ٹی 20 ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور امریکا کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ ان کی اننگ میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ اسی عمدہ کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بابر اعظم نے 32 گیندوں پر 46 رنز اسکور کیے، جبکہ صائم ایوب 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سلمان علی آغا صرف ایک رن بنا سکے۔
بولنگ میں عثمان طارق نے تین وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی امریکا کو 32 رنز سے شکست
