Baaghi TV

Category: کھیل

  • شاہنواز دھانی کے بھائی نے شاہد آفریدی کو متاثر کردیا

    شاہنواز دھانی کے بھائی نے شاہد آفریدی کو متاثر کردیا

    شاہنواز دھانی کے بھائی نے شاہد آفریدی کو متاثر کردیا

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے والا شاہنواز دھانی جو کہ شائقین کی توجہ کا مرکز رہا ہے اس پر انہیں ٹورنامنٹ میں بہترکارکردگی پر مین آف دا ٹورنامنٹ بھی ملا. دوسری طرف ان کے چھوٹے بھائی نے شاہد آفریدی نے کو اپنی پرفارمنس سے متاثر کیا ہے

    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1413103356407599105?s=20

    شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز دھانی کے چھوٹے بھائی نیٹ میں عمدہ بولنگ کررہے ہیں۔

    شاہد آفریدی نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شاہنواز دھانی کے بھائی کی باؤلنگ نے کافی متاثر کیا ہے. اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دھانی کے خاندان میں‌ فاسٹ باؤلنگ کا ٹیلنٹ ہے ، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ میں کھلاڑیوں کے لیے معیاری سہولیات فراہم کرنے کوشش کرنی چاہیے .

    واضح رہے کہ ملتان سلطان نے پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا . اور اس ایونٹ کی خاص بات شاہنواز دھانی کی عمدہ باؤلنگ تھی جس نے شائقین کو اپنے سحر میں‌ جکڑے رکھا .

  • یورو کپ فائنل سے پہلے ہی ریکارڈ قائم ہو گیا

    یورو کپ فائنل سے پہلے ہی ریکارڈ قائم ہو گیا

    یورو کپ فائنل سے پہلے ہی ریکارڈ قائم ہو گیا

    باغی ٹی وی : کورونا کی تباہ کاریوں کے بعد اگر کھیل کے میدان آباد ہوئے ہیں تو اب سارے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں اور اگلی پچھلی کسریں پوری ہورہی ہیں‌. یوروکپ فٹ بال کے لیے کئی ایک ریکارڈ رقم ہو رہی ہیں. برطانوی میڈیا کے مطابق مختلف ویب سائٹس پر فائنل میچ کی ٹکٹ کی فروخت میں 180 گنا اضافہ ہوا ہے، میچ کا ایک ٹکٹ 54 ہزار پونڈ میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، فٹبال میچ کے ایک ٹکٹ کی اصل قیمت 295 پونڈ ہے۔

    یوئیفا کی سرکاری ویب سائٹ پر میچ کے تمام ٹکٹ پچھلے ہفتے فروخت ہوچکے ہیں،انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان یوروکپ فٹبال کا فائنل اتوار کو ومبلے میں ہوگا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان فیصلہ کن میچ 1-1 سے برابر رہا ، میچ کا فیصلہ اضافی ٹائم میں ہوا، جہاں انگلش کپتان نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔

    1966 کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کسی بڑے فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ یورو کپ کا فائنل اتوار کو رات 12 بجے انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان ہوگا

  • سینئر بیٹسمین اسد شفیق کا اب کیا ہدف ، آگاہ کردیا

    سینئر بیٹسمین اسد شفیق کا اب کیا ہدف ، آگاہ کردیا

    سینئر بیٹسمین اسد شفیق کا اب کیا ہدف ، آگاہ کردیا

    باغی ٹی وی : سینئر بیٹسمین اسد شفیق نے قومی ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کو اپنا ہدف بنا لیا، کہتے ہیں بیٹنگ تکنیک میں مسائل تھے جن کو محمد یوسف کی معاونت اور رہنمائی سے دور کرلیا۔

