی۔

    عدنان صدیقی نے کہا کہ ‘ایمانداری سے، ابتدا میں، میں انجیکشن سے تھوڑا سا گھبرایا تھا، ظاہر ہے آپ جوان ہوں یا بوڑھے یہ وہ چیز ہے جو آپ کو ہر مرتبہ خوفزدہ کردیتی ہے۔

    اداکار نے مزید لکھا کہ میرے اہلخانہ اور دوستوں نے ویکسین لگوانے سے قبل اور بعد مجھ سے متعدد سوالات پوچھے جو ویکسین کے محفوظ ہونے سے متعلق پریشان بھی تھے۔

    عدنان صدیقی نے لکھا کہ ہاں جی، میں نے ویکسنیشن کے اثرات سے متعلق رپورٹس بھی پڑھی ہیں جس نے لوگوں کو ہوشیار کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں بھی اس حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار تھا پھر میں نے اپنے دوست ڈاکٹر جنید علی شاہ سے مشاورت کی تھی جنہوں نے مجھے یقین دلایا کہ میرے خدشات بے بنیاد ہیں اور ویکسین لگوانے کا کہا۔

    عدنان صدیقی نے بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میں بالکل ٹھیک محسوس کررہا ہوں۔

    واضح رہے کہ اب تک متعدد فنکار کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں جس میں جاوید شیخ ، راحت کاظمی ، ثمینہ پیرزادہ، ریما خان ، بشریٰ انصاری ،عفت عُمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل، میرا اور ارمینہ خان و دیگر شامل ہیں-

  • بالی ووڈ میں کورونا وائرس بحران: دلیپ کمار کے بھتیجے مفلسی کا شکار

    بالی ووڈ میں کورونا وائرس بحران: دلیپ کمار کے بھتیجے مفلسی کا شکار

    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے بھتیجے اور اداکار ایوب خان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایسے حالات پیدا ہوگئے ہیں کہ اب لگتا ہے انھیں لوگوں سے مدد مانگنا پڑے گی۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ سال سے کورونا وبا نے دنیا بھر کی معشیت کو شدید متاثر کیا ہےجہاں تمام کاروباری ،ثقافتی سرگرمیاں کورونا وبا سے متاثرہوئیں ہیں وہیں دنیا بھر کی شوبز انڈسٹری کو بھی متاثر کیا جن میں بالی ووڈ بھی شامل ہے یہاں تک کہ فنکار مختلف کام اور مزدوریاں کرنے پر مجبور ہو گئے-

    تاہم اب اس حوالے سے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے بھتیجے اور اداکار ایوب خان کا کہنا ہے کہ انھوں نے گزشتہ ڈیڑھ برس سے کچھ نہیں کمایا اور اب جمع پونجی بھی ختم ہونے کو ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے کہا انھیں خدشہ ہے کہ اگر کورونا وائرس کا بحران جاری رہا اور حالات میں بہتری نہ آئی تو ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن نہ ہوگا کہ وہ مدد کے لیے لوگوں کی جانب دیکھیں۔

    اداکار نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کی وجہ سے نافذ کردہ پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شوٹنگ بند ہے، اور کام متاثر ہورہا ہے اور ہر کوئی زندگی گزارنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارہا ہے۔

    52 سالہ ایوب خان نے کہا کہ میں ڈیڑھ برس سے مسلسل بیکار بیٹھا ہوں اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پھر لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہ جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایوب خان اداکار دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اداکار ناصر خان اور 1940 اور 1950 کے عشرے کی معروف اداکارہ بیگم پارہ کے بیٹے ہیں-

  • شوبز شخصیات نے رائلٹی کی ادائیگی کیلئے آواز اٹھا دی

    شوبز شخصیات نے رائلٹی کی ادائیگی کیلئے آواز اٹھا دی

    پاکستان شوبز کے فنکار بھی ٹیلی ویژن پر ڈراما کی دوبارہ نشریات پر فنکاروں کو معاوضہ دینے سے متعلق آواز اٹھانے والی نائلہ جعفری کی حمایت میں بول پڑے-

    باغی ٹی وی : اداکاروں کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا جب نامور اداکارہ نائلہ جعفری نے اسپتال سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے یہ اپیل کی تھی کہ انھیں ان کے ڈراما میں سے معاوضہ بطور حق ادا کیا جائے تاکہ وہ خود کو لاحق کینسر کے مرض کا علاج کرواسکیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں نے پی ٹی وی جوائن کیا تو ہمیں دوبارہ نشر کیے جانے والے شوز کی رائلٹی ملا کرتی تھی، اگرچہ یہ پیسے بہت کم ہوتے تھے لیکن اس کے باوجود ہمیں خوشی ہوتی تھی۔

    ان کی ویڈیو منظر عامر پر آنے کے بعد سندھ کے وزیر ثقافت سردار علی شاہ نے نائلہ جعفری کا علاج سندھ حکومت کے خرچے پر کروانے کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں سینیٹر فیصل جاوید خان کی جانب سے بھی شوبز انڈسٹری کے لیے قانون سازی کرنے کا اعلان کیا گیا-

    فیصل جاوید خان نے رواں ماہ 12 اپریل کو ٹوئٹر پر اپنی دو سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ وہ پاکستان میں ڈراما و فلم پروڈیوسرز کی جانب سے فنکاروں کو کم معاوضہ یا ڈراموں یا فلموں کے دوبارہ نشر کیے جانے پر انہیں دوبارہ معاوضہ نہ دیے جانے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے قانون سازی کرنے میں مصروف ہیں اور وہ متعلقہ معاملے پر اسٹیک ہولڈرز سے بھی رابطے میں ہیں جلد ہی وہ فنکاروں کو ان کے حقوق دلانے کا قانون سامنے لائیں گے، جس سے فنکاروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا اور وہ بہتر معاوضہ حاصل کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند سال سے مختلف شوبز شخصیات پرانے ڈراموں یا فلموں کو دوبارہ نشر یا ریلیز کرنے پر فنکاروں کو بھی دوبارہ معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں جن میں میکال ذوالفقار ، یاسر حسین اور نائلہ جعفری سر فہرست ہیں-

    تاہم اور اب عمران عباس اور منال خان سمیت دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے رائلٹی کی ادائیگی کیلئے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں

    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے فنکاروں نے سادہ لیکن پُرزور انداز میں ایک پیغام کے ذریعے نائلہ کی آواز سے آواز ملائی۔

    انھوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک نوٹ صرف #GiveRoyaltiesToArtists کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے پروڈکشن ہاؤسز اور ٹی وی چینلز سے رائلٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    جن میں احمد علی بٹ ، مہوش حیات ،ماہرہ خان ، ہمایوں سعید ، اقراعزیز ، یمنیٰ زیدی ، زاہد احمد، عائشہ عمر، مایا علی ، یاسر نواز، فیصل قریشی م کبریٰ خان، اعجاز اسلم ،جنید خان ،صبا فیصل ، ثروت گیلانی، رمشا خان، ارمینہ خان،سمی راحیل ، حاجرہ یامین ،سمیع خان ، شہزاد شیخ ،مومل شیخ ، مشال خان،صحیفہ جبار ، عائزہ سموں ،جگن کاظم ، عتیقہ اوڈھو ،نازش جہانگیر ، محسن عباس حیدر، صنم جنگ، زرمش خان،حبا بخاری ، منشا پاشا ،اشنا شاہ اور عثمان خالد بٹ سمیت دیگر شامل ہیں-

    کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی وائرل ویڈٰیو پر شوبز فنکاروں کا رد عمل

    سندھ حکومت کا کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی مالی معاونت کا اعلان

    شوبز شخصیات کے معاوضوں پر قانون سازی کے اعلان کے بعد فنکار فیصل جاوید مشکور

    دوبارہ نشریات پرفنکاروں کومعاوضہ دینےکامعاملہ :عمران عباس اورمنال خان بھی نائلہ جعفری کےساتھ کھڑے ہوگئے

  • بالی ووڈ بلبلے کی مانند ہے   پراچی ڈیسائی

    بالی ووڈ بلبلے کی مانند ہے پراچی ڈیسائی

    بالی وڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہےکہ ایک مرتبہ انہیں بولڈ مناظر شوٹ کرانے سے انکار کرنے پر فلم سے نکال دیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے طابق ایک انٹرویو میں پراچی ڈیسائی نے کہا کہ مجھے کچھ مناظر عکس بند کرانے سے انکار پر فلم سے نکال دیا گیا یہ ہے فلم انڈسٹری، جس میں فلم میکر اتنے بھی اچھے نہیں کہ وہ کسی کو فلم سے نکالنے کی وجہ ہی بتادیں۔

    پراچی ڈیسائی کا کہنا تھا کہ جب وہ انڈسٹری میں نئی آئیں تو اپنے سر کو چھپا کر رکھتی تھی انہیں سمجھ نہیں آتا تھا کہ جب لوگ کہتے تھے کہ یہ کافی دلکش ایہ اُتنی بے باک نہیں جتنی ہم چاہتے ہیں اسے مزید بے باک گانے فلمانے کی ضرورت ہے یہ میں آج تک سمجھ نہیں پائی کہ مجھے یہ بولڈ مناظر اور بولڈ گانے کس کے لیے شوٹ کروانے تھے؟-

    پراچی ڈیسائی نے بالی ووڈ کو بلبلے سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہاں آپ کو ویسا ہی بننا پڑتا ہے جیسے کچھ فلمی صنعت سے وابستہ کاروباری لوگ چاہتے ہیں ہم اداکاراؤں کو مرد کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ آپ بہت ہاٹ نہیں، آپ کو مزید ہاٹ ہونے کی ضرورت ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے 6 روز قبل انہیں پتہ چلا کہ وہ فلم میں کام نہیں کررہیں جس کی وجہ یہی تھی کہ میں نے بولڈ مناظر سے انکار کیا تھا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اب بھی کچھ تبدیل نہیں ہوا ہے اور چند ماہ قبل بھی میرے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے۔

  • دوبارہ نشریات پرفنکاروں کومعاوضہ دینےکامعاملہ :عمران عباس اورمنال خان بھی نائلہ جعفری کےساتھ کھڑے ہوگئے

    دوبارہ نشریات پرفنکاروں کومعاوضہ دینےکامعاملہ :عمران عباس اورمنال خان بھی نائلہ جعفری کےساتھ کھڑے ہوگئے

    پاکستان شوبز کے عالمی شہرت یافتہ اداکار و ماڈل عمران عباس اور اداکارہ و ماڈل منال خان بھی ٹیلی ویژن پر ڈراما کی دوبارہ نشریات پر فنکاروں کو معاوضہ دینے سے متعلق آواز اٹھانے والی نائلہ جعفری کی حمایت میں سامنے آگئے-

    باغی ٹی وی :فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹس پر عمران عباس اور منال خآن نے سادہ لیکن پُرزور انداز میں ایک پیغام کے ذریعے نائلہ کی آواز سے آواز ملائی۔

    انھوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک نوٹ صرف #GiveRoyaltiesToArtists کے ساتھ شیئر کیا۔ اور لکھا کہ اب ٹائم آگیا ہے اس مسئلے پر آواز اٹھانے کا-

    خیال رہے کہ اداکاروں کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا جب نامور اداکارہ نائلہ جعفری نے اسپتال سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے یہ اپیل کی تھی کہ انھیں ان کے ڈراما میں سے معاوضہ بطور حق ادا کیا جائے تاکہ وہ خود کو لاحق کینسر کے مرض کا علاج کرواسکیں۔

    ان کی ویڈیو منظر عامر پر آنے کے بعد سندھ کے وزیر ثقافت سردار علی شاہ نے نائلہ جعفری کا علاج سندھ حکومت کے خرچے پر کروانے کا اعلان کیا تھا۔

    بعد زازاں سینیٹر فیصل جاوید خان کی جانب سے بھی شوبز انڈسٹری کے لیے قانون سازی کرنے کا اعلان کیا گیا-

    فیصل جاوید خان نے رواں ماہ 12 اپریل کو ٹوئٹر پر اپنی دو سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ وہ پاکستان میں ڈراما و فلم پروڈیوسرز کی جانب سے فنکاروں کو کم معاوضہ یا ڈراموں یا فلموں کے دوبارہ نشر کیے جانے پر انہیں دوبارہ معاوضہ نہ دیے جانے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے قانون سازی کرنے میں مصروف ہیں اور وہ متعلقہ معاملے پر اسٹیک ہولڈرز سے بھی رابطے میں ہیں جلد ہی وہ فنکاروں کو ان کے حقوق دلانے کا قانون سامنے لائیں گے، جس سے فنکاروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا اور وہ بہتر معاوضہ حاصل کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند سال سے مختلف شوبز شخصیات پرانے ڈراموں یا فلموں کو دوبارہ نشر یا ریلیز کرنے پر فنکاروں کو بھی دوبارہ معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں جن میں میکال ذوالفقار ، یاسر حسین اور نائلہ جعفری سر فہرست ہیں اور اب ان میں عمران عباس اور منال خان بھی شامل ہو گئے ہیں-

    کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی وائرل ویڈٰیو پر شوبز فنکاروں کا رد عمل

    سندھ حکومت کا کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی مالی معاونت کا اعلان

    شوبز شخصیات کے معاوضوں پر قانون سازی کے اعلان کے بعد فنکار فیصل جاوید مشکور

  • بالی وڈ موسیقار شراوان راٹھوڑ کورونا وائرس میں مبتلا ،حالت تشویشناک

    بالی وڈ موسیقار شراوان راٹھوڑ کورونا وائرس میں مبتلا ،حالت تشویشناک

    بالی ووڈ کے میوزک ڈائریکٹر و کمپوزر جوڑی میں شامل رکن شراوان راٹھوڑ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرون راٹھور میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ان کی حالت تشیویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

    موسیقار کے بیٹے سنجیو کے مطابق والد کی حالت تشویشناک ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ انھیں دیگر بیماریاں بھی لاحق ہیں۔

    سنجیو نے بتایا کہ انھیں کورونا وائرس کی وبا لاحق ہوتے ہی ممبئی کے ایس ایل راحیجا اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ شراون راٹھوڑ مشہور میوزک کمپوزر جوڑی ندیم شراون کے رکن ہیں۔ سنجیو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرستاروں سے انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔

    شرون راٹھور نے متعدد کامیاب فلموں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی اور ان کے کئی گیت 90 کی دہائی میں ہٹ ہوئے ہیں انہوں نے ’عاشقی‘، ’ساجن‘، ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘، ’سڑک‘ اور ’دیوانہ‘ سمیت متعدد فلموں میں موسیقاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔

  • آمنہ الیاس نے کراچی کے ایک اہم مسئلے کو اجاگر کر کے مداحوں کے دل جیت لئے

    آمنہ الیاس نے کراچی کے ایک اہم مسئلے کو اجاگر کر کے مداحوں کے دل جیت لئے

    پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کا کہنا ہے کہ پان تھوکنے کے مسئلے کو کراچی میں معمولی سمجھا گیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس سماجی و معاشرتی مسائل سے متعلق ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہاجا تا ہے معاشرتی و سماجی مسائل پر مزاحیہ اور منفرد طریقے میں آواز اٹھانے پر صارفین اداکارہ کی خوب حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں تاہم آمنہ الیاس نے ایک بار پھر کراچی کے مسئلے کو اجا گر کر کے مداحوں کی توجہ سمیٹ لیہے-

    فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے مزاحیہ انداز میں اپنی ویڈیو کے ذریعے سڑکوں پر پان تھوکنے والوں کی طرف اشارہ کیا ہے-ویڈیو میں آمنہ الیاس ایک ایسے آدمی سے راستہ پوچھتی ہیں جو پان کھا رہا ہے اور وہ آدمی پراستہ بتانے کے ساتھ ساتھ بار بار سڑک پر تھوک بھی رہا ہے-

    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ یہ رنگ کرنے والے صرف ’لال‘ رنگ کا انتخاب کرتے ہیں پان تھوکنے کے مسئلے کو کراچی میں معمولی سمجھا گیا۔

    واضح رہے کہ آمنہ الیاس عالمگیر وبا کورونا کا بھی شکار ہو چکی ہیں جس کی اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر دی تھی-

    خیال رہے کہ اس سے قبل حاجرہ یامین نے بھی ایک ویڈیو میں کراچی کے مسائل کی وجوہات اور ان کا حل بتایا ہے اور انہوں نے عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کیا مشورہ دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ناانصافی کے خلاف چپ رہنے کا جو کلچر ہے نا یہ ہمارا طرزِ زندگی بن گیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہڈئیر کراچی، مجھے نہیں پتا تم نے چپ رہنا کب سیکھا، تب جب بچپن میں تمہیں سوال کرنے سے روکا گیا؟ یا شاید تب جب تمہیں احساس ہوا کہ دیواروں پر پان کی پیکوں کے بیچ معصوم خون بھی ہے یا پھر شاید تب جب تمہارے سر پر کسی نے پستول رکھ دی اور تمہیں جان اور مال کے بیچ میں سے کسی ایک کو چننا پڑا۔

    ناانصافی کے خلاف چپ رہنے کا کلچر ہمارا طرزِ زندگی بن گیا ہے حاجرہ یامین

  • کورونا ٹیسٹ مثبت: علی عظمت کی کورونا پر برہم ہونے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    کورونا ٹیسٹ مثبت: علی عظمت کی کورونا پر برہم ہونے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار علی عظمت ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مزاحیہ اناز میں کورونا وائرس کی کلاس لے ڈالی ۔

    باغی ٹی وی :گلوکار علی عظمت کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق مطلع کیا۔

    گلوکار علی عظمت نےفوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو کلپ شیئر کیا اس ویڈیو کلپ کے دوران علی عظمت نے دلچسپ انداز میں شعر پڑھا اور اپنی روداد سنائی۔

    ساتھ میں انھوں نے لکھا کہ ’لو جی ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔‘ دفع دور کورونا‘‘-

    منفرد انداز سے بتانے پرساتھی اداکار اور اُن کے مداح بھی اُن کی حسِ مزاح سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور گلوکار کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔

    عمارہ حکامت نے کمنٹس میں کہا کہ بھائی آپ کو اینٹی باڈیز مبارک –

  • ماہ مقدس میں سلمان خان نے انسانیت کی ایک اور مثال قائم کر دی

    ماہ مقدس میں سلمان خان نے انسانیت کی ایک اور مثال قائم کر دی

    اداکارہ راکھی ساونت نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو کینسر ہے جس کے علاج کے لیے سلمان خان نے ان کی مدد کی ہے-

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کسی بھی ضرورت مند کی مدد کرنے میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہتے ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کے لئے تیاررہتے ہیں گزشتہ سال کوریوگرافر اور ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی جان بچانے کا بھی سبب بنے تھے، اس حوالے سے خود ریمو اور ان کی اہلیہ نے بھی آگاہ کیا تھا نہ صرف ریمو ڈی سوزا بلکہ کئی بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کی مدد کے لئے آگے آگے رہتے ہیں-

    اداکارہ دیا مرزا نے بھی بتایا تھا کہ کس طرح سلمان خان نے ان کے گھرانے کی خوشیاں بچانے کا سبب بنے تھے دیا نے بتایا ایک رات ان کی والدہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی، اسی دوران انھوں نے سلمان خان کو ٹیلی فون کیا اور وہ ان کی والدہ کو لے کر اسپتال گئے۔

    راکھی ساونت نے بھی بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو کینسر ہے جس کے علاج کے لیے سلمان خان نے ان کی مدد کی ہے،راکھی ساونت نے سلمان اور سہیل خان کو اپناگاڈ برادر قرار دیتے ہوئے کہا تھا مجھے معلوم ہے جب سلمان خان آس پاس ہوتے ہیں تو کچھ بھی غلط نہیں ہوسکتا۔

    تاہم اب سلمان خآن راکھی کی والدہ کا آپریشن کروا رہے ہیں اسپتال میں آپریشن کے لیے لے جانے سے قبل راکھی کی والدہ نے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا۔

    راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم دعا کرتے تھے ہمارے پاس پیسے نہیں تو ہم کیا کریں گے، کیا میں ایسے ہی مر جاؤں گی لیکن خدا نے سلمان خان کو میرے لیے فرشتہ بناکر بھیجا ہے-

    راکھی کی والدہ نے کہا سلمان خان آج میرے لیے کھڑے ہیں اور میرا آپریشن کرارہے ہیں، میں سلمان خان کا شکریہ اداکرتی ہوں کیوں کہ ان ہی کی وجہ سے میں آج اپنا آپریشن کروارہی ہوں۔

    راکھی ساونت نے سلمان خان اور سہیل خان کو اپنا ’’گاڈ برادر‘‘ قرار دیا

    دیا مرزا سلمان خان کی شکر گزار کیوں؟