Baaghi TV

Category: کھیل

  • محمد رضوان اور فواد عالم کی حالیہ بہتر کارکردگی  کرکٹ بورڈ نے نواز دیا

    محمد رضوان اور فواد عالم کی حالیہ بہتر کارکردگی کرکٹ بورڈ نے نواز دیا

    محمد رضوان اور فواد عالم کی حالیہ بہتر کارکردگی نے اچھا صلہ دلا دیا

    باغی ٹی وی :رضوان اور فواد عالم کی حالیہ کارکردگی رنگ لے آئی ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاندار کارکردگی پر دونونں سٹار بلے بازوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دے دی۔

    کرکٹ بورد نے بیٹسمین محمد رضوان کی کھیل کے تینوں فارمیٹس میں عمدہ کارکردگی کے پیش نظر بی کے بجائے اے کیٹگری میں ترقی کردی گئی کیونکہ حالیہ سیرز کے دوران محمد رضوان اور فواد عالم نے دوران قومی ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔

    فواد عالم کو عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کی اے پلس کیٹگری سے سینٹرل کنٹریکٹ کی سی درجہ بندی میں شامل ہو گئے جنہوں نے حالیہ عرصے میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں۔

    ادھر محمد حفیظ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں‌سی کیٹیگری کی پیش کش کو مسترد کردیا جس پر بورڈ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے . اس سلسلے میں سی ای او کرکٹ بورڈ وسیم خان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی یہ کیٹیگری تسلیم نہ کرنے سے مایوسی ہوئی ہے . انہیں یہ امید نہیں تھی کہ وہ اس کو مسترد کردیں گے.

  • پی ایس ایل 2021: اسلام آباد یونائیٹڈ نے میدان مارلیا:کراچی کنگزکوشکست سے دوچارکردیا

    پی ایس ایل 2021: اسلام آباد یونائیٹڈ نے میدان مارلیا:کراچی کنگزکوشکست سے دوچارکردیا

    کراچی :پی ایس ایل 2021: اسلام آباد یونائیٹڈ نے میدان مارلیا:کراچی کنگزکوشکست سے دوچارکردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے رواں سیزن کے سب سے بڑے ہدف کو آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنا کر حاصل کرلیا اور یاد گار فتح حاصل کرلی۔

     

    بابر اعظم اور شرجیل خان کی ریکارڈ شراکت رائیگاں چلی گئی، اسلام آباد نے 197 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بابر اعظم اور شرجیل خان کی شاندار بیٹنگ اور ریکارڈ پارٹنر شپ کی بدولت کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 197 رنز کا ہدف دیا جو اسلام آباد نے 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

     

    پاکستان سپرلیگ کے چھٹے میچ میں آج دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے تھیں۔ کراچی نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کراچی کنگز کے بابر اعظم اور شرجیل خان نے اسلام آباد کے بولرز کی درگت بنادی۔

     

    دونوں بیٹسمینوں نے پی ایس ایل میں کسی بھی وکٹ کیلئے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بنادیا۔ بابر اور شرجیل نے پہلی وکٹ پر 115 گیندوں پر 176 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔اس سے قبل پی ایس ایل کی سب سے بڑی شراکت 157 رنز کراچی کنگز کے بابر اعظم اور لونگ اسٹون نے بنائی تھی۔

     

    اس دوران شرجیل خان نے پی ایس ایل 6 کی پہلی سنچری اسکور کی۔ شرجیل خان نے 55 گیندوں پر8 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی وہ 105 اور بابر 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد ڈینیئل کرسچئن 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نبی 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد کی جانب سے حسن علی اور حسین طلعت نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

     

    اسلام آباد کی اننگز
    اسلام آباد نے جواب میں 197 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اسلام آباد کی جانب سے ایلکس ہیلز 46، افتخار احمد 49 اور حسین طلعت 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    کراچی کی جانب سے عماد وسیم، محمد عامر، وقاص مقصود، ارشد اقبال اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، فِل سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، لیوس گریگری، فہیم اشرف، حسن علی، ظفر گوہر اور محمد وسیم

    کراچی کنگز: عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک،محمد نبی، ڈینیئل کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال

  • سابق انگلش کرکٹر نے گوادر اسٹیڈیم  اسٹیڈیم کی تصویر شیئر کر دی اور پھر کیا کیا

    سابق انگلش کرکٹر نے گوادر اسٹیڈیم اسٹیڈیم کی تصویر شیئر کر دی اور پھر کیا کیا

    سابق انگلش کرکٹر نے گوادر اسٹیڈیم اسٹیڈیم کی تصویر شیئر کر دی اور پھر کیا کیا

    باغی ٹی وی : سابق انگلش کرکٹر نے گوادر اسٹیڈیم کی تصویر شیئر کی ہے اور بھارتی عوام ، کھلاڑیوں اور کرکٹ انتظامیہ کو ٹرول کیا ہے
    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کرکٹ کمنٹیٹر مائیکل وان نے بھارت کی پچز پر طنز کرنے کیلئے پاکستان کے گوادر اسٹیڈیم کی تصویر شیئر کردی۔بھارتی اس وجہ سے معروف ہیں‌کہ وہ بھارت میں پچ بہت خراب بناتے ہیں. جس وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنتےہی.

    مائیکل وان نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہت ہی حیران کن ہے، ایک بہترین تیار کی گئی پچ ہے۔

    https://www.instagram.com/p/CLhB3MSLF_R/?utm_source=ig_web_copy_link

    انہوں نے ہیش ٹیگ پاکستان کا استعمال کرتے ہوئے مذاق والے ایموجیز کا اضافہ بھی کیا۔

    یاد رہے کہ وان نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلئے تیار کی گئی چنئی کی وکٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طویل فارمیٹ کے میچ کیلئے ’ان فٹ‘ قرار دیا تھا۔

    مائیکل وان کی اس سوشل میڈیا پوسٹ پر بھارتیوں کو آگ لگ گئی ہے۔اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف 227 رنز سے شکست پر بھارتی ٹیم کو ٹرول کرتے ہوئے ماضی یاد دلا دیا۔

  • کھلاڑیوں کی بوریت دور کرنے کے لیے کراچی کنگز نے قدم اٹھا لیا

    کھلاڑیوں کی بوریت دور کرنے کے لیے کراچی کنگز نے قدم اٹھا لیا

    کھلاڑیوں کو بوریت دور کرنے کے لیے کراچی کنگز نے قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل کا جنون زوروں پر ہے . کراچی کنگز نے عالمی وبا کے باعث بائیو سیکیورببل میں رہنے والے کھلاڑیوں کو بوریت سے بچانے کے لئے دلچسپ کام کیا ہے .

    پی ایس ایل سکس کے بائیو سیکورببل میں کھلاڑیوں کو بوریت سے کیسے بچانا ہے؟، انہیں کیسے تروتازہ کیسے رکھنا ہے؟، اس کا حل کراچی کنگز کی انتظامیہ نے “کنگز کیفے” بنا کر نکال لیا ہے۔

    کھلاڑیوں کے لئے بنائے گئے کنگز کیفے کی سیر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کرائی،کنگز کیفے میں کھلاڑیوں کیلئے ویڈیو گیمز، لوڈو، چیس، کیرم بورڈ اور دوسرے گیم موجود ہیں، جہاں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم انتظامیہ بھی ان کھیلوں سے لطف اندوز ہورہی ہے۔

    دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے کوچ کیرم بورڈ کے دلدادہ نکلے، ویڈیو میں وہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ساتھ گیم کھیلنے میں مصروف دکھائی دئیے، کھلاڑیوں نے بائیو سیکورببل میں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لئے یہ بہت اچھا اقدام ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی وبا کرونا کے باعث پی ایس ایل سکس میں بائیوسیکورببل کے باعث کھلاڑیوں کے باہر جانے پر پابندی ہے۔

    پی ایس ایل سکس کے چھٹے میچ میں آج دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور اسلام آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ میں دوسری فتح کے لئے پرعزم ہے۔

    پی ایس ایل فائیو کی فاتح کراچی کنگز اور اسلام آباد دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز جبکہ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی

  • آفریدی پھر آئی سی سی کے قانون پر بول پڑے

    آفریدی پھر آئی سی سی کے قانون پر بول پڑے

    آفریدی پھر آئی سی سی کے قانون پر بول پڑے

    باغی ٹی وی : کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر اپنی رائے پیش کرتے ہوئے عالمی کرکٹ قوانین کے بارے اعتراض کیا ہے .

    سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران امپائر بالر کی کیپ کیوں نہیں پکڑ سکتے


    سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امپائر بھی ٹیم اور مینجمنٹ کے ہمراہ ببل میں ہی ہوتے ہیں، یہاں تک کہ میچ کے اختتام پر ہاتھ بھی ملاتے ہیں تو کیپ پکڑنے کی اجازت نہ ہونا عجیب بات ہے۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب آئی سی سی نے کچھ نئے قواعد جاری کیے تھے۔

  • قلندرز اب وہ ٹیم نہیں رہی ،  لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویئسا نے کی بڑی بات

    قلندرز اب وہ ٹیم نہیں رہی ، لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویئسا نے کی بڑی بات

    قلندرز اب وہ ٹیم نہیں رہی ، لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویئسا نے کی بڑی بات

    باغی ٹی وی :پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویئسا کا کہنا ہے کہ قلندرز اب وہ ٹیم نہیں رہی کہ جسے کوئی کمزور یا ٹیبلز پر آخری پوزیشن پر رہنے والی ٹیم سمجھے، یہ ایک مضبوط ٹیم اور پی ایس ایل جیتنے کی سنجیدہ امیدوار ہے۔

    ڈیوڈ ویئسا نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ابتدائی دو میچز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے جس سے پیغام جاتا ہے کہ اس بار کیا ارادے ہیں۔

    ادھر پی ایس ایل 6 کا چھٹا میچ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا، فاتحانہ آغاز کرنے والی دونوں ٹیمیں وِننگ ٹریک پر رہنے کے لیے پرعزم ہیں نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل سکس کا چھٹا میچ، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے۔ دن کا واحد میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں، پلان بھی فائنل ہیں شائقین کو خوشگوار موسم میں چوکے چھکے لگنے کا انتظار ہے۔ شاداب خان کو کھلاڑیوں پر مان ہے، الیکس ہیلز اور آل راؤنڈر فہیم اشرف ٹیم کی جان ہوں گے

  • خواہش کہ کراچی کنگز کو دوبارہ چیمپئین کا اعزاز دلائیں ،محمد نبی

    خواہش کہ کراچی کنگز کو دوبارہ چیمپئین کا اعزاز دلائیں ،محمد نبی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل ہر سال ترقی کی نئی منازل طے کرے گا، محمد نبی

    افغانستان کے سابق کپتان محمد نبی پرامید ہیں کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ہر سال ترقی کی نئی منازل طے کر ےگی، یہ ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

    36سالہ آلراؤنڈراس سال دفاعی چیمپئین کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں ، ماضی میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔آلراؤنڈر محمد نبی اپنی جارحانہ بیٹنگ اور شاندار آف اسپن باؤلنگ کی بدولت دنیا بھر کی ٹی ٹونٹی لیگز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرچکے ہیں، وہ بگ بیش لیگ، کیربین پریمیئر لیگ، بنگلہ دیشں پریمیئر لیگ،افغانستان پریمیئر لیگ اور انگلینڈ وائٹلیٹی بلاسٹ میں شرکت کرچکے ہیں۔

    محمد نبی کا کہنا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل خوب کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کو ہر گزرتے وقت کے ساتھ مزید پذیرائی ملے گی کیونکہ یہاں ہر سال نئے کھلاڑی اس لیگ کا حصہ بن رہے ہیں، جب بھی کوئی لیگ اچھا مقامی ٹیلنٹ سامنے لاتی ہے تو اس کی پذیرائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    ایڈیشن 2016 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے محمد نبی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنی پہلی شرکت کو بھی یادگار سمجھتے ہیں۔ انہوں نےاس ٹورنامنٹ کے4 میچز میں شرکت کی تھی۔محمد نبی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایڈیشن 2016 کو بھی بہت انجوائے کیا اور اب وہ لیگ میں اپنے اس نئے سفر میں دفاعی چیمپئن، کراچی کنگز کی نمائندگی پر بھی فخر محسوس کرتے ہیں۔ کراچی کنگز اس ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئین ہے، خواہش کہ وہ کراچی کنگز کو دوبارہ چیمپئین کا اعزاز دلائیں وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو خوب انجوائے کر رہے ہیں، وہ بارہ سال بعد کراچی آئے ہیں۔

    محمد نبی نےکہا کہ کراچی شہر کے ساتھ ان کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں، یہاں رہتے ہوئے وہ سال 2008 اور 2009 میں پاکستان کسٹمز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔افغانستان کے آلراؤنڈر محمد نبی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شائقین کرکٹ کی واپسی پر بہت پرجوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کی مگر وہاں شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں تھی۔انہوں نے کہاکہ اسٹیڈیم میں تماشائی نہ ہوں تو لطف بھی نہیں آتا، گذشتہ سال بہت سی لیگز تماشائیوں کے بغیر ہوئی تھیں لیکن ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور ہم اس کا لطف اٹھارہے ہیں۔

    محمد نبی نے گذشتہ سال نومبر میں سابق کرکٹر اور موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ہونے والی ملاقات کو بھی یادگار قرار دیا ہے۔اس ملاقات میں افغانستان کرکٹ ٹیم نےعمران خان کو دستخط شدہ بیٹ پیش کیا تھا۔ اس موقع پر عمران خان نے مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے مابین ایک کرکٹ سیریز کے انعقاد کا عہد بھی کیا تھا۔یہ سیریز پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلے سے شیڈول ایک روزہ سیریز کے علاوہ ہو گی۔

    محمد نبی نے وزیر اعظم پاکستان سے ہونے والی ملاقات کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات کے دوران ہم نےاکٹھے دوپہر کا کھانا کھایا اور عمران خان کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کیا، اس موقع پر ہم نے عمران خان سے پاکستان اور افغانستان کے مابین کرکٹ سیریز کی درخواست کی جسے انہوں نے منظور کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اکتوبر میں بھارت میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے بارے میں بہت پر جوش ہیں اورانہیں یقین ہے کہ افغانستان کی ٹیم اس ایونٹ میں سرپرائز دینے کے لیے تیار ہیں۔

    محمد نبی نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم میگا ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں اور ان کے پاس ٹی ٹونٹی کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں، ان میں سے کچھ تو دنیا بھر میں ٹی ٹونٹی لیگز کھیلنےمیں مصروف ہیں، جس کافائدہ اٹھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔افغان آلراؤنڈر نے کہا کہ نوجوان نسل کرکٹ کو بہت پسند کرتی ہے، گذشتہ 20سال سے کرکٹ کو افغانستان میں نمبر ون گیم کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے، آج نوجوان نسل ہمیں کھیلتے ہوئے دیکھتی ہے تو ان کو بھی تحریک ملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے کھلاڑی انڈر 16اور انڈر 19کرکٹ میں بھی اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں اور یہی افغانستان کا روشن مستقبل ہے۔

  • پی ایس ایل 2021:ملتان سلطانز پر پشاور زلمی کا جوابی وار، 6 وکٹوں سے میچ جیت لیا

    پی ایس ایل 2021:ملتان سلطانز پر پشاور زلمی کا جوابی وار، 6 وکٹوں سے میچ جیت لیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی طرف سے ملنے والا رنز کا پہاڑ سر کر لیا،فاتح ٹیم کے ٹام کڈمور کی نصف سنچری نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

     

     

    194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا، دونوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔

     

    تاہم 7 ویں اوورز میں 57 کے مجموعی سکور پر وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل 37 رنز بنا کر عثمان قادر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اوپنر بیٹسمین امام الحق 39 گیندوں پر 48 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ ردر فورڈ 6 گیندوں پر 15 رنز بنا کر شاہنواز دھانی کا شکار بن گئے۔

     

    پشاور زلمی کی طرف سے ٹام کڈمور نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور 53 سکور پر شاہنواز کو وکٹ دے بیٹھے۔

     

    پشاور زلمی کی ٹیم نے ہدف 19 ویں اوورز کی آخری گیند پر حاصل کیا۔ شعیب ملک 11 اور حیدر علی 25 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ شاہنواز دھانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

     

    ملتان سلطانز بیٹنگ

    اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

     

    ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان محمد رضوان اور کرس لائن نے کیا جبکہ پشاور زلمی کی طرف سے پہلا اوور محمد عمران جونیئر نے کیا۔

    پہلے کھیلنے والی ٹیم ملتان سلطانز کا آغاز اچھا نہ تھا، محمد عرفان نے کرس لائن کو دوسرے ہی اوور میں چلتا کیا ۔ آسٹریلوی بیٹسمین 1 سکور بنا سکے، سلپ پر حیدر علی نے شاندار کیچ تھاما۔ کپتان محمد رضوان 28 گیندوں پر 41 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد عمران جونیئر کی گیند پر امام الحق نے کیچ پکڑا۔

