Baaghi TV

Category: کھیل

  • قائداعظم انٹر ڈویژن گیمز کے بعد پنجاب کے تمام ڈویژنز کی رینکنگ جاری

    قائداعظم انٹر ڈویژن گیمز کے بعد پنجاب کے تمام ڈویژنز کی رینکنگ جاری

    قائداعظم انٹر ڈویژن گیمز کے بعد پنجاب کے تمام ڈویژنز کی رینکنگ جاری

    ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے قائداعظم انٹرڈویژن گیمز کے بعد پنجاب کے تمام ڈویژنز کی رینکنگ جاری کردی ہے، پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ 25 جنوری سے 9 فروری اور پانچ کھیلوں کی قائداعظم انٹر ڈویژن اوپن چیمپئن شپ 6جنوری سے 9 جنوری تک منعقد ہوئی تھیں، بدھ کے روز اپنے بیان میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ پنجاب کے 9ڈویژنز کی رینکنگ جاری کرنے کا مقصد مقابلے کی فضا بنا نا ہے تاکہ کھلاڑیوں میں آگے بڑھنے کا جوش و جذبہ پیدا ہو، 9ڈویژنز کی رینکنگ سے ہر ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

    رینکنگ کے مطابق فیصل آباد ڈویژن نے مجموعی طور پر 790پوائنٹس حاصل کرکے پہلی، لاہور ڈویژن نے 708پوائنٹس لیکر دوسری جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن نے 285پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، ساہیوال ڈویژن نے 201پوائنٹس لیکر چوتھی، سرگودھا ڈویژن نے 170 پوائنٹس لیکر پانچویں، ملتان ڈویژن نے 164 پوائنٹس لیکر چھٹی، راولپنڈی ڈویژن نے 141 پوائنٹس لیکر ساتویں، بہاولپور ڈویژن نے 113 پوائنٹس لیکر آٹھویں اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے 71 پوائنٹس حاصل کرکے نویں پوزیشن حاصل کی، 25 جنوری سے 9 فروری تک ہونیوالی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ میں فیصل آباد ڈویژن نے 150پوائنٹس حاصل کرکے پہلی، لاہور ڈویژن نے 100پوائنٹس کیساتھ دوسری، بہاولپور ڈویژن نے 60 پوائنٹس لیکر تیسری، سرگودھا ڈویژن نے 40 پوائنٹس حاصل کرکے چوتھی، ملتان ڈویژن نے 20پوائنٹس کیساتھ پانچویں، ساہیوال ڈویژن نے 10پوائنٹس لیکر چھٹی، گوجرانوالہ ڈویژن نے 6 پوائنٹس کیساتھ ساتویں، راولپنڈی ڈویژن نے 4پوائنٹس لیکر آٹھویں اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن 2 پوائنٹس لے کر نویں پوزیشن پر رہے ہیں،

    تین روزہ قائداعظم انٹر ڈویژن اوپن چیمپئن شپ 6جنوری سے 8 جنوری تک منعقد ہوئیں، جس میں پانچ کھیلوں کی چیمپئن شپ ہوئیں، ان میں ٹینس اتھلیٹکس، آرچری، بیڈ منٹن، سائیکلنگ اور ٹینس شامل تھیں،آرچری کے مقابلوں میں فیصل آباد ڈویژن نے 112پوائنٹس لیکر پہلی، گوجرانوالہ ڈویژن نے 48پوائنٹس کیساتھ دوسری اور لاہور ڈویژن نے 46پوائنٹس لے کر تیسری، راولپنڈی ڈویژن نے39 پوائنٹس لیکر چوتھی، سرگودھا ڈویژن نے 18 پوائنٹس لیکر پانچویں، ملتان ڈویژن نے بھی 18 پوائنٹس لیکر چھٹی، بہاولپور ڈویژن نے 9 پوائنٹس لیکر ساتویں پوزیشن حاصل کی، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکے، اتھلیٹکس میں فیصل آباد ڈویژن پہلے نمبر پر رہا، فیصل آباد ڈویژن نے 235 پوائنٹس حاصل کئے، ساہیوال ڈویژن نے 188 پوائنٹس کیساتھ دوسری اور لاہور نے 161پوائنٹس لیکر تیسری، گوجرانوالہ نے 71 پوائنٹس لیکر چوتھی، راولپنڈی نے 68 پوائنٹس لیکر پانچویں،سرگودھا نے 52 پوائنٹس لیکر چھٹی، ملتان نے 35 پوائنٹس لیکر ساتویں، ڈی جی خان نے 23 پوائنٹس لیکر آٹھویں اور بہاولپور نے تین پوائنٹس حاصل کرکے نویں پوزیشن حاصل کی،بیڈ منٹن کے مقابلوں میں گوجرانوالہ ڈویژن 75 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست رہا، لاہورڈویژن 45پوائنٹس لے کر دوسرے، فیصل آباد ڈویژن 36پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے، راولپنڈی ڈویژن نے 30 پوائنٹس لیکر چوتھی، بہاولپور ڈویژن نے 24 پوائنٹس لیکر پانچویں، ڈی جی خا ن ڈویژن نے 6 لیکر چھٹی، ملتان ڈویژن نے 3 پوائنٹس لیکر ساتویں پوزیشن حاصل کی،

    سرگودھا اور ساہیوال ڈویژنز کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکے،سائیکلنگ چیمپئن شپ میں لاہور ڈویژن نے 265 پوائنٹس لیکر پہلی پوزیشن، فیصل آباد ڈویژن 227پوائنٹس حاصل کرکے دوسری، گوجرانوالہ ڈویژن نے 67پوائنٹس کیساتھ تیسری، سرگودھا ڈویژن نے 60 پوائنٹس لیکر چوتھی، ملتان ڈویژن نے 28 پوائنٹس لیکر پانچویں، ڈی جی خان ڈویژن نے 22 پوائنٹس لیکر چھٹی، بہاولپور ڈویژن نے 8 پوائنٹس لیکر ساتویں پوزیشن حاصل کی، ساہیوال اور راولپنڈی ڈویژنز کوئی پوائنٹ نہ حاصل کرسکے، ٹینس چیمپئن شپ میں لاہور ڈویژن نے 90 پوائنٹس لیکر پہلی، ملتان ڈویژن نے 60پوائنٹس لے کر دوسری، فیصل آباد ڈویژن نے 30 پوائنٹس حاصل کرکے تیسری، گوجرانوالہ ڈویژن نے 18پوائنٹس لے کر چوتھی، ڈی جی خان ڈویژن نے 18 پوائنٹس لے کر پانچویں، بہاولپور ڈویژن نے 9 پوائنٹس لے کر چھٹی، ساہیوال ڈویژن نے 3پوائنٹس حاصل ساتویں پوزیشن حاصل کی، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژنز کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکے۔

  • ہاشم آملہ مسلسل دوسرے سال پشاورزلمی کے بیٹنگ کوچ اور مینٹور مقرر

    ہاشم آملہ مسلسل دوسرے سال پشاورزلمی کے بیٹنگ کوچ اور مینٹور مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے لیجنڈ بیٹسمین ہاشم آملہ مسلسل دوسرے سال پشاورزلمی کے بیٹنگ کوچ اور مینٹور مقرر کر دیئے گئے

    پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل 6 کے لیے جنوبی افریقہ کے سابق بیٹسمین ہاشم آملہ کو بیٹنگ کوچ اور مینٹور مقرر کردیا۔ہاشم آملہ نے پشاور زلمی اسکواڈ کو کراچی میں جوائن کرلیا ۔اور جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیم کے ساتھ موجود رہے۔

    پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ہاشم آملہ نہ صرف بیٹنگ لیجنڈ ہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بھی ہیں ہیں انکی پشاور زلمی اور پاکستان سپر لیگ سے وابستگی سے نہ صرف پشاور زلمی بلکہ پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا ۔

    ہاشم آملہ نے کہا کہ مسلسل دوسرے سال پشاور زلمی اور پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوشی ہے امید ہے کہ پشاورزلمی سیزن 6 میں اچھی کارکردگی دکھائے گی

    پاکستان سوپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی اور اوپو موبائل کے درمیان

  • مریدکے کرکٹ اسٹیڈیم کی بحالی سے کھیل کے میدان میں کیا فوائد حاصل ہوں جائیں گے۔

    مریدکے کرکٹ اسٹیڈیم کی بحالی سے کھیل کے میدان میں کیا فوائد حاصل ہوں جائیں گے۔

    مریدکے کرکٹ اسٹیڈیم کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے
    مریدکے کرکٹ اسٹیڈیم کی بحالی کے لیے سابق اور موجودہ کرکٹرز کی صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن ، قیصر عباس اور ٹیسٹ کرکٹر بلاول بھٹی، چوہدری ارشد ورک ، فٹ بال پرموٹر غلام محی الدین ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
    کرکٹرز نے صوبائی وزیر کھیل کو مریدکے اسٹیڈیم کی حالت زار سے آگاہ کیا۔
    کرکٹرز کا موقف ہے کہ مریدکے اسٹیڈیم سے چار انٹر نیشنل اور 35 فرسٹ کلاس کرکٹرز سامنے آئے ۔ وزیر کھیل نے اسٹیڈیم جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
    رائے تیمور کا کہنا ہے کہ مریدکے اسٹیڈیم کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ چھوٹے سے شہر سے چار انٹر نیشنل کرکٹرز سامنے آئے اسٹیڈیم ان کا حق ہے۔
    رانا نوید الحسن نے وزیر کھیل سے ملاقات اچھی رہی انہوں نے اسٹیڈیم مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    بقول بلاول بھٹی ملاقات اطمینان بخش رہی یقین ہے مریدکے کے بچوں کو کھیل کی سہولت ملے گی۔
    قیصرعباس نے کہا کہ اگر اسٹیڈیم بنادیا جائے تو کئی مزید کرکٹرز سامنے آئیں گے ۔

  • روپے کے مقابلے ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری

    روپے کے مقابلے ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری

    روپے کے مقابلے ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر تیزی سے گرنے لگی۔ ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں 140 ارب روپے کمی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں معاشی اعشاریے کے حوالے سے اچھی خبروں، مسلسل بڑھتے ہوئے ترسیلات زر اور آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے اثرات روپے پر پڑنے لگے، جس کے باعث روپیہ تگڑا ہو رہا ہے۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 33 پیسے سستا ہو گی، قیمت 159 روپے 26 پیسے سے گر کر 158 روپے 93 پیسے ہو گئی ہے۔

    یکم فروی سے اب تک ڈالر ایک روپیہ 29 پیسے سستا ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 140 ارب روپے کمی ہوئی ہے.دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوااور نئی قیمت 159 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے.

    واضح ‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگائی تھی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی

  • محمد حفیظ میرے بڑے بھائی ان کی دل میں بہت ‌عزت ہے ، سرفراز احمد نے کیوں وضاحت پیش کی

    محمد حفیظ میرے بڑے بھائی ان کی دل میں بہت ‌عزت ہے ، سرفراز احمد نے کیوں وضاحت پیش کی

    محمد حفیظ میرے بڑے بھائی ان کی دل میں بہت ‌عزت ہے ، سرفراز احمد نے کیوں وضاحت پیش کی

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی عزت میرے دل میں ہمیشہ رہے گی۔
    چند روز قبل سینئر پلیئر محمد حفیظ اور سابق کپتان سرفراز احمد کے درمیان ٹویٹر پر محمد رضوان کے معاملے پر نمبر ون وکٹ کیپر کے معاملے پر لفظی نوک جھوک ہوئی تھی، تاہم اس پر رد عمل دیتے ہوئے سرفراز احًمد نے اپنی پوزیشن واضح کی.

    سرفراز احمد نے کراچی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ایس ایل 6 میں ٹیم کی قیادت کرنے ساتھ وکٹ کیپنگ بھی خود کروں گا اور اعظم خان متبادل وکٹ کیپر کے طور پر کھیلیں گے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈرافٹ میں اچھا سکواڈ بنا ہے، کرس گیل کی شمولیت سے کوئٹہ گلیڈیٹر مضبوط ہوگی، ایسی ٹیم بنانا چاہتے ہیں جو ابتدا سے فائنل تک کھیلے، مجھ پر کوئی اضافی دباؤ نہیں، بطورکپتان اور کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

    پریس بریفنگ کےدوران ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد رضوان سے میرا کوئی مقابلہ نہیں، رضوان اپنی ٹیم کے لیے جدوجہد کریں گے، میں اپنے سکواڈ کو کامیاب کرانے کی کوشش کروں گا۔ میچ میں 6 بیٹسمینوں کی شمولیت کو ترجیح دیں گے، اب باؤلرز بھی بیٹنگ پر توجہ دے رہے ہیں، تماشائیوں کی مخصوص تعداد کو میچ دیکھنے کی اجازت ملنا خوش آئند ہے۔

    سرفراز نے محمد حفیظ سے متعلق ٹوئٹر پر ہونے والے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ میرے بڑے ہیں، میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں، محمد حفیظ کی عزت میرے دل میں رہے گی،سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کامیابی کے لیے بلند عزائم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 6 میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے ساتھ وکٹ کیپنگ بھی خود کروں گا،اعظم خان متبادل وکٹ کیپر ہوں گے۔

    چیمپئن کو چیمپئن بنانا چیلنج ہے، کراچی کنکز کے کوچ نے کیا اہم دعویٰ

  • پشاور زلمی کے ترانے کا ٹیزر جاری

    پشاور زلمی کے ترانے کا ٹیزر جاری

    باغی ٹی وی :پشاور زلمی کے ترانے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کا تیاریاں عروج پر ہیں . اس سلسلے میں ہر ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں . ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی جانب سے اپنے آفیشل ترانے جاری کررہے ہیں.

    پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے اپنےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 6 کی ٹیم پشاور زلمی کے ترانے کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے

    جاوید آفریدی کی جانب سے ٹوئٹر پر کرکٹ شائقین کے ساتھ شیئر کیا گیا ٹیزر 23 سیکنڈ کا جسے دیکھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ترانہ کتنا جاندار ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کو اداکارہ ماہرہ پی ایس ایل سیزن 6 میں سپورٹ کریں گی۔پی ایس ایل کا آغاز 20 فروی سے ہو رہا ہے .

  • چیمپئن کو چیمپئن بنانا چیلنج ہے، کراچی کنکز کے کوچ نے کیا اہم دعویٰ

    چیمپئن کو چیمپئن بنانا چیلنج ہے، کراچی کنکز کے کوچ نے کیا اہم دعویٰ

    چیمپئن کو چیمپئن بنانا چیلنج ہے، کراچی کنکز کے کوچ نے کیا اہم دعویٰ

    باغی ٹی وی : کراچی کنگز نے اپنی ٹیم کا پلان بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال ہمارا کیا پروگرام ہے . پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ہرشل گبز کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگی، چیمپئن کو چیمپئن بنانا چیلنج ہے۔

    انہوں نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ خوشی ہے پی ایس ایل کا حصہ بنا، پی ایس ایل کا شمار بڑی لیگز میں ہوتا ہے۔ہرشل گبز نے کہا کہ محمد عامر اور بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، دونوں کھلاڑیوں سے کراچی کنگز بھرپور فائدہ اٹھارہی ہے۔

    بیٹی کی تصویر کیوں شائع کی؟ اخبار کا چیف ایڈیٹر، نیوز ایڈیٹر گرفتار

    پارٹی کے خلاف ووٹ دینے پر سزا ہے یا نہیں؟ اٹارنی جنرل کا عدالت میں بڑا بیان

    انہوں نے کہا کہ کوچنگ کی ذمہ داری میرے لیے چیلنج ہے، بائیو سیکور ببل سے زیادہ دشواری نہیں ہے۔ہیڈ کوچ کراچی کنگز نے کہا کہ جب تک کورونا ہے ہمیں اس کا عادی ہونا پڑے گا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے جب دلیب کمار نے تصویر کھینچوائی

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے جب دلیب کمار نے تصویر کھینچوائی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے جب دلیب کمار نے تصویر کھینچوائی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے جب دلیب کمار نے فوٹو کھینچوائی

    باغی ٹی وی : یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک تاریخی تصویر ہے جس نے پہلی مرتبہ 1951 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔ اس تصویر میں دلیپ کمار اپنی انگلیوں میں سگریٹ پکڑے ہوئے ایک وسیع مسکراہٹ کے ساتھ بیٹھے ہیں ۔ تصویر میں دکھائے گئے دو لیجنڈ کھلاڑی (جو اس وقت لیجنڈ نہیں تھے، بھی موجود ہیں …. امتیاز احمد ، وقار حسن ، نذر محمد ، فاسٹ باؤلرز خان محمد اور محمود حسین۔بھی اس تصوریر میں موجود ہیں.
    بیٹی کی تصویر کیوں شائع کی؟ اخبار کا چیف ایڈیٹر، نیوز ایڈیٹر گرفتار

    پارٹی کے خلاف ووٹ دینے پر سزا ہے یا نہیں؟ اٹارنی جنرل کا عدالت میں بڑا بیان

    ابھارت کے ایک اور اداکار پریم ناتھ سفید سوٹ اور ٹائی میں پہنے بھی بیٹھے ہیں ….اس گروپ فوٹو میں دلیپ کی خوشی دیدنی ہے کیوں کہ یہ ان کی پہلی ملاقات میں جو تقسیم کے بعد آباؤں زمین سے تعلق رکھنے والے ینگ سٹارز کے ساتھ ہے،

    گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو بچھاڑ دیا

  • گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو بچھاڑ دیا

    گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو بچھاڑ دیا

    گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو بچھاڑ دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں جاری ہیں. ، اس سلسلے میں پی ایس ایل سیزن 6 کے ایکشن سے بھرپور مقابلوں سے قبل وارم اپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے ہرا دیا، کوئٹہ کے اعظم خان نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے وارم اپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔

    اعظم خان نے 42 گیندوں پر تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 157 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، حیدر علی نے 52 اور وہاب ریاض نے 46 رنز بنائے۔

    زاہد محمود نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایڈیشن 2021 میں چیمپئن بننے کے لیے پرعزم

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایڈیشن 2021 میں چیمپئن بننے کے لیے پرعزم

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایڈیشن 2021 میں چیمپئن بننے کے لیے پرعزم

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایڈیشن 2021 میں چیمپئن بننے کے لیے پرعزم

    سابقہ کارکردگی:

    دوہزار بیس: پانچویں پوزیشن
    دوہزار انیس: چیمپئن
    دوہزار اٹھارہ: چوتھی پوزیشن (ایلیمنٹر 1 میں شکست)
    دوہزار سترہ: رنرزاپ
    دوہزار سولہ: رنرزاپ

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں کامیاب ترین ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس نے ایونٹ کےابتدائی دوایڈیشنزمیں رنرزاپ رہنے کے بعد سال 2019 میں چمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا مگر ایڈیشن 2020 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کرسکی تھی۔

    یہ پہلا موقع تھا کہ جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فینز، کوچز اور کھلاڑیوں کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑاتاہم بیس فرور ی سے شروع ہونے والے ایڈیشن 2021 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوہیڈ کوچ معین خان اور کپتان سرفراز احمد کی خدمات حاضر ہیں۔ معین خان نہ صرف ٹی ٹونