Baaghi TV

Category: کھیل

  • مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے  ایک اور عالمی اعزاز  پاکستان کے نام کردیا

    مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی اعزاز پاکستان کے نام کردیا

    مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی اعزاز حاصل پاکستان کے نام کردیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کا نام روش کرنے والے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور اعزاز حاصل کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا.

    فخر پاکستان عرفان محسود نے ایک پاؤں پر 100 پاؤنڈ وزن کیساتھ ایک منٹ میں 43 پش اپ لگا کرگنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔عرفان محسود سے قبل فرانس کے ایلیق لیجیون نے 31 پش اپ لگاکر ریکارڈ بنایا تھا۔

    عرفان محسود کے اس کارنامے کی گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ نے باقاعدہ ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔ اس سے قبل عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 55 پش اپس کیے جب کہ اسپین کےکھلاڑی نے ایک منٹ میں 100پاونڈوزن کےساتھ49 پش آپس کیے تھے۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے عرفان محسودکو سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا ہے

  • یوروکپ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا

    یوروکپ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا

    یوروکپ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا

    باغی ٹی وی : یوروکپ میں بڑا سیٹ ہوگیا ، سوئٹزرلینڈ نے بڑی ٹیم کو نکال باہر کیا۔عالمی چیمپئن فرانس کو ایونٹ سے آؤٹ کردیا۔

    سوئٹزرلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر عالمی چیمپئن کو یورو کپ سے باہر کردیا. سوئٹزرلینڈ اور فرانس کے درمیان میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا۔ ادھر اسپین نے کروشیا کو ہرا دیا ہے اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے

    دنیا بھر میں فٹبال کے ایکشن سے بھرپو ر مقابلے جاری ہیں، کوپا امریکا کپ میں برازیل نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ برازیل نے گروپ اے کے میچ میں پیرو کو چار صفر سے شکست دے دی۔

    برازیل کی طرف سے نیمار، ایلکس سینڈرو، ایورٹن ریبیریو اور ریچلسن نے ایک ایک گول کیا۔

    یورو کپ میں بیلجیئم نے ڈنمار ک کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔ میچ میں کھلاڑیوں اور شائقین نے ڈنمارک کے اسپتال میں زیر علاج پلئیر کرسچیئن ایرکسن کو تالیاں بجا کر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

  • دورہ انگلینڈ میں ممکنہ چیلنجوں بارے ہیڈ کوچ نے آگاہ کردیا

    دورہ انگلینڈ میں ممکنہ چیلنجوں بارے ہیڈ کوچ نے آگاہ کردیا

    دورہ انگلینڈ میں ممکنہ چیلنجوں بارے ہیڈ کوچ نے آگاہ کردیا

    باغی ٹی وی :ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کےخلاف سیریز بہت اہم ہے، ورلڈکپ کی تیاری کیلئے یہ بہت اچھاموقع ہے،انگلینڈ کی ٹیم ورلڈچیمپئن ہے.

    انگلینڈجب بھی آئےہیں، ہم نےیہاں کرکٹ انجوائےکی ہے.یونس خان کاتجربہ ٹیم کیلئے فائدہ مند تھا، یونس خان کےمعاملےپرزیادہ بات نہیں کرناچاہتا،یونس خان سےمتعلق فیصلہ پی سی بی نےکیا،کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کریں، ہمارے زیادہ تر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کےہیں،

    ون ڈے سیریزکےبعد ہمارے پاس2ہفتے ہونگے ،ٹی 20کی تیاری کاموقع ملےگا.،

  • انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلی کوروناٹیسٹنگ رپورٹ آگئی

    انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلی کوروناٹیسٹنگ رپورٹ آگئی

    انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلی کوروناٹیسٹنگ رپورٹ آگئی

    باغی ٹی وی : انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلی کوروناٹیسٹنگ کی رپورٹ منفی آگئی.قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ انگلینڈ پہنچنے پرلیےگئے تھے..3روزہ روم آئسولیشن کےدوران دوسری کوروناٹیسٹنگ آج ہو گی،

    پاکستان کرکٹ ٹیم کل سےڈربی میں ٹریننگ سیشنز کاآغاز کرے گی،کورونا رپورٹ منفی آنیوالے کھلاڑی ٹریننگ سیشنز میں حصہ لینےکےاہل ہونگے،پاکستان کرکٹ اسکواڈ6 جولائی کوکارڈف جائےگا،قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کھیلے گی.بھارتی کسان ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آگئے،

    خیال رہے کہ قومی کرکٹ اسکواڈ انگلینڈ کے شہر برمنگھم پہنچ گیا ہے ، جو وہاں سے ڈربی کے لیے روانہ ہوگا۔

    ڈربی پہنچنے کے بعد قومی اسکواڈ کے تمام ارکان 3 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔انگلینڈ میں 3 روزہ آئسولیشن کے بعد اسکواڈ کو 7 روز تک ڈربی میں ہی ٹریننگ کی اجازت ہوگی،

