Baaghi TV

Category: کھیل

  • سرفراز مجھےعزیز ہے حفیظ نے کی کھل کر بات

    سرفراز مجھےعزیز ہے حفیظ نے کی کھل کر بات

    سرفراز مجھےعزیز ہے حفیظ نے کی کھل کر بات

    باغی ٹی وی : سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے ایک بار پر سرفراز احمد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ سرفراز ہو یا کوئی، جب کبھی اچھا پرفارم کرے گا، تعریف کروں گا، مجھے سرفراز دوسرے کھلاڑیوں کی طرح عزیز ہے۔محمد حفیظ نے جیو نیو سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آج تک میرا کسی کھلاڑی کے ساتھ مسئلہ نہیں رہا، میں ہمیشہ سب کی تعریف کرتا ہوں کسی سے مقابلہ نہیں کرتا.

    کھیلے گئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز سے متعلق بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے مزید کہا کہ میچ کی صورتحال ایسی تھی کہ پیشہ ورانہ طور پر نمٹنا تھا، میں نے کوچ کو کہا کہ مجھے ون ڈاؤن پر جانے دیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک اچھی اننگز کی جس پر خوشی ہے، ڈیمانڈ کے مطابق اپنا رول پلے کرنا چاہتاہوں، ورلڈ کپ میں احساس ہوا ٹیکنیک پرکام کرتے ہیں، ماڈرن کرکٹ پر نہیں، باہر دوسری لیگز میں بیٹسمین چھکے مارنے پر فوکس کرتے ہیں، میں نے توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاور ہٹنگ پر کام کیا

  • آج کن ٹیموں کے درمیان ہوگا دنگل ، شائقین کرکٹ رہیں تیار

    آج کن ٹیموں کے درمیان ہوگا دنگل ، شائقین کرکٹ رہیں تیار

    آج کن کن ٹیموں کے درمیان ہوگا دنگل ، شائقین کرکٹ رہیں تیار

    باغی ٹی وی : آج پھر ایک اہم میچ ہونے جا رہا ہے جس میں دو بڑی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی . کراچی میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین آج شام سپر مقابلہ ہونے جا رہا ہے، دونوں ٹیمیں شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، سلطانز کے دیوانے اپنی ٹیم کی جیت کیلئے پرامید ہیں۔

    میچ شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، یہ پی ایس ایل سکس کا پانچواں میچ ہوگا، جہاں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنجا آزمائیں گی۔

    دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہارچکی ہیں، پشاور زلمی کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے زیر کیا تھا۔

    دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں چھ بار آمنے سامنے آئیں، جن میں سے چار میچز ملتان سلطان نے اپنے نام کئے جبکہ دو میں پشاور زلمی فاتح رہا۔

    پاکستان سپر لیگ سکس کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر مسلسل دو فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ تیسرے نمبر پر ہے ۔

    گذشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو9وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے مسلسل دوسری فتح حاصل کی تھی۔

  • خوشی ہے کہ عمران خان جیسا کرکٹر ملک کا وزیراعظم ہے، کرس گیل

    خوشی ہے کہ عمران خان جیسا کرکٹر ملک کا وزیراعظم ہے، کرس گیل

    خوشی ہے کہ عمران خان جیسا کرکٹر ملک کا وزیراعظم ہے، کرس گیل

    "یونیورس باس” کے نام سے جانے والے کرس گیل ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کے لیے 15سال بعد پاکستان آئے ۔یہ پہلا موقع تھا کہ جب ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر "کرس گیل” اس طرز کی کرکٹ کھیلنے پاکستان آئے ۔

    قابل ذکر بات تو یہ ہے کہ کرس گیل کورونا وائرس کی عالمی وبا ءکے دنوں میں پاکستا ن میں کرکٹ کھیلنے آئے ،یہاں فینز کی ایک بڑی تعداد کرس گیل کو پسند کرتی ہے اور وہ بھی اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے ہی کرکٹ کھیلتے ہیں۔

    41سالہ بیٹسمین نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں 24گیندوں پر 39 اور اگلے میچ میں 40گیندوں پر 68رنز کی برق رفتاراننگز کھیلی۔کرس گیل نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ابتدائی دو ایڈیشنز، 2016میں لاہور قلندرز اور 2017میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی۔

    کرس گیل کا کہنا ہے کہ وہ عالمی وباء کے اس مشکل وقت میں کرکٹ کھیلنے پر بہت خوش ہیں، ان حالات میں کرکٹ کھیلنا خوشی کی بات ہے،وہ پر امید ہیں کہ مستقبل میں حالات بہتر ہوجائیں گے۔

    پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے عالمی وباءکے دنوں میں سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئےتمام ڈومیسٹک مقابلوں کی میزبانی کی ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے اختتام پرپاکستان کرکٹ بورڈ 275 ڈومیسٹک مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہوگا۔

    کرس گیل نے بتایاکہ اس وقت کوویڈ19 کی عالمی وبا ء سے لاکھوں افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں، شروع کے دنوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو ضرور روکا گیا مگر اب یہ بحال ہوچکی، تاہم یہ میچز تماشائیوں کے بغیر ہی کھیلے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرکٹ کو بہت پسند کیا جاتا ہے، مگر ابھی بھی تماشائیوں کی اکثریت گراؤنڈ میں موجود نہیں، لوگ صرف ٹیلی ویژن اسکرین کے سامنے بیٹھ کرہی میچ دیکھ رہے ہیں۔

    کرس گیل کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں سمیت سب کولاک ڈاؤن کے دنوں میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، اب بھی لوگ مشکل میں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بہتر انداز میں زندگی گزارنی ہوگی، ہم کرکٹ کے ذریعے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاسکتے ہیں تاکہ اس مشکل وقت میں خوشیاں بانٹی جاسکیں۔یونیورس باس نے کہا کہ تمام کھلاڑی کرکٹ کھیلنے کے لیے بے چین ہیں ، کیونکہ یہ ان کی زندگی ہے اور اسی سےان کا روزگار بھی وابستہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پندرہ سال بعد پاکستان آنا انہیں بہت اچھا لگا، احتیاطی تدابیر کے باعث ایونٹ کے ابتدائی دو میچز میں عوام کی حاضری محدود رہی مگر پھر بھی انہیں اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کی وجہ سےکرس گیل جلد وطن واپس لوٹ رہے ہیں، امکان ہے کہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی لاہور لیگ میں شرکت کریں گئے۔ کرس گیل نے کہا ہےکہ وہ پاکستان میں مزید کرکٹ کھیلنے کے منتظر رہیں گے۔

    دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کرتےہوئے کرس گیل کا کہنا تھا کہ وہ 2006کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں اور وہ اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔سال 2006میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے والے کرس گیل کا کہنا ہے کہ انہیں آج بھی ملتان ٹیسٹ میں اپنی 94رنز کی اننگز یاد ہے، پھر محمد یوسف اور یونس خان کی بیٹنگ کی وجہ سےانہیں تپتے سورج میں ایک طویل عرصے تک فیلڈنگ کرنی پڑی۔ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں (1003)کا ریکارڈبنانے والے کرس گیل کہتے ہیں کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ فینز آپ کا کھیل پسند کریں یا آپ کھیلیں تو انہیں خوشی ملے۔

    کرس گیل نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ عمران خان جیسا کرکٹر ایک ملک کا وزیراعظم ہے مگر کیریبین میں ہر جزیرے کا اپنا وزیراعظم ہوتا ہے، مگر وہ پورے کیریبین کے وزیراعظم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تمام وزرائے اعظم کے لیے عزت کے جذبات رکھتے ہیں، انہیں ان تمام وزرائے اعظم سے محبت ہے، وہ ان سب کے سربراہ ہیں،کیونکہ وہ یونیورس باس ہیں۔

  • انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈ مور پاکستان کی کن کن چیزوں کے فین بن گئے

    انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈ مور پاکستان کی کن کن چیزوں کے فین بن گئے

    انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈ مور پاکستان کی کن کن چیزوں کے فین بن گئے

    باغی ٹی وی : انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈ مور پاکستان اور یہاں کے لوگوں اور کھانوں کے فین بن گئے . انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈمور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی پر خوش ہیں.

    , ٹام کوہلر کیڈمور نے اپنے جذبات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ پشاور زلمی کا حصہ بننے پر فخر ہے کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ہے,


    شعیب ملک اور کامران اکمل جیسے تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا یادگار ہے، پاکستان بہترین ملک ہے، یہاں کے لوگ، کرکٹ فینز، کلچر اور یہاں کے کھانوں کا فین بن گیا ،پشاور زلمی پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائے گی ،

  • لاہور قلندرز کی شاندار پرفامنس ایک اور فتح کو لگایا گلے

    لاہور قلندرز کی شاندار پرفامنس ایک اور فتح کو لگایا گلے

    لاہور قلندرز کی شاندار پرفامنس ایک اور فتح کو لگایا گلے

    باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء کے چوتھے میچ میں لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پچھاڑ دیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح کو گلے لگا لیا۔ اوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے فتح گر اننگز کھیلی۔

    لاہور قلندرز کے تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ اور جارح مزاج فخر زمان نے 179 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں پورا کرلیا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز ٹام بینٹن اور صائم ایوب بالترتیب 4 اور 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس وقت ٹیم کا اسکور 12 تھا۔ایسے میں گلیڈی ایٹرز کے کرس گیل اور سرفراز احمد نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور سنچری پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کیا۔

    لاہور قلندرز کے تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ اور جارح مزاج فخر زمان نے 179 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں پورا کرلیا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز ٹام بینٹن اور صائم ایوب بالترتیب 4 اور 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس وقت ٹیم کا اسکور 12 تھا۔

    ایسے میں گلیڈی ایٹرز کے کرس گیل اور سرفراز احمد نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور سنچری پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کیا۔

    سرفراز احمد نے 5 چوکوں کی مدد سے 40 جبکہ کرس گیل نے 5 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی اور دونوں کھلاڑی بالترتیب 113 اور 118 رنز پر پویلین لوٹ گئے

    اختتامی لمحات میں محمد نواز نے 33 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو 178 کے ٹوٹل تک پہنچادیا۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف سب سے کامیاب بولر رہے جنھوں نے 3 وکٹیں لیں جبکہ ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی، راشد خان اور احمد دانیال کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم صرف ایک ہی وکٹ گنوائی۔

    پہلے فخر زمان اور کپتان سہیل اختر نے 64 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس مجموعے پر سہیل اختر 21 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    بعد ازاں محمد حفیظ فخر زمان کا ساتھ دینے آئے اور دونوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

    کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے محمد حفیظ نے صرف 33 گیندوں 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 73 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

    دوسرے اینڈ پر موجود اوپنر فخر زمان نے 52 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح سے ہمکنار کیا۔

    اس فتح کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی

  • سنٹرل اور ناردرن پنجاب  نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ فائنل  کس دن  کھیلا جائے گا؟

    سنٹرل اور ناردرن پنجاب نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ فائنل کس دن کھیلا جائے گا؟

    سنٹرل پنجاب اور ناردرن کے مابین نیشنل انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل منگل کو کھیلا جائے گا
    گزشتہ سال کی جوائنٹ ونر سنٹرل پنجاب کی ٹیم پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ میں ناردرن کے مدمقابل آئے گی۔ 45 اوورز پر مشتمل ایونٹ کا فائنل 23 فروری بروز منگل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔گزشتہ سال سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مابین ایونٹ کا فائنل بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کو ایونٹ کا جوائنٹ ونر قرار دیا گیا۔ کے پی کی ٹیم رواں سال 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔فائنل کی فاتح چیمپئن قرار پانے والی ٹیم کوٹرافی کے ساتھ ساتھ 350،000 روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔رنرزاپ کو اڑھائی لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل گروپ مرحلے میں مدمقابل آئیں تو ناردرن کی ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔سنٹرل پنجاب کی ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی عبید شاہد ہوں گے۔ نوجوان بیٹسمین نے ایونٹ کے 5 گروپ میچوں میں 2 سنچریاں اور 1 نصف سنچری کی بدولت 297 رنز بنائے۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 148.50 کی اوسط سے رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کے کپتان آذان اویس بھی اچھی بیٹنگ فارم میں ہیں۔ وہ ایونٹ میں اب تک 296 رنز بناچکے ہیں۔کپتان سنٹرل پنجاب انڈر 16 آذان اویس کا کہناہے کہ وہ اور عبید شاہد اچھی بیٹنگ فارم میں ہیں اور پرامید ہیں کہ عمدہ کارکردگی کا یہ تسلسل فائنل میں بھی برقرار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پہلے بیٹنگ کا موقع ملا تو اسکور بورڈپر بڑا مجموعہ سجانے کی کوشش کریں گے تاکہ باؤلرز کامیابی سے دفاع کرسکیں۔
    سنٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلرز ابتسام الرحمٰن اور اویس علی اب تک ٹورنامنٹ میں مشترکہ طور پر 23 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ کپتان سنٹرل پنجاب پرامید ہیں کہ دونوں فاسٹ باؤلرزفائنل میں بھی نپی تلی باؤلنگ کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔

    ناردرن کے شمائل حسین اب تک ایونٹ کے پانچ میچوں میں 256 رنز بناکر بناچکے ہیں۔ اس دوران ان کی ایک میچ میں 103 رنز کی بھی اننگز بھی شامل ہے۔ناردرن کے عامر حسن 12 اور کپتان سعد مسعود اب تک ٹورنامنٹ میں 10 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ آلراؤنڈر سعد مسعود ایونٹ میں 101 رنز بھی بناچکے ہیں۔
    کپتان سعد مسعود کا کہنا ہے کہ ہماری باؤلنگ لائن اپ مضبوط ہیں، وہ اور عامر حسن فائنل میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ تیز ہوگی، وہ کنڈیشنز دیکھ کر ہی فائنل کے لیے اپنی حکمت عملی بنائیں گے۔

  • ڈیل سٹین نے بھی پی ایس ایل کو جائن کر لیا

    ڈیل سٹین نے بھی پی ایس ایل کو جائن کر لیا

    ڈیل سٹین نے بھی پی ایس ایل کو جائن کر لیا

    باغی ٹی وی :سپر لیگ سے وابستہ بیرون ملک کے کھلاڑی پاکستان میں لیگ کو دھڑا دھڑا جائن کر رہے ہیں. پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیل اسٹین کراچی پہنچ گئے۔

    ڈیل اسٹین نے کہا کہ ’میں خیریت سے کراچی پہنچ گیا،کویڈ ٹیسٹ ہوگیا، 2دن قرنظینہ میں رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کے بعد کوئٹہ کو جوائن کروں گا اور پی ایس ایل کھیلوں گا۔ادھر ہاشم آملہ نے بطور بیٹنگ کوچ پشاور زلمی اپنی زمہ داریاں دوبارہ سنبھال لی ہیں.

    جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے پر پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بطور بیٹنگ کوچ پشاور زلمی اپنی زمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے پر خوش ہیں۔ہاشم آملہ نے کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل چھ میں اچھی کارکردگی دکھانےکے لیے پرامید ہے،
    پی ایس ایل آج سے شروع ہو رہی ہے. اس سلسلے میں پہلا میچ کراچی میں‌کھیلا جائے گا.

  • پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی آخر کیا وجہ؟

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی آخر کیا وجہ؟

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا. اجلاس کمیٹی کے چند اراکین کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا. اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوگا. اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا. اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا. اجلاس میں انڈر 19 ٹیموں ، ڈومیسٹک ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا. پی ایس ایل کے باعث ببل میں موجود اراکین وسیم اکرم اور عمر گل آن لائن اجلاس میں شرکت کریں گے
    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق ، باولنگ کوچ وقار یونس اور بیٹنگ کوچ یونس خان بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے

  • محمد رضوان نے ملتان سلطان کی فتح  کے لیے بنایا اپنا پلان

    محمد رضوان نے ملتان سلطان کی فتح کے لیے بنایا اپنا پلان

    محمد رضوان نے ملتان سلطان کی فتح کے لیے بنایا اپنا پلان

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کپتان اور ٹی ٹونٹی میں محمد رضوان نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے کوچز کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرنچائز کرکٹ میں ملتان سلطانز مجھے معاوضہ دے رہے ہیں تو ٹیم کیلئے جان لڑانا میرا فرض ہے۔ میں یہی کروں گا۔

    ایک انٹرویو کے دوران ملتان سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوئر آرڈر میں کھیلنے کی وجہ سے مجھے صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع نہیں مل سکا، کبھی تو نمبر 10 پر بھی بھیجا گیا۔ اس لیے میرے سٹرائیک ریٹ کی بات ہوتی رہی، باؤلنگ کوچ وقار یونس ہمیشہ کہتے کہ میں ٹاپ آرڈر کا بیٹسمین ہوں، ہیڈ کوچ مصباج الحق نے اعتماد کیا اور مجھے موقع دیا، اللہ تعالیٰ نے عزت رکھی۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میری فارم اچھی ہے مگرمیری سوچ الگ ہے، میں فارم کو منفی لفظ سمجھتا ہوں، یہ نہیں کہ فارم لگی ہوئی ہے تو میں محنت چھوڑ دوں، میرے بس میں کوشش ہے جو نیک نیتی سے کرتا ہوں، زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، میں یہ نہیں سوچتا کہ کوئی بڑا تیر مارلیا، محنت کرتے ہوئے نتائج اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیتا ہوں۔

  • ہاشم آملہ پشاور زلمی کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے پر پرجوش

    ہاشم آملہ پشاور زلمی کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے پر پرجوش

    جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے پر پرجوش

    ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ بطور بیٹنگ کوچ پشاور زلمی اپنی زمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے پر خوشی ہے،
    جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے پر پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بطور بیٹنگ کوچ پشاور زلمی اپنی زمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے پر خوش ہیں۔ہاشم آملہ نے کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل چھ میں اچھی کارکردگی دکھانےکے لیے پرامیدہے،

    ہاشم آملہ نے مزید کہا کہ کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اور روی بوپارہ جیسے تجربہ کار کھلاڑی زلمی ٹیم میں شامل ہیں جن کے تجربے سے ٹیم کو فایدہ ہوگا, سینرز اور جونئیرز کا اچھا کمبینیشن ہونے کی وجہ سے پشاور زلمی پی ایس ایل چھ میں اچھی کارکردگی دکھانےکے لیے پرامیدہے، حیدر علی اور دیگر نوجوان کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں، جن کے ساتھ کام کرکے کا اچھا لگ رہا ہے ۔

    پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ہاشم آملہ نہ صرف بیٹنگ لیجنڈ ہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بھی ہیں ہیں انکی پشاور زلمی اور پاکستان سپر لیگ سے وابستگی سے نہ صرف پشاور زلمی بلکہ پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا ۔