Baaghi TV

Category: شوبز

  • منال خان اور احسن محسن اکرام  نئی ویڈٰیو پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

    منال خان اور احسن محسن اکرام نئی ویڈٰیو پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منال خان اور اداکار احسن محسن خان کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کی جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : 2 سال قبل منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں تاہم دونوں نے کبھی کھل کر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار نہیں کیا اور دونوں ایک دوسرے کو بہترین دوست قرار دیتے آ رہے تھے اوتر آج کل دونوں قربتوں کی وجہ سے ہر زبان زد عام ہیں-

    احسن محسن خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو اور ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جسے دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس جوڑے پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ جوڑا سمندر کے کنارے قدرتی نظاروں سے محظوظ ہو رہا ہے، اس دوران منال خان شرارت کرتے ہوئے احسن محسن خان کے اوپر مٹی ڈالتی ہیں جبکہ احسن محسن خان اس منظر کی سیلفی بنا رہے ہیں۔

    احسن محسن خان کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہی دونوں کی مداحوں کے مداح خوب تنقید کرتے نظر آریے ہیں جبکہ احسن خان کی جانب سے ساحل سمندر پر لی گئی ایک تصویر شئیر کی گئی جس پر بھی مداح دونوں پر تنقید کرتے ہوئے جلد شادی کے مشورے دے رہے ہیں-

    اس سے قبل انسٹاگرام پر احسن محسن کے ساتھ 14 فروری ویلنٹائن ڈے پر ایک تصویر شیئر کی۔ اور پوسٹ پرمبہم انداز میں محبت کی تصدیق کی تھی جس پر مداحوں کی جانب سے تصویرکی خوب تعریف کی گئی جب کہ کچھ مداحوں نے انہیں باقاعدہ مبارک باد بھی دی نہ صرف مداحوں نے ساتھی اداکاراؤں نے بھی مبارکباد دی-

    دوسری جانب محسن احسن اکرام نے بھی انسٹاگرام پر منال خان کے ساتھ دو تصاویئر شیئر کیں تھیں جس کے بعد کئی افراد نے دونوں کو منگنی کی مبارکیں دینا شروع کردیں احسن محسن نے صرف محبتوں کے عالمی دن کا ذکر کیا، تاہم منال خان کی جانب سے انگوٹھی دکھائے جانے کے بعد لوگوں نے انہیں ان کی منگنی پر مبارک باد دینا شروع کردی۔

    واضح رہے کہ معروف اداکارہ منال خان نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ جب انہیں اپنے بہنوئی، اداکار منیب بٹ جیسا اچھا لڑکا ملے گا تو وہ تین چار سال بعد شادی کرلیں گی۔

    منال خان کی احسن محسن سے مبہم انداز میں محبت کی تصدیق

    احسن محسن اکرام اور منال خان نے محبتوں کے عالمی دن پر منگنی کر لی؟

  • حرامانی  کی والدین کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے ویڈٰیو وائرل

    حرامانی کی والدین کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے ویڈٰیو وائرل

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    باغی ٹینوی :حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنی نئی تصاویر، ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں ج ہیں خوب سراہا جاتا ہے-

    تاہم اب حال ہی میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کسی پارٹی میں موجود ہیں اور اپنے والدین کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بنا رہی ہیں اور کچھ دیر بعد خود بھی اپنے والدین کے ساتھ ڈانس کرنا شروع کر دیتی ہیں۔

    حرا مانی نے اپنی یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے والدین کے لیے ایک پیغام بھی شیئر کیا ہے-

    حرا مانی کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ ارے ہٹو میں بھی جا رہی ہوں، اماں ابا کے ساتھ ڈانس کا موقع کون جانے دیتا ہے ہاتھ سے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میرے پیارے امی ابو، میں اپنی زندگی آپ دونوں کے بغیر گزارنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، اللہ آپ دونوں کو ایسے ہی ہنستا کھیلتا صحت مند رکھے، آمین۔

    حرا مانی اپنے مداحوں سے بے حد محبت کرتی ہیں اور جس کا اظہار انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں کیا حرا مانی نے اپنی چند تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کین جس میں انہوں نے ایمرالڈ کلر کا خوبصورت لباس زیب تن کر رکھا ہے اور مٹھائی کھارہی ہیں-

    تصاویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ مجھے آپ سب بھی بہت پسند ہیں وعدہ کریں مجھ سے دور نہ ہویئے گا کبھی بھی میری بہت پئیاری عوام میری جان فقط آپ کی حرامانی –

