Baaghi TV

Category: شوبز

  • بالی وڈ انڈسٹری کے تینوں خانز ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

    بالی وڈ انڈسٹری کے تینوں خانز ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

    بالی وڈ انڈسٹری کے تینوں بڑے خانز فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : ہندی فلم انڈسٹری پر 90 کی دہائی سے راج کرنے والے تینوں خانز عامرخان، سلمان خان ، شاہ رخ کو مداح ہمیشہ سے بڑے پردے پر ایک ساتھ دیکھنا چاہتے تھے تاہم ان کی یہ خواہش پوری ہونے جا رہی ہے-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے عامر خان ان دنوں ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’فارسٹ گمپ‘ سے متاثر ہوکر فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ بنارہے ہیں اور وہ اپنی پچھلی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی ناکامی کے بعد سے کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے اور اس فلم کو ہر صورت میں کامیاب بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے فلم میں اپنے دوستوں یعنی سلمان خان اور شاہ رخ خان کی انٹری کا پلان بنایا ہے۔

    میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا بھارت جیسے ملک میں گلوکار نہ بنے سونو نگم

    فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں تینوں خانز کی ایک ساتھ انٹری سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ اور سلمان 90 کی دہائی کے کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ شاہ رخ خان اپنی کامیاب ترین فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے راج ملہوترا بنیں گے جب کہ سلمان خان 90 کی دہائی کی کامیاب فلمیں ’میں نے پیار کیا‘ یا پھر ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے مشہور کردار پریم میں دکھائی دیں گے۔

    سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا

    رپورٹس کے مطابق عامر خان چاہتے ہیں کہ ہالی وڈ فلم ’فارسٹ کیمپ‘ ہی کی طرح اس فلم میں بھی ایک سین ایسا فلمایا جائے جس میں ان کی شاہ رخ اور سلمان سے ملاقات ہو جہاں وہ دونوں ’راج اور پریم‘ کے کردار میں اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔

    واضح رہے اگلے سال کرسمس پر ریلیز ہونے والی اس فلم کی ہدایت کاری ادویت چندن دے رہے ہیں جو پہلے ہی عامر خان کے ساتھ ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ بناچکے ہیں جب کہ ’تھری ایڈیٹس‘ اور ’تلاش‘ کے بعد کرینہ کپور تیسرے بار عامر خان کی ہیروئن بنیں گے اور دونوں فلم میں تین عشروں کی کہانی بیان کرتے ہوئے مختلف روپ دھاریں گے اور مختلف پیشے اپنائیں گے۔

    ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مسلمان پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اب کیسی…

  • سارہ خان نے بھی ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا

    سارہ خان نے بھی ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سارہ خان نے مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ سارہ خان نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی انہوں نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں دو میک اپ مین ان کا میک اپ کررہے ہیں-

    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے سارہ نے کیپشن لکھا میں بھی اب ٹک ٹاک پر ہوں۔

    سارہ کی جانب سے یہ خبر شیئر کرنے کے بعد جہاں ان کے مداح حیران ہوئے وہیں ان کی چھوٹی بہن نور ظفر خان بھی حیرت زدہ رہ گئیں اور کمنٹ میں لکھا حیران ہوتے لکھا کہ ’کیا‘ ؟-

    نومی خان نامی شخص نے سارہ خان کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر پوچھا سارہ جی یہ کیسے ہوگیا آپ تو ٹک ٹاک سے بہت نفرت کرتی تھیں؟

    اپنے مداح کے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے کہا ’اچانک پیار ہوگیا۔‘

    سارہ خان کی ایک انڈین مداح نے افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کی ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ نہیں پاؤں گی کیونکہ میں انڈیا سے ہوں-

    خیال رہے کہ چین اور بھارت میں کشیدگی کی وجہ سے بھارت سرکار نے چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندئی عائد کر رکھی ہے-

    تاہم بہت سے فنکار ٹک ٹاک کے خلاف ہیں جن میں فیروز خان اور فہد مصطفیٰ پیش پیش ہیں اور بچوں اور نوجوانوں کو ٹک ٹاک سے دور رہنے کی تلقین بھی کرچکے ہیں۔

  • انڈسٹری کو 25برس کا طویل عرصہ دینے کے بعد اب تھک چکی ہوں  مہرین جبار

    انڈسٹری کو 25برس کا طویل عرصہ دینے کے بعد اب تھک چکی ہوں مہرین جبار

    اچھوتی کہانیوں اور مختلف موضوعات پر کام کرنا ہی مہرین جبار کو دوسرے ہدایت کاروں اور فلم سازوں سے منفرد بناتا ہے ہدایت کار و فلم ساز مہرین جبار کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کو 25برس کا طویل عرصہ دینے کے بعد اب تھک چکی ہیں۔

    باغی ٹی وی : مہرین جبار نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ ڈراموں میں کہانی مختلف انداز میں بیان کرنے کی قائل ہیں بلاوجہ کہانی کو بڑھانا انہیں پسند نہیں ڈرامے کو طویل کرنے سے کہانی کمزور پڑ جاتی ہے۔

    مہرین جبار نے انٹرویو میں غیر ضروری طور پر ڈراموں کو بڑھانے کے ٹی وی چینل مالکان کے ایک ناخوشگوار تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ تین سال قبل 2017 میں انہوں نے ایک ڈرامے کی ہدایات دی تھیں جو 24 قسطوں پر مشتمل تھا۔

    مدیحہ امام نے خواتین پر شادی کے لیے دباؤ کو پاکستانی سماج کی حقیقت قرار دیا

    انہوں نے بتایا کہ ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے اشتہارات کی مد میں کمائی کرنے کی غرض سے اسے بڑھا کر 30 قسطوں تک کردیا اور فضول میں ڈراموں میں فلیش بیک اور جذباتی مناظر شامل کردیئے جاتے ہیں۔

    مہرین جبار نے کہا کہ ایسے ہی عمل کی وجہ سے غیر ضروری اور جاہلانہ کہانیوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اور ڈرامے کا معیار بھی گرتا ہے لیکن ٹی وی انتظامیہ اپنی ریٹنگ کے چکر میں یہ سب کچھ کرتی ہے۔

    پاکستانی فنکار جن کا ماننا ہے کہ ایوارڈز قابلیت پر نہیں بلکہ پسندیدگی پر دئیے…

    مہرین جبار نےانٹر ویو میں اداکاروں کے رویوں پر بھی بات کی اور کہا کہ ہم ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں ایک اداکار ڈرامے کے سیٹ پر دوپہر ایک بجے سے پہلے نہیں پہنچتا اور پوری ٹیم اس کا انتظار کرتی رہتی ہے۔

    انہوں نے اداکاروں کے ایسے رویوں کو باقی پوری ٹیم کی بے عزتی بھی قرار دیا اور کہا کہ اوپر سے ٹی وی چینلز مالکان کا ٹیم پر دباؤ رہتا ہے کہ وہ وقت پر انہیں منصوبے پیش کریں۔

    موجودہ دور کے ڈرامے چوں چوں کا مربہ بن کر رہ گئے ہیں ساجد حسن

    مہرین نے انٹرویو کے دوران نئے باصلاحیت فنکاروں کی تعریف بھی کی انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اس وقت بہت سے ایسے باصلاحیت لوگ بھی موجود ہیں جو وقت کے پابند اور ٹیم کے دوسرے لوگوں کا خیال بھی رکھتے ہیں۔

    مہرین نے کہا کہ ایسے رویوں کی وجہ سے ہی ویب سیریز پر کام کرنے کا آپشن بہترین ہے کیونکہ اس میں مواد نشر کرنے والوں کی سختی بھی نہیں ہوتی جب کہ ایسے منصوبوں پر کام کرنے والے ہدایت کار کے پاس یہ آپشن بھی موجود ہوتا ہے کہ وہ معروف اداکاروں کے بجائے ایسے اداکاروں کو منتخب کرے جو وقت کے پابند ہونے سمیت اچھی اداکاری کر سکیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ویب سیریز بے جا پابندیوں سے بھی آزاد ہوتی ہیں اور ان میں کچھ بولڈ مواد دکھانے کی اجازت بھی ہوتی ہے۔

    مواد پر پابندی لگانے سے متعلق ایک باضابطہ طریقہ کار ہوتا ہے پیمرا کو اسی طریقہ کار پر چلنا چاہیے مہرین جبار

    واضح رہے کہ اس سے قبل مہرین جبار نے اپنے ایک انٹرویو میں پیمرا کے حوالے سے کہا تھا کہ دنیا میں ہر جگہ سینسر بورڈ ہوتے ہیں اور ہونے بھی چاہیے لیکن ہمارے ہاں بعض جگہ پر لگائی جانے والی پابندی بلکل غلط ہوتی ہے ہمارے ہاں کسی ایک شخص کو اگر کوئی چیز غلط لگ جاتی ہے تو پابندی لگائی جاتی ہے جب کہ ڈراموں اور اشتہارات پر پابندی لگانے کا ایک باضابطہ طریقہ کار ہوتا ہے اور پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو اسی طریقہ کار پر چلنا چاہیے۔

    مہرین جبار نے اس بات پر بھی تعجب کا اظہار کیا تھا کہ حال ہی میں پیمرا نے کچھ ڈراموں اور اشتہارات پر پابندی عائد کرکے پھر اس پابندی کو ہٹا لیا تھا انہوں نے کہا کہ پیمرا والے خود بھی کنفیوژڈ ہیں-

    ایک سوال کے جواب میں مہرین جبار کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں یہ عمل درست نہیں وہ بھی کسی طرح کی پابندیوں کی حامی نہیں ہیں کیوں کہ کسی بھی مواد پر پابندی لگانے کا مطلب اس مواد کو زیادہ وائرل کرنا ہوتا ہے۔

    مہرین جبار کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ایسی فلموں پر بھی پابندی لگادی جاتی ہے، جن پر پابندی نہیں لگنی چاہیے انہیں لگتا ہے کہ پاکستان میں فلموں پر پابندی اور بعض مواد کا مسئلہ سینسر بورڈ نہیں ہماری فلم انڈسٹری کا مسئلہ کچھ اور ہے-

  • سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا

    سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا۔ ساتھ ہی سلمان خان کے اہلخانہ نے بھی خود کو 14 دنوں کے لئے قرنطینہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے ڈرائیور اشوک اور گھر میں کام کرنے والے 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان اور بگ باس 14 کے میزبان نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے کورونا کی رپورٹ کا انتظا ر ہے سلمان خان کے علاوہ ان کے اہلخانہ نے بھی خود کو آئسولیٹ کر دیا ہے

    رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے ڈرائیور اور دیگر 2 ملازمین کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

    اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان کے ملازمین کو بہترین علاج اور دیگر طبی سہولیات فراہم ہوں۔

    سلمان خان اور نہ ہی ان کے اہلخانہ کے افراد نے ابھی تک اس پر کوئی بیان جاری کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، سلمان خان کے والد سلیم خان اور والدہ سلمیٰ اپنی شادی کی 56 ویں سالگرہ 18 نومبر کو منانے والی تھیں لیکن اس غیر یقینی صورتحال کے سبب یہ تقریبات منسوخ کردی گئیں۔

    ابھی تک ، بگ باس کی ٹیم کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے کہ سلمان خان کی غیر موجودگی میں ویک اینڈ کا وار اقساط کون منعقد کرے گا۔

    واضح رہے کہ سلمان خان ماضی میں کئی بار لوگوں میں کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کا پیغام دے چکے ہیں۔

  • عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث کوکا کولا فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول آن لائن منعقد کرنے کا اعلان

    عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث کوکا کولا فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول آن لائن منعقد کرنے کا اعلان

    گزشتہ سالل دسمبر سے دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں کاروباری اور تعلیمی نظام متا ثر ہوئے وہیں سماجی دوری کی وجہ سے ثقافتی سرگرمیاں ، ایوارڈ شوز، میوزک کنسرٹس بھی کافی زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ متعدد فلموں کی ریلیز رُک گئی اور بعض فلموں کی شوٹنگز بھی منسوخ کرنا پڑی تاہم کئی ممالک میں کچھ آن لائن تقریبات بھی منعقد ہوئیں اسی طرح پاکستان میں بھی کئی تقریبات منسوخ ہوئیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر کورونا وائرس کے دوبارہ بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے رواں ماہ ملک کا پہلا ڈیجیٹل میوزک فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔

    ہر سال کوک فیسٹ یعنی کوکا کولا فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول ملک کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں گلوکاروں کی لائیو پرفارمنس بھی ہوتی ہے۔

    کوک فیسٹ میں عموماً عوام کی بڑی تعداد کی شریک ہوتی ہے اور یہ 2 سے 3 روز تک جاری رہتا ہے۔

    اس سال بھی 3 روزہ کوک فیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا جو 20 سے 22 نومبر تک جاری رہے گا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے یہ فیسٹیول آن لائن منعقد ہوگا جو ملک کا پہلا ڈیجیٹل میوزک فیسٹیول بھی ہوگا۔

    کوکا کولا پاکستان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق رواں برس کوک فیسٹ کو پاکستان کے آن لائن میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم پٹاری اور آن ڈیمانڈ ویڈیو پلیٹ فارم ٹیپ میڈ کے اشتراک سے پیش کیا جائے گا۔

    کوک فیسٹ کی ویب سائٹ کے مطابق میوزک فیسٹیول میں شرکت مفت ہوگی جس کے لیے شائقین کو میوزک اسٹریمنگ ایپ پر رجسٹر کرنا لازمی ہوگا۔

    جس کے بعد موصول ہونے والے منفرد کوڈ کے ذریعے انہیں ٹیپ میڈ پر پرفارمنسز دیکھنے کی اجازت حاصل ہوگی۔

    اس سال فوڈ فیسٹیول منعقد نہیں ہوسکے گا لیکن شائقین کو فوڈ ڈسکاؤنٹس دیئے جائیں گے-

    کوک فیسٹ میں 10 آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جن میں 9 سالہ پاکستانی ریپر وقاص بلوچ عرف تھاؤزنڈ، نتاشا بیگ، سیرین جہانگیر، شمعون اسمٰعیل، عبداللہ صدیقی، علی نور اور دیگر شامل ہوں گے۔

  • افریقی ملک سوڈان تاریخ میں پہلی مرتبہ آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل

    افریقی ملک سوڈان تاریخ میں پہلی مرتبہ آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل

    افریقی ملک سوڈان تاریخ میں پہلی مرتبہ فلمی دنیا کے سب سے متعبر فلمی ایوارڈ آسکر میں شامل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : افریقی ملک سوڈان تاریخ میں پہلی مرتبہ فلمی دنیا کے سب سے متعبر فلمی ایوارڈ آسکر میں شامل ہوگیا اس ضمن میں سوڈان کی جانب سے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کی جانے والی پہلی فلم کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

    عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق آسکر کے لیے سوڈانی فلمساز امجد ابو کی ایوارڈ یافتہ فیچر فلم ‘یو ول ڈائی ایٹ 20’ کو سوڈان کی بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے بطور سرکاری نامزدگی پیش کیا گیا۔

    اس حوالے سے فلم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر محسوس ہورہا ہے کہ سوڈان، امجد ابو کی ایوارڈ یافتہ فیچر فلم ‘یو ول ڈائی ایٹ 20’ کے انتخاب کے ساتھ اکیڈمی ایوارڈز کی دوڑ میں داخل ہوگیا ہے-

    مصری اداکار یوسف الشریف کا کورونا وائرس پر فلم بنانے کا اعلان

    پوسٹ میں کہا گیا کہ اس فلم کو 2021 کے اکیڈمی ایوارڈز کے لیے ملک کی پہلی بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    مزید کہا گہا کہ یہ سوڈانی سنیما کی تاریخ کی صرف آٹھویں فیچر فلم ہے جو ملک کے ثقافتی منظرنامے کے ایک اہم لمحہ کی نشاندہی کرتی ہے اور مقامی فلمسازوں کے لیے ایک نئی لہر کے دروازے کھول رہی ہے تاکہ وہ اندرون و بیرون ملک شائقین تک اپنی کہانیاں، آوازیں اور خیالات پہنچائیں۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں پیدا ہونے والے ڈائریکٹر امجد ابو نے ماضی میں عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم یہ فلم بناتے وقت جانتے تھے کہ یہ ایک بڑا پروجیکٹ ہے۔

    اعجاز اسلم کی ہارر فلم ریلیز

    انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت اہم پروڈیوسرز سے ملاقات کی تھی اور ہر شخص ہمیشہ آئیڈیا اور فلم سے متعلق پرجوش رہتا تھا اس لیے ہمیں کامیابی کی توقع تھی لیکن یہ کامیابی ہماری توقع سے کہیں زیادہ تھی۔

    فیچر فلم ‘یو ول ڈائی ایٹ 20’ کا پریمیئر 2019 میں وینس فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا اور اس فلم نے لائن آف دی فیوچر ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

    اس فلم کو ایلگونا فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا جہاں اس نے بیسٹ نیریٹو فیچر کے لیے گولڈن اسٹار حاصل کیا تھا۔

    میرے پاس تم ہو ڈرامے کے چائلڈ اسٹار شیث سجاد فلم میں جلوہ گر ہوں گے

  • نجی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم اردو فلکس متعارف کرانے کو تیار

    نجی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم اردو فلکس متعارف کرانے کو تیار

    وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اسٹریمنگ ویب سائٹ کا کافی کام مکمل کرلیا ہے اور وزارت نے پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے مواد آن ایئر کرنے سے متعلق ہدایات تیار کرنے کو کہا ہے۔

    باغی ٹی وی :حکومت کی جانب سے اسٹریمنگ ویب سائٹ شروع کیے جانے کے اعلان کے بعد شوبز شخصیات سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی حکومتی اعلان کا خیر مقدم کیا تھا۔

    اگرچہ تاحال حکومت کی جانب سے اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کرائے جانے سے متعلق کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی تاہم خبریں ہیں کہ ایک نجی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم بھی جلد اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کرائے گا۔

    خبریں ہیں کہ ای میکس میڈیا نامی ڈیجیٹل پلیٹ فام جلد ہی نیٹ فلیکس کی طرح کی ویب سائٹ اردو فلکس متعارف کروائے گا۔

    پرو پاکستانی نے اپنی رپورٹ میں ایک اور ویب سائٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ای میکس میڈیا گروپ کے بانی فرحان گوہر نے تصدیق کی کہ ان کا گروپ جلد ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کرائے گا۔

    پاکستانی رقوم کسی ٹیکس کے بغیر باہر جانے پرزی فائیو پر پابندی لگا ئی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل میڈیا گروپ جو پہلے ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ چلا رہا ہے وہ نیٹ فلیکس طرز کی ویب سائٹ اردو فلکس متعارف کرائے گا جس میں خالصتاً اردو ڈرامے، فلمیں، دستاویزی فلمیں، کامیڈی اور ریئلٹی شوز سمیت ترکی کے اردو زبان میں ترجمہ کیے گئے ڈرامے نشر کیے جائیں گے۔

    پاکستان میں بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیوسمیت دیگر بھارتی مواد کی سبسکرپشن…

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اردو فلکس کو کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم ابتدائی طور پر اس کی ویب سائٹ بھی متعارف کرادی گئی ہے، جس پر تاحال کوئی بھی مواد موجود نہیں ہے۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ اردو فلکس کو رواں سال کے اختتام یا سال نو کے موقع پر متعارف کرایا جائے گا اور ابتدائی طور پر ویب سائٹ پر پاکستان کے مقبول ڈرامے اور فلمیں پیش کی جائیں گی۔

    ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اردو فلکس کی ماہانہ فیس کتنی ہوگی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی ماہانہ 750 سے لے کر 1200 تک ہوسکتی ہے-

    ویب سیریز چڑیلز کو پاکستان میں بین کرنے پر شوبز شخصیات کا سخت رد عمل

     

    پاکستان میں چڑیلز بین کئے جانے پر ہدایتکار عاصم عباسی اور شائقین برہم

    چڑیلز کو پاکستان میں بین کر دیا گیا

  • جب ٹیلی ویژن نہیں تھا اداکارائیں ٹی وی پر نہیں آتی تھیں تو کیا ریپ نہیں ہوتے تھے؟

    جب ٹیلی ویژن نہیں تھا اداکارائیں ٹی وی پر نہیں آتی تھیں تو کیا ریپ نہیں ہوتے تھے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے سانولے اور گندمی رنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کے گہرے رنگ کا احساس انہیں ان کی والدہ اور خالہ کی باتوں سے ہوا۔

    باغی ٹی وی : آمنہ الیاس کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو گزشتہ کئی عرصے سے خواتین کے ساتھ رنگ کی بنیاد پر برتے جانے والے امتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھارہی ہیں اور ماضی میں کئی بار خواتین کے سانولے اور گورے رنگ میں کیے جانے والے معاشرتی فرق کے بارے میں بات کرچکی ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے وائس آف امریکہ کو دئیے گئے انٹرویو میں ایک بار پھر اس بارے میں بات کی انہوں نے کہا کہ بچپن میں میں نے اپنی رنگت کے حوالے سے چھوٹی چھوٹی چیزوں کا تجربہ کیا ہے جیسے میری والدہ اور خالہ نے مجھے یہ کہہ کر میری گہری رنگت کا احساس دلایا کہ بچپن میں اس کا رنگ صحیح تھا لیکن بڑے ہوکر اسے پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے۔

    بچپن میں آپ کو ان باتوں کا مطلب زیادہ سمجھ نہیں آتا لیکن جب آپ باشعور ہوتے ہیں تو احساس ہوتا ہےکہ اس جملے کے پیچھے کیا نفسیات چھپی ہے اور جب مجھے یہ چیز سمجھ آئی تو میں اس کے خلاف کھڑی ہوئی۔

    آمنہ الیاس نے بتایا کہ اگر آپ ٹی وی پر دیکھیں تو کوئی اداکارہ گندمی یا سانولے رنگ کی نظر نہیں آئے گی سب کا رنگ صاف اور گورا ہوتا ہے لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہماری عوام بھی اسکرین پر صرف ان لڑکیوں کو دیکھنا چاہتی ہے جن کا رنگ گورا ہوتا ہے۔

    میزبان نے آمنہ الیاس سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے بعد اکثر ایسا دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگ ان حادثوں کا ذمہ دار اداکاراؤں کو قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کے مختصر لباس کی وجہ سے یہ سانحہ ہوا کیونکہ ملزم نے اداکاراؤں کو کم یا مختصر لباس میں دیکھا تو اس نے یہ حرکت کی۔

    میزبان کے اس سوال پر آمنہ الیاس نے کہا مجھے معاف کریں لیکن میں کہنا چاہتی ہوں کہ ہماری عوام بہت جاہل ہے انہیں بالکل بھی شعور نہیں ہے جو ریپ کرنے والا آدمی ہوتا ہے وہ ذہنی بیمار ہوتا ہے ۔ ضروری نہیں ہے کہ وہ آدمی ٹی وی پر یا اپنے فون میں کوئی چیز دیکھ کر ریپ جیسا قبیح فعل کرے دراصل اس کی سوچ میں گندگی ہوتی ہے۔

    آمنہ الیاس نے مزید کہا پاکستان میں اداکاراؤں کو گھر بٹھادیں لیکن بالی وڈ اور ہالی وڈ کو کیسے بند کرائیں گے آپ۔ انٹرنیٹ جو آج ہر کسی کے پاس ہے اسے کیسے بند کریں گے آپ ریپ تو اس ٹائم سے ہورہے ہیں جب ٹیلی ویژن نہیں تھا جب اداکارائیں ٹی وی پر نہیں آتی تھیں تو کیا ریپ نہیں ہوتے تھے میرا سوال یہ ہے کہ اس وقت کیا چیز ان مردوں کو ریپ کرنے پر مجبور کرتی تھی اور مجھے یقین ہے اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں ہوگا۔

  • ہدایت کار پرویز ملک کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 12 برس ہو گئے

    ہدایت کار پرویز ملک کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 12 برس ہو گئے

    اپنے دور کے کامیاب ہدایت کار پرویز ملک کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 12 برس ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی :پرویز ملک 1937 کو کراچی میں پیدا ہوئے انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی مکمل کی بعد ازاں وہ فلمساز و اداکار وحید مراد کے فلمساز ادارے سے وابستہ ہوگئے اور بہ حیثیت ہدایت کار فلم ’ہیرا پتھر‘ بنائی جسے ملک بھر میں غیر معمولی کامیابی اور مقبولیت حاصل ہوئی۔

    بعد ازاں انہوں نے وحید مراد کے ساتھ فلم ’ارمان‘ بنائی اس فلم کو بھی زبردست پذیرائی ملی فلم’ارمان‘ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ وہ پاکستان کی پہلی پلاٹینم جوبلی قرار پائی۔

    پرویز ملک نے بطور ہدایت کار 20 سے زائد فلمیں بنائیں جن میں زیادہ تر اردو فلمیں تھیں۔ جن میں خاص طور پر ’پاکیزہ‘ ، ’تلاش‘ ، ’ہم دونوں‘،’قربانی‘ ، ’غریبوں کا بادشاہ‘ اور ’پہچان‘ قابل ذکر ہیں۔

    پرویز ملک کو 1966 میں فلم’ارمان‘ اور 1981 میں فلم’قربانی‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کے نگار ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ وہ 18 نومبر 2008 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے-

  • ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مسلمان پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اب کیسی دکھتی ہیں

    ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مسلمان پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اب کیسی دکھتی ہیں

    بالی وڈ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مسلمان پاکستانی لڑکی منی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کو پانچ سال بعد پہچاننا مشکل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :5 سال قبل 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے باکس آفس پر مقبولیت کے کئی ریکارڈز توڑ دئیے تھے۔ اس فلم میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اورایک ننھی معصوم سی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کو’منی‘ کے کردار میں متعارف کرایا گیا تھا۔

    ہرشالی ملہوترا نے فلم میں ایک گونگی بہری لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو مسلمان اور پاکستانی ہوتی ہے اور بھارت میں اپنے والدین سے بچھڑ جاتی ہے۔ فلم میں سلمان خان بچی کو اس کے والدین سے ملوانے کے لیے مشکلات اور جد و جہد کا سامنا کرتے ہوئے پاکستان پہنچتے ہیں یہی اس فلم میں دکھایا گیا تھا۔

    ’بجرنگی بھائی جان‘ میں جہاں سلمان خان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا وہیں ہرشالی ملہوترا کی معصومیت بھی لوگوں کو بہت پسند آئی تھی۔ جب ہرشالی ملہوترا نے فلم میں کام کیا تھا تو ہ صرف سات برس کی تھیں اور اب بارہ برس کی ہوچکی ہیں۔

    حال ہی میں ہرشالی ملہوترا نے بھارتیوں کے ایک تہوار کے موقع پر اپنی تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔جن میں وہ اس ’منی‘ سے بالکل مختلف نظر آرہی ہیں جو ہمیں ’بجرنگی بھائی جان‘ میں نظر آئی تھی مداح ہرشالی کی تصاویر دیکھ پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں-