Baaghi TV

Category: شوبز

  • اسلام آباد میں لائیو میوزک کنسرٹ کا انعقاد مایوس کن ہے     مہوش حیات

    اسلام آباد میں لائیو میوزک کنسرٹ کا انعقاد مایوس کن ہے مہوش حیات

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والے میوزک کنسرٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :مہوش حیات کی جانب سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو اسلام آباد میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کی تھی۔


    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے سوالیہ انداز میں لکھا گیا کہ کیا کورونا وائرس صرف تعلیمی اداروں میں ہے؟

    مہوش حیات نے اس ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بہت سارے لوگوں کے ساتھ براہ راست میوزک کنسرٹ کا انعقاد ہونا بہت مایوس کن ہے جبکہ ہم ابھی بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے آزاد نہیں ہیں۔


    اداکارہ نے لکھا کہ ’کورونا وائرس کے خطرناک معاملات ایک بار پھر عروج پر ہیں اور اب ہمیں اس وبا کی تیسری لہر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔‘

    اُنہوں نے لکھا کہ آئیے ایک ذمہ دار انسان بنیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس وباء کی تیسری لہر کے باعث اسلام آباد کے تین سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ اسکولوں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں۔

  • علی ظفر کو نیدر لینڈ کی خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی

    علی ظفر کو نیدر لینڈ کی خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ اداکارو گلوکار علی ظفر کو نیدر لینڈ کی ایک خاتون نے شادی کی پیشکش کردی۔

    باغی ٹی وی :گلوکار و اداکار علی ظفر نے گزشتہ روز کو فن ڈے منانے کے لیے مداحوں کے ساتھ سوالات جوابات کا سیشن رکھا –

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ آج ایک اچھا دن ہے، چلیں سوال و جواب شروع کرتے ہیں لوگ مجھ سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔


    علی ظفر کے ٹوئٹ پر مداحوں نے سوالات کے انبار لگا دیئے کسی نے کامیابی کا راز پوچھا تو کسی مداح نے آنے والے البم سے متعلق سوال کیا لیکن ایک مداح ایسی تھیں جنہوں نے علی ظفر سے ایک مشکل سوال کردیا۔


    نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والی سنتھیا ستارہ نامی صارف نے علی ظفر سے سوال کیا ہے کہ کیا میں کچھ بھی پوچھ لوں؟ تو پھر یہ بتائیں کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟

    سنتھیا کی جانب سے کی جانے والی شادی کی پیشکش پر علی ظفر نے جواب دیا کہ یہ تھوڑا مشکل ہو جائے گا، اُمید ہے آپ میری مجبوری کو سمجھیں گی۔

  • جاوید شیخ نے اپنی فلم میں بیٹے شہزاد شیخ کو بطور ہیرو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتادی

    جاوید شیخ نے اپنی فلم میں بیٹے شہزاد شیخ کو بطور ہیرو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار و فلم میکر جاوید شیخ نے اپنی فلم میں اپنے بیٹے شہزاد شیخ کو بطور ہیرو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتادی ۔

    باغی ٹی وی : جاوید شیخ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے اور بیٹے کو فلم میں کاسٹ نہ کیے جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے فلم ’وجود‘ بنائی تو میرے اپنے ہی گھر میں جھگڑا ہوگیا کیونکہ سب کا کہنا تھا کہ فلم میں اداکار دانش تیمور کیوں ہیرو ہیں شہزاد شیخ کیوں نہیں؟

    جاوید شیخ نے کہا کہ پھر میں نے سب کو سمجھایا کہ اس کردار کے لیے شہزاد مناسب نہیں تھا۔

    فلم میکر نےکہا کہ بیٹا ہونے کی وجہ سے شہزاد کو فلم میں کوئی کردار نہیں دے سکتا اگر مجھے ایسا لگے گا کہ شہزاد کے لیے کوئی کردار مناسب ہے تب میں اسے ضرور لاؤں گا لیکن اس کے بغیر میں ایسا نہیں کرسکتا۔

    جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک شہزاد اور مومل دونوں کے لیے کبھی کسی کو فون نہیں کیا لیکن سلیم شیخ کو ان کے ٹیلنٹ کے باعث سب سے زیادہ فلموں میں چانس میں نے ہی دیا۔

    خیال رہے کہ جاوید شیخ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم وجود 2018 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں پہلی مرتبہ سپر اسٹار ندیم، شاہد اور جاوید شیخ ایک ساتھ نظر آئے تھے فلم میں ٹی وی اداکار دانش تیمور، اداکارہ سعیدہ امتیاز اور بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ بھی جلوہ گر ہوئے تھے-

  • نور بخاری کی ’آمدِ رمضان‘ کی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر واپسی

    نور بخاری کی ’آمدِ رمضان‘ کی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر واپسی

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ اور میزبان نور بخاری پی ٹی وی پر رمضان سے قبل ’آمدِ رمضان‘ کی خصوصی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر باضابطہ واپسی کررہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : نور بخاری نے حال ہی میں پی ٹی وی پر ہی شبِ معراج کے حوالے سے خصوصی پروگرام کی میزبانی بھی کی تھی ۔

    تاہم اب خبریں ہیں کہ ’آمد رمضان‘ رمضان سے قبل پی ٹی وی پر نشر ہونے والی خصوصی نشریات ہوں گی جس میں نور بخاری میزبانی کریں گی جس میں رمضان المبارک کا استقبال اور اس مقدس ماہ کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کریں گی۔

    نور بخاری نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ٹیلی ویژن فیملی کی طرح ہے، خوشی ہے کہ میری نئے انداز سے ٹی وی اسکرین پر واپسی ہوئی۔

    خیال رہے کہ نور بخاری نے ستمبر 2017 میں اپنی چوتھی شادی خلع پر ختم ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

  • بھارتی حکومت کو رشوت دینا میرے بس کی بات نہیں   سیف علی خان

    بھارتی حکومت کو رشوت دینا میرے بس کی بات نہیں سیف علی خان

    بالی ووڈ کے نامور اداکار سیف علی خان پر بھارت کا اعلیٰ ترین سول اعزاز خریدنے کا الزام لگا یا گیا جس پراداکار نے رد عمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں سیاسی تھرل ویب سیریز ’تانڈو‘ کے سبب تنازع کا شکار ہونے والے اداکار سیف علی خان نے بھارت کے چوتھے اعلیٰ سویلین ایوارڈ پدما شری کے حامل اداکار پر اس اعزاز کو خریدنے کا الزام بھی لگ چکا ہے۔

    نامور اداکار نے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو رشوت دینا میرے بس کی بات نہیں ہے۔

    ارباز خان کے شو میں اُن کے 2010 کے پدم شری ایوارڈ سے متعلق بھی سیف علی خان سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دے دیا۔

    سیف علی خان نے پدما شری خریدنے کے الزام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو رشوت دینا میرے بس کی بات نہیں ہے۔

    انہوں نے سنجیدہ انداز میں پر اظہار خیال کرتے ہوئے یہاں تک کہا کہ ’پدما شری‘ ایوارڈ خریدنا ممکن ہی نہیں ہے اور رشوت دینا تو میرے بس کی بات ہی نہیں، باقی آپ سینئر لوگوں سے پوچھ سکتے ہیں۔

    سیف علی خان نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ میں ابتداء میں تو پدما شری وصول کرنا ہی نہیں چاہتا تھا کیونکہ مجھے لگا کہ فلم انڈسٹری میں بہت سے ایسے ہیں جو اس اعزاز کے مجھ سے زیادہ مستحق ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں کئی سینئر اداکار ہیں جنہیں پدما شری نہیں ملا، یہ انتہائی شرمناک بات تھی، وہیں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کے پاس یہ اعزاز ہے لیکن وہ اس اعزاز کے ملتے وقت اس کے کم ہی مستحق تھے۔

    سیف علی خان نے بتایا کہ میں پدما شری واپس کرنا چاہتا تھا لیکن یہ فیصلہ اپنے والد منصور علی خان کے کہنے پر بدل دیا، جن کا کہنا تھا کہ وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ بھارتی حکومت کے اعزاز سے انکار کردیں، بعد میں، میں نے پوری کوشش کی کہ اس اعزاز کا حق ادا کروں۔

    پٹودی خاندان کے چشم و چراغ نے کہا کہ میں اس اعزاز کو پرامید نظروں سے دیکھتا ہوں، وقت آئے گا اس اعزاز کا حق ادا کرسکوں، یہی وجہ ہے کہ میں اداکاری سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

    بالی ووڈ اداکاری نے یہ بھی کہا کہ میں کافی اچھے سے اپنا کام کررہا ہوں اور جو بھی کچھ ہورہا ہے اس پر خوش ہوں، مجھے اچھے وقت کی امید ہے، ایک وقت میں لوگ کہیں گے ہاں یہ اس اعزاز کا مستحق تھا۔

