Baaghi TV

Category: کھیل

  • یورو کپ فٹ بال ، گروپ سٹیج مکمل ہو گیا

    یورو کپ فٹ بال ، گروپ سٹیج مکمل ہو گیا

    باغی ٹی وی : یورو کپ فٹ بال ، گروپ سٹیج مکمل ہو گیا

    یوئیفا کے زیر اہتمام میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یورو کپ فٹبال کا گروپ اسٹیج مکمل ہو گیا ہے یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ میں آج آخری دو گروپ میچ کھیلے جائیں گے۔16 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں۔

    جرمنی اور ہنگری کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر جبکہ پرتگال اور فرانس کا میچ بھی 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوا ۔گروپ ایف سے فرانس ، جرمنی اور پرتگال پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں‌

    گروپ ایف کے پہلے میچ میں جرمنی اور ہنگری کی ٹیمیں فٹ بال ارینا، میونخ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ جرمنی کی ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے.

    گروپ ایف کا دوسرا میچ عالمی چیمپئن فرانس اور دفاعی چیمپئن پرتگال کے درمیان پوسکز ارینا، بڈاپیسٹ میں کھیلا جائے گا۔ فرانس گروپ میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ پرتگال تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

  • پی ایس ایل 6 جو آج جیتا وہ فائنل کھیلے گا

    پی ایس ایل 6 جو آج جیتا وہ فائنل کھیلے گا

    پی ایس ایل 6 جو آج جیتا وہ فائنل کھیلے گا

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل 6 میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز مزید جگہ بنانے میں ناکام رہی اور گھر کو چلی گی ، آج کا واحد اور اہم میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گا، جوجیتے گی وہ ملتان سلطانز کے خلاف فائنل میں مدمقابل ہو گی۔

    شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کرکٹ سپر ہٹ، پی ایس ایل دوسرے الیمینٹر میں آج پشاور زلمی اور دو بار کی چیمپئن رہنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا دنگل ہو گا، میچ رات 9 بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے پاس آخری موقع ہے جو جتی وہی فائنل میں پہنچے گی .

    خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کے کوالیفائر راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ملتان سلطانز فائنل میں پہنچ گئی ہے . ملتان سلطان پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے .

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوالیفائر میں شکست، ملتان سلطانز پہلی بار فائنل میں ملتان سلطانز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایونٹ کی ٹاپ ٹیم اسلام آباد 31 رنز پہلے ہی ہمت ہار گئی۔

  • یونس خان کی کرکٹ بورڈ کو چھوڑنے کی وجوہات سامنے آگئیں

    یونس خان کی کرکٹ بورڈ کو چھوڑنے کی وجوہات سامنے آگئیں

    یونس خان کی کرکٹ بورڈ کو چھوڑنے کی وجوہات سامنے آگئیں

    باغی ٹی وی ‌: قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ یونس خان کی پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے ساتھ راہیں جدا ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے .اختلافات کی وجوہات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں‌. ان ختلافات میں جب شدت آئی اسی لیے یونس خان نے انگلینڈ روانگی سے قبل 5 روزہ ہوٹل آئسولیشن میں بھی شرکت نہیں کی تھی،

    اس طرح‌ذرائع نے واضح‌کیا کہ یونس خان اور پی سی بی مینجمنٹ کے درمیان اختلافات تھے . .مختلف اختلافات کی وجہ سے یونس خان نے لاہور کے بائیو سیکیور ببل میں بھی رپورٹ نہیں کیا ۔

    یونس خان نے ببل میں تاخیر سے رپورٹ کرنا تھی اس دوران بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار اختلافات ختم کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن تاہم فریقین میں اختلافات کم نہ ہوسکے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اورقومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔ یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہناہے کہ یونس خان جیسی قدآور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے طویل مشاورت کے بعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے

  • قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی پی سی بی سے راہیں جدا

    قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی پی سی بی سے راہیں جدا

    قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی پی سی بی سے راہیں جدا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اورقومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔ یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہناہے کہ یونس خان جیسی قدآور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے طویل مشاورت کے بعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ مختصر دورانیہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے یونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ، پرامید ہیں کہ وہ اپنے تجربے اورقابلیت کے تبادلے کے لیےمستقبل میں بھی پی سی بی کو دستیاب ہوں گے۔

    پی سی بی اور یونس خان نے اس معاملے پر مزید کسی بھی تبصرے سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔لہٰذا، دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات میسر نہیں ہوں گی تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے یونس خان کے متبادل کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ25 جون سے 20 جولائی تک شیڈول ہے۔اس دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہو گی، جہاں اسے 24 اگست تک 5 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

  • ملتان سلطانز نے پی ایس ایل میں  پہلی بار حاصل کی بڑی کامیابی

    ملتان سلطانز نے پی ایس ایل میں پہلی بار حاصل کی بڑی کامیابی

    ملتان سلطانز نے پی ایس ایل میں پہلی بار حاصل کی بڑی کامیابی

    باغی ٹی وی :پی ایس ایل 6 کے کوالیفائر راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ملتان سلطانز فائنل میں پہنچ گئی ہے . ملتان سلطان پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے .

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوالیفائر میں شکست، ملتان سلطانز پہلی بار فائنل میں ملتان سلطانز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایونٹ کی ٹاپ ٹیم اسلام آباد 31 رنز پہلے ہی ہمت ہار گئی۔

    اسلام آباد یونائٹیڈ کی طرف سے عثمان خواجہ 70 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، دیگر بیٹسمینوں میں حسین طلعت 25، افتخار احمد 16،محمد وسیم 13 رنز ہی بناسکے۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز نے صہیب مقصود کی نصف سنچری اور خوشدل شاہ اور چارلس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 20اوورز میں 180رنز بنائے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹ پر 149رنز تک محدود رہی، یوں ایونٹ کا اہم میچ ملتان سلطانز نے 31رنز سے جیت لیا

  • دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 26 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

    دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 26 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

    دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 26 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

    عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز میں شامل وائیٹ بال سیریز کےلیے قومی خواتین اور اے کرکٹ ٹیموں کے لیے26 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔

    208 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی جویریہ خان کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی علیحدہ علیحدہ کپتان نامزد کی گئی ہیں۔ ون ڈے سیریز میں قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی قیادت رامین شمیم کریں گی۔ وہ2 ون ڈے اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ٹی ٹونٹی سیریز میں سدرہ امین قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔ وہ 98 انٹرنیشنل میچز کا تجربہ رکھتی ہیں۔

    اسکواڈ:
    جویریہ خان (کپتان ، قومی خواتین کرکٹ ٹیم) ، رامین شمیم (ون ڈے کپتان قومی خواتین اےکرکٹ ٹیم) ، سدرہ نواز (ٹی 20 کپتان قومی خواتین اےکرکٹ ٹیم) ، عالیہ ریاض ، ایمن انور ، انعم امین ، عائشہ نسیم ، عائشہ ظفر ، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید ، جویریہ رؤف ، کائنات امتیاز ، کائنات حفیظ ، ماہم طارق ، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر) ، ناہیدہ خان ، نجیہ علوی (وکٹ کیپر) ، نشرہ سندھو ، نتالیہ پرویز ، ندا ڈار ، عمیمہ سہیل ، صباء نذیر ، سعدیہ اقبال ، سدرہ امین اور سیدہ عروب شاہ

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ کیریبئن میں3 ٹی ٹونٹی اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچزشامل ہیں۔ اس دوران دونوں ممالک کی خواتین اے کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچزپر مشتمل کی سیریز کھیلی جائے گی۔یہ تمام 26 کرکٹرز ان تمام 14 میچز کے لیے دستیاب ہوں گی۔

    عروج ممتاز، چیئرپرسن نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی:

    عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم اور قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کا اکٹھے کسی دورے پر روانہ ہونا پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

    انہوں نے کہاکہ دورہ ویسٹ انڈیز دراصل قومی خواتین کرکٹ کے پول میں شامل کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے جس کی بدولت وہ سیزن 21-2022 میں اپنی جگہ مزید بہتر کرسکتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ 26 خواتین کرکٹرزبہترین کارکردگی کی بدولت گزشتہ 9 ماہ سے ہمارے ہائی پرفارمنس کیمپس کا حصہ ہیں، جہاں انہوں نے اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے ہیڈ کوچ قومی خواتین کرکٹ ٹیم ڈیوڈ ہیمپ کی زیرنگرانی سخت محنت کی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دورے میں شامل قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کے میچز نوجوان کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی کی ترغیب دیں گے ان میچز میں بہتر پرفارمنس انہیں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا حصہ بناسکتی ہے۔

    عروج ممتاز نے کہا کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری دوطرفہ سیریز میں مقابلہ جاتی کرکٹ کھیلی تھی، خصوصاََ ٹی ٹونٹی سیریز میں دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز مقابلہ ہوا تھا، اس سیریز کے بعد پاکستان نے ون ڈےسیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست بھی دی تھی۔

    عروج ممتاز پرامید ہیں کہ پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز میں شائقین کرکٹ کو زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

    دورے میں شامل 26 کھلاڑیوں سمیت قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ21 جون بروز پیر کی صبح لاہور پہنچ جائے گی۔ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان 23 جون بروز بدھ کو لاہور سے انٹیگا روانہ ہوں گے۔

    لاہور پہنچنے پر ان تمام افراد کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی، اسکواڈ میں شامل جس رکن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے گا صرف اسے ہی اسکواڈ کے ہمراہ ویسٹ انڈیز روانگی کی اجازت ہوگی۔

    ویسٹ انڈیز پہنچنے پر تمام اسکواڈ ارکان کی پانچ روز میں 2 مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔اس دوران یہ تمام ارکان روم آئسولیشن میں رہیں گے۔

    ٹیم منیجمنٹ:

    عائشہ جلیل اور فزاء عابد (منیجرز) ، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ) ، ارشد خان (بولنگ کوچ) ، کامران حسین اور وقار اورکزئی (اسسٹنٹ کوچز) ، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) ، زبیر احمد (ویڈو اینالسٹ) ، رابعہ صدیق اور صائمہ نسیم (فزیوتھیراپسٹس) اور احسن افتخار ناگی (میڈیا منیجر)

  • ورلڈکپ میں جانےسے پہلے ٹیم میں کیا کرنیوالے ہیں ؟مصباح الحق نے بتا دیا

    ورلڈکپ میں جانےسے پہلے ٹیم میں کیا کرنیوالے ہیں ؟مصباح الحق نے بتا دیا

    ورلڈکپ میں جانےسے پہلے ٹیم میں کیا کرنیوالے ہیں ؟مصباح الحق نے بتا دیا
    بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں کنڈیشنز کبھی بھی ایک جیسی نہیں رہتی،

    محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز میں باونسی، ان ایون، لو باوئنس اور اسپن وکٹ بھی مل سکتی ہے، کھلاڑیوں کو مختلف کنڈیشنز کے لیے تیار کر رہے ہیں، سب کوچز ایک پیج پر ہیں، ہر کھلاڑی کی تکنیک مختلف ہوتی ہے، سمجھانے کا طریقہ بھی مختلف ہوتا ہے،یہ درست ہے کہ کھلاڑی کوچز کے مختلف طریقہ کار سے کنفیوز ہوجاتے ہیں، گیم میں ہیٹ آف دا موومنٹ میں اونچ نیچ ہوجاتی ہیں، درگزر کرنا چاہیے،محنت سے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں ضرور جیتیں گے،بابر اعظم زبردست کھیل رہا ہے، ٹیسٹ میں بھی پرفارمنس اچھی ہو رہی ہے سعود شکیل اور آغا سلمان دونوں اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں،

    ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وقت ہے ،سیریز میں مسائل کو کم کرنے کی کوشش کریں گے فیلڈنگ کوزیادہ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے ،سیریز میں سب کومحنت کرنی ہوگی ،فیلڈ نگ میں بہتری خوش آئند بات ہے،قومی کرکٹ ٹیم کا معیار بہتر ہوا ہے ،کھلاڑی اچھی کارکردگی کی کوشش کررہے ہیں،مڈل آرڈر کے مسائل پرتحفظات ہیں کوشش کریں گے حل کریں ،فیلڈنگ میں کیچز کم ڈراپ ہور ہےہیں،عامر کی ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ ان کی پرفامنس ہے ،عامر کی لندن میں فیملی کو مسائل بھی تھے ،ان سے ذاتی مسئلہ نہیں عامر نے ریٹائرمنٹ خود لی تھی ،وہ جارحانہ اوراچھے بالر ہیں،حارث نے 3سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مسائل کاسامنا رہا،ورلڈکپ میں جانےسے پہلے ٹیم میں بہتری لائیں گے،ٹیم کی کارکردگی میں مزیدبہتری کےلئے کوشاں ہیں،

  • جونیئر ورلڈ کپ اور جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری ، کھلاڑیوں کا اعلان

    جونیئر ورلڈ کپ اور جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری ، کھلاڑیوں کا اعلان

    جونیئر ورلڈ کپ اور جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری ، کھلاڑیوں کا اعلان

