Baaghi TV

ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا

ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا

باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کا 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ متوقع ہے .

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کرکے دو ٹی ٹوئنٹی میچز بڑھا دیئے گئے ہیں۔

دورے بارے میں پی سی بی کا کہنا ہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 2 وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیں گے۔ خیال رہے اس سے پہلے جنوبی آفریقہ اور زمبابوے کا دورہ کیا جس میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

More posts