    اسد شفیق کا کہنا تھا کہ میں‌اپنی پرفارمنس اور محنت کے ساتھ واپس آؤں گا. یک سال سے طویل فارمیٹ کی ٹیم سے باہر اسد شفیق کے مطابق محمد یوسف کی زیرنگرانی خامیوں پر کام کرنا بہت مفید ثابت ہوا کیونکہ وہ ویڈیوز دیکھ کرکچھ چیزوں کو بہتر بنانے کیلئے رہنمائی کرتے رہے کیونکہ باہر جاتی گیند کو کھیلتے وقت ان کی باڈی بہت زیادہ اوپن ہورہی تھی جسے سائیڈ آن رکھنے پر توجہ ہے جبکہ بال کی ریلیز سے قبل پاؤں کے کریز سے باہر نکلنے کی خامی بھی دور کرلی ہے ۔

    ان کاکہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے کراچی میں‌پریکٹس کا موقع نہیں‌ملا اس لیے اس لیے لاہور کافی کوچھ سیکھنے کو ملا ہے . نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بیٹسمینوں کی بنیادی باتوں پر کام کرنا اولین ترجیح ہوتی ہے اور تجربہ کار اسد شفیق کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہی پہلوؤں کو پیش نظر رکھا گیا۔ان کی تکنیک مین اب بہتری آئی ہے .

  • ارجنٹائن  ایکوا ڈو رکو شکست دیکر اہم سنگ میل عبور کر لیا

    ارجنٹائن ایکوا ڈو رکو شکست دیکر اہم سنگ میل عبور کر لیا

    ارجنٹائن ایکوا ڈو رکو شکست دیکر اہم سنگ میل عبور کر لیا

    باغی ٹی وی : باغی ٹی وی: کوپا امریکا فٹ بال کپ.ارجنٹائن ایکوا ڈو رکو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا،ارجنٹائن نے ایکوڈور کو صفر کے مقابلہ میں3 گول سے شکست دی.ارجنٹائن کی جانب سےمیسی ،روڈریگو ڈی پال اورلاوٹیرومارٹینیز نے گول کئے،

    سیمی فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا،جنوبی افریقا میں کورونا ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے لگا،انگلینڈ کی فٹبال ٹیم نے یوروکپ کے کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جرمن ٹیم شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے جرمنی کو 0-2 سے شکست دے دی۔لندن میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں جرمنی اور انگلینڈ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

    پہلے ہاف میں دونوں جانب سے حریف گول پر حملے ہوئے، لیکن کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی۔دوسرے ہاف میں انگلش ٹیم کی جانب سے بھرپور مووز بنیں، 75ویں منٹ میں رحیم اسٹرلنگ نے گول بناکر انگلینڈ کو برتری دلادی۔

    گیارہ منٹ بعد اور اور موو بنی، کپتان ہیری کین نے گیند کو جال میں پھینک کر انگلینڈ کو دو۔صفر کی کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہچادیا۔ویمبلے اسٹیڈیم میں 43 ہزار شائقین نے میچ دیکھا جبکہ ڈیوک آف کیمبرج پرنس ولیم، ڈچز کیٹ مڈلٹن اور ننھا پرنس لوئی بھی اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے

  • پاکستان نے  یو اے ای کے ساتھ شراکت کی خواہش ظاہر کردی

    پاکستان نے یو اے ای کے ساتھ شراکت کی خواہش ظاہر کردی

    پاکستان یو اے ای کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کی خواہش ظاہر کردی

    باغی ٹی وی : پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کا خواہشمند ہے جب کہ 50 اوورز کے میگا ایونٹس سری لنکا اور بنگلادیش کے ساتھ مل کر کرانے کا خواہشند ہے،

    پی سی بی نے 31-2024 کے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل 6آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلیے اظہار دلچسپی جمع کرایا ہے،اس میں 2025 اور 2029 کی چیمپئنز ٹرافی بھی شامل ہیں، یہ 3 وینیوز کا ٹورنامنٹ ہے اور پاکستان کے پاس کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کی صورت میں 4 سینٹرز موجود ہیں،اس فہرست میں کچھ عرصے بعد پشاور کا نام بھی درج ہو جائے گا۔

    اسی لیے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی اکیلے ہی میزبانی کرنا چاہتا ہے،8 وینیوز پر کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 اور 2028 کیلیے یو اے ای کو ساتھ ملایا جائے گا،10 وینیوز پر شیڈول 50اوورزکے میگا ایونٹ2027 اور 2031 کی میزبانی میں سری لنکا اور بنگلادیش کو شامل کیا جائے گا۔

  • یوروکپ  ، کرونا کیسز بڑھنے لگے ، صحت کے ذمہ داران نے خطرناک پیشن گوئی کردی

    یوروکپ ، کرونا کیسز بڑھنے لگے ، صحت کے ذمہ داران نے خطرناک پیشن گوئی کردی

    یوروکپ ، کرونا کیسز بڑھنے لگے ، ذمہ داران پریشان

    باغی ٹی وی : فٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے . لیکن کرونا کی وجہ سے جہاں باقی کھیل اور سرگرمیاں بند ہوئیں وہاں فٹ بال کی کھیل بھی متاثر ہوئی ،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق یوروکپ کی وجہ سےکوروناوائرس پھیلنے لگا۔ لندن کے سینٹ پیٹرزبرگ میں میچ دیکھنے والے تماشائیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دنیائے فٹبال کے دو بڑے ایونٹس یورو کپ اور کوپا امریکا میں آج کوارٹرفائنلز کھیلے جائیں گے ۔

    یورو کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں سابق عالمی چیمپین اسپین اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ان میچوں دیکھنے کے لیے تماشائیوں کو بھی سٹیڈیم میں‌بلایا جا رہا ہے . جس وجہ سے سماجی فاصلو‌ں کے نا ہونے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کورونا بڑھ رہے ہیں .

    ایک ہفتےکے دوران یورپ میں کوروناکیسزکی شرح میں10 فیصداضافہ ہوا۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یوروکپ میچزمیں کورونا ایس اوپیزمیں نرمی اختیارکی گئی جس کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔

    میچ کے دوران تماشائیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد جرمن وزیرداخلہ نے یوروکپ انتظامیہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا یوروکپ انتظامیہ نےعقلمندی کاثبوت نہیں دیا۔ اس لیے انتظامیہ پر اعتراض کیا جاتا رہے . اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے کمرشل ازم کو ترجیح دی جس وجہ سے نقصان ہوا . فائنل سے مزید کرونا کیسز یں اضافہ ہوگا.

  • پی سی بی نے کنٹریکٹ کرکٹرز کے وظیفوں میں کتنا اضافہ کیا؟

    پی سی بی نے کنٹریکٹ کرکٹرز کے وظیفوں میں کتنا اضافہ کیا؟

    پی سی بی نے مینزسینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا ہے، کنٹریکٹ میں تین مختلف کٹیگریزاورایمرجنگ کرکٹرزکوشامل کیا گیا ہے، کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہوارآمدنی میں 25 فیصد اضافہ اورتمام کٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقررکی گئی ہے.
    بابراعظم ، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں شامل ہیں.
    اظہرعلی، فہیم اشرف، فخرزمان، فوادعالم، شاداب خان اوریاسرشاہ کٹیگری بی میں شامل ہیں.
    عابد علی، امام الحق، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد نواز، نعمان علی اور سرفراز احمد کٹیگری سی میں شامل ہیں.
    عمران بٹ، شاہنواز دہانی اورعثمان قادرایمرجنگ کٹیگری میں شامل ہیں.
    کٹیگری اے کے ماہواروظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کسی بھی فارمیٹ کی میچ فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے.
    کٹیگری بی کے ماہواروظیفے میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے.
    کٹیگری بی میں شامل کھلاڑیوں کے لیے ٹیسٹ کی میچ فیس میں 15 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 20 فیصد اورٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے.
    کٹیگری سی کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ میچ کی فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے.
    ایمرجنگ کٹیگری کے ماہوار وظیفے میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے.

  • ویسٹ انڈیز  جنوبی آفریقہ کو چت کر کے سیریز کی دلچسپی جاری رکھنے میں‌کامیاب

    ویسٹ انڈیز جنوبی آفریقہ کو چت کر کے سیریز کی دلچسپی جاری رکھنے میں‌کامیاب

    ویسٹ انڈیز جنوبی آفریقہ کو چت کر کے سیریز کی دلچسپی جاری رکھنے میں‌کامیاب

    باغی ٹی وی :ویسٹ انڈیز نے جنوبی آفریقہ کو ہرا دیا . ویسٹ انڈیز نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 21رنز سے ہرا کر سیریز دو دو سے برابر کرلی ، فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا ۔ کیرن پولارڈ کی جارحانہ بیٹنگ اور ڈیوائن براوو کی شاندار بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے یہ کارنامہ انجام دیا.

    ہوم ٹیم کے اوپنر ِلنڈل سیمنز نے 34 گیندوں پر 47رنز بنائے ، لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں ، پھر کپتان کیرن پولارڈ نے جارحانہ اننگز کھیلی ، 5 چھکے لگائے اور 25گیندوں پر 51رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 6 وکٹ پر 167 رنز تک پہنچا دیا۔

    ویسٹ انڈیز کے جواب میں جنوبی افریقہ کے کونٹین ڈی کوک نے تواچھی بلے بازی کی لیکن دوسری طرف کسی بلے باز نے ان کا اچھے انداز میں ساتھ نہیں دیا، ڈی کوک کی 60 رنز کی اننگز کھیلی جسے براوو نے آؤٹ کیا

    براوو نے بہترین بلے گیند بازی کرتے ہوئے صرف 19 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کو 21رنز سے شاندار فتح سے ہمکنار کیا ، سیریز کا پانچوں اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا

  • پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیا ، سرفراز کے لیے بری خبر

    پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیا ، سرفراز کے لیے بری خبر

    پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیا ، سرفراز کے لیے بری خبر

    باغی ٹی وی : پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیا ہے.پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا، اس نئے کنٹریکٹ کی اہم بات کہ سابق کپتان سرفراز احمد کٹیگری سی کا حصہ ہیں۔جس سے ان کی تنزل ہوئی ہے .

    کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہانہ آمدنی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔کرکٹ بورڈ کے مطابق 20 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے، تمام کٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقرر کی گئی ہے ۔
    https://twitter.com/TheRealPCB/status/1410845774955614208?s=20
    بابر اعظم، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو کیٹگری اے میں شامل کیا گیا ہے۔ بی کیٹگری میں اظہر علی، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسر شاہ کو شامل کیا ہے جبکہ سرفراز احمد ،عابد علی ، امام الحق ، حارث رؤف ، حسنین ، محمد نواز اور نعمان علی سی کیٹگری میں شامل ہیں۔

  • پی سی بی چھ آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے آئی سی سی سے رابطہ کرے گا

    پی سی بی چھ آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے آئی سی سی سے رابطہ کرے گا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا ورچوئل اجلاس 30 جون بروز بدھ کو منعقد ہوا۔ بی او جی کی یہ رواں سال میں تیسری اور مجموعی طور پر 63ویں میٹنگ تھی۔

    اجلاس میں جن موضوعات پر اتفاق کیا گیا، ان کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

    بجٹ 22-2021:

    بی او جی نے مالی سال 22-2021کی منظوری دے دی ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے پی سی بی کا منظور شدہ کُل بجٹ 8.997 بلین روپے ہے۔یہ بجٹ ہوم اور انٹرنیشنل کرکٹ ، ڈومیسٹک کرکٹ، ایچ بی ایل پی ایس ایل 6اور انتظامی امور پر خرچ کیا جائے گا ۔

