Baaghi TV

Category: شوبز

  • منال خان کی احسن محسن اکرام کیساتھ سوئمنگ کرتے ہوئے وائرل ویڈیو پر صارفین کی تنقید

    منال خان کی احسن محسن اکرام کیساتھ سوئمنگ کرتے ہوئے وائرل ویڈیو پر صارفین کی تنقید

    اداکارہ منال خان کی اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ سوئمنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کی وجہ سے ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ منال خان آئے روز کسی نہ کسی تنازع کا شکار ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کبھی ڈراموں میں اپنے کردار کی وجہ سے تو کبھی بولڈ فوٹو شوٹ اور اپنے بوائے فرینڈ احسن محسن اکرام کے ساتھ تصاویر کی وجہ سے تو کبھی اپنے مغربی لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں-

    تاہم اب گزشتہ روز احسن محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور منال خان سوئمنگ پول میں تیراکی کررہے ہیں۔ اور یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ طرح پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تنقیدی تبصروں سے بچنے کے لیے احسن محسن نے کمنٹ بند کردئیے لیکن مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگ اس ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

    لوگ شادی سے پہلے ہی منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان اتنی زیادہ نزدیکیوں پر اعتراض کرتے ہوئے دونوں بہنوں ایمن اور منال کا موازنہ کررہے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ باپ کی موت کے بعد منال خان بہت ولگر ہوتی جارہی ہیں جب کہ ایمن اپنی بہن سے بہت مختلف ہے۔

    بہت سے لوگوں نے اس ویڈو پر تنقید کررتے ہوئے کہا یہی رہ گیا تھا دیکھنے کے لیے جب کہ کچھ لوگوں نے طنز کرتے ہوئے کہا یہ ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی منال خان احسن خان کے شو میں مگربی لباس پہننے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنیں تھیں-

    منال خان اور احسن محسن اکرام کی مرر سیلفی کے چرچے

    مغربی لباس پر منال خان اور صبور علی تنقید کی زد میں

  • ’لفافہ ڈائن‘ ان صحافیوں کی کہانی پر مبنی ویب سیریز جو لفافہ لے کر صحافت کرتے ہیں

    ’لفافہ ڈائن‘ ان صحافیوں کی کہانی پر مبنی ویب سیریز جو لفافہ لے کر صحافت کرتے ہیں

    میڈیا انڈسٹری پر بنی ویب سیریز ’لفافہ ڈائن‘ کا حال ہی ٹریلر جاری ہوا جسے اپنی منفرد اور بولڈ کہانی کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہوئی ٹریلر پر سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع کی کہ کیا اس طرح نیوز اینکرز کو پیش کرنا مناسب ہے؟ اس ویب سیریز کو 19 مارچ سے پاکستانی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اردو فلکس‘ پر دیکھا جا سکے گا۔

    باغی ٹی وی :’لفافہ ڈائن‘ میں مرکزی کردار مشعل خان نے ادا کیا ہے جو کہ ایک ایسی نیوز کاسٹر بنی ہیں جو طاقت اور پیسے کی فیلڈ میں آنے کے بعد غلط رجحانات کی طرف راغب ہوجاتی ہیں۔

    ’لفافہ ڈائن‘ کو اس کی منفرد کہانی کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے، کیوںکہ اس میں خصوصی طور پر نیوز انڈسٹری کو دکھایا گیا ہے کہ وہاں کس طرح کچھ لوگ اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

    عام طور پر ایسا خیال کیا گیا کہ مذکورہ ویب سیریز کی کہانی کچھ معروف اینکرز و صحافیوں کو ذہن میں رکھ کر بنائی گئی ہوگی تاہم اب اس حوالے سے سیریز کے پروڈیوسر فرحان گوہر اور اداکارہ مشعل خان نے بھی وضاحت کردی۔

    ’لفافہ ڈائن‘ کے پروڈیوسر فرحان گوہر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مذکورہ ویب سیریز بنانے کا خیال نیوز چینلز دیکھنے کے بعد آیا۔

    ان کے مطابق وہ کئی سال سے ’لفافہ‘ صحافت کا سنتے آ رہے تھے تو انہوں نے اسی پر ویب سیریز بنانے کا ارادہ کیا اور پھر ’لفافہ‘ کے ساتھ انہوں نے ’ڈائن‘ کو ملا دیا۔

    فرحان گوہر نے بتایا کہ ان سمیت کسی کے پاس ’لفافہ صحافت‘ کا کوئی ثبوت نہیں ہے مگر سب لوگ جانتے ہیں کہ ایسا صحافتی انڈسٹری میں ہوتا ہے۔

    پروڈیوسر کے مطابق جب انہوں نے مذکورہ ویب سیریز بنانے کا منصوبہ بنایا تو ان کے ذہن میں متعدد خواتین صحافیوں کے چہرے آئے، جن کے حوالے سے ان سمیت ہر کسی نے بہت ساری کہانیاں سن رکھی ہیں۔

    فرحان گوہر نے کسی بھی نیوز اینکر یا خاتون میزبان کا نام لیے بغیر بتایا کہ ان کے ذہن میں متعدد مشہور چہرے تھے۔

    لفافہ ڈائن جیسے عنوان کے انتخاب پر ان کا کہنا تھا کہ ’اس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ جب انسان لفافہ لے کر کام کرتا ہے تو اپنے پیشے کے خلاف کوئی کام کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاتا ہے، چاہے وہ غلط اشاعت ہو یا غلط عمل ہو، جھوٹ بولنا ہو یا کسی کو مار دینا ہو یعنی وہ لفافہ لے کر کچھ بھی کر سکتا ہے۔

    فرحان گوہر نے کہا کہ اگر آپ جنسی ہراس کے اعدادوشمار لیں تو خواتین کے ساتھ اس طرح کے واقعات مردوں کی نسبت تین گنا زیادہ ہیں کیونکہ اس معاشرے میں مردانہ تسلط قائم ہے اور خواتین کو ایسی صورتحال میں ڈال دیا جاتا ہے۔‘

    انھوں نے وضاحت کی کہ ’یہ کہانی اس بارے میں نہیں کہ خواتین کام کے لیے یہ سب کرتی ہیں بلکہ ہمیں خواتین کو تحفظ دینا چاہیے نہ کہ ایسا معاشرہ بنائیں جہاں پر خواتین کو ایسی صورتحال میں دھکیلا جائے جہاں وہ مجبوراً ایسے کام کریں جو وہ عام صورتحال میں کبھی نہ کرتیں۔

    ’لفافہ ڈائن‘ کے حوالے سے مشعل خان کا کہنا تھا کہ جب انہیں مذکورہ سیریز میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تو وہ بہت خوش ہوئیں، کیوںکہ انہیں پہلی بار احساس ہوا کہ مذکورہ کردار ہی ایسا موقع ہے، جس کی انہیں کافی عرصے سے تلاش تھی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ’لفافہ ڈائن‘ میڈیا انڈسٹری میں خواتین کے غلط کردار کو دکھانے پر مبنی نہیں ہے بلکہ ویب سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ صحافتی انڈسٹری کو خواتین کے لیے زیادہ محفوظ بنایا جائے۔

    مشعل خان نے بتایا کہ ان کا کردار اتنا مظلوم دکھایا گیا ہے کہ ’لفافہ ڈائن‘ کو دیکھنے والے افراد سیریز کے اختتام تک ان کے کردار پر ترس کھائیں گے۔

    اداکارہ کے مطابق انہوں نے بہترین کردار ادا کرنے کے لیے خود کو کئی ماہ تک کمرے میں بند کرکے تیاری کی اور شوٹنگ کے دوران وہ اتنا کانپتی تھیں کہ ہر کسی کو سچ میں محسوس ہوتا کہ انہوں نے نشہ کر رکھا ہے۔


    انہوں نے بتایا کہ میں نے بند کمرے میں یہ تصور کرنے کی کوشش کی کہ اگر میں سچ میں یہی فرد ہوتی تو میری ذہنی حالت کیا ہوتی۔ میں نے یہ تصور کیا کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے جو میں اس حد تک پہنچی اور میں کتنی اکیلی ہوں اور میرے لوگوں سے رابطے کیسے ہیں۔

    مشعل خان کا کہنا تھا کہ یہ کردار کافی چیلنجنگ تھا گو کہ اسے ادا کرنے میں میری ذہنی حالت کافی بدل گئی تھی لیکن مجھے یہ کر کے خوشی ہوئی۔

    خیال رہے کہ ’لفافہ ڈائن‘ میں مشعل خان کو ایک ایسی نیوز اینکر اور میزبان کے طور پر دکھایا گیا ہے جو اپنے اختیارات کا نہ صرف غلط فائدہ اٹھاتی دکھائی دیتی ہیں بلکہ وہ مراعات کے بدلے حقائق کو بھی توڑ مروڑ کر پیش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

    ’لفافہ ڈائن‘ میں مشعل خان کے کردار کو سگریٹ و شراب نوشی بھی کرتے دکھایا گیا ہے جب کہ سیریز میں میڈیا انڈسٹری میں اسکینڈلز بنانے اور اسکینڈلز کو توڑنے مروڑنے کو بھی دکھایا گیا ہے۔

    سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ نے دو انٹرنیشنل ایوارڈز اپنے نام کرلئے

    صبا بخاری نے شوبز انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کر دیا

    سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری بڑی اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے

  • کرپشن سے کیسے نمٹا جائے ؟علی گل پیر کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    کرپشن سے کیسے نمٹا جائے ؟علی گل پیر کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    گلوکار اور کامیڈین علی گل پیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی نقل اتارتے ہوئے بتارہے ہیں کہ کرپشن سے کیسے نمٹاجائے۔

    باغی ٹی وی :گلوکار علی گل پیر سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں۔ وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختصر ویڈیوز شیئر کرتے ہیں سوشل میڈیا پر علی گل پیر کی ویڈیوز کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور ان کی ویڈیوز پر بہت زیادہ لائکس اور ویوز آتے ہیں۔

    گزشتہ روز علی گل پیر نے وزیراعظم عمران خان کی نقل اتارتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طنزیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وزیراعظم بتارہے ہیں کہ ملک میں جاری کرپشن سے کیسے نمٹاجائے۔

    ویڈیو میں پس منظر میں خان صاب کی آواز چل رہی ہے جس میں وہ ملک میں کرپشن کرنے والے لوگوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہہ رہے ہیں جس شخص پر اربوں روپے کرپشن کے چارجز ہوتے ہیں اور وہ جیل سے نکلتا ہے تو لوگ اس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہیں (واہ کیا کرپشن کی ہے)۔ مجھے بتائیں کیسے کرپشن ختم ہوگی ؟ جو کرپشن کرے گا رشوت دے گا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ ویڈیو میں علی گل پیر وزیراعظم کی آواز پر ایکٹ کررہے ہیں۔

    علی گل پیر کی اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر بے حد پسندکیا جارہا ہے اور محض چند گھنٹوں ہزاروں سے زائد ویوز آچکے ہیں-

  • خواتین سے متعلق متنازع بیان: امیتابھ بچن کی نواسی وزیراعلیٰ اتر کھنڈ پر برہم

    خواتین سے متعلق متنازع بیان: امیتابھ بچن کی نواسی وزیراعلیٰ اتر کھنڈ پر برہم

    بالی ووڈ کے لینجڈری اور سینئیر اداکار امیتابھ کی نواسی نویا نویلی نندا نے خواتین کے جینز پہننے سے متعلق وزیراعلیٰ اتر کھنڈ کے متنازع بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بگ بی امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں لہذا جیسے ہی کوئی چیز انہیں بری لگتی ہے فوراً سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے جواب دیتی ہیں چند روز قبل بھی نویا نے والدہ کو کام نہ کرنے کا طعنہ دینے والے کو کرارا جواب دیا تھا تاہم اس بار اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ تیراٹھ سنگھ راوت نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کا پھٹی ہوئی جینز پہنا سماجی تباہی کا باعث ہے اور یہ کوئی اچھی مثال نہیں۔

    اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے بیان پر نہ صرف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے بلکہ امیتابھ بچن کی نواسی نویا نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کپڑے بدلنے سے پہلے اپنی ذہنیت کو بدلو، نویا نے انسٹاگرام پر جینز پہنی ہوئی تصویر ڈالی اور کہا کہ میں تو پھٹی ہوئی جینز پہنوں گی اور فخر کے ساتھ پہنوں گی۔

  • سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ نے دو انٹرنیشنل ایوارڈز اپنے نام کرلئے

    سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ نے دو انٹرنیشنل ایوارڈز اپنے نام کرلئے

    ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم’زندگی تماشا‘ نے ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم اور بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول کی ورچوئل تقریب 15 مارچ کو منعقد ہوئی جس میں 20 ممالک کی 40 فلموں کو دکھایا گیا۔

    فیسٹیول کے دوران فلم ’’زندگی تماشا‘‘ نے بہترین فلم کا اسنو لیوپرڈ ایوارڈ جیتا فلم کے ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ نے جیوری ممبر لوبا بالاگووا کندور سے ایوارڈ حاصل کیا جبکہ فلم کے مرکزی اداکار عارف حسن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

    عارف حسن نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی فلم کو عالمی طور پر پزایرائی حاصل ہورہی ہے سرمد کھوسٹ بھی اس موقع پر بہت خوش تھے انہوں نے کہا فیسٹیول کے دوران میری فلم کو دو ایوارڈز ملنے سے میری اور میری ٹیم کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

    سرمد کھوسٹ نے فلم کو پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلم پابندی کی وجہ سے میرے ملک میں نہیں دکھائی جاسکی لیکن اپنی فلم کے لیے نئے شائقین کی تلاش نے مجھے سینما کی طاقت پر زیادہ سے زیادہ یقین کرنے پر مجبور کردیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فلم ’’زندگی تماشا ‘‘ بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی جبکہ اسے پاکستان کی جانب سے آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا بعد ازاں یہ فلم آسکر کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔

  • کامیابی کا راز جو سلمان خان نے کیارا ایڈوانی کو بتایا

    کامیابی کا راز جو سلمان خان نے کیارا ایڈوانی کو بتایا

    بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کو بالی ووڈ دُپر اسٹار سلمان خان نے کا میابی کا راز بتا دیا-

    باغی ٹی وی :سلمان خان کے بارے میں یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ انہوں نے ہر اس شخص کی مدد کی جو انڈسٹری میں آنے کا خواہشمند ہے انہوں نے نئے نئے چہرے بالی ووڈ میں متاقعرف کرائے اور ہمیشہ اپنے جونئیرز کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں سپورٹ کیا چاہے وہ مالی لحاظ سے ہو یا اخلاققی یا کرئیر کے حوالے سے سلمان ہر کسی کی مدد کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں اور اسی لئے وہ ابالی ووڈ انڈسٹری میں سلو بمیاں اور بھائی کے نام سے پُکارے جاتے ہیں-

    حال ہی میں انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی کو بھی مخلصانہ مشورہ دیا کیارا بہت کم وقت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں اور وہ مختصر کیریئر میں اداکار شاہد کپور کے ساتھ ’’کبیر سنگھ‘‘، اکشے کمار کے ساتھ ’’گڈ نیوز‘ اور ’لکشمی بم‘‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دے چکی ہیں۔

    حال ہی میں ایک انٹریو کے دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہیں زندگی میں سب سے اچھا مشورہ کس نے دیا؟ ادکارہ نے جواب دیا کہ چند روز قبل ہیں سلمان خان نے انہیں زبردست مشورہ دیا اور وہ ہمیشہ اپنے جونیئرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کو سپورٹ کرتے ہیں۔

    کیارا ایڈوانی کے مطابق سلمان خان نے انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا ’اپنے کام میں اتنی محنت کرو کہ تم سے زیادہ تمہارا کام بولے‘۔

    ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا ’ان کا بچپن ممبئی میں ہی گزرا ہے اور ممبئی ان کے لیے گھر جیسا ہے اور یہ دنیا کا بہترین ترین شہر ہے‘۔

    بوائے فرینڈ سے متعلق سوال پر کیارا ایڈوانی نے نام بتانے سے گریز کیا البتہ یہ ضرور کہا کہ اگر انہیں پتہ چلا کہ ان کا بوائے فرینڈ انہیں چیٹ کررہا ہے تو وہ انہیں بلاک کردیں گی اور دوبارہ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گی۔

    بالی ووڈ میں سلمان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے جگہ بنائی ازابیل کیف

    سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے عمران ہاشمی

  • بلاول اچھے لیڈر بن سکتے ہیں ان کا ٹائم آئے گا   متھیرا

    بلاول اچھے لیڈر بن سکتے ہیں ان کا ٹائم آئے گا متھیرا

    اپنے لباس اور بے باک انداز کے باعث کافی مشہور پاکستان کی متنازع میزبان و وی جے متھیرا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ان کے مشہور ڈائیلاگ گھبرانا نہیں ہے پر مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں متھیرا آن لائن شو ٹو بی آنیسٹ 2.0 میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے بارے اور پاکستان کی سیاست کے باتے میں بات کی -پروگرام کے میزبان نے ان سے پوچھا سکون کس چیز میں ہے؟ تو متھیرا نے جواب دیا سکون صرف رب کو یاد کرنے میں ہے۔ میری زندگی کا ایک مقصد ہے رب راضی تو سب راضی۔ رب کو راضی کرنے سے دنیا آپ کے قدموں میں ہوتی ہے۔

    میزبان نے پوچھا رب کو کیسے راضی کیا جائے جس کے جواب میں متھیرا نے کہا ہم بہت سی چیزوں پر غور کرتے ہیں لیکن انسانیت پر کوئی فوکس نہیں کرتا، اللہ سب کے دل میں بستا ہے اس لیے کسی کا دل نہیں دکھانا چاہئے۔

    میزبان نے متھیرا کو موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو ایک مشورہ دینےکے لیے کہا تو متھیرا نے خان صاحب کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’خان صاحب گھبرانا ہے‘‘ ہم تو گھبرا رہے ہیں آپ بھی گھبرالیں۔

    متھیرا نے پاکستانی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے پاکستان میں مشرف کا دور اور ان کے بعد آصف زرداری کا دور بہت بہتر تھا۔اپنے پسندیدہ سیاستدان کے بارے میں بتاتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو پسند ہیں وہ ایک اچھے لیڈر بن سکتے ہیں اس کا ٹائم آئے گا۔

    متھیرا نے اپنی متنازع شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کی شروعات بہت چھوٹے چینل سے کی تھی اور میری پہچان بنی ہی اس وقت جب شو پر ایک شخص نے میری بے عزتی کی لہذا بے عزتی( بدنامی) نے ہی میرا نام بنایا ہے۔

  • سیاست میں انٹری سے متعلق گردش خبروں پر کنگنا رناوت کا ردعمل

    سیاست میں انٹری سے متعلق گردش خبروں پر کنگنا رناوت کا ردعمل

    بالی ووڈ کوئین اداکارہ کنگنا رناوت کی سیاست میں انٹری سے متعلق گردش کرتی خبروں پر کنگنا رناوت کا ردعمل سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی : کنگنا رناوت اپنے بے باک انداز گفتگو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں اور اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے کسی نہ کسی تنازع میں گھری رہتی ہیں –

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کسی سوشل میڈیا صارف نے ان سے سوال کرلیا کہ کیا وہ بھارتی پارلیمنٹ میں لوک سبھا کے لیے اپنی آبائی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے منڈی سے الیکشن لڑیں گی؟

    اس ٹوئٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ انہیں سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن کے لیے گوالیار سے الیکشن لڑنے کا آپشن دیا گیا تھا۔

    ساتھ میں انھوں نے ہماچل پردیش سے الیکشن لڑنے کے خیال کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس ریاست کی آبادی 60 سے 70 لاکھ ہے، جہاں نہ غربت ہے اور نہ ہی جرائم ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کنگنا کا کہنا تھا کہ اگر میں سیاست میں آتی ہوں تو پھر میں ایسی ریاست کا انتخاب کروں گی جہاں مسائل ہوں، تاکہ وہاں کام کر سکوں اور اس میدان کی بھی کوئن بن جاؤں۔

    رپورٹ کے مطابق اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے صارف کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ راجپوتانہ کی ببر شیرنی کنگنا رناوت سے متعلق بات کریں تو پھر چھوٹی نہیں بلکہ بڑی بات کیا کریں۔

  • عائزہ خان کے نئے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    عائزہ خان کے نئے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا نیا فوٹو شوٹ خوب وائرل ہو رہا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان بے شمار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور متعدد کامیاب برانڈز کے لئے فوٹو شوٹ کروا چکی ہیں جبکہ ان کی فین فالوونگ میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 8.2 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ نے اپنے ایک نئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

    عائزہ خان کی جانب سےشئیر کی گئیں تصاویرپر اُن کے مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی خوب تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

  • 23 مارچ 2019 کا دن یاد گار تھا    مہوش حیات

    23 مارچ 2019 کا دن یاد گار تھا مہوش حیات

    اداکارہ مہوش حیات کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے 2019 میں دیے گئے ایوارڈ ’تمغہ امتیاز‘ پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ انہیں ان کی اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ مہوش حیات نے اس وقت تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا تھا تاہم اب دو سال بعد بھی مہوش حیات نے واسع چوہدری کے شو’گھبرانا نہیں ہے‘ میں تمغمہ امتیاز پر لوگوں کی جانب سے تنقید کیے جانے پر کھل کر بات کی۔

    مہوش حیات کا کہنا تھا کہ انہیں ایوارڈ ملنا چاہیے یا نہیں؟ اس معاملے پر بحث کرنا ہر کسی کا حق ہے مگر انہیں اس وقت تکلیف ہوئی جب ان کے لیے کہا گیا کہ اداکارہ کو ان کی اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ایوارڈ ملا ہے۔

    مہوش حیات کے مطابق جہاں تمغہ امتیاز ملنے پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وہیں کئی افراد نے ان کی حمایت بھی کی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ان کی زندگی کے چند یادگار لمحات میں سے 23 مارچ 2019 کا وہ دن بھی یادگار تھا، جب انہوں نے ریاست پاکستان کی جانب سے اپنی اداکاری کی خدمات پر تمغہ امتیاز وصول کیا۔

    ایک اور سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر مداحوں کی تنقید سے تنگ آکر کمنٹس کا سیکشن بند نہیں کرتیں، کیوںکہ وہ زیادہ تر تنقید کو دل پر نہیں لیتیں۔

    پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں مہوش حیات کو ایک موبائل پیغام 6 اداکاروں کو بھیجنے کا کہا گیا، جس میں اداکارہ نے لکھا کہ ’آج کل وہ تنہا ہیں، اور میسیج پڑھنے والے کا کیا ارادہ ہے؟

    مہوش حیات نے مذکورہ پیغام عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور بلال اشرف سمیت دیگر اداکاروں کو بھیجا، جس پر سب سے پہلے عدنان صدیقی نے انہیں جواب دیا کہ وہ ’وہ تیار ہیں اور سین آن ہے‘۔

    ہمایوں سعید نے مہوش حیات کو جواب دیا کہ وہ ان کے لیے ہمیشہ تنہا ہی رہیں گی۔

    احمد علی بٹ کے موٹاپے کا مذاق اڑانے پر مہوش حیات واسع چوہدری پر برہم