حامزہ کے الزامات، بابر اعظم کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اندراج مقدمہ کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان 24 مئی کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درخواستوں پر سماعت کریں گے ،عدالت میں دائر درخواست میں قومی کپتان بابر اعظم نے موقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ نے موقف سنے بغیر مقدمات درج کرنے کا حکم دیا لاہور ہائیکورٹ مقدمات درج کرنے کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے۔
واضح رہے بابر اعظم نے سیشن کورٹ کے 2 مقدمات درج کرنے کے فیصلوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ سیشن کورٹ سے حامزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم کے خلاف مقدمات درج کرانے کے احکامات لیے تھے
بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں
بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟
پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے
بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟
پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا
بابر اعظم پر الزام،خاتون کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم آ گیا
بابر اعظم پر زیادتی کا الزام لگانیوالی لڑکی پر قاتلانہ حملہ
قومی کپتان بابر اعظم کے لیے نئی پریشانی آگئی

سپورٹ سٹاف کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا
پی ایس ایل سکس سے پہلے کورونا ٹیسٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ قومی کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی کوویڈ ٹیسٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی۔تمام افراد اپنے مقامی شہروں میں کوویڈ ٹیسٹ کروارہے ہیں۔کھلاڑی ،سپورٹ سٹاف ،کوچز اور دیگر آفیشلز اپنی رپورٹس فرنچائز اور اپنے متعلقہ حکام کو بھجوائیں گے۔
نیگٹیو ٹیسٹ آنے والے افراد کل سے لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں قائم بائیو ببل میں رپورٹ کریں گے۔24 مئی کو ہوٹلز میں تمام افراد کی دوبارہ کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی ۔بورڈ حکام لیگ کا شیڈول مرتب کرنے میں مصروف ہیں۔ابوظہبی کے ویزوں کی کلیئرنس ملتے ہی بورڈ حکام۔باضابطہ شیڈول کا اعلان کریں گے۔

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی تیاریاں کون سے آفیشلز مقرر کیے جائیں گے
پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی تیاریاں کون سے آفیشلز مقرر کیے جائیں گے
باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے منعقد ہونے کی خبر کے بعد اب پی سی بی اس کی تیاریوں میں مصروف ہے . پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی منظوری ملنے کے بعد پاکستانی آفیشلز کی میچز میں تقرری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.
غیر ملکی آفیشلز روشن ماہنامہ، رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف کو بھی شامل کیا جاتا ہے لیکن انہوں نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ آفیشلز کی تصدیق کے بعد باقائدہ اعلان کیا جائے گا.
خیال رہے کہ کرکٹ فینز کے لئے خوشخبری پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابوظہبی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز کروانے کے لیے تمام معاملات پر منظوری مل گئی ہے۔ جس کے بعد اگلے مراحل کی تیاریاں جاری ہیں .

اے بی ڈی ویلیئرز نے ریٹائرمنٹ واپس کیوں نہیں لی، مارک واؤچر نے بتایا
اے بی ڈی ویلیئرز نے ریٹائرمنٹ واپس کیوں نہیں لی، مارک واؤچر نے بتایا
باغی ٹی وی : اے بی ڈی ویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر بات کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور موجودہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ ان کے پاس انٹر نیشنل کرکٹ میں واپس آنے کی اپنی وجوہات ہیں .
ان کا کہنا تھا کہ ،میں انکے ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔اے بی ڈی ویلیئرز ہر ماحول میں جان ڈالنے والی شخصیت ہیں. جو فیصلہ کیا ہے اس پر ان کو حق حاصل ہے .
مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کسی کھلاڑی کی جگہ چھیننا نہیں چاہتے۔میں ان کے فیصلے کو بدقسمتی کہوں گا کیونکہ میرے خیال میں ہم سب متفق ہیں کہ وہ اب بھی بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اے بی ڈی ویلیئرز کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن اب آگے بڑھنا چاہئے۔
جارح مزاج بیٹسمین نے مئی 2018میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا مگر وہ دنیا کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے جب کہ جنوبی افریقہ کی نمائندگی کیلیے ان کی کوچ مارک باﺅچر سے بات چیت چل رہی تھی۔
اس حوالے سے امید کی جارہی تھی کہ اے بی ڈی ویلیئرز رواں سال اکتوبر، نومبر میں بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دنیا بھر میں موجود پرستار ان کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے تاہم اب جنوبی افریقہ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی ویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے امکانات مسترد کردیے ہیں اور ان کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔

بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد ہو سکتا ہے یا نہیں ، سابق آسٹریلوی کرکٹر نے بتا دیا
بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد ہو سکتا ہے یا نہیں ، سابق آسٹریلوی کرکٹر نے بتا دیا
باغی ٹی وی :بھارت میں کرونا وائرس کے ڈیرے ہیں جس وجہ سے یہاں بڑا ایونٹ کرانا بھی خطرے سے خالی نہیں ہے . اس سلسلے مٰں سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے کہا ہے کہ بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد بہت مشکل ہے .
سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے کہا کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مناسب نہیں ہے اور کئی کرکٹ بورڈز بھارت میں کھیلنے کے لئے گھبراہٹ کا شکار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تو زیادہ ٹیمیں ہوں گی انڈین لیگ میں آٹھ ٹیمیں تھیں ، میچز مختلف بھارتی شہروں میں ہوں گےتو خطرہ بڑھ جائے گا۔انہوں نے متبادل جگہ کا بھی بتاتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں دبئی میں ہونا چاہیے . واضح رہے کہ وبا کی وجہ سے پہلے ہی بھارت میں میگا ایونٹ آئی پی ایل کو ملتوی کیا جاچکا ہے .
اس سلسلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس 25 جون کو ہوگا.بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بھارت میں انعقاد پر بات ہو گی۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے، آئی سی سی اہم اجلاس میں کوویڈ 19 کی صورتحال ٹیکس اور ویزوں کے معاملات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔7
بی سی سی آئی کے جنرل منیجر گیم ڈویلپمنٹ دھیرج ملہوترا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن کورونا کی وباکی دوسری لہر نے پورے ملک کو اپنی لپٹ میں لیا ہوا ہے جس سے دن بدن بہت جانی نقصان ہورہا ہے

کرکٹ فینز کے لئے خوشخبری ،پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی منظوری مل گئی
کرکٹ فینز کے لئے خوشخبری ،پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی منظوری مل گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ فینز کے لئے خوشخبری پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابوظہبی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز کروانے کے لیے تمام معاملات پر منظوری مل گئی ہے۔
پی سی بی اور فرنچائزمالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد انتظامات کوحتمی شکل دی جائے گی .فریقین کےدرمیان آن لائن اجلاس آج دوپہرکوہوگا چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلےمیں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں،ہم اب ایونٹ کے انعقاد کیلئے مکمل طورپرتیارہیں،
کرکٹ فینز کے لئے خوشخبری:
پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابوظہبی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز کروانے کے لیے تمام معاملات پر منظوری مل گئی ہے۔#HBLPSL6 pic.twitter.com/9K5b8jRBuC
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 20, 2021
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب بھی ریکارڈ پیش کی گئی تھی جبکہ تماشائیوں کی اجازت بھی ابتدا میں 20 فیصد تک تھی جسے بعد ازاں حالات کو دیکھتے ہوئے 50 فیصد تک کردیا گیا تھا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کب ہوگا، فیصلے کی تاریخ آگئی
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کب ہوگا، فیصلے کی تاریخ آگئی
باغی ٹی وی ؛ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق فیصلہ کب ہوگا ۔اس سلسلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس 25 جون کو ہوگا.
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بھارت میں انعقاد پر بات ہو گی۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے، آئی سی سی اہم اجلاس میں کوویڈ 19 کی صورتحال ٹیکس اور ویزوں کے معاملات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔7
بی سی سی آئی کے جنرل منیجر گیم ڈویلپمنٹ دھیرج ملہوترا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن کورونا کی وباکی دوسری لہر نے پورے ملک کو اپنی لپٹ میں لیا ہوا ہے جس سے دن بدن بہت جانی نقصان ہورہا ہے۔
دھیرج ملہوترا نے کہا کہ اس حوالے سے آئی سی سی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، آئی سی سی کیساتھ بات چیت میں ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیساتھ بدترین صورتحال سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جارہا ہے ۔ ایک سوال پر ملہوترا نے کہا کہ اگر ورلڈ کپ کو بھارت سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو مقابلوں کا یو ای اے میں انعقاد ہوگا۔

پی ایس ایل کے شائقین کے لیے اچھی خبر آگئی
پی ایس ایل کے شائقین کے لیے اچھی خبر آگئی
باغی ٹی وی : شائقین کرکٹ کےلیے اچھی خبر کہ پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا علان کردیا گیا بقیہ میچز ابو ظہبی میں ہوں گے جس کی تصدیق امارات کرکٹ بورڈ نے کر دی ہے۔
اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ پانچ میچ کھیلنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔
جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے
کھلاڑیوں کو دو دن پاکستان اور 7 دن یو اے ای میں قرنطینہ کرنا ہوگا، قرنطینہ توڑنے والے کو لیگ سے باہر کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی فلائٹس بکنگ، ہوٹل رہائش سمیت تمام اخراجات کا جائزہ لیا جائے گا، وینیو تبدیل ہونے کے بعد باقی میچز سے متعلق نیا بجٹ تیار کیا جائے گا۔
پی سی بی بجٹ سے متعلق تمام فرنچائزز سے مشاورت کرے گی، مشاورت کے بعد ابوظبی میں بقیہ میچز سے متعلق بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب بھی ریکارڈ پیش کی گئی تھی جبکہ تماشائیوں کی اجازت بھی ابتدا میں 20 فیصد تک تھی جسے بعد ازاں حالات کو دیکھتے ہوئے 50 فیصد تک کردیا گیا تھا۔
ایونٹ میں اب تک دفاعی چمپیئن کراچی کنگز بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جکہ 6،6 پوائنٹس کے ساتھ دیگر ٹیمیں پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا
ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا
باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کا 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ متوقع ہے .
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کرکے دو ٹی ٹوئنٹی میچز بڑھا دیئے گئے ہیں۔
دورے بارے میں پی سی بی کا کہنا ہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 2 وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیں گے۔ خیال رہے اس سے پہلے جنوبی آفریقہ اور زمبابوے کا دورہ کیا جس میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

بابر اعظم لکی ٹھہرے، ایک اور اعزاز حاصل کر لیا
بابر اعظم لکی ٹھہرے، ایک اور اعزاز حاصل کر لیا
آئی سی سی نے بابراعظم کو پلیئرآف دی منتھ قرار دے دیا
بہترین کھلاڑی کیلئے بابر اعظم، فخر زمان اور کوشل بھرتل میں مقابلہ تھا۔فخر زمان نے100.66 کے تناسب سے302 رنز بنائے جن میں2 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ بابر اعظم نے76 کے تناسب ایک روزہ میچز میں228 رنز اور43.57 کے تناسب سےٹی20 میچز میں305 رنز بنائے۔تیسرے’پلیئر آف دی منتھ‘ کشال بھرتل نے بین الاقوامی ٹی20 میچز میں69.50 کے تناسب سے 278 رنز بنائے۔شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے تھے۔
بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں
بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟
پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے
خیال رہے کہ آئی سی سی نے جنوری2021 سے مرد و خواتین کرکٹرز کیلئے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ تاکہ بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سراہا جائے۔ پلیئر آف دی مہینے کا فیصلہ آزاد ووٹنگ اکیڈمی کے ذریعہ کیا جائے گا جس میں پوری دنیا کے کرکٹ شائقین شامل ہوں گے
بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟
پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا
بابر اعظم پر الزام،خاتون کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم آ گیا
بابر اعظم پر زیادتی کا الزام لگانیوالی لڑکی پر قاتلانہ حملہ
قومی کپتان بابر اعظم کے لیے نئی پریشانی آگئی
