Baaghi TV

Category: شوبز

  • حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر راحت فتح علیخان کی سندھی زبان میں دھمال ریلیز

    حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر راحت فتح علیخان کی سندھی زبان میں دھمال ریلیز

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان نے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر سندھی زبان میں دھمال ریلیز کردی۔

    باغی ٹی وی: راحت فتح علی خان کی جانب سے ’آیو سہون نگری میں منجھو لعل قلندر‘ دھمال نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے راحت فتح علی خان کی اس دھمال کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے-

    راحت فتح علی خان نے دھمال کی ویڈیو میں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پہنی گلوکار کے اس انداز کو خو پسند کیا جا رہا ہے –

    اس دھمال کی موسیقی خود استاد راحت فتح علی خان نے ترتیب دی ہے جبکہ صوفیانہ کلام سلامت علی کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات 18، 19 اور 20 شعبان کو سیہون شریف میں منعقد کی جاتی ہیں۔

  • کرن جوہر اور ان کے شو پر ایک مرتبہ پھر کنگنا رناوت کی تنقید

    کرن جوہر اور ان کے شو پر ایک مرتبہ پھر کنگنا رناوت کی تنقید

    بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے کرن جوہر پر اپنے شو میں مہمانوں کے ساتھ ’بدمعاشی‘ اور ’گپ شپ‘ کرنے کا الزام عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت بھارتی شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ بے باک خاتون سمجھی جاتی ہیں اور آئے روز کسی نہ کسی بالی ووڈ شخصیات پر الزام عائد کرتی ہیں جس پر وہ سوشل میڈیا پر خود ہی تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ایک مرتبہ پھر وہ اپنے ناقدین پر خوب برسیں جن میں ان کے سب سے بڑے حریفوں میں سے ایک کرن جوہر بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے سنہرے دور کی اداکارہ سیمی گریوال کی بطور میزبان تعریف کی۔

    کنگنا نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ جی ہاں! سیمی گریوال سیلیبریٹی کے اصل جوہر میں سے ہیں، وہ کسی مضمون کا مکمل خاکہ ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخصوص انٹرویور کے بارے میں یہ باتیں نہیں کی جاسکتی جن کے انٹرویو صرف غنڈہ گردی اور گپ شپ پر مشتمل ہوں۔

  • سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز

    سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز

    پاکستان شوبز انڈسٹر ی کی معروف سابق اداکار جوڑی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ سائرہ یوسف کی جانب سےاپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے سائرہ شہروز کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر میں انہوں نے سیاہ رنگ کا ایک مغربی لباس زیب تن کر رکھا ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

    سائرہ شہروز کی اس تصوہر جہاں ماہرہ خان ، انوشے اشرف اور نور ظفر خان نے ردعمل دیتے ہوئے تعریف کی وہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب تعریفوں کے پُل باندھے جا ر ہے ہیں –

    ایک مداح نے کمنٹس سیکشن میں سائرہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے شہروز سبز واری کو بدقسمت قرار دیا جبکہ ایک مداح نے سائرہ کو شادی کی پیشکش کر دی جبکہ اییک صارف بے انہیں کوئین قراد دیا-

    کچھ مداح اُن کے حسن اور اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریفیں کر رہے ہیں اور مداح نے سائرہ یوسف سے مطالبہ کیا کہ ’ وہ اب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا یوزر نیم تبدیل کرلیں اور اس سال شادی کر لیں۔

    دوسری جانب پاکستان سوشل میڈیا پیجز پر سائرہ یوسف کی اس تصویر سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ آ ج کل سابق شوہر، معروف اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    یہ جوڑا اب حقیقی زندگی میں تو ایک ساتھ نہیں ہے مگر دونوں کے مداحوں کی جانب سے انہیں ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے سے متعلق جہاں کافی بے تابی کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں کچھ صارفین کی جانب سے طلاق کے بعد ایک ساتھ کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ سائرہ اور شہروز میں علیحدگی کو ایک سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے مگر اب تک سائرہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے یوزر نیم سے شہروز سبزواری کا نام نہیں ہٹایا گیا ہے۔

  • سومی علی کا سلمان خان پر دھوکہ دہی کا الزام

    سومی علی کا سلمان خان پر دھوکہ دہی کا الزام

    سابقہ بھارتی اداکارہ سومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی سُپر اسٹار سلمان خان نے اُنہیں دھوکا دیا تھا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی آرٹسٹ سومی علی ماضی میں فلوریڈا سے بھارت صرف سلمان خان سے شادی کرنے کے مقصد کے لیے آئی تھیں۔

    سومی علی نے اپنے انٹریو کے دوران انکشاف کیا کہ سلمان خان نے اُنہیں دھوکا دیا تھا جس کی وجہ سے اُن کا رشتہ ٹوٹا اور پھر اُنہوں نے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کی۔

    سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں تاہم اُنہوں نے پانچ سالوں میں سلمان خان سے بات نہیں کی۔

    میں سومی علی نے کہا کہ وہ بالی ووڈ کا حصہ بننے کے لیے بھارت نہیں آئی تھیں بلکہ سلمان خان سے شادی کرنا اُن کا مقصد تھا جب سلمان خان نے ہی مجھے دھوکا دے دیا تھا تو میں بھارت میں رُک کر کیا کرتی، اس لیے میں نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

    سومی علی نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ بچپن میں جب ہم پاکستان میں رہتے تھے تو سرونٹ کوارٹر میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا-

    انہوں نے کہا تھا کہ میں نے والدین کو جب بتایا تو انہوں نے کارروائی ضرور کی لیکن مجھے خاموش رہنے کا کہا، میں ہمیشہ سوچا کرتی تھی کہ شاید میں نے ہی کچھ غلط کیا اسی وجہ سے مجھے خاموش رہنے کا کہا گیا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ 9 سال اور 14 سال کی عمر میں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم 3 سال قبل میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعات سے پردہ اٹھایا اور بولنا شروع کیا کیوں کہ مجھے لگتا تھا کہ نہ بول کر میں منافقت کررہی ہوں۔

    واضح رہے کہ سومی علی پاکستان میں پیدا ہوئیں تاہم بعد میں امریکا میں رہائش اختیار کرلی جب کہ 90 کی دہائی میں انہوں نے بالی ووڈ میں کام بھی کیا، اس دوران سومی علی بھارتی اداکار سلمان خان کے انتہائی قریب سمجھی جاتی تھیں۔

    تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ…

    سلمان خان کی سابقہ دوست کا جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف

    سومی علی کی متھن دا اور سلمان خان سمیت کئی بالی ووڈ اداکاروں سے معذرت

  • زین ملک اور جی جی حدید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

    زین ملک اور جی جی حدید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

    ایک بار پھر سوشل میڈیا پر پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل جی جی حدید کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : ہوا کچھ یوں کہ حال ہی میں زین ملک کے ساتھ ان کے نئے گانے میں شراکت داری کرنے والی گلوکارہ انگریڈ مائیکلسن نے اپنے ایک لائیو انسٹاگرام سیشن میں زین ملک کو شادی شدہ کہہ دیا۔

    گلوکارہ کے لائیو سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی کیونکہ مداحوں کا خیال تھا کہ گلوکارہ نے زین ملک اور جی جی حدید کی شادی کے بارے میں کوئی بڑی خبر دی ہے۔

    مائیکلسن نے اپنے لائیو سیشن میں زین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں زین سے پہلے کبھی نہیں ملی نہ ہی کبھی ان سے بات کی زین وہ کام نہیں کرتے جو وہ نہیں کرنا چاہتے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس گانے کو بہت اچھے انداز میں گایا ہے۔

    گلوکارہ نے کہا کہ زین ملک ایک راز دار شادی شدہ انسان ہیں جن کی ایک بیٹی بھی ہے وہ ہر کام اسی طرح کرتے ہیں جیسے وہ کرنا چاہتے ہیں۔

    گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر ’زین شادی شدہ ہے‘ کے ٹرینڈنگ میں آنے کے بعد اس بات کا احساس ہوا کہ انہوں نے اپنے لائیو سیشن میں کوئی غلطی کردی ہے۔

    بعد ازاں مائیکلسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زین ملک کے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معاف کردیں میں نے آپ لوگوں کو جذباتی کردیا میں غلط تھی زین نے شادی نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جب زین نے خلیل جبران کی محبت اور شادی کے بارے میں لکھی گئی ایک نظم کا ’ٹےٹو‘ بنوایا تھا تو ان کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں۔

    27 سالہ زین ملک اور 25 سالہ جیجی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ متعدد بار دیکھا گیا جب کہ دونوں میڈیا میں ایک دوسرے سے محبت کا بھی کھلم کھلا اظہار کرتے تھے۔

    تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں اور گزشتہ سال ستمبر میں ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

  • بھارتی اداکاراعجاز خان منشیات کیس میں گرفتار

    بھارتی اداکاراعجاز خان منشیات کیس میں گرفتار

    بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کے کھلاڑی اور اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی ایئرپورٹ سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے اداکار اعجاز خان کے منشیات کیس میں حراست میں لیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق منشیات کیس کے معاملے میں این سی بی کی جانب سے متعدد ہندی اور تلگو فلموں میں کام کرنے والے اداکار اعجاز خان کی 8 گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس کے بعد آج اُنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایجنسی نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اعجاز خان کی رہائش گاہ سے الپرازولم کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

    این سی بی آفس جانے سے قبل اعجاز خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ اُنہیں حراست میں نہیں لیا گیا ہے بلکہ وہ خود این سی بی ٹیم سے ملنے آئے ہیں تاہم کچھ دیر کے بعد اداکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ممبئی پولیس کے سائبر پولیس اسٹیشن نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹِک ٹاک‘ پر متنازع ویڈیو میں ممبئی پولیس کا مذاق اڑانے پر اعجاز خان کو گرفتار کیا تھا-

  • ہمایوں سعید کو پڑوسی ملک بھارت سے شادی کی پیشکش، اداکار نے کیا دلچسپ جواب دیا؟

    ہمایوں سعید کو پڑوسی ملک بھارت سے شادی کی پیشکش، اداکار نے کیا دلچسپ جواب دیا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید کو پڑوسی ملک بھارت سے شادی کی پیشکش آئی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی اداکاروں کے سرحد پار یعنی بھارت میں بھی خوب چرچے ہیں اور لاکھوں مداح سوشل میڈیا پر مختلف انداز میں اداکاروں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

    حال ہی میں پی وی کریشنز نامی بھارتی ٹوئٹر خاتون صارف نے اداکار ہمایوں سعید سے انوکھے انداز میں اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
    https://twitter.com/PrinksVerma/status/1376879726065639425?s=20
    خاتون بھارتی ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں ہمایوں سعید سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘

    بھارتی صارف نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ آپ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں لیکن اس دل کا کیا کروں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ’میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن اس کے باوجود بھی، میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔

    خاتون نے اداکار سے پوچھا کہ ’کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ کیونکہ اس جنم میں تو یہ ممکن نہیں۔


    خاتون کے اس محبت کے اظہار پر ردعمل دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ مجھ سے پیار کرنے کا شکریہ، مگر شادی کے لئے انشا اللہ آپ کو مجھ سے بہتر لوگ ملیں گے انشا اللہ-

    اس منفرد اظہارِ محبت پر ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد دلچسپ تبصرے کر رہی ہے۔


    ہمایوں سعید کے ٹوئٹ پر ایک خاتون نے محبت کا اظہار کرنے والی خاتون کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ محبت کرنا گناہ نہیں ہے اور یہ اس لڑکی نے کر لی صارف نے ہنایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کو بہت خوش رکھے گی اگلے جنم میں تو بات کر لیں پکی ابھی سے-

    بعد ازاں خاتون صارف نے پی وی کریشنز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تیرا کام کر دیا ہے میں نے ڈی ایم میں شکریہ کر دینا-

  • پاکستان میں دفتر کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں    ترجمان فیس بک

    پاکستان میں دفتر کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ترجمان فیس بک

    دنیا کی سب سے بڑی سماجی ویب سائٹ فیس بک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فوری طور پر دفتر کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے-

    باغی ٹی وی : فیس بک نے اگرچہ دنیا بھر میں ویڈیوز اور دیگر مواد کے عوض مواد تیار کرنے والوں کو پیسے دینا شروع کر دیئے ہیں تاہم پاکستان میں تاحال عام کانٹنیٹ کریئٹرز کے لیے ایسی سہولیات شروع نہیں کی گئیں مگر حکومت کی خواہش ہے کہ ایسی سہولیات یہاں بھی شروع ہوں۔

    فیس بک کے علاوہ یوٹیوب اور گوگل اشتہارات اور مونیٹائزیشن یعنی مواد کے ذریعے پیسے کمانے کے منصوبے کے تحت مواد تیار کرنے والوں کو رقم فراہم کرتا ہے۔

    حال ہی میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے سائنس و ٹیکنالوجی کے مشیر ضیاءاللہ بنگش نے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک جلد پاکستان میں ویڈیوز کے عوض پیسے دینے کا سلسلہ شروع کردے گا۔

    ضیاء اللہ بنگش نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ کہ انہوں نے فیس بک کی سنگاپور میں موجود ٹیم سے رابطہ کیا ہے اور وہ پاکستان میں مختلف منصوبے شروع کرنے کو تیار ہیں۔


    ضیاء اللہ بنگش کے مطابق انہوں نے سنگاپور میں فیس بک کے نمائندوں سے طویل مذاکرات کیے، جس دوران فیس بک عہدیداروں نے پاکستان میں چند منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    وزیر اعلیٰ کے مشیر کے مطابق فیس بک پاکستان میں مواد کے عوض پیسے دینے کا سلسلہ شروع کرنے سمیت دیگر منصوبے بھی شروع کرے گا جب کہ فیس بک پاکستان میں دفتر بھی کھولے گا۔


    ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیس بک کے ساتھ ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو بھی آگاہ کیا ہے اور انہوں نے بھی فیس بک سمیت گوگل اور یوٹیوب کے لیے پاکستان میں بہتر کام کرنے کے حوالے سے قانون سازی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


    وزیر اعلیٰ کے مشیر کا کہنا تھا کہ جلد وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اسد قیصر کی سربراہی میں فیس بک اور یوٹیوب سمیت دیگر بڑی ویب سائٹس سے مذاکرات شروع ہوں گے اور جلد ہی پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع کھلیں گے۔


    تاہم ضیاء اللہ بنگش کے دعووں کے بعد فیس بک انتظامیہ نے انڈیپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ان کا فوری طور پر پاکستان میں دفتر کھولنے کا ارادہ نہیں۔

    فیس بک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فیس بک دیگر کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے مگر کمپنی کا فوری طور پر پاکستان میں دفتر کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ فیس بک نے پاکستان میں فوری طور پر ویڈیوز کے عوض پیسے دینے کے سلسلے شروع کیے جانے سے متعلق بھی کوئی جواب نہیں دیا تاہم کہا کہ پاکستانی کانٹینٹ کریئٹرز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری برادری بین الاقوامی ہے اور ہم دنیا کے بہت سے ممالک میں بغیر کسی دفتر کے کام کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے دنیا کے درجنوں ممالک میں دفاتر نہیں ہیں تاہم فیس بک کے بڑی مارکیٹوں میں شمار ہونے والے ممالک میں دفاتر موجود ہیں فیس بک کے زیادہ تر دفاتر یورپ و امریکی ممالک میں ہیں تام افریقہ اور ایشیا میں بھی فیس بک کے دفاتر موجود ہیں۔

    فیس بک کے براعظم ایشیا میں مجموعی طور پر 18 دفاتر ہیں، جو نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جاپان، انڈونیشیا، سنگاپور، فلپائن، چین، تائیوان، ملائیشیا، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا اور بھارت میں موجود ہیں حیران کن طور پر فیس بک کے پڑوسی ملک بھارت میں 5 دفاتر ہیں جو کہ ممبئی، دہلی، بنگلورو، حیدرآباد اور گڑگاؤں میں موجود ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ نوشین علی نےمسلمانوں سے امتیازی سلوک پربھارتیوں کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

    بھارتی اداکارہ نوشین علی نےمسلمانوں سے امتیازی سلوک پربھارتیوں کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

    بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ نوشین علی سردار نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک کے بارے میں بھارتیوں کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا-

    باغی ٹی وی : ٹی وی کی معروف مسلمان بھارتی اداکارہ نوشین علی سردار نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ رشتہ کرانے والی خاتون نے ان کا رشتہ کروانے سے صرف اس لیے انکار کیا کیونکہ وہ ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔

    نوشین نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران میرے گھروالوں نے مجھ پر زور دیا کہ میں رشتہ کرانے والی کسی سائٹ پر اپنے کوائف بھیجوں لیکن میں کسی سے ملنے نہیں جا سکی۔ لہذا میرے گھروالوں نے انڈین میچ میکنگ شو کی مشہور شادی کرانے والی صائمہ تپاریا المعروف صائمہ آنٹی کے پاس جانے کا سوچا لیکن ہم اس وقت صدمے کی کیفیت میں چلے گئے جب صائمہ تپاریا نے منع کردیا۔

    نوشین نے مزید بتایا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انہیں مذہب کی وجہ سے بھارت میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہو بلکہ اس سے قبل انہیں مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں گھر دینے سے منع کردیا گیا تھا کیونکہ وہاں لوگ مسلمانوں کو گھر یا فلیٹس دینے کے حق میں نہیں تھے۔

    اداکارہ نوشین نے کہا ہر مذہب کا احترام کرنا بہت ضروری ہے اگر کوئی معاشرہ اپنے افکار میں اتنا سخت ہوجائے گا تو وہاں رہنا بہت مشکل ہوجائے گا۔

    نوشین نے کا کہنا تھا ہاں میں مسلمان ہوں توکیا ہوا؟ مجھے بھی معاشرے میں مساوی حقوق حاصل ہیں-

  • نیو دہلی کلب کے باہر پٹائی کی افواہوں پراجے دیوگن کا ردعمل

    نیو دہلی کلب کے باہر پٹائی کی افواہوں پراجے دیوگن کا ردعمل

    نیو دہلی میں کلب کے باہر چند افراد کے ہاتھوں پٹائی پر بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کا بیان سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز بھارتی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں نیودہلی میں کلب کے باہر چند افراد ایک شخص کو بری طرح پیٹ رہے تھے۔ حالانکہ ویڈیو میں اس شخص کا چہرہ صاف نظر نہیں آرہا تھا لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن ہیں۔

    جس پر اجے دیوگن کی ٹیم نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی میں کلب کے باہر اداکار کے جھگڑے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اجے دیو گن کا ہم شکل ہوسکتا ہے تاہم اداکار کا اس لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے کیوں کہ اجے فلم کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ 14 مہینوں سے نیو دہلی سے باہر گئے ہوئے ہیں۔ وہ اپنی فلموں ’میدان‘، ’مے ڈے‘ اور ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں ممبئی میں ہیں۔

    تاہم اب اجے دیوگن نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے نیو دہلی میں کلب کے باہر جھگڑے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے ایسا لگتا ہے میرا کوئی ہم شکل مشکل میں ہے۔


    انہوں نے کہا کہ مجھے جھگڑے سے متعلق کالز موصول ہورہی ہیں۔

    اجے دیوگن نے کہا کہ میں واضح کردینا چاہتاہوں کہ میں نے کہیں بھی سفر نہیں کیا میرے بارے میں جھگڑا ہونے سے متعلق تمام رپورٹس بے بنیاد ہیں اس کے ساتھ ہی اجے دیوگن نے تمام لوگوں کوہولی کی مبارکباد دی۔