Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئیں

    اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان بھی علامگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے کورونا میں مبتلا ہونے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پوذیٹیو آیا ہے اور انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے-

    اداکارہ نے پوسٹ میں ان تمام لوگوں کو کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروانے کا کہا جو ان کے نزدیک رہے-

    انہوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل وقت ہے لیکن انشاءاللہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گی-

    ماہرہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے مساک پہنیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں –

    اپنی پوسٹ کے آخر میں ماہرہ خان نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی-

    ماہرہ خان کی اس پوسٹ کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے-

    ماہرہ اور فواد خان کی نئی رومانٹک فلم کی شوٹنگ مکمل

    واضح رہے کہ اس سے قبل کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں اداکارہ نیلم منیر، بہروز سبز واری،مریم نفیس،عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر ،اداکار امیر گیلانی ،گلوکارجواد احمد ،عثمان مختار ، فروا علی کاظمی ،ماڈل صحیفہ جبار ، روبینہ اشرف ، اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ،واسع چوہدری اور دیگر شامل ہیں-

    کورونا کوئی مزاق نہیں بلکہ جان لیوا وبا ہے اس سے بچنے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیرکوسختی سے اپنانا ہوگا شوبز فنکار

    عامر لیاقت حسین نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

    ڈاکٹرعامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کرونا وائرس کا شکار

    ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکارہ مریم نفیس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

  • حرا مانی کو ساتھی فنکاروں سے کیا شکایت ؟

    حرا مانی کو ساتھی فنکاروں سے کیا شکایت ؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ حرا مانی نے ایک انٹرویو کے دوران ساتھی فنکاروں کے ساتھ شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کوئی بھی فنکار اپنی شادی میں نہیں بلاتا اس لئے کہ شاید میں کسی کی دوست نہیں ہوں ۔

    باغی ٹی وی : اپنی باصلاحیت اور حیرت انگیز اداکاری اور چُلبلی فطرت کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری میں جلد ہی اپنی الگ پہچان اور نام بنانے والی اداکارہ حرا مانی کی حال ہی میں اداکارہ میرا سیٹھی کو دیئے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ میرا سیٹھی سے شکوہ کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں کہ کوئی بھی اداکار انہیں اپنی شادی میں نہیں بلاتا۔

    حرامانی نے باقاعدہ نام گنواتے ہوئے میرا سیٹھی کا نام لیتے ہوئے کہا نہ مجھے تم نے اپنی شادی میں بلایا نہ سجل علی نے بلایا، نہ سارہ خان نے اورنہ ہی اقرا عزیز نے۔ مجھے نہیں معلوم مجھے شادی میں کوئی کیوں نہیں بلاتا شاید میں ان کی دوست نہیں ہوں۔

    نادیہ خان تیسری بار دلہن بننے کے لئے تیار؟

    حرا مانی کی بات کے جواب میں میرا سیٹھی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی شادی میں تمام مہمانوں کو واٹس ایپ کے ذریعے دعوت نامہ بھیجا تھا۔ لہذا جن لوگوں کے نمبرزمیرے پاس تھے میں نے ان سب کو شادی میں بلالیا۔ میرا سیٹھی نے حرا مانی سے معافی مانگتے ہوئے کہا مجھے معاف کردو کہ میں تمہیں اپنی شادی میں بلانا بھول گئی کیونکہ میں یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ میں اگلی بار تمہیں دعوت دوں گی۔

    حرا مانی نے میرا سیٹھی کی بات کے جواب میں کہا مجھے کسی نے نہیں بلایا لیکن میں اپنے بیٹے مزمل کی شادی میں سب کو بلاؤں گی۔

    واضح رہے کہ حرامانی نعمان شیخ عرف مانی کی اہلیہ ہیں جوڑی کے دوبیٹے مزمل اورابراہیم ہیں۔ بڑے بیٹے کی عمر 11 سال اور چھوٹا بیٹا 6 سال کا ہے۔

    آمنہ الیا س نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا

  • نوجوان نسل سوشل میڈیا پر لائکس بڑھانے کے بجائے ریاضت اور تخلیقی کام پر توجہ دیں   وارث بیگ

    نوجوان نسل سوشل میڈیا پر لائکس بڑھانے کے بجائے ریاضت اور تخلیقی کام پر توجہ دیں وارث بیگ