    محبت کے عالمی دن پر اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر حرامانی تنقید کی زد میں

    نصیبو لعل کی کامیابی اور آواز جن سے ہضم نہیں ہو رہی ہو وہ تکیے میں منہ ڈالیں اور سو جائیں

  • ماہرہ خان نے ویب سیریز بارہواں کھلاڑی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

    ماہرہ خان نے ویب سیریز بارہواں کھلاڑی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

    رواں ماہ فروری کے آغاز پر ماہرہ خان نے اپنی پروڈکشن کمپنی ’سول فرائے فلمز‘ (Soul Fry Films) کا اعلان کرتے ہوئے اس کے بینر تلے ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    باغی ٹی وی :’بارہواں کھلاڑی‘ کی کہانی فلم کی کہانی دوستی، رشتہ، اتحاد، ناکامی، کامیابی، ناکامی، محبت اور حوصلہ افزائی پر مبنی ہے اور یہ سیریز سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی اور صبا فیصل جیسی کاسٹ سمیت نئی کاسٹ پر بھی مبنی ہوگی۔

    ’بارہواں کھلاڑی‘ کو ماہرہ خان اور نینا کاشف پروڈیوس کر رہی ہیں، اس کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض عدنان سرور سرانجام دیں گے-

    ماہرہ خان کی اپنی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی مذکورہ پہلی اسپورٹس ویب سیریز میں اگرچہ ٹک ٹاکر اور یوٹیوب اسٹارز سمیت نئے اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے مگر اس میں ماہرہ خان خود اداکاری کرتی نہیں دکھائی دیں گی۔

    ماہرہ خان نے بتایا تھا کہ ان کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والی سیریز کو مقامی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ ٹیپ میڈ ڈاٹ ٹی وی‘ (tapmad.tv) پر ریلیز کیا جائے گا۔

    گلف نیوز کے ساتھ اس حوالے سے خصوصی گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے بتایا کہ ’بارہواں کھلاڑی‘ میں کوئی ایسا کردار نہیں تھا، جس کے لیے وہ فٹ رہتیں اگر وہ نوجوان یا کم عمر ہوتیں تو ضرور ویب سیریز میں کام کرتیں تاہم وہ خوش ہیں کہ ان کی پہلی پروڈکشن سیریز میں نئے اور نوجوان اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ انہیں کئی سال سے کیمرے کے پیچھے رہ کر کام کرنے کی خواہش تھی جو بلآخر کئی سال بعد پایہ تکمیل تک پہنچی۔

    فائل فوٹو بشکریہ گلف نیوز
    اداکارہ نے ویب سیریز کو ’زی فائیو، ایمازون اور نیٹ فلیکس‘ کے بجائے مقامی اور نئی ویب سائٹ ’ٹیپ میڈ‘ پر ریلیز کیے جانے کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ وہ دوسرے ممالک کی اسٹریمنگ سائٹس کے لیے بھی مستقبل میں منصوبے بنانا چاہیں گی تاہم ان کی خواہش تھی کہ ان کا پہلا پروڈکشن منصوبہ مقامی طور پر ریلیز ہو۔

    ماہرہ خان نے اُمید ظاہر کی کہ ان کے اس قدم سے دوسرے پروڈیوسرز اور پروڈکشن ہاؤسز بھی اپنی چیزیں مقامی پلیٹ فارمز پر ریلیز کریں گے۔

    ماہرہ خان نے بتایا کہ ’بارہواں کھلاڑی‘ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے فائنل کے فوری بعد ریلیز کیا جائے گا چونکہ پی ایس ایل کا فائنل آئندہ ماہ مارچ کے اختتام تک ہوگا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ’بارہواں کھلاڑی‘ کو اپریل سے قبل یا اپریل کے آغاز میں ریلیز کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہر چیز کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہےاور میں کہانیوں کے لیے زندہ رہتی ہوں، انہیں سنتی ہوں اور سناتی ہوںپروڈکشن میں اپنی پہلی بار قسمت آزمائی کو مداحوں سے شیئر کرنے پر گھبرائی ہوئی ہوں اور پرجوش بھی ہوں اس سفر میں نینا کاشف سے بہتر میرے پاس کوئی نہیں ہے سول فرائی فلم میں آپ کو خوش آمدید ،آپ کا اور آپ کی کہانیوں کا ہمیشہ استقبال کیا جائے گا۔

    ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم باراہوں کھلاڑی کے مرکزی کردار کی جھلک جاری

    ماہرہ خان کی پروڈکشن تلے بننے والی پہلی فلم میں کون سے اداکار جلوہ گر ہوں گے

    ماہرہ خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کا پہلا پروجیکٹ مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیا

    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا

     

  • اسرا بلجیک اور جاوید آفریدی کی ویڈٰیو کال پر صارفین کی چہ مگوئیاں

    اسرا بلجیک اور جاوید آفریدی کی ویڈٰیو کال پر صارفین کی چہ مگوئیاں

    پاکستان سُپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور تُرک معروف سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلجیک کے درمیان ہونے والی ویڈیو کال کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں اور صارفین مختلف پیشن گوئیاں کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اسراء بلجیک کے ساتھ کی گئی ویڈیو کال کا ایک اسکرین شاٹ اپنے اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

    جاوید آفریدی نے اپنی اور اسراء بلجیک کی ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ آپ سے بات کر کے اچھا لگا اسراء۔

    دوسری جانب پاکستانی سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے یہ اسکرین شاٹ انٹر نیٹ صارفین کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے جس پر دونوں جاوید آفریدی اور اسراء بلجیک کے مداحوں کی جانب سے خوب پیش گوئیاں جاری ہیں اور اسراء کو پاکستان کی نئی بھابھی کہا جارہا ہے-

    انسٹا گرام صارفین کی جانب سے جاوید اور اسراء کے ویڈیو کال پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا ہے کہ کہیں یہ دونوں شادی تو نہیں کرنے جا رہے ہیں جبکہ ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’پاکستان میں نئی بھابی آنے والی ہیں۔ اور ایک صارف نے کہا کہ بس خان لالا اب کچھ کر لو اور حلیمہ سلطان کو پی ایس ایل میں لے آئیں-

    ایک صارف نے کہا کہ یہ سب مل کر ہمیں پاگل بنا رہے ہیں ابھی جاوید آفریدی نے ماہرہ کا ٹوئٹ کیا تھا-

    ماہرہ خان پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

  • تھائی لینڈ کی بیوٹی کوئین کارحادثے میں ہلاک

    تھائی لینڈ کی بیوٹی کوئین کارحادثے میں ہلاک

    تھائی لینڈ کی بیوٹی کوئین نانگ نیم مون چھوائیبون کار کے حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں مس تھائی لینڈ مقابلے میں دوسرے نمبر پرآنے والی نونگ نیم مون چھوائیبون نامی بیوٹی کوئن کھون کائین نامی علاقے میں ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔

    چھوائیبون مقامی یونیورسٹی میں سائنس کی طالب علم تھیں اور حادثہ بھی یونیورسٹی کے نزدیک ہی پیش آیا جب ان کی گاڑی بے قابو ہوکر ایک درخت سے جاٹکرائی۔

    پیر کو حادثہ پیش آنے کے بعد چھوائیبون کو شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت (آئی سی یو ) میں رکھا گیا تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ گزشتہ روز جا ں بحق ہو گئیں-

    چھوائیبون کے والد اور مقامی پولیس چیف نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

    چھوائیبون کی موت کے بعد ان کے دوست اور اہل خانہ مقابلۂ حسن میں ملنے والا ان کا تاج اور پٹکا بھی ساتھ لے کر اسپتال پہنچ گئے اور ان یادگار اشیا کے ساتھ آخری رسومات کے لیے ان کی لاش آبائی گاؤں روانہ کردی گئی۔

    مس تھائی لینڈ تنظیم کی جانب سے حادثے میں چھوائیبون کی موت پر جاری کردہ بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

  • شاہد کپور بھی پاکستانی پارٹی کے رنگ میں رنگ گئے

    شاہد کپور بھی پاکستانی پارٹی کے رنگ میں رنگ گئے

    چند روز قبل پاکستانی لڑکی دنانیر مبین نے چند سیکنڈ کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں وہ منفرد اسٹائل میں اردو بولتے ہوئے کہہ رہی تھیں ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔‘

    باغی ٹی وی :دینانیر مبین کا یہ انداز لوگوں کو اتنا زیادہ پسند آیا کہ عام لوگوں ،کھلاڑیوں اور فنکاروں نے اس ویڈیو کو ری کری ایٹ کرکے سینکڑوں مزاحیہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی دنانیر مبین کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے بھارتی اداکار بھی ’پاکستانی پارٹی‘ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں اور ان فنکاروں سمیت بھارتی پولیس ، اورر بینک سمیت ہر کوئی اس کو انجوائے کررہا ہے جن میں شاہد کپور بھی شامل ہو گئے ہیں-

    بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور نے ویڈیوز اور فوٹوزشیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ’پارٹی ہورہی ہے‘ کے ٹرینڈ پر ویڈیو اپ لوڈ کی جسے مداحوں کے جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    شاہد کپورکی اپ لوڈ کی جانے والی اس ویڈیو میں وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’جرسی‘ کے سیٹ پر موجود ہیں جس میں ان کے ساتھ تیلگو اداکارہ رشی کھنہ اور دیگر اداکارہ بھی موجود ہیں جب کہ فلم کے ہدایت کار شاہد کپور پر کیمرہ فوکس کرکے کہتے ہیں یہ ہمارا اسٹار ہے، یہ ہماری ٹیم ہے اور ہم پارٹی کررہے ہیں۔

    جس کے بعد شاہد کپور نامور بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا گانا ’پارٹی آل نائٹ‘ گانا شروع کردیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل معروف بھارتی اداکار رندیپ ہوڈا نے یہ ویڈیو اپنی آنے والی ویب سیریز ’انسپیکٹر اویناش‘کے سیٹ پر بنائی ہے ۔ ویڈیو میں اداکار رندیپ ہودا کہہ رہے ہیں ’’یہ میں ہوں، یہ ہمارے لوگ ہیں شوٹ پہ اور یہاں پارٹی ہورہی ہے۔‘

    اور بھارتی یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے ان کی ویڈیو پر ایک گانا بھی تیار کیا جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

    جبکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے پاکستانی ’پارٹی گرل‘ سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے مہم لانچ کردی ہے بھارتی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی صارفین کے لیے آفرز سے متعلق ایک تصویر شئیر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ’یہ ہمارا ایپ ہے، یہ آفرز ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔

    علاوہ ازیں بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ یہ ہم ہیں یہ ہماری کار ہے اور اگر لیٹ نائٹ پارٹی ہو رہی ہے اور آپ ڈسٹرب ہو رہے ہیں تو 112 پر کال کریں ۔

    اس پوسٹ میں اتر پردیش کی پولیس نے ہیش ٹیگ ‘پارٹی ہو رہی ہے’ بھی استعمال کیا تھا-

    ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستانی لڑکی کی دلچسپ ویڈیو پر بھارتی یوٹیوبر نے گانا تیار کر لیا

    یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی پر فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیوز

    اداکارہ اقرا عزیز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    پاوری گرل دینانیر نے وائرل ویڈیو کی میمز پر خاموشی توڑ دی

    پاکستانی پاوری گرل کی ویڈٰیو سے متاثر بھارتی پولیس نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

    اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی پاکستانی ’پاوری گرل‘ کی ویڈٰیو سے متاثر

  • جمائما گولڈ اسمتھ نے سجل علی کو لیجنڈ قرار دیا

    جمائما گولڈ اسمتھ نے سجل علی کو لیجنڈ قرار دیا

    برطانوی پروڈیوسر اور وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی باصلاحیت خوبرو اداکارہ سجل علی کو لیجنڈ قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجل علی اور بھارتی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ دو تصاویر شیئرکی ہیں تصاویر میں وہ سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔


    جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں دونوں اداکاراؤں کو جنوبی ایشیا کی لیجنڈ اداکارائیں قرار دیا ہے۔

    جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ جنوبی ایشیا کی دو لیجنڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور ساتھ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے ان دونوں فنکاروں کو ٹوئٹر پر ٹیگ بھی کیا ہے۔
    https://twitter.com/asim_121/status/1362074937217941506?s=20
    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے جمائمہ گولڈ اسمتھ کی بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سجل علی لیجنڈ نہیں ہیں وہ ایک اچھی ایکٹریس ہیں-


    واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جس کی تصدیق خود جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی تھی۔

    جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے، جسے شیکھر کپور ڈائیریکٹ کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی بھی شامل ہوں گی۔

    جبکہ فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں للی جیمز ، 32سالہ اداکار شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی اس فلم کا حصہ ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔

    سجل علی اور جمائمہ گولڈ اسمتھ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • بھارتی فلم پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کا رواں سال 4 فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان

    بھارتی فلم پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کا رواں سال 4 فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان

    معروف بھارتی فلم پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز نے رواں سال 4 فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے یش راج فلمز نے اپنی آفیشل ٹوئٹ میں فلم دیکھنے والوں کے لئے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا پروڈکشن ہاؤس رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں کا اعلان کر رہا ہے کیوں کہ ہم فلموں کے شوقین افراد کو سنیما میں واپس دیکھنا چاہتے ہیں۔


    یش راج فلمز کی ٹوئٹ کے تحت رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں پہلی فلم ’سندیپ اور پنکی فرار ‘ ہے جس میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 19 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

    دوسری فلم سیف علی خان اور رانی مکھرجی کی ہے جوکہ ’ بنٹی اور ببلی‘ کا سیکوئل ہے۔ فلم 23 اپریل کو ریلیز کے لئے پیش کی جائے گی۔

    تیسری اور بڑی فلم جس کا سوشل میڈیا پر کافی چرچہ بھی ہے وہ رنبیر کپور، وانی کپور اور سنجے دت کی فلم ’ شمشیرہ ‘ ہے جوکہ 25 جون کو سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔

    چوتھی اور آخری فلم ’جاییش بھائی جوردار‘ ہے جس میں مرکزی کردار رنویر سنگھ ادا کریں گے اور یہ فلم 27 اگست کو ریلیز کی جائے گی-

  • رکشہ ڈرائیور کی بیٹی مس انڈیا مقابلے کی رنراپ مانیا سنگھ کی جدوجہد کی داستان

    رکشہ ڈرائیور کی بیٹی مس انڈیا مقابلے کی رنراپ مانیا سنگھ کی جدوجہد کی داستان

    مانیا سسنگھ رکشیہ ڈرائیور کی بیٹی مس انڈیا بن گئیں بھارتی حسیناؤں کے مقابلے ’مس انڈیا‘ 2020 میں دوسرے نمبر پر آنے والی ماڈل مانیا سنگھ نے تاج پہن کر ممبئی میں رکشے میں سواری کی۔

    باغی ٹی وی : مانیا سنگھ 2020 کی دوسرے نمبر آنے والی ماڈل گرل ہیں جو اپنی جدوجہد اور انتھک محنت کے باعث اب بھارت کی مشہور شخصیت بن چکی ہیں۔

    انڈین ریاست حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی مانسہ وارانسی نے انڈیا کے مقابلہ حُسن ’فیمینہ مس انڈیا 2020‘ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے حال ہی میں ممبئی میں اس مقابلہ حسن کے فائنل کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مس انڈیا 2020 کے تاج کو 23 سالہ مانسہ وارانسی کے سر پر سجایا گیا تھا۔

    مس انڈیا کے خطاب تک پہنچنے کا راستہ ان تینوں کے لیے بالکل آسان نہیں تھا تاہم انڈیا میں اس مقابلہ حسن کی فاتح مانسہ وارانسی سے زیادہ بات مانیا سنگھ پر ہو رہی ہے اور اس کی وجہ ان کا خاندانی پسِ منظر ہے۔

    مانیا سنگھ کا کہنا ہے کہ ’آپ اپنی لڑائی خود لڑتے ہیں آپ مایوس کیوں ہوتے ہیں آپ اپنے وجود کے لیے بھی وقت تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

    کل تک اترپردیش کے دیوریا ضلع کی مانیا سنگھ کو کوئی نہیں جانتا تھا لیکن آج سب ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مانیا کے والد اوم پرکاش سنگھ ممبئی میں آٹو رکشہ چلاتے ہیں اور ان کی والدہ منورما دیوی ممبئی میں درزی کی دکان چلاتی ہیں جبکہ مانیا نے اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے گھروں اور دفاتر میں کام کرتی رہیں ان کی یہ جدوجہد کی داستان سامنے آنے کے بعد اب وہ سیلیبریٹی بن چکی ہیں۔

    مانیا سنگھ کے مطابق انہوں نے نے بچپن سے ہی مالی تنگ دستی دیکھی ہے۔ انھوں نے متعدد بار کئی راتیں فاقہ کشی میں گزاری ہیں۔ وہ پیسے بچانے کے لیے کئی کلومیٹر پیدل چلی ہیں۔

    مانیا کے پاس جو بھی کپڑے تھے، وہ خود ہی سیے ہوئے تھے۔ یہاں تک کہ ان کی تعلیم کی فیس ادا کرنے کے لیے ان کے والدہ اور والد کو زیورات گروی رکھوانا پڑے۔ انھوں نے پڑھائی کے ساتھ ساتھ ایک کال سینٹر میں بھی کام کیا ہے۔

    مانیا کا بچپن مشکلات میں گزرا۔ اپنے والدین کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے مانیا کا کہنا ہے کہ لوگوں کی سوچ الگ الگ ہے۔ ملک میں کچھ ایسی ریاستیں ہیں جہاں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ لڑکیاں زیادہ کچھ نہیں کر سکتی ہیں۔

    مانیا کا کہنا ہے کہ میں ایسے لوگوں کو کہوں گی کہ آپ کہیں سے بھی ہیں، چاہے آپ کے پاس کپڑے ہوں یا نہیں یا آپ کیسے نظر آتے ہیں، چاہے آپ کے پاس پیسہ ہے یا نہیں ، لیکن جب آپ اپنے تصور سے بڑے خواب دیکھتے ہیں تو آپ آسمان کو چھو سکتے ہیں۔ لہذا جب تک آپ خواب نہیں دیکھتے، آپ کو اپنی اہمیت کا پتہ نہیں چل سکے گا۔

    مانیا سنگھ تعلیم کو ایک مضبوط ہتھیار قرار دیتی ہیں اور آگے مینجمنٹ اسٹڈیز میں تعلیم جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ مانیا سنگھ کے کے مطابق وہ سابق مس ورلڈ اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متاثر ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی والدہ ان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہیں اور ان کی والدہ نے ہی انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے اپنی ماں سے کڑی محنت کرنے اور کبھی نہ ہار ماننے کی خوبیاں سیکھیں۔

    مانیا سنگھ اپنے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں تاج پہنے والدین کے ساتھ رکشہ میں سواری کرتے ہوئے پہنچیں جبکہ ان کا رکشہ بھی والد ہی چلا رہے تھے۔

    بیٹی کی تقریب میں شرکت کے وقت والد بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

    مانیا کی آٹو رکشے میں تقریب میں آمد کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے اسے پسند کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ 10 فروری کو منعقد ہونے والی مس انڈیا مقابلے کی تقریب میں جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی مناسا واراناسی نے فیمینا مس انڈیا 2020 کا ٹائٹل جیتا ہے۔ اترپردیش کی مانیا سنگھ اس مقابلے میں رنرز اپ رہیں جب کہ بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی مانیکا شیوکنڈ نے فیمینا مس گرینڈ انڈیا 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

  • ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ : علی ظفر کا پاکستانی کوہ پیما”علی سدپارہ کو شاندار خراج تحسین

    ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ : علی ظفر کا پاکستانی کوہ پیما”علی سدپارہ کو شاندار خراج تحسین

    کراچی:’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ : علی ظفر کا پاکستانی کوہ پیما”علی سدپارہ کو شاندار خراج تحسین،اطلاعات کے مطابق نامور پاکستانی گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے کے ٹو مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والی پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو انوکھے انداز سے خراج تحسین پیش کیا۔

    معروف گلوکارعلی ظفر نے معروف گانا ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ نئے انداز سے کمپوز کیا اور اسے اپنی آواز میں گا کر علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

     

    پشتو دھن پر بنائے جانے والے گانے کی ویڈیو میں علی ظفر نے پہاڑی مناظر دکھائے اور اسے منفرد انداز سے پیش کرتے ہوئے پاکستانی ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا۔

    یاد رہے کہ علی سدپارہ کے ٹو مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے کے بعد علی سدپارہ کی اس گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اُن کے پہاڑوں سے عشق کو دکھایا گیا تھا۔ویڈیو میں علی سد پارہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ خیمے میں موجود تھے اور وہ یہ گانا خود گن گناتے ہوئے اس پر رقص کررہے تھے۔

     

    خیال رہے کہ دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سردیوں میں سر کرنے کی مہم پر نکلنے والی علی سدپارہ اور دو غیرملکی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے، اُن کی گمشدگی کو دس روز سے زائد دن گزر چکے ہیں۔

    لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پاکستان آرمی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے سرچ آپریشن بھی کیا گیا مگر اب تک کسی کا بھی سراغ نہ لگایا جاسکا۔

     

     

    ادھر ذرائع کے مطابق علی ظفرکے گانے کے بعد سوشل میڈیا پرباقاعدہ ایک ٹرینڈبنتا جارہاہے ، جس میں اس گانے کو بہت زیادہ سراہا گیا ہے