Baaghi TV

Category: کھیل

  • لاہور قلندر کو چکھنا پڑا پہلی شکست کا مزا

    لاہور قلندر کو چکھنا پڑا پہلی شکست کا مزا

    لاہور قلندر کو چکھنا پڑا پہلی شکست کا مزا

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سلسلے میں کھیلے جانے والے لاہور قلندر اور ملتان سلطان کے درمیان ہونے والے میچ ملتان سلطان نے لاہور قلنددر کو سات وکٹوں سے ہرا دیا. میچ کی خاص بات کپتان ملتان سلطان محمد رضوان نے 76 رنز بنائے ان کے ساتھ شعیب مقصود 61 رنز پر نا ٹ آوٹ رہے .

    اس سے پہلے لاہور قلندر نے 158 رنز کا ہدف دیا تھا . لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    دیگر بلے بازوں میں جوئے ڈینلی 31، سامت پٹیل 26 اور ڈیوڈ وائس 13 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے کارلوس بریتھویٹ اور شاہ نواز دھانی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے قلندرز کے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عثمان قادر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔

  • ملتان سلطان ہدف کے تعاقب میں رواں دواں

    ملتان سلطان ہدف کے تعاقب میں رواں دواں

    ملتان سلطان ہدف کے تعاقب میں رواں دواں

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل 6 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف جس کے جواب مین ملتان سلطان کی بیٹنگ جاری ہے . اس سلسلے میں دو وکٹ کے نقصان پر 92 رنز بنا لیے. کپتان محمد رضوان 55 رنز پر کریز پر ہیں اور ان کے ساتھ شعیب مقصود 35 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں.

    لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    دیگر بلے بازوں میں جوئے ڈینلی 31، سامت پٹیل 26 اور ڈیوڈ وائس 13 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے کارلوس بریتھویٹ اور شاہ نواز دھانی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے قلندرز کے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عثمان قادر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔

  • ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کیا اہم فیصلہ

    ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کیا اہم فیصلہ

    ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کیا اہم فیصلہ

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل 6،لاہور قلندر زبمقابلہ ملتان سلطانز کا میچ کھیلا جا رہا ہے .،ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے.
    پی ایس ایل 6 میں لیگ میچ جاری ہیں، کل آرام کا دن تھا ، آج چار ٹیمیں ایکش میں دکھائی دیں گی جس میں پہلا میچ شروع ہو چکا ہے . جبکہ دوسرا میچ رات 8 بجے گا۔
    قلندرز نے اب تک اپنے دونوں میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرانے شکوے دور کردیے ہیں.

    دن کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔زلمی کو تو ایک میچ میں کامیابی مل چکی ہے، لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک جیت سے محروم ہے۔

  • پی ایس ایل میں آج چار ٹیمیں ہوں‌گی مد مقابل

    پی ایس ایل میں آج چار ٹیمیں ہوں‌گی مد مقابل

    پی ایس ایل میں آج چار ٹیمیں ہوں‌گی مد مقابل

    باغی ٹی وی :پی ایس ایل سیزن 6 میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، ایک نمبر لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا جبکہ پشاور زلمی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مد مقابل ہو گی ۔

    پی ایس ایل 6 میں لیگ میچ جاری ہیں، کل آرام کا دن تھا ، آج چار ٹیمیں ایکش میں دکھائی دیں گی جس میں پہلا میچ تین بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ رات 8 بجے گا۔

    دن کے پہلے میچ میں پوائنٹ ٹیبل میں نمبر ون لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا قلندرز نے اب تک اپنے دونوں میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرانے شکوے دور کردیے ہیں.ا

    دن کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔زلمی کو تو ایک میچ میں کامیابی مل چکی ہے، لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک جیت سے محروم ہے۔

  • جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا ،آسٹریلوی کرکٹر بھی بول پڑا

    جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا ،آسٹریلوی کرکٹر بھی بول پڑا

    بین ڈنک کا پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار

    آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا ہے، انہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    وہ آئندہ سال آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی بہت پر امید ہیں کہ یہ ٹور پاکستانی عوام اور کرکٹرز کے لیے شاندار ہوگا۔ اس دورے میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 1998میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    بین ڈنک سے سوال گیا کہ اگر کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر ان سے رائے مانگی تو وہ کیا جواب دیں گے، بین ڈنک نے جواب دیا کہ وہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے 100 فیصد مطمئن ہیں، وہ چار مرتبہ پاکستان آچکے ہیں اور انہوں نے یہاں کبھی خود کو غیر محفوظ نہیں سمجھا۔

    بین ڈنک نے مزید کہا کہ یہاں ہوٹل سے لے کر گراؤنڈ تک بہترین سیکیورٹی انتظامات کیے جاتے ہیں، ایسے میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان یہاں کی عوام کے لیے ایک شاندار تجربہ ہوگا۔

    پاکستان میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال میں بہتر ی کی وجہ سے پی سی بی کو انٹرنیشنل ٹیموں کو دورہ پاکستان کے لیے راضی کرنے میں بھی بہت مدد ملی ہے۔

    پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا سلسلہ 2019 میں دوبارہ بحال ہوچکا ہے اور اب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیموں کو بھی رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

    بین ڈنک مسلسل دوسری مرتبہ لاہور قلندرز کا حصہ بنے ہیں۔ وہ اس سے قبل ایڈیشن 2019 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

    33 سالہ بین ڈنک کو سال 17-2014 کے درمیان آسٹریلیا کی طرف سے پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ پرامید ہیں کہ فروری میں آسڑیلیا کے دورہ پاکستان کے وقت تک پاکستان میں عالمی وباء کی صورتحال بھی کافی بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حالات سازگار ہو ئے تو شائقین کرکٹ بھی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرسکیں گے۔

    بین ڈنک نے کہا کہ پاکستانی کراؤڈ شاندار ہوتا ہے اور انہیں امید ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھی پاکستانی کراؤڈ کے سامنے کھیل کر لطف اندوز ہوگی۔

    آسٹریلوی کرکٹر پاکستان کی میزبانی کے بھی معترف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب تک چار مرتبہ پاکستان آچکے ہیں، انہیں یہاں کی میزبانی اور کھانے بہت پسند ہیں، مقامی افراد کی حوصلہ افزائی بھی شاندار رہی ہے۔

    بین ڈنک نے کہا کہ انہیں پاکستان آنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

    انہوں نے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس کے چھٹے ایڈیشن سے پہلے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے پاکستان آنا خوش آئند تھا۔

    لاہور قلندرز میں اپنی شمولیت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بین ڈنک کا کہنا تھا کہ ایچ بی ایل ایس پی ایل کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم گذشتہ سال ایونٹ کی رنرزاپ ٹیم رہی تھی اور انہوں نےگذشتہ ایڈیشن کے گیارہ میچوں میں 37.50کی اوسط سے تین سو رنز بنائے تھے۔ اس دوران اُن کا اسٹرائیک ریٹ167.59 رہا تھا۔

    ان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں تمام کھلاڑیوں کا اپنا ایک کردار تھا، تاہم وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی متعدداننگز نے ٹیم کی جیت میں بڑا کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایڈیشن میں شاہین شاہ آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، کپتان سہیل اختر بھی زبردست رہے اور محمد حفیظ تو ہیں ہی اپنی بھرپور فارم میں، چنانچہ ٹیم کو مضبوط بنانے میں سب کا کردار اہم تھا۔

    بین ڈنک نے گذشتہ سیزن میں 23 چھکے لگائے تھے اوریہ ٹورنامنٹ میں کسی بھی کھلاڑی کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے تھے، اس سال انہوں نےایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹررز کے باؤلرز کی خوب دھنائی کرتے ہوئے صرف 43گیندوں پر93رنز بنائے۔ اس اننگز میں انہوں نے دس چھکے لگائے تھے۔

