Baaghi TV

Category: کھیل

  • کمیشن ڈسکہ الیکشن کے تحقیقاتی حقائق  کب سامنے لائے گا، وزیرا طلاعات نے بتایا

    کمیشن ڈسکہ الیکشن کے تحقیقاتی حقائق کب سامنے لائے گا، وزیرا طلاعات نے بتایا

    کمیشن ڈسکہ الیکشن کے تحقیقاتی حقائق کب سامنے لائے گا، وزیرا طلاعات نے بتایا

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، الیکشن کمیشن ڈسکہ انتخابات کی تحقیقات کر رہا ہے، منگل تک حقائق سامنے آجائیں گے۔

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ماضی کے جھوٹ اور گمراہ کن بیانات کا کوئی ثانی نہیں ہے، ن لیگ ماضی میں انتخابات جیتنے کیلئے دھونس، پیسہ، دھمکیوں سمیت ہر حربہ استعمال کرتی رہی ہے، اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ جو الیکشن وہ جیتیں وہ ٹھیک اور جو ہاریں وہ دھاندلی ہے، اگر دھاندلی ہوتی تو تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں میں کامیاب ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ڈسکہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کر رہا ہے، منگل تک حقائق سامنے آ جائیں گے، الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرے گا، اسے قبول کریں گے۔

    این اے 75 ڈسکہ،نتائج میں ردوبدل کا خدشہ، الیکشن کمیشن نے کیا حکم دے دیا؟

  • پی ایس ایل میں‌آج دو دلچسپ ٹاکرے

    پی ایس ایل میں‌آج دو دلچسپ ٹاکرے

    پی ایس ایل میں‌آج دو دلچسپ ٹاکرے

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سکس میں آج 21 فروری کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔

    کراچی میں ایونٹ کے دوسرے میچ میں پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور سے ہوگا۔

    تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گی، ایونٹ کے تمام ہی میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

    پی ایس ایل 6: کراچی کنگز کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 121 رنز پر ڈھیر:کپتان سرفرازبھی کچھ نہ کرسکے

  • بابراعظم نے  پی ایس ایل کا ایک اوراعزازاپنے نام کرلیا

    بابراعظم نے پی ایس ایل کا ایک اوراعزازاپنے نام کرلیا

    لاہور:بابراعظم نے پی ایس ایل کا ایک اوراعزازاپنے نام کرلیا،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

    کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ میں بابر اعظم نے 24 رنز بنا کر پشاور زلمی کے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    کامران اکمل نے پی ایس ایل کی 55 اننگز میں 1537 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ بابر اعظم نے 48 میچز میں 1540 رنز بنائے ہیں۔امید کی جارہی ہے اتوار کو ہونے والے میچ میں کامران اکمل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز دوبارہ اپنے نام کرلیں گے

  • کراچی کنگزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو7وکٹوں سے شکشت دے دی

    کراچی کنگزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو7وکٹوں سے شکشت دے دی

    کراچی : کراچی کنگزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو7وکٹوں سے شکشت دے دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا ہے۔

     

     

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف ملا جو کہ اس نے 14 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

     

    کوئٹہ کی اننگز
    کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان سرفراز احمد اور ٹام بینٹن نے کیا تاہم پہلے ہی اوور میں 6 کے مجموعی اسکور پر ٹام بینٹن 5 نز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد سرفراز احمد 7، صائم ایوب 8، کرس گیل 39، محمد نواز 3، اعظم خان 17، بین کٹنگ 11، عثمان شنواری 0 اور محمد حسنین 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    یوں کوئٹہ کی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 18.2 اوورز میں 121 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

     

     

    کراچی کی جانب سے ارشد اقبال 3 اور وقاص مقصود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، عامر یامین اور ڈینئل کرسچن نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔

    کراچی کی اننگز
    122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنر شرجیل خان پہلے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    شرجیل کے بعد جوکلارک اور بابر اعظم نے ٹیم کے لیے 55 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کی، جوکلارک نے 23 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اورچھٹے اوور میں عثمان شنواری کا شکار ہوگئے۔ان کے بعد کراچی کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہوں نے 24 رنز بنائے اور 87 کے مجوعی اسکور پر حسنین کا شکارہوگئے۔

     

    بابر کے بعد کولن انگرام اور محمد نبی نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو ہدف تک پہنچادیا، دونوں بالترتیب 30 اور 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کراچی کنگز نے 122 رنز کا ہدف ویں 14 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، شرجیل خان، بابر اعظم، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈین کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم، صائم ایوب، سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد نواز، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد اور عثمان شنواری

  • نیشنل ٹک ٹاکرز کرکٹ لیگ مشہور ٹک ٹاک سٹارجوشی (سبزی والے)کی ٹیم نے 8 وکٹوں سے جیت لی

    نیشنل ٹک ٹاکرز کرکٹ لیگ مشہور ٹک ٹاک سٹارجوشی (سبزی والے)کی ٹیم نے 8 وکٹوں سے جیت لی

