Baaghi TV

Category: کھیل

  • اسلام آباد یونائٹڈ نے پی ایس ایل کی تاریخ رقم کردی

    اسلام آباد یونائٹڈ نے پی ایس ایل کی تاریخ رقم کردی

    اسلام آباد یونائٹڈ نے پی ایس ایل کی تاریخ رقم کردی

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل کے آج کے اور 26 ویں میچ میں کپتان عثمان خواجہ نے سنچری کیا داغی کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس یال تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا ڈالا، پشاور زلمی کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 26 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی .

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور کپتان عثمان خواجہ نے کیا، دونوں نے ابتداء میں ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کی اور وکٹ کے چاروں اطراف شاندار شارٹس کھیلے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلا نقصان 98 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب کولن منرو 28 گیندوں پر 47 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ آصف علی نے ایک مرتبہ پھر جارحانہ بیٹنگ کی۔ بیٹسمین 14 گیندوں پر 43 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ان کی اس اننگز میں 5 چھکے شامل تھے۔

    عثمان خواجہ نے پی ایس ایل کے پہلے ہی ایونٹ میں سنچری داغی، انہوں نے 53 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تھری فیگر اننگز کھیلی اور 105 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کنگ46رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    سلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں سرِفہرست ٹیمیں ہیں۔ اسلام آباد نے اب تک آٹھ میچز کھیلے ہیں جن میں سے چھ میں فتح حاصل کی ہے جبکہ پشاور زلمی نے نو میچز میں سے پانچ میں جیت حاصل کی۔

  • پشاور زلمی نے ٹاس جیتی ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی بلے بازی جاری

    پشاور زلمی نے ٹاس جیتی ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی بلے بازی جاری

    پشاور زلمی نے ٹاس جیتی ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی بلے بازی جاری

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 26 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔اسلام آباد کے کولن منرو اور عثمان خواجہ کھیل رہے ہیں . بارہ رنز بنا کسی نقصان پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے سکور کیے ہیں‌

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان کی جگہ عثمان خواجہ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ اسپنر فواد احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    پشاور زلمی سکواڈ:

    کامران اکمل (وکٹ کیپر) حضرت اللہ زازئی، امام الحق، شعیب ملک، رومن پول، ردرفورڈ، ابرار احمد، وہاب ریاض (کپتان)، عمید آصف، وقار سلام خیل، ثمین گل

    اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ:

    کولن منرو، عثمان خواجہ (کپتان) برینڈن کنگ، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد اخلاق (وکٹ کیپر) حسن علی، ظفر گوہر، فواد احمد، عاکف جاوید

    واضح رہے کہ پشاور زلمی آج اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو وہ پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرلے گی، زلمی سے شکست کی صورت میں اسلام یونائیٹڈ کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے میلے میں اب تک تیرہ میچز میں آمنے سامنے آئی ہیں، جن میں سے پشاور زلمی نے سات میچ جیت رکھے ہیں۔

  • بلوچستان کی تمام 13 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

    بلوچستان کی تمام 13 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

    بلوچستان کی تمام 13 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کی تمام 13 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ یہ تمام اسکواڈز 5 سے 31 جولائی تک جاری رہنے والے انٹر سٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

    پی سی بی نے کُل93 میں سے مجموعی طور پر 51 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے، باقی ماندہ 42 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔

    یہ انٹر سٹی ٹورنامنٹ دراصل نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیےاپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں جگہ بنانے کا ایک واضح راستہ ہے، جس کا حصہ بننے پر انہیں ستمبر سے شروع ہونے والے پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 22-2021 میں شامل فرسٹ کلاس، نان فرسٹ کلاس، پچاس اوورز اور بیس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹس میں نمائندگی کا موقع مل سکتا ہے۔

    اس ٹورنامنٹ میں شامل ہر میچ 2 روز پر مشتمل ہوگا، جہاں ایک دن میں 100اوورز پھینکے جائیں گے۔ دو روزہ میچ کےہر دن میں مجموعی طور پر 7 گھنٹوں اور 20 منٹ کا کھیلا ہوگا۔ اس دوران دوپہر 12 سے 2 بجے تک 2 گھنٹے کا وقفہ رکھا گیا ہے۔ ان میچز کو نتیجہ خیز بنانے کی غرض سے دونوں ٹیموں کے لیے پہلی اننگز کو 75 اوورز تک محدود رکھا گیا ہے۔ کسی بھی باؤلر کو ایک اننگ میں زیادہ سے زیادہ 15 اوورز کروانے کی اجازت ہوگی۔

    ان اسکواڈز کا انتخاب قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے میرٹ پر کیا ہے ۔ پہلی مرتبہ ہوگا کہ اس سطح پر کھلاڑیوں کو میچ فیس بھی دی جائے گی ۔ پی سی بی نے یہ فیصلہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا ہے۔

    اسکواڈز:
    بلوچستان پول اے:
    قلعہ عبد اللہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
    عبدالحنان ، عبدالوارث ، عبدالظاہر ، ابؤذرخان ، احمد شاہ ، احسن ، آصف خان ، احسان اللہ ، حافظ عبد اللہ جان ، حسین احمد ، محمد غوث ، محمد اصغر ، محمد عمران ، نجیب اللہ ، نذیر احمد ، عبید اللہ ، سمیع اللہ ، سردار ولی ، ظفر اللہ اور ذوالفقار خان

    لورالائی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
    عبدالحمید ، عبد الرشید ، عادل پٹھان ، امان اللہ ، داؤد خان ، حمید اللہ ، حضرت خان ، لطیف اللہ ، محبوب خان ، محب اللہ ، منیر احمد ، نقیب اللہ ، نقیب اللہ ، ناصر خان ، نثار احمد ، ثناء اللہ ، شیر حسن ، طارق جمیل ، یاسر خان اور ظہور احمد

    نصیرآباد سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
    عابد علی ، عابد علی ، اعجاز احمد ، الطاف حسین ، امداد علی ، خان محمد ، معشوق علی ، محمد ایاز ، محمد بخش ، محمد عرفان ، ندیم احمد ، نصیب اللہ
    نواب خان ، نظام الدین ، قطب الدین ، ساجد حسین ، سجاد علی ، شوکت علی ، وحید احمد اور ظہور الٰہی

    نوشکی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
    عبدالمطلب، عبد الرؤف ، احسن اللہ ، بختیار احمد شاہ ، غلام حیدر ، عمران خان ، خدائی نور ، لیاقت علی ، مقصود احمد ، مہر اللہ ، محمد نواز ، محمد آصف ، محمد یعقوب ، مجتبیٰ ، نصیب اللہ ، سیف اللہ ، سجاد احمد ، شاہ فیصل ، سید احمد شاہ اور سید محمد شاہ

    پشین سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
    عبدالنبی ، احسن ترین ، اکبر خان ، اسفند یار ، برکت اللہ ، بلال احمد ، اسرار احمد ، جہانزیب ، محمد الیاس ، محمد جاوید ، نجیب اللہ ، رمیز راجہ ، سعید احمد ، صلاح الدین ، سرور خان ، سید احسان اللہ ، سید ارشاد علی ، سید حکمت اللہ ، سید عزت اللہ آغا اور زبیر احمد

    کوئٹہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
    عبدالناصر ، عبد السلام ، عزیز اللہ مینگل ، بشیر احمد ، حضرت ولی ، ہدایت اللہ ، جہانگیر ، محمد جنید ، محمد شہزاد خان ترین ، محمد امجد ، محمد ارشاد، محمد داؤد ، محمد ابراہیم جونیئر، محمد ادریس ، محمد سلمان ، محمد یونس ، نعمت اللہ ، نصیب اللہ اور سید زین اللہ

    سبی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
    آصف خان ، ببرک کامل ، فیصل احمد ، فرید بقی ، امداد علی ، عمران خان ، خلیل احمد ، مشاہد انور ، مسرور خان ، میر قادر بخش ، محمد حسن طارق ، محمد اعظم ، محمد عظیم مگسی ، ناصر علی ، نثار احمد ، رسول بخش ، شہباز مری ، سومر خان ، تیمور خان اور اسامہ خلیل

    بلوچیستان پول بی:
    گوادر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
    عبدالحمید ، عبد الجبار ، عبد الجلیل ، عبد الرزاق ، عبد الرحمٰن ، عبدالواحد ، عابد ، عادل ، آصف ، دلشاد ، الٰہی بخش ، حکیم علی ، ہلال ، ابراہیم ، ماہر عمر ، معراج ، محسن ، محمد حسن ، نسیم خان ، سمیر میاں ، شاہنواز ، شہزاد ، شعیب ، سہیل مجید اور زیب سلیم

    جعفرآباد سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
    عبدالقدیر ، الطاف حسین ، عزیز اللہ ، بلال خان ، دھانی بخش ، فہد حسین، ہدایت اللہ ، عمران خان ، محمد سلیم ، محمد اشرف ، محمد دین ، نجیب اللہ ، نصیب اللہ ، رمیز راجہ ، سجاد علی ، شہباز علی ، تیمور علی ، طالب حسین ، عمید علی اور زبیر خان

    خصدار سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
    عبدالسلام ، عبد الرشید ، عابد اللہ خان ، عدنان اقبال ، فہیم یونس ، فرید احمد ، حق نواز ، اسرار اللہ ، کلیم اللہ ، خلیل احمد ، محمد اصغر ، محمد آصف ، محمد طیب ، محمد عارف ، منیر احمد ، منیر احمد ، راشد احمد ، سمیع اللہ ، شاہد رمضان اور شیروز خان

    لسبیلہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
    عبدالرؤف ، عبدالستار ، احمر عزیز ، عقیل خان ، عاقب جنید ، آصف شاہد ، اویس امان ، دنیش کمار ، غلام محمد ، امداد حسین ، عمران علی ، میر عبدالستار ، محمد عارف ، محمد ایاز ، محمد دین ، محمد فراز ، محمد شاہد ، محمد زمان ، نعمان احمد ، سعید احمد ، سجاد احمد ، سلیم معل ، شعیب احمد اور ذوالفقار شاہ

    پنجگور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
    عبدالغفور ، عبد اللہ کریم ، عابد علی ، عابد حسین ، عقیل احمد ، عالم دین ، غلام حسین ، غلام نبی ، حمال حامد ، حمال وہاب ، حسیب جاوید ، حکمران واحد ، جاسم علیم ، منظور احمد ، محمد صالح ، مجیب الرحمٰن ، مرتضیٰ صالح ، مسلم نور ، نثار احمد ، نظام الدین ، صغیر احمد ، سجاد حسین ، شہباز احمد اور طارق عزیز

    تربت سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
    امان اللہ ، عدنان صالح ، ایوب بشیر ، باسط حسین ، بہروز ، بوحیر امان ، دلجان ارشاد ، حسن رشید ، مہران شفیع ، مدثر ، محمد نواز ، محی الدین ، مختار بادل ، مصاب ، مشتاق بادل ، نعمت اللہ ، نیاز احمد ، شاہد نظام ، عزیر احمد اور ظہیر رحمت

  • ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف جارحانہ بیٹنگ جاری

    ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف جارحانہ بیٹنگ جاری

    ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف جارحانہ بیٹنگ جاری

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل آج کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف جارحانہ بیٹنگ جاری ہے۔ایک وکٹ کے نقصان پر 78 رنز بن چکے ہیں . شان مسعود نے ففٹی کی ہے

    ابوظبی کے شیخ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ٹاس کے موقع پر کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹاس کی میری نظر میں کوئی اہمیت نہیں۔

    خیال رہے کہ اپنے گزشتہ میچز میں دونوں ٹیموں نے فتوحات حاصل کی تھیں، جس کے بعد دونوں ہی ٹیمیں اب بھی پلے آف مرحلے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

    لتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا، دونوں نے ابتداء میں ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس وقت 8 اوورز میں 72 رنز بنا لیے ہیں۔ شان مسعود 50 اور محمد رضوان 21 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

    ملتان سلطانز سکواڈ:
    شان مسعود، محمد رضوان (کپتان)، صہیب مقصود، ریلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، موذربانی، شاہنوازد ھانی ، عمران خان، عمران طاہر

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ:
    جیک ویدرآلڈ، عثمان خان، کیمرہ ڈیلپورٹ، سرفراز احمد ، اعظم خان، محمد نواز، حسان خان، عثمان شنواری، ظاہر خان، محمد حسنین، خرم شہزاد

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل میں لگا دھچکا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل میں لگا دھچکا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل میں لگا دھچکا

    باغی ٹی وی : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل میں لگا دھچکا ، اہم کھلاڑی فاف ڈوپلیسی پی ایس ایل سے باہر ہوگئے،اس وجہ سے وہ فاف ڈوپلیسی آج ‏رات جنوبی افریقا واپس روانہ ہوجائیں گے۔

    جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی پشاور زلمی کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوئے ‏تھے۔

    پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران کیچ تھامنے کی کوشش میں ڈوپلیسی ساتھی فیلڈر محمد حسنین کے گھٹنوں سے ٹکرا گئے تھے، جس کے بعد سر پر چوٹ کے اثرات کا جائزہ لے کر انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کا اسکین ہوا۔

    ڈوپلیسی کی اہلیہ اماری نے کہا کہ اس واقعے نے مجھے دہلا دیا ہے، پوری توقع ہے کہ ان کا اسپتال میں چیک اپ ہوگا۔ ڈوپلیسی اور اماری نے دیرینہ دوستی کے بعد 2013 میں شادی کی تھی، ان کے دوبچے امیلی اور زوئے بھی ہیں۔

    یاد رہے کہ آج پی ایس ایل 6 کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، گلیڈی ایٹرز ‏کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔

  • حسن علی اپنی اہلیہ کے کس بات پر اتنے شکر گزار  ہیں

    حسن علی اپنی اہلیہ کے کس بات پر اتنے شکر گزار ہیں

    حسن علی اپنی اہلیہ کے کس لیے اتنے شکر گزار ہیں

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلنے والے حسن علی نے اپنے گھریلو مسائل کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے ،ان کے لیے نجی طور پر آج کل سخت دن ہیں لیکن اہلیہ ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اہلیہ کی بھرپور حمایت کا تذکرہ کیا . حسن علی نے کہا کہ وہ آج کل ایک خاندانی مسئلے میں بُری طرح الجھے ہوئے ہیں لیکن نہایت خوش آئند بات یہ ہے اہلیہ اس مسئلے کے حل کیلئے بہت ساتھ دے رہی ہیں.

    اس معاملے پر حسن علی نے اپنے فینز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے تعاون کا بھی شکریہ اداکیا . ان کا کہنا تھا کہ میرے چاہنے والوں نے اس کا ادراک کرتے ہوئے نجی معاملے کا احترام کیا.


    خیال رہےکہ حسن علی نےاپنے گھریلو معاملات کی وجہ سے پی ایس ایل سے رخصت لے رکھی تھی جس کے بعد انہوں‌نے ٹیم کو جائن کرلیا تھا .

  • پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم کون سی؟

    پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم کون سی؟

    اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل میں اس وقت اگلا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل سیزن سکس کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
    پاکستان سپر لیگ 6 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل مقابلوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ پہلی ٹیم جسے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے

    پی ایس ایل کے حالیہ سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ آٹھ میچز میں بارہ پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر ہے، پشاور زلمی دوسرے ، لاہور قلندرز تیسرے نمبر پر ہے، دونوں ٹیمیں بھی 8، 8 میچز کھیل چکی ہے اور دونوں کے 10، دس پوائنٹس ہیں۔


    ملتان سلطانز 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کی 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا کھٹائی میں‌ پڑ گیا

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا کھٹائی میں‌ پڑ گیا

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا کھٹائی میں‌ پڑ گیا

    باغی ٹی وی : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا کھٹائی میں پڑ گیا ، سری لنکن کرکٹ نے سیریز مؤخر کرنے کا کہہ دیا جبکہ اس سے پہلے سری لنکن حکومت اپنے بورڈ کو ایسا کہتی آئی ہے .

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا ویمن کرکٹ سیریز رواں ماہ میں تجویز کی گئی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور بورڈ کے ساتھ سیریز کی بات چیت شروع کر دی۔

    پاکستان ویمن کرکٹ نے رواں ہفتے دورے کو حتمی شکل دینے کا امکان ظاہر کیا ہے . دورے کی منظوری کی صورت میں ویمن ٹیم اس ماہ کے آخر میں دورہ کرے گی، دورے میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کراچی میں جاری ہے۔دوسری جانب پی ایس ایل کا اہم ترین میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا، پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھنے کیلئے سرفراز الیون کو آج کا میچ جیتنا لازمی ہے، شکست ہوئی تو پی ایس ایل کے بقیہ میچز ان کے لئے بے معنی ہوجائیں گے۔

    ملتان سلطانز کیلئے آج کا میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے، اگر سلطانزہارتے ہیں تو پلے آف تک رسائی کیلئے انہیں آخری دونوں میچ بڑے مارجن سےجیتنا ہوں گے۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سخت جان قلندرز کو ہدف کے تعاقب میں  رستے میں ہی تھکا دیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سخت جان قلندرز کو ہدف کے تعاقب میں رستے میں ہی تھکا دیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سخت جان قلندرز کو رستے میں ہی تھکا دیا

    باغی ٹی وی : لاہور قلندرز کی ہدف کے تعاقب میں بلے بازی جاری ہے . جب کہ قلندرز کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے 6 کھلاڑی صرف 64 رنز پر ڈھیر ہوگئے ہیں . ٹم ڈیوڈ اور دانیال کریز پر موجود ہیں . اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیک ویدرایلڈ کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 8 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 48 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان سرفراز اح٘د 34، اعظم خان 33 اور حسن خان 12 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے جیمز فلکنرز نے 3 جبکہ محمد حفیظ اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بلے بازی جاری ہے
    پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کی ٹیم دوسرے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کپتان سرفراز احمد، جیک ویدرآلڈ، عثمان خان، کیمرون ڈیلپورٹ، اعظم خان، محمد نواز، حسان خان، ظاہر خان، ظہور خان، محمد حسنین اور خرم شہزاد پر مشتمل ہے۔

    اسی طرح لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر، فخر زمان، زیشان اشرف، محمد حفیظ، بینک ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمز فولکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

  • لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے خلاف ٹاس جیت لی

    لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے خلاف ٹاس جیت لی

    لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے خلاف ٹاس جیت لی

    باغی ٹی وی : لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ،ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈٰیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد الیون کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے،
    سرفراز احمد نے ٹیم میں ٹیم میں رد بدل کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، انجرڈ رسل اور فاف ڈوپلیسی کی جگہ حسان خان اور ظہور خان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ عثمان شنواری کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، آئندہ تین میچز جیتنے کی کوشش کریں گے، ٹیم پر دباؤ ہے لیکن یہ کرکٹ کا حصہ ہے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ میں صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