Baaghi TV

Category: شوبز

  • مملکت خداداد”پاکستان”کےلیے جان بھی دے دوں گی ،ماڈل سارہ ارشد

    مملکت خداداد”پاکستان”کےلیے جان بھی دے دوں گی ،ماڈل سارہ ارشد

    کراچی :مملکت خداداد”پاکستان”کےلیے جان بھی دے دوں گی ،ماڈل سارہ ارشد نے اپنے جذبات کااظہارکردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی معروف ماڈل ، کمپئر ساہ ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اس کے دفاع کیلئے ہماری جان بھی حاضر ہے مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم آزاد وطن میں زندگی گزار رہے ہی

    ان خیالات کا اظہار لاہور سے کراچی آنے والی معروف گلوکارہ ،ماڈل اورکمپیئر سارہ ارشد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سارہ ارشد نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب کے ساتھ ساتھ ثقافتی حب بھی ہے کراچی آکر بہت خوش ہوں، یہاں شوبزنس کی سرگرمیوں میں ایک بار پھر اضافہ قابل ستائش ہے

    سارہ ارشد نےکہا کہ مجھے ہمیشہ کراچی میں کام کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ یہاں پروفیشنلزم بہت زیادہ ہے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کراچی کا موسم اور لوگ بہت شاندار ہے کراچی میں قیام کے دوران مختلف ٹی ویچینلز کے پروگرام اور مارننگ شوز۔ میں شرکت کےعلاوہ نئے البم کی تیاریاں بھی شروع کر رہی ہوں جس میں کچھ پر فوک سونگز کا ری میک کر رہی ہوں

    سارہ ارشد نے بتایا کہ میں اپنے آنے والے البم میں 65 جنگ میں تیار کیئے گئے ملی نغموں کا ری میک بھی شامل ہوگا سارہ ارشد نے کراچی نےصحافیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ،جو ان کی کراچی آمد پر وقت نکال کر آئے ، سارہ ارشد کہا پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے اگر اس کو مناسب گائیڈنس مل جائے تو ہمارے فنکار گلوکار عالمی سطح مزید نصرت فتح علی خان صاحب کی طرح پاکستان کا نام روشن کریں گے

  • معروف اداکارہ نے عالم دین سے شادی کرلی

    معروف اداکارہ نے عالم دین سے شادی کرلی

    نئی دہلی : بھارتی اداکارہ نے عالم دین سے شادی کرلی ،اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی بھارت کی معروف اداکارہ نے عالم دین مفتی انس سے شادی کرلی۔

    گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکارہ ثناء خان نے اچانک شوبز کو خیرباد کہہ کر مداحوں کو حیران کردیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ باقی زندگی اسلامی اصولوں پر عمل کرکے گزاریں گی۔

     

    سابقہ اداکارہ بھارت کے عالم دین مفتی انس سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئی ہیں اور وہ اس پر بے حد خوش ہیں۔ثناء خان کی شادی بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں گزشتہ روز سرانجام پائی اور نکاح کی تقریب میں والدین اور قریبی رفقاء نے شرکت کی۔

     

    https://www.instagram.com/p/CH2dMgHqDyL/

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ثناء خان کے اس اقدام سے بالی ووڈ کی فلم انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی ہے، ثناء خان نے نکاح کے موقع پر سفید فراک جبکہ شوہر مفتی انس نے بھی سفید کرتا زیب تن کیا ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ ثناء خان کو ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 6 سے شہرت حاصل ہوئی تھی جبکہ انہوں نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’بمبئی ٹو گوا‘، ’ہلّہ بول‘، ’جے ہو‘ اور ’وجہ تم ہو‘ وغیرہ شامل ہیں۔

  • سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر یو ٹیوبر کو لاکھوں روپے کا فائدہ

    سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر یو ٹیوبر کو لاکھوں روپے کا فائدہ

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت بھارتی ریاست بِہار سے تعلق رکھنے والے ایک یوٹیوبرکو فائدہ پہنچا گئی-

