Baaghi TV

Category: شوبز

  • جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم کے بھی ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز ہو گئے

    جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم کے بھی ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز ہو گئے

    پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم کے بھی ٹک ٹاک پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی بہن ٹک ٹاکر علشبہ انجم کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹک پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔

    یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد علشبہ انجم پاکستان کی چوتھی ٹک ٹاکر بن گئیں ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز ہیں۔

    چھوٹی بہن کی کامیابی پر جنت مرزا نے اُنہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں علشبہ انجم کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

    انسٹا اسٹوری میں اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے اپنی بہن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’10 ملین فالوورز مکمل ہونے پر تمہیں بہت مبارک ہوں۔

    جنت مرزا نے لکھا کہ میری بہن ایسے ہی آگے بڑھتی رہو۔

    علشبہ انجم کے ٹک ٹا ک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔

    واضح رہےکہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 11 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کی نجی زندگی پر فلم کپتان کب تک ریلیز ہو گی؟

    وزیراعظم عمران خان کی نجی زندگی پر فلم کپتان کب تک ریلیز ہو گی؟

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی نجی زندگی پر فلم ‘کپتان’ کو بنانے کا آغاز 5 سال قبل شروع ہوا تھا مگر تاحال فلم ریلیز نہیں ہوسکی جبکہ 2015 میں ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی نجی زندگی پر بنائی گئی فلم کپتان کی ایک وقت میں نہ صرف فلم کے اداکاروں کی پہلی جھلک سامنے آئی تھی بلکہ فلم کا ٹیزر بھی سامنے آیا تھا مگر پھر نہ تو اس فلم کا ٹریلر سامنے آیا اور نہ ہی اسے ریلیز کرنے کی تاریخ سامنے آئی۔

    حال ہی میں اس میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز کی جانب سے طویل عرصے بعد فلم کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد لوگ سوال کر رہے ہیں کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا؟
    https://twitter.com/SaeedaImtiaz/status/1196437362164801542?s=20
    جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2015 میں ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور 2018 میں عام انتخابات کی وجہ سے مذکورہ فلم خبروں میں بھی رہی۔

    رپورٹس کے مطابق عام انتخابات کے دوران تحریک انصاف کے بعض عہدیداروں نے ‘کپتان’ پر اعتراض کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فلم پی ٹی آئی کا امیج خراب کرنے کی ایک سازش ہے تاہم فلم کی ٹیم نے ایسے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

    اداکار عبدالمنان خان فلم میں وزیر اعظم عمران خان کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جب کہ سعیدہ امتیاز فلم میں ان کی پہلی اہلیہ جمائما خان کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔
    https://twitter.com/SaeedaImtiaz/status/1234219242565881856?s=20
    فلم میں عمران خان اور جمائما خان کے کردار کے علاوہ دیگر کرکٹرز و سیاستدانوں کے کردار بھی ہوں گے اور ممکنہ طور پر اس میں پاکستان کی سابق اور پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور عمران خان کی یونیورسٹی کی زندگی کو بھی مختصرا دکھایا جائے گا۔

    اگرچہ عبدالمنان خان اور سعیدہ امتیاز ‘کپتان’ کی تصاویر کو شیئر کرتے رہتے ہیں تاہم انہوں نے کبھی بھی فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فلم کو 2022 تک ریلیز کیا جائے گا۔

    پاکستان میں اردو فلکس لانچ کرنے کی تاریخ سامنے آ گئی

    فلم کو اتنی تاخیر سے ریلیز کرنے کے بارے میں فلم کی ٹیم نے کوئی وضاحت نہیں کی اس فلم کے ڈائریکٹرز کو بھی متعدد بار تبدیل کیا گیا جب کہ اس کی ریلیز کو بھی کم از کم 2 بار منسوخ کیا گیا ہے کیوں کہ ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ فلم کو 2018 کے عام انتخابات کے دوران ریلیز کیا جائے گا تاہم ایسا نہیں ہوا۔

