قومی کرکٹ اسکواڈ کا پہلا انٹرا اسکواڈ کا میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع کیا جائے گا، پچاس اوورز پر مشتمل میچ میں اسکواڈز 12،12 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، شاداب خان الیون نے بابراعظم الیون کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے.
بابراعظم کی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، اعظم خان، فہیم اشرف، محمد نواز، حسن علی، محمد حسنین، عثمان قادراورحارث رؤف شامل ہیں.
شاداب خان کی ٹیم میں عبداللہ شفیق، شرجیل خان، محمد حفیظ، سعود شکیل، حارث سہیل، صہیب مقصود، سرفرازاحمد، شاداب خان عماد وسیم، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور ارشد اقبال شامل ہیں.
Category: کھیل
-

شاداب خان کا ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ
-

اسپنر ندا ڈار نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
باغی ٹی وی : اسپنر ندا ڈار نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
گرین شرٹ میں خواتین کی نمائندگی کرنے والی پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی اسپنرندا ڈار نے اپنے نام اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے . وہ ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پاکستانی بولر ہیںجس نے سو وکٹیں مکمل کی ہیں، نداڈار نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
ندا ڈار نے جزیرہ اینٹیگا میں کھیلےگئےمیچ میں دو وکٹ حاصل کیں، اگرچہ ندا کی یہ وکٹیں پاکستان کو کامیابی نہ دلوا سکیں . ویسٹ انڈیز کی وومن ٹیم نےپاکستان کےخلاف میچ 10رنز سےجیتا۔
اپنی اس کامیابی پر ندا ڈار نے اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اعزاز حاصل کرنے پر خوشی ہے، اس سے بھی زیادہ خوشی ہوتی اگر پاکستان فتح سے ہمکنار ہوتا.
ندا ڈار کے اس اعزاز پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ندا ڈار ایک سٹار ہے . کرکٹ بورڈ نے ندا کر سپنر سپر سٹار کا لقب دیا ہے .
ندار ڈار نے نو سال قبل پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔آل راؤنڈر ندا ڈار اب تک پاکستان کی جانب سے کل 183 ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت کرچکی ہیں۔In the T20I against West Indies, Nida Dar became the first Pakistan player to cross 100 wickets in the format 👏
She is only the sixth cricketer overall to achieve this feat!#WIvPAK pic.twitter.com/midtH4MKxK
— ICC (@ICC) July 1, 2021
ندا ڈار ویمنز بگ بیش لیگ میں شرکت کرنے والی واحد پاکستانی خاتون کرکٹر بھی ہیں۔ -

شائقین کرکٹ کیلئے ایک اور خوشخبری، تماشائی ہوجائیں تیار
شائقین کرکٹ کیلئے ایک اور خوشخبری، تماشائی ہوجائیں تیار
باغی ٹی وی : شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری آگئی. کرونا اب تماشائیوںکا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا. کرکٹ کے دیوانے ایجبسٹن کے بعد لارڈز میں بھی سٹیڈیم میں آکر میچ دیکھ سکیںگے ، اجازت مل گئی ۔
کرونا کی شدت کم ہوئی تو میدان بھی سجنے لگے نہ صرف کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے بلکہ شائقین کرکٹ بھی میدانوں کی رونق بنیں گے ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آٹھ جولائی کو شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز سے شائقین کرکٹ کو دوسری خوشخبری مل گئی ہے، لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والےدوسرا ون ڈے بھی برطانیہ کے ایونٹ ریسرچ پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے۔
کرونا کی تباہ کاریوں کےبعد ستمبر دوہزار انیس کے بعد یہ پہلی بار ہوگاکہ شائقین بھرپور تعداد میں اسٹیڈیم کی رونق بنیںگے . لارڈز کے تاریخی میدان کو ایونٹ ریسرچ پروگرام میں شامل کرنے کے بعد اب سو فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے، پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان دوسراون ڈے دس جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہو رہا ہے . پاکستان کی کرکت ٹیم میچ کی بھر پور تیاری کر رہی ہے .
-

