Baaghi TV

Category: شوبز

  • کینیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبریل کی شادی کی تصاویر وائرل

    کینیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبریل کی شادی کی تصاویر وائرل

    گزشتہ روز کینیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبریل نے پاکستانی وی لاگر عدیل عامر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    باغی ٹی وی : روزی گیبریل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اسٹوری پر شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جس میں روزی کو شوہر عدیل عامر کے ہمراہ ڈانس کرتے اور وینیو میں بائیک پر انٹری دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    روزی نے شادی کے لیے میرون کلر اور گولڈن ورک کے خوبصورت مشرقی طرز کے عروسی لباس کا انتخاب کیا تھا۔

    انہوں نے شادی کی تقریب میں کیے گئے ڈانس کو پاکستانی شادیوں کا بہترین حصہ قرار دیا اور یہی نہیں انہوں نے ’پاوری ٹرینڈ ‘کو اپنی شادی کا حصہ بنایا ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز شادی کے اعلان سے متعلق اپنی انسٹا پوسٹ میں روزی نے لکھا تھا کہ میں شادی شدہ ہوں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں پاکستان آؤں گی اور اس ملک، یہاں کے عوام اور ایک خاص فرد کے ساتھ محبت میں مبتلا ہو جاؤں گی، میں نے پوری زندگی اپنے جیون ساتھی اور بہترین دوست کی تلاش کی۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے ناصرف اپنا ساتھی ملا بلکہ ایک بہترین دوست بھی مل گیا، یہ وہ شخص ہے جس کو میں بے حد پسند کرتی ہوں اور بےتحاشہ محبت کرتی ہوں۔

    روزی نے لکھا تھا کہ ایسا شخص جس کو میں ہر ایک بات کسی بھی جھجھک کے بغیر بتا سکتی ہوں اور جو مجھے روزانہ بہتر انسان بنا رہا ہے وہ جو مجھ سے غیر مشروط محبت کرتا ہے، وہ شخص جو میری زندگی کو روشن کرتا ہے اور مجھے ہر دن اپنی محبت اور اعمال سے متاثر کرتا ہے، وہ شخص جو روزانہ میری تعریف کرتا ہے۔

    اُنہوں نے اپنے شو ہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ خدا نے میرے شوہر کے روپ میں مجھے زندگی کا سب سے بہترین تحفہ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ طویل وقت پاکستان میں گزارنے والی کینیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبرئیل نے گزشتہ برس اسلام قبول کرنے کا اعلان کیاتھا انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ 2019 ان کی زندگی کے مشکل ترین سالوں میں سے ایک تھا لیکن زندگی کے تمام چیلنجز نے انہیں آج اس نقطے پر پہنچا دیا ہے گزشتہ ایک دہائی سے مسلم ممالک میں سفر کے دوران انہوں نے دیکھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے-

    کینیڈین موٹر سائیکلسٹ اور بلاگر روزی گیبریل نے پاکستانی بلاگر عدیل عامر کے ساتھ شادی کر لی

  • بیٹی اور بیوی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا خواتین کو خراج تحسین

    بیٹی اور بیوی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا خواتین کو خراج تحسین

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بیٹی ومیکا کی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔

    باغی ٹی وی : ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اہلیہ انوشکا شرما اور بیٹی ومیکا کی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کسی بچے کی پیدائش دیکھ کر انسان ناقابل یقین اور عجیب وغریب تجربہ کرسکتا ہے-

    ویرات کوہلی نےلکھا کہ اس کو دیکھ کر آپ عورت کی حقیقی طاقت کا اندازہ لگاسکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ خدا نے اس کے اندر زندگی کیوں پیدا کی؟ یہی وجہ ہے کہ یہ ہم مردوں سے زیادہ طاقتور ہیں۔

    بھارتی کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اور دنیا کی تمام حیرت انگیز خواتین کو بھی خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔

    خیال رہے کہ رواں برس کے شروع میں ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے تقریباً ایک ماہ بعد انوشکا شرما نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی تھی۔

  • یہ کام ٹھیک کرلو ورنہ تباہی تمہارا مقدر ہے شہروز سبز واری کاعمران خان کیلئے خصوصی پیغام

    یہ کام ٹھیک کرلو ورنہ تباہی تمہارا مقدر ہے شہروز سبز واری کاعمران خان کیلئے خصوصی پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار شہروز سبزواری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اردو اور انگلش میں ایک اسٹوری شیئر کی جسے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وزیر اعظم عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹس کو بھی ٹیگ کیا۔

    شہروز سبزواری نے اپنی اسٹوری میں عمران خان کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہم آپ کے سپورٹر ضرور ہیں مگر حضور پاک ﷺ کے سامنے یہ کائنات بھی کچھ نہیں ہے۔

    اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ پنجاب ٹیکسٹ بُکس کو ٹھیک کرو ورنہ تباہی تیرا مقدر ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب میں قومی ہیروز اور ملکی سالمیت کے خلاف مواد پر مبنی 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    اس حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ٹیکسٹ بوڑد رائے ناصر نے کہا تھا کہ 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی عائدکر رہے ہیں، ان کتابوں میں قومی ہیروز اور ملکی سالمیت کے خلاف مواد موجود ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اسلام، ملکی سلامتی، امن عامہ اور اخلاقیات کے خلاف کچھ بھی شائع نہیں ہوسکتا لہٰذا قانون کے مطابق یہ پانچ چیزیں غلط ہونے پر کتاب پرپابندی ہوگی۔

    رائے ناصر کا کہنا تھا کہ پہلے بھی نجی اسکولوں میں پڑھائی جانے والی 100 کتب پر پابندی لگا چکے ہیں جس میں بھارت کے خلاف ہمارا جھگڑا کشمیر کا ہے اور کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا ہے یہاں تک کہ غزوہ احد کے بارے بے شمار ناقابل برداشت باتیں شائع ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ کی بیشتر کتابوں میں پاکستان کو خراب ملک بتایا گیا ہے اور بھارت کو ہم سے بہت بہتر دکھایا گیا ہے جب کہ کیمبرج کی کتابوں میں بچوں کو انتہا پسندی کی ترغیب دی جارہی ہے اس لیے نجی اسکولوں میں پڑھائی جانے والی 10 ہزار سے زائد کتابوں کو چیک کرنے جارہے ہیں کیوںکہ بڑے اسکولوں میں بچوں کی ان کتابوں کے ذریعے تربیت کی جارہی ہے۔

  • اداکار منیب بٹ کا اداکاری کے علاوہ پارٹ ٹائم  بزنس کرنے کا انکشاف

    اداکار منیب بٹ کا اداکاری کے علاوہ پارٹ ٹائم بزنس کرنے کا انکشاف

    یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جڑواں بہنیں ایمن اور منال اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی کپڑوں کی برانڈ بھی متعارف کرواچکی ہیں تاہم بہت ہی کم لوگ یہ جانتے ہوں گے کہ ایمن خان کے شوہر اور نامور اداکار و ماڈل منیب بٹ بھی اداکاری کے علاوہ پارٹ بزنس کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں اداکار منیب بٹ اپنی اہلیہ ایمن خان کے ہمراہ ایک شو میں شریک ہوئے اور اداکار جوڑی نے جہاں اپنے کیرئیر اورزندگی کے حوالے سے گفتگو کی وہیں اپنے پارٹ ٹائم بزنس سے متعلق بھی انکشافات کئے۔

    اپنی برانڈ ایمن منال کلازٹ کے آغاز سے متعلق ایمن خان کا کہنا تھا کہ میرے والد کہا کرتے تھے کہ ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت ہے لہٰذا دیر سے ہی سہی ہم نے اسے آزمانے کا فیصلہ کیا-

    ایمن نے بتایا کہ برانڈ کا آغاز بے حد مشکل تھا کیونکہ میرے اور منال کے پاس وقت نہیں تھا لہٰذا ہم نے یہ تمام تر ذمہ داری بھائی معاذ کو دینے کا فیصلہ کیا۔

    ایمن کے مطابق میں اور منال اب صرف ڈیزائننگ اور کونٹینٹ کا حصہ ہیں، بقیہ صبح 8 سے رات 8 تک ذمہ داری معاذ اٹھارہا ہے۔

    دوسری جانب منیب بٹ نے بھی دوران شو انکشاف کیا کہ ان کا بھی اپنا بزنس ہے اور وہ دو تین سال سے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کا بزنس چلارہے ہیں جبکہ وقت کی کمی کے باعث وہ اس بزنس میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

    ترکی: غیرملکی سیاحوں کو اپنی انسٹا فالوونگ بتانے پرایمن خان اور منیب بٹ کو تنقید کا سامنا

  • خواتین کے عالمی کے دن پرعلی گُل پیر کا نیا گانا ’تیرا جسم میری مرضی‘ ریلیز

    خواتین کے عالمی کے دن پرعلی گُل پیر کا نیا گانا ’تیرا جسم میری مرضی‘ ریلیز

    پاکستان کے گلوکار و کامیڈین علی گُل پیر نے خواتین کے عالمی کے دن کے موقع پر اپنا نیا گانا ’تیرا جسم میری مرضی‘ ریلیز کردیا۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر علی گل پیر نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کی جس میں علی گل پیر کے ہمراہ نقاب پوش خاتون کو بھی گلوکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


    گانے کے مخصوص الفاظ’تیرا جسم میری مرضی، چپ عورت اچھی بولنے والی گندی‘ہر ایک کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں جب کہ ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی بیوی پر چھوٹی چھوٹی باتوں پر تشدد کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔

    گلوکار نے اپنے گانے کے شروع میں گزشتہ برس متنازع بیان دینے پر پاکستان کے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا تھینک یو خلیل الرحمن ہمیں راستہ دکھانے کے لئے-

    علی گل پیر نے ٹوئٹ کی کہ تیرا جسم میری مرضی کیونکہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی یہ کہنے کی تمہارا جسم تمہاری ملکیت ہے ۔

    گلوکار نے ٹوئٹ میں عورت مارچ ، ویمن ڈے، میرا جسم میری مرضی نہیں تیرا جسم میری مرضی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

  • میرا وزن ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا میں اچھا دکھنے کے لیے دباؤ کا شکار تھی   ودیا بالن

    میرا وزن ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا میں اچھا دکھنے کے لیے دباؤ کا شکار تھی ودیا بالن

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ایک ایسا وقت بھی تھا جب وہ اپنے جسم سے نفرت کرتی تھیں کیونکہ ان کا وزن ایک ’قومی مسئلہ‘ بن گیا تھا لہذا میرا وزن اب میرے لیے پریشانی کا باعث نہیں بنتا لیکن میں اب ایک طویل سفر طے کرچکی ہوں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ودیا بالن نے کہا کہ میں اب اس بات پر حیران نہیں ہوتی کہ لوگ آپ کے بالوں کی لمبائی، بازو کی موٹائی یا قد کے بارے میں کیا کہتے ہیں کیونکہ اب مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    ودیا بالن کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی پوری زندگی ہارمونز کے مسائل کا سامنا رہا ہے، کئی عرصے میں نے اپنے جسم سے نفرت کی، سوچتی تھی کہ میرا جسم مجھے دھوکہ دے رہا ہے، میں اچھا دکھنے کے لیے دباؤ کا شکار تھی لیکن میں موٹی تھی لہٰذا غصے اور مایوسی میں مبتلا تھی۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے ساری زندگی خود کو مسترد کیا، مجھے خود کو قبول کرنے کے لیے بے حد محنت کرنا پڑی اور اب تک میں مکمل طور پر خود کو قبول نہیں کرپائی ہوں۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ یہاں تک کہ میرا وزن ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا، میں ہمیشہ سے ایک موٹی لڑکی رہی ہوں اور میں یہ نہیں کہوں گی کہ اب میں اس اسٹیج پر ہوں کہ میرا وزن اب میرے لیے پریشانی کا باعث نہیں بنتا لیکن میں اب ایک طویل سفر طے کرچکی ہوں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے جو کیا اس سے گزرنا میرے لیے اہم تھا، چونکہ میرا فلمی بیک گراؤنڈ نہیں اس لیے مجھے بتانے والا کوئی نہیں تھا کہ یہ مشکلات آخری نہیں ہیں۔