    واضح رہے کہ قومی اسکواڈ اس کے بعد 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان حالیہ سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے

  • کرکٹ کے مداحوں کو چیئرمین پی سی بی نے خوشخبری سنا دی

    کرکٹ کے مداحوں کو چیئرمین پی سی بی نے خوشخبری سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ سیزن 2021-22 میں ساری کرکٹ پاکستان ہی میں ہوگی،

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ پرامید ہوں کہ اس سیزن میں شائقین کرکٹ دیکھنے اسٹیڈیم میں آئینگے، پاکستان کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے، سپر لیگ پی سی بی کا اہم ایونٹ ہے،ثابت کردیا کہ لیگ کی سالمیت کا ہر حال میں تحفظ کریں گے، کورونا پروٹوکولز پر عمل کرنے پر تمام کھلاڑیوں کے مشکور ہیں، پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کی کمی شدت سے محسوس کی گئی،تماشائیوں کے بغیر یہ ایونٹ نامکمل رہا،کسی بھی کھیل کی حقیقی پہچان اور جان اس کے تماشائی ہی ہوتے ہیں، ہمارے فیصلوں کی حمایت کرنے پر فرنچائزز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،پی ایس ایل 7آئندہ برس پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی،شائقین کو بھی اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ سال اچھی کرکٹ کھیلی ہے، انگلینڈ میں کھیلنے کے لیے وکٹیں اچھی ملتی ہیں،کوشش کریں گے کہ اپنی اچھی کارکردگی دکھائیں،حارث سہیل اور سعود شکیل کے آنے سے بیٹنگ مضبوط ہوگی،ون ڈے فارمیٹ میں ہمیں بہت محنت کی ضرورت ہے، کرکٹ مائنڈ سیٹ کی گیم ہے ون ڈے سیریز سے قبل پریکٹس میچ کھیلیں گے، کوشش ہے ورلڈکپ کوالیفائر کیلئے ہمارا آغاز اچھا ہو،انگلش کنڈیشنز میں ہم نے کافی اچھا پرفارم کیا ہے، ہمیشہ سے کپتانی میں اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں بطور کپتان دباؤ آتا ہے کوشش ہوتی ہے کہ پرسکون رہوں، بائیو سیکیور ببل کی عادت ہوگئی لیکن رہنا بہت مشکل کام ہے، ہر وقت کمرے اور گراؤنڈ میں نہیں رہ سکتے کہیں باہر بھی جانا ہوتا ہے،

  • ملتان سلطانز کے گیند باز اور آئی پی ایل 6 کے  ہیرو نے چار زبانوں‌ میں  ٹویٹ کر مداحوں کے دل جیت لیے

    ملتان سلطانز کے گیند باز اور آئی پی ایل 6 کے ہیرو نے چار زبانوں‌ میں ٹویٹ کر مداحوں کے دل جیت لیے

    ملتان سلطانز کے گیند باز اور آئی پی ایل 6 کے ہیرو نے چار زبانوں‌ ٹویٹ کر مداحوں کے دل جیت لیے

    باغی ٹی وی : ملتان سلطانز کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والےشاہنواز دھانی نے مداحوں کی محبت پر چار مختلف زبانوں میں ٹوئٹس کر کے مداہوں کے دل جیت لیے ہیں

    شاہنواز دھانی نے اپنے ٹوئٹس میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ایوارڈ کو والدہ اور مرحوم والد کے نام کیا ہے


    دھانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ آج میں انتہائی خوش ہوں کہ میرے مداحوں اور چاہنے والوں نےمجھے ڈھیروں پیار دیا

    شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ آپ سب کی حمایت اور سپورٹ کا ہی صلہ ہے کہ میں‌پی ایس ایل کا بہترین گیند باز قرار پایا ہوں .


    انگلش میں‌کیےجانےوالےٹویٹ میں‌ بھی انہوں‌ نے اپنی کامیابی کو ولدہ کے نام کیا

    ایسے ہی انہوں نے سندھی اور سرائیکی میں بھی چاہنے والوں کی حمایت اور ہمدردی کا شکریہ ادا کیا۔


    سرائیکی میں کیے گئے ٹوئٹس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں شکرگزار ہے انہاں تمام جنوبی پنجاب آلے بھِراواں دا ، دوستاں دا، جنہاں ساکو اپنڑیاں دعاواں وچ یاد رکھا ، ہر مقام تے میکوں عزت ڈتی، میں تواڈا سب دا دل تو شکریہ ادا کریندا تے امید رکھیندا تُساں سب اپنڑی سپورٹ ایوے کیتی رکھیسوں ساکو

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی کی ٹیم ملتان سلطان کے ہدف کو پورا نہ کرسکی اور 207 رنز کے جواب میں صرف 159 رنز بنا سکی ، پی ایس ایل سیزن 6 میں شاہنواز دھانی نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر اور بہترین ایمرجنگ پلیئر قرارپائے۔ ملتان سلطانزکے فاسٹ بولر نے 11 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کیں

  • ٹوکیو اولمپکس کو کورونا پھر سے ہراساں کرنے لگا، تشویشناک خبر آگئی

    ٹوکیو اولمپکس کو کورونا پھر سے ہراساں کرنے لگا، تشویشناک خبر آگئی

    ٹوکیو اولمپکس کو کورونا پھر سے ہراساں کرنے لگا، تشویشناک خبر آگئی

    باغی ٹی وی :کورونا اپنے اثرات پھر دکھا رہا ہے . عالمی ایونٹ کو بھی متاثر کرنے جارہا ہے اس حوالے سے اولمپک ولیج سے کھیل کےلیے پریشانی والی خبر سامنے آگئی ہے کہ یوگنڈا اولمپک ٹیم جب جاپان پہنچا تو اس کے ایک رکن کے اندر کووڈ 19 کے ڈیلٹا ویرینٹ کا انکشاف ہوا ہے ۔

    اس انکشاف کے بعد ٹیم کے ممبر کو فوری طور پر قنطرینہ کردیا گیا ہے اس طرح دیگر عملے کے لیے حفاظتی تدابیر بڑھا دی گئی ہیں‌

    اس خبر کے بعد ٹوکیو اولمپکس کے شروع ہونے میں‌بہت کم عرصہ رہ گیا ہے جو کہ چار ہفتوں سے بھی کم کا ہے، جاپان میں تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے ، گزشتہ روز اولمپک مشعل جاپان کے تاریخی شیزوکا پراونس میں پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا .

    یہاں‌سے بھی خبریں‌آرہی ہیں کہ اس موقع پر لوگوں کا بڑا ہجوم تھا اور ان میں ایس او پیز کا کوئی بھی اہتمام نہیں تھا . کووڈ پروٹوکولز کی سختی نہیں دیکھی گئی ، اولمپک مشعل شیزوکا میں تین روز رہے گی ۔

  • پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی  کی شکست پر شعیب ملک کا دلچسپ تبصرہ

    پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کی شکست پر شعیب ملک کا دلچسپ تبصرہ

    پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کی شکست پر شعیب ملک کا دلچسپ تبصرہ

    باغی ٹی وی :پی ایس ایل 6 کے فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم پشاور زلمی کے مایہ ناز بلے باز اور سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے کہا ہے کہ یہ سال ان کے لیے تھا ہی نہیں اس لیے ہماری جیت اس سال نہیں ہونا تھی .

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ شاندار کھیل پیش کرنے والی ملتان سلطان ہی جیت کی حق دار تھی ، انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہاس سال ہمارے لیے چیمپئن بننا تھا نہیں‌ یہ سال ہمارا نہیں تھا .

    لیکن ایک شاندار ٹیم کے مقابلے کھیل کر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگلے برس ہم مزید تیاری اور جزبے سے شریک ہوں‌گے اور مزید مضبوط ہوکر کھیلیں‌ گے .

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی کی ٹیم ملتان سلطان کے ہدف کو پورا نہ کرسکی اور 207 رنز کے جواب میں صرف 159 رنز بنا سکی ، اس میں‌سب سے زیادہ سکور کرنے والے شعیب ملک ہی تھے جنہوں‌نے 28 گیندوں میں 48 رنز بنائے اور اس میں 3 چھکے اور 3 چوکے لگائے ،

  • پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر اہم فیصلہ

    پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر اہم فیصلہ

    پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر اہم فیصلہ

    باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے فائنل میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کے بعد پشاور زلمی نے عمید آصف کی جگہ ثمین گل کو کھلایا جبکہ ملتان سلطانز نے سکواڈ کو برقرار رکھا۔
    ملتان سلطانز سکواڈ:

    شان مسعود ،محمد رضوان، صہیب مقصود، روسو، چارلس، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، عمران طاہر، موذربانی، عمران خان، شاہنواز دھانی

    پشاورزلمی سکواڈ:

    حضرت اللہ زازئی، کامران اکمل، ویلز، شعیب ملک، رومن پول، ردرفورڈ، عماد بٹ، وہاب ریاض، ثمین گل، محمد عرفان،محمد عمران

  • قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ آگئے

    قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ آگئے

    قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ آگئے

    باغی ٹی وی :لاہور میں موجود قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ بھی منفی

    تین کھلاڑیوں اور آٹھ ٹیم آفیشلز کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ گزشتہ روز کی گئی تھی، قومی کرکٹ ٹیم کل انگلینڈ روانہ ہوگی

    پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 8 جولائی سے شروع ہوگی.پہلے پلان کے مطابق لاہور میں موجود تین کھلاڑیوں اور 7 آفیشلز نے ابوظہبی سے کھلاڑیوں کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہونا تھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

    ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کے کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کھیلنے کے بعد لاہور پہنچیں گے۔ اسکے بعد ایئرپورٹ سے ہی برطانیہ روانہ ہونگے۔