    فیصل آباد:اقبال سٹیڈیم میں کھیلی جانے والی نیشنل ٹک ٹاکرز کرکٹ لیگ مشہور ٹک ٹاک سٹارجوشی (سبزی والے)کی ٹیم نے 8 وکٹوں سے جیت لی۔لیگ میں چار ٹیموں نے شرکت کی جن کے کپتان علی بٹ، جوشی، ندیم نانی والا اور عمر بٹ تھے۔

    ٹورنامنٹ میں مشہور ٹک ٹاکرز، فلم،ڈرامہ،فیشن ڈیزائنرز،میک اپ آرٹسٹ سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے انورستاروں نے بھی شرکت کی۔ایونٹ آرگنائزر یاسمین ندیم، ڈی جے بٹ، کیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیز، ایمان ہادی، صائم کے علاوہ شائقین کرکٹ بھی موجود تھے۔

    لیگ میچز میں چاروں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے ہوئے اور آخر میں علی بٹ اور جوشی کی ٹیموں کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا جسے جوشی کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے جیت لیا۔

    لیگ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے میچز دیکھے اوران کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا۔انہوں نے ٹک ٹاکرز لیگ کے انعقاد کے سلسلے میں منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں ایونٹ آرگنائزر یاسمین ندیم نے انتظامیہ کے بھرپور تعاون کا شکریہ اداکیا۔

  • پی ایس ایل 6: کراچی کنگز کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 121 رنز پر ڈھیر:کپتان سرفرازبھی کچھ نہ کرسکے

    پی ایس ایل 6: کراچی کنگز کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 121 رنز پر ڈھیر:کپتان سرفرازبھی کچھ نہ کرسکے

    کراچی : پی ایس ایل 6: کراچی کنگز کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 121 رنز پر ڈھیر:کپتان سرفرازبھی کچھ نہ کرسکے،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں گلیڈی ایٹرز نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں ٹام بینٹن حریف کپتان عماد کی وکٹ بن گئے۔گلیڈٰ ایٹرز کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب بطور اوپنر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان سرفراز احمد صرف 7 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

     

    کرس گیل نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی لیکن دوسرے اینڈ سے صائم ایوب جدوجہد کرتے نطر آئے اور 14 گیندوں پر 8 رنز بنانے کے بعد وقاص مقصود کو وکٹ دے بیٹھے۔کرس گیل نے دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے لیکن اس سے قبل کہ وہ مزید خطرناک ثابت ہوتے، ڈینیئل کرسچن نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

     

     

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ابھی ان نقصانات سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں نواز رن آؤٹ ہو کر چلتے بنے۔اعظم خان جارحانہ موڈ میں نظر آئے لیکن 17 رنز بنانے کے بعد ٹیم بیچ منجدھار میں چھوڑ کر مڈوکٹ فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے۔ڈینیئل کرسچن بھی مشکل میں ٹیم کے کام نہ آ سکے اور ارشد اقبال نے 11 رنز بنانے والے بلے باز کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو ساتویں کامیابی دلائی۔

     

    کراچی کنگز کو آٹھویں وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور محمد عامر نے عثمان شنواری کو نشانہ بنا کر میچ میں پہلی وکٹ حاصل کی جبکہ حسنین بھی زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہے۔121 کے مجموعی اسکور پر وقاص مقصود نے قیس احمد کو آؤٹ کر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، شرجیل خان، بابر اعظم، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈین کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم، صائم ایوب، سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد نواز، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد اور عثمان شنواری۔

  • معروف نوجوان کرکٹرکھیل کے میدان میں دل کادورہ پڑنے سے جاںبحق

    معروف نوجوان کرکٹرکھیل کے میدان میں دل کادورہ پڑنے سے جاںبحق

    پونے :بھارتی کرکٹر دوران میچ دل کادورہ پڑنےسے چل بسا اطلاعات بھارت میں مہاراشٹرا کے علاقے پونے میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران کریز پرموجود بیٹسمین اچانک گرپڑا اور تکلیف میں ایڑیاں رگڑنے لگا، دیگر کھلاڑیوں نے بھاگ کر سہارا دیا،ساتھی کی حالت بگڑتے دیکھ کر وہاں موجود کھلاڑی اور امپائر اس کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

     

     

    اطلاعات کے مطابق بیٹسمین نے امپائر سے باقی گیندوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا اور اپنی پوزیشن سنبھالنے کے دوران اُن کی اچانک طبیعت بگڑی اور وہیں دھڑم سے گرپڑے کچھ ہی پل میں سانس بند ہوگئی۔

    ساتھی کھلاڑی طبیعت کی اچانک خرابی کے باعث بیٹسمین کو ہسپتال لے آئے مگر ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ دم توڑچکے ہیں۔ڈاکٹروں نے کرکٹر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دیا۔ناگہانی موت نے تمام کھلاڑیوں کو افسردگی میں مبتلا کردیا جبکہ کرکٹ ٹورنامنٹ کو بھی روک دیا گیا

  • پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے اپنا آفیشل ترانہ’’کنگڈم” میں دلچسپ اداکاروں نے رنگ بکھیرے!

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے اپنا آفیشل ترانہ’’کنگڈم” میں دلچسپ اداکاروں نے رنگ بکھیرے!