    بعد ازاں خبریں سامنے آئی تھیں کہ فلم کو عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے فوری بعد ریلیز کیا جائے گا تاہم ایسا بھی نہیں ہوا اور اب خبریں ہیں کہ فلم کی کہانی میں کچھ تبدیلیاں کرکے اسے 2022 تک ریلیز کردیا جائے گا۔

  • پیمرا نے  نازیبا ڈائیلاگ/ مواد نشر کرنے پر جیو انٹرٹینمنٹ  کے ڈرامے کو ہدایات جاری کر دیں

    پیمرا نے نازیبا ڈائیلاگ/ مواد نشر کرنے پر جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے کو ہدایات جاری کر دیں

    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نازیبا ڈائیلاگ/ مواد نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل کے مقبول ڈرامہ سیریل ‘فطرت’ کو ہدایات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی :مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیمرا سے جاری مختصر اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی چینل جیو انٹرٹینمنٹ کو ڈرامہ سیریل ‘فطرت’ میں نازیبا ڈائیلاگ/مواد نشر کرنے پر ہدایت جاری کردی ہے۔

    پیمرا نے اعلامیے میں کہا کہ نجی چینل کو ڈرامے کی مناسب تدوین editing کرنے کی ہدایت کی گئی ہےاس کے ساتھ ہی اتھارٹی کی جانب سے مذکورہ ڈرامے ‘ فطرت’ میں نشر کیے جانے والے مواد کو پیمرا کے ضابطہ اخلاق سے ہم آہنگ بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ فطرت ڈرامے کے مواد پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اعتراض کیا جارہا تھا کہ ڈرامے کا مواد ہماری اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔


    پیمرا کے اعلامیے پر رد عمل دیتے ہوئے محسن عباس نامی صارف کا کہنا ہے کہ اس ڈرامہ کو بین ہونا چاہیے تھا اس حد تک اخلاقی اور معاشرتی اقدار کی بے حرمتی کی گئی جس کی مثال نہ ہوگی صبور تو ایک نہایت ہی بے حیا ماڈل جسے شرم و حیا کا پتہ تک نہیں ایسی ماڈلز کو ہمیشہ کی لئے بند کرنا چاہیے اور وسیم عباس کا بیٹا بھی چولیں مارنے کہ ہر حد کراس کر رہا بے شرم ڈرامہ-


    ایک صارف نے لکھا کہ لگتا ہے پیمرا نے نام نہاد نوٹسز کے نام پہ ان اخلاق باختہ ڈراموں کی تشہیر کا ذمہ لے رکھا ہے ۔۔ یہ مذاق بند ہی کردیا جاۓ تو مناسب ہوگا!!

    واضح رہے کی نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے اس ڈراما سیریل ‘فطرت’ کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی فاریہ کے گرد گھومتی جو پیسہ، دولت شارٹ کٹ کے ذریعے حاصل کرنا چاہتی ہے۔

    ڈرامے میں فاریہ کے برعکس ان کے چھوٹے بہن اور بہن کو محنتی اور ایماندار دکھایا گیا ہے جو اپنے بل بوتے پر زندگی میں کامیاب ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

    فطرت ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ فاریہ، دولتمند گھرانے سے تعلق رکھنے والے مرد شہباز سے خفیہ شادی کرتی ہے جو بعدازاں اپنی بیوی کی اصلیت سامنے آنے کے بعد اسے طلاق دے دیتا ہے۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ شوہر سے طلاق کے بعد وہ اسی کے چھوٹے بھائی ارباز سے دوسری شادی کرتی ہے اور شادی کا مقصد صرف دولت کا حصول دکھایا گیا ہے۔

    اس ڈرامے میں فاریہ نامی لڑکی کا کردار صبور علی نے ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں علی عباس، مرزا زین بیگ، زباب رانا، صبیحہ ہاشمی ، سیمی پاشا، سیفی حسن ، فضیلہ قاضی، فرحان علی آغا، عادلہ خان، عائشہ گل، کامران جیلانی اور مریم نفیس شامل ہیں۔

    فطرت کی کہانی نزہت ثمن نے لکھی ہے جبکہ ہدایات اسد جبل نے دی ہیں اور یہ ڈراما عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔

  • مہوش حیات کا ملک میں جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر برہمی و افسوس کا اظہار

    مہوش حیات کا ملک میں جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر برہمی و افسوس کا اظہار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور تمغہ امیتاز اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان میں چڑیا گھر ہونے اور ان میں جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر حکام کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ جانوروں کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے تو چڑیا گھروں کو بند کردیں۔

    باغی ٹی وی : 14 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو ریچھوں کو اردن منتقل کرنے کے اپنے مئی میں دیے گئے احکامات کا کیس نمٹاتے ہوئے قرار دیا تھا کہ چڑیا گھر حراستی مراکز کی طرح ہوتے ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکامات کے باوجود تاحال ببلو و سوزی نامی دو ریچھوں کو اردن منتقل نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

    عدالت نے ریچھوں کو بھی کسی بھی چڑیا گھر کے بجائے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے چڑیا گھروں کو حراستی مراکز قرار دیا۔

    افسوس ہم کاون کو وہ گھر نہ دے سکے جس کا وہ حقدار تھا شنیرا اکرم

    عدالتی فیصلے کے بعد اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ایک میڈیا رپورٹ شیئر کرتے ہوئے ملک میں جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر برہمی و افسوس کا اظہار کیا۔


    مہوش حیات نے لکھا کہ حکام کو اب تمام چڑیا گھر بند کردینے چاہیے۔

    کاون کا کمبوڈیا سے یاسر حسین کے لئے خط

    اداکارہ نے لکھا کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جہاں تاحال انسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی جا رہی ہے ایسے میں یہاں جانوروں کے حقوق کی بات کرنا دور کی بات ہے۔

    ساتھ ہی انہوں نے شکوہ کیا کہ حکومت اس وقت ہی جانوروں سے متعلق کیوں ایکشن لیتی ہے جب بیرون ممالک کی کوئی شخصیت پاکستان میں جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر آواز اٹھاتی ہے۔

    قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

    مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ جانور آزاد پیدا ہوئے اس لیے اب ان کی آزادی کی خاطر حکام کو تمام چڑیا گھر بند کردینے چاہیے۔

    مہوش حیات کی جانب سے شئیر کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کو بند کیے جانے اور اس میں موجود جانوروں کو دوسری جگہ منتقل کیے جانے کے دوران کم از کم 12 جانور اور پرندے ہلاک ہوگئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی دوران ہی 530 جانور و پرندے چوری ہوگئے جب کہ محض 92 جانوروں و پرندوں کو دوسرے 6 چڑیا گھروں یا جنگلات میں منتقل کیا گیا۔

    یہ وہی چڑیا گھر ہے جس سے متعلق اپریل 2020 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے احکامات دیئے تھے کہ وہاں سے جانوروں کو دوسرے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور اسی چڑیا گھر میں موجود تنہا ہاتھی کاون کو بھی 30 نومبر کو کمبوڈیا منتقل کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ 1985 میں سری لنکن حکومت کی جانب سے صدارتی تحفے کی حیثیت سے پاکستان آنے والے کاون کو اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے کمبوڈیا منتقل کردیا گیا۔

    مرغزار چڑیا گھر میں کاون پر جارحانہ رویہ اپنانے پر اسے ’تنہا ترین ہاتھی‘ قرار دیا گیا اور پھر عوام کے شور مچانے پر کاون کی زنجیریں ہٹادی گئیں۔

    کمبوڈیا منتقلی سے قبل کاون کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی، جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے بھی کاون کو الوداع کہنے کے لیے چڑیا گھر کا دورہ کیا۔

    امریکی گلوکارہ عمران خان کوتلاش کرتے کرتے پاکستان پہنچ گئی ،کپتان سے ملاقات

  • پاکستان میں اردو فلکس لانچ کرنے کی تاریخ سامنے آ گئی

    پاکستان میں اردو فلکس لانچ کرنے کی تاریخ سامنے آ گئی

    اکتوبر میں وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عندیہ دیا تھا کہ حکومت جلد ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ ‘نیٹ فلیکس’ کے ٹکر کی ویب سائٹ متعارف کرائے گی۔

