Baaghi TV

Category: شوبز

  • عالیہ بھٹ کی فلم پھر تنازع کا شکار،فلم کیخلاف بھارتی اسمبلیوں سے آوازیں اُٹھنا شروع ہو گئیں

    عالیہ بھٹ کی فلم پھر تنازع کا شکار،فلم کیخلاف بھارتی اسمبلیوں سے آوازیں اُٹھنا شروع ہو گئیں

    گزشتہ دنوں ممبئی کی مقامی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی پر پابندی کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد اب اس کا ٹریلر اور ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آئی تھی تاہم اب ایک بار پھر یہ فلم تنازع کا شکار ہو گئی ہے-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی آںے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی کے خلاف بھارتی اسمبلیوں سے آوازیں اُٹھنا شروع ہو گئیں۔

    فلم کی کہانی کتاب ’مافیا کوئن آف ممبئی‘ کے ایک باب پر مبنی ہے، جس میں 1960ء کے دور کی ممبئی کے علاقے کماٹھی پورا کی طاقتور ترین خاتون سمجھی جانے والی گنگوبائی کا مرکزی کردار عالیہ بھٹ ادا کر رہی ہیں۔

    فلم کا ٹیزر ریلیز ہونے پر نہ صرف شائقین بلکہ بھارتی اسمبلیوں سے بھی مخالفت کی آوازیں اٹھانا شروع ہو گئی ہیں اس ضمن میں بھارتی ریاست مہاراشٹر کی اسمبلی میں کانگریس جماعت کے ایم ایل اے امین پٹیل نے فلم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کماٹھی پورا کا علاقہ اب مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے اور یہ علاقہ اب ویسا نہیں رہا جیسا وہ 1950 کی دہائی میں تھا۔

    امین پٹیل نے یہ بھی کہا کہ فلم میں جس طرح اس علاقے کو اور وہاں کی مشہور خاتون کو دکھایا گیا ہے حقیقت اب اس کے برعکس ہے کیوںکہ وہاں کی خواتین مختلف شعبہ جات میں ماہر سمجھتی جاتی ہیں۔ فلم کے نام کے ذریعے اس علاقے کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے لہذا فوری طور پر فلم کا نام تبدیل کیا جائے۔

    دوسری جانب گنگو بائی کے آبائی علاقے کماٹھی پورا کے رہائشیوں نے بھی فلم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ بھٹ کی فلم کے ذریعے نہ صرف گنگو بائی بلکہ اس علاقے کی کھلم کھلا غلط ترجمانی کی گئی ہے۔ یہ 200 سال پرانی تاریخ کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل فلم کے خلاف عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی درخواست گزار بابوجی راؤجی شاہ نے خود کو گنگو بائی کا بیٹا قرار دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ناول کے کچھ حصے ان کے حق رازداری، عزت نفس اور حق آزادی کی خلاف ورزی اور ہتک عزت پر مبنی ہیں اس لیے ناول ’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ میں گنگوبائی کی زندگی سے متعلق اسباق کو حذف، ناول کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی اور اس ناول پر مبنی فلم کی ریلیز کو روکا جائے بابوجی راؤجی شاہ نے ناول کے لکھاری حسین زیدی کے خلاف بھی مقدمہ درج کروایا تھا۔

    تاہم دوران سماعت درخواست گزار اپنا گنگو بائی سے کسی قسم کا رشتہ ثابت کرنے میں ناکام رہا اور ممبئی کی ممبئی کی سول کورٹ نے فلم ‘ گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کے خلاف درخواست گزار کی استدعا مستردکرتے ہوئے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی۔

    واضح رہے کہ یہ فلم گذشتہ سال ستمبر میں ریلیز ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی اور اب اسے رواں سال 30 جولائی کو ریلیزکیا جائےگا فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی میں عالیہ کے علاوہ اجے دیوگن بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔

     

    عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کیلئے بالی وڈ فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

  • ملالہ یوسفزئی نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ساتھ پارٹنر شپ کر لی

    ملالہ یوسفزئی نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ساتھ پارٹنر شپ کر لی

    دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ڈراموں، بچوں کے لیے سیریز اور دستاویزی فلموں کی پیشکش کے لیے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ساتھ پارٹنر شپ کر لی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی بلاگ پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ 23 سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی پروڈکشن کمپنی ’ایکسٹرا کریکیولر‘ نے ایپل ٹی وی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

    ملالہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس شراکت داری کے ذریعے میں اس پلیٹ فارم پر نئی آوازیں لاسکوں گی –

    ملالہ کا کہنا تھا کہ میں اسٹوری ٹیلنگ پر یقین رکھتی ہوں کیونکہ یہ میری زندگی کا حصہ رہی ہے یہ میری کہانی تھی جس نے دنیا بھر کے بے شمار لوگوں کو یہ احساس دلایا کہ تمام لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی حاصل نہیں ہے-

    ملالہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ تمام لڑکیوں اور خواتین کو اپنے آپ پر اور اپنی زندگی میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر فخر کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ ایپل کمپنی نے 2015 میں ملالہ یوسف زئی کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم پیش کی تھی اور 2018 میں ملالہ فنڈز کے ساتھ مل کر دنیا بھر کی لڑکیوں کے لیے سیکنڈری تعلیم کو فروغ دیا۔

  • شوبز میں اقربا پروری کے حوالے سے یاسر حسین اور اقرا عزیز میں اختلاف

    شوبز میں اقربا پروری کے حوالے سے یاسر حسین اور اقرا عزیز میں اختلاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار یاسر حسین نامور اداکارہ اور اہلیہ اقرا عزیز حسین کے ساتھ شوبز انڈسٹری میں نیپوٹزم کے حوالے سے متضاد رائے رکھتے ہیں جس کا انہوں نے اظہار بھی کیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں یاسر حسین اور اقرا عزیز ایک شو میں جلوہ گر ہوئے اور اس دوران میزبان کی جانب سے انڈسٹری میں اقرباپروری سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب پر یاسر حسین نے کہا کہ میرا یہ خیال ہے کہ لابی کے بغیر کام ہو نہیں سکتا ۔

    جبکہ یاسر کی اہلیہ اقرا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم چاہے اسے لابی کانام دیں یا اسے کمفرٹ لیول کہا جائے میرا خیال ہے کہ ٹیم اور ڈائریکٹر کا ایک کمفرٹ لیول بن جاتا ہے اگر کوئی ڈائریکٹر یہ سمجھتا ہے کہ ایک اداکار اس کی بات سمجھتا ہے یا وہ اس سے کام نکلوانا جانتا ہے تو اسے بار بار کاسٹ کیے جانے میں کیا مسئلہ ہے؟

    اقرا عزیز نے کہا کہ اگرکوئی ڈائریکٹر یہ سمجھتا ہے کہ کوئی بھی ایک اچھا اداکار ہے اور وہ کوئی بھی کردار باآسانی نبھا سکتا ہے تو پھر مجھے بار بار اس کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

    یاسر نے اہلیہ کی بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اقربا پروری نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے نئے لوگوں کو کام کرنے کا چانس نہیں ملتا-

    یاسر نے مزید کہا کہ اس طرح ایک اچھا ڈائریکٹر ایک ہی اچھے اداکار کے ساتھ کام کرتا رہ جاتا ہے اور بہت سے اچھے اداکاروں کو نظر انداز کردیتا ہے جو شاید مناسب نہیں-

    یاسر کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ کسی ایک ہی اداکار کے بجائے نئے لوگوں کو چانس دیا جانا جانا چاہیے۔

  • حقیقی رہیں، خوش رہیں اور خوش رہنے دیں یاسرحسین کی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست

    حقیقی رہیں، خوش رہیں اور خوش رہنے دیں یاسرحسین کی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست

    سوشل میڈیا پر حال ہی میں گوری رنگت اور جِلد سے متعلق ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جس پر متعدد اداکاراؤں کی جانب سے اپنی نو فلٹر تصاویر شئیر کر کے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے تاہم اب تصاویر پر فوٹو فلٹر لگانے سے متعلق اداکار یاسر حسین نے بھی دلچسپ تبصرہ کر ڈالا ہے-

    باغی ٹی وی : یہ بحث تب چھڑی جب چند روز قبل اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ انہیں کسی نے کہا ہے کہ وہ بہت گوری ہیں اور انہیں اپنا رنگ گہرا کرانے کی ضرورت ہےہانیہ عامر نے اپنی اسٹوری میں کہا تھا ہمیں اب ان سب چیزوں سے باہر آنے کی ضرورت ہے اور اپنی رنگت کو قبول کرنا چاہیے۔