    آئندہ مالی سال کے لیے منظور شدہ بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 2 بلین روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس کی بڑی وجہ پاکستان کی انٹرنیشنل سیریز کی تعداد میں 9 سے 16تک اضافہ ہونا،ڈومیسٹک ایونٹس کی تعداد میں 11 سے 19 فیصد تک اضافہ ہونا،مینز اور ویمنز کرکٹرز کے ماہوار وظیفوں میں 10 سے 25 فیصد اضافہ ہونا ،ہوم سیریز کی پراڈکشن اور کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت ہوم کرکٹ سیریز کے لیے رقم مختص کرنا ہے۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6:

    بی او جی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کو کامیاب انداز میں مکمل کرنے پر پی سی بی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔بی او جی نے اس موقع پرچھ فرنچائزمالکان اور تمام کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے کہ جس طرح انہوں نے مشکل وقت بائیو سیکیور ببل میں گزار کر لیگ کو کامیاب بنایا۔

    بی او جی نےلیگ کو کامیاب بنانے کے لیے پس پردہ اور سامنےرہتے ہوئے، دونوں طریقوں سے پیشہ ورانہ انداز اپنانے پرپی سی بی کی تعریف کی ہے۔

    بی او جی کا مشاہدہ ہے کہ لیگ کے بقیہ میچز کے کامیاب انعقاد سے پی سی بی نےدنیابھر میں پاکستان کا مثبت تشخض اجاگر کیا ہے۔بی او جی کو بتایاگیا ہے کہ لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا انعقاد پاکستان میں ہوگا۔اس سلسلے میں تمام چھ فرنچائزز کی مشاورت سے سیزن 22-2021 کے لیے موزوں ونڈو کا انتخاب کیا جائے گا۔

    دیگر امور:

    بی او جی کو بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے31-2024 کے سائیکل میں شامل آئی سی سی کے چھ ایونٹس کی میزبانی کے لیےایکسپریشن آف انٹریسٹ جمع کروادیا ہے۔ان چھ ایونٹس میں سے پی سی بی تین وینیوز پر کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور 2029 کی میزبانی کا خواہاں ہیں۔پی سی بی آٹھ وینیوز پر کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 اور 2028 اور 10 مختلف وینیوز پر کھیلے جانے والےآئی سی سی مینز ورلڈپ 2027 اور 2031 کی میزبانی میں شراکت داری کا خواہشمند ہے۔

    آئی سی سی کی ایوولیشن کمیٹی اب پی سی بی کے ایکسرپیشن آف انٹریسٹ کا بغور جائزہ لینے کے بعد اپنافیصلہ کرے گی۔ان ایونٹ کی میزبانی دینے کے عمل کا آغاز ستمبر میں شروع ہوگا۔پی سی بی پرامید ہے کہ وہ کم از کم ایک ایونٹ کی میزبانی حاصل کرلے گا۔

    بی او جی کوبتایاگیا ہےکہ سیزن 22-2021 میں بائیو سیکیور پروٹوکولز اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ریسٹراڈا اور ای ایس آئی پی سی بی کی معاونت کریں گے۔ستمبر 2021 سے مارچ 2022 تک پاکستان کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے۔پی ایس ایل 7 کے لیے بھی انہی دونوں کمپنیز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

    بی او جی کو آگاہ کیا ہے کہ رجسٹریشن کے عمل میں کُل 93000سے زائد کھلاڑیوں اور 3800 سے زائد کلبز نے شرکت کی۔ ان کی اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوتے ہی نچلی سطح پر کرکٹ کا آغاز کردیا جائے گا۔

    بی او جی کو بتایا گیا ہے کہ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ بورڈز کے سربراہان کے ساتھ سہ ماہی بنیادوں پر اجلاس کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے تاکہ ان کے چیلنجز کو سمجھ کر ان کی معاونت کی جائے گی۔

    بی او جی کو افرادی قوت سے متعلق جائزہ بھی پیش کیا گیا، جس کے تحت ادارے کو ایک پیشہ ورانہ اور متحرک بورڈ بنانا ہے۔ بی او جی کو گورننس ، رئیل اسٹیٹ ، آئین اور قانونی امور کے بارے میں بھی مکمل اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا۔