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار وارث بیگ کا کہنا ہے کہ وہ ری مکس کو برا نہیں سمجھتے لیکن ری مکس میں بھی کچھ نیا پن ضرور ہونا چاہیے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں وارث بیگ کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں جو میوزک بنتا تھا اس کے سحر میں پوری قوم مبتلا تھی، ہم کہیں جاتے تو لوگ دیوانہ وار پیچھے آتے اور آٹوگراف لیتے-

    گلوکار نے کہا کہ اس زمانے میں صرف پی ٹی وی ہوا کرتا تھا اس پر جو بھی آتا وہ راتوں رات مشہور ہوجاتا آج سوشل میڈیا کا دور بھی ہے اور متعدد ٹی وی چینلز بھی ہیں پھر بھی کسی گلوکار کو مشہور ہونے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔

    وارث بیگ کا کہنا تھا کہ ایک گلوکار کے لیے ریاضت اتنی ہی ضروری ہے جتنا سانس لینا اور کھانا کھانا، آواز کی پختگی ریاضت کے بغیر ممکن نہیں، لیکن آج کے دور میں ہرشخص راتوں رات مشہور ہونا چاہتا ہے۔

    کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط نے بھی دھوم مچا دی کون کون سے گلوکاروں نے جگایا اپنی…

    وارث بیگ نے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے عمار بیگ کو بھی یہی سمجھایا ہے کہ سوشل میڈیا پر لائکس بڑھانے کے بجائے ریاضت اور تخلیقی کام پر توجہ دیں گے تو ہی لوگ برسوں یاد رکھیں گے۔

    وارث بیگ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی رائے بالکل غلط ہے کہ مشہور فنکار کا بیٹا ہونے کی وجہ سے ان کے بچے جلد کامیاب ہوجاتے ہیں۔ درحقیقت فنکاروں کے بچوں کو اسی میدان میں نام بنانے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

    انہوں نے بالی وڈ اداکاروں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر لوگوں کی یہ سوچ صحیح ہوتی تو برصغیر میں کشور کمار اور امیتابھ بچن سے بڑا کوئی فنکار نہیں لیکن ان کے بچے نام نہیں بنا سکے۔

    ماضی کے مقبول گانوں کو دوبارہ سے گانے سے متعلق وارث بیگ نے کہا کہ وہ ری مکس کو برا نہیں سمجھتے لیکن ری مکس میں بھی کچھ نیا پن ضرور ہونا چاہیے تخلیقی کام نہ ہونے کی وجہ سے کوئی نیا گلوکار سامنے نہیں آرہا۔

    گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کا آئندہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

  • ڈرٹی پکچر کی اداکارہ کی رہائشگاہ پر پراسرار حالات میں موت

    ڈرٹی پکچر کی اداکارہ کی رہائشگاہ پر پراسرار حالات میں موت

    سال 2020 بالی وڈ کے لئے کچھ زیادہ مفید ثابت نہیں ہوا رواں سال بالی انڈسٹری اور اداکاروں کے لئے آزمائشی سال ثابت ہو رہ ہے جس میں بالی وڈ نے جہاں بہت سے نامور ستارے کھو دیئے وہیں صف اول کے فنکاروں کے لئے بھی بہت بھاری اور مشکل آزما ثابت ہو رہا ہے –

    باغی ٹی وی :ابھی سوشانت سنگھ راجپوت اور دیگر اداکاراؤں کی موت ککی تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں کہ ایک اور بھارتی اداکارہ آریا بینرجی پراسرار حالات میں مردہ حالت میں دریافت ہوئی ہے۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش کو جنوبی کولکتہ میں واقع ان کی رہائشگاہ پر جمعے کو دریافت کیا گیا۔

    35 سالہ اداکارہ نے کم ازکم 2 بالی وڈ فلموں میں کام کیا تھا جن میں 2011 کی دی ڈرٹی پکچر اور 2010 کی لو، سیکس اور دھوکا شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ممبئی میں کچھ ماڈلنگ پراجیکٹس میں بھی انہوں نے کام کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ آریا بینرجی کا اصل نام دیودتہ بینرجی تھا اور وہ ستار نواز نکہیل بینرجی کی بیٹی تھیں۔

    پولیس کے مطابق اداکارہ اپنے گھر میں تنہا رہتی تھیں اور ان کی بہن سنگاپور میں مقیم ہے پولیس نے تیسری منزل پر واقع اس اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر اندر رسائی حاصل کی تھی اور بیڈروم میں اداکارہ کی لاش کو دریافت کیا۔

