Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں  پی سی بی نے  بھارت سے اہم مطالبہ کردیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں پی سی بی نے بھارت سے اہم مطالبہ کردیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا بھارت سے اہم مطالبہ

    باغی ٹی وی : چئیرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے آفیشلز، فینز اور میڈیا کے ویزوں اور سیکیورٹی کی یقین دہانی نہ کروائی تو آئی سی سی سے ورلڈکپ کا وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کریں گے، مارچ کےآخر تک گارنٹی نہ ملی تو یو اے ای میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کروانے کا کہیں گے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ آئی سی سی کو بھارت سے تحریری گارنٹی لیکر دینے کا کہا ہے، بھارت نے آئی سی سی کو ویزوں اور سیکیورٹی کے حوالے سے دسمبر میں بتانا تھا، بھارت کےآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کےفائنل میں پہنچنےکی وجہ سے ایشیا کپ ممکن نہیں ہوگا، لیکن ان کا کہنا تھا کہ بگ تھری ختم ہوگئی مائنڈسیٹ باقی ہے۔

    چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا بھارت نے آئی سی سی کو اس سلسلے میں دسمبر میں بتانا تھا، لیکن تاحال نہیں بتایا گیا، اگر گارنٹی نہ ملی تو یو اے ای میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا کہیں گے۔

    پی سی بی چیئرمین نے کہا ستمبر میں میری مدت مکمل ہو رہی ہے، اگر کام جاری رکھنے کا کہا گیا تو دیکھوں گا، وسیم خان اہم کام کر رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ انھیں 3 سال کی توسیع ملے۔

    پی ایس ایل ترانے سے متعلق انھوں نے بتایا کہ یہ سب کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، بہت کم لوگ ہیں جنھیں پی ایس یل ترانہ پسند نہیں آیا۔

  • پاکستان کے معروف اداکار اور اداکارہ بنے پشاور زلمی کے ایمبیسڈر

    پاکستان کے معروف اداکار اور اداکارہ بنے پشاور زلمی کے ایمبیسڈر

    پاکستان کے معروف اداکار اور اداکارہ بنے پشاور زلمی کے ایمبیسڈر

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل 6 کے لیے لیے ہانیہ عامر پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر

    معروف ماڈل اور اداکار علی رحمان خان بھی زلمی فیملی کا حصہ ہوں گے.میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے سے پی ایس ایل کی نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی نے معروف ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر کوایمبیسڈر مقرر کردیا ۔

    ہانیہ عامر پی ایس ایل فائیو میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسڈر تھی اور زلمی اینتھم میں بھی جلوہ گر ہوئی تھی۔معروف ماڈل اور اداکار علی رحمان خان بھی پی ایس ایل سکس میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں گے۔ ہانیہ عامر اور علی رحمان خان پی ایس ایل سکس کے لیے پشاور زلمی کے آفیشل اینتھم میں ایکشن ہیں۔

    پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ہانیہ عامر اور علی رحمان خان کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں.

  • اسری بلجک  پاکستان سپر لیگ  کا حصہ بن گئیں، کس ٹیم سے ہوئیں‌وابستہ

    اسری بلجک پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئیں، کس ٹیم سے ہوئیں‌وابستہ

    اسری بلجک پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئیں

    باغی ٹی وی : ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان ترکش سپر اسٹار اسری بلجک پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئیں

    جاوید آفریدی نے اس بارے ٹویٹ‌کرتے ہوئے کہا کہ اسری’ بلجک کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ,

    پی ایس ایل چھ میں اسری’ بلجک پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گیں. اسری’ بلجک پشاور زلمی کی گڈوول ایمبسیڈر ہوں گی

    واضح‌رہے کہ چند روز قبل پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مداھوں سے سوال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ارطغرل کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنا لیا جائے تو کیسا رہے گا- جاوید آفریدی کی اس ٹویٹ پر پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور بعض نے کہا کہ حلیمہ کو آپ بھول گئے اور حلیمہ کو بھی پشاور ٹیم کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا-

    مداحوں کے اس مطالبے کی بعد جاوید آفریدی نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں حلیمہ سلطان کو پشاور ٹیم کا حصہ بنانے کا عندیہ دیا-

    پشاور زلمی سے متعلق ٹویٹ پر حلیمہ سلطان پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام "ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ” کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام "ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ” کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    باغی ٹی وی : پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام "ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ” کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    باغی ٹی وی : پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام "ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ” 21 فروری تا 28 فروری نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں لگایا جائے گا.

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایچ ایف کے زیر اہتمام قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کی زیر نگرانی 22 کھلاڑیوں پر مشتمل "ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ”21 فروری تا 28 فروری نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گا.ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کے ہمراہ اجمل خان لودھی اور ظہیر احمد بابر بھی کوچنگ کے فرائض سر انجام دیں گے.مزکورہ کیمپ کیلئے کھلاڑیوں میں حسان امین (ملتان),حسان خان (کے پی کے), محمد بکر (گوجرہ), ذیشان بخاری(سوئی گیس) , خلیل احمد (پنجاب), اسماعیل خان(کےپی کے),قیصر خان(کے پی کے), عدنان بلوچ(سندھ),محمد حسیب(پنجاب),محسم خان(پنجاب) , انیس(گوجرہ),حماد علی(پنجاب), عبدالباسط(کوئٹہ), دانش شاہ(آرمی) , عثمان غنی(واپڈا), علیم عثمان(واپڈا), سلطان محمود (کراچی), حماد ایاز (کراچی),دانیال(کے پی کے), حماد علی (نیوی), محسن صابر (نیوی) , عبید اللہ بھٹو( سندھ) کے نام شامل ہیں.
    اعلامیے کے مطابق تمام منتخب کھلاڑی دوپہر21 فروری کیمپ کمانڈنٹ اولمپیئن خواجہ جنید کو رپورٹ کریں گے.کیمپ کے دوران ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا.

  • ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن کی خدمات سے ہوئی محرومی

    ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن کی خدمات سے ہوئی محرومی

    ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن کی خدمات سے ہوئی محرومی

    باغی ٹی وی : ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن چھٹیوں پر چلے گئے، وہ نیوزی لینڈ پہنچنے پر قرنطینہ کی مدت پوری کر رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گرانٹ بریڈ برن 4 ہفتے کی سالانہ چھٹیوں پر گئے ہیں۔دوسری جانب بولنگ کوچ محمد زاہد بھی دسمبر میں انگلینڈ چھٹیاں گزارنے گئے تھے تاہم انہوں نے فیملی ایشو کے باعث واپس آکر ذمے داریاں نہیں سنبھالی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد زاہد کی جگہ نئے بولنگ کوچ کی تلاش کی جائے گی.

    پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں عروج پر ، شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب

  • پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں عروج پر ، شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب

    پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں عروج پر ، شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب

    پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں عروج پر ، شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب

    باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے نیشنل سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل ہیں، غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ چکے ہیں جبکہ تمام فرنچائز کی ٹیموں کی پریکٹس زور و شور سے جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن ہفتہ سے کراچی میں شروع ہوگا۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ہفتے کو شام چھ بجکر 45 منٹ پر نشر ہوگی ۔ ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں ، ٹریننگ سیشن میں مصروف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں بوقت ضرورت ابتدائی نمبروں پر کھیلیں گے۔

    سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ لیگ کا دوسرا سیزن ہوگا جو پوری طرح سے پاکستان میں منعقد ہوگا۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔

    ان میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔ لیگ میں شامل ان چھ ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جا ئیں گے۔

    کراچی کنگز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرئے گی۔ لیگ کے پہلے 20 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ناک آئوٹ اور فائنل سمیت بقیہ 14میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    لیگ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آفس میچز کھیلے جائیں گے۔ پی ایش ایل ٹی -20فارمیٹ کی کرکٹ ہے جس کا پہلا ایڈیشن 2016میں کھیلا گیا تھا۔ لیگ کے ابتدائی روز ایک میچ کھیلا جائےگا، جس میں دفاعی چمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کریں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرزپی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے ،ان میں رمیز راجہ، بازید خان، ایلن ولکنز، ثناء میر، عروج ممتاز، ڈومنک کارک، سائمن ڈول، ڈینی موریسن، پومی ایمبینگوا، ڈیوڈ گاوراور جے پی ڈومنی کمنٹری پینل میں شامل ہیں، پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے براڈکاسٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

    ایونٹ کے دوران معروف قومی اور بین الاقوامی کمنٹیٹرزمیدان میں جاری ایکشن پر تبصرہ کریں گے۔ معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ، ڈومنک کارک، پاکستان کے سابق کرکٹرز رمیز راجہ، بازید خان، ثناء میر، عروج ممتاز اور نیوزی لینڈ کےسابق کرکٹرسائمن ڈول لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ممتاز کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے۔این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں تماشائیوں کے لیے ایس او پیز جاری کردی ہیں۔سٹیڈیم میں آنے والوں کو ایک میٹر کے فاصلےپر بیٹھنا ہوگا۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعلان کےمطابق تماشائیوں کے سٹیڈیم کے کسی بھی مقام پر تھوکنے پر پابندی ہوگی۔2 افراد کے درمیان 2 سیٹیں چھوڑی جائیں گی اور ایک قطار کا فاصلہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔

    اس کےعلاوہ پی سی بی پہلے ہی سٹیڈیم کے پاس 5 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کر چکا ہے۔اس ہسپتال میں ہر وقت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف موجود ہوگا۔گراؤنڈ کے اندر اور باہر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔لیگ میں شرکت کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔

    انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے روی بو پارہ نے دیا زلمی کی طرف سے نیا چیلنچ

  • آئندہ سال سپر لیگ سے پہلے گوادر میں پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے، وسیم خان

    آئندہ سال سپر لیگ سے پہلے گوادر میں پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے، وسیم خان

    آئندہ سال سپر لیگ سے پہلے گوادر میں پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے، وسیم خان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے گوادر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال سپر لیگ سے پہلے گوادر میں پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے،

    رواں سال پی ایس ایل کے 2 ٹیمیں گوادر میں فرینڈلی میچ کھیلیں گی،پی سی بی گوادراسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے بھرپور تعاون کرے گی ،ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرندیم خان کو گوادر کے دورے کا کہا ہے،پچز کی تیاری اور دیگر ٹیکنیکل معاملات میں گوادر انتظامیہ کی مدد کریں گے،گوادر اسٹیڈیم میں بلوچستان ڈومیسٹک ٹیم قائد اعظم ٹرافی میچز کھیلے گی،

    شوبز شارکس اور گوادر ڈولفنز کے میچ میں ایک ٹیم کے کپتان وسیم خان اور دوسری کی قیادت وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے ٹاس کرایا،متعددشوبز سٹارز شریک ہوئے۔

    گوادرکے خوبصورت اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے افتتاحی میچ کا ٹاس گوادر ڈولفن نے جیت کر پہلے شوبز شارکس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ شوبزشارکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 25 اوورزمیں 9 وکٹوں پر176رنزاسکورکئے، کپتان وسیم خان نے 47 اورعمربیگ نے 34 رنزاسکورکئے۔

    گوادرڈولفنزکی جانب سے وفاقی وزیرعلی زیدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ معاون خصوصی زلفی بخاری، برطانوی ہائی کمشنراورمعروف کمینٹیٹرفخرعالم سمیت اہم شخصیات شریک ہیں،برطانوی ہائی کمشنر نے گوادر کرکٹ گراوَنڈ میں افتتاحی میچ میں ٹاس کرنے کا اعزازحاصل کر لیا

    گوادر ڈالفنزکے کپتان زلفی بخاری نے شوبز شارک کے خلاف بولنگ کا انتخاب کیا، برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم پوری دنیا میں خوبصورت ہے ،دنیا اس گراوَنڈ کو پہلی دفعہ براہ راست دیکھ رہی ہے،

    زلفی بخاری نے کرکٹ میچ کوہ پیما محمد علی سرپارہ کے نام کر دیا ،میچ سے قبل محمد علی سدپارہ کیلئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا،زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ محمد علی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں،سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں،دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، دنیا آج خوبصورت بلوچستان اور ان کے مہمان نواز لوگ دیکھے گی،

    کے ٹو سے گوادر تک پاکستان کی یہی خوبصورتی ہے، سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں،دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں،دنیا آج خوبصورت بلوچستان اور ان کے مہمان نواز لوگ دیکھے گی،

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

    کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

    کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

    محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

    دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

    واضح رہے کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کا اعزاز،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پوری دنیا کو چیلنج کر دیا ،گوادر بلوچستان کرکٹ اسٹیدئیم کی خوبصورتی نے آئی سی سی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

    آئی سی سی نے چیلنج دیا کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈئیم جیسا خوبصورت اسٹیڈئیم ہے تو سامنے آئے، انتظار رہے گا، گوادر میں دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ اسٹیدئیم کی تعمیر سیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے ،گوادر میں کار ریلی اور نمائشی میچ کی تصاویر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں گوادر اسٹیڈیم کی سحرانگیز تصاویز نے دنیا میں دھوم مچا دی ،آئی سی سی بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈئم کی تعریف کرنے پر مجبورہو گیا ہے

    شوبز شارک نے گوادر ڈولفن کو کتنے رنز کا ٹارگٹ دے دیا ؟

  • انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے روی بو پارہ نے دیا زلمی کی طرف سے نیا چیلنچ

    انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے روی بو پارہ نے دیا زلمی کی طرف سے نیا چیلنچ

    انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے روی بو پارہ نے دیا زلمی کی طرف سے نیا چیلنچ

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کا بخار چڑھ کر بول رہا ہے . اس سلسلے میں ہر گرزتے لمحے نئی اپ ڈیٹس آرہی ہیں. اس سلسلے میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے آل راؤنڈر روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل 6 میں زلمی کی جانب سے اچھی پر فارمنس دینے کی مکمل تیاری میں ہیں.
    روی بوپارہ کا کہنا تھا کہ پشاورزلمی پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ ایک سخت حریف ثابت ہوتی رہی ہے اور اس بار ان کی جانب سے کھیلنا پرجوش ہوگا۔پشاور زلمی اپنی روایتی کلاس کو برقرار رکھے گی .

    https://twitter.com/PeshawarZalmi/status/1361974883547250690?s=20

    انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے بھی اچھا لگ رہا ہے۔

    روی بوپارہ نے کہا کہ دو سے تین دن کا کورانٹین آسان نہیں ہوتا لیکن اب پوری توجہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔

    علی ترین ملتان سلطانز کی ملکیت سے دستبردار

  • شوبز شارک نے گوادر ڈولفن کو کتنے رنز کا ٹارگٹ دے دیا ؟

    شوبز شارک نے گوادر ڈولفن کو کتنے رنز کا ٹارگٹ دے دیا ؟

    شوبز شارک نے گوادر ڈولفن کو کتنے رنز کا ٹارگٹ دے دیا ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوپر ہے پاکستان کپ کے نمائشی میچ میں شوبز شارکس نے گوادر ڈولفنز کوجیت کیلئے 177رنزکا ہدف دے دیا۔

    گوادرکے خوبصورت اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے افتتاحی میچ کا ٹاس گوادر ڈولفن نے جیت کر پہلے شوبز شارکس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ شوبزشارکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 25 اوورزمیں 9 وکٹوں پر176رنزاسکورکئے، کپتان وسیم خان نے 47 اورعمربیگ نے 34 رنزاسکورکئے۔

    گوادرڈولفنزکی جانب سے وفاقی وزیرعلی زیدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ معاون خصوصی زلفی بخاری، برطانوی ہائی کمشنراورمعروف کمینٹیٹرفخرعالم سمیت اہم شخصیات شریک ہیں،برطانوی ہائی کمشنر نے گوادر کرکٹ گراوَنڈ میں افتتاحی میچ میں ٹاس کرنے کا اعزازحاصل کر لیا

    گوادر ڈالفنزکے کپتان زلفی بخاری نے شوبز شارک کے خلاف بولنگ کا انتخاب کیا، برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم پوری دنیا میں خوبصورت ہے ،دنیا اس گراوَنڈ کو پہلی دفعہ براہ راست دیکھ رہی ہے،

    زلفی بخاری نے کرکٹ میچ کوہ پیما محمد علی سرپارہ کے نام کر دیا ،میچ سے قبل محمد علی سدپارہ کیلئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا،زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ محمد علی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں،سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں،دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، دنیا آج خوبصورت بلوچستان اور ان کے مہمان نواز لوگ دیکھے گی،

    کے ٹو سے گوادر تک پاکستان کی یہی خوبصورتی ہے، سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں،دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں،دنیا آج خوبصورت بلوچستان اور ان کے مہمان نواز لوگ دیکھے گی،

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

    کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

    کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

    محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کا اعزاز،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پوری دنیا کو چیلنج کر دیا ،گوادر بلوچستان کرکٹ اسٹیدئیم کی خوبصورتی نے آئی سی سی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

    آئی سی سی نے چیلنج دیا کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈئیم جیسا خوبصورت اسٹیڈئیم ہے تو سامنے آئے، انتظار رہے گا، گوادر میں دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ اسٹیدئیم کی تعمیر سیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے ،گوادر میں کار ریلی اور نمائشی میچ کی تصاویر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں گوادر اسٹیڈیم کی سحرانگیز تصاویز نے دنیا میں دھوم مچا دی ،آئی سی سی بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈئم کی تعریف کرنے پر مجبورہو گیا ہے

    دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

  • علی ترین ملتان سلطانز کی ملکیت سے دستبردار

    علی ترین ملتان سلطانز کی ملکیت سے دستبردار

    علی ترین ملتان سلطانز کی ملکیت سے دستبردار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی ملکیت سے متعلق علی ترین اور عالمگیر ترین کی شراکت داری ختم ہو گئی ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق عالمگیر ترین نے ملتان سلطانز فرنچائز کی مکمل ملکیت سنبھال لی ہے جب کہ علی ترین اس شراکت داری سے مکمل طور پر دستبردار ہو گئے ہیں

    ملتان سلطان کی ملکیت پہلے عالمگیر ترین اور علی ترین کے پاس مشترکہ طور پر تھی، انہوں نے 2018 میں 88 کروڑ 90 لاکھ روپوں کے عوض 7 سال کے لیے ملتان سلطانز کی فرنچائز خریدی تھی ، علی ترین حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین کے بیٹے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 ڈرافٹ کے دوران علی ترین کی غیر موجودگی کے بعد ملتان سلطانز کی ملکیت سے متعلق سوالات اٹھائے گئے تھے۔ بعدازاں یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں کہ علی ترین صرف ایسوسی ایشن ٹیم جنوبی پنجاب کے معاملات سنبھالیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا تھا کہ ان حقوق کو سات سال کی مدت کے لئے دیا گیا ہے۔