    باغی ٹی وی :فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اسٹریمنگ ویب سائٹ کا کافی کام مکمل کرلیا ہے اور وزارت نے پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے مواد آن ایئر کرنے سے متعلق ہدایات تیار کرنے کو کہا ہے۔

    حکومت کی جانب سے اسٹریمنگ ویب سائٹ شروع کیے جانے کے اعلان کے بعد شوبز شخصیات سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی حکومتی اعلان کا خیر مقدم کیا تھا۔

    حکومت کی جانب سے تو اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کرائے جانے سے متعلق کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی لیکن ایک نجی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم نے جلد اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    خبریں تھیں کہ ای میکس میڈیا نامی ڈیجیٹل پلیٹ فام جلد ہی نیٹ فلیکس کی طرح کی ویب سائٹ اردو فلکس متعارف کروائے گا۔

    پرو پاکستانی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور ویب سائٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ای میکس میڈیا گروپ کے بانی فرحان گوہر نے تصدیق کی کہ ان کا گروپ جلد ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کرائے گا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا گروپ، جو پہلے ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ چلا رہا ہے، وہ نیٹ فلیکس طرز کی ویب سائٹ ‘اردو فلکس’ متعارف کرائے گا، جس میں خالصتا اردو ڈرامے، فلمیں، دستاویزی فلمیں، کامیڈی اور ریئلٹی شوز سمیت ترکی کے اردو زبان میں ترجمہ کیے گئے ڈرامے نشر کیے جائیں گے۔

    پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر پہلی تیز ترین او ٹی ٹی سروس شروع کرنے کے اعلان پر شوبز ستارے فواد چوہدری کے متعرف

    حال ہی میں اردو فلکس کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ای میکس میڈیا آئندہ سال جنوری میں اردو سروس لانچ کردے گا۔

    پوسٹ میں کہا گیا کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم کردہ ڈیجیٹل نیٹ ورک ای میکس میڈیا نے پاکستان میں پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے اعلان کے ساتھ آن-ڈیمانڈ اسٹریمنگ سیگمنٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔

    مزید کہا گیا کہ اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دنیا بھر میں اردو زبان میں اصل اور خصوصی مواد پیش کیا جائے گا۔

    پوسٹ میں کہا گیا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم جنوری 2021 کے وسط میں باضابطہ طور پر لانچ ہونے کا امکان ہے۔

    علاوہ ازیں اردو فلکس کی ویب سائٹ بھی متعارف کرادی گئی ہے جس کے مطابق اردو فلکس کے صارفین کو اوریجنل اردو سیریز، فلمز، ویب سیریز، ڈراما سیریز اور اردو میں ڈَب کیے گیے ترک ڈراموں تک رسائی حاصل ہوگی۔

    ای میکس میڈیا کے مذکورہ اعلان اور اردو فلکس آفیشل کے انسٹاگرام کا اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو بظاہر اندازہ ہوتا ہے کہ پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فراہم کی جانے والی اوریجنل ویب سیریز کی تیاری کا عمل بھی جاری ہے۔

    خیال رہے کہ ایسی ویب سائٹس پر صارف اس وقت ہی کوئی ڈراما یا فلم دیکھ سکتا ہے جب وہ اس ویب سائٹ کی پیسوں کے عوض سبسکرپشن کرواتا ہے صارف کو ماہانہ فیس ادا کرنی پڑتی ہے، جس کے عوض مذکورہ ویب سائٹ صارف کو فلموں، ڈراموں اور شوز دیکھنے تک رسائی دیتی ہے۔

    عام طور پر ایسی ویب سائٹس کی ماہانہ فیس پاکستانی ایک ہزار روپے سے 1500 تک ہوتی ہے، تاہم حالیہ کچھ عرصے میں ٹی وی اور سینما کے مقابلے اسٹریمنگ ویب سائٹس کے رجحان میں اضافے کے باعث ان کی فیس میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ‘اردو فلکس’ کی ماہانہ فیس کتنی ہوگی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی ماہانہ فیس 750 سے لے کر 1200 تک ہوسکتی ہے۔

    نجی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم اردو فلکس متعارف کرانے کو تیار

  • معروف بھارتی گلوکار بھی کوک اسٹوڈیو 2020 کے گانے گل سن کے معترف

    معروف بھارتی گلوکار بھی کوک اسٹوڈیو 2020 کے گانے گل سن کے معترف

    کوک اسٹوڈیو 2020 کی پہلی قسط کی کامیابی کے بعد اب اس کی دوسری قسط بھی جاری کردی گئی ہے جس کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی :کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط کو رواں برس گزشتہ ہفتے 3 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کا آغاز خواتین کے ترانے نہ ٹٹیا وے سے کیا گیا تھا جس میں میشا شفیع کی گلوکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا تھا۔

    کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط میں 3 گانے جاری کیے گئے تھے جن میں مہدی ملوف کا دل کھڑکی اور فریحہ پرویز اور علی نور کا جاگ رہی پیش کیا گیا تھا۔

    جبکہ گزشتہ دنوں جاری ہونے والی کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے اور ان تینوں کو صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

    دوسری قسط میں استاد راحت فتح علی اور زارا مدنی کا ‘دل تڑپے’ جاری کیا گیا جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے اس میں ترانے کو ایک نیا ٹوئسٹ دیا گیا ہے گانے کے آخری ایک منٹ میں ان کے مخصوص کلاسیکی انداز کو بہت پسند کیا جارہا ہےجبکہ صارفین کی جانب سے اس گانے کو راحت فتح علی خان کا ایک اور ماسٹر ہیس قرار دیا جا رہا ہے-

    اس گانے کے بول راحت فتح علی خان نے لکھے ہیں جب کہ موسیقی راحت اور زارا مدنی دونوں نے خود ترتیب دی ہے۔

    دوسری قسط میں گلوکارہ وجیہہ نقوی کا گانا ‘یقین’ پیش کیا گیا جس کے بول گلوکارہ نے خود لکھے ہیں۔1960 کی دہائی کے راک میوزک کے ماڈرن انداز پر مبنی اس گانے میں دراصل وجیہہ نقوی نے خود پر یقین کے سفر کو بیان ہےیقین گانے کو بھی مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے-

    کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط نے بھی دھوم مچا دی کون کون سے گلوکاروں نے جگایا اپنی…

    کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کی دوسری قسط میں گلوکارہ میشا شفیع اور علی پرویز مہدی کا گانا ‘گل سن’ بھی پیش کیا گیا گانے کے بول علی پرویز مہدی اور احسن پرویز مہدی نے لکھے ہیں جبکہ میشا شفیع کے گائے گئے بول عاصم رضا اور منظور جھلا نے دوہرا لکھا ہےگل سن کو بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے اور بھارت کے معروف گلوکار دلیرمہندی نے اسے سراہا۔

    حال ہی میں گلوکار دلیر مہندی کی جانب سے گلوکار علی پرویز مہندی اور میشا شفیع کے گانے ‘گل سن’ کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔

    دلیر مہندی کی یہ ویڈیو علی پرویز مہدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جس میں بھارتی گلوکار نے ان کے گانے کی تعریف کی ہے۔

    انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہوئی میں نے پرویز مہدی صاحب کے بڑے صاحبزادے علی پرویز مہدی کا گانا سنا انہوں نے کوک اسٹوڈیو میں بہترین ٹریک گایا ہے۔

    دلیر مہدی نے مزید کہا کہ میشا شفیع نے بھی گل سن گل سن ڈھولا بہت کمال گایا ہے-

    بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سالوں سے انتظار تھا کہ کوئی ایسا دن آئے کہ علی پرویز مہدی کا گانا آئے لوگوں تک ان کی آواز پہنچے اور وہ ہٹ ہو مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے، مجھ سمیت استاد پرویز مہدی کے جتنے بھی چاہنے والے لوگ ہیں ہم سب کو بہت خوشی ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو 2020 کا آغاز خوبصورت گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ سے ہوگیا

    دلیر مہندی نے کہا کہ کاش پرویز صاحب ہوتے ہیں علی پرویز کے دادا جی ہوتے تو انہیں بہت خوشی ہوتی۔

    انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ بھی کوک اسٹوڈیو میں علی پرویز مہدی کا گانا ‘گل سن’ سنیں اور اسے شئیر کریں-

    گلوکار علی پرویز مہدی نے دلیر مہندی کا یہ ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے ان کا گانا پسند کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے لکھا کہ دلیر مہندی پا جی! یہ ایک اعزاز ہے آپ ہماری فیملی جیسے ہیں آپ کی محبت اور تعاون کو جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔

    دوسری جانب گلوکارہ میشا شفیع نے بھی کوک اسٹوڈیو کے گانے کو اتنی پذیرائی ملنے پر دلیر مہندی کا شکریہ ادا کیا کہا کہ ‘گل سن ‘ کے لیے لیجنڈری دلیر مہندی سے داد حاصل کرنا ایک اعزاز ہے، انہوں نے علی پرویز مہدی کو مبارکباد بھی دی۔

  • سجاد علی کا 1986ء میں ریلیز ہونے والا گیت صارفین کو پھر سے بھا گیا

    سجاد علی کا 1986ء میں ریلیز ہونے والا گیت صارفین کو پھر سے بھا گیا

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے مقبول ترین گلوکار سجاد علی کا مشہور زمانہ گیت ’ دھواں ‘ 35 سال بعد صارفین کو پھر سے بھا گیا۔

    باغی ٹی وی : گلوکار سجاد علی کا 1986ء میں ریلیز ہونے والا گیت ’دھواں‘ اپنے دور کا مقبول ترین گیت سمجھا جاتا تھا اور اُن کے کیریئر کے بہترین گیتوں میں شمار کیا جاتا تھا لیکن اب نئے انداز کے ساتھ پیش کیے جانے والے اس گیت نے پھر سے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں-

    ایک برانڈ کی جانب سے ماضی کے مشہور گیتوں کو ری مکس کرکے پیش کیا جا رہا ہے اس بار ماضی کا گیت ’دھواں‘ بھی نئے ورژن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس میں اس بار بھی سجاد علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    اس حوالے سے انہوں نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں ماضی کا وہ گیت پھر گا رہا ہوں جو میں نے 35 سال قبل گایا تھا لیکن اس بار یہ گیت موجودہ دور کے میوزک کے ساتھ پیش کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس گیت کو یوٹیوب پر 3 روز قبل ریلیز کیا گیا ہے جس اب تک 80 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

  • فرحان سعید اور عروہ حسین کی کورونا وبا کے دوران پی ڈی ایم کی جانب سے جلسوں پر تنقید

    فرحان سعید اور عروہ حسین کی کورونا وبا کے دوران پی ڈی ایم کی جانب سے جلسوں پر تنقید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے سوشل میڈیا پر کورونا وبا کے دوران پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کی جانب سے ملک بھر میں منعقد کیے جانے والے جلسوں پر تنقید کی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر گزشتہ کئی ماہ سینما گھروں، شادی ہالزاور مجمع اکھٹا کرنے سمیت تقریباً تمام سماجی اور تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی ہے –

    اس صورتحال میں اپوزیشن کی جانب سے پاکستان میں جلسے منعقد کئے جانے پر فرحان سعید اور عروہ حسین نے تنقید کی ہے پی ڈی ایم کی جانب سے 13 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے جلسے پر گلوکار و اداکار فرحان سعید کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق اگر جلسے بے ضرر ہیں اور ان سے وائرس نہیں پھیلتا تو کنسرٹس، شادی ہالز اور سینما گھروں پر پابندی کیوں؟


    فرحان سعید نے اپنی ٹوئٹ میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن وسیم بادامی کو اپنی ٹوئٹ میں مینشن کرتے ہوئے کہا براہ کرم حکام سے پوچھیں کیونکہ اس پابندی کی وجہ سے بہت سارے لوگ مشکل میں ہیں۔

    ساتھ ہی اداکار و گلوکار نے سید زلفی بخاری اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا-

    دوسری جانب اداکارہ عروہ حسین نے بھی اپوزیشن کی جانب سے منعقد کیے جانے والے جلسوں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا عالمی وبا کو صرف اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔


    اداکارہ نے کہا کہ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے یہ صرف طاقت اور پیسے کے بارے میں سوچتے ہیں جب کہ اس عالمی بحران میں انسانیت مزید خطرے میں ہے۔

    مینار پاکستان پی ڈی ایم جلسے کے باعث ہونے والے نقصان پر جرمانے کا نوٹس

    مینار پاکستان کے جلسے کے بعد پی ڈی ایم کیا کرنے جارہی؟قیادت نے پلان بتا دیا

    مینار پاکستان جلسہ میں ناکامی،مریم نواز پھٹ پڑیں،لیگی رہنما "مکھن”…

    مینار پاکستان جلسہ ٰمیں ناکامی کے بعد مریم نے سب کو بلا لیا، اجلاس جاری

  • شاہ رخ کی فلم ’کل ہو نہ ہو‘  کی چائلڈ اسٹار ٹرینڈنگ پر کیوں؟

    شاہ رخ کی فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کی چائلڈ اسٹار ٹرینڈنگ پر کیوں؟

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں چھوٹی بچی جیا کپور کا کردار ادا کرنے والی چائلڈ اسٹار اب بڑی ہوگئی ہے جس کی تصویروں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ پر ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں چھوٹی بچی جیا کپور کا کردار نبھانے والی چائلد فلم اسٹار جھنک شکلا نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

    جھنک شکلا کی نئی تصویریں دیکھنے کے بعد اُن کے مداح دنگ رہ گئے ہیں کیونکہ جھنک بہت چھوٹی تھیں جب وہ فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں جبکہ اب وہ 20 سال کی ہوگئی ہیں۔


    رپورٹس کے مطابق جھنک شکلا نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کی ایک یادگار تصویر شیئر کی تھی

    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اُنہوں نے لکھا کہ ایک شاندار انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔

    واضح رہے کہ فلم ’کل ہو نہ ہو‘ نے دو نیشنل ایورڈز بھی جیتے تھے جن میں ایک گلوکار سونو نگم کو ٹائٹل گانے ’کل ہو نہ ہو‘ پر دیا گیا جبکہ دوسرا ایوارڈ موسیقار شنکر احسان کو دیا گیا نومبر 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم کی کہانی کرن جوہر نے لکھی تھی –

    سارہ علی خان کی حالیہ بغیر میک اپ دلکش تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    اہلیہ کو ایوراڈ ملنے پر شاہ رخ خان کا مزاحیہ تبصرہ

  • بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کی بیٹی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک

    بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کی بیٹی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک

    بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ اور مس ورلڈ سشمیتا سین کی بیٹی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سشمیتا سین نے اپنی بیٹی رینی سین کے ہیک شدہ اکاؤنٹ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اس واقعے سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ برائے مہربانی نوٹ فرمالیں میری بیٹی رینی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کسی بے وقوف نے ہیک کرلیا ہے جسے ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ رینی نے نیا اکاؤنٹ بنالیا ہے اور بہت خوش ہے۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر صارفین مشورہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے کی پولیس کو کمپلین کریں جبکہ انسٹاگرام کو بھی اس حوالے سے آگاہ کریں-

    دوسری جانب ہیکرز کی جانب سے رینی سین کے اکاؤنٹ کو پرائیویٹ کردیا گیا ہے اور فالوورز کو بھی ان فالو کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ 20 سالہ رینی سین بھی اپنی والدہ کی طرح فلم انڈسٹری میں پہچان بنانا چاہتی ہیں اور جلد ہی وہ شارٹ فلم ‘سُٹا بازی میں نظر آئیں گی۔

    ممبئی ائیر پورٹ پرجوہی چاولہ کی 15 سال پرانی بالی کھو گئی