Baaghi TV

Category: شوبز

  • ثنا خان کو شوہر کی جانب سے شاندار سرپرائز تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    ثنا خان کو شوہر کی جانب سے شاندار سرپرائز تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    دین اسلام کے خاطر شوبز سے کناری کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان کی کی دُنیا کی سب سے اونچی عمارت بُرج خلیفہ میں سونے کی پرت والی کافی پینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ سال عالم دین مفتی انس سے شادی کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا اور اس سے قبل وہ شوبز کو مکمل طور پر خیر باد کہنے کا اعلان کرچکی تھیں۔

    سوشل میڈیا پر ہر وقت متحرک رہنے والی ثنا خان انسٹا گرام پر اب اپنے شوہر کے ہمراہ حسین جگہوں کی تصویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں تاہم اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُن کے ہمراہ اُن کے شوہر مفتی انس بھی موجود ہیں-

    ثنا خان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں وہ دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ میں بیٹھی ہاتھ میں کافی لئے باہر کے نظارے سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔ تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ جو کافی وہ پی رہی ہیں اس پر سونے کی پرت چڑی ہوئی ہے۔

    ثنا خان نے ناشتے کی چند تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کا شوہر دنیا کی بلند و بالا عمارت برج خلیفہ کی ٹاپ پر سونے کی پرت چڑی ہوئی کافی کے ساتھ ناشتہ کروا کے سرپرائز دے۔

    سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ شوہر کا یہ خوبصورت سرپرائز دیکھ کر وہ بہت خوش ہیں۔

    خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

  • عاصم اظہرنے خاتون مداح کی غلط فہمی د ور کر دی

    عاصم اظہرنے خاتون مداح کی غلط فہمی د ور کر دی

    پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے مداح کی خود سے متعلق غلط فہمی دور کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی :گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گانے ’غلط فہمی‘ کے کچھ بول لکھے گئے جس پر اُن کی ایک مداح کی جانب سے عاصم اظہر کے افسردہ ہونے اور ٹوٹنے سے متعلق تبصرہ کیا گیا۔


    مداح نے کہا کہ اُنہیں معلوم تھا کہ عاصم اظہر کا دل ٹوٹ چکا ہے۔

    اس کمنٹ پر عاصم اظہر کی جانب سے بھی رد عمل دیا گیا جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔


    عاصم اظہر نے خاتون مداح کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کر تے ہوئے جواب میں لکھا کہ تسلی رکھو بہن، میں صرف اپنے گانے کے بول سے محظوظ ہو رہا ہوں۔
    https://twitter.com/Parhle_ab/status/1377133730687381518?s=20
    عاصم اظہر کا مداح کی اس ٹوئٹ پر دیا گیا جواب خوب وائرل ہو گیا اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُن کے اس ٹوئٹ پر خوب قہقہے لگائے جا رہے ہیں جبکہ ٹوئٹ نے بھی اس کو فنی ٹوئٹس قرار دیا-


    واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری میں گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے ایک رشتے میں ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں، دونوں کو اکثر و بیشتر نجی پارٹیز میں بھی ساتھ دیکھا جاتا تھا۔

    تاہم بعد میں اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے ایک انٹرویو کے دوران اچانک سے یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ وہ اب ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں عاصم صرف میرا ایک اچھا دوست ہے۔

  • میرے گھر سے ملنے والی نشہ آور گولیاں میری نہیں میری اہلیہ کی ہیں    اعجاز خان

    میرے گھر سے ملنے والی نشہ آور گولیاں میری نہیں میری اہلیہ کی ہیں اعجاز خان

    گزشتہ روز منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے بھارتی اداکار اعجاز خان نے انکشاف کیا ہے جو گولیاں اُن کے گھر سے ملیں وہ اُن کی اہلیہ استعمال کرتی تھیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعجاز خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تفتیش کے دوران ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں میری اہلیہ کا حمل ضائع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں چلی گئی۔

    اعجاز خان نے کہا کہ این سی بی کے چھاپے کے دوران میرے گھر سے جو گولیاں برآمد ہوئیں وہ میری نہیں بلکہ میری اہلیہ کی ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ڈپریشن کی شکار میری اہلیہ اُن گولیوں کا استعمال پُرسکون نیند کے لیے کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل ممبئی ایئرپورٹ سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے اداکار اعجاز خان کے منشیات کیس میں حراست میں لیا تھامنشیات کیس کے معاملے میں این سی بی کی جانب سے اعجاز خان کی 8 گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس کے بعد آج اُنہیں گرفتار کرلیا گیا تھا تلاشی کے دوران اعجاز خان کی رہائش گاہ سے الپرازولم کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

  • سنی دیول کے چھوٹے بیٹے بھی بالی ووڈ میں انٹری کے لئے تیار

    سنی دیول کے چھوٹے بیٹے بھی بالی ووڈ میں انٹری کے لئے تیار

    بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے چھوٹے بیٹے راج ویر دیول بھی بالی ووڈ میں انٹری کے لئے تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی:بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی دیول کے چھوٹے بیٹے راج ویر دیول بھارتی پروڈکشن کمپنی راج شری پروڈکشنز کے آنے والے پراجیکٹ سے فلموں میں انٹری دیں گے جس کا اعلان سنہ دیول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے کیا-


    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج ویر دیول بھارت کے معروف ہدایت کار، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سورج برجاتیا کے بیٹے اویناش برجاتیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سے ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اویناش برجاتیا بھی اسی فلم سے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔

    سنی کے بڑے بیٹے کرن دیول نے بھی اپنے چھوٹے بھائی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا سینما کی دنیا میں ایک حیرت انگیز سفر کا آغاز۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے بھائی کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

    راج ویر دیول کے بارے میں بات کرتے ہوئے اویناش برجاتیا نے کہا راج ویر اپنی آنکھوں سے بولتے ہیں وہ بہت محنتی ہیں ہم جتنا اپنے پراجیکٹ کے بارے میں بات کرتے رہے میں اتنا ہی راج کو اپنی فلم میں مرکزی اداکار کی حیثیت سے دیکھتا رہا۔

    فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ فلم آج کے دور کی محبت اور تعلقات کے گرد گھومتی ہے ۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال جولائی میں شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ 2022 میں اس کی ریلیز متوقع ہے۔ فلم کی ٹیم نے ابھی تک مرکزی اداکارہ کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کی ۔

    خیال رہے کہ فلموں میں اداکاری کرنے سے قبل راج ویر دیول بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرچکے ہیں انہوں نے ہدایت کار فیروز عباس خان کی ٹریننگ میں کام کیا تھا۔

    واضح رہے کہ سنی دیول کے بڑے بیٹے کرن دیول بھی دوسال قبل فلموں میں قدم رکھ چکے ہیں۔ انہوں نے 2019 میں اپنے والد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’پل پل دل کے پاس‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دی تھی تاہم ان کی فلم باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی تھی اور اس فلم کے بعد کرن دیول کسی اور پراجیکٹ میں بھی نظر نہیں آئے۔

  • یوٹیوبر راحم پردیسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    یوٹیوبر راحم پردیسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    معروف یوٹیوبر، اداکار، گلوکار اور کامیڈین راحم پردیسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : راحم پردیسی نے اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ماں اور بچہ دونوں صحتمند ہیں، یہ ایک خوفناک رولر کوسٹر سواری رہی لیکن ماشاءاللہ ہم کامیاب رہے۔

    راحم پردیسی المعروف نسرین نے انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی چند تصاوہر شئیر کیں اوردعائیں کرنے والوں اور مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

    اداکار کی پوسٹ پر شامی ادریس ، شاوہر جعفری ،عمران اشرف، حرا مانی اور دیگر مداح بڑی تعداد میں کمنٹس کررہے ہیں اور نومولود کیلئے صحتمند لمبی زندگی کیلئے دعائیہ پیغامات شیئر کررہے ہیں-


    واضح رہے کہ اس سے قبل راحم پردیسی نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کی دو بیگمات ہیں اور وہ اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

    راحم پردیسی کی پہلی اہلیہ سمیرا سے 3 بچے ہیں جبکہ اُن کی دوسری اہلیہ کا نام سومیا راحم ہے اور پیشے کے لحاظ سے وہ ایک ڈاکٹر ہیں۔

    دوسری اہلیہ سے پہلے بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے پہلی اہلیہ اور بچوں کی نومولود کے ہمراہ تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کی-

  • بالی وڈ گلوکار بپی پہری بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے

    بالی وڈ گلوکار بپی پہری بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے

    بالی ووڈ کے مشہور گلوکار بپی لہری بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپی لہری کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ گلوکار کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

    بپی لہری کے ترجمان نے بتایا کہ گلوکار کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد اُن کا ٹیسٹ کیا گیا اور بدقسمتی سے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ بپی لہری کی طبیعت بگڑنے پر اُنہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز اُن کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں جو کوئی بپی لہری کے ساتھ رابطے میں تھا وہ لازمی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائے اور احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، کارتک آریان اور پریش راول سمیت دیگر شامل ہیں۔

    بھارتی اداکار و سیاستدان پریش راول ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا میں مبتلا ہوگئے

     

  • اداکار عثمان مختار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

    اداکار عثمان مختار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    باغی ٹی وی : ڈراما سیریل ’’انا‘‘، ’’ثبات‘‘ اور فلم ’’جانان‘‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے اداکار عثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر عثمان مختار نے اپنے نکاح کی دلکش تصویریں شیئر کیں جن میں اداکار کے ہمراہ اُن کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔

    تصاویر میں عثمان مختار سفید کرتے پاجامے میں ملبوس نظر آئے جب کہ ان کی اہلیہ زنیرہ انعام خان ٹی پنک کلر کے لہنگے میں نہایت حسین لگ رہی تھیں جبکہ شادی میں کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا گیا تھا۔ دلہا اور دلہن سمیت نکاح خواں اور دیگر مہمان ماسک پہنے ہوئے نظر آئے۔

    عثمان مختار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے پوئے لکھا کہ زنیرا انعام خان! مجھے دُنیا کا سب سے خوش قسمت انسان بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

    اداکار نے لکھا کہ میں ایک طویل عرصے سے اس طرح کی خوشی محسوس نہیں کی، آپ میرے ہر اچھے برے لمحوں میں میرے ساتھ تھیں اور میرا سہارا بنیں۔

    اُنہوں نے لکھا کہ آپ کو اپنی زندگی میں پاکر خود کو ایک خوش نصیب انسان سمجھتا ہوں۔

    عثمان مختار نے دُنیا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ڈئیر ورلڈ! میں نے ایک چھوٹی سے تقریب میں شادی کی جبکہ ہماری شادی کے لیے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جو کہ 2 اپریل کو ہونی تھی۔

    اداکار نے لکھا کہ چونکہ یکم اپریل سے لاک ڈاؤن لگ رہا ہے تو ہم نے ایک چھوٹی سے تقریب میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا۔

    اُنہوں نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری اس نئی زندگی کی شروعات کے لیے آپ سب کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

    دوسری جانب داکار عثمان مختار کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئیں ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے-

    جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ ان کی بیوی زنیرہ انعام خان کو معروف اداکارہ کبریٰ خان سے مشابہت کی وجہ سے کبریٰ خان کی بہن قرار دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان نے یونیورسٹی آف ویسٹرن سڈنی سے انٹرنیشنل قانون اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈبل ماسٹرز کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ وہ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز میں ایسوسی ایٹ ریسرچ اینالسٹ ہیں۔

  • ہمارے پروڈکشنز ہاؤسز کا ماحول بالکل فیکٹری والا ہے     یاسر حسین

    ہمارے پروڈکشنز ہاؤسز کا ماحول بالکل فیکٹری والا ہے یاسر حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ہمارے پروڈکشنز ہاؤسز کا ماحول بالکل فیکٹری والا ہے۔

    باغی ٹی وی : یاسر حسین نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے خود سے منسوب تنازعات اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

    یاسر حسین کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے کام سے زیادہ مختلف تنازعات کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اقراعزیز کو شادی کے لیے پرپوز کرنے سے لے کر ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے بارے میں بیان دینے تک یاسر حسین سوشل میڈیا پراکثر تنقید کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

    یاسر حسین نے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ایسا نہیں ہے کہ ساری دنیا مجھ سے نفرت کرتی ہے کچھ لوگ مجھے پسند بھی کرتے ہوں گے۔ یا اگر میں کسی کو پسند نہیں تو آپ کے پاس ایک بٹن ہے ان فالو کرنے کا مجھے سوشل میڈیا پر ان فالو کردیں میرے بارے میں جاننے کے لیے فکر مند نہ ہوں کہ میں کیا کرتا ہوں کیا کہتا ہوں۔

    یاسر حسین نے کہا کہ میں کیوں اپنی رائے کا اظہار نہیں کر سکتا، صرف اس لیے کیونکہ میں ایک اداکار ہوں؟ مجھے صرف ایک بناوٹی خول میں رہنا چاہیے سب کو ایسا لگنا چاہیے کہ اداکار تو ویسے ہی ہوتے ہیں جیسے ٹی وی پر دکھتے ہیں؟‘

    انہوں نے کہا کہ اب راجیش کھنا اور محمد علی کا دور چلا گیا ہے جہاں امیتابھ بچن آج تک اسی ہیئرسٹائل کی وگ لگا رہے ہیں کیوںکہ شاید انھیں لگتا ہے کہ اگر ہیئر سٹائل تبدیل ہوا تو میں امیتابھ بچن نہیں لگوں گا۔‘

    یا سر حسین نے پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہمارے یہاں اداکاروں کو بھی کام کرنے میں مزہ نہیں آتا انہیں بس عادت ہے ڈرامے کرنے کی۔

    یاسر نے کہا کہ ہمارے یہاں کی پروڈکشنز بہت بری ہوتی ہیں، بغیر اے سی کے کام ہوتا ہے پسینہ صاف کرتے کرتے اداکار پاگل ہوجاتے ہیں صبح سے لے کر رات تک صرف کام کرتے ہیں ہمارے پروڈکشنز ہاؤسز کا ماحول بالکل فیکٹری والا ہے۔

    میزبان نے سوال پوچھا کہ جو باتیں آپ سوشل میڈیا پر کررہے ہوتے ہیں وہی باتیں دوسرے اداکار بھی کررہے ہوتے ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر نہیں کرتے اس لیے ان کی باتیں لوگوں کے سامنے نہیں آتیں؟ اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا ہماری انڈسٹری بہت منافق ہے اس میں کوئی جھوٹ نہیں ہے اور یہ آج سے نہیں بلکہ شروع سے ہے۔

    یاسر حسین نے کہا جب بھی میں کسی تنازع کا شکار ہوتا ہوں تو بہت سارے فنکار مجھے فون کرکے کہتے ہیں تم نے بالکل صحیح بات کی لیکن وہ تمام فنکار سوشل میڈیا پر مجھے نہیں سراہتے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ انہیں لوگوں سے گالیاں پڑیں گی اور وہ لوگوں کی جانب سے پڑنے والی گالیوں سے ڈرتے ہیں لیکن میں نہیں ڈرتا ان گالیوں سے۔

    یاسر نے کہا کہ یہ سب آسان اس طرح ہے کہ آپ ایک پراجیکٹ کرتے ہیں اور سپرسٹار بن جاتے ہیں لیکن مشکل اس لیے کیونکہ میری طرح عوام بھی ایک رائے رکھتی ہے جو آپ کو برداشت کرنی پڑتی ہے تاہم یہ سب انھیں اپنی رائے کا اظہار کرنے سے روکتا نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’ہم انسان ہیں، زندہ ہیں بولیں گے، بات کریں گے جو بات میں کر رہا ہوں وہ بھی تو معاشرے میں ہو رہی ہے، میں سچ بول رہا ہوں جھوٹ تو نہیں بول رہا۔‘

    یاسر حسین نے کہا آج ہر چینل تنازع پر زندہ ہے۔ انہوں نے واسع چوہدری کے شو کے ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کے بارے میں کہا مجھ سے پہلے اس شو میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان آئے تھے لیکن اس وقت تک اس شو کا نام کوئی نہیں جانتا تھا اور پھر شو کی تیسری قسط میں میں گیا اور آج اس شو کا نام سب کو پتہ ہے۔

    یاسر حسین نے کہا وہ حقیقی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں وہ اپنی جھوٹی امیج دنیا کے سامنے نہیں لاتے۔ یاسر حسین نے ترک ڈرامے ’’ارطغرل‘‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہمیں دوسروں کے چلے ہوئے ڈرامے اپنے یہاں سستے میں چلانے کے بجائے ان کے ساتھ مل کر کو پروڈکشنز کرنی چاہئیں اس میں ہمیں فائدہ ہوگا۔ آج ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی ترک پروڈکشنز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور یہ اچھی بات ہے۔

    ایک ایوارڈ شو کے دوران اقرا عزیز کو سب سے سامنے شادی کی پیشکش اور پھر اس سے اٹھنے والے تنازع کے بارے میں یاسر حسین نے کہا میں نے ایک چیز کی، اقرا کو بہت اچھی لگی کتنے لوگ سب کے سامنے شادی کی پیشکش کرتے ہیں اور وہ بھی ایسی جسے پوری دنیا دیکھ رہی ہو۔ ہماری انڈسٹری میں کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جو اپنے معاشقے چھپا چھپا کر مرے جارہے ہیں میں نے نہیں چھپایا۔ سب کے سامنے محبت کا اظہار کیا اور مردانہ کام کیا۔ یاسر حسین نے کہا ہر کسی کو اپنی بیوی کی عزت کرنی چاہئے اور پیار کرنا چاہئے سامنے بھی اور پیچھے بھی۔

    یاسر کا کہنا ہے کہ جب کوئی ایسا کردار ملتا ہے جو الگ ہو تو کرنا پڑتا ہے جیسے باندی میں میرا کردار ہےان اداکاروں کو بھی مزا نہیں آتا جو ڈرامے کرتے ہیں، انھیں عادت ہے بس ڈرامہ کرنے کی۔ اور شاید انھیں نہیں پتا کہ کسی اور ٹیلنٹ کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔

    دوسری بات جو یاسر حسین کو کھٹکتی ہے وہ یہ کہ مردوں کے لیے ڈراموں میں کوئی کردار نہیں یا تو وہ اچھا ہے یا برا، گرے کا کوئی مارجن نہیں ہے۔ کوئی بندہ ایسا ہے ہی نہیں جو کسی زمانے میں برا تھا اور پھر اچھا ہو گیا ہو۔‘

    یاسر حسین اپنی آنے والی فلموں میں ’پیچھے تو دیکھو‘، ’چوہدری‘ اور ٹیلی فلم ’گرو چیلا‘ کے بارے میں خاصے پر جوش ہیں کیونکہ ان تمام ہی فلموں میں ان کے کردار مختلف ہیں۔

  • سکینہ سموں کا انتظار کے بعد ایک اور فلم بنانے کا اعلان

    حال ہی میں صدارتی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی ہدایت کارہ اور پروڈیوسر سکینہ سموں نے ایک اور فلم بنانے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سکینہ سموں نے اپنی ایک اور فلم کی تیاری شروع کر دی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں سکینہ سموں کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم سے میں اپنی اگلی فلم کی تفصیلات کا اعلان کررہی ہوں مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ شہریار منور صدیقی اور اسد صدیقی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

    سکینہ سموں کا مزید کہنا تھا کہ میری یہ فلم سچے واقعات اور کریکٹرز پر مشتمل رومانوی کہانی ہوگی، اس کا اسکرپٹ ایسا ہے جس کا میں عشروں سے انتظار کر رہی تھی۔

    ایک اور پوسٹ میں سکینہ سموں نے اپنی فلم کی مرکزی اداکارہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم میں حمائمہ ملک بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

    یاد رہے کہ سکینہ سموں نے گزشتہ برس فیچر فلم ’انتظار‘ سے ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو کا تھا اور اب انہوں نے اپنی دوسری فلم کا اعلان کیا ہے۔

    جبکہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ بیسٹ آف لک، مبارک، اداکارہ کے جواب میں سکینہ سموں نے ازراہ مذاق لکھا کہ شکریہ ماہرہ ، تم نے تو آج تک میٹنگ کے لیے وقت نہیں دیا۔ جبکہ اظفر رحمن نے بھی بیسٹ آف لک سکینہ آپا کہا-

    سیف سمیجو نے لکھا کہ مجھے یہ سن کر بڑی خوشی ہوئی ہے میں آپ کے ساتھ ہوں۔

    دوسری جانب مداحوں کی جانب سے خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-

  • شاہ رخ نے ٹوئٹر پر اپنا بائیو ڈیٹا نا ڈالنے پرمداحوں کا تجسس دور کر دیا

    بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ابھی تک اپنا بائیو ڈیٹا نہ ڈالنے کی وجہ بتا دی ہے-۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر موجودہ دور کا مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے بڑے بڑے سیاستدانوں سے لے کر دنیا بھر کی معروف شخصیات کے ٹوئٹر پر اکاؤنٹس موجود ہیں جہاں وہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں –

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بھی ٹوئٹر پر موجود ہیں ان کے ٹوئٹر پر 40 ملین (4 کروڑ) سے زائد فالوورز ہیں جہاں وہ اکثر اپنے مداحوں سے باتیں بھی کرتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کا ٹوئٹر پر بائیو ڈیٹا ہی موجود نہیں ہے جس کے بارے میں جاننے کے لئے ان کے مداح متجسس رہتے ہیں تاہم اب اداکار نے مداحوں کا یہ تجسس بھی دور کر دیا ہے-


    شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ’آسک ایس آر کے‘ سیشن کے دوران اپنے مداحوں کے سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے اسی سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے سوال پوچھا کہ ٹوئٹر پر آپ کا بائیو کیوں موجود نہیں ہے؟ –


    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کنگ خان نے کہا ’میرا بائیو ابھی بھی مرتب ہورہا ہے پھر انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا میرے دوست میرے ساتھ زندگی میں بہت کچھ ہوا ہے اور اسے بائیو تک محدود رکھنا مشکل ہے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں دپیکا پاڈوکون ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم میں جان ابراہیم بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے جبکہ اس میں سلمان خان بھی مختصر رول میں جلوہ گر ہوں گے۔