Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان کی جیت پر شعیب اختر نے کیا کہا

    پاکستان کی جیت پر شعیب اختر نے کیا کہا

    پاکستان کی جیت پر شعیب اختر نے کیا کہا

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح پر ہر طرف سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے . اس سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آج جنوبی افریقا سے 2007 کا بدلہ لے لیا۔

    شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے کمال کردیا ورنہ جنوبی افریقی ٹیم بھاگ رہی تھی۔

    شعیب اختر نے کہا کہ جارحانہ اور تباہ کُن باؤلنگ کے ذریعے پاکستان نے جنوبی افریقا سے 2007 کا بدلہ لے لیا۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں حسن علی نے 5 ، شاہین شاہ نے 4 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ملڈر رہے، انہوں نے 20 رن اسکور کیے۔
    یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو آخری بار 2003ء میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔

    پاکستان نے موجودہ سیریز دو صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

    ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ،موجودہ اور سابق کرکٹرز کی پاکستان کو جیت کی مبا رکباد

  • ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ،موجودہ اور سابق کرکٹرز کی پاکستان کو جیت کی مبا رکباد

    ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ،موجودہ اور سابق کرکٹرز کی پاکستان کو جیت کی مبا رکباد

    ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ،موجودہ اور سابق کرکٹرز کی پاکستان کو جیت کی مبا رکباد
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی،موجودہ اور سابق کرکٹرز نے پاکستان کو جیت کی مبا رکباد دی ہے

    عمر گل کا کہنا تھا کہ حسن علی اور شاہین آفریدی کی پرفارمنس شاندار ہے،عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین پرفارم کیا،

    روحیل نذیر کو ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا ،ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر محمد رضوان کو قرار دیا گیا ،حسن علی پلیئر آف دی میچ قرار پائے سن علی نے میچ میں دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

    حسن علی کا کہنا تھا کہ سیریز بہت اہم تھی میں کم بیک کررہا تھا ،بطور کھلاڑی خواب ہوتا ہے کہ اسٹرانگ کم بیک ہو ،صرف یہی ذہن میں تھا کہ میری پرفارمنس ایسی ہو کہ ٹیم جیتے،

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بہت شکر ہے کہ اچھی پرفارمنس پر ایوارڈ ملا ،محنت اور ہمت کی، جس کی وجہ سے کامیابی ملی بال کو دیکھتے ہوئے کھیلتا ہوں

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اتنی اچھی کامیابی ملی ،جنوبی افریقہ کے پاکستان آنےکا شکریہ ،ٹیم سپورٹ جب کرتی ہے تو پریشر محسوس نہیں ہوتا ،حسن علی نے بہترین کم بیک کیا حسن علی ایک سال بعد ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے واپس آیا اور شاندار بولنگ کی ،اچھی ٹیم کے خلاف جیت پوری ٹیم کو اعتماد دیتی ہے ،جو غلطیاں کی ہیں انہیں مستقبل کےلئے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے

    ڈی کوک کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ اچھی نہیں رہی پاکستان نے بہت اچھا کھیلا

    پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح اور سیریز میں کلین سیوپ کرنے پر مبارکباد۔17 سال بعد جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی فتح میں فواد عالم، محمد رضوان،حسن علی اور شاہین آفریدی نے اہم کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقہ ٹیم نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کے نام . پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

    راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کے نام . پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

    راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کے نام . پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقہ کوشکست دے دی راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان کے 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کو 274 پر آؤٹ کر دیا۔ پاکستان نے دو صفر سے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی۔ پاکستان نےجنوبی افریقہ کو ہراکر سیریز اپنے نام کرلی

    جنوبی افریقہ نے پانچویں دن کا کھیل 127 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو اس کی گلی دو وکٹیں جلد ہی گر گئی جب وین ڈر ڈیوسن 48 رنز اور ڈوپلیسی 5 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔

    ساؤتھ افریقہ کی 258 پر ساتویں وکٹ گر گئی ،دوسری اننگز میں بھی حسن علی کی 5وکٹیں سامنے آئیں ،ٹیسٹ میچ میں حسن علی مجموعی طورپر 10وکٹیں لے چکے ہیں

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کےخلاف 2004 کے بعد پہلی بارٹیسٹ سیریزجیتی ہے ،حسن علی اورشاہین شاہ آفریدی نے پروٹیازکی بیٹنگ کے پرخچے اڑا دئیے ،شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں مجموعی طورپر5 وکٹیں حاصل کیں پاکستان اس فتح کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آ گئی ،پاکستان نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا

    گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 370 رنز کا ایک مشکل ہدف کا تعاقب شروع کیا تو سلامی جوڑی میکرم اور ڈین ایلگر نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 33 رنز بنائے۔اس دوران شاہین شاہ آفریدی نے ڈین ایلگر کو 17 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کر دیا۔

    میکرم اور وین ڈرڈوسن نے دوسری وکٹ میں پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری رکھی اور دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی۔چوتھے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 127 رنز بنائے لیے تھے اور جیت کے لیے مزید 243 رنز درکار ہیں

    اس سے قبل قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 298 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی۔ اس دوران نعمان علی نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 97 رنز کی شراکت قائم کی۔ نعمان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 115 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 15 چوکے شامل تھے۔

  • ایران کے سپریم لیڈر نے  امریکا کے سامنے شرط رکھ دی

    ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا کے سامنے شرط رکھ دی

    ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا کے سامنے شرط رکھ دی

    باغی ٹی وی : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اتوار کے روز کہا کہ اگر واشنگٹن تہران سے اپنے جوہری اقدامات کو ریورس کرنا چاہتا ہے تو امریکہ کو تمام پابندیاں ختم کرنی چاہئیں۔

    خامنہ ای نے ٹویٹر پر کہا کہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے ، نہ کہ امریکہ اور تین یورپی ممالک اگر وہ چاہتے ہیں کہ ایران اپنے وعدوں پر واپس آجائے تو ، امریکہ کو پہلے تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔”
    اس بات کی تصدیق کے بعد کہ آیا تمام پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں ، پھر ہم پوری تعمیل میں واپس آئیں گے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن جنہوں نے کہا ہے کہ اگر تہران 2015 کے جوہری معاہدے پر سختی سے عمل پیرا ہوتا ہے تو ، واشنگٹن اس وسیع معاہدے پر اسپرنگ بورڈ کے طور پر استعمال کرے گا جس سے ایران کی میزائل ترقی اور علاقائی سرگرمیاں محدود ہوسکتی ہیں۔

  • امریکہ اور ایران قریب ہونے لگے، سعودی عرب دیکھتا رہ گیا

    امریکہ اور ایران قریب ہونے لگے، سعودی عرب دیکھتا رہ گیا

    امریکہ اور ایران قریب ہونے لگے، سعودی عرب دیکھتا رہ گیا

    باغی ٹی وی : یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی یمن کے بحران پر بات چیت کے لئے پہلی بار ایران کا دورہ کررہے ہیں ، ایرانی سرکاری ٹی وی نے یمن میں سعودی عرب کی زیرقیادت فوجی کارروائیوں کے لئے اپنی حمایت کے خاتمے کے اعلان کے چند روز بعد کی ،

    سعودی عرب کی زیرقیادت اتحاد نے 2015 میں یمن کی خانہ جنگی میں مداخلت کی تھی ، جس نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں سے لڑنے والی سرکاری فوج کی حمایت کی تھی۔ سعودی عرب اور ایران شام سے لے کر عراق اور یمن تک مشرق وسطی میں اثر و رسوخ کے لئے ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہیں

    سرکاری ٹی وی نے بتایا ، امریکی خصوصی ایلچی مارٹن گریفیس دو روزہ دورے پر تہران پہنچے ہیں ، اس دوران وہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور دیگر ایرانی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

  • پاکستان کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ہدف دیے دیا ،محمد  رضوان مردمیدان

    پاکستان کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ہدف دیے دیا ،محمد رضوان مردمیدان

    پاکستان کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ہدف دیے دیا ،محمد رضوان مردمیدان

    باغی ٹی وی : راولپنڈی ٹیسٹ،دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم298رنز بنا کر آوَٹ ہوگئی . جنوبی افریقہ کے جارج لینڈا نے 5وکٹیں حاصل کیں.محمد رضوان115رنز بناکر ناٹ آوَٹ رہے.پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 370رنز کا ہدف دیاہے.

    چوتھے روز کے کھیل کا آغاز پاکستان کے لیے مایوس کن رہا اور جلد ہی اس کی ساتویں وکٹ 159 رن پر گر گئی جب حسن علی 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، مہاراج نے انہیں ایل بی ڈبلیو کیا۔

    پاکستان کی آٹھویں وکٹ یاسر شاہ 23 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان نے دوسری اننگز میں جنوبی افریقا پر اپنی برتری 288 رنز سے بڑھالی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 129 رنز بنائے تھے اور اس کی 6 وکٹیں گری تھیں، تاہم قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف مجموعی طور پر 200 رنز کی سبقت حاصل تھی۔

    قومی ٹیم کے دوسری اننگ میں صفر پر نوجوان بیٹسمین عمران بٹ، پھر 28 کے مجموعے پر عابد علی بھی پویلین لوٹ گئے، ایسے میں شائقین کی امیدوں کا مرکز بابر اعظم تھے جو 45 کے مجموعے پر صرف 8 رنز بنا کر کیشو مہاراج کا شکار ہوگئے۔

    اظہر علی جنہوں نے 33 رنز بنائے تھے، وہ بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 63 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد فواد عالم نے کمان سنبھالی اور وہ صرف 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد قومی ٹیم 76 پر ہی آدھی وکٹوں سے محروم ہوگئی تھی۔

    ایسے میں فہیم اشرف اور محمد رضوان نے 52 رنز کی پارٹنر شپ بنائی لیکن 128 کے مجموعے پر فہیم اشرف بھی پولین لوٹ گئے۔دن کے اختتام تک محمد رضوان 28 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے کیریز پر موجود تھے۔

    اس سے قبل پاکستانی بولنگ اٹیک کے سامنےمہمان ٹیم پہلی اننگ میں 201 رنز پر پولین لوٹ گئی تھی، فاسٹ بولر حسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • پائلٹ بحر اوقیانوس کو بالکل نئے انداز میں عبور کریں توکیا فائدہ ہوگا

    پائلٹ بحر اوقیانوس کو بالکل نئے انداز میں عبور کریں توکیا فائدہ ہوگا

    پائلٹ بحر اوقیانوس کو بالکل نئے انداز میں عبور کریں توکیا فائدہ ہوگا

    باغی ٹی وی : 2020 سے پہلے ، شمالی اٹلانٹک دنیا کے مصروف فضائی حدود میں سے ایک تھا۔ ہر روز شمالی امریکہ اور یورپ کے مابین 1300 سے زیادہ پروازیں سمندر کو عبور کرتی تھیں۔ ٹریفک کی بڑی مقدار کے باوجود ، کھلے پانی کی دور دراز سفر کی وجہ سے پروازوں کا راڈار سے ایسا احاطہ نہیں کیا گیا جیسے زمین سے کیا جاتا ہے ۔

    اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ پروازیں بحفاظت علیحدہ علیحدہ رہیں ، طیارے مقررہ رستوں سے اڑائیں جائیں گے ، جیسے آسمان میں موٹر وے لینوں کو جسے منظم ٹریک ڈھانچہ (او ٹی ایس) کیا جاتا ہے۔ تاہم ، یہ راستے ہمیشہ براہ راست نہیں ہوتے تھے ، اور نتیجے میں کاربن کے اضافی اخراج پیدا ہوتے تھے۔

    تاہم حالیہ ہفتوں میں ریڈنگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ پتہ لگایا ہے کہ اگر ہوائی جہازوں کو ایسے راستے میں اڑانے میں کامیاب ہوکر ہوا کا فائدہ اٹھایا تو اخراج پر کافی بچت کی جاسکتی ہے۔ عام موسم سرما کے دوران ، اس کے نتیجے میں فی مسافر کاربن اخراج پر 2.7 فیصد کی بچت ہوگی ، جس سے مجموعی طور پر 7،000 ٹن سلفر آکسائیڈ کی بچت ہوگی۔

    نتائج کافی دلچسپ ہوسکتے ہیں۔ ایسے دنوں میں جہاں ہوا سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے ، ہمیں زیادہ براہ راست پروازیں دیکھنے کو ملیں گی ۔ واضح طور پر راتوں میں جب شمالی امریکہ سے یوروپ تک ایک تیز طیارے چل رہے ہوں تو ہم توقع کرسکتے ہیں کہ ایسے راستے دیکھیں جو زمین کے اوپر لمبے لمبے دکھائی دیتے ہیں لیکن حقیقت میں تیز ہواؤں کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    مجموعی طور پر ، ہوا بازی کو زیادہ موثر بنانے میں مدد دینے کے لئے یہ ایک بہت بڑا قدم ہے۔ اگرچہ یہ عالمی کاربن کے اخراج کا صرف 2.4 فیصد پیدا کرتا ہے ، لیکن اس طرح تھوڑی سی آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔

  • شاہینوں‌ کا لیڈ بڑھانے  کا سلسلہ جاری

    شاہینوں‌ کا لیڈ بڑھانے کا سلسلہ جاری

    شاہینوں کا لیڈ بڑھانے کا سلسلہ جاری

    باغی ٹی وی : راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز پاکستان کے لیے مایوس کن رہا اور اس کی ساتویں وکٹ 159 رن پر گر گئی، پاکستان نے دوسری اننگز میں جنوبی افریقا پر اپنی برتری 230 رنز سے بڑھالی ہے۔

    پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حسن علی تھے وہ 5 رنز ہی بنا سکے، کشوو مہاراج نے انہیں ایل بی ڈبلیو کیا۔اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ اس کی مجموعی برتری 230 رنز کی ہوگئی ہے۔
    جنوبی افریقا کے جارج لنڈے اور کشوو مہاراج نے اب تک تین ،تین وکٹ حاصل کی ہیں جبکہ ایک وکٹ ربادا نے لی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 129 رنز بنائے تھے اور اس کی 6 وکٹیں گری تھیں، تاہم قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف مجموعی طور پر 200 رنز کی سبقت حاصل تھی۔

    قومی ٹیم کے دوسری اننگ میں صفر پر نوجوان بیٹسمین عمران بٹ، پھر 28 کے مجموعے پر عابد علی بھی پویلین لوٹ گئے، ایسے میں شائقین کی امیدوں کا مرکز بابر اعظم تھے جو 45 کے مجموعے پر صرف 8 رنز بنا کر کیشو مہاراج کا شکار ہوگئے۔

    اظہر علی جنہوں نے 33 رنز بنائے تھے، وہ بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 63 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد فواد عالم نے کمان سنبھالی اور وہ صرف 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد قومی ٹیم 76 پر ہی آدھی وکٹوں سے محروم ہوگئی تھی۔

    ایسے میں فہیم اشرف اور محمد رضوان نے 52 رنز کی پارٹنر شپ بنائی لیکن 128 کے مجموعے پر فہیم اشرف بھی پولین لوٹ گئے۔ دن کے اختتام تک محمد رضوان 28 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے کیریز پر موجود تھے۔

    اس سے قبل پاکستانی بولنگ اٹیک کے سامنےمہمان ٹیم پہلی اننگ میں 201 رنز پر پولین لوٹ گئی تھی، فاسٹ بولر حسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • پاکستان کے  کونسے مقبول اولین کرکٹر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے؟؟

    پاکستان کے کونسے مقبول اولین کرکٹر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے؟؟

    پشاور زلمی نے پاکستان میں تاریخ رقم کر دی سردار کرکٹر مہندر پال سنگھ اسسٹنٹ منیجر مقرر

    پاکستان کے اولین سکھ کرکٹر مہندر پال سنگھ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے. پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے مہندر پال سنگھ پشاور زلمی کے اسسٹنٹ منیجر مقرر. لاہور میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور مہندر پال سنگھ کی ملاقات. مہندر پال سنگھ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیںزلمی فیملی کا حصہ بننے کی بہت خوشی ہے ہے ، مہندر پال سنگھ

  • ہماری ٹیم انتہائی قابل افراد پر مشتمل ہے، پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر کا بیان

    ہماری ٹیم انتہائی قابل افراد پر مشتمل ہے، پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر کا بیان

    لاہورمیں پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر چودھری عمر سعید نے کہا ہے کہ پنجاب ایسوسی ایشن سکواش کی پرموشن کیلئے کام جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم انتہائی قابل افراد پر مشتمل ہے۔ ماضی میں بھی سکواش کی پرموشن کیلئے پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نے اہم رول ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی سکواش میں پنجاب بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ وہ منتخب ہونے کے بعد اپنی ایگزیکٹو کمیٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ عمر سعید نے سابق صدر ڈاکٹر ندیم مختار، سیکرٹری شیراز سلیم اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا جنہوں نے گزشتہ دور پنجاب سکواش میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عمر سعید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز الیکشن پنجاب سکواش کے آئین کے مطابق ہوئے اور ہمارے آئین میں کوئی یونیورسٹی ہماری ممبر نہیں ہے۔

    تمام ممبر یونٹس، پاکستان سکواش، پنجاب سپورٹس بورڈ نے الیکشن میں شرکت کی۔ طارق صدیق ہمارے سیکرٹری ہیں اور وہ ایک بہترین منتظم ہیں۔ چودھری عمر سعید کے مطابق سینئر نائب صدر طارق فاروق رانا، نائب صدور میں شیراز سلیم، حیدر عزیز، عمران مختار، عمر مسعود، جمشید فخری جبکہ خزانچی رضوان ظہور ہیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز میں سی ای او ڈائمنڈ پینٹس میر شعیب احمد لاہور زون سے، فیصل آباد زون سے نعیم دستگیر،راولپنڈی زون سے ڈاکٹر ایرج ملک، بہاولپور زون سے ڈاکٹر مغیز امین، ایس این جی پی ایل سے ہی عدیلہ مرزوک جن کا تعلق بھی لاہور زون سے ہے، لیڈی ممبر تانیہ ملک شامل ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ بہترین ٹیم اگلے چار سال تک پنجاب میں سکواش کی بہتری کیلئے عمدہ کام کرے گی۔