    ارباز خان شو میں بھارتی نامور اداکار کے سامنے اُن سے متعلق لوگوں کے کمنٹ پڑھے گئے جن میں اُن کے پدما شری اعزاز کے ساتھ اُن کے بیٹے تیمور سے متعلق بھی رائے زنی کی گئی تھی۔

    سیف علی خان نےطنزیہ انداز میں اس تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ’ٹو بٹ ٹھگ‘ تو نہیں ہوں باقی سب کچھ سچ ہے۔

    ایک فرد نے بالی ووڈ کے نامور اداکار کے فن پر بھی تبصرہ کیا اور یہاں تک کہہ دیا کہ ویب سیریز سکریڈ گیمز میں وہ بہت ہی مشکل سے اداکاری کرپائے۔

  • سائرہ یوسف کی ڈانس کی ویڈٰیو وائرل

    سائرہ یوسف کی ڈانس کی ویڈٰیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف کی دوست کی شادی میں بہن پلوشہ یوسف کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی مینیجر علیزے جھنگ کی مہندی میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    سائرہ یوسف کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں پسند کیا جارہا ہے سوشل میڈیا پر سائرہ کی بیٹی نورے کے ہمراہ بھی تصویر گردش کر رہی ہیں –

    واضح رہے کہ سائرہ یوسف شہروز سبزواری سے شادی کے بعد سے انڈسٹری سے دور ہیں شہروز سے سائرہ کی علیحدگی ہوچکی ہے تاہم وہ مختلف برانڈز کے لئے ماڈلنگ کرتی نظر آ رہی ہیں جن میں شہریار منور کے ساتھ کئے گئے شوٹ پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا-

  • بالی ووڈ کے متعدد اداکارکورونا وائرس کا شکار

    بالی ووڈ کے متعدد اداکارکورونا وائرس کا شکار

    کورونا کی تیسری لہر نے ایک بار پھر دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور وائرس کی شرح میں ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

    باغی ٹی وی : وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس لہر نے بالی ووڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور صرف گزشتہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں متعدد اداکار وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں رنبیر کپور، سنجے لیلا بھنسالی اور منوج باجپائی شامل ہیں-

    تاہم اب مشہور اداکار آشیش ودیارتھی، تارا سوتاریا اور سدھانت چترویدی بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

    بھارتی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار آشیش ودیارتھی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے آشیش ودیارتھی نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم جس کسی نے بھی مجھ سے ملاقات کی ہے اپنا ٹیسٹ کرائے۔

    فلم ’اسٹوڈنٹ آف دا ائیر‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے خوبرو اداکارہ تارا سوتاریا بھی وائرس کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلی گئی ہیں تاہم ان کی طبیعت کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آسکی۔

    فلم ’گلی بوائے‘ سے بالی ووڈ میں جگہ بنانے والے سدھانت چترویدی نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ خود کو قرنطینہ کرلیا ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے میری صحت کے بارے میں فکرمند ہونے پر شکرگزار ہوں۔

    رنبیر کپورعالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    سنجے لیلا بھنسالی بھی عالمی وبا کورونا کا شکارہوگئے

  • ٹک ٹاک ایپ بند ہونے پر جنت مرزا کا ردعمل

    ٹک ٹاک ایپ بند ہونے پر جنت مرزا کا ردعمل

    معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ اُنہیں چینی ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک بند ہونے پر کسی قسم کا کوئی دُکھ اور افسوس نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے گزشتہ روز سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوب دیئے-

    ایک صارف نے جنت مرزا سے پوچھا کہ آپ کو ٹک ٹاک بند ہونے پر دُکھ ہورہا ہے؟ جس پلیٹ فارم سے آپ کو شہرت ملی تھی اُسی پر پابندی لگ گئی ہے۔

    صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ مجھے دُکھ کس بات کا ہوگا؟ جتنی عزت، شہرت اور کام نصیب میں لکھا ہے وہ مجھے لازمی ملے گا اور شاید ابھی تک مل بھی چکا ہے۔