    ٹورنامنٹ میں ان کی سب سے بہترین اننگز کراچی کنگز کے خلاف تھی، جہاں انہوں نے محض 40گیندوں پر 99رنزکی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔

    عالمی وبا کی وجہ سے لیگ کے تعطل کے بعد جب پلے آف مرحلہ کراچی میں کھیلا گیا تو بدقسمتی سےبین ڈنک اپنی فارم کھو چکے تھے۔ وہ پلے آف مرحلے کے تین میچوں میں صرف 20رنزہی بناسکے۔لاہور قلندرز نے فائنل میں کراچی کنگز کے خلاف بھی ان سے بہت سی توقعات وابستہ کررکھی تھیں مگر وہ اس میچ میں صرف ایک رن ہی بنا سکے۔

    بین ڈنک نے لاہور شہر کی تعریف کرتےہوئے کہا ہے کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا۔

    انہوں نے لاہور کو بہترین شہر قراریتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 14میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، اس میں ایونٹ کا فائنل بھی شامل ہے، جس پر وہ بہت پرجوش ہیں۔

  • عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی اپیل پر بڑا فیصلہ سنا دیا

    عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی اپیل پر بڑا فیصلہ سنا دیا

    عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی اپیل پر بڑا فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کے کرکٹر عمر اکمل کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

    عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی لگادی ،عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا عمراکمل پرپی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سزا سنائی گئی

    عالمی ثالثی عدالت نے انڈیپنڈ نٹ ایڈجوڈیکٹر کے فیصلے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ اور عمر اکمل کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر فیصلہ سنادیا ہے،پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.4.4کی ایک مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی اور 42 لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاگیا ہے عمر اکمل کے 2 موبائل فونز واپس کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے

    واضح رہے کہ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کے چئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میران چوہان نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی تھی ۔ جس کو عمر اکمل نے چیلنج کیا تھا،

    عمر اکمل کو 2 مختلف واقعات میں پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا اورسزا کی دونوں مدتوں پر ایک ساتھ عمل ہوگا۔فیصلے کے مطابق پی سی بی نے عمر اکمل کا معاملہ 9 اپریل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل کو بھجوایا تھا۔ چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے تفصیلی فیصلے میں اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہرعمر اکمل نہ تو ندامت کے خواہاں اور نہ ہی اپنی غلطی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں

  • پی ایس ایل  شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    پی ایس ایل شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    پی ایس ایل شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ،

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ 6 میں شامل کراچی لیگ کے آئند میچوں کے لیے پچاس فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایونٹ میں شامل لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    ی سی بی کے مطابق اب کراچی میں آئندہ میچوں میں پچاس فیصد شائقین کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی جب کہ ایونٹ میں شامل لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    اس سلسلے میں کراچی لیگ کے آئندہ میچوں کے لیے ٹکٹ کی آن لائن فروخت آج بروز جمعرات کی رات 10 بجے سے شروع ہوجائے گی۔

    ٹکٹ خریدتے وقت شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر دینا لازمی ہوگا۔ جب مذکورہ شخص کی ٹکٹ کنفرم کردی جائے گی تو اسے اپنے رجسٹرڈ کروائے گئے فون نمبر پر ایک ٹوکن نمبر بھیجا جائے گا، جس پر ایزی پیسہ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ٹکٹ کی رقم جمع کروائی جاسکے گی۔

    رقم جمع کروانے پر مذکورہ شخص کو ایک ای ٹکٹ کوڈ بھجوایا جائے گا، جس کا پرنٹ یا ایس ایم ایس دکھا کر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

    پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کاکہنا ہے کہ فینز پاکستان سپر لیگ کا اثاثہ ہیں اور ان کی موجودگی کے بغیر یہ ایونٹ نامکمل ہے ۔ اس پس منظر میں پی سی بی این سی او سی کا مشکور ہے کہ جس نے تمام راؤنڈ میچز کے لیے 50 فیصدتک اورپلے آف اور فائنل کے لیے 100 فیصدتک تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

  • کراچی لیگ آئندہ میچوں کی  ٹکٹ آن لائن فروخت کے لئے رابطہ اور آنلاين لنک!!!

    کراچی لیگ آئندہ میچوں کی ٹکٹ آن لائن فروخت کے لئے رابطہ اور آنلاين لنک!!!

    پی سی بی کی کراچی لیگ کے آئندہ میچوں میں 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی دعوت دی۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں شامل کراچی لیگ کے آئند میچوں کے لیے پچاس فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی اوسی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایونٹ میں شامل لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
    اس سلسلے میں کراچی لیگ کے آئندہ میچوں کے لیے ٹکٹ کی آن لائن فروخت آج بروز جمعرات کی رات 10 بجے سے شروع ہوجائے گی۔ کرکٹ فینز ان میچز کے لیے اپنی ٹکٹیں مقررہ وقت پر www.bookme.pk سے خرید سکیں گے۔
    بک می ڈاٹ پی کے نے فینز کی سہولت کے لیے ایک فون نمبر (03137786888) بھی مخصوص کررکھاہے، جہاں کوئی بھی شخص فون کال کر کے اپنا ٹکٹ خرید سکتا ہے۔ اس عمل کے لیےا پنا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر دینا لازمی ہوگا۔ جب مذکورہ شخص کی ٹکٹ کنفرم کردی جائے گی تو اسے اپنے رجسٹرڈ کروائے گئے فون نمبر پر ایک ٹوکن نمبر بھیجا جائے گا، جس پر ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے ٹکٹ کی رقم جمع کروائی جاسکے گی۔

    رقم جمع کروانے پر مذکورہ شخص کو ایک ای ٹکٹ کوڈ بھجوایا جائے گا، جس کا پرنٹ یا ایس ایم ایس دکھا کر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
    وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی: چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کاکہنا ہے کہ فینز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا اثاثہ ہیں اور ان کی موجودگی کے بغیر یہ ایونٹ نامکمل ہے ۔ اس پس منظر میں پی سی بی این سی او سی کا مشکور ہے کہ جس نے تمام راؤنڈ میچز کے لیے 50 فیصدتک اورپلے آف اور فائنل کے لیے 100 فیصدتک تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔
    وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی نےابتدائی طور پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں شامل کراچی لیگ کے میچز کے لیے 50 فیصد تک تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی دعوت دے رہا تاہم اس دوران ہم تماشائیوں کی جانب سے کوویڈ 19 پروٹوکولز پر عملدرآمد کرنے سمیت مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی لاہور لیگ کے میچز سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کریں گے۔
    لہٰذا ایونٹ میں شامل کراچی لیگ کے آئندہ میچوں کے لیے ٹکٹیں آج رات 10 بجے سے بک می ڈاٹ پی کے پر دستیاب ہوں گی۔وسیم خان کا کہنا ہے کہ فی الحال لاہور لیگ کے لیے 20 فیصد تماشائیوں کی ٹکٹیں ہی آن لائن دستیاب ہوں گی، جس میں اضافہ پی سی بی کے لاہور لیگ میں تماشائیوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق فیصلے کے بعدہی کیا جائے گا۔
    انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ بطور چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کرکٹ فینز سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیمز میں داخل ہوتے وقت مقررہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کریں کیونکہ یہ ایس او پیز صرف ان کے لیے ہی نہیں بلکہ اسٹیڈیم میں موجود دیگر شائقین کی صحت اور حفاظت کے لیے بھی بنائے گئے ہیں۔
    تماشائیوں کے لیے این سی او سی سے منظور شدہ ایس او پیز :
    ضابطہ اخلاق:
    ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں۔ اسٹیڈیم میں داخلے اور سیٹ پر بیٹھے ہوئے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپے رکھیں۔
    اسٹیڈیم میں موجود عملے سے اپنے اسٹینڈز میں داخلے کی جگہ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرلیں
    کوویڈ 19 کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو برائے مہربانی اسٹیڈیم کا رخ مت کریں۔
    اگر اسٹیڈیم میں بیٹھے آپ کو کوئی بھی علامات ظاہرہوتو براہ کرم فوری طور پر وہاں موجود انتظامی عملے کو مطلع کریں
    اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے سماجی فاصلے کا مکمل خیال رکھیں اور ببل میں موجود کسی بھی فرد سے دور رہیں
    ہر وقت اپنی نشست پر موجود رہیں سوائے ریسٹ رومز یا اسٹیڈیم سے باہر نکلتے وقت وہاں موجود عملے سےمزید رہنمائی حاصل کریں
    ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کریں۔ کھانسی یا چھینکتے وقت اپنے چہرے کو ڈھانپ لیں