     

     

    مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود اور جیمز وینس نے زبردست انداز میں بیٹنگ کی اور وکٹ کے چاروں اطراف شارٹس کھیلے، دونوں کے درمیان 50 رنز کی پارٹنر شپ 29 گیندوں پر بنی۔

     

     

     

     

    صہیب مقصود نے 21 گیندوں پر 36 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ جیمز وینس 84 سکور کی جارحانہ باری کھیل کر ثاقب محمود کا نشانہ بن گئے۔

    ریلی روسو 14 اور خوش دل شاہ 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 193 رنز بنائے ہیں۔

     

    ثاقب محمود نے دو، محمد عمران، محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ وہاب ریاض سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے، پشاور زلمی کے کپتان کو 4 اوورز میں 51 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    پشاورزلمی: وہاب ریاض (کپتان)، کامران اکمل، امام الحق، حیدرعلی، شعیب ملک، ٹام کوہلرکیڈمور، شرفین روتھر فورڈ، مجیب الرحمٰن، ثاقب محمود، محمد عمران، محمد عرفان

    ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، کرس لین، جیمز وینس، صہیب مقصود، رلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل تنویر، عثمان دار، شاہنواز دھنی

  • فرانسیسی وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر کو طلب کر لیا، آخر کیا وجہ بنی

    فرانسیسی وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر کو طلب کر لیا، آخر کیا وجہ بنی

    فرانسیسی وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر کو طلب کر لیا، آخر کیا وجہ بنی

    باغی ٹی وی : فرانسیسی وزارت خارجہ نے صدر مملکت عارف علوی کے بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر کو طلب کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک فرانسیسی بل نے بنیاد پرست اسلام کے خلاف قانون سازی کی ہے جس سے مسلمانوں کو بدنام کیا جارہا ہے۔

    ہفتہ کے روز مذہب سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا:تھا کہ "جب آپ دیکھتے ہیں کہ اقلیت کو الگ تھلگ رکھنے کے لئے اکثریت کے حق میں قوانین تبدیل کیے جارہے ہیں ، تو یہ ایک خطرناک مثال ہے۔

    خاص طور پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کارٹونوں پر ایک مسلمان کی طرف سے ایک فرانسیسی استاد کے سر قلم کرنے کے بعد وضع کردہ قانون سازی کا ذکر کرتے ہوئے ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا: "جب آپ پیغمبر کی توہین کرتے ہیں تو ، آپ تمام مسلمانوں کی توہین کرتے ہیں۔
    "میں فرانس کی سیاسی قیادت سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ان رویوں کو قانون میں شامل نہ کریں … آپ کو لوگوں کو ساتھ لینا ہوگا – کسی خاص طریقے سے کسی مذہب پر مہر لگانے اور لوگوں میں تفرقہ پیدا کرنے یا تعصب پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

  • کرس گیل نے پی ایس ایل  مداحوں کو افسردہ کردیا

    کرس گیل نے پی ایس ایل مداحوں کو افسردہ کردیا

    کرس گیل نے پی ایس ایل مداحوں کو افسردہ کردیا

    باغی ٹی وی : ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چاہنے والوں کو افسردہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے، جارح مزاج بیٹسمین نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ پورا پی ایس ایل کھیلتے اور ہر میچ میں چھائے رہتے۔

    کرس گیل نے میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے اپنا نام واقعتا پیش کیا تھا، میرا اصل مقصد پاکستان آکر کر پی ایس ایل کھیلنا تھا تاکہ پاکستانی مداحوں کو اپنی کرکٹ سے زیادہ محظوظ کرسکوں۔

    مگر بدقسمتی سے نیشنل ڈیوٹی آڑے آگئی، میں پرامید ہوں کہ ابھی کوئٹہ ٹیم کی بہت کرکٹ باقی ہے، اور ہم لاہور میں دوسرے راؤنڈ تک جائیں گے اور میں وہاں کا دورہ کرونگا۔

    پی ایس ایل سیزن سکس میں ویسٹ انڈیز بلے باز نے دو میچوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی، گیل نے کراچی کنگز کے خلاف 39 جبکہ کل ہونے والے میچ میں 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی