Baaghi TV

Category: شوبز

  • عامر خان نے سوشل میڈیا کو خیر باد کہنے کی وجہ بتا دی

    عامر خان نے سوشل میڈیا کو خیر باد کہنے کی وجہ بتا دی

    بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہورعامر خان نے سوشل میڈیا کو اچانک خیرباد کہنے کی وجہ بتادی۔

    باغی ٹی وی :چند روز قبل عامر خان نے اپنی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر اچانک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز(فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر)کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہ یہ میری آخری پوسٹ ہے۔

    عامر خان کی جانب سے اچانک سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی اسلئے ان کے مداح ان کے اس فیصلے سے کافی حیران تھے۔ تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کی وجہ بتادی ہے۔

    گزشتہ روز فلم ’کوئی جانے نا‘ کی اسکریننگ کے دوران میڈیا نے ان سے اس فیصلے کے متعلق پوچھا تو عامر خان نے کہا آپ لوگ اپنی تھیوریز نہ لگائیں، میں اپنی دھن میں رہتا ہوں میں سوشل میڈیا پر ہوں کہاں؟ میں ویسے بھی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ نہیں کرتا۔

    عامر خان نے کہا جب سوشل میڈیا نہیں تھا اس وقت بھی تو ہم آپ سے اور دیگر لوگوں سے رابطے میں رہتے تھے لہذا میں اب بھی میڈیا کے ذریعے لوگوں سے رابطے میں رہوں گا۔

    عامر خان نے مزید کہا اب اس صورتحال میں جب میں نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا ہے تو میڈیا نمائندگان کا کردار بہت بڑھ گیا ہے کیونکہ میں میڈیا کے ذریعے ہی لوگوں سے رابطے میں رہوں گا اسلیے آپ لوگوں کو تو خوش ہونا چاہئے اور مجھے آپ یعنی میڈیا نمائندوں پر پورا بھروسہ ہے۔

    واضح رہے کہ عامر خان نےاپنے ذاتی اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا کو خیرباد کہا ہے تاہم وہ ’عامر خان پروڈکشن‘ کے آفیشل اکاؤنٹ سے لوگوں سے رابطے میں رہیں گے اور ان کی آنے والی فلموں کے حوالے سے تمام معلومات بھی اسی اکاؤنٹ پر فراہم کی جائیں گی۔

    عامر خان نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی

  • صبا بخاری نے شوبز انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کر دیا

    صبا بخاری نے شوبز انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کر دیا

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا بخاری نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں دشواریوں اور کام دینے کے بہانے خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ نازیبا گفتگو کرنے کا اپنا تجربہ بیان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : دل نا امید تو نہیں کی سعدیہ اداکارہ صبا بخاری نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شوبز میں کام ملنے سے قبل پیش آنے والی دشواریوں اور کام دینے کے بہانے خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ نازیبا گفتگو کرنے کا اپنا تجربہ بیان کیا ہے۔

    صبا بخاری نے گزشتہ روز ایک طویل پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ جب وہ شوبز میں کام مانگنے جاتی تھیں تو ان سے یہ کہہ کر ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی تھی کہ’تم میں اتنا کانفیڈنس تو ہے نہیں کہ تم اس میڈیا میں آگے جا سکو۔‘

    کسی نے کہا کہ’مسئلہ یہ ہے کہ تم ایک اچھی لڑکی ہو اور اس فیلڈ میں اچھی لڑکیاں نہیں چلتیں۔‘

    کسی نے کہا کہ’ایسا کیسے ہوسکتا ہے کسی نے تمہارے ساتھ کچھ غلط کرنے کی کوشش نہ کی ہو۔‘

    کسی نے کہا کہ ’ہم تمہیں کام کیوں دیں اور پیسے بھی دیں جب کہ یہاں لڑکیاں کام کے لیے ساتھ سونے کو تیار ہیں۔‘

    انہوں نے کہا یہ وہ تمام جملے ہیں جو مجھے اس وقت سننے کو ملے جب وہ مختلف لوگوں کے پاس کام مانگنے جاتی تھیں۔

    صبا بخاری نے کسی کا نام تو نہیں لیا تاہم صرف اتنا لکھا کہ مختلف ڈائریکٹرز اور لوگوں کی جانب سے کہے گئے ان جملوں نے نہ صرف انہیں اندر سے توڑ کر رکھ دیا بلکہ ان کے خواب بھی چکنا چور کردئیے۔

  • راحت فتح علی خان کو آرٹس کونسل کی جانب سے لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ کا اعزاز

    راحت فتح علی خان کو آرٹس کونسل کی جانب سے لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ کا اعزاز

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کو آرٹس کونسل کی جانب سے موسیقی میں ان کی گراں قدر خدمات کےاعتراف میں لائف ٹائم اچیو منٹ کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان کو لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ دینے کی تقریب گزشتہ روز آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوئی۔

    اس موقع پر آرٹس کونسل کے سربراہ محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہمیں راحت فتح علی خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اورآرٹس کونسل کراچی کی لائف ٹائم ممبر شب دینے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔

    راحت فتح علی خان نے لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل کی جانب سے یہ ایوارڈ وصول کرنے پر مجھے فخر محسوس ہورہا ہے میرے پاس اپنی خوشی بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

  • اداکار عدنان شاہ ٹیپو کو ندا یاسر نے تھپڑ کیوں مارے؟

    اداکار عدنان شاہ ٹیپو کو ندا یاسر نے تھپڑ کیوں مارے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ میزبان و اداکار ندا یاسر کے بھاری ہاتھ سے 21 تھپڑ کھا چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکارعدنان شاہ ٹیپو نے ایک ویب شو میں اپنے 23 سالہ فنی کیرئیر کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات سے متعلق گفتگو کی۔

    عدنان ٹیپو نے بتایا کہ ایک سین تھا جس میں مجھے ندایاسر کے بھاری ہاتھ سے تھپڑ کھانا تھا اور اسی وجہ سے اس سیٹ پر ندا یاسر نے مجھے 21 تھپڑ مارے۔

    انہوں نے کہا کہ ندا یاسر کے بھاری ہاتھ سے تھپڑ کھا کھا کر ایک وقت میں چکراگیا تھا۔

    عدنان کے جواب پر میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر ندا یاسر ایسا یاسر نواز کے ساتھ کریں تو ان کا کیا ہوگا اس پر عدنان ٹیپو کا کہنا تھا کہ کہ ندایاسر ان کے ساتھ تو محبت سے پیش آتی ہوں گی۔

    خیال رہے کہ اداکار عدنان شاہ ٹیپو پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے علاوہ بالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

  • سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری بڑی اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے

    سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری بڑی اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار وماڈل شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ اہلیہ ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف جلد ہی ایک فلم میں ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم فائنل پوسٹ پروڈکشن کے آخری مراحل میں ہے اور سنیما کے کھلنے کے بعد جلد ہی ریلیز کردی جائے گی۔

    سائرہ کے ساتھ آنے والی فلم کے حوالے سے شہروز سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی کوئی غلط انتخاب نہیں کیا، کوئی بھی کام کرنے سے پہلے بسم اللہ کہتا ہوں اور اپنے طور پر بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں تین فلموں پر کام کررہے ہیں جن میں سے ایک فلم ان کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے ہمراہ ہے اور فلم کا آخری گانا رواں ماہ کی آخری تاریخوں 26 ،27 اور 28مارچ کو فلمایا جائے گا۔

    شہروز سبزواری نے بتایا کہ اگر عالمی وبا نہ آتی تو فلم کچھ عرصہ قبل ہی ریلیز کردی جاتی تاہم اب فلم کو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی مشروط محبت کی کہانی پر مبنی ہے جس میں بھارتی اداکار انکور راٹھی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم سائرہ اور شہروز کی مشترکہ طور پر دوسری فلم ہوگی۔

  • ارطغرل غازی کے سحر میں مبتلا حرا مانی حلیمہ سلطان بن گئیں

    ارطغرل غازی کے سحر میں مبتلا حرا مانی حلیمہ سلطان بن گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حرا مانی نےترک سیریز کے شہرہ آفاق کردار ’حلیمہ سلطان‘ کا روپ اختیار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ برس اپریل کو پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر ترک ڈرامہ سیریل دیریلش ارطغرل کو اردو میں ڈب کر کے پاکستان ٹیلیویژن پر ارطغرل غاشی کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے ڈرامے اور اس کے کرداروں نے نہ صرف عوام بلکہ سیاسی، سماجی اور شوبز شخسیات کو اپنے سحر مین جکڑا ہوا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی فیملی بھی شامل ہے-

    ترک ڈرامہ سیریل سے محبت کا اظہار حرا مانی نے ڈرامے کی مرکزی کردار حلیمہ سلطان کا روپ اختیار کیے ایڈیٹ شدہ تصاویر جاری کر کے کیا-

    حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ’حلیمہ سلطان‘ سے ملتی جلتی تصاویر شیئر کیں جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

    ایک اور تصویر میں حلیمہ سلطان کے مخصوص ہرے لباس میں حرا مانی کی ایڈیٹ کی گئی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

    پرستاروں کی جانب سے ایڈیٹ کی گئی تصاویر میں حرا مانی کی سیریز سے محبت بیان کی گئی ہے کیونکہ آج کل وہ اور ان کے بچے اس ڈرامے کے حوالے سے ذکر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

  • رز احمد کی آسکر میں نامزدگی کی خبروں پر مہوش حیات کی میڈیاپر تنقید

    رز احمد کی آسکر میں نامزدگی کی خبروں پر مہوش حیات کی میڈیاپر تنقید

    شوبز دنیا کےمعتبر ترین فلم ایوارڈ آسکر کے لیے پہلی بار کسی مسلمان اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار کو بہترین اداکاری کے لیے نامزد ہونے پر مہوش حیات نے خوشی کا اظہار کیا ہے –

    باغی ٹی وی:38 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی اداکاررز احمد پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد اداکار ہیں جنہیں فلم ’’ساؤنڈ آف میٹل‘‘ میں لیڈ رول میں بہترین اداکاری کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے بہت سے میڈیا ہاؤسز نے اس بات پر زور دیا کہ رضوان احمد پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد اداکار ہیں جنہیں آسکر ایواڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ جس پر پاکستانی تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے تنقیدکی ہے-


    مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اسی بات پر میڈیا ہاؤسز پر تنقید کی ہے کہ رضوان احمد پہلے مسلمان اداکار ہیں جو آسکر کے لیے نامزد ہوئے ہیں یہ اسٹوری نہیں ہونی چاہئے تھی۔

    مہوش حیات نے کہا کہ بلکہ ہمیں ان کی پرفارمنس پر بات کرنی چاہئے تھی جس کی وجہ سے انہیں ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ آئیے ایک ایسی دنیا کو قبول کریں جہاں ہم منصفانہ نمائندگی کے لیے لڑرہے ہیں مین اسٹریم میڈیا میں جہاں 1929 کے بعد پہلی بار کسی مسلمان کو بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا جو کہ ایک بڑی بات ہے۔

    واضح رہے کہ فلم ’’ساؤنڈ آف میٹل‘‘ راک اینڈ رول ڈرمر ریوبن کی کہانی ہے جس میں نشے کی لت کے باعث اس کی زندگی میں آنے والی تباہی اور پھر اس سے چھٹکارے کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

    فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ آسکرزنے 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

    پاکستانی نژاداداکار رض احمد آسکرز میں بہترین اداکار نامزد ہونے والے پہلےمسلمان…

    احمد علی بٹ کے موٹاپے کا مذاق اڑانے پر مہوش حیات واسع چوہدری پر برہم

  • راکھی ساونت نے سلمان خان اور سہیل خان کو اپنا ’’گاڈ برادر‘‘ قرار دیا

    راکھی ساونت نے سلمان خان اور سہیل خان کو اپنا ’’گاڈ برادر‘‘ قرار دیا

    بھارتی اداکارہ و ڈانسر اور بگ باس 4 کی کھلاڑی راکھی ساونت نے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور ان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کو اپنا گاڈ برادر یعنی خدائی مددگار قراردے دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان اور سہیل خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں نے اس وقت ان کی مالی اور جذباتی مدد کی جب انہیں مدد کی بہت زیادہ ضرورت تھی۔

    راکھی ساونت نے بتایا کہ انہوں نے میری ماں کے علاج میں بھی میری مدد کی ہے۔حتیٰ کہ ان دونوں نے اس بات کو میڈیا سے دور رکھنے کے لیے بھی کہا اور انہوں نے ہمیشہ مجھے کہا ہے ہم تمہاری جو بھی مدد کرتے ہیں اسے دوسروں کے سامنے کہنے کی ضروررت نہیں ہے۔

    راکھی ساونت نے سلمان اور سہیل خان کو اپناگاڈ برادر قرار دیتے ہوئے کہا مجھے معلوم ہے جب سلمان خان آس پاس ہوتے ہیں تو کچھ بھی غلط نہیں ہوسکتا۔

    راکھی ساونت نے مزید کہا کہ سلمان خان نے ان کی صرف مالی طور پر مدد نہیں کی بلکہ بگ باس شو کے دوران انہوں نے میری رہنمائی بھی کی اور مجھے ہر طرح سے سپورٹ کیا۔

    راکھی نے اپنے کیریئر میں آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت کم عمری میں سمجھدار ہوگئی تھی مجھ پر میری ماں، بھائی اور بیوہ بہن کی ذمہ داری تھی میں اس وقت ہر کسی کے ساتھ بہت تلخ لہجے میں بات کرتی تھی کیونکہ مجھے کوئی سمجھانے والا نہیں تھا۔

    لیکن اب سلمان خان نے مجھے سمجھایا ہے کہ مجھے اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہئے اور بگ باس کے گھر کے اندر بھی مجھے سب سے نرمی سے پیش آنا چاہئے اگر میں نے خود کو تبدیل کرلیا تو مجھے انڈسٹری میں کام ملے گا اور مجھے اب کام چاہئے۔

  • بشریٰ انصاری نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

    بشریٰ انصاری نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگوالی۔

    باغی ٹی وی : بشریٰ انصاری نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہیں اور کورونا ویکسین لگوا رہی ہیں۔

    اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج کورونا ویکسین لگوا رہی ہوں تاکہ خود کو اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو عالمی وبا سے بچا سکوں۔

    اُنہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد پہلی بار مجھے معمر شہری ہونے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔

    بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ جو بھی 60 سال کا شہری ہے اُسے اب میری طرح خود کو معمر ماننا پڑے گا اور کورونا ویکسین لگوانی ہوگی۔

    اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ارمینا خان اور ریما خان نے کورونا ویکسین لگوائی تھی جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

  • شاہ رخ خان بیٹی سہانا خان کے حوالے سے معاشرے کے خوف میں مبتلا

    شاہ رخ خان بیٹی سہانا خان کے حوالے سے معاشرے کے خوف میں مبتلا

    بالی ووڈ سُپراسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ نہوں نے اپنی بیٹی سہانا خان پر نظر نہیں رکھی بس مجھے معاشرے کا پتہ ہے تو میں اپنی بیٹی کا خیال رکھتا ہوں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہدایتکار کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں موجود ہیں اور اس دوران ان کے ہمراہ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ہیں-

    کرن جوہر نے سوال پوچھا ’آپ کے خیال میں عالیہ بھٹ کو کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہیے‘؟ جس کے جواب میں کنگ خان نے کہا ’’ ہر ایک نوجوان کے ساتھ، کیوںکہ میں جس سے بھی ملتا ہوں تو مجھے یہی سننے کو ملتا ’عالیہ آج کل اس کو ڈیٹ کررہی ہیں‘ لیکن مجھے کبھی ان سے پوچھنے کا اتفاق نہیں ہوا حالانکہ عالیہ میرے لیے بچوں کی طرح ہے۔

    میزبان نے کہا، کیا آپ ان سے اب پوچھنا چاہیے گے کیوںکہ وہ آپ کے ساتھ ہی بیٹھی ہیں۔ شاہ رخ نے جواب دیا کہ نہیں کیوںکہ اگر ان کے 3، 4 بوائے فرینڈ ہوئے تو مجھے مایوسی ہوگی۔

    اس دوران عالیہ بھٹ نے کہا نہیں ایسا نہیں ہے، میرے 4 بوائے فرینڈ رہے ہیں لیکن اس وقت صرف ایک ہی ہے۔

    شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ نہیں میرا یہ مطلب نہیں تھا کہ ایک ساتھ 4 بوائے فرینڈ لیکن اتنی سی عمر میں 4 بوائے فرینڈ رکھنا بھی میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔ جس پر میزبان نے سوال پوچھا اگر آپ کو پتہ چلا کہ آپ کی بیٹی کا کوئی بوائے فرینڈ ہے تو آپ کیا کریں گے؟

    شاہ رخ خان نے جواب دیا مجھے اگر پتہ چلا تو میں اس کا منہ توڑ دوں گا۔

    کرن جوہر نے فوراً کہا ہاں مجھے پتہ ہے تم نے بیٹی پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ اداکار نے جواب دیا کہ میں نے نظر نہیں رکھی بس مجھے معاشرے کا پتہ ہے تو میں اپنی بیٹی کا خیال رکھتا ہوں۔

    خیال رہے شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کا روایتی والد کی طرح بہت خیال رکھتے ہیں اور وہ انہیں متعدد بار لڑکوں سے دور رہنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ ایک بار انہوں نے سہانا کو کہا تھا ’ اگر کسی پارٹی کے دوران کوئی لڑکا تمہیں کمرے کی طرح اشارہ کرے یا پاس بلائے تو اسے زور سے مارنا۔