ومبلڈن اوپن ٹینس میں دلچسپ مقابلے جاری
ومبلڈن اوپن ٹینس میں دلچسپ مقابلے جاری
باغی ٹی وی : ومبلڈن اوپن ٹینس میں اینڈی مرے اور نواک جوکووچ نے کامیابیوں کا سفر جاری رکھا ہوا ہے، عالمی نمبر ون نواک جوکووچ نے ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کر کر کے سنگ میل طے کر لیا ہے
دیگر مقابلوں میں سربیا کے ٹینس کھلاڑی کا دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ جنوبی افریقن کیون اینڈرسن سے ہوا، جوکووچ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست سے دوچار کیا ۔
برطانیہ کے ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جرمنی کے آسکراوٹ کوہرا دیاخواتین کیٹگری میں امریکا کی وینس ولیمز کو تیونس کی اونس جبیر نے شکست دے کر ایونٹ سے آؤٹ کر دیا۔
امریکی ٹینس اسٹار کا چوبیسواں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا، انجری نے سرینا ولیمز کو ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ سے باہر کردیا۔
ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں سرینا کا پہلے راؤنڈ میں بیلاروس کی الیاکسندرا ساسنووچ کے خلاف میچ تھا، دونوں کے مابین پہلا سیٹ 3-3 کے پوائنٹ سے برابر تھا کہ اسی دوران وہ کورٹ میں پھسل گئیں پر جس کے باعث کھیل کو کچھ دیر تک روکنا پڑا،
-

شاہینوں کی انگلش ٹیم کیخلاف سیریز کی تیاریاں تیز
شاہینوں کی انگلش ٹیم کیخلاف سیریز کی تیاریاں تیز
باغی ٹی وی :قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف تیاریاں زور شور سے جاری ہیں،اس سلسلے میں آج پاکستانی ٹیم انٹرا اسکواڈ میچ کھیلے گی،کورونا تحفظ کے سلسلے میں ٹریننگ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی ہونے والی ریپڈ کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔
ڈربی میں قومی کرکٹ ٹیم نے مسلسل تیسرے دن ٹریننگ میں فیلڈنگ ، بولنگ اور بیٹنگ کی فل پریکٹس کی ۔شاہینوں نے گزشتہ روز بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہو گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے دررمیان دوسرے ون ڈے میں لارڈز گراؤنڈ 100 فیصد شائقین کی میزبانی کرے گا۔
-

ڈربی میں قومی کرکٹ ٹیم نے کیا پریکٹس سیشن
قومی کرکٹ اسکواڈ کے ڈربی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کردیا ہے، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس سیشن میں بھرپور شرکت کی ہے، ٹریننگ سیشن چار گھنٹے تک جاری رہے گا،
قومی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ مصباح الحق ٹریننگ سیشن کی نگرانی کررہے ہیں، قومی اسکواڈ کی آج ہونے والے ریپیڈ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آئے ہیں. -

قومی کھیل کے تربیتی کیمپس کل سے شروع
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 30 جون سے شروع ہونے والے قومی جونیئرتربیتی ہاکی کیمپ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، کیمپ میں شامل کھلاڑی کل 30 جون سہہ پہر تک ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم کو رپورٹ کرینگے، فیڈریشن کی جانب سے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل اسائنمنٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے 27 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی جونیئر ہاکی تربیتی کیمپ کا انعقاد 30 جون تا 18 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا، اس کے علاوہ پی ایچ ایف کی جانب سے 5 مزید باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں شرکت کی ہدائت کی گئی ہے، ان کھلاڑیوں کی پرفامنس پر پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نظر ثانی کرکے اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کرونا وائرس کے تدارک اورعدم پھیلاؤ سے متعلق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری شدہ ایس او پی پیز پر عملدرآمد کو یقنی بنانے سمیت کھلاڑیوں کی نورڈنگ، لاجنگ اور ٹریننگ کے انتظامات سے متعلقہ امور کی تکمیل کرلی گئی ہے، اس کیمپ میں جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں رانا وحید (واپڈا) ، معین شکیل (سوئی سدرن گیس)، غضنفرعلی (سوئی سدرن گیس)، وقار (گول کیپر، واپڈا)، عمیر ستار(ماڑی پیٹرولیم)، عقیل احمد (ماڑی پیٹرولیم)، عبداللہ (گول کیپر، ماڑی پیٹرولیم)، رومان خان( واپڈا)، محب اللہ( واپڈا)، مرتضیٰ یعقوب (ماڑی پیٹرولیم)، حماد انجم (واپڈا)، حنان شاہد (نیشنل بینک)، شاہ زیب خان (سندھ)، آصف حنیف (ماڑی پیٹرولیم)، محسن حسن (پنجاب)، انیس (پنجاب/زرعی ترقیاتی بینک)، حماد علی (نیوی)، اسامہ بشیر( پی اے ایف)، وقار علی (ماڑی پیٹرولیم)، سمیع اللہ خان(کسٹمز)، ارباز (ماڑی پیٹرولیم)، رضوان علی(پی اے ایف)، علی عزیز(واپڈا)، عدیل لطیف (سوئی سدرن گیس)، عبدالمنان(سوئی سدرن گیس)، احتشام اسلم(ماڑی پیٹرولیم) اور ابوذر (پنجاب) شامل ہیں، جبکہ پی ایچ ایف کی جانب سے جن پانچ کھلاڑیوں کو مزید پرفارمنس دکھانے کے لئے کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ان میں قیصر خان، بلاول، دانش (آرمی) نوید عالم(پنجاب) ،اور شاہ زیب (اے جے کے) شامل ہیں۔
ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم کیمپ کمانڈنٹ ہونگے جبکہ رانا ظہیر احمد بابر کوچ، ایم مدثرعلی خان کوچ، سید ابوذر امراؤ ویڈیو انالسٹ، ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر اورایم زاہد افضل بطور ٹریننر قومی جونیئر تربیتی ہاکی کیمپ میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیں گے. -

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات کی تحریک پیش ہونے پر کیوں ہوئی مسترد
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات کی تحریک پیش ہونے پر کیوں ہوئی مسترد
باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں فنانس بل پر بحث جاری ہے . اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات سے متعلق تحریک پی ٹی آئی کے راناقاسم نون نے پیش کی، یہ تحریک موخر کردی گئی،
وزیرخزانہ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات میں اضافہ سے متعلق تحریک کی مخالفت کردی جسے بعد میں اسپیکر اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے راناقاسم نون کو دوبارہ تحریک پیش کرنے کی ہدایت کردی تھی . اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات میں اضافے سے متعلق ترمیم منظور کر لی گئی ..اس سے قبل اسپیکر نے بات کے دوران ہی بلاول بھٹو کا مائیک بند کر دیا تھا . انہوںنے کہا تھا کہ ہمیں پڑھ کرسنائیں عوام پر کیاظلم کرنے جارہے ہیں.بلاول بھٹو نے عبدالقادر پٹیل کو پیپلزپارٹی اراکین پورے کرنے کی ہدایت کی بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے 6سے7 اراکین یہاں موجود نہیں، انہیں بلا کر لائیں،بلاول بھٹو کے کہنے پر عبدالقادر پٹیل خورشید شاہ، شازیہ مری اورپرویز اشرف کو بلا کر لائے
پرویز خٹک نے طارق بشیر چیمہ سے سوال کیا کہ آپ کے اراکین کہاں ہیں؟ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہمارے تمام کے تمام اراکین اسمبلی ہال میں موجود ہیں طارق بشیر چیمہ نے تمام ق لیگ کے اراکین کوپرویز خٹک کو گن کر تسلی دی طارق بشیر چیمہ کے انگلی کے اشارے سے گننے پرپرویز خٹک مسکراہتے رہے
-

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جگہ منتقل ، آئی سی سی نے تصدیق کردی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جگہ منتقل ، آئی سی سی نے تصدیق کردی
باغی ٹی وی : آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای اور عمان منتقل کرنے کی تصدیق کردی گئی .آئی سی سی کے مطابق میگا ایونٹ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک مڈل ایسٹ میں کھیلا جائیگا،کورونا کے باعث بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ منتقل کیا گیا،
میگا ایونٹ کی منتقلی کے بعد بھی بھارت ہی میزبان رہے گا،ٹورنامنٹ ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور عمان کرکٹ گراوَنڈ میں کھیلا جائیگا،
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف آلرڈائس نے کہا کہ ہماری ترجیح ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ محفوظ طریقے سے کرانا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ کا انعقاد بھارت میں ہونا تھا لیکن کوویڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے منتقل کیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق پہلے راؤنڈ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور میچز یو اے ای اور عمان میں ہوں گے ، چار ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی جو آٹھ پہلے کوالیفائی ٹیموں کو جوائن کریں گی۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جو کہ بھارت میں ہونا تھا . کورونا کی وجہ سے اس کے مقام کو منتقل کرنا پڑا ہے .بھارت کی پوری کوشش تھی کہ میگا ایونٹ بھارت ہی میں ہو لیکن عالمی کرکٹ بورڈز کے خدشات کے پیش نظر اس وینیو کو تبدیل کرنا پڑا اور بھارت کو آئی سی سی کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے .
-

ویسٹ انڈیز مشکل ہدف ہے جویریہ خان
پاکستان نیشنل ویمن ٹیم رواں سال اپنے تیسرےغیر ملکی دورے پر ویسٹ انڈیز میں موجود ہے، جہاں قومی ویمن ٹیم بدھ کے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ سر ووین رچرڈ اسٹیٹڈیم میں کھیلے گی، ماضی میں قومی ٹیم تین ایک روزہ، دو ٹی ٹونٹی سیریز اور آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے کیربین جزائز کا دورہ کر چکی ہے، تاہم قومی خواتین کرکٹ ٹیم انٹیگا کی سرزمین پر اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 30 جون کو کھیلے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی آئی سی سی ویمن ٹی ٹونی رینکنگ میں خاص فرق نہیں ہے، پاکستان ساتویں جبکہ ویسٹ انڈیز چھٹے نمبرپر موجود ہے.
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان پر امید ہیں کہ انکی ٹیم نے اس دورے کے لیے سخت محنت کی ہے، اسکے نتائج بھی ثمرآور ہونگے، وبائی مرض کے بعد خواتین کی کرکٹ کو دنیا بھرمیں نقصان ہوا ہے، دورہ ویسٹ انڈیز پاکستان کرکٹ بورڈ کا شاندار اقدام ہے، اس دورے سے ویمن کرکٹ کو فروغ ملے گا، ہم نے ملتان اور کراچی کے کیمپس میں سخت محنت کی ہے، دونوں کیمپس ہمارے لیے نہایت اہم تھے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل تھیں. مگر ان کیمپس میں کھلاڑیوں نے بین الاقوامی معیار کے مطابق سخت ماحول میں پریکٹس کی ہے، ویسٹ انڈیز ٹیم کو ایک کوالٹی اپوزیشن قرار دیا اور کہا ویسٹ انڈیز ٹیم ہوم گراؤنڈ ایک آسان حریف نہیں ہے، ہمارے لیے یہ دورہ ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا اور ہماری ٹیم اس کے لیے تیار ہے، ماضی کی کامیابیوں سے ہمیں حوصلہ ملتا ہے مگر ہردن نئے چیلنجز کے ساتھ طلوع ہوتا ہے، ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر مقابلے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ دورہ تاریخی ہے، پاکستان ویمن کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اے ٹیم بھی نیشنل ٹیم کے ساتھ دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود ہے، پاکستان اے ٹیم ویسٹ انڈیز کی اے ٹیم کے ساتھ تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچ کھیلے گی، سدرہ نواز قومی ٹیم کے ساتھ 52 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا تجربہ رکھتی ہیں، سدرہ نوازاے ٹیم کی قیادت کریں گی، اے ٹیم ہمارے ساتھ ٹو کر رہی ہے، ملک میں خواتین کے کھیلوں کی نشوونما اور فروغ کے لیے یہ شاندار قدم ہے جس سے ملک میں کھیل کی سرگرمیوں پر اچھا اثر پڑے گا، ہمارے نئے آنے والے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے مواقع میسر نہیں تھے، تاہم وبائی مرض کے بعد کھلاڑی پہلی مرتبہ ایکشن میں نظر آئیں گے، نوجوان کھلاڑیوں کو پیغام دیتےہوئے کہا نوجوانوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا نادر موقع ہے، نوجوان چیلنچ کا مقابلہ کریں اور اپنی پرفارمنس سے خود کو بہترین ثابت کریں.
قومی ویمین کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی جویریہ خان (کپتان ، قومی ٹیم) ، رامین شمیم (ون ڈے کپتان ، ‘اے’ ٹیم) ، سدرہ نواز (ٹی 20 کپتان ، اے ٹیم) ، عالیہ ریاض ، ایمن انور ، انعم امین ، عائشہ نسیم ، عائشہ ظفر ، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید ، جویریہ رؤف ، کائنات امتیاز ، کائنات حفیظ ، ماہم طارق ، منیبہ علی صدیقی (ڈبلیو کی) ، ناہیدہ خان ، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر) ، ناشرا سندھو ، نتالیہ پرویز ، ندا ڈار ، عمائمہ سہیل ، صبا نذیر ، سعدیہ اقبال ، سدرہ امین ، اور سیدہ عروب شاہ۔