Baaghi TV

Category: کھیل

  • سُپر 8 مرحلہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

    سُپر 8 مرحلہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

    کولمبو میں شیڈول ایونٹ کے 41 ویں میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، بارش کے باعث میچ بغیر کوئی گیند کرائے منسوخ کردیا گیا۔

    میچ واش آؤٹ ہونے کے سبب پاکستان اور نیوزی لینڈ کو 1، 1 پوائنٹ دے دیا گیا مرحلے کا دوسرا میچ سری لنکا اور انگلینڈ جبکہ تیسرا میچ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان بالترتیب پالیکیلے اور احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

    پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

    تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 11 مارچ کو، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام مقابلے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

    سابق بھارتی کرکٹرنے اپنی گرل فرینڈ سے دوسری شادی کرلی

    معاہدہ نہ ہونے پر ٹرمپ کا ایران کے خلاف خفیہ منصوبہ سامنے آگیا

    ہاکی کے انتظامی اور کھیل سے متعلق امور الگ الگ کرنے کا فیصلہ

  • سابق بھارتی کرکٹرنے اپنی گرل فرینڈ سے دوسری شادی کرلی

    سابق بھارتی کرکٹرنے اپنی گرل فرینڈ سے دوسری شادی کرلی

    سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے دوسری شادی کرلی ہے –

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکھر دھون نے ہفتے کے روز دہلی این سی آر میں ایک نجی تقریب کے دوران صوفی شائن کے ساتھ شادی کی اس تقر یب میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی۔

    شادی کی خبر بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی انہوں نے شادی کی چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    واضح رہے کہ جنوری میں شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا،جبکہ شیکھر دھون اور ان کی سابقہ اہلیہ عائشہ مکھرجی کی اکتوبر 2023 میں باقاعدہ طلاق ہوئی تھی، جس کے ساتھ ان کی 11 سالہ شادی کا اختتام ہوا۔

    صوفی شائن کون ہیں؟

    لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق صوفی شائن آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہیں اور اس وقت امریکی کمپنی نادرن ٹرسٹ کارپوریشن میں سیکنڈ وائس پریذیڈنٹ ، پروڈکٹ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

  • 
پی ایچ ایف تنازع کے بعد عماد بٹ پر لگائی گئی پابندی ایک روز میں ختم

    
پی ایچ ایف تنازع کے بعد عماد بٹ پر لگائی گئی پابندی ایک روز میں ختم

    پاکستان ہاکی فیڈریشن (پاکستان ہاکی فیڈریشن) کے تنازع کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد دو سالہ پابندی صرف ایک روز میں ختم کر دی گئی۔ یہ فیصلہ ہاکی پرو لیگ کے لیے آسٹریلیا کے دورے کے دوران کھلاڑیوں اور پی ایچ ایف کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کے تناظر میں سامنے آیا۔
    پابندی کے خاتمے کا اعلان فیڈریشن کے نئے ایڈہاک صدر محی الدین احمد وانی نے کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پابندی فوری طور پر ختم کی گئی ہے اور پی ایچ ایف میں اعتماد کی بحالی، ٹیم منیجمنٹ کی ازسرنو تشکیل اور شفاف، جمہوری انتخابات کرائے جائیں گے۔
    ‎محی الدین وانی نے کہا کہ تمام ادارے قومی ہاکی کی بحالی کے لیے یکسو ہیں اور کھلاڑی اپنی تربیت اور میچز پر توجہ مرکوز کریں گے، جبکہ انتظامیہ فیڈریشن کے امور سنبھالے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورننس میں بہتری، شفافیت اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے کھلاڑیوں کی معاونت بھی کی جائے گی۔
    ‎واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے استعفیٰ دینے سے قبل کپتان عماد بٹ پر دو سالہ پابندی عائد کی تھی، جس کے تحت انہیں بین الاقوامی اور مقامی ہاکی مقابلوں میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔ طارق بگٹی نے الزام لگایا تھا کہ عماد بٹ اور چند کھلاڑی پی ایچ ایف کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور "سیاست” کر رہے ہیں۔

  • کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ پر  عائد پابندی ختم

    کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ پر عائد پابندی ختم

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ابھی جو بھی اقدام کروں گا وہ شارٹ ٹرم بنیادوں پر کروں گا، ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لیےہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیےہیں، اعتماد کی بحالی اور ٹیم مینجمنٹ کی ازسرِ نو تشکیل نو پرکام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کوچنگ اور ٹریننگ کے نظام میں بہتری اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانا جائے گا، کھلاڑی صرف ٹریننگ اورمیچز پرتوجہ دیں، انتظامی امور فیڈریشن سنبھالےگی، تمام فیصلے شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

    چارج سنبھالنے کے بعد ایک بیان میں محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے، اس لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، آج یا کل سے تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا جائے گا،کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان کرتا ہوں، کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ہاکی کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کروں گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سابق صدر طارق بگٹی نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور کیا تھا،حکومتی فیصلے کے تحت محی الدین احمد وانی سیکرٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو فیڈریشن کا ایڈہاک صدر مقرر کیا گیا تھا

  • قومی ہاکی ٹیم کی پی سی بی چیئرمین سے ملاقات، کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے وعدے

    قومی ہاکی ٹیم کی پی سی بی چیئرمین سے ملاقات، کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے وعدے

    ‎لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، جس دوران پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    ‎محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کو ہر طرح سے سہولت اور اکاموڈیٹ کیا جائے گا اور ہاکی کے معاملات کو سٹریم لائن کرنے میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔
    ‎چیئرمین پی سی بی نے مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے کھلاڑیوں کے ٹکٹس، کٹس اور ہوٹل میں رہائش کے انتظامات کا حکم دیا اور کہا کہ ہاکی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز کل سے ہوگا۔ انہوں نے رات تک کیمپ کے تمام انتظامات مکمل کرنے اور زخمی کھلاڑیوں کا فوری علاج کرنے کی ہدایت بھی دی۔
    ‎محسن نقوی نے کہا، "آپ صرف کھیل پر توجہ دیں، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے، کسی بھی صورت وطن کے وقار پر حرف نہیں آنے دیں گے۔”
    ‎اسی موقع پر، چیئرمین پی سی بی نے چھ قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اعلان کردہ 10،10 لاکھ روپے کے چیک بھی دیے۔ کھلاڑیوں نے ملاقات اور حوصلہ افزائی کرنے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

  • محمد شاہد نامی شخص کا سیالکوٹ اسٹالینز  سے کوئی تعلق نہیں،فرنچائزمالک حمزہ مجید

    محمد شاہد نامی شخص کا سیالکوٹ اسٹالینز سے کوئی تعلق نہیں،فرنچائزمالک حمزہ مجید

    سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک حمزہ مجید کا کہنا ہے کہ محمد شاہد نامی شخص کا فرنچائز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    حمزہ مجید نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مبینہ طور پر محمد شاہد نامی شخص کا فرنچائز یا اس کی انتظامی ٹیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فرنچائز کے 76 فیصد شیئرز کے قانونی مالک ہونے کے دعویدار محمد شاہد نے الزام عائد کیا تھا کہ حمزہ مجید فرنچائز کے شیئر بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو مزید شیئرز بیچنے کا حق نہیں ہے پی سی بی کو معاملات سے آگاہ کر دیا ہے، میں اس عمل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں آسٹریلیا میں مقیم بزنس مین محمد شاہد نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ وہ سیالکوٹ اسٹالینز کے 76 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔

    تاہم اب سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک حمزہ مجید نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر کچھ ابتدائی نوعیت کی بات چیت ضرور ہوئی تھی، تاہم نہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ یا پی ایس ایل کو کوئی ادائیگی کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کا باقاعدہ معاہدہ طے پایا۔

    بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں ویڈیو میں کیے گئے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں اور اسے سیالکوٹ اسٹالینز کے نام سے جوڑنا درست نہیں ہے سیالکوٹ اسٹالینز اور او زی گروپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وہ مکمل اعتماد اور استقامت کے ساتھ اپنے منصوبوں پر قائم ہیں،ادارہ ہر معاملے میں شفافیت اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتا ہے اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔

  • پی ایچ ایف صدر مستعفیٰ،کپتان پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

    پی ایچ ایف صدر مستعفیٰ،کپتان پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

    لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس میں آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ بد انتظامی کے واقعے پر طارق بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے اور تحقیقات میں پرولیگ بے نظمی کا جو ذمہ دار ہو اسے سزا دی جائے،پی ایس بی کی وجہ سے دورہ آسٹریلیا میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ اس وقت وہاں سب مینج کرتے، آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے رقم وقت پر ادا نہیں کی، پی ایس بی میں خود گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگروہ کہتے ہیں کہ دو ماہ لگیں گے۔

    طارق بگٹی نے کہ پورا شیڈول رانا مجاہد نے اسپورٹس بورڈ کے سامنے رکھا ہے اور ہم جس کوالیفائی راؤنڈ کے لیے جا رہے ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، ہماری ورلڈ رینکنگ 18 ویں تھی اب 13 ویں پوزیشن ہے جو ہماری اچیومنٹ ہے، میں فلیڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے ہمیں بہت سپورٹ کیا جب کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں انہوں نے 2 سال مجھے موقع دیا، وزیراعظم نے ہاکی کے لیے 25 کروڑ رکھے اور ریلیز کیے۔

    طارق بگٹی نے کہا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر 2 سال کی پابندی لگادی ہے، وہ اس عرصے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کہیں نہیں کھیلیں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انکوائری مکمل کرلی ہے اور 3 رکنی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ تیار کی ہے جسے وزیر اعظم آفس بھیج دیا گیا ہے رپورٹ میں کئی مالی معاملات کا ذکر کیا گیا ہے اور اس انکوائری رپورٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

  • صائم ایوب دوبارہ عالمی نمبر ون ٹی 20 آل راؤنڈر بن گئے

    صائم ایوب دوبارہ عالمی نمبر ون ٹی 20 آل راؤنڈر بن گئے

    ‎آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب نے ایک بار پھر عالمی نمبر ون آل راؤنڈر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے زمبابوے کے سکندر رضا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
    ‎صائم ایوب کی رینکنگ میں یہ بڑی چھلانگ حالیہ میچوں میں شاندار کارکردگی، خصوصاً بھارت کے خلاف اہم مقابلے میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ سکندر رضا اب دوسرے نمبر پر ہیں، بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا ٹاپ تھری میں شامل ہیں، آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس چوتھے نمبر پر ہیں اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پانچویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔
    ‎کرکٹ ماہرین کے مطابق صائم ایوب کی یہ پیش رفت نہ صرف بیٹنگ بلکہ باؤلنگ میں بھی ان کی عالمی سطح کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے، جو پاکستانی ٹیم کے لیے خوش آئند ہے۔

  • 
کرکٹر حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، سوشل میڈیا پر خوشخبری شیئر

    
کرکٹر حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، سوشل میڈیا پر خوشخبری شیئر

    
پاکستانی فاسٹ بولرحسن علی نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
    اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہیلینا، ہیزل، سمیہ اور انہوں نے گزشتہ رات اپنے خاندان میں ایک نئے رکن، بیٹے، کو خوش آمدید کہا ہے۔
    ‎کرکٹر نے بتایا کہ الحمدللہ ان کا بیٹا حمادان حسن علی خیریت سے ہے جبکہ ان کی اہلیہ بھی تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے اپنے نومولود بیٹے اور خاندان کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
    ‎یاد رہے کہ حسن علی اور سمیہ خان 20 اگست 2019 کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کی پہلی بیٹی ہیلینا حسن علی اپریل 2021 میں پیدا ہوئی جبکہ دوسری بیٹی ہیزل حسن علی فروری 2024 میں دنیا میں آئیں۔