Baaghi TV

Category: شوبز

  • برطانوی وزیراعظم کا میگھن مارکل کےانٹرویو پرکوئی بھی تبصرہ کرنے سےگریز

    برطانوی وزیراعظم کا میگھن مارکل کےانٹرویو پرکوئی بھی تبصرہ کرنے سےگریز

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کے انٹرویو کے حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کا اوپرا ونفرے کو دیا تہلکہ خیز انٹرویو نشر کیا گیا جس میں شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے گئے اور شاہی خاندان کے ساتھ گزرنے والی اپنی زندگی کے حالات و واقعات کے بارے میں بتایاگیا۔

    برطانوی شاہی خاندان سے ایک برس قبل علیحدگی کے بعد ان دونوں کا پہلا مشترکہ انٹرویو تھا انٹر ویو میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی خاندان میں رہتے ہوئے بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جس پر خودکشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا-

    تاہم میگھن کے اس انٹر ویو کے حوالے سے برطانوی وزیراعظم نے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کیا ہے-

    بر طانوی میڈیاکے مطابق ہیری اور میگھن کے نسل پرستی کے دعوؤں پر رد عمل کے لیے شاہی محل کو دباؤ کا سامنا ہے اس حوالے سے بورس جانسن سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا شاہی محل کوالزامات کی تحقیقات کرانی چاہئیں-

    صحافی کے پوچھے گئے اس سوال کا جواب دینے سے گریزبرتتے ہوئےبورس جانسن نے کہا کہ شاہی خاندان کے معاملات پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ملکہ کا یکجہتی کا کردار قابل تحسین ہے۔

    میگھن مارکل نسل پرستی پر مبنی کارڈ استعمال کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں سیمی گریوال

    میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے متعلق کیا بڑا انکشاف

  • ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

    ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

    مارننگ شو کی ہوسٹ ، اداکارہ اور پروڈیوسر ندا یاسر ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں-

    باغی ٹی وی : اکثر ہی ندا یاسر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں کبھی وہ سوشل میڈیا صارفین سے الجھ پڑتی ہیں کبھی حساس معاملے پرمارننگ شو کرکے تنقید کی زد میں آجاتی ہیں تو کبھی وہ مارننگ شو کے دفاع میں کچھ نہیں دیکھتیں اور بھرپورغصے کا اظہاربھی کرتی ہیں۔

    اس بارندا یاسر اور یاسر نواز نے اپنی بیٹی صلحاء کی سالگرہ دبئی میں منائی جہاں انہوں نے سالگرہ کا بہترین انتظام کروایا۔

    اداکارہ کو مداحوں نے اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا جب انہوں نے بیٹی کی سالگرہ پربیٹی سے زیادہ خود پراوراپنے شوہریاسر نوازپرفوکس کیا۔

    ندا یاسرنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں سالگرہ پر لی گئی تصاویر سلائیڈز میں دکھائی دے رہی ہیں جو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پرکافی تصوریں وائرل ہوگئیں تاہم ان تصاویر میں ندا کی بیٹی موجود ہی نہیں اورساری تصاویرمیں صرف وہی مختلف پوزکرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ بیٹی کی سالگرہ خود ہی پوزکررہے ہیں، بیٹی کو بھی موقع دیں، ایک صارف نے لکھا کہ جس کی سالگرہ وہ کہاں ہے؟ ایک صارف نے لکھا کہ اس سب میں صلحاء کہاں ہیں؟

    ایک صارف نے لکھا کہ سالگرہ تو بیٹی کی ہے پردکھائی صرف ندا یاسرہی دے رہی ہیں جب کہ ایک اورصارف نے کہا کہ کیا آپ دونوں کی شادی کی سالگرہ ہے؟

  • میگھن مارکل نسل پرستی پر مبنی کارڈ استعمال کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں  سیمی گریوال

    میگھن مارکل نسل پرستی پر مبنی کارڈ استعمال کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں سیمی گریوال

    بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ اور ٹاک شو ہوسٹ سیمی گریوال کا کہنا ہے کہ انٹرویومیں میگھن مارکل نے ہمدردی سمیٹنے کیلیے نسل پرستی کا سہارا لیا ہے اور خود کومظلوم بنانے کے لیے جھوٹ بول رہی ہیں-

    باغی ٹی وی :بھارت کی ٹاک شوہوسٹ سیمی گریوال نے سمجای رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے ٹوئٹ میں پرمیگھن مارکل اورپرنس ہیری کے انٹریوسے متعلق کہا کہ وہ میگھن مارکل کے انٹرویوکے کسی ایک لفظ پربھی یقین نہیں رکھتیں۔


    سیمی گریوال نے کہا کہ میگھن مارکل خود کومظلوم بنانے کے لیے جھوٹ بول رہی ہیں اورسب سے بڑھ کروہ نسل پرستی پر مبنی کارڈ استعمال کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اس انٹرویو کے بعد سے بہت سے لوگوں نے ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس انٹرویو میں میگھن کے ساتھ پرنس ہیری بھی موجود تھے اور یہ برطانوی شاہی خاندان سے ایک برس قبل علیحدگی کے بعد ان دونوں کا پہلا مشترکہ انٹرویو تھا انٹر ویو میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی خاندان میں رہتے ہوئے بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جس پر خودکشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا-

  • انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سے خوفزدہ نہیں ہوں   تاپسی پنو

    انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سے خوفزدہ نہیں ہوں تاپسی پنو

    ٹیکس کی عدم ادائیگی اور ہیر پھیر کرنے پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ ہفتے ہدایت کار انوراگ کشیپ اور اداکارہ تاپسی پنو کے ممبئی میں واقع گھر سمیت20 سے زائد مقامات پر چھاپا مارا تھا-

    باغی ٹی وی : تاہم اب اس حوالے سے تاپسی پنو کا بیان سامنے آیا یے انہوں نے کہا کہ ان کے لیے خوفزدہ ہونے والی کوئی بات نہیں، اور انہیں یہ بات سمجھ نہیں آرہی ہے کہ میرے گھر پر چھاپہ کیوں مارا گیا۔

    ایک بھارتی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کوئی غلط کام کیا تو پھر مجھے سزا ملے گی۔

    تاپسی پنو نے کہا کہ انہوں نے اور ان کے خاندان نے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسروں سے مکمل تعاون کیا اور ان کے تمام سوالوں کے جواب دیئے۔

    33 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ خود میں نے انکے تمام سوالوں کے جواب دیئے اور اگر کچھ غلط کہا ہوگا تو یہ سامنے آجائے گا ایسا نہیں ہے کہ میں کسی غلط کام کو چھپانے کے لیے جھوٹ بول رہی ہوں اب اگر اسکے باوجود بھی انھیں کچھ مل جائے جو کہ غلط ہو تو مجھے خود کو سزا ملنے پر خوشی ہوگی کیوںکہ یہ ملک کا قانون ہے۔

    تاپسی نے کہا کہ اگر آپ کسی ملک کے شہری ہوتے ہیں تو پھر آپ کو اس کے قانون پر عمل کرنا ہوتا ہے اور یہ کوئی غلط نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ چھاپا 2010 میں بننے والی فینٹم پروڈکشن سے جڑے اُن لوگوں کے گھر پر مارا گیا ہے جومبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔

    ایکم ٹیکس کے چھاپے ممبئی کے ساتھ پونے میں بھی مارے گئے یہ بھی خبر سامنے آئی ہے کہ فینٹم پروڈکشن کے ساتھ ٹیلنٹ منیجمنٹ کمپنی کاوان کے ٹیکس چوری میں ملوث لوگوں کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

    ساتھ ہی تاپسی پنو اور فلم ساز انوراگ کشیپ کے گھر اور دفاتر پربھی انکم ٹیکس والوں نے 3 مارچ کو چھاپہ مارا تھا ریاست مہاراشٹرا کے وزیر نے چھاپے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس جیسے اداروں کو استعمال کرتے ہوئے اُن لوگوں کے گھر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جو مودی حکومت اور اس کی پالیسی کے خلاف آواز اُٹھاتے ہیں۔

    تاپسی پنو اور انوراگ کشیپ کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپا، ریاست مہاراشٹرا کے وزیر کی مذمت

  • ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم طبیعت بگڑنے پراسپتال منتقل

    ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم طبیعت بگڑنے پراسپتال منتقل

    لالی ووڈ کے معروف اداکارمحمد علی کی اہلیہ اورماضی کی ناموراداکارہ زیبا بیگم کی حالت بگڑگئی –

    باغی ٹی وی : لالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بختیار کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا

    خاندانی ذرائع کے مطابق اداکارہ کو اسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے-

    اطلاعات کے مطابق وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ طبیعت نہ سنبھلنے پرزیبا بیگم کو آج ایمبولینس کے ذریعے لاہورسے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

  • ترک اداکار جلال آل اور کورولس عثمان کے پروڈیوسرکا عمران عباس کو تاریخی شاندار تحفہ

    ترک اداکار جلال آل اور کورولس عثمان کے پروڈیوسرکا عمران عباس کو تاریخی شاندار تحفہ

    پاکستانی عالمی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس نے ترکی کی تاریخی ڈرامہ سیریز دیرلیس ارطغرل اور کورولس عثمان کے سیٹوں کا دورہ کیا اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

    باغی ٹی وی :اداکار و ماڈل عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ترک ادکار جلال آل اور کورولس عثمان کے پروڈیوسر کے ساتھ لی گئیں تصاویر شئیر کیں-

    اداکار کی جانب سے شئیر کی گئیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارطغرل غازی میں عبدالرحمن کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلا آل اور کرولس عثمان کے پروڈیوسر انہیں ’کائی‘ قبیلے کا ہاتھ سے تیار کردہ جھنڈا بھی بطور تحفہ دے رہے ہیں-

    جبکہ دیگر تصاویر یں انہیں کورولس عثمان کے سیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے-

    تصاویر شئیر کرتے ہوئے عمران عباس نے ترک اداکار جلال آل اور کورولس عثمان کے پروڈیوسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مجھے یہ ہاتھ سے تیار کردہ کائی قبیلے کا جھنڈا پیش کیا اور ترکی میں ارطغرلل غازی اور کورولس عثمان کی سیٹوں اور پروڈکشن کا وزٹ کرایا-

    خیال رہے جکہ اس سے قبل بھی عمران عباس کی جلال آل کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھئ=ی جس میں وہ ایک گاڑی میں موجود تھے اور دل دل پاکستان نغمہ گنگنا رہے تھے-

    واضح رہے کہ عمران عباس نے حال ہی میں ترکی کا دورہ کیا اور ترکی کے ستاروں سے ملاقات کی۔

    ترک اداکار جلال آل اور عمران عباس کی ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل

  • ایوارڈ کو کبھی اہمیت نہیں دی مداحوں کا پیار ہی بہترین ایوارڈ ہے   بوبی دیول

    ایوارڈ کو کبھی اہمیت نہیں دی مداحوں کا پیار ہی بہترین ایوارڈ ہے بوبی دیول

    بالی وڈ اداکار بوبی دیول کا کہنا ہےکہ انہوں نے ایوارڈز کو کبھی بھی اہمیت نہیں دی لیکن میرے خیال میں ایوارڈز اس لیے خاص ہو جاتے ہیں کیونکہ اس سے آپ کے مداح خوش ہو جاتے ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوبی دیول کو حال ہی میں ہندی کرائم سیریز ’آشرم‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر ’بیسٹ ایکٹر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

    تاہم بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بوبی دیول نے کہا کہ ان کے والد دھرمیندر ایک لیجنڈ اداکار ہیں اور انہیں ان کی زندگی میں ایک بھی ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا مجھے لگتا ہے کہ انہیں اس کی ضرورت بھی نہیں ہے کیونکہ میرے والد کو لوگوں سے اس قدر پیار ملا یہی ان کا ایوارڈ ہے۔

    بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ میرے خیال میں ایوارڈز اس لیے خاص ہو جاتے ہیں کیونکہ اس سے آپ کے مداح خوش ہو جاتے ہیں، یہ مداحوں کو تحفہ دینے کے مترادف ہیں جب آپ کو ان کی جانب سے پیار اور حوصلہ افزائی موصول ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ بوبی دیول ان دنوں اپنے پروجیکٹ ’اینیمل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس میں ان کے ساتھ اداکار رنبیر کپور بھی نظر آئیں گے۔

    بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں کی جانےوالی غلطیاں

    بگ باس سیزن 14 کی چیلنجرز کھلاڑی عرشی خان کی بالی وڈ میں انٹری

  • خواتین کے عالمی دن پر علی ظفر کا جیلوں میں قید بے گناہ اور غریب خواتین کی مدد کا اعلان

    خواتین کے عالمی دن پر علی ظفر کا جیلوں میں قید بے گناہ اور غریب خواتین کی مدد کا اعلان

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار علی ظفر نے جیلوں میں قید بے گناہ اور غریب خواتین کی مدد کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرعلی ظفر کا کہنا ہے کہ قانونی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے بے شمار بے گناہ خواتین برسوں سے جیل میں قید ہیں-

    علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج خواتین کے دن پر عہد کرتا ہوں کہ اپنی عاجزانہ صلاحیت کے مطابق ان کو انصاف دلانے کیلئے بھرپور کوشش کروں گا-

    گلوکارو اداکار نے کہا کہ ان خواتین کو انصاف حاصل کرنے کے درکار قانونی مدد حاصل کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کروں گا-

    ساتھ ہی علی ظفر نے لوگوں کو بھی اس نیک کام میں شرکت کی دعوت دی کہا کہ میرا ساتھ دیں، ہم مل کر اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں-

  • جب دھرمیندر نے سلمان کو سلیمان خان کہنے پر معذرت کی

    جب دھرمیندر نے سلمان کو سلیمان خان کہنے پر معذرت کی

    بالی ووڈ کے سینیئر، لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے حال ہی میں بگ باس 14 کے گرینڈ فینالے میں شرکت کی-

    باغی ٹی وی : بگ باس شو کے میزبان سلمان خان نے اس موقع پر خاص طور پر یہ بات یقینی بنانے کی کوشش کی کہ دھرم جی جب تک وہاں موجود رہیں تب تک وہاں ان کے خیر مقدم کا اہتمام جاری رہے اس شو میں موجود سب کو سلمان خان کی جانب سے ان کے ساتھ بھرپور پیار و محبت کا انداز نظر آرہا تھا اس موقع پر سلمان خان نے انھیں اپنا ہیرو کہا اور اس سے بھی آگے بڑھ کر ’لوو گرو‘ بھی قرار دیا۔

    جبکہ سلمان خان نے دھرم جی کے ٹریڈ مارک ڈانس یملہ، پگلہ، دیوانہ اسٹائل میں دھرم جی کے لیے ڈانس بھی کیا، اور انھیں گلے لگایا ان دونوں کے درمیان یہ پیار و محبت کا رشتہ کوئی نیا نہیں بلکہ بہت پرانا ہے۔

    دھرمندر بھی سلمان کو اپنے بیٹوں کی طرح چاہتے ہیں اس بات کا ثبوت سن نوے کی دہائی کی ایک ویڈیو میں وہ سلمان کا تعارف کچھ اس طرح کرواتے ہیں کہ اب میں اپنے بیٹے سلیمان خان کو بلاتا ہوں تاہم انھیں فوراً اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے اور وہ معذرت کرلیتے ہیں-

    بالی ووڈ فین اکاؤنٹ کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو 1990 کی دہائی کی اوائل کی ہے جو دوبارہ گردش کر رہی ہے۔

    اس ویڈیو میں دھرمیندر وہاں موجود سامعین سے مادھوری ڈکشٹ اور سلمان کا تعارف کرواتے ہوئے غلطی سے سلمان کو سلیمان خان کہتے ہیں، تاہم پھر پلٹ کر انھیں گلے لگا کر معذرت کرتے ہیں۔

    میکا سنگھ نے اپنی شادی سلمان خان کی شادی سے مشروط کر دی

  • بھارتی اداکار گلوکار شمعون اسماعیل کی گلوکاری کے معترف

    بھارتی اداکار گلوکار شمعون اسماعیل کی گلوکاری کے معترف

    پاکستانی فنکاروں کو سرحد پار بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے جہاں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور بالی ووڈ میں ان کے کام پر دھمکیاں دی جاتی ہیں وہیں بھارتی فنکار اور بھارتی عوام پاکستانی فنکاروں کے ٹیلنٹ کی دیوانی ہے جس کا وہ سوشل میڈیا پر کھلم کھلا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں بھارتی اداکار روہت سریش صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یہ اعتراف کیا ہےکہ وہ پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح ہیں۔

    بالی ووڈ اداکار روہت سریش نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی اورکیپشن میں لکھا کہ ’میں شمعون اسماعیل کا گانا سننا بند نہیں کر سکتا، آپ کا کیا خیال ہے-

    خیال رہے کہ پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کو ان کے گانے ’ٹُنٹُنا‘ سے شہرت حاصل ہوئی تھی انہیں 2019 میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں ’سنگر آف دی ائیر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