    حفظان صحت :
    صابن اور پانی سے 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھویں
    ہینڈ جیل کا استعمال کریں (ستر فیصد الکوحل والی یا متبادل)
    چھینکتے یا کھانستے وقت ٹشو پیپر کا ستعمال کریں، اس کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کریں
    چہرے اور ناک کو چھونے سے گریز کریں
    اسٹیڈیم کے اندر تھوکنے پر پابندی ہے
    اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے میڈیکل ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اسٹیڈیم میں میڈیکل ماسک موجود ہوں گے

  • دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار کے جشن  کے چرچے عام ہوگئے

    دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار کے جشن کے چرچے عام ہوگئے

    دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار کے جشن کے چرچے عام ہوگئے

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کے عظیم اور مایہ ناز امپائر علیم ڈار اپنے درست اور صحیح فیصلوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں. ان کی یہ خوبی ہے کہ وہ ان کا فیصلے کی تھرڈ امپائر بھی تائید کرتے ہیں اور ٹیکنالوجی ان کے درست فیصلوں کی حامی بھرتی ہے . ان کا ایک انداز بہت ہی وائرل ہوا. جب ان کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تو تھرڈ امپائر نے ان کے فیصلے کی تائید کی جس پر انہوں نے اپنی فتح پر مکہ لہرا کر جشن کیا .

    علیم ڈار کے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا ریویو مسترد ہونے پر خوشی کا اظہار کرنے کے اسٹائل کو بہت پذیرئائی ملی اور ہر جگہ ان کے اس نداز کو پسند کیا جاررہا ہے .

    ریویو میں عام طور پر امپائرز کی جانب سے ایسے خوش ہونے کا انداز کم ہی ملتا ہے لیکن ان کا یہ انداز شائقین کو بہت بھایا ، شائقین کرکٹ میچ کے دوران اس منفرد سین سے لطف اندوز ہوئے

  • کل پی سی بی کا اہم اجلاس ، کیا ہوں‌گے فیصلے

    کل پی سی بی کا اہم اجلاس ، کیا ہوں‌گے فیصلے

    کل پی سی بی کا اہم اجلاس ، کیا ہوں‌گے فیصلے

    باغی ٹی وی : پی سی بی کی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے کل کراچی میں ہونے والے اجلاس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے عہدے کی مدت میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہوگی .

    اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گےگورننگ بورڈ کے اجلاس میں اس کے علاوہ دیگر اہم امور زیر بحث آنے کی اطلاعات ہیں
    چیئرمین پی سی بی اور چیف ایگزیکٹواجلاس میں کرکٹ کی تازہ صورت حال سے آگاہ کریں گے، اجلاس میں قومی ٹیم کی کارکردگی ، حالِیہ سیریز اور مستقبل کے ٹورز پر بات ہوگی ۔

    ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے کامیاب انعقاد پر بورڈ آف گورنرز کو بریفنگ دی جائے گی .، کرونا ٹیسٹنگ اور آئندہ کے لائحہ عمل بھی شامل ہے .

    واضح رہے کہ وسیم خان کے 3 سالہ عہدے کی مدت اگلے برس فروری میں ختم ہو رہی ہے ، وسیم خان کے عہدے کی مدت میں کم از کم ایک برس توسیع کا امکان ہے۔کیونکہ بورڈ اور حکومت ان پر مہربان نظر آتی دکھائی دیتی ہے .