Baaghi TV

Category: شوبز

  • لوگوں کی نفرت کی کوئی پرواہ نہیں ثنا فخر کا ناقدین کو جواب

    لوگوں کی نفرت کی کوئی پرواہ نہیں ثنا فخر کا ناقدین کو جواب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل واداکارہ ثنا فخرایک بارپھرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

    باغی ٹی وی : کچھ عرصہ اداکارہ و ماڈل ثنا فخرنے اپنے شوہرکے ساتھ اپ لوڈ کی گئی ایک تصویر پرمداحوں کی تنقید کا سامنا کیا تھا تاہم اب ایک بار پھراپنی انسٹاگرام پر شئیر کی گئی بولڈ ویٰڈیو پرانہیں تنقید کا سامنا ہے۔

    اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک چھوٹا سا کلپ شیئرکیا اورلکھا کہ آپ کا جسم آپ کی چیز، چاہے آپ لمبے، دبلے، چھوٹے یا جیسے بھی ہو خوب صورت ہو۔

    اداکارہ نے کہا کہ آپ جیسے بھی ہیں، خوشی سے خود کو قبول کیجیئے، خود کو مانیئے، تاکہ کوئی اور آپ کے بارے میں کچھ نہ کہہ سکے۔ آپ جیسے بھی ہیں بہت خوبصورت ہیں۔

    تاہم اس ویڈیو پر ثنا فخرکومداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ دوپٹے کو ٹانگوں پرباندھ لینا تھا، تو کسی نے کہا کہ ثنا نے بھی متھیرا والا کام شروع کردیا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ لگتا ہے ہم لندن میں رہتے ہیں۔

    جبکہ ایک صارف نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملائکہ اروڑا اور نورا فتیحی بننے کی کوشش-

    جبکہ اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے اس ویڈیو پر تعریفی کمنٹ کیا جس پرثنا فخر نے نادیہ حسین سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ ہی ناقدین کو جواب دیا کہا کہ لوگوں کا کام ہے نفرت کرنا لیکن یہاں پرواہ کسے ہیں-

  • سوہائے علی ابڑو کرکٹر شہزر محمد  کیساتھ  رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

    سوہائے علی ابڑو کرکٹر شہزر محمد کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

    پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے شہزر محمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں ۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے کرکٹر شہزر محمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    سوہائے علی ابڑو کے شوہر شہزر محمد شعیب محمد کے بیٹے ہیں جو خود بھی کرکٹر رہ چکے ہیں جب کہ شہزر فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور ستمبر 2019 میں سندھ کی جانب سے قائداعظم ٹرافی میں حصہ لیا تھا۔

    اداکارہ کی شادی کی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت سوہا اور شہزر کے دوستوں نے شرکت کی۔

    اداکار ہمایوں سعید نے اہلیہ کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جب کہ ہدایت کار فہیم برنی اور ندیم بیگ بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔

    جوڑی کو اداکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • قہوہ سٹوڈیو نےیوم پاکستان کے حوالے سے ملی نغمہ ریلیز کر دیا

    قہوہ سٹوڈیو نےیوم پاکستان کے حوالے سے ملی نغمہ ریلیز کر دیا

    قہوہ اسٹوڈیو نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے حب الوطنی سئے بھر پور نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی :گلو کار عبدالوحید عاصم کی آواز میں پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا للہ کے عنوان سے جاری قہوہ اسٹوڈیو کے تین منٹ پچیس سیکنڈ پر مبنی اس خصوصی ترانے کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے-

    یوم پاکستان کی مناسبت سے گائے گئے حب الوطنی سے لبریز اس ترانے میں مینار پاکستان کے حسین مناظر سمیت بانی پاکستان اور تاریخی جلسوں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں ترانے کے بول یوں ہیں :

    لا الٰہ الا اللہ ہے جس نے ہمیں جگایا تھا
    آزادی کی راہوں پر اپنا خون بہایا تھا
    قرآں کی سطروں نے ہم کو سبق یہی سکھلایا تھا
    تیرا میرا رشتہ کیا ۔۔۔ لا الہ الا اللہ
    پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ
    آزادی کی قیمت کیا لا الہ الا اللہ
    ہر کشمیری کی یہ صدا لا الہ اللہ

  • رانی مکر جی نے آدتیا چوپڑا سے محبت کرنے کی وجہ بیان کر دی

    رانی مکر جی نے آدتیا چوپڑا سے محبت کرنے کی وجہ بیان کر دی

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے یش راج فلمز کے سربراہ آدتیا چوپڑا سے محبت کرنے کی وجہ بتا دی۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ رانی مکھرجی اور ان کے شوہر اپنی ذاتی ازدواجی زندگی کو کیمروں کی نگاہوں سے دور رکھتے ہیں تاہم اب بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران رانی مکھرجی آدتیا چوپڑا سے محبت کرنے کی وجہ بیان کی ہے۔

    بھارتی میڈیاکو دیئے گئے ایک انٹرویو میں رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق ہونے کے باوجود آدتیا چوپڑا کا خود کو محدود رکھنا ہی ان کی جانب توجہ کا باعث بنا۔

    رانی مکھرجی کے مطابق ان کی اپنے شوہر سے محبت کی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ خود کوانتہائی حد تک ذاتی رکھے ہوئے ہیں۔

    رانی نے بتایا کہ انڈسٹری میں کئی سال کا تجربہ رکھنے کے باوجود آدتیا چوپڑا ہی وہ واحد شخص ہیں جن کی وہ عزت کیا کرتی تھیں، آدتیا کا شمار ان کم لوگوں میں ہوتا ہے جن کے اخلاق ،کام کے انداز کے باعث ان کی عزت کرتی تھی اور کرتی ہوں۔

    اداکارہ کے مطابق وہ خود بھی اپنی ذات کو ذاتی رکھے ہوئے ہیں، یہی وجہ تھی جو ہم دونوں کو ایک بہترین جوڑی بنا سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ رانی مکھرجی نے بالی وڈ فلم کے معروف فلمساز یش راج کے بیٹے آدتیا چوپڑا سے 2014 میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی ہے۔

  • سائرہ شہروز کی علیحدگی اور صدف سے شادی پر سے متعلق شہزاد اور مومل شیخ کی رائے

    سائرہ شہروز کی علیحدگی اور صدف سے شادی پر سے متعلق شہزاد اور مومل شیخ کی رائے

    پاکستانی اداکارہ وماڈل مومل شیخ کا کہنا ہے کہ سائرہ اور شہروز نے علیحدگی سے متعلق تنقید کو جس طرح بہترطور پرڈیل کیا ایسا ہی ہونا چاہیے تھا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں نامور اداکار جاوید شیخ کی بیٹی اور اداکارہ و ماڈل مومل شیخ، بھائی اور اداکار شہزاد شیخ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔

    میزبان کی جانب سے سائرہ اور شہروز کی علیحدگی پر کی جا نے والی شدید تنقید کے سوال پر مومل شیخ کا کہنا تھا کہ لوگ تو باتیں کرتے آئے ہیں کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے جس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    مومل شیخ نے اداکار جوڑی کی علیحدگی سے متعلق ذاتی رائے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو انفرادی اور بالغ افراد ہیں جو جانتے ہیں کہ ان کے لیے کیا اچھا ہے؟ مومل نے مزید کہا کہ سائرہ اور شہروز دونوں ہی خوبصورت دل رکھنے والے افراد ہیں۔

    دوسری جانب شہزاد شیخ کا شہروز سبزواری کی دوسری اہلیہ صدف کنول سے متعلق کہنا تھا کہ صدف ہمارے خاندان میں نیا اضافہ ہے جس نے بے حد تنقید برداشت کی اور مجھے لگتا ہے کہ اس نے سب کچھ سمجھداری سے ہینڈل کیا۔

  • میرے والد نے مجھے سکھایا کہ تمام مذاہب ایک ہی خدا کی طرف جاتے ہیں   پریانکا چوپڑا

    میرے والد نے مجھے سکھایا کہ تمام مذاہب ایک ہی خدا کی طرف جاتے ہیں پریانکا چوپڑا

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے سنسنی خیز انٹرویو کے بعد اب امریکن ٹاک شومیزبان اوپرا ونفرے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے انٹرویو کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنی ہوئی ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ پریانکا چوپڑا جو اکثر فخریہ طور پر خود کو ‘گلوبل سٹیزن’ کہتی ہیں، انہوں نے اوپرا ونفرے کے شو ‘سپر سول’ میں شرکت کی جس کا ایک پرومو وائرل ہوگیا ہے جس میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھارت میں ہونے والی اپنی سیکولر پرورش اور مذہبی نظریات سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

    ایک منٹ اور 56 سیکنڈ طویل اس پرومو میں پریانکا چوپڑا یہ گفتگو کر رہی ہیں کہ اپنی پوری زندگی میں وہ کس طرح عیسائیت، اسلام اور ہندو مذہب جیسے مختلف مذاہب سے جڑی رہیں۔

    پریانکا چوپڑا اس شو میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی آپ ‘ان فنشڈ’ کی پروموشن کے لیے گئی تھیں۔

    لگ بھگ 2 منٹ کے دورانیے پر مشتمل پرومو میں اوپرا ونفرے نے پریانکا چوپڑا سے پوچھا کہ کیا ان کی ‘روحانی بنیاد’ ہے۔

    جس کا جواب دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ’ میرا خیال ہے کہ میں اس تحربے سے گزری ہوں، آپ ٹھیک کہتی ہیں، جس ملک میں، میں رہی وہاں بھی کافی مذاہب ہیں’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘میں کانوینٹ اسکول میں پلی بڑھی، اس لیے میں عیسائیت سے آگاہ تھی جب کہ میرے والد مسجد جایا کرتے تھے اس لیے میں اسلام کے بارے بھی بہت بہتر جانتی ہوں۔

    پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ہندو خاندان اور ہندو ہونے کے ناطے میں نے ہندو رسم ورواج اور تعلیمات کے تحت خود کو ڈھال لیا-

    اداکارہ نے کہا کہ روحانیت، بھارت کا اتنا بڑا حصہ ہے کہ آپ اسے نظرانداز نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے والد کی تعلیمات پر یقین رکھتی ہیں جنہوں نے یہ سکھایا کہ تمام مذاہب ایک ہی خدا کی طرف جاتے ہیں۔

    پریانکا نے بتایا کہ میں ہندو ہوں میرے گھر میں ایک مندر ہے میں جو ہوسکتا ہے وہ کرتی ہوں لیکن سچ یہ ہے کہ مجھے یقین ہے جو اعلیٰ طاقت ہے وہ ہر جگہ موجود ہے اور میں اس پر یقین رکھتی ہوں۔

  • شاہ رخ اورا جے دیوگن کی ویڈٰیو پر سوشل میڈٰیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

    شاہ رخ اورا جے دیوگن کی ویڈٰیو پر سوشل میڈٰیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

    بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور سُپراسٹار اجے دیوگن کے ایک فریم میں آنے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کبھی بالی ووڈ فلم میں ایک فریم میں نہیں آسکے، البتہ شاہ رخ خان کی فلم ’کال‘ کے لیے اجے دیوگن نے ولن کا کردار نبھایا، جبکہ شاہ رخ خان خود اس فلم کے ٹائٹل سانگ میں نظر آئے۔


    تاہم اب حال ہی میں ایک کمپنی کی جانب سے دونوں کو ایک اشتہار میں ایک ساتھ لایا گیا اور یہ اشتہار بھارت میں نہیں بلکہ برطانیہ میں بنایا گیا۔


    اس اشتہار کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر صارفین نے کاجول کی تصاویر کا بھی خوب استعمال کیا اور دلچسپ میمز بنائیں-
    https://twitter.com/TujheKyaKarna/status/1373173235014057984?s=20


    خیال رہے کہ کاجول اجے دیوگن کی اہلیہ ہیں جبکہ بالی ووڈ نڈسٹری میں ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ جوڑی کافی مقبول ہوئی تھی۔

  • عمران خان کورونا سے بھی اُسی طرح لڑیں گے جیسے ملک میں کرپشن کے خلاف لڑرہے ہیں   حریم شاہ

    عمران خان کورونا سے بھی اُسی طرح لڑیں گے جیسے ملک میں کرپشن کے خلاف لڑرہے ہیں حریم شاہ

    پاکستان کی ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے بہادر لیڈر عمران خان کورونا وائرس سے بھی اُسی طرح لڑیں گے جیسے ملک میں کرپشن کے خلاف لڑرہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے زیراعظم کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی ۔ بعد ازاں وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    حریم شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مجھے بہت افسوس ہوا ہے۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ انشاءاللّٰہ! ہمارے بہادر لیڈر عمران خان کورونا وائرس سے بھی اُسی طرح لڑیں گے جیسے ملک میں کرپشن کے خلاف لڑرہے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ عمران خان کو ہمت دے اور جلد از جلد شفا عطا کرے خان صاحب مجھ سمیت پوری قوم کی دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

    ٹک ٹاک اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ جس بہادری کے ساتھ آپ ملک کی ترقی کے لیے جنگ لڑرہے ہو، اُسی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عالمی وبا کورونا وائرس کو بھی شکست دیں۔

    نور بخاری کی عوام سے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے لئے دعاؤں کی اپیل

  • مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو

    مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو

    پاکستانی تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے کورونا وائرس کا شکار پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہاں کسی کا بھی مدافعتی نظام اتنا مضبوط نہیں اور کورونا وبا کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا۔


    مہوش حیات نے مزید کہا ہم اپنے وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں جب کہ ہمیں بھی چوکس رہنے اور احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

    فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے دی۔

    نور بخاری کی عوام سے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے لئے دعاؤں کی اپیل

  • نور بخاری کی عوام سے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے لئے دعاؤں کی اپیل

    نور بخاری کی عوام سے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے لئے دعاؤں کی اپیل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ و میزبان نور بخاری نے عوام سے کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ و خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے لئے میزبان نور بخاری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

    نور بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کی۔

    سابقہ اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم ہمارے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔

    اس کے علاوہ نور بخاری نے اپنی والدہ کی تصویر بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جس میں وہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا رہی ہیں۔

    نور بخاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللّٰہ! میری امّی نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ آپ بھی اپنے والدین کا خیال رکھیں اور اپنے گھروں میں موجود 60 سال سے زائد عُمر کے افراد کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

    فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے دی۔