Baaghi TV

Category: کھیل

  • قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز میں ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز کی تفصیلات

    قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز میں ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز کی تفصیلات

    قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز میں ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز کی تفصیلات

    21 جولائی کو انگلینڈ سے بارباڈوس پہنچنے والا قومی کرکٹ اسکواڈ ایک روزہ آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد 23 جولائی بروز جمعہ سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گا۔

    اس دوران قومی اسکواڈ چار روز تک نیٹ سیشنز میں شرکت کرے گا۔ ٹیم منیجمنٹ کی خواہش پر ان نیٹ سیشنز کو سینیریو میچز میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم سیریز کے ابتدائی دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز27 اور 28 جولائی کو کینسنگٹن اوول ، برج ٹاؤن میں کھیلے گی۔ سیریز کے تیسرے، چوتھے اور پانچویں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بالترتیب 31 جولائی، یکم اور تین اگست کو گیانا میں کھیلے جائیں گے۔

    اس دوران قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس پہنچیں گے۔ وہ میزبان ٹیم کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اگست جبکہ دوسرا 20 سے 24 اگست تک کھیلیں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دونوں ٹیسٹ میچز جمیکا میں کھیلے جائیں گے۔

    اس موقع پر ابراہیم بادیس قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹینٹ منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جن سے Ibrahim.badees@pcb.com.pk اور 00923454743486 (واٹس ایپ) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

    ویسٹ انڈیز میں قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات مندرجہ ذیل ہیں:

    23 تا 25 جولائی:

    صبح 9 سے دوپہر 12 بجےتک (کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشنز
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوز پی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق 23 جولائی بروز جمعے کو ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔ سیشن کا آغاز صبح 8:30 بجے مقامی وقت (شام 5:30 بجے پاکستان ٹائم) پر ہوگا۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سیشن کے آغاز سے کم از کم 2 گھنٹے قبل ابراہیم بادیس سے رابطہ کریں۔

    26 جولائی:
    صبح 9 بجے مقامی وقت (6 بجے پاکستان ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سیشن کے آغاز سے کم از کم 2 گھنٹے قبل ابراہیم بادیس سے رابطہ کریں۔

    دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوز پی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    27 جولائی:
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

    28 جولائی:
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

    29 جولائی:
    صبح 9 سے دوپہر 12 بجےتک (کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    30 جولائی:
    دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    31 جولائی:
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

    یکم اگست:
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

    2 اگست:
    صبح 9 سےدوپہر 12 بجےتک (کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    3اگست:
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

    4 اگست:
    قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ سیشن کا آغاز صبح 8:30 بجے مقامی وقت (شام 5:30 بجے پاکستان ٹائم) پر ہوگا۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سیشن کے آغاز سے کم از کم 2 گھنٹے قبل ابراہیم بادیس سے رابطہ کریں۔

    صبح 9 سےدوپہر 12 بجےتک (کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    5 اگست:
    دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    6 اور 7 اگست:
    قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا دو روزہ وارم اپ میچ

    8 اگست:
    قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی جمیکا روانگی

    9 اگست:
    صبح 9 بجے مقامی وقت (6 بجے پاکستان ٹائم): قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سیشن کے آغاز سے کم از کم 2 گھنٹے قبل ابراہیم بادیس سے رابطہ کریں۔

    کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اور روم آئسولیشن

    10 اگست:
    صبح 9 سےدوپہر 12 بجےتک (کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    11 اگست:
    صبح 9 بجے مقامی وقت (6 بجے پاکستان ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سیشن کے آغاز سے کم از کم 2 گھنٹے قبل ابراہیم بادیس سے رابطہ کریں۔

    دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    12 تا 16 اگست:
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ

    17 تا 18 اگست:
    صبح 9 سےدوپہر 12 بجےتک (کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    19 اگست:
    صبح 9 بجے مقامی وقت (6 بجے پاکستان ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سیشن کے آغاز سے کم از کم 2 گھنٹے قبل ابراہیم بادیس سے رابطہ کریں۔

    دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
    اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    20 تا 24 اگست:
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ

    25 اگست:
    قومی اسکواڈ کی وطن واپسی

    اسکواڈز:
    ٹی ٹونٹی: بابر اعظم (کپتان)(سینٹرل پنجاب) ، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، ارشد اقبال (خیبرپختونخوا)، اعظم خان (سندھ) ، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، صہیب مقصود(سدرن پنجاب)، حارث رؤف(ناردرن) ، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، عماد وسیم (ناردرن)، محمد حفیظ (خیبرپختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان(وکٹ کیپر)(خیبرپختونخوا) ، محمد وسیم جونیئر (خیبرپختونخوا)، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)(سندھ) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شرجیل خان(سندھ) اور عثمان قادر(سینٹرل پنجاب)۔

    ٹیسٹ: بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)، محمد رضوان (نائب کپتان) (وکٹ کیپر) (خیبرپختونخوا) ، عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)، عابد علی (سینٹرل پنجاب)، اظہر علی (سینٹرل پنجاب)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حارث رؤف (ناردرن)، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، عمران بٹ (بلوچستان)،محمد عباس (سدرن پنجاب) محمد نواز (ناردرن)،نسیم شاہ (سینٹرل پنجاب)، نعمان علی (ناردرن)، ساجد خان (خیبرپختونخوا) ، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)(سندھ) ، سعود شکیل (سندھ)، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ)، یاسر شاہ (بلوچستان) اور زاہد محمود(سدرن پنجاب)۔

    شیڈول:

    27 جولائی: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، کینسنگٹن اوول ، بارباڈوس
    28 جولائی:دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، کینسگٹن اوول ، بارباڈوس
    31 جولائی: تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا
    یکم اگست:چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا
    3 اگست: پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا
    6 تا 7 اگست: دو روزہ پریکٹس میچ ، گیانا
    12 تا 16 اگست: پہلا ٹیسٹ میچ، سبینہ پارک ، جمیکا
    20تا24 اگست: دوسرا ٹیسٹ میچ، سبینا پارک ، جمیکا
    25 اگست: وطن واپسی

  • وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اہم  سنگ عبور کر لیا

    وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اہم سنگ عبور کر لیا

    وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اہم سنگ عبور کر لیا
    باغی ٹی وی :قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں ترقی پاتے ہوئے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہو گئے۔

    کپتان بابر اعظم دوسرے پوزیشن پر براجمان ہیں ، جبکہ پہلی پوزیشن پر انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان موجود ہیں ، تیسری پوزیشن پر آسٹریلیا کے ارون فنچ جبکہ چوتھی پر بھی آسٹریلیا کے ڈیون کانوے براجمان ہیں ۔کوئی تیسر اپاکستانی بلے باز ٹاپ 10میں جگہ نہیں بنایا پایا۔

    با ؤلنگ کے شعبے میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10میں شامل نہیں ، باو¿لنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹرینٹ بولٹ پہلے ، افغانستان نے مجیب الرحمان دوسرے ، انگلینڈ کے کرس ووکس تیسرے جبکہ بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا چوتھے نمبر پر ہیں

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ محمد رضوان کی بڑی چھلانگ

  • فیصلہ کن معرکہ کے لیے پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

    فیصلہ کن معرکہ کے لیے پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

    پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی : تیسراٹی20،پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا ہے. حارث روَف کی جگہ حسن علی،اعظم خان کی جگہ عثمان قادرٹیم میں شامل کیا گیا ہے .

    نچسٹر میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، عثمان قادر اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اعظم خان اور حارث رؤف فیصلہ کن میچ نہیں کھیلیں گے۔
    قومی سکواڈ:
    بابر اعظم، محمد رضوان، صہیب مقصود، محمد حفیظ، فخر زمان، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین آفریدی، عثمان قادر، محمد حسنین

    انگلش سکواڈ:
    جیسن روئے، جوز بٹلر، ڈیوڈ مالان، جونی بیرسٹو، معین علی، مورگن، لیام لونگسٹون، جورڈن، ڈیوڈ ویلی، عادل راشد، ثاقب محمود

  • ہاکی فیڈریشن نے  ہاکی کیمپ کے 32 کھلاڑی  طلب کر لیے

    ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کیمپ کے 32 کھلاڑی طلب کر لیے

    باغی ٹی وی :ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کیمپ کے 32 کھلاڑی طلب کر لیے

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی کیمپ کے 32 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیئے بلا لیا،ہیڈ کوچ خواجہ جنید کیمپ کمانڈنٹ ہونگے، 25 جولائی تا 27 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈٰم لاہور میں کھلاڑیوں کی فٹنس پرفارمنس کا جائزہ لیا جائیگا

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی کیمپ میں شامل 32 کھلاڑیوں کو پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں 25 تا 27 جولائی ان کھلاڑیوں کی فٹنس پرفارمنس کا جائزہ لیا جائیگا۔ ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید کیمپ کمانڈنٹ تعینات کئے گئے ہیں جبکہ قومی ہاکی کوچ اجمل خان لودھی اور پاکستان ہاکی ٹیم کے فزیکل ٹرینر عابد امین انکی معاونت کرینگے۔ کھلاڑیوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں

    گول کیپرر: امجد علی سوئی سدرن گیس، وقار واپڈا، منیب الرحمٰن سوئی سدرن گیس، عبداللہ ماڑی پیٹرولیم
    فل بیکس و ہاف بیکس: مبشر علی واپڈا، عقیل احمد ماڑی پیٹرولیم، معین شکیل سوئی سدرن گیس، ابوبکر محمود نیشنل بینک، تعظیم الحسن ماڑی پیٹرولیم، رضوان علی واپڈا، دانش آرمی، آصف حنیف ماڑی پیٹرولیم، عدیل لطیف سوئی سدرن گیس، رضوان علی پی اے ایف
    فارورڈز: ایم رضوان سینئر آرمی، ایم عمر بھٹہ واپڈا، علی شان سوئی سدرن گیس، اظفر یعقوب سوئی سدرن گیس، رانا سہیل ریاض سوئی سدرن گیس، رانا وحید واپڈا، حماد انجم واپڈا، اعجاز احمد واپڈا، رومان خان واپڈا، محسن حسن پنجاب، احمد ندیم سوئی سدرن گیس، حمزہ سوئی سدرن گیس، وقار علی ماڑی پیٹرولیم، سلمان رزاق واپڈا، نوید عالم سوئی سدرن گیس، عبیداللہ سندھ، عمیر ستار ماڑی پیٹرولیم، نوحیز ملک نیشنل بینک

    کھلاڑیوں کو 25 جولائی سہہ پہر سے قبل کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید کو رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

  • انگلینڈ کی ویمن کرکٹر بھی بابر اعظم کے سحر میں مبتلا

    انگلینڈ کی ویمن کرکٹر بھی بابر اعظم کے سحر میں مبتلا

    انگلینڈ کی ویمن کرکٹر بھی بابر اعظم کے سحر میں مبتلا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا بھر میں اپنے بلے کے جوہر دکھانے والے بابر اعظم کے بارے کرکٹ شائقین سے لے کرکٹ گرو اور کرکٹ کے پنڈت تحسین آمیز تبصرے تو پاس کر چکے ہیں‌. لیکن بابر اعظم کے سحر میں انگلینڈ کی خواتین کرکٹر بھی اس قدر جکڑیں کہ ان میں‌سے ایک تو خاموس نہ رہ سکی

    انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ڈینیئل ویٹ نے بھی تعریف کی اور بابر کے کھیل کو بہت سراہا . نھوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک پیغام میں بابر اعظم کا نام لکھا اور اس کے ساتھ حیرانی اور تالیاں بجانے کی ایموجی بھی شیئر کی۔

    بابر اعظم کے بارے میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ میرے نزدیک اگرچہ رضوان ایک اچھے بلے باز ہیں اور میں وکٹ کیپر بلے باز کو پسند کرتا ہوں لیکن بابر اعظم کی تو بات اور کلاس ہی الگ ہے . انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کی تکنیک، مزاج اور شاٹ سلیکشن انہیں عالمی سطح پر ایک بہترین بلے باز اور یقینی طور پر پاکستانی ٹیم کیلئے سب سے اہم کھلاڑی بناتا ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کی اور49 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ محمد رضوان نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا اور انہوں نے 41 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 31 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
    بابر اعظم کی تو کلاس ہی الگ ہے ، مائکل وان

  • بابر اعظم کی تو کلاس ہی الگ ہے ، مائکل وان

    بابر اعظم کی تو کلاس ہی الگ ہے ، مائکل وان

    بابر اعظم کی تو کلاس ہی الگ ہے ، مائیکل وان

    باغی ٹی وی: بابراعظم پاکستان کے ایسے کھلاڑی ہیں‌ ، جن کو نہ صرف پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے بلکہ دنیا بھر میں ان کے کھیل اور ٹیلنٹ کا اعتراف کیا جاتا ہے . اسی طرح کرکٹ کے گرو اور ناقدین کے ہاں بھی بابر اعظم کا ایک منفرد اور الگ مقام ہے .

    بابر اعظم کے بارے میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ میرے نزدیک اگرچہ رضوان ایک اچھے بلے باز ہیں اور میں وکٹ کیپر بلے باز کو پسند کرتا ہوں لیکن بابر اعظم کی تو بات اور کلاس ہی الگ ہے . انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کی تکنیک، مزاج اور شاٹ سلیکشن انہیں عالمی سطح پر ایک بہترین بلے باز اور یقینی طور پر پاکستانی ٹیم کیلئے سب سے اہم کھلاڑی بناتا ہے۔

    46 سالہ مائیکل وان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو دیکھ کر بلے بازی بہت آسان لگتی ہے، ان کی کور ڈرائیو دیکھ کر ہر کرکٹ شائق کو خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کا بیلنس انتہائی شاندار اور ذہنیت بھی بہت عمدہ ہے جس کی وجہ سے وہ ون ڈے میں دنیا کے نمبر ون بلے باز بنے ہیں۔

    انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کی اور49 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ محمد رضوان نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا اور انہوں نے 41 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 31 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

  • ٹی 20 سیریز کے سلسلے میں  قوم کو خوشخبری سنائیں گے ، کپتان بابر اعظم

    ٹی 20 سیریز کے سلسلے میں قوم کو خوشخبری سنائیں گے ، کپتان بابر اعظم

    ٹی 20 سیریز کے سلسلے میں قوم کو خوشخبری سنائیں گے ، کپتان بابر اعظم

    باغی ٹی وی : انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کی سیریز کھو جانے کے بعد اور پہلے ٹی 20 میچ میں فتح کے ساتھ آغاز کے بعد کپتان بابر اعظم نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ کہ اچھی کارکردگی پیش کرنے کے بعد انگلینڈ کیخلاف سیریزجیتنے کی پوری کوشش ہوگی .

    انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ وکٹ کیپر بیٹسمین رضوان کے ساتھ عمدہ پارٹنرشپ اور کامیابی کا نسخہ بتادیا۔انہوں‌نے کہا کہ تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ہم آگے بڑھتے جائیں گے .

    نائب کپتان کے محمد رضوان کے ساتھ اچھی شراکت داری پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس پرفارمنس کو جاری رکھا جائے گا.

    خیال رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 31 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

    ناٹنگھم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر قومی ٹیم کے بلے بازوں نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم آخری اوور کی دوسری گیند پر 201 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام لیونگسٹن نے 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی مگر وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے۔

  • پاکستان ویمن اے نے ویسٹ انڈیز  اے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان ویمن اے نے ویسٹ انڈیز اے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان ویمن اے نے ویسٹ انڈیز اے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

    کولیج کرکٹ گراؤند میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن اے ٹیم نے ویسٹ انڈیز اے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
    205 رنز کا مطلوبہ ہدف پاکستان اے نے بتالیسویں اوور میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    پاکستان کی عالیہ ریاض نے 63 رنز کی اننگز کھیلی انکی اننگز میں 8 چوکے بھی شامل تھے،جویریہ رؤف نے 43 جبکہ عائشہ ظفر نے 36 رنز بنائے ۔

    ویسٹ انڈیز کی شینیتا گریمونڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل پاکستان ویمن اے ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ویسٹ انڈیز ٹیم 204 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

    ویسٹ انڈیز کی کیانا جوزف نے 48 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شینیتا گریمونڈ نے40 رنز بنائے۔

    پاکستان کی ایمان انور اور صبا نذیر نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ 2021 کے گروپ اسٹیجز کا اعلان، پاکستان کےگروپ میں اہم حریف بھی شامل

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے گروپ اسٹیجز کا اعلان، پاکستان کےگروپ میں اہم حریف بھی شامل

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے گروپ اسٹیجز کا اعلان، پاکستان کےگروپ میں اہم حریف بھی شامل

    باغی ٹی وی : آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے گروپ اسٹیجز کا اعلان کر دی,پاکستان ، بھارت ، نیوزی لینڈ اور افغانستان گروپ ٹومیں شامل ہے. گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی،

    آئی سی سی کے تشکیل کردہ گروپ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ساتھ سپر 12 کے گروپ ٹو میں شامل ہیں، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی گروپ ٹو میں شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں مزید 2 کوالیفائر ٹیمیں بھی ہوں گی۔

    سپر 12 کے گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ ون میں بھی دو کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی۔

    گروپ ون اورٹومیں مزید دوکوالیفائرٹیمیں بھی ہوں گی۔ اس کے ساتھ راؤنڈرون کے گروپ اے میں سری لنکا آئرلینڈ، نیدرلینڈزاورنمیبیا کھیلیں گی۔ راونڈرون کے گروپ بی میں بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، پوپائے، نیوگنی اورعمان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

    میچزعمان اور یواے ای میں کھیلے جائیں گے۔ گروپس کا انتخاب 20 مارچ 2021 کی ریکنگز کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میزبان بھارتی کرکٹ بورڈ ہے

  • ٹی 20 ٹیم میں پہلوان زیادہ ہیں ، عاقب جاوید نے ایسا کیوں کہہ دیا

    ٹی 20 ٹیم میں پہلوان زیادہ ہیں ، عاقب جاوید نے ایسا کیوں کہہ دیا

    ٹی 20 ٹیم میں پہلوان زیادہ ہیں ، عاقب جاوید نے ایسا کیوں کہہ دیا

    باغی ٹی وی :سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے متعلق کمنٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پہلوان زیادہ پلیئرز کم ہیں۔ اس دلچسپ تبصرے کی توجیح‌ بیان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنے والوں کو منتخب کر لیا گیا ہے، ٹیم کا کمبی نیشن کیا بنے گا ؟ نجی ٹی وی پر گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک پوزیشن کے 4 پلیئرز منتخب کیے گئے ہیں۔

    عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اعظم خان، شرجیل خان، صہیب مقصود کی فٹنس پر سوال اٹھ رہے ہیں ،فخر زمان کو کس نمبر پر کھلائیں گے؟ صہیب کہاں کھیلے گا؟ان سب سوالات کے جواب بہت اہم ہیں .

    عاقب جاوید نے انگلینڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو اپ ڈیٹ رکھتی ہے . ہم بھی اپنے کمبی نیشن کو بناتے وقت ان ٹیموں سے سیکھنا چاہیے .

    بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد ہو سکتا ہے یا نہیں‌ ، سابق آسٹریلوی کرکٹر نے بتا دیا

    بابر اعظم نے ٹی 20 میں بھی جھنڈے گاڑ دیے

    بابر اعظم نے جب ٹی 20 کی پہلی سینچری کی تو وہ روزے سے تھے ، اس بارے کیا کہتے ہیں