Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ سنیتا مارشل اور احمد حسن کے بچے کس مذہب کے پیروکار ہیں؟

    اداکارہ سنیتا مارشل اور احمد حسن کے بچے کس مذہب کے پیروکار ہیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکار حسن احمد اور ان کی اہلیہ اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے اپنے بچوں کے مذہب سے متعلق بتایا۔

    باغی ٹی وی : اداکار حسن احمد اور سنیتا مارشل 2009 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اداکار جوڑی کے دو بچے بھی ہیں۔

    اداکار حسن احمد حال ہی میں اپنی اہلیہ سنیتا مارشل کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ٹائم آؤ ٹ ود احسن خان میں جلوہ گر ہوئے جس میں اداکار جوڑی نے اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی-

    اداکارہ سنیتا مارشل کا تعلق کرسچنمذہب سے ہے جبکہ اداکار احمد حسن مسلمان فیملی سے تعلق رکھتے ہیں تاہم بچوں کے حوالے سے سنیتا کا کہنا تھا کہ ان کے دونوں بچے مکمل طور پر مسلمان ہیں۔

    سنیتا مارشل کے مطابق حسن سے تعلق کے پہلے روز ہی ہم نے فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمارے بچے مکمل طور پر مسلمان ہوں گے۔

    سنیتا کا کہنا تھا کہ اگر میرے گھر میں کوئی تقریب کرسمس یا میرے پیرنٹس کے گھر ڈنر ہو تو میرے بچے ان تقریبات میں شرکت ضرور کرتے ہیں لیکن چرچ نہیں جاتے تاہم کرسمس ٹری لگاتے ہیں-

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔

  • گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کر لی

    گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کر لی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار وماڈل شہباز شگری نے منگنی کرلی۔

    باغی ٹی وی : گلوکارہ آئمہ بیگ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کی اور اس پوسٹ کو شہباز شگری کو بھی ٹیگ کیا جس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ دونوں نے منگنی کر لی ہے-

    آئمہ بیگ کی جانب سے منگنی کی خوشخبری شیئر کرتے ہی ان کے مداحوں اور شوبز فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہوگیا۔

    تاہم دوسری جانب شہباز شگری نے آئمہ بیگ کے ساتھ منگنی کرنے کے حوالے سے کوئی بھی پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر نہیں کی۔

    واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری کافی عرصے سے ایک دوسرے کے دوست ہیں آئمہ بیگ اور شہباز شگری کئی مواقعوں پر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے گئے ہیں ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے-

    جبکہ آئمہ بیگ نے ایک مارننگ شو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان دونوں کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے ۔

  • عاطف اسلم کے گانے’چلے تو کٹ ہی جائے گا’ نے ریلیز ہوتے ہی نیا ریکارڈ بنا لیا

    عاطف اسلم کے گانے’چلے تو کٹ ہی جائے گا’ نے ریلیز ہوتے ہی نیا ریکارڈ بنا لیا

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا گانا ‘چلے تو کٹ ہی جائے گا’ ریلیز ہوا ہے جس نے چند گھنٹوں میں ہی نیا ریکارڈ بنالیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عاطف اسلم کا نیا گانا صوفی اسکور کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوا ہے اور اسے مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔
    https://twitter.com/itsaadee/status/1372928361027284998?s=20
    ‘چلے تو کٹ ہی جائے گا’ ریلیز ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر مختلف ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کررہے تھے اس گانے کو ایک دن سے بھی کم وقت میں 40 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جو بیک وقت پاکستان اور بھارت میں ریلیز ہوا تھا۔

    عاطف اسلم میں گائے جانے والے اس گانے کی موسیقی احسن پرویز مہدی نے ترتیب دی ہے اور اس کی ہدایات ڈیوڈ زینی نے دی ہیں۔

    گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز ہونے والے یہ گانا دراصل پاکستانی گلوکارہ مسرت نذیرکے ہی گانے کا ری میک ہے ‘چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر ‘ گانے کو ابتدائی طور پر پاکستانی گلوکارہ مسرت نذیر نے گایا تھا جو ان کی آواز میں آج بھی مقبول ہے۔

    سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے عاطف اسلم کے گانے کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے مداحوں نے عاطف اسلم کے اس گانے کو ماسٹر پیس اور حیرت انگیز قرار دیا۔
    https://twitter.com/singer_zamir/status/1373042458863362048?s=20

  • کوک اسٹوڈیو کا یوم پاکستان کے حوالے سے گانا ریلیز

    کوک اسٹوڈیو کا یوم پاکستان کے حوالے سے گانا ریلیز

    کوک اسٹوڈیو نے یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے حب الوطنی سئے بھر پور نیا گانا ریلیز کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی :’آو عہد کریں ‘ کے عنوان سے جاری کوک اسٹوڈیو کے پانچ منٹ دو سیکنڈ پر مبنی اس خصوصی ترانے کو صرف20 گھنٹؤں میں 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