    جنت مرزا نے کہا کہ مایوسی حرام ہے لہٰذا ہمیں کسی بھی فیصلے پر افسردگی کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ اگر ہم اس بات پر یقین کرلیں کہ اللہ تعالیٰ جو کرتا ہے ہماری بہتری کے لیے ہی کرتا ہے تو یقین کریں مایوسی، دُکھ، درد یہ سب خود ہی ہم سے دور چلے جائیں گے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ’جتنی شہرت ملنی ہے وہ ٹک ٹاک کے بجائے کسی دوسرے ذرائع سے بھی مل جائے گی۔

    جنت مرزا نے مزید کہا کہ بہت جلد ٹک ٹاک پر لگی پابندی ختم ہوجائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا تھا دوران سماعت چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں وہ ہمارے معاشرے میں قابل قبول نہیں۔

    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے لہٰذا اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

  • ثمینہ پیرازدہ لاہور انتظامیہ پر شدید برہم

    ثمینہ پیرازدہ لاہور انتظامیہ پر شدید برہم

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے لاہور شہر میں فُٹ پاتھ نہ ہونے پر انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لاہور کی سڑکوں کے اہم مسئلے پر بات کی-


    سینئر اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ لاہور شہر میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے کوئی فُٹ پاتھ ہی نہیں ہے۔

    ثمینہ پیرزادہ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ جب درخت کاٹ کر چوڑی سڑکیں تعمیر کی جاتی ہیں تو اس بات کا خیال کیوں نہیں رکھا جاتا؟-

    اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں۔


    کچھ صارفین اس مسئلے کے لیے سابقہ حکومتوں کو قصور وار ٹھہرا رہے ہیں تو کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو اس مسئلے کی ذمہ داری لینی چاہیے۔
    https://twitter.com/ZafarIq41902657/status/1370945668362117122?s=20
    ایک صارف کا کہنا تھا کہ جب یہ کام کرتے تھے تو زیادہ تر خیال پیسہ بچانا ہے پلیننگ نہیں ہے ہم یہاں انگلینڈ میں رہتے ہیں یہاں پر کونسل کے تھرو سارے کام پلیننگ کے تحت ہوتے ہیں جن میں ہر چیز کا خیال رکھا جاتا ہے لائٹ والا کھمبا کہاں ہو گا نکاسی کا گٹر کہاں ہو گا آنڈرگراونڈ پاہپنگ ہے فٹ پاتھ بہت کھلے ہیں-
    https://twitter.com/hakro_javed/status/1370947863983894529?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ درخت تو دور کی بات وہاں انسان ہی نہیں بستے سارے منافق دو نمبر جعلساز ہیں وہاں تبہی تو سارے سندھ میں آ بسے تم بھی آجائو بحریا کے چھپر چھائوں میں سمندر کے کنارے آباد ہوجاؤ یا پھر زرداری سے رابطہ کرو وہ گفٹ کردے گا کوئی گھر-

  • بالی ووڈ میں ریکھا کی گلوکاری کے چرچے

    بالی ووڈ میں ریکھا کی گلوکاری کے چرچے

    کافی عرصے سے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی بالی ووڈ ورسٹائل اور لیجنڈری اداکارہ ریکھا نے گلوکاری کا شوق پورا کرنے کے لیے منفرد انداز اپنا لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور لیجنڈری اداکارہ ریکھا گزشتہ کئی عرصے سے کسی بھی فلم کا حصہ نہیں ہیں تاہم کسی ایوارڈ فنکشن یا تقریب میں ریکھا ضرور نظر آتی ہیں۔

    سب جانتے ہیں کہ اداکاری کے میدان میں ریکھا جی کا کوئی ثانی نہیں تاہم انہیں گانے کا بھی بے حد شوق ہے جس کو اب پورا کرنے کے لیے اداکارہ نے منفرد انداز اپنالیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریکھا گانے کا شوق پورا کرنے لیے مختلف بالی ووڈ اداکاروں کو کال کرتی ہیں اور پھر انہیں گانا سناتی ہیں جس وجہ سے پورے بالی ووڈ میں آج کل ریکھا جی کی گلوکاری کے چرچے ہیں۔

    بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایک دن ریکھا جی نے کال کی جس پر مجھے بہت حیرت ہوئی تاہم اس سے بھی بڑی حیران کن بات یہ تھی کہ ریکھا جی نے پورا گانا سنایا صرف یہ ہی نہیں متعدد بالی ووڈ اداکاروں کا یہی کہنا ہے کہ انہیں ریکھا جی نے کال کرکے گانا سنایا ہے۔