    باغی ٹی وی :بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد جہاں ان کے اہل خانہ اور دیگر غم سے نڈھال ہیں اور ان کے مداح آج بھی ان کی کمی محسوس کر رہے ہیں وہیں سوشانت کی موت ایک بھارتی یو ٹیوبر کے لئے فائدہ مند ثابت ہوئی ہے-

    تاہم ایسے بھارتی ریاست بِہار سے تعلق رکھنے والے ایک یوٹیوبر کے لیے سشانت سنگھ راجپوت کی موت ان کو فائدہ پہنچا گئی۔

    ہماری بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں کنگنا رناوت

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت اور اسے متعلق جھوٹا مواد انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرکے اب تک 15 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کما لیے ہیں۔

    اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس نے ممبئی پولیس، اداکار اکشے کمار اور ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے متعلق پروپگینڈا ویڈیوز سے بھی اچھی کمائی کی۔

    واضح رہے کہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے ان کی موت کو خودکشی اور پھر قتل سے جوڑنے کی کوششیں کی گئیں جہاں ایک جگہ تحقیقاتی اداروں کی تفتیش جاری تھی تو دوسری طرف لوگ اپنی مرضی کے زاویوں سے تحقیقات سے متعلق جھوٹے اور بے بنیاد مواد مختلف انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کرنے میں مصروف رہے۔

    بالی وڈ انڈسٹری کے تینوں خانز ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

  • سلمان خان اور ان کے خاندان کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا

    سلمان خان اور ان کے خاندان کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے خاندان کا آج کرایا گیا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے-

    باغی ٹی وی :انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور ان کے خاندان کا آج کرایا گیا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے- سلمان خان اور ان کے خاندان نے کورونا ٹیسٹ اس وقت کرایا جب حال ہی میں ان کے ڈرائیور اور دو اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔

    جس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان اور بگ باس 14 کے میزبان نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا سلمان خان کے علاوہ ان کے اہلخانہ نے بھی خود کو آئسولیٹ کر لیا تھا اور ان کے کورونا کی رپورٹ کا انتظا تھا-تاہم اب سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے خاندان کا آج کرایا گیا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے-

    جبکہ سلمان خان اپنے پورے خاندان سمیت احتیاطی تدابیر کے طور پر 14 دنوں کے لیے قرنطینہ ہوگئے ہیں۔

    سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا

    ادھر سلمان خان کے اسٹاف ممبرز جوکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں انھیں ممبئی کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرادیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی سلمان خان کو یہ پتہ چلا کہ انکے اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اسٹاف ممبرز کو مکمل طبی سہولتیں فراہم ہوں۔

    اطلاعات کے مطابق ، سلمان خان کے والد سلیم خان اور والدہ سلمیٰ اپنی شادی کی 56 ویں سالگرہ 18 نومبر کو منانے والی تھیں لیکن اس غیر یقینی صورتحال کے سبب یہ تقریبات منسوخ کردینے کے امکانات ہیں-

    بالی ووڈ سپر اسٹار ان دنوں مشہور شو ’بگ باس‘ کے 14ویں سیزن کی میزبانی کررہے ہیں یہ شو کلرز ٹی وی پر ہر رات نشر کیا جاتا ہے پابندی کے ساتھ ویک اینڈ کا وار کے نام سے مشہور اسپیشل قسطوں میں ہفتہ اور اتوار کو نظر آتے ہیں۔

    جہاں تک ان کی فلموں کا تعلق ہے سلو بھائی نے اپنی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کی شوٹنگ حال ہی میں مکمل کرلی ہے۔ انکے ساتھ اس فلم میں دیشا پٹانی اور رندیپ ہودا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    یہ مووی اس سال عید پر سلمان خان کی جانب سے انکے پرستاروں کے لیے عید ٹریٹ کے طور پر پیش کی جارہی تھی تاہم کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے اس ملتوی کردیا گیا تھا۔

    عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث کوکا کولا فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول آن لائن منعقد کرنے…

  • خواتین دنیا میں ہر جگہ ہی خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں   صنم سعید

    خواتین دنیا میں ہر جگہ ہی خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں صنم سعید

    موٹروے پر سفر کرنے کے خیال پر مبنی مختصر فلم ’اب بس‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ خواتین دنیا میں کہیں بھی خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : مختصر فلم ’اب بس‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صنم سعید نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی سمجھداری سے لکھی گئی فلم ہے سادہ اور متاثر کن ہے جس کے بالکل آخر میں ایک پنچ لائن ہے۔

    صنم سعید نے کہا کہ درحقیقت، کبھی کبھار جب کوئی مختصر فلم بہت اچھے طریقے سے چلتی ہے تو آپ کی خواہش ہوتی ہے کہ تھوڑی طویل ہوسکتی یہی مختصر فلموں کی خوبصورتی ہے، ان کی طاقت تخلیقی اور سادہ طریقے سے پیغام پہنچانے میں مضمر ہے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ اس شارٹ فلم کی شوٹنگ میں صرف آدھا دن لگا۔

    تنہا سفر کرتے وقت بطور خاتون غیر محفوظ محسوس کرنے سے متعلق صنم سعید کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ عدم تحفظ کا احساس موجود ہے لیکن مجھ سمیت اکثر خواتین کے لیے احتیاطی تدابیر لینا عادت بن گیا ہے-

    صنم سعید کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں مجھے کبھی فالو یا ہراساں نہیں کیا گیا اور میں رات میں تنہا ڈرائیو کرتی ہوں لیکن میں ہمیشہ نادانستہ طور پر کسی ایسے راستے کا انتخاب کرتی ہوں جہاں زیادہ ٹریفک ہو یا اس کے آس پاس میں پولیس یا رینجرز تعینات ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو میں طویل راستہ اختیار کروں گی اور میں تنہا سڑک پر نہیں جاتی میری کار کی چابی اور گھر کی چابیاں آسان دسترس میں ہوں۔

    صنم سعید نے کہا کہ احتیاطی تدابیر صرف پاکستان تک محدود نہیں میں امریکہ میں رات گئے ‘سب’ نہیں لینا چاہوں گی یا برطانیہ میں رات گئے نہیں ٹہلوں گی-

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین دنیا میں ہر جگہ ہی خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں جہاں وہ درندوں کا نشانہ بن سکتی ہیں۔

    خیال رہے کہ ’اب بس‘ فلم میں محض تین کرداروں کو دکھایا گیا، جس میں صنم سعید کو مرکزی کردار میں دکھایا گیا ہے۔

    فلم میں دکھایا گیا کہ صنم سعید اپنے گھر میں کمسن بچی کے ساتھ بیٹھی ہوتی ہیں کہ انہیں اپنے والدین کے گھر سے فون آتا ہے کہ ان کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا ہےوہ والدین کے گھر سے 380 کلو میٹر دور ہوتی ہیں اور ان کے شوہر بھی گھر پر نہیں ہوتے اور وہ رات دیر گئے مجبوری کی حالت میں والد کے ہاں نکلنے کے لیے تیار ہوتی ہیں۔

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک تنہا خاتون کمسن بچی کے ساتھ رات دیر گئے موٹروے پر سفر کرنے سے قبل اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار ساتھ لے جانے سمیت اپنا لباس اور حلیہ بھی تبدیل کرتی ہیں۔

    اگرچہ فلم میں ریپ اور موٹروے پر کسی طرح کا کوئی حادثہ نہیں دکھایا گیا تاہم فلم کے آخر میں رواں برس 9 ستمبر کو سیالکوٹ موٹروے پر رات دیر گئے خاتون کو کمسن بچوں کے سامنے ریپ کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کی نیوز رپورٹس دکھائی گئیں۔

    فلم کے آخر میں پیغام دیا گیا کہ تنہا خاتون موقع نہیں بلکہ ذمہ داری ہوتی ہے-

  • ونڈر وومن 1984 کو آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان

    ونڈر وومن 1984 کو آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان

    ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ‘ونڈر وومن 1984’ کو آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ہالی وڈ کی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم کو ابتدائی طور پر رواں برس جون میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم اس وقت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی کورونا کی وبا کے باعث اس کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔

    بعد ازاں ’ونڈر وومن 1984‘ کو اگست 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اگست میں بھی امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے کے باوجود سینما ہاؤسز نہیں کھولے گئے تھے جس کی وجہ سے ’ونڈر وومن‘ کی ریلیز کو اکتوبر تک مؤخر کیا گیا تھا تاہم کورونا وبا کے باعث فلم کی ریلیز کو دسمبر تک ملتوی کیا گیا تھا-

    اور اب فلم کی پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز نے تصدیق کی ہے کہ فلم کو آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر سینما گھروں سمیت اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس پر بھی ریلیز کیا جائے گا۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں وارنر برادرز اور ونڈر وومن 1984‘ کے ڈسٹری بیوٹر اے ٹی اینڈ اے کے عہدیداروں کا حوالہ دیتےہوئے بتایا کہ فلم کو آئندہ ماہ 16 دسمبر سے ریلیز کرنا شروع کردیا جائے گا۔

    فلم کو امریکا میں مختص سینما گھروں سمیت دنیا بھر میں وہاں سینما ہالز میں پیش کیا جائے گا، جہاں اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس کی سروس میسر نہیں ہوگی۔

    ونڈر وومن 1984‘ کو ابتدائی طور پر یورپ کے کچھ ممالک سمیت ایشیائی ممالک میں 16 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم فلم کو امریکہ سمیت ایچ بی او میکس پر کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

  • وینا ملک کی سابق شوہر اسد خٹک کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل

    وینا ملک کی سابق شوہر اسد خٹک کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل

    اداکارہ و ماڈل وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک سابق اہلیہ وینا ملک کی مبینہ آڈیو سامنے لے آئےجس میں وینا ملک کو گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک وینا ملک کے خلاف ڈٹ گئے وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے اپنی سابق اہلیہ کو بچوں کو دبئی سے پاکستان اسمگل کرنے اور بدنام کرنے کے الزامات کے تحت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا اور اب وہ اپنی سابق اہلیہ کی مبینہ آڈیو سامنے لے آئے ہیں جس میں وینا ملک کو گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
    https://twitter.com/asadbashirr/status/1326893657803399168
    وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے اپنی ٹوئٹ میں مبینہ طور پر اپنی سابق اہلیہ کی مختصر آڈیو شیئر کی، جس میں اداکارہ کو غصے میں گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

    آڈیو میں مبینہ طور پر وینا ملک کو سابق شوہر کو دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ان کی چار بہنیں اور والدہ یہیں پاکستان میں رہتی ہیں اور اداکارہ ان کے ساتھ کچھ برا کرنے کی دھمکی دے رہی ہیں۔

    وینا ملک کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ انہیں سابق شوہر دبئی کورٹ کی کیا دھمکیاں دے رہے ہیں وہ ان کی بہنوں اور والدہ کے ساتھ کچھ کریں گی۔

    ساتھ ہی وینا ملک کو سابق شوہر کو غلیظ گالیاں بھی دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

    مختصر آڈیو میں مبینہ طور پر وینا ملک سابق شوہر کو کہتی ہیں کہ وہ کسی سے نہیں ملیں اور ساتھ ہی انہیں گالیاں دے کر دھمکی دیتی ہیں کہ وہ ان کے پیسے انہیں واپس کردیں۔

    اسد خٹک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کورٹ کے جھوٹے آرڈرز، دبئی کے رہائشی اور امریکی شہری معصوم بچوں کو غیر قانونی طریقے سے پاکستان لائی کر غائب کیا گیا مجبور کیا جا رہا ہے کہ میں ساری اصلیت کھول کر سامنے رکھ دوں۔ یہ صرف دیگ کا ایک دانہ ہے جس طرح کی زبان اور دھمکیاں اس عورت سے سننے کو ملتی ہیں-

    امریکی بچوں کا دبئی سے اغوا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں اسد خٹک

    اس بات کی آزادانہ تحقیق نہیں ہوسکی کہ مذکورہ آڈیو وینا ملک کی ہی ہے یا وہ ایڈٹ شدہ آڈیو ہے وینا ملک نے سابق شوہر کی جانب سے ان کی مبینہ آڈیو سامنے لے کر آنے پر تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسد خٹک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ محترم ڈی جی صاحب(پاسپورٹ) 27 اکتوبر سے کی جانے والی ایک خط (درخواست) کا جواب اب تک نہیں ملا۔ میرے امریکی شہری بچوں کاغیرقانونی طورپرپاکستانی پاسپورٹ کا اجرءاور دبئ سے غیرقانونی طریقےسےاغوا ریاست پاکستان کوبدنام کرنے کی شازش کے سوا اور کچھ نہیں۔اس شازش کو جلدسے جلد بے نَقاب کرے-

    اس سے قبل گزشتہ روز اسد خٹک نے وینا ملک پر الزام عائد کیا تھا کہ وینا ملک نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کیا ہے اسد خٹک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری سابقہ اہلیہ زاہدہ بی بی المعروف وینا ملک نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔

    اسد خٹک نے وینا ملک پر نیا الزام عائد کر دیا

    اسد خٹک نے لکھا تھا کہ ہاں میں آپ کو ایک بات بتا دوں زاہدہ بی بی کہ آپ کو ایک ایک چیز کا حساب دینا ہوگا۔لیکن سچ سب کے سامنے لاؤں گا کیونکہ میں حق پر ہوں، اللہ آپ کو ہدایت دے، آمین۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

    اسد نے کہا تھا کہ میرے دونوں بچے امریکن شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئی، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟

    جس پر سابق اداکارہ و میزبان وینا ملک کہا کہ قانون اور شریعت کی رو سے25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے۔

    واضح رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔

    وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

  • عمران خان نے اداکاری چھوڑ کر ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھ لیا

    عمران خان نے اداکاری چھوڑ کر ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھ لیا

    بالی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کے بھانجے اور بھارتی معروف اداکار عمران خان نے اداکاری چھوڑکر اب ہدایتکاری میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکارعمران خان نے اپنے فنی کیریئر میں ’جانے تو یا جانے نہ‘، دہلی بیلی، میرے برادر کی دلہن اور آئی ہیٹ لو اسٹوری جیسی کئی متعدد نامور فلمیں کیں اور شوبز میں اپنا ایک خاص مقام بنایا لیکن وہ 2015 کے بعد سے بڑی اسکرین سے غائب رہے ہیں اور بطور اداکار ان کی آخری فلم 2015 میں ریلیز ہونے والی ’کٹی بٹی‘ تھی –

    تاہم اب اداکار کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اداکاری چھوڑ دی ہے-

    بھارتی شوبز ویب سائٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق اداکار عمران خان کے سب سے قریبی دوست اکشے اوبرائے نے ایک انٹریو میں کہا کہ بالی وڈ میں میرا سب سے بہترین دوست عمران ہے جو اداکاری کو مکمل طور پر خیر باد کہ چکا ہے لیکن وہ آج بھی اچھے مصنف اور ہدایتکار ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ بطور دوست میں یہ بتا سکتا ہوں کہ وہ بہت جلد اپنی فلم میں ہدایتکار کے فرائض انجام دیتے نظر آئیں گے اور یقیناً وہ فلم بہترین ثابت ہوگی کیوںکہ اُن کا سنیما سے متعلق تجربہ بہت زیادہ ہے۔

    بالی وڈ انڈسٹری کے تینوں خانز ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

  • پاکستانی فلم ’یلغار‘ کی اداکارہ علیزے نصیر بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کے لئے تیار

    پاکستانی فلم ’یلغار‘ کی اداکارہ علیزے نصیر بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کے لئے تیار

    پاکستانی فلم ’یلغار‘ میں اداکاری کرنے والی اداکارہ علیزے نصیر بالی وڈ میں فلم ’یارا وے‘ کے ذریعے ڈیبیو کریں گی-

    باغی ٹی وی :ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فلم’یلغار‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ علیزے نصیر فلم ’یارا وے‘‘ کے ذریعے بالی وڈ میں انٹری دینے جارہی ہیں۔ اپنے نئے منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے علیزے نے کہا انہیں ایسا لگ رہا ہے جیسے کوئی خواب پورا ہورہا ہو۔ میں ہمیشہ سے بالی وڈ کا حصہ بننا چاہتی تھی میرا تعلق دبئی سے ہے اور میرے لیے بالی وڈ میں اداکاری کرنے کا موقع حاصل کرنا آسان نہیں تھا۔

    علیزے نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا میں نے اپنے کیریئر کی ابتدا پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلم میں کام کرکے کی لیکن اب مجھے امید ہے کہ اس فلم انڈسٹری (بالی وڈ) میں میرا مستقبل روشن ہوگا مجھے ہمیشہ سے بھارت کے لوگوں کے مابین حسن سلوک پسند ہے۔

    بالی وڈ انڈسٹری کے تینوں خانز ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

    اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے علیزے نصیر کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں بالی وڈ میں فلم حاصل کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ میری کوشش یہاں ختم ہوگئی کیونکہ ابھی میرے خواب باقی ہیں اور میں اپنے تمام خواب پورے کرنا چاہتی ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ صرف پہلی جیت ہے میں اس وقت تک کوشش جاری رکھوں گی جب تک کہ مجھے شاہ رخ خان کے مقابل کردار کی پیشکش نہیں ہوجاتی میں ان کی بہت بڑی مداح ہوں مجھے لگتا ہے کہ خدا میری خواہشات پوری کرے گا لیکن یہ ایک وقت میں ایک ہی خواہش ہے۔

    سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا

    فلم ’یارا وے‘ایک رومانٹک لو اسٹوری ہے جسے التھیا کوشل نے لکھا ہے جو اس سے قبل کئی پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی اور فرح خان کے ساتھ بھی پراجیکٹس کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی فلم ’یلغار‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی اس فلم میں اداکار شان، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور ارمینا خان نے مرکزی کردار اد کیے تھے فلم میں علیزے نصیر نے کرنل عمران کی بیوی فریحہ کا کردار ادا کیا تھا-

    ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مسلمان پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اب کیسی…

  • گلوکار فرہاد ہمایوں نےسافٹ ڈرنک کمپنی کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

    گلوکار فرہاد ہمایوں نےسافٹ ڈرنک کمپنی کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

    میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار فرہاد ہمایوں نے اپنی موسیقی کو سافٹ ڈرنک کے اشتہار میں استعمال کرنے کا الزام عاٸد کرتے ہوٸے کمپنی کو نوٹس بھیجوا دیا۔

    باغی ٹی وی :پاکستانی گلوکار اور پروڈیوسر جو ڈرم-جم بینڈ اوور لوڈ سے وابستگی کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں انہوں نے اپنے میوزک کے حقوق کی خلاف ورزی پر سافٹ ڈرنک کمپنی کیخلاف مقدمہ دائر کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ کمپنی نے ان کا گانا ” نیہڑے آ ” کو بڑی بے شرمی سے چوری کیا ہے۔

    انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ میرے گانے کے منفرد بول سے لے کر گٹار، اس کے سُر، تال، میوزک نہ فلم کا ورژن ہے نہ ہی کوک اسٹوڈیو کا ورژن ہے اسے روکنا چاہیئے ۔

    اس حوالے سے سماء ڈیجیٹل نے کمپنی سے رابطہ کیا تاہم اب تک جواب موصول نہیں ہوا –

    عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث کوکا کولا فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول آن لائن منعقد کرنے کا اعلان