    اس دوران ہانیہ عامر کو بیوٹی فلٹرز میں اسٹوری بنانے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا جس کے جواب میں ہانیہ نے کہا تھا اگر ایک تصویر پر میں نے بیوٹی فلٹر استعمال کرلیا تو لوگوں کو تنقید کرنے کا موقع مل گیا، اتنا موقع پرست مت بنیں، میں پھر بھی ایسی باتوں کا سامنا کرنا جانتی ہوں اپنا دماغ بڑا کریں اور مثبت سوچ رکھیں۔

    دوسری جانب اداکارہ سائرہ یوسف کی بھی میک اپ والی تصویر میں ان کی جلد پر تنقید کی جا رہی تھی جس کے بعد سائرہ نے بغیر میک اپ اور فلٹر کے ایک تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ انہیں اپنی اسکن پسند ہے اسی طرح اداکارہ منال خان نے بھی بغیر میک اپ اور فلٹر کے اپنی تصویر شئیر کی تھی-

    جس کے بعد اداکارہ جینان حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہمارا اصل مسئلہ گورا رنگ نہیں بلکہ سانولہ رنگ ہے، اگر کسی کا رنگ گورا ہے اور کوئی اسے رنگ گہرا کرانے کو کہے تو یہ بہت ایلیٹ مسئلہ ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے لوگوں کو سانولے رنگ کی وجہ سے احساس کمتری کا مسئلہ ہے اور آج میں یہی بتانے آئی ہوں کہ یہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک احساس کمتری ہے۔

    تاہم اب فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کافی مطمئن اور خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

    جینز اور ٹی شرٹ میں لی گئی اس تصویر کے ساتھ یاسر حسین نے بھی فوٹو فلٹر پر تبصرہ کیا انھوں نے لکھا کہ تصویر میں فلٹر لگا ہو یا نہ لگا ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    یاسر نے مزید لکھا کہ حقیقی رہیں، خوش رہیں اور خوش رہنے دیں۔

    سائرہ یوسف کے بعد منال خان کی ’نوفلٹر‘ تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    اپنا دماغ بڑا کریں اور سوچ مثبت رکھیں ہانیہ عامر کا سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ

    جِلد پر تنقید: سائرہ یوسف کا سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب

    ہمارے لوگوں کو سانولے رنگ کی وجہ سے احساس کمتری کا مسئلہ ہے جینان حسین

  • ’خدا اور محبت‘سیزن 3  نے ’میرے پاس تم ہو ‘ کے ریکارڈ توڑ دیئے

    ’خدا اور محبت‘سیزن 3 نے ’میرے پاس تم ہو ‘ کے ریکارڈ توڑ دیئے

    نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 کو نے حد مقبولیت مل رہی ہے ڈرامے کو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ اس نے مقبول ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو ‘ کو بھی یوٹیوب پر مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے-

    باغی ٹی وی :نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری کی پہلی قسط گزشتہ ماہ 12 فروری کو نشر کی گئی تھی جسےایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکاہے۔

    جبکہ دوسری جانب یوٹیوب پر ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی قسط ایک سال کے دوران 2 کروڑ 60 لاکھ مرتبہ دیکھی گئی۔

    واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جانے والا سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پرڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کا ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ نے یو ٹیوب پر سال 2021 کی ٹاپ ریلیزز میں جگہ بناتے ہوئے پاکستانی تاریخ میں کسی بھی میڈیا گروپ سے زیادہ فالوئنگ حاصل کر لی ہے۔

    ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت’ کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز مرکزی کردار اداکررہے ہیں ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔

    فیروز خان کے ڈرامے ’خدا اور محبت 3‘ کے بھارت میں بھی چرچے

  • پرنس ہیری اور میگھن کے تہلکہ خیزانٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی

    پرنس ہیری اور میگھن کے تہلکہ خیزانٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی

    برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کے گزشتہ روز دیئے گئے تہلکہ خیز انٹرویو کے دنیا بھر میں یلچل مچادی ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کا اوپرا ونفرے کو دیا تہلکہ خیز انٹرویو نشر کیا گیا جس میں شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے گئے اور شاہی خاندان کے ساتھ گزرنے والی اپنی زندگی کے حالات و واقعات کے بارے میں بتایاگیا۔

    برطانوی شاہی خاندان سے ایک برس قبل علیحدگی کے بعد ان دونوں کا پہلا مشترکہ انٹرویو تھا انٹر ویو میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی خاندان میں رہتے ہوئے بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جس پر خودکشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا-

    برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے اس انٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے سنسنی خیز انٹرویو ٹی وی چینلز اورعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا،کئی ٹی وی چینلز اور اخبارات نے شہ سرخیوں میں جگہ دی میگھن مارکل اور ہیری کے مذکورہ انٹرویو کا لیڈی ڈیانا کےمتنازع انٹرویو سے موازنہ کیا جارہا ہے۔

    انٹرویو پر دنیا بھر سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے کہیں کہا جارہا ہے کہ شاہی خاندان جوڑے کو نسل پرستانہ رویوں سے بچانے میں ناکام رہا تو کوئی شاہی خاندان کی حمایت میں سامنے آیا تو کسی نے میگھن مارکل پر تنقید کی کہ میگھن مارکل نسل پرستی پر مبنی کارڈ استعمال کر کے لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنا چاہتی ہیں-

    یہاں تک کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہیش ٹیگ ’ہیری اینڈ میگھن آن اوپرا‘ ٹاپ فائیو میں ٹرینڈ کرنے لگا۔

    دوسری جانب برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے نسل پرستی کے دعوؤں پر رد عمل کے لیے شاہی محل کو دباؤ کا سامنا ہے یہاں تک کہ برطانوی وزیراعظم نے بھی اس انٹرویو کے حوالے سے کوئی بھی تبصری کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ شاہی خاندان کے معاملات پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ملکہ کا یکجہتی کا کردار قابل تحسین ہے۔

    میگھن مارکل نسل پرستی پر مبنی کارڈ استعمال کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں سیمی گریوال

    میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے متعلق کیا بڑا انکشاف

    برطانوی وزیراعظم کا میگھن مارکل کےانٹرویو پرکوئی بھی تبصرہ کرنے سےگریز

  • ایمن خان کی اسکرین پر واپسی کب ہو گی؟

    ایمن خان کی اسکرین پر واپسی کب ہو گی؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ایمن خان کا کہنا ہے کہ اسکرین پر آنے کے لئے انہیں ابھی تھوڑا وقت چاہیے کیونکہ بیٹی بہت چھوٹی ہے اور میرے لیے اپنی فیملی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے-

    باغی ٹی وی :اداکارہ و ماڈل ایمن خان شوہر اور اداکار منیب بٹ کے ہمراہ اداکارہ و میزبان حنا الطاف اور آغا علی کے شو کپل شو میں جلوہ گر ہوئے جہاں انہوں نے میزبان جوڑی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجوہات بتائیں۔

    ایمن خان نے کہا کہ جہاں تک اداکاری کا تعلق ہے تو مجھے لگتا ہے کہ میں نے ایک ساتھ بہت زیادہ کام کرلیا تھااور 2 سے 3 سال تک میں نے دن رات کام کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اب میں اپنے وقت کو انجوائے کررہی ہوں اور جان رہی ہوں کہ زندگی کیا ہے، ورنہ ہوتا یہ تھا کہ صبح اٹھے، میک اپ کروایا اور شوٹ پر چلے گئے پھر واپس آئے اور منہ دھو کر سوگئے۔

    ایمن خان نے کہا کہ ہم بطور چائلڈ اسٹار بچپن سے کام کررہے ہیں، ہماری عمر کی لڑکیاں جب اچھے اچھے بیگ لے کر یونیورسٹی جارہی ہوتی تھیں ہم اس وقت بھی شوٹ پر جارہے ہوتے تھے-

    انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہی نہیں زندگی کیا ہے اب جب تھوڑا وقت ملا ہے تو میں اب زندگی کو انجوائے کرنا چاہتی ہوں کیونکہ کام تو تھوڑا بہت چلتا رہتا ہے۔

    ڈراموں میں واپسی سے متعلق ایمن خان نے کہا کہ مجھے ابھی تھوڑا وقت چاہیے کیونکہ بیٹی بہت چھوٹی ہے اور میرے لیے اپنی فیملی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے-

    اداکار منیب بٹ کا اداکاری کے علاوہ پارٹ ٹائم بزنس کرنے کا انکشاف

    ترکی: غیرملکی سیاحوں کو اپنی انسٹا فالوونگ بتانے پرایمن خان اور منیب بٹ کو تنقید کا سامنا

  • حمزہ علی عباسی کی کتاب کا پہلا مسودہ تیار

    حمزہ علی عباسی کی کتاب کا پہلا مسودہ تیار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی کتاب کا پہلا مسودہ تیار کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی :حمزہ علی عباسی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی کتاب کی لکھائی کا ابتدائی مسودہ مکمل ہو گیا ہے۔


    ٹوئٹ میں اپنی کتاب کا ابتدائی مسودہ مکمل ہونے پر حمزہ علی عباسی نے اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔
    https://twitter.com/khattab09012/status/1368861195759915009?s=20
    حمزہ کی ٹوئٹ پر ایک عمر خطاب نامی صارف نے کمنٹ کیا کہ مجھے بھی یہ کتاب چاہیے، اگر یہ کتاب آپ نے لوگوں کے لیے مفت نہیں کی تو پھر دیکھیے گا۔


    عمر خطاب کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ انشاءاللہ مفت ہی ہوگی۔


    اداکار نے مزید بتایا کہ کتاب کو کتاب کو پی ڈی ایف میں فری ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے-

    واضح رہے کہ گزشتہ برس حمزہ علی عباسی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ وہ کتاب لکھنے کے عمل میں ہیں جس کا موضوع ’خدا‘ ہوگا اداکار نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ پُرامید ہیں کہ اُن کی کتاب جون 2021 میں منظر عام پر آجائے گی-

  • رنبیر کپورعالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    رنبیر کپورعالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ ان کی طبیعت ناساز ہے تاہم اب ان کی والدہ نیتو کپور نے تصدیق کی ہے کہ رنبیر کپور کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

    اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بالی ووڈ اداکار اور رنبیر کپور کے انکل رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ وہ شہر میں تو نہیں ہیں لیکن انہیں معلوم ہوا ہے کہ رنبیر کی طبیعت ناساز ہے رندھیر کپور کے اس بیان کے بعد سے ہی یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ رنبیر کپور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

    تاہم اب رنبیر کپور کی والدی نیتو کپور نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ اداکار کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں-

    انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں نیتو کپور نے کہا کہ رنبیر کے حوالے سے تشویش اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کی شکرگزار ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ رنبیر کپور کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے، اب اُن کی حالت بہتر ہے اور دواؤں کا استعمال کررہے ہیں۔

    نیتو کپور نے یہ بھی لکھا کہ رنبیر گھر میں ہی قرنطینہ ہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ متعدد بالی وڈ اداکار کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور اب متعدد نے کورونا کی ویکسین بھی لگوالی ہے۔

    ہیما مالنی سمیت متعدد بھارتی فنکاروں نے کورونا ویکسین لگوالی

  • سرائیکی گلوکار پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 سال بیت گئے

    سرائیکی گلوکار پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 سال بیت گئے

    پاکستان کےعظیم سرائیکی گلوکار پٹھانے خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 سال بیت گئے۔

    باغی ٹی وی :پی ٹی وی اور ریڈیو کے عظیم گلوکار پٹھانے خان 1920ء میں مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں پیدا ہوئے ،سرائیکی خطے سے تعلق رکھنے والے اس گلوکار کو کافی اور غزل گائیکی میں ملکہ حاصل تھا۔

    ذوالفقار علی بھٹو اور سابق صدر ضیاء الحق سمیت اہل اقتدار بھی پٹھانے خان کے معترف رہے جبکہ کئی برس تک ٹی وی اور ریڈیو میں فن کا مظاہرہ کرنے والے پٹھانے خان کے بڑے بیٹے اقبال خان بھی اپنے والد کے فن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

    پٹھانے خان نے صدارتی ایوارڈ سمیت 80 کے قریب قومی وعلاقائی ایوارڈ اپنے نام کیے پنے فن کی بدولت بھر پور داد وتحسین سمیٹن والے عظیم فنکار 9 مارچ 2000ء کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے مگر لوگوں کے دلوں میں انکا کلام آج بھی زندہ ہے ۔