  • عورت مارچ کے حوالے سے بنائی گئی ویب سیریز’عورت گردی‘ کا ٹریلر ریلیز

    عورت مارچ کے حوالے سے بنائی گئی ویب سیریز’عورت گردی‘ کا ٹریلر ریلیز

    خواتین کے عالمی دن عورت مارچ کے حوالے سے بنائی گئی ویب سیریز ’عورت گردی‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ای میکس میڈیا گروپ نے دو روز قبل پاکستان کے پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کا باقاعدہ لانچ کردیا تھا جس کا مقصد ڈیجیٹل دور میں آن ڈیمانڈ اسٹیمنگ کلچر کو پورا کرنا اور دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامے اور فلمیں دکھانا ہے۔ تاہم جس کے تحت اب صارفین اردو فلمیں، سیریز، دستاویزی فلمیں، کارٹون اور اردو ڈبنگ والے ترکش ڈرامے دیکھ سکیں گے جس کے لئے صارفین پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کو گوگل پلے اسٹور اور ایپل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

    اردو فلکس پر صارفین اداکارہ مشل خان کی سیریز ’لفافہ دیان‘ اور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ویب سیریز ’راز‘ بھی دیکھ سکیں گے۔

    دوسری جانب اردو فلکس کے لانچ ہونے کے ساتھ ہی پلیٹ فارم پر اداکارہ علیزے شاہ کی ویب سیریز ’دلہن اور ایک رات‘ بھی ریلیز کی گئی ہے علاوہ ازیں اردو فلکس اپنے صارفین کو پہلے سے مشہور ڈرامے اور فلموں کی اسٹریمنگ کی بھی پیشکش کرے گا اور اب خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بنائی گئی ویب سیریز ’عورت گردی‘ کا ٹریلز بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

    ویب سیریز ’عورت گردی‘ کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جویریہ سعود اور اداکار علی خان ’عورت مارچ‘ کو لے کر کسی بحث میں مبتلا ہیں اور دیگر خواتین عورت مارچ کے حوالے سے پلے کارڈ اٹھائی کھڑی ہیں۔

    عورت کے عالمی دن کے حوالے سے بنائی گئی یہ ویب سیریز ’عورت گردی‘ 2 اپریل کو ’اردو فلکس‘ پر ہی ریلیز کی جائے گی۔

    پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس لانچ کر دیا گیا

  • دوسرے بیٹے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کرینہ کپور کا خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

    دوسرے بیٹے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کرینہ کپور کا خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

    بھارتی اداکار سیف علی خان کی اہلیہ اور اداکارہ کرینہ کپور خان نے خواتین کے عالمی دن پر دوسرے بیٹے کی تصویر کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی: بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور ادکارہ کرینہ کپور کے ہاں گزشتہ ہفتے دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس پر بالی وڈ شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

    مداحوں کی جانب سے سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کو دیکھنے کے حوالے سے کافی بے چینی پائی جاتی تھی جس کے لیے سوشل میڈیا پر کافی ٹرولنگ بھی کی گئی اور صارفین نے تیمور علی خان کے چھوٹے بھائی کے کے نام کو لے کر کافی دلچسپ مشورے دیئے گئے اور سوشل میڈیا پر مسلمان جنگجوؤں کے نام ٹرینڈز کرتے نظر آئے-

    دو ہفتے گزرنے کے باوجود اب تک بھارتی میڈیا سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کی تصویر لینے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے تاہم آج کرینہ کپور نے خود ہی مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے تصویر جاری کردی۔

    اداکارہ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن پر یہ تصویرسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی گئی جس کے کیپشن میں میں انہوں نے لکھا ’ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو خواتین نہ کرسکیں‘۔

    واضح رہے کہ کرینہ اور سیف کے ہاں 2016 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام تیمور علی خان پٹودی رکھا تھا جس پر تمام بھارتی خاص طور پر انتہاپسند ہندووں آگ بگولہ ہوگئے تھے اور انہوں نے اس بات پر اعتراض کیا کہ تیمور ہندووں کا قاتل ہے لہذا یہ نام تبدیل کیا جائے تاہم کچھ لوگوں کی جانب سے حمایت بھی کی گئی تھی کہ بچے کا نام رکھنا ماں باپ کا حق ہوتا ہے بہرحال تمام تر دباؤ کے باوجود سیف اور کرینہ نے تیمور کا نام تبدیل نہیں کیا۔

    سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کے نام کے لئے بھارتی صارفین کے طنزیہ تبصرے

    کرینہ کپور اور سیف علی خان کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش

  • ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کا دبئی کے ولی عہد کے لئے شاندار تحفہ

    ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کا دبئی کے ولی عہد کے لئے شاندار تحفہ

    ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کو لیکٹرک موٹر سائیکل بطور تحفہ پیش کردی۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے گلف ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ سپر اسٹار ول اسمتھ نے دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کو ایک الیکٹرک موٹر سائیکل بطور تحفہ پیش کردی۔

    دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ کا شکریہ ادا کیا۔

    شیخ ہمدان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نے اس بائیک کو اسکوٹی کا نام دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ بائیک سپر 73 نامی کمپنی کی ہے جو الیکٹرک موٹر بائیک کی دنیا میں آئے روز نت نئے تجربات کے حوالے سے مشہور ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ول اسمتھ چھٹیاں منانے کے لیے اکثر دبئی آتے رہتے ہیں اور 2019 میں انہوں نے برج خلیفہ کے ڈیک پر کھڑے ہونے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل شیخ ہمدان کی فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کے اداکار ٹائرس گبسن اور ول اسمتھ کے ساتھ تصویر بھی وائرل ہوئی تھی۔

  • صرف عمران خان ہی تمام تر مشکل ٹاسک کو پُراعتماد طریقے سے پورا کرسکتے ہیں   فرحان سعید

    صرف عمران خان ہی تمام تر مشکل ٹاسک کو پُراعتماد طریقے سے پورا کرسکتے ہیں فرحان سعید

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ یہ سفر اور ٹاسک دونوں ہی بہت مشکل ہیں لیکن صرف عمران خان ہی ہے جو ان تمام تر مشکل ٹاسک کو پُراعتماد طریقے سے پورا کرسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے جس پر جہاں پی آتی آئی کے سپورٹرز خوشی سے نہال ہیں وہیں شوبز ستارے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کو مبارکبادیں دے رہیں ہیں –

    اعتماد ووٹ میں وزیراعظم عمران خان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرحان سعید نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یہ پہلی بار نہیں تھا اور نہ ہی یہ آخری ہوگا۔


    گلوکار نے لکھا کہ یہ سفر اور ٹاسک دونوں ہی بہت مشکل ہیں لیکن صرف عمران خان ہی ہے جو ان تمام تر مشکل ٹاسک کو پُراعتماد طریقے سے پورا کرسکتے ہیں۔

    اُنہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کی آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے جو کام کرنا ہے، ہم وہ عمران خان کے ساتھ کریں گے کیونکہ ہم سب نے عمران خان کا خواب دیکھا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے-

    وینا ملک کی عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد

    وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر سرخرو، اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    اعتماد کا ووٹ وزیراعظم کیسے لیں‌ گے؟

    اعتماد کا ووٹ، کتنے اراکین ایوان میں پہنچ گئے؟ سب کو وزیراعظم کا انتظار