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے اپنا آفیشل ترانہ’’کنگڈم‘‘ریلیز کردیا گیا۔ اس گانے میں ارطغرل غازی کی اداکارہ حلیمہ سلطان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر نے جلوے بکھیرے تھے۔
    پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے انسٹاگرام پر ترانے’’کنگڈم‘‘ کی مختصر ویڈیو جاری کی اور مداحوں کو گانا ریلیز ہونے کی خوشخبری سنائی۔ جاوید آفریدی نے کیپشن میں زلمی کنگنڈم، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور اسرا بلگیچ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
    گانا زلمی ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ پر ریلیز کیا گیا ہے۔ تقریباً ساڑھے تین منٹ کے گانے کو محض تین گھنٹوں میں 25 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ گانے میں پشاور زلمی کے اسٹار کھلاڑیوں وہاب ریاض، شعیب ملک اور امام الحق کو دکھایا گیا ہے جو پریکٹس کرتے ہوئے اور میچ کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تاہم گانے کا سب سے دلچسپ حصہ وہ ہے جس میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور ترک اداکارہ اسرا بلگیچ گانے میں پرفارم کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
    گانے میں اداکار علی رحمان بھی موجود ہیں۔ جاوید آفریدی نے بہت دنوں سے لوگوں کو سسپنس میں مبتلا کر رکھا تھا کہ وہ ترک اداکارہ کو پشاور زلمی کا سفیر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
    تاہم گزشتہ روز انہوں نے تمام پاکستانیوں کو اسرا بلگیچ کے پاکستان سپر لیگ 2021 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی خوشخبری سنائی۔ اس بار پی ایس ایل میں ترک اداکارہ کی موجودگی کے باعث شائقین کی دلچسپی کھیل میں دگنی ہوگئی ہے۔
    پشاور زلمی کے ترانے ’’کنگڈم‘‘ کی ہدایات حسن داور نے دی ہے جب کہ سینیمیٹو گرافی عامر مغل نے کی ہے اس کے علاوہ ٹین ایٹی فلمز نے اس گانے کو پروڈیوس کیا ہے۔ گانے کا ترک اداکارہ اسرا بلگیچ والا حصہ ترکی میں شوٹ کیا گیا ہے جس کی لائن پروڈکشن جی ای میڈیا ترکی نے کی ہے۔ گانے کامیوزک عبداللہ صدیقی نے ترتیب دیا ہے اور گانے میں التمش سیور اور عبداللہ صدیقی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کرکٹ ڈپلومیسی کا آغاز

    پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کرکٹ ڈپلومیسی کا آغاز

    پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتری کی طرف بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سخت کشیدگی کے باوجود اتوار کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ڈپلومیسی کاآغازہورہا ہے۔

    نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے میں مختلف میڈیا ہاوسز سے تعلق رکھنے والےصحافیوں کے ساتھ کرکٹ میچ کا اہتمام کیا ہے جو اتوار کے روز پاکستانی ہائی کمیشن کی گراونڈ میں ہوگا۔ نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ناظم الامور آفتاب حسن خان خود بھی میچ کھیلیں گے جب کہ پریس قونصلر خواجہ معاذ پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں دفاعی اتاشی بریگیڈئر علی، ائر ایڈوائزر عبدل عادل، ٹریڈ قونصلر عادل جدون، ہارون مرتضی، منظر عباس، عمران، عامراور بلال شامل ہیں۔

    بھارتی صحافیوں کی ٹیم میں اے بی پی نیوز کے آشیش سنگھ کپتان ہوں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فورس میگزین کے شبیر احمد، دی وائر کے شوم باسو، ٹائمز آف انڈیا کے سچن پراسار، وی اون نیوز کے سدھانت سبھل، سی این این 18 کے نیرج کمار، زی نیوز کے روی ترپاٹھی، اے بی پی نیوز کے ابھیناو پانڈے، سپوتنک کے دھاریہ، ٹی وی 18 کے عادل میر، این ڈی ٹی وی کے اوما شنکر سنگھ، اے این آئی کی نوین کپور اور اشوک سچن شامل ہیں۔

    پہلی اننگز کے اختتام کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے پرتکلف ظہرانہ دیا جائے گا جب کہ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی جائے گی.

  • پشاور زلمی اینتھم پی ایس ایل چھ میں معروف ستارے ان ایکشن۔

    پشاور زلمی اینتھم پی ایس ایل چھ میں معروف ستارے ان ایکشن۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلئے پشاور زلمی کا آفیشل اینتھم Zalmi Kingdom ریلیز کر دیا گیا ہے۔ آفیشل اینتھم کی ویڈیو میں میں زلمی ایمبیسیڈرز ترکش اسٹار اسریٰ بلجک ،ماہرہ خان، ہانیہ عامر، علی رحمان خان ان ایکشن ہیں۔زلمی کپتان وہاب ریاض ،شعیب ملک، کامران اکمل، عمیدآصف، امام الحق بھی منفرد انداز میں جلوہ گر ہیں ۔زلمی آفیشل اینتھم عبداللہ شفیق اور التمش سرور نے گایا ہے ،ویڈیو ڈائریکشن حسن داور کی ہے۔