Baaghi TV

Category: کھیل

  • دوسرا ٹی 20 گرین شرٹس کی بیٹنگ جاری

    دوسرا ٹی 20 گرین شرٹس کی بیٹنگ جاری

    دوسرا ٹی 20 گرین شرٹس کی بیٹنگ جاری

    باغی ٹی وی : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 55 رنز سکور کیے ہیں.

    گیانا کے پرویڈینس میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اعظم خان کی صہیب مقصود ٹیم میں شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ کھلاڑی گیانا کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے کہ کہ دونوں ٹیمیں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔

    پاکستانی سکواڈ:
    بابر اعظم، محمد رضوان، شرجیل خان، محمد حفیظ، فخر زمان، صہیب مقصود، شاداب خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر

    ویسٹ انڈیز سکواڈ:

    آندرے فلیچر، لوئس، گیل، ہٹمائر، نکولس پوران، پولارڈ، جیسن ہولڈر، براوو، ہیڈن والش، عقیل حسین، شیفرڈ

  • پاکستان کرکٹ بور ڈ نے  میچ آفیشلز  کورس کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ بور ڈ نے میچ آفیشلز کورس کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بور ڈ نے میچ آفیشلز کورس کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایمپائر اور میچ ریفری کے لیول ون کورس کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے،مجوزہ کورس ملک بھر کی چھ کرکٹ ایسوسی ایشنزمیں منعقد کیا جائے گا۔

    کورس کا پہلا مرحلہ 7 سے 25 جون میں منعقد کیا گیا جس میں 336 افراد بشمول 49 سابق بین الاقوامی اور فرسٹ کلاس کرکٹرز نے حصہ لیا۔ کورس کے دوسرے مرحلے میں تحریری ٹیسٹ ، انٹرویو اور فزیکل فٹنس ٹیسٹ شامل ہونگے۔دوسرا مرحلے کا آغاز سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سے ہوگا جہاں 82 شرکاء 2 اگست کو قذافی اسٹیڈیم میں دن بھر کی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ 5 اگست کو نادرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے 49 ایمپائر اور میچ ریفری پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کورس میں شرکت کریں گے۔

    بلال قریشی، پی سی بی مینجر- ایمپائرز اور میچ ریفریز:بلال قریشی نے اس موقع پر کہا جیسا کہ ہم کلبوں ، سکولوں اور کالجز میں کرکٹ کی بحالی کے ساتھ پاکستان میں کرکٹ کی مکمل بحالی کی طرف جا رہے ہیں ، یہ ضروری ہے کہ ہمارے پاس ہر کرکٹ ایسوسی ایشن میں ضرورت کے مطابق میچ آفیشلز موجود ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوالیفائیڈ میچ آفیشلز سے کرکٹ ایسوسی ایشن کے مقابلوں کا معیار بہتر ہو گا ، ان ٹورنامنٹس سے ا ن میچ آفیشلز کے نہ صرف تجربے میں اضافہ ہو گا بلکہ مستقبل میں قومی سطح پر نمائندگی بھی ممکن ہو سکے گی۔

    بلال قریشی نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کچھ نمایاں افراد لیول ون کورس میں حصہ لے رہے ہیں ، جس سے یقینا دیگر سابق کرکٹرز بھی اس عظیم پیشے کی طرف راغب ہونگے کیونکہ حال ہی میں ہم نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ریٹائرڈ کرکٹرز کو کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ پی سی بی میں ، ہم ریٹائرڈ کرکٹرز کے میچ آفیشل بننے اور کھیل سے جڑے رہنے کیلئے خواہشمند ہیں۔

    کوچنگ کورس کا مکمل شیڈول مندرجہ درج ذیل ہے 2 اگست – قذافی اسٹیڈیم (سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن ، 82 شرکاء)5 اگست – پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم (ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن ، 49 شرکاء)9 اگست – ملتان کرکٹ اسٹیڈیم (سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن ، 68 شرکاء) 13 اگست – ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم (خیبر پختونخوا ہ کرکٹ ایسوسی ایشن ، 62 شرکاء)24 اگست – نیشنل اسٹیڈیم (سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن ، 47 شرکاء)26 اگست – بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم (بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن ، 28 شرکاء)

  • وزیراعلیٰ بلوچستان پی سی بی پر کیوں نالاں ، سب  بول دیا

    وزیراعلیٰ بلوچستان پی سی بی پر کیوں نالاں ، سب بول دیا

    وزیراعلیٰ بلوچستان پی سی بی پر کیوں نالاں ، سب بول دیا

    باغی ٹی وی :پی سی بی کرکٹ بورڈ کے رویے پر بول پڑے و.زیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے پر ناخوش ہیں۔ کہتے ہیں کہ پی سی بی کی خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ میں عدم دلچسپی کا افسوس ہے، وزیر اعظم پاکستان کو کرکٹ بورڈ کی شکایت کروں گا۔

    بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں خواتین کی کھیلوں میں دلچسپی خوش آئند، صوبے میں خواتین کھلاڑیوں کے لئے حکومت کی جانب سے پہلے ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کیا گیا، 65 خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ملک بھر سے 5 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں مگر افسوس پی سی بی کی جانب سے ایک بھی عہدیدار پہنچ نہ سکا جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ‌بلوچستان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں خواتین کے لئے اتنا بڑا ایونٹ کروانا کسی چیلنج سے کم نہ تھا، پی سی بی کی ویمن سلیکشن کمیٹی کو یہاں آنا چاہئے تاکہ ان کو پتہ چلے ملک میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔

  • میچ سے قبل گرین شرٹس کا ٹریننگ سیشن

    میچ سے قبل گرین شرٹس کا ٹریننگ سیشن

    میچ سے قبل گرین شرٹس کا ٹریننگ سیشن

    باغی ٹی وی :ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے قبل قومی کرکٹ اسکواڈ کا آخری ٹریننگ سیشن ہوگیا . قومی کرکٹ اسکواڈ کا کنگسٹن اوول میں ٹریننگ سیشن 3 گھنٹے تک جاری رہا . ٹریننگ سیشن کے دوران قومی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور نیٹ
    قومی کرکٹرز گراؤنڈ کی سینٹر اور سائیڈ پچز پر ٹریننگ کی .

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین چار میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ آج 28 جولائی کو کھیلا جائے گا
    میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا

  • ایک مستند آلراؤنڈر بننے کا خواہشمند ہوں، حسن علی

    ایک مستند آلراؤنڈر بننے کا خواہشمند ہوں، حسن علی

    ایک مستند آلراؤنڈر بننے کا خواہشمند ہوں، حسن علی

    فاسٹ باؤلنگ اورحال ہی میں بیٹنگ کے دوران اپنی پاؤر ہٹنگ صلاحیتوں سے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بننے والے27 سالہ قومی کرکٹرحسن علی کا کہنا ہے کہ وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں ایک مستند آلراؤنڈر بننا چاہتے ہیں۔وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 4ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز اور 2 ٹیسٹ میچز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کے اہم رکن ہیں۔

    مجموعی طور پر 107 بین الاقوامی میچز میں 195 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی اس دوران 691انٹرنیشنل رنز بھی بناچکے ہیں تاہم انجری کے بعد رواں سال کم بیک کرنے والے حسن علی کی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں نمایاں بہتری دیکھی جاسکتی ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں لیگ اسپنر میٹ پارکنسن کو 3 گیندوں پر مسلسل 3 چھکے جڑنے اور پھر آخری ٹی ٹونٹی میچ میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر ناٹ آؤٹ 15 رنز کی اننگز کھیلنے والے حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ صرف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ہی نہیں بلکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی خود کو ایک مستند آلراؤنڈر کہلوانا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں وہ نیٹ پریکٹس کے دوران اپنی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

    حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ وسیم اکرم، عبدالرزاق اور اظہر محمود جیسا آلراؤنڈ کرکٹر بننے کے خواہشمند ہیں۔ بیٹنگ آرڈر کی وجہ سے انہیں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں عموماََ ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کا موقع ملتا ہے ، لہٰذا وہ نیٹ سیشنز میں ان ڈیتھ اوورز میں پاؤر ہٹنگ کی خصوصی مشق کررہے ہیں۔ کوشش کرتے ہیں کہ یارکرز، سلو ر ونز اور باؤنسرز کو باؤنڈری لائن کے باہر بھجوانے کی اچھی پریکٹس ملے۔

    انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں فاسٹ باؤلنگ کے لیے مشکل کنڈیشنز کے باوجود عمدہ باؤلنگ کرنے والے حسن علی کا کہنا ہے کہ محدود طرز کی کرکٹ میں باؤلنگ کے دوران ویری ایشنز کا بہتر استعمال بہت اہمیت اختیار کرچکا ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں بین اسٹوکس کی وکٹ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرنے والے حسن علی نے کہا کہ لارڈز میں باؤلنگ کے دوران پانچ وکٹیں حاصل کرنا اور پھر بین اسٹوکس کو پویلین کی راہ دکھانے پر وہ بہت خوش تھے۔ انہوں نے کہا کہ بین اسٹوکس ان کے پہلے دورہ انگلینڈ کی بھی پہلی وکٹ تھے، لہٰذا اس مرتبہ بھی ان کی وکٹ ایک اسپیشل موومنٹ تھا۔

    حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بہتر کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔ اگر ان کی ایک اچھی گیند یا ایک اچھی شاٹ سے ٹیم کو فائدہ ہوسکتا ہے تو ان کے لیے یہی بڑی کامیابی ہے، لہٰذا وہ کیربیئن ٹور کے دوران بہترین باؤلنگ اور پاؤر ہٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    اسکواڈز:
    ٹی ٹونٹی: بابر اعظم (کپتان)(سینٹرل پنجاب) ، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، ارشد اقبال (خیبرپختونخوا)، اعظم خان (سندھ) ، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، صہیب مقصود(سدرن پنجاب)، حارث رؤف(ناردرن) ، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، عماد وسیم (ناردرن)، محمد حفیظ (خیبرپختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان(وکٹ کیپر)(خیبرپختونخوا) ، محمد وسیم جونیئر (خیبرپختونخوا)، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)(سندھ) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شرجیل خان(سندھ) اور عثمان قادر(سینٹرل پنجاب)۔

    شیڈول:

    28 جولائی: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، کینز ینگٹن اوول ، بارباڈوس
    31 جولائی: دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا
    یکم اگست: تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا
    3 اگست: چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پری سیریز پریس کانفرنس اب منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے (شام 6:30 بجے پاکستان ٹائم) ہوگی.
    قومی اسکواڈ پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گا.
    منگل کو قومی کرکٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن سہ پہر 2:30 بجے شروع ہوگا.

  • پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب ناکام ہوگئے

    پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب ناکام ہوگئے

    پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب ناکام ہوگئے

    باغی ٹی وی :پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب اولمپکس میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں‌ نا کام رہے . کلین کیٹگری میں 166 کلو گرام وزن اٹھانے میں ناکام رہے۔ چینی ویٹ لفٹر نے پہلی، کولمبیا دوسری جبکہ اٹالین کھلاڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    طلحہ طالب نے عالمی مقابلوں میں مجموعی طور پر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے سنیچ می پہلی کوشش میں 144 کلوگرام، دوسری میں 147 جبکہ تیسری کوشش میں150کلوگرام وزن اٹھایا۔

    خیال رہے بیڈمنٹن میں پاکستان کی نمبر ون کھلاڑی ماحور شہزاد کو جاپان کی اکانے یاما گوچی نے اسٹریٹ سیٹس میں ہرادیا تھا جب کہ شوٹنگ میں گلفام جوزف ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا ، جیت گا کون ؟ شعیب اختر نے دی بڑی پیشن گوئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا ، جیت گا کون ؟ شعیب اختر نے دی بڑی پیشن گوئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا ، جیتے گا کون ؟ شعیب اختر نے دی بڑی پیشن گوئی

    باغی ٹی وی :ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ قریب ہے اور اس کا جادو بھی شائقین کرکٹ کے سر چڑھ کر بول رہا ہے . اس دفعہ فائنل کے متعلق شعیب اختر نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پاکستان بھارت کو شکست دے گا۔

    راولپنڈی ایکسپریس نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں پہنچیں گی، جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز اور پچز دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گی۔خیال رہے کہ تمام طرز کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں گیارہ میچز میں شکست ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات اور اومان میں کھیلا جائے گا۔عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای منتقل کیا گیا ہے۔

  • ٹوکیو اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریبات  آج ، میگا ایونٹ کے لیے ہوجائیں تیار

    ٹوکیو اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریبات آج ، میگا ایونٹ کے لیے ہوجائیں تیار

    ٹوکیو اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریبات آج ، میگا ایونٹ کے لیے ہوجائیں تیار

    باغی ٹی وی :ٹوکیو اولمپکس شروع ہو چکا جس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہو رہی ہے ، اس میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے تقریبا ساڑھے 11 ہزار ایتھلیٹس ایونٹ میں شرکت کریں گے، 33 کھیلوں کے 50 ڈسپلن میں 339 ایونٹس ہوں گے۔

    بری خبر یہ ہے کہ اولمپکس ولیج میں کووڈ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، مجموعی طور پر 87 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں 12 ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔

    کووڈ 19 کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس تماشائیوں کے بغیر ہوگا، اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس ارشد ندیم اور نجمہ پروین ٹوکیو روانہ ہوگئے ہیں.

    کثیر القومی کھیلوں کے مقابلے شیڈیول کے مطابق گزشتہ برس 24 اگست سے شروع کیے جانے تھے لیکن ان کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ملتوی کرنی کی بنیادی وجہ جاپان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے پھیلنے والی مہلک کووڈ 19 بیماری کی وبا پھیل گئی تھی.

    گرمائی اور سرمائی اولمپک کھیلوں کے نگران ادارے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھوماس باخ اس وقت جاپان کے دارالحکومت میں ہیں.

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی بورڈ‌ سے امید لگا لی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی بورڈ‌ سے امید لگا لی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی بورڈ‌ سے امید لگا لی

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آسٹریلیا کے جواب کا منتظر ہے۔ جس میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان میں اضافی ٹیسٹ میچ کھیلے گی . آسٹریلین کرکٹ بورد نے ابھی تک جواب نہیں‌دیا.

    پاکستان کرکٹ بورڈ اس امید میں‌ ہے کہ جلد کرکٹ آسٹریلیا سے مثبت جواب ملے گا. ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بورڈ نے اگلے سال دورے میں روٹین سے ہٹ کر ایک اضافی ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز دی تھی۔ جبکہ پہلے سے طے شدہ آسٹریلیا کے فروری مارچ کے شیڈول دورے میں 2 ٹیسٹ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں،

    اس سلسے میں چوسیم خان نے کہا ہے کہ بورڈ سیریز میں دو کی بجائے تین ٹیسٹ کی پوری کوشش میں ہے ، البتہ تیسرا ٹیسٹ ممکن ہوتا ہے یا نہیں اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن ہماری بھرپور کوشش ہے ۔

  • کورونا وائرس پھر سے آباد کھیل کے میدانوں کو ویران کرنے لگا

    کورونا وائرس پھر سے آباد کھیل کے میدانوں کو ویران کرنے لگا

    کورونا وائرس پھر سے آباد کھیل کے میدانوں کو ویران کرنے لگا

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس آباد میدانوں میں پھر داخل ہونے لگا اور ویرانی کا باعث بننے لگا ہے. ویسٹ انڈیز کے کرکٹ اسکواڈ میں شامل ایک فرد کا کورونا وائرس مثبت آگیا جس کے بعد آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیل روکنا پڑا. دوسرے ون ڈے کا کھیل شروع ہونے سے چند منٹ قبل ملتوی ہوگیا، اس کے بعد کھلاڑی، میچ آفیشلز اور ٹیلی ویژن کا عملہ ہوٹل میں آئی قرنطینہ میں چلا گیا ۔

    یوں کرونا نے اس طرح کھیل کو متاثر کیا کہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کا ٹاس تو ہوا لیکن کھیل شروع نہ ہو سکا ، ہوم اسکواڈ میں شامل ایک اسٹاف ممبر کے مثبت کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتیجہ کی وجہ سے میچ ملتوی کردیا گیا ہے ۔

    دونوں ٹیموں کے ممبران اور میچ آفیشلز کےآئی سولیشن میں جا چکے ہیں. ، اب تمام ممبران اور کھلاڑیوں کے ٹیسٹ دوبارہ آنے پر میچ دوبارہ ہو سکیں‌گے .

    خیال رہے کہ پاکستان ٹیم بھی سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز میں موجود ہے۔