    اس میوزک ویڈیو میں پاکستان کی متنوع ثقافت، روایات اور تاریخی مقامات کو بھی دکھایا گیا ہے علاوہ ازیں اس ویڈیو میں پہاڑوں سے لے کر سمندر تک، مغل تاریخی ورثے، ساحل سمندر پر غروبِ آفتاب کے حسین منظر اور مینار پاکستان سمیت کئی خوبصورت مناظر دکھائے گئے۔


    اس گانے میں ینگ اسٹنرز، سعادت شفقت امانت علی، زاور علی، علی حمزہ، نمرہ رفیق، مہک علی، عدنان دھول، ہارون شاہد نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے علاوہ ازیں سرتال اکیڈمی، نبیحہ سلیم، سعد احمد، زہاب حسین، ردا بتول، فروا بتول، شموں بائی، کاشف دن اور وشنو ساگر بھی اس گانے کا حصہ ہیں۔

    پاکستان ڈے کی مناسبت سے ریلیز کیا گیا کوک اسٹوڈیو کا خصوصی گانا علی حمزہ نے پروڈیوس کیا ہے اس خصوصی ٹریک میں ‘وطن کی مٹی’ ، ‘اپنی قوت اپنی جان جاگ رہا ہے پاکستان’، ‘اتنے بڑے جیون ساگر میں’، ‘اللہ اکبر ‘ اور ‘میرا انعام پاکستان، میرا پیغام پاکستان’ کے نغمے شامل ہیں۔

    کوک اسٹوڈیو کے اس ٹریک کو موسیقی کے شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

  • صبا قمر کے سمندر پر نئے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    صبا قمر کے سمندر پر نئے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر کے کراچی میں سمندر پر نئے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صبا قمر نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شئیر کیں جن میں انہیں ساحل سمندر پر دیکھا جا سکتا ہے اور اس میں انکا اپنایا گیا دلکش انداز مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے۔

    صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سمندر کی طرح پُرسکون، خوبصورت، لامحدود یا ناراض اور سخت ہوسکتے ہیں۔

    اداکارہ کی تصاویر کو بے حد سراہا جا رہا ہے کچھ ہی دیر میں مجموعی طور پر 1لاکھ 20 ہزار سے زائد بار لائک کیا گیا ہے-

  • علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس:میشا شفیع کے گواہ عدالت میں جرح کے لئے پیش نہ ہوسکے

    علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس:میشا شفیع کے گواہ عدالت میں جرح کے لئے پیش نہ ہوسکے

    لاہور: اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعوی پر سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی :عدالت میں میشا شفیع کی والدہ صبا حمید اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں ایڈشنل سیشن جج ظفر اقبال رانجھا نے دعوی پر سماعت کی-

    میشا شفیع کے مینجر فرحان علی اور لینا جرح لئے پیش نہ ہوئے عدالت نے وکلا کو دونوں کو جرح کے لیے پیش کرنے کا حکم دے دیا عدالت میں کسی گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا، عدالت نے میشا شفیع کے دونوں گواہوں کی حاضری معافی منظور کرلی۔

    وکیل علی ظفر نے کہا کہ علی ظفر کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، میشا شفیع کے گواہ نہیں آرہے، عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کو 3 اپریل کی سماعت پر گواہوں کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    میشا شفیع کی والدہ صبا حمید کا کہنا ہے کہ میشا شفیع اور ہم انصاف کے تمام تقاضے پورے کر رہے ہیں، جب میشا شفیع کوعدالت طلب کرے گی وہ ضرور پیش ہوں گی ہم کیس کو التوا نہیں کررہے

    اداکارہ صبا حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین ہر پاکستانی کو ضرور لگوانی چاہیے، کورونا وائرس کی ویکسین خود لگوا چکی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس ویکسین فوری لگوائیں، کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔

    میشا شفیع سمیت 4 شریک ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

  • اصل خوبصورتی ہمارے اندر موجود ہوتی ہے    شنیرا اکرم

    اصل خوبصورتی ہمارے اندر موجود ہوتی ہے شنیرا اکرم

    سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اپنی سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اپنی 38ویں سالگرہ کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے ماڈلنگ کی اپنی دلکش تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ خوبصورت لباس میں ملبوس ریمپ پر واک کر رہی ہیں۔


    شنیرا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے لیے عُمر رسیدہ ہونے سے زیادہ طاقتور کوئی دوسری چیز نہیں ہے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ ’اگر میری عُمر بڑھ رہی ہے تو یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کیونکہ وہ میری عُمر ہے اور سال گُزرنے کے ساتھ مجھے بہت کچھ سیکھنے کو بھی مل رہا ہے۔

    وسیم اکرم کی اہلیہ نے مزید لکھا کہ ’اصل خوبصورتی ہمارے اندر موجود ہوتی ہے اور وہی ہمیشہ ہمیں چمکاتی ہے۔

    خیال رہے کہ شنیرا اکرم آج اپنی 38ویں سالگرہ منارہی ہے، وہ 20 مارچ 1983ء میں آسٹریلیا میں پیدا ہوئی تھیں کرکٹر وسیم اکرم نے2013 میں شنیرا سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

  • منظر صہبائی کا اہلیہ کی سالگرہ پرمحبت بھرا پیغام

    منظر صہبائی کا اہلیہ کی سالگرہ پرمحبت بھرا پیغام

    ’جیو‘ ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف‘میں عبدالعلیٰ کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار منظر صبہائی نے اہلیہ ثمینہ احمد کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی :منظر صہبائی نے اداکارہ ثمینہ احمد کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تصویر میں منظر صہبائی اور ثمینہ احمد محبت بھری نظروں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

    منظر صہبائی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری ثمینہ کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

    اداکار نے ثمینہ احمد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ وہ عورت ہیں، میں جس سے اس دُنیا میں سب سے زیادہ محبت کرتا ہوں اور اگلے جہاں میں بھی کرتا رہوں گا۔

    اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دل والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔

    مداحوں کی جانب سے جوڑی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    خیال رہے کہ گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی منظر صہبائی کی ثمینہ احمد سے شادی 4 اپریل 2020 کو انجام پائی تھی۔

  • فٹ رہنے کے لئے چار ہزار روپے فی لیٹر پانی پینے والی  بھارتی اداکارہ

    فٹ رہنے کے لئے چار ہزار روپے فی لیٹر پانی پینے والی بھارتی اداکارہ

    بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روتیلا کے زیر استعمال پینے کے پانی کی قیمت نے مداحوں کے ہوش اڑا دیئے۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں موجود شوبز اور دیگر مشہور شخصیات خود کو فٹ رکھنے کے لئے جِم اور اچھی غذاؤں تک ہی محدود نہیں ہیں۔ شوبز شخصیات خود کو اچھا اور فٹ رکھنے کے لئے مہنگا ترین پانی بھی استعمال کرتے ہیں۔

    گزشتہ دنوں اروشی رو تیلا دہلی سے ممبئی پہنچی تھیں جہاں وہ ائیر پورٹ پرپانی کی کالی بوتل ہاتھ میں تھامے نظر آئیں تھیں جس کے حوالے سے کافی خبریں گردش کی تھیں اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق یہ کالا پانی (بلیک الکلائن واٹر) ہائیڈریٹڈ پانی ہے –

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس پانی قیمت 4 ہزار بھارتی روپے فی لیٹر ہے جس کو بالی وڈ سمیت دیگر نامور شخصیات فٹ رہنے کیلئے استعمال کرتی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ارواشی کے علاوہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی بلیک واٹر کی بوتل تھامے نظر آئے تھے۔

  • سوشل میڈٰیا مجھے الجھن میں ڈال دیتا ہے    ہانیہ عامر

    سوشل میڈٰیا مجھے الجھن میں ڈال دیتا ہے ہانیہ عامر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ میں آج جو ہوں مجھے اس پر فخر ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ہمراہ تفصیلی پیغام میں اپنی شخصیت سے متعلق لکھا جس میں ان کا کہنا ہے کہ اس دنیا میں ہر قسم کے لوگ ہیں کچھ آپ کو ملتے ہیں اور کچھ نہیں۔

    ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ کچھ دیر سے سوشل میڈیا پر میں جو دیکھ رہی ہوں وہ مجھے اداس نہیں کرتا بلکہ الجھن میں ڈال دیتا ہے۔ لوگ کیوں کسی کو خوش نہیں دیکھ سکتے، لوگ دوسروں کی خوشی میں خوش کیوں نہیں ہو سکتے؟-

    ہانیہ عامر نے لکھا کہ اس دنیا میں ہر طرح کے لوگ موجود ہیں۔ کچھ آپ کو کچھ ملتا ہے لیکن آپ سے نفرت کرنا کوئی آپشن نہیں ہے۔ کم از کم 2021 میں نہیں جب ہم نے ایک دنیا کی حیثیت سے بہت کچھ دیکھا ہے۔

    اداکارہ نے پیغام میں لکھا کہ میں اپنے ذہن میں بولتی ہوں، میں زیادہ ہنستی بھی ہوں اور محسوس بھی زیادہ کرتی ہوں۔ مہربان، مددگار ہونے اور عزت کرنے میں کشش ہے۔ بنیادی طور پر میں حیران کن ہوں، آپ کو مجھے جاننا چاہئے۔