    باغی ٹی وی : پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ورلڈ کپ اور جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کے لئے نیشنل جونیئر ہاکی کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ 27 رکنی کیمپ 30 جون سے 18 جولائی تک لاہور میں ہوگا۔ ہیڈ کوچ نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم اس کیمپ کے کمانڈنٹ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنل جونیئر ہاکی کیمپ میں 27 کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لئے مدعو کیا ہے۔ جن کھلاڑیوں کو پی ایچ ایف نے جونیئر ورلڈ کپ اور جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کے لئے 30 جون سے 18 جولائی تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں لگائے جانے والے کیمپ میں مدعو کیا ہے ، ان میں رانا وحید (واپڈا) ، معین شکیل (ایس ایس جی سی) شامل ہیں۔ ) ، غضنفر علی (ایس ایس جی سی) ، وقار (گول کیپر ، واپڈا) ، عمیر ستار (ایم پی سی ایل) ، عقیل احمد (ایم پی سی ایل) ، عبداللہ (گول کیپر ، ایم پی سی ایل) ، رومان خان (واپڈا) ، محیب اللہ (واپڈا) ، مرتضیٰ یعقوب (ایم پی سی ایل) ، حماد انجم (واپڈا) ، حنان شاہد (این بی پی) ، شاہ زیب خان (سندھ) ، آصف حنیف (ایم پی سی ایل) ، محسن حسن (پنجاب) ، انیس (پنجاب / زیڈ ٹی بی ایل) ، حماد علی (بحریہ) ، اسامہ بشیر (پی اے ایف) ، وقار علی (ایم پی سی ایل) ، سمیع اللہ خان (کسٹمز) ، ارباز (ایم پی سی ایل) ، رضوان علی (پی اے ایف) ، علی عزیز (واپڈا) ، عدیل لطیف (ایس ایس جی سی) ، عبد المنان (ایس ایس جی سی) ، احتشام اسلم (ایم پی سی ایل) اور ابو ذر ( پنجاب)۔

    ہیڈ کوچ نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے جبکہ رانا ظہیر احمد بابر کوچ ، ایم مدثر علی خان کوچ ، سید ابوذر امراؤ ویڈیو تجزیہ کار ، ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر اور ایم زاہد افضل (ٹرینر) اپنے پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ نیشنل جونیئر ٹریننگ ہاکی کیمپ میں خدمات۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 جون کی سہ پہر تک کیمپ کمانڈنٹ اولمپیئن دانش کلیم کو رپورٹ کریں۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے تاریخ رقم کرنے کے  بعد  حسن علی کا آیا بڑا دعویٰ

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے تاریخ رقم کرنے کے بعد حسن علی کا آیا بڑا دعویٰ

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے تاریخ رقم کرنے کے بعد حسن علی کا آیا بڑا دعویٰ

    باغی ٹی وی : کل کے میچ میں پی ایس ایل کی تاریخ رقم کرنے پر قومی کرکٹر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی کا کہنا ہے کہ اس سیزن جیت تو ان ہی کی ٹیم کی ہے۔

    اپنے اس پر عزم کا اظہار حسن علی نے منفرد انداز سے کیا . سوشل میڈیا پر انہوں نے مختلف طریقوں سے جشن مناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ، انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترانے کے بول لکھتے ہوئے کہا کہ ’پرستاروں کتنا رولا ڈالو گے، جیت تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہے اس بار


    ساتھ ہی حسن علی نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کے وہ ان کے سنیک ویڈیو اکاؤنٹ کو فالو کریں‌جس میں بہت کچھ ہے جو انٹر ٹیمنٹ کے لیے ہے . حسن علی نے لکھا کہ ’اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے ’اسنیک کرکٹ پاوری‘ جوائن کریں کیونکہ یہاں کرکٹ کا سب سے بڑا جشن بھی ہے۔‘

    انہوں نے اسنیک ویڈیو پر اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی دیں۔

  • لڑائی کے بعد شاہین آفریدی نے  سرفراز احمد کو بھائی کہا تو سرفراز نے کیا جواب دیا

    لڑائی کے بعد شاہین آفریدی نے سرفراز احمد کو بھائی کہا تو سرفراز نے کیا جواب دیا

    لڑائی کے بعد شاہین آفریدی نے سرفراز احمد کو بھائی کہا تو سرفراز نے کیا جواب دیا

    باغی ٹی وی : کرکٹ کے اندر عموما دو مخالف کھلاڑیوں کے مابین نوک جھوک اور سردی گرمی روٹین کا حصہ ہے لیکن اس اونچ نیچ پر بڑا پن دکھانا اور جس نے زیادتی کی اس کی طرف سے معذرت اور احساس کرنا سپورٹس مین سپرٹ کی نشانی ہے جس کا مظاہرہ شاہین شاہ آفریدی کی طرف سے کیا گیا اور اس کے جواب میں ایسا رویہ سینئر کھلاڑی سرفراز احمد کی طرف سے بھی پیش کیا گیا . کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی کے مابین جھگڑا حل ہوگیا، سرفراز احمد نے شاہین شاہ آفریدی کے معذرت کرتے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بھائی کہہ دیا۔


    سرفراز احمد نے شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سب صحیح ہے جو فیلڈ میں ہوتا ہے اسے فیلڈ میں ہی رہنے دو۔ سرفراز نے مزید بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سٹار ہیں اور میرے چھوٹے بھائی جیسے ہیں . اس کے ساتھ ہی نیک تماؤں‌کا اط؛ہار کرتے ہوئے دعا دی کہ مزید کامیابیاں آپ کو ملیں ، سرفراز احمد نے شاہین آفریدی کو آل از ویل بھی کہہ دیا