Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

    ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئےکینیڈا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔نیویارک میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔کینیڈا نے مقررہ 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔کینیڈا کی جانب سے ارون جانسن نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
    نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 20 کے مجموعی اسکور پر نیونیت دہلیوال 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
    اسکور میں صرف 9 رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ پرگت سنگھ 2 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔کینیڈا کی تیسری وکٹ 43 رنز پر گری، نیکولس کیرٹون ایک رن کے ذاتی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔کینیڈا کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تیز ہوا تو چوتھی اور پانچویں وکٹ 54 رنز پر ہی گرگئیں، یہ دونوں وکٹیں حارث رؤف کے حصے میں آئیں۔اس دوران آرون جانسن نے 41 گیندوں کی مدد سے اپنی شاندار نصف سنچری مکمل کی۔ لیکن وہ جلد ہی 52 کے اسکور پر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ وہ کینیڈا کے آؤٹ ہونے والے چھٹے بیٹر تھے۔87 کے مجموعے پر محمد عامر نے پاکستان کو 7ویں کامیابی دلوائی۔ انہوں نے کینیڈین کپتان سعد بن ظفر کو کیچ آؤٹ کروایا۔ سعد نے 10 رنز بنائے تھے۔

    کینیڈا نے اس کے بعد مزید تو کوئی وکٹ نہیں گنوائی لیکن مقررہ 20 اوورز میں صرف 106 رنز بناسکی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔یونٹ میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی جیت کی منتظر ہے، اسے پہلے میچ میں امریکا اور دوسرے میں روایتی حریف بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ایونٹ میں اِن رہنے کےلیے پاکستان کو نہ صرف اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ضروری ہیں بلکہ امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف شکست بھی لازمی ہے۔اگر امریکا کسی بھی طرح مزید ایک پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو پاکستان کےلیے ایونٹ پہلے مرحلے میں ہی ختم ہو جائے گا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو  4 رنز سے شکست دیدی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 4 رنز سے شکست دیدی

    نیویارک : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 پر ہوگا جنوبی افریقا کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ڈی میں سرفہرست ہے جنوبی افریقا نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا اور دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی، بنگلا دیش نے اب تک اپنا یک ہی میچ کھیلا ہے جس میں اس نے سری لنکا کو ہرایا تھا، گروپ ڈی میں بنگلا دیش 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے، جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر 29 جبکہ کوئنٹن ڈی کاک 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ایڈن مارکرم 4، ریزا ہینڈرکس اور ٹرسٹن اسٹبز 0، 0 رنز بنا کر پویلین لوٹے،مارکو جینسن 5 اور کیشو ماہراج 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،بنگلا دیش کی جانب سے تنظیم حسین ثاقب نے 3، تسکین احمد نے 2 اور رشاد حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    جنوبی افریقا کے 113 رنز کے جواب میں بنگلا دیشی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی، بنگلادیش کی طرف سے توحید ہردوئے 37، محموداللہ 20 اور نجم الحسن شانتو 14 رنز بناکر نمایاں رہے، جنوبی افریقا کی طرف سے کیشو مہاراج نے 3، کاگیسو ربادا اور انرچ نورٹجے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • کرکٹ صرف چوکوں، چھکوں کا نام نہیں،انٹر نیشنل کرکٹ میں ہر بار خود کو تبدیل کرنا ہوتا ہے،ہیڈ کوچ

    کرکٹ صرف چوکوں، چھکوں کا نام نہیں،انٹر نیشنل کرکٹ میں ہر بار خود کو تبدیل کرنا ہوتا ہے،ہیڈ کوچ

    نیویارک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے خود کا گیم بہتر نہیں کیا تو آپ لمبا نہیں کھیل پائیں گے، انٹر نیشنل کرکٹ میں ہر بار خود کو تبدیل کرنا ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی : نیویارک میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں، انہیں اندازہ ہے کہ کیسے پرفارم کرنا ہےہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں نیو یارک کی وکٹ خطرناک نہیں تھی، ایک دو جگہ شارپ باؤنس تھا لیکن وہ مسئلہ نہیں۔

    گیری کرسٹن نے کہا کہ سلو آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے یہاں بڑا ٹوٹل نہیں ہونا تھا، 140 یہاں اچھا اسکور ہوتا بھارت کو اس سے کم میں روکا تھا،کرکٹ صرف چوکوں، چھکوں کا نام نہیں، 120 ٹوٹل کا میچ بھی دلچسپ ہوسکتا ہے،اگر آپ نے خود کا گیم بہتر نہیں کیا تو آپ لمبا نہیں کھیل پائیں گے، انٹر نیشنل کرکٹ میں ہر بار خود کو تبدیل کرنا ہوتا ہے، ہدف کے تعاقب میں ابتدائی 15 اوورز میں ٹیم اچھا کھیلی، ایسا ہی پلان تھا، لیکن وکٹیں گرنے کے بعد رنز بننا رُکے اور دباؤ میں آگئے۔

    غزہ جنگ : اختلافات پر نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کےاہم رکن اپنے عہدے …

    واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم بری طرح ناکام ہوئی،ٹیم 120 رنز کا ہدف بھی مکمل نہ کر سکی.چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہےکہ باہر بیٹھا نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی۔

    غیرملکی ائیرلائن کی پرواز منسوخ ہونے سے 136 عازمین حج شدید پریشانی کا شکار

  • ٹیم میں بڑی سرجری کے بجائے خود ساختہ سرجن چیئرمین بورڈ مستعفی ہو،جے یو آئی

    ٹیم میں بڑی سرجری کے بجائے خود ساختہ سرجن چیئرمین بورڈ مستعفی ہو،جے یو آئی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت سے شکست کے بعد جے یو آئی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا استعفیٰ مانگ لیا

    جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ "ٹیم میں بڑی سرجری کے بجائے خود ساختہ سرجن چیئرمین بورڈ مستعفی ہو، چیئرمین صاحب آپ کی سلیکٹ کردہ ٹیم نے قوم کی ناک کاٹ دی ہے، خود ساختہ سرجن چیئرمین بورڈ کے ذریعے سرجری نہیں ملک و قوم کی گردن کٹےگی”۔جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی پر جب سے موجودہ چیئرمین کو مسلط کیا گیا ہے تب سے ٹیم لڑکھڑا رہی ہے، محسن نقوی اتنے ہی باصلاحیت ہیں تو انہیں بنانے والے اپنا عہدہ بھی ان کو دے دیں۔

    تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ محسن نقوی ہر عہدے کے لئے خود کو قابل سمجھتا ہے لیکن جس شعبے کو ہاتھ لگاتا یے اسکا بیڑہ غرق کر دیتا ہے. کرکٹ سے عوامی جذبات منسلک ہوتے ہیں اپنے عہدوں کی لالچ میں عوام کے جذبات کے ساتھ نہ کھیلیں، استعفی دیں اور کسی اور کو موقع دیں.

    صحافی فخر درانی ٹویٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ استعفی صرف اور صرف محسن نقوی کا بنتا ہے۔کرکٹ بورڈ کا چئیرمین کوئی فل ٹائم ہونا چاہیے۔ تین تین عہدے رکھ کر کیا کرنا ہے نقوی صاحب۔ خدا کے لیے کسی پروفیشنل کو یہ عہدہ لینے دیں۔

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

  • بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میرا خیال تھا ابھی تک بھونچال آ گیا ہو گا، محسن نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہو گا، بورڈ کے ممبران نے استعفیٰ دے دیا ہو گا ،بابر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے استعفیٰ دے دیا ہو گا ،لیکن مجھے ایسی کوئی خبر نہیں ملی ، محسن نقوی فرماتے ہیں کہ سرجری کی ضرورت ہے،اب وہ جنرل سرجن بھی بننا چاہتے ہیں کسی ہسپتال کے، یا کوئی اور وزارت لینا چاہ رہے ہیں،ا نہوں نے اظہار کر دیا ہے کہ وہ ٹیم کی سرجری کریں گے

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپنے ویلاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ استعفے وہاں آتے ہیں جہاں قوم میں غیرت ہو، کوئی شرم کوئی حیا ہو، کوئی اپنی ناکامی پر خود کشی، کوئی استعفیٰ دے،یہ اتنے غیرتمند نہیں، اپنی ناکامی دوسروں پر ڈالتے ہیں، یہ پوری ٹیم دیکھیں، اقربا پروری کی ،جہالت کی بہت بڑی مثال ہے، ایک ہفتے کے لئے یہ کاکول گئے وہاں انکو فزیکل ٹریننگ کروائی گئی،ایک ہفتے میں سب کچھ ہو گیا جوکہیں نہیں ہوتا، دنیا بہت آگے نکل چکی ہے اور ہم بہت پیچھے ہیں، اگر ہم سمجھتے ہیں کہ سٹوپڈ قسم کے لوگ جو آخر میں دس بارہ رنز مار دیں گے تو شاید ہم احمقانہ دنیا میں رہتے ہیں، روہیت شرما نے بہت غلطیاں کیں اگر پاکستان میچ جیت جاتا تو انڈین نے اس کا سر اتار دینا تھا.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ رضوان نے سلو سکورنگ کی، اسکو آخر تک لے کر جانا چاہئے تھا تا کہ گیم جیتیں لیکن ہیرو بننے کے لئے شارٹس ماریں، جہاں سنگل لینے تھے وہاں ہٹ آؤٹ کرتے رہے، وکٹ واقعی بری تھی ،نسیم شاہ نے جو چند بالیں کھیلیں ہمیں پتہ چل گیا کہ اس میں کتنا دم ہے، اگر نسیم شاہ مار سکتا ہے تو وہ چاچا نہیں مار سکتا تھا، شاداب نہیں مار سکتا تھا، انکو اسی لئے ٹیم میں ڈالا گیا تھا لیکن فینسی قسم کے آل راؤنڈر جو ٹیم میں ڈالے گئے جو آل راؤنڈ ر بھی نہیں، پھر یہی ہونا تھا، گیارہ گیارہ لوگ ٹیم منیجمنٹ کے گئے ہوئے، بابر اعظم کا پورا خاندان امریکہ بیٹھا کون پیسے دے رہا، انکے خرچے کون کر رہا کیا ان کے کنٹریکٹ میں اتنے پیسے ہیں، بورڈ دے دیا یا بکی دے رہے،اس پر بھی کہیں نہ کہیں تحقیقات ہونی چاہئے.قوم دعائیں کرتی رہی لیکن دعائیں اس کے لئے کریں جو قابل ہوں، یہاں بورڈ کھلاڑیوں کو اور کھلاڑی بورڈ کو بلیک میل کرتے ہیں، سرجری ہونی چاہئے لیکن چیئرمین بورڈ سے ہونی چاہئے، انکو چیئرمین بورڈ کس نے لگایا؟ کھلاڑی ہمارے شاپنگ کر رہے تھے، شاپنگ مالز میں گھوم رہے تھے، لوگ بتا رہے ہیں، نیویارک میں کھلاڑی کدھر کدھر شاپنگ کرنے گئے سب علم میں آ چکا ہے، جب سیلفیوں کے 25 25 ڈالر لینا شروع کر دیں تو آپ طوائفوں کی ٹیم بن چکے ہیں، ہیرا منڈی ہیں، ہیرا منڈی میں یہی ہوتا ہے،جب ہر چیز کا ریٹ لگ جاتا ہے تو پھر آپ طوائف ہیں کوٹھے پر بیٹھنے والی.

  • پی سی بی نے  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول   آئی سی سی کو  بھجوا دیا

    پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا

    پی سی بی نے اگلے برس پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول حتمی منظوری کیلئے آئی سی سی کو بھجوا دیا ہے

    پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو بھجوائے گئے شیڈول کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے تین شہروں کراچی ،لاہور اور راولپنڈی میں ہو گی، بھارت کی ٹیم تمام میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی،لاہور میں فائنل سمیت کل سات میچز ہوں گے.شہر قائد کراچی میں افتتاحی میچ ہو گا جبکہ ایک سیمی فائنل بھی کراچی میں ہو گا، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں مجموعی طور پر تین میچ ہوں گے، راولپنڈی میں ایک سیمی فائنل سمیت پانچ میچ ہوں گے. مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 15میچز ہوں گے جو لاہور کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں نئی ڈیجیٹل اسکرینز نصب کی جائیں گی، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی بلڈنگ کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا اور اسکور بورڈ کے ساتھ یونیورسٹی اینڈ پر نیا میڈیا سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا.شائقین کرکٹ کو بھی سہولیات میسر کی جائیں گے، میچز کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے.

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری آٹھ کی آٹھ ٹیمیں پاکستان آئیں گی، نیشنل اسٹیڈیم میں کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے، دن رات یہیں بیٹھ جائیں گے، اسٹیڈیم کے ترقیاتی کام کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ رکھے ہیں،

    2025 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تصدیق شدہ ٹیمیں یہ ہیں:
    پاکستان (میزبان)، بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افغانستان، انگلینڈ، بنگلہ دیش ہیں،

  • پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

    پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے بعد بھارت سے بھی قومی ٹیم کی شکست کے بعد کہا ہے کہ قومی ٹیم کو چھوٹی نہیں بلکہ بڑی سرجری کی ضرورت ہے، وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو منوقع دیا جائےْ

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی بھارت سے شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے

    واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم بری طرح ناکام ہوئی،ٹیم 120 رنز کا ہدف بھی مکمل نہ کر سکی.چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہےکہ باہر بیٹھا نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی ٹیم نے نیویارک میں بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کی،یقین ہے آج کرکٹ کے کھیل کا شاندار مظاہرہ ہو گا، وزیر اعظم نے ٹیم پاکستان کےلیے ہدف کے حصول کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 19 اوور میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی 119 آل آؤٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے خلاف بھارت کا کم ترین اسکور ہے،اس سے قبل بھارت کا کم ترین اسکور 2012میں 9 وکٹ پر 133 رنز تھا۔

  • کیا آج  کے میچ کو بارش کا خطرہ ہے؟

    کیا آج کے میچ کو بارش کا خطرہ ہے؟

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج نیو یارک میں پاک بھارت میچ شیڈول ہے وہیں بارش کے بھی امکانات نے بھی مداحوں کی تشویش بڑھا دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ہو گا جبکہ میچ کا آغاز ساڑھے 10 دس بجے ہو گا۔یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں گروپ مرحلے کے کسی بھی میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک میں آج تقریباً سارا دن بارش کے زیادہ اور کم امکانات موجود ہیں۔نیو یارک میں صبح 8 سے 9 بجے تک بارش کا 11 فیصد امکان ہے تاہم اس کے بعد اس میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔موسم کے حوالے سے پیش گوئی کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق صبح 10 بجے نیو یارک میں بارش کا 15 فیصد امکان ہے جبکہ 11 بجے 47 فیصد اور 12 بجے 51 فیصد بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق دن 12 بجے کے بعد سے بارش کے امکانات میں کمی ہونا شروع ہو گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دن ا بجے نیو یارک میں بارش کا 44 فیصد، 2 بجے 25 فیصد اور 3 بجے 20 فیصد امکان ہے۔

  • حریف کوئی بھی ہو ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنی ہے، روہت شرما

    حریف کوئی بھی ہو ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنی ہے، روہت شرما

    امریکی دالحکومت نیو یارک کے کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پچھلے ورلڈ کپ میں زمبابوے سے ہارنے کے بعد فائنل کھیلا تھا، ٹی 20 میں کسی بھی وقت صورتحال بدل جاتی ہے، یہ نہیں سوچ سکتے کہ پچھلا میچ پاکستان ہارا تو یہ بھی ہار سکتا ہے، پاکستان ٹیم یقینی طور پر اپنی غلطی کا تجزیہ کر کے آئے گی۔ بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ چیلنج رہتا ہے، ٹی 20 کرکٹ میں حالات بدل جاتے ہیں، ضروری نہیں پاکستان دوبارہ بھی ہار جائے ،2022 میں پاکستان زمبابوے سے ہار کر بھی فائنل کھیلا تھا۔
    روہت شرما کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک کی پچ پر باؤنڈری اور چھکے نہیں ملتے، بھاگ کر رن لینا اہم ہوگا، پچ جیسی ہو، سامنا کسی سے بھی ہو، ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنی ہے، یہاں کی کنڈیشنز میں مشکلات ہیں لیکن جیت کے لیے اس کو عبور کرنا ہوگا، یہاں ہر اوور میں گیم تبدیل ہوتا ہے، اس لیے زیادہ آگے کا نہیں سوچتے۔
    بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم یقیناً غلطیوں کا تجزیہ کر کے آئے گی، 7 ماہ میں پاکستان کے ساتھ تیسری مرتبہ کھیل رہے، پہلے 4 سال بعد کھیلتے تھے، اب یہ میچ دیگر مقابلوں کی طرح ہے، حریف کوئی بھی ہو ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنی ہے۔روہت شرما نے مزید کہا کہ کبھی اچھے آغاز کے بعد بھی ٹیمیں لڑکھڑا جاتی ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں ہر ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، نیویارک میں دونوں ٹیم کے لے یکساں کنڈیشنز اور موقع ہو گا، ہم یہاں صرف 7 دن پہلے آئے ہیں، نیویارک ہمارا ہوم گراؤنڈ نہیں، جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کون پہلے نیویارک پہنچا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کے لیے گیم پلان پر بات ہوئی ہے، ٹیم میں سب تجربہ کار پلیئر ہیں، ان سے اچھے کی توقع ہے، ایک دو کھلاڑیوں پر انحصار نہیں کر سکتے، تمام 11 کو کردار ادا کرنا ہو گا، اہم پلیئر ہر اسکواڈ میں ہوتے ہیں لیکن کردار سب کا ہی رہتا ہے۔