Baaghi TV

Category: کھیل

  • نوید عالم مرحوم کےعلاج کے لئے پنجاب حکومت نے فوری اقدامات کئے تھے، رائے تیمور

    نوید عالم مرحوم کےعلاج کے لئے پنجاب حکومت نے فوری اقدامات کئے تھے، رائے تیمور

    صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے نئے دفترکا افتتاح کردیا ہے، اس موقع پرصدرپنجاب اولمپک ایسوسی ایشن عامرجان، سیکرٹری ادریس حیدرخواجہ، سپورٹس فیڈریشنزاورایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی موجود تھے.

    صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ اولمپیئن نوید عالم مرحوم کے علاج کے لئے پنجاب حکومت نے فوری اقدامات کئے تھے، مگر اللہ کی رضا ہے کہ نوید عالم اب ہم میں نہیں رہے ہیں، مرحوم نوید عالم کے اہلخانہ کی مددکے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، ساؤتھ ایشیئن گیمزکے لئے ہماری تیاری مکمل ہے، گیمز کے لئے بہترین انتظامات کررہے ہیں، سپورٹس پالیسی میں کھلاڑیوں اورویٹرن کھلاڑیوں کیلئے فنڈ زرکھے گئے ہیں، کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کا خاص خیال رکھا گیا ہے جو ماضی میں نہیں رکھا گیا، وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آرہی ہے، گراس روٹ لیول پرگراؤنڈزبنا رہے ہیں، ہائی پرفارمنس سنٹر قائم کررہے ہیں، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیوسٹارہوٹل بنانے کے لئے رپورٹ پی پی پی اتھارٹی کوبجھوادی ہے، اتھارٹی نے ایڈوائرمقررکردیا ہے، ہوٹل نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہی بنایا جائے گا۔

  • بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا

    بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا

    بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا

    باغی ٹی وی ؛ پاکستان کے مایہ ناز بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 14 سنچریاں بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا.

    بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں سنچری بنا کر سابق جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ کی تیز ترین 14 ون ڈے انٹرنیشنل سنچریوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا جنہوں نے 84 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ بابر اعظم نے صرف 81 اننگز کھیل کر 14 سنچریاں سکور کیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ بابراعظم انگلش سرزمین پر 38 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل 1983ءمیں سابق پاکستانی کپتان عمران خان نے لیڈز میں سنچری سکور کی تھی

    ادھر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بطور کپتان انگلینڈ کے خلاف 158 رنز کی اننگز کھیل کر عمران خان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم نے کپتان بابر اعظم کی ریکارڈ ساز بیٹنگ کی بدولت میزبان انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دیا۔

  • بابر  اعظم نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا

    بابر اعظم نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا

    بابر اعظم نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی : قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بطور کپتان انگلینڈ کے خلاف 158 رنز کی اننگز کھیل کر عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم نے کپتان بابر اعظم کی ریکارڈ ساز بیٹنگ کی بدولت میزبان انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دیا۔

    منگل کو ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی ابتدائی وکٹ جلد گرنے سے یوں لگا کہ شاید انگلش کپتان بین سٹوکس کا فیصلہ درست تھا لیکن ایک اینڈ پر مسلسل کھڑے پاکستانی کپتان نے اپنی 158 رنز کی اننگز کے ذریعے اسے غلط ثابت کر دیا.

    بابر اعظم پہلے پاکستانی کھلاڑی بنے ہیں جنہوں نے انگلش ٹیم کے خلاف انہی کی سرزمین پر تین سنچری اننگز کے ساتھ ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔


    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف کیریئر کی 14ویں سنچری اسکور کی۔

    بابر اعظم نے نصف سنچری 50 گیندوں پر مکمل کرنے کے بعد اگلے پچاس رنز 32 گیندوں پر بنائے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز سعید انور کے پاس ہے، سعید انور نے 244 اننگز میں 20 سنچریاں اسکور کیں۔

    محمد یوسف نے 267 اننگز میں 15 سنچریاں اسکور کی تھیں

  • قوم ایک اور صدمے سے دوچار

    قوم ایک اور صدمے سے دوچار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے )ہاکی ورلڈ کپ 94کے فاتح، پرائڈ آف پرفارمنس، اولمپیئن مایہ ناز کھلاڑی نوید عالم بلڈ کینسر سے شکست کھاگئے، وہ ان دنوں شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انہیں گزشتہ رات پہلی کیموتھراپی کی گئی تو ان کی حالت بگڑ گئی اور وہ 13جولائی بروز بدھ اپنے خالق حقیقی سے جاملے
    نوید عالم مرحوم کی عمر 49برس تھی ایک بیوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں سوگواروں میں چھوڑی ہیں ان کی نماز جنازہ ہاکی گراؤند شیخوپورہ میں ادا کی گئی جس میں سابق قومی ہاکی کھلاڑیوں، ارکان اسمبلی سمیت ہر شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی نوید عالم ان کے آبائی علاقہ نبی پورہ کے قبرستان میں ان کے والد محترم چوہدری دین محمد گجر مرحوم کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا
    قومی ہیرو نوید عالم کو 12روز قبل کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی انہیں شوکت خانم ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے داخل کروادیا گیا ان کے علاج معالجہ کے اخراجات سندھ حکومت ادا کررہی تھی مرحوم نوید عالم کی وفات سے ہاکی کا ایک باب بند ہوگیا، انہوں نے سکول لائف سے ہی ہاکی کے کھیل کے فروغ کیلئے دن رات کام کیا وہ ہاکی فیڈریشن کے عہدیدار بھی رہے پاکستان بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کی قومی ہاکی ٹیموں کے کوچ کے فرائض سرانجام دیئے، نوید بیجنگ اولمپکس میں پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے اولمپکس ورلڈ کپ، چیمپئن ٹرافی اور ایشئن گیمز سمیت بے شمار ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی
    ان کی زندگی میں کئی نشیب و فراز آئے مگر وہ ہاکی کو زندہ رکھنے اور پھر سے ہاکی کو بلندیوں پر لیجانے کی جستجو کرتے رہے نوید عالم نے اپنے وطن کیلئے کئی نیشنل و انٹرنیشنل اعزازات جیتے، نوید عالم نے چند ماہ قبل ہی عملی سیاست میں حصہ لیا اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

  • پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری لیکن  پھر وہی ہوا

    پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری لیکن پھر وہی ہوا

    پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری لیکن پھر وہی ہوا

    باغی ٹی وی :پاکستان کے خلاف آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ برمنگھم میں ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کے ایک وکٹ پر 52 رنز ہیں . خیال رہے کہ ابتدائی دونوں ون ڈے میچز میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور ٹیم شکست سے دوچار ہوئی۔

    ٹیم پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیریز ہم ہارگئے ہیں لیکن ٹیم 20 میں مومینٹم حاصل کرنے کے لیے کھیلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

  • وکٹ پر رک جاتا تو پھر کیا ہوتا ، حسن علی نے کی بڑھک بھی آگئی

    وکٹ پر رک جاتا تو پھر کیا ہوتا ، حسن علی نے کی بڑھک بھی آگئی

    وکٹ پر رک جاتا تو پھر کیا ہوتا ، حسن علی نے کی بڑھک بھی آگئی

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ اگر وکٹ پر ٹک جاتا تو میچ کا رزلٹ مختلف ہوتا .میری کوشش تھی کہ جارحانہ کھیل پیش کر کے انگلینڈ کو بیک فٹ پر لے جاتا. میچ کے بعد لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں 300 رنز بھی سکیور نہیں ہیں . ہم نے انگلینڈ کو کم سکور پر روکا

    انگلینڈ کیخلاف دوسرے میچ میں 52 رنز کی شکست کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابتدائی دس اوورز کا بہتر استعمال کیا مگر اس کے بعد دس اوورز میں اچھی باؤلنگ نہیں کر سکے البتہ حسن علی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ پانچ وکٹوں کی کارکردگی کے سہارے قومی ٹیم کو کھیل میں واپس لے آئے جبکہ سعود شکیل نے بھی اپنی اہلیت کا بھرپور مظاہرہ کر ڈالا۔

    دوسراون ڈے، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی.انگلینڈ نے پاکستان کو 52رنز سے شکست دی.یوں‌ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرلی.نگلینڈکو 3ون ڈےمیچزکی سیریزمیں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے .

    انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی

  • بابر اعظم نے اگلے میچ میں تسلیاں‌دینا شروع کردیں

    بابر اعظم نے اگلے میچ میں تسلیاں‌دینا شروع کردیں

    بابر اعظم نے اگلے میچ کی تسلیاں‌دینا شروع کردیں

    باغی ٹی وی :انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے نئے میچ میں خفت مٹانے کے لیےآخری میچ پر نظریں جما لیں، کپتان بابر اعظم نے اس میچ میں بہتر پرفارمنس کی امید دلا دی ہے .

    انگلینڈ کیخلاف دوسرے میچ میں 52 رنز کی شکست کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابتدائی دس اوورز کا بہتر استعمال کیا مگر اس کے بعد دس اوورز میں اچھی باؤلنگ نہیں کر سکے البتہ حسن علی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ پانچ وکٹوں کی کارکردگی کے سہارے قومی ٹیم کو کھیل میں واپس لے آئے جبکہ سعود شکیل نے بھی اپنی اہلیت کا بھرپور مظاہرہ کر ڈالا۔

    بابر اعظم نے اعتراف کیاکہ ان کو بیٹنگ میں اچھا آغاز نہیں‌مل سکا، یک بعد دیگر وکٹیں گرتی چلی گئیں . کوئی اچھی پارٹنر شب نہ لگ سکی . امید کرتے ہیں کہہ اگلے میچ میں بہتر پرفارمنس دیں گے ،

    انگلش کپتان بین سٹوکس کا کہنا تھا کہ ان کی ناتجربہ کار ٹیم نے جس انداز سے بہترین کھیل پیش کیا اس سے ثابت قدمی کی نشاندہی ہوئی اگرچہ درمیانی عرصے میں کچھ مشکل لمحات بھی آئے لیکن لوئیس گریگوری اور برائیڈن کارس نے خود کو بہترین بیٹسمین ثابت کیا

  • انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی

    انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی

    انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی

    باغی ٹی وی : دوسراون ڈے، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی.انگلینڈ نے پاکستان کو 52رنز سے شکست دی.یوں‌ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرلی.نگلینڈکو 3ون ڈےمیچزکی سیریزمیں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے .

    لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر انگلینڈ کی ٹیم 45 اعشاریہ 2 اوورز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 60 اور جیمز ونس نے 56 رنزبنائے جب کہ کپتان بین اسٹوکس 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ان کے علاوہ بریڈن کرسن نے 31، گریگوری نے 40 رنز بنائے جب کہ اورٹن صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے 5 وکٹیں اور حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان اور سعود شکیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    248 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر بر طرح ناکام رہا، امام الحق ایک، فخر زمان 10، کپتان بابر اعظم 19اور محمد رضوان 5 رنز بناسکے۔

    اس موقع پر سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلواسکے انہوں نے 4 چوکوں کی مدد سے نصف سینچری بنائی اور 56 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    ان کے علاوہ حسن علی 30، صہیب مقصود 19 اور فہیم اشرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی پوری ٹیم41 اوور میں 195 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

  • عمر اکمل نے ملازمین کے ساتھ ملکر تشدد کیا، درخواست دائر

    عمر اکمل نے ملازمین کے ساتھ ملکر تشدد کیا، درخواست دائر

    عمر اکمل نے ملازمین کے ساتھ ملکر تشدد کیا، درخواست دائر

    کرکٹر عمر اکمل کا لاہور میں آٹو گراف لینے کے معاملے پر مداحوں سے جھگڑے کا معاملہ ،مخالف پارٹی نے بھی کرکٹر عمر اکمل کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی

    تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل نے سیلفی لینے پر گالم گلوچ کی اور ملازمین کے ساتھ ملکر تشدد کیا، اپنے ایک دوست سے ملنے آئے تھے جو عمر اکمل کا ہمسایہ ہے، بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں نے عمر اکمل کے ساتھ سیلفی لینے کا کہا، گھر کے باہر سیلفی بناتے ہوئے عمر اکمل آپے سے باہر ہو گئے،

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان کا میڈیکل کروانے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،عمر اکمل کے آٹو گراف دینے کے معاملے پر مداحوں سے بحث و تکرار ہوئی تھی،

    عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی اپیل پر بڑا فیصلہ سنا دیا

    ق پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کی سزا میں کمی کے فیصلے کو چیلنج کردیا

    کرکٹر عمر اکمل کی بابا فرید کے مزار پر حاضری

    پولیس کے مطابق عمر اکمل کے آٹو گراف دینے کے معاملے پر مداحوں سے بحث و تکرار ہوئی، برطانوی نژاد پاکستانی سمیت 4 افراد عمر اکمل کے گھر آٹو گراف لینے آئے، جھگڑے کے بعد عمر اکمل نے ون فائیو پر کال کر دی، چاروں افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا،عمر اکمل کا کہنا تھا کہ آٹو گراف لینے گھر کیوں آئے، جس پر تکرار ہوئی اور عمر اکمل نے پولیس کو بلا لیا،پولیس موقع پر پہنچی اور چاروں افراد کو حراست میں لے لیا

    گھر چار افراد آئے اور عمر اکمل نے انہیں گرفتار کروا دیا

  • گھر چار افراد آئے اور عمر اکمل نے انہیں گرفتار کروا دیا

    گھر چار افراد آئے اور عمر اکمل نے انہیں گرفتار کروا دیا

    گھر چار افراد آئے اور عمر اکمل نے انہیں گرفتار کروا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کا لاہور میں آٹو گراف لینے کے معاملے پر مداحوں سے جھگڑا ہوا

    پولیس کے مطابق عمر اکمل کے آٹو گراف دینے کے معاملے پر مداحوں سے بحث و تکرار ہوئی، برطانوی نژاد پاکستانی سمیت 4 افراد عمر اکمل کے گھر آٹو گراف لینے آئے، جھگڑے کے بعد عمر اکمل نے ون فائیو پر کال کر دی، چاروں افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا،

    عمر اکمل کا کہنا تھا کہ آٹو گراف لینے گھر کیوں آئے، جس پر تکرار ہوئی اور عمر اکمل نے پولیس کو بلا لیا،پولیس موقع پر پہنچی اور چاروں افراد کو حراست میں لے لیا

    عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی اپیل پر بڑا فیصلہ سنا دیا

    ق پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کی سزا میں کمی کے فیصلے کو چیلنج کردیا

    کرکٹر عمر اکمل کی بابا فرید کے مزار پر حاضری