    پولیس نے یہ اقدام اس وقت کیا جب ملازمہ کو شک ہوا تھا کیونکہ بیل بجانے اور فون کالز پر کوئی جواب یا ردعمل سامنے نہیں آیا، جس پر اس نے پڑوسیوں کو آگاہ کیا اور انہوں نے پولیس کو طلب کیا۔

    پولیس کے مطابق اداکارہ کی ناک سے خون بہا تھا اور الٹیاں بھی کی تھیں جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیجا جاچکا ہےاس حوالے سے اب تحقیقات جاری ہے اور موت کی وجہ کا تعین بھی پوسٹمارٹم کے بعد ہوگا۔

    ایک اوربھارتی اداکارہ کی لاش ہوٹل کے کمرے سے برآمد

  • اپنی ذات کو نِکھارنے کی معیاد نہیں ہوتی    سجل علی

    اپنی ذات کو نِکھارنے کی معیاد نہیں ہوتی سجل علی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور نامور اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ اپنی ذات کو نِکھارنے کی معیاد نہیں ہوتی ہے ابھی بھی وقت ہے خود میں تبدیلی لائیں اور غلطیوں کو نظر انداز مت کریں بلکہ ان سے سیکھیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں مومنہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والی باصلاحیت اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اداکارہ کسی سوچ میں گُم ہیں-

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اگر ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو اُس کے لیے کوئی بات نہیں کیونکہ ہمارے پاس ابھی بھی اپنی کہانی دوبارہ شروع کرنے کا موقع ہے۔

    سجل علی نے لکھا کہ ہم نے اپنے راستوں کے دوران جو بھی غلطیاں کی ہیں وہ ہمارے لیے ناکامی نہیں بلکہ ہمارے زندگی کے بہترین اسباق ہیں۔

    سجل علی نے مزید لکھا کہ اپنی ذات کو نِکھارنے کی معیاد نہیں ہوتی ہے ابھی بھی وقت ہے خود میں تبدیلی لائیں اور غلطیوں سے سیکھیں۔

    اداکارہ نے 13 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس پر اب تک 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے-

    ہمایوں سعید نے ناراض مداح سے معافی مانگ لی

    ایئرسیال کے بارے سچ اور جھوٹ کیا ہے ، اصل حقیقت جانیے مبشر لقمان کے ساتھ

  • پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچہ ہالی وڈ میں ڈیبیو کے لئے تیار

    پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچہ ہالی وڈ میں ڈیبیو کے لئے تیار

    ویب سیریز چڑیلز میں اداکاری کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ بُچہ ’مس مارول‘ ٹی وی سیریز کے ذریعے ہالی وڈ میں ڈیبیو کر نے کے لئے تیار ہیں-

    باغی ٹی وی : متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالی اداکارہ نمرہ بُچہ اب ہالی وڈ میں اداکاری کریں گی نمرہ بچہ مارول اسٹوڈیو کی پہلی پاکستانی مسلم سپر ہیرو ٹی وی سیریز ’مس مارول‘ میں نظر آئیں گی۔

    مارول اسٹوڈیو کی ویب سائٹ کے مطابق ’مس مارول‘ کی کاسٹ میں نمرہ بُچہ کا نام بھی شامل ہے۔ تاہم ابھی یہ بات منظر پر نہیں آئی کہ نمرہ بُچہ ٹی وی سیریز میں کیا کردار ادا کررہی ہیں۔

    مارول اسٹوڈیو کی ٹی وی سیریز’مس مارول‘ ایک سپر گرل ’کمالہ خان‘ کی کہانی ہے۔ اس کردار کو 18 سالہ ایمان ولانی ادا کررہی ہیں۔ مارول اسٹوڈیو ’مس مارول‘ کے ذریعے پہلی بار ایک مسلم اور پاکستانی سپر ہیرو گرل متعارف کروارہا ہے۔ ٹی وی سیریز کے مرکزی کردار کا مسلمان اور خصوصاً پاکستانی ہونے کی وجہ سے اس کردار میں لوگوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

    مارول اسٹوڈیو کی اس ٹی وی سیریز کی ہدایات پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے اور ان کے ساتھ مزید 3 نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرا مینن دیں گی۔ یہ ٹی وی سیریز اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈرنی پلس پر پیش کی جائے گی اور اسے 2021 کے آخر میں پیش کیا جائے گا۔

  • نادیہ خان تیسری بار دلہن بننے کے لئے تیار؟

    نادیہ خان تیسری بار دلہن بننے کے لئے تیار؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شوز کی میزبان نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے اسلام آباد میں ایک نجی تقریب میں منگی کی جس میں صرف اہلخانہ نے شرکت کی جب کہ آئندہ چند ہفتوں میں وہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اسی سلسلے میں اداکارہ ڈریس ڈیزائنر کے پاس شادی کا جوڑا سلوانے کے لیے متعدد بار جا چکی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ نادیہ خان کے منگیتر ائیرفورس میں پائلٹ ہیں اور دونوں کو منگنی کی تقریب میں نہایت خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تاہم منگنی اور اس کے بعد شادی سے متعلق خبروں پر اداکارہ کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ نادیہ خان نے 1993 میں اداکاری کا آغاز کیا اور اس کے بعد متعدد مشہور ڈراموں میں اداکاری کی تاہم کچھ عرصے ٹی وی سے غائب رہنے کے بعد نادیہ خان نے ٹی وی پر مارننگ شو سے انٹری دی اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے-

    خیال رہے کہ اداکارہ اس سے قبل 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور ان کے 3 بچے بھی ہیں۔

    فیروز خان کے بعد اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

     

    آمنہ الیا س نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا

  • دعا اور حمائمہ ملک جیسی چڑیلوں کے ہوتے بھائی کا گھر کیسے بس سکتا ہے  سوشل میڈیا صارفین

    دعا اور حمائمہ ملک جیسی چڑیلوں کے ہوتے بھائی کا گھر کیسے بس سکتا ہے سوشل میڈیا صارفین

    گزشتہ ہفتے سے فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن کی تصدیق فیروز خان اور اہلیہ علیزے نے مبہم انداز میں کی ہے-

    باغی ٹی وی : خبریں گردش کر رہیں تھیں کہ اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے شادی کے 2 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی ہے اور دونوں اب الگ الگ زندگی گزار رہے ہیں فیروز خان نے اہلیہ علیزہ فاطمہ اور ان کی فیملی کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا ہے جب کہ علیزہ کی والدہ نے بھی فیروز خان سے متعلق تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں۔

    علیحدگی کی خبروں سے متعلق دونوں کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا تاہم فیروز خان اور ان کی اہلیہ سے جڑے قریبی افراد کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں پر اب تک اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی اور نہ ہی ان کی فیملی کی جانب سے کسی قسم کا بیان دیا گیا ہے البتہ فیروز خان اور اس کے بعد اہلیہ علیزے فاطمہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعےمبہم انداز اپناتے ہوئے نشاندہی کرنے کی کوشش کی۔

    علیزے نے بیٹے کے ساتھ لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے خدا سے دعا کی تھی کہ وہ مجھے ایک ایسا شخص عطا کرے جو مجھے بہت محبت کرے اورمیری حفاظت بھی کرے جس پرخدا نے ان کو بیٹے سے نوازا۔

    اس پوسٹ میں علیزے نے شوہرفیروزخان کا ذکرنہیں کیا جس سے صارفین کا شک اس بات میں تبدیل ہو رہا ہے جکہ ان دونوں کے درمیان واقع ہی طلاق ہو چکی ہے اور صارفین نہ صرف فیروز خان کو بلکہ ان کی بہنوں دعا ملک اور حمائمہ ملک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علیزے خان کے ساتھ ہمدردیاں بانٹ رہے ہیں اور تسلی بخش کلمات سے حوصلہ افزائی کرتے نظر آ رہے ہیں-

    ایک صارف نے لکھا کہ دعا اور حمائمہ جیسی چڑیلوں میں آپ جیسی معصوم نہیں رہ سکتی تھی اپنا تو گھر توڑ دیا بھائی کا بھی گھر نہیں بسنے دیا آپ اپنی بھابی کے جسم سے ہی نکلے ہوئے چھوٹے معصوم بچے سے محبت کرنے کی نوٹنکی کرتی ہیں چالاک پھپھیاں –

    خاتون صارف نے علیزے کے ساتھ ہمدردی، محبت اور افسوس کا اظہار بھی کیا-

    ایک خاتون نے کہا کہ پہلے کنفرم تو کر لو غلطی کی کس کی ہے جبکہ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر علیزے کا نام تبدیل نہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں میں علیحدگی نہیں ہوئی-

    حورعین نامی صارف نے لکھا کہ کتنا آسان ہوتا ہے مرد ذات کے لئے بیوی کو چھوڑنا خدا عاب نازل کرے ایسے شوہروں پر-

    ایک خاتون صارف نے لکھا کہ فیروز خان نے علیزے کو ان فالو کیا ہے اور دونوں اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر شئیر کر رہے ہیں اس کا مطلب ہے افواہیں سچ ثابت ہو رہی ہیں-


    خاتون صارف نے علیزے کو تسلی دیتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں معاملہ چاہے جو بھی ہو ایک صارف نے ہمیشہ خوش رہنے کی دعا دی جبکہ ایک صارف نے اس مشکل وقت میں ہمت کی دعا دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی تکلیف سمجھ سکتیں ہیں

  • فیروز خان کے بعد اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

    فیروز خان کے بعد اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی علیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

    گزشتہ ہفتے سے فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن کی تصدیق اب اداکار نے مبہم انداز میں کی تھی تاہم اب فیروز خان کی اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی اس حوالے سے ایک مبہن پوسٹ شئیر کی ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ کئی روزسے اداکارفیروزخان اوراہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیرگردش ہیں لیکن اس متعلق اب تک نہ ہی فیروزخان نے کھل کر لب کشائی کی اور نہ ہی اہلیہ نے۔

    انسٹاگرام پراداکارفیروزخان نے پوسٹ پربیٹے سلطان کے ساتھ ایک تصویراپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے ’فورایور ون‘ یعنی ہمیشہ ساتھ رہنے والا، لکھا تھا اورانہوں نے بھی اپنی پوسٹ میں اہلیہ کا ذکرنہیں کیا تھا۔

    تاہم اب فیروز خان کے بعد علیزے خان نے بھی شوہرسے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹ کی پوسٹ میں علیزے نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کی اورلکھا کہ انہوں نے خدا سے دعا کی تھی کہ وہ مجھے ایک ایسا شخص عطا کرے جو مجھے بہت محبت کرے اورمیری حفاظت بھی کرے جس پرخدا نے ان کو بیٹے سے نوازا۔

    فیروز خان اور علیزے فاطمہ کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامرہیں سوشل میڈیا صارفین

    اس پوسٹ میں علیزے نے بھی شوہرفیروزخان کا ذکرنہیں کیا جس سے صارفین کا شک اس بات میں تبدیل ہو رہا ہے جکہ ان دونوں کے درمیان واقع ہی طلاق ہو چکی ہے اور صارفین فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علیزے خان کے ساتھ ہمدردیاں بانٹ رہے ہیں اور تسلی بخش کلمات سے حوصلہ افزائی کرتے نظر آ رہے ہیں-

    اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی راہیں جدا کر لیں؟

    فیروز خان نے اہلیہ علیزے فاطمہ سےعلیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

  • ارطغرل غازی نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے کیا بڑا اعلان

    ارطغرل غازی نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے کیا بڑا اعلان

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں بہادر جنگجو سپاہی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجین التان کا کہنا ہے کہ اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔

    باغی ٹی وی : ترک اداکار انجین التان کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان میں اچھے برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں، اور اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی ڈرامے کی تعریف کی۔

    ترک اداکارانجین التان کا لاہو رمیں کہنا تھا کہ ہمارا چودھری ٹیکسٹائل سے معاہدہ ہوا ہے ،پاکستانیوں کی محبت اور نیک خوا ہشات پر ان کا مشکور ہوں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،یہاں آ کر خوشی ہوئی ، ارطغرل غازی بہت بڑی ڈرامہ سیریل تھی، یہ ایک اسلامی اسٹوری تھی جسے پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔

    بریکنگ: ترک اداکار انجین التان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    ترک اداکار انجین التان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے اچھی طرح واقف ہوں لیکن میرا پاکستان کا مختصر دورہ ہے اس لئے زیادہ سیر نہیں کر سکا یہاں کے کھانے بھی بہت لذیذ ہیں لیکن مرچیں زیادہ ہیں، میں نے کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں، نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن رہا ہوں۔

    پاکستان سے ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر انجین التان ترکی روانہ

    انجین التان نے نجی دورے کے دوران تاریخی مقامات کی سیر کی اورگزشتہ شام بادشاہی مسجد کا دورہ کیا تھا اِس موقع پر تاریخی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد بھی موجود تھے۔ اداکار انجین التان نے تاریخی مقامات دیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

    انجین التان نے بادشاہی مسجد کی تبرکات گیلری میں رکھے گئے حضوراکرم ﷺ اوردیگر ہستیوں سے منسوب تبرکات کی بھی زیارت کی اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

    ترک اداکار انگین التان نے دورہ لاہور میں کیا بڑا اعلان،پاکستان کیوں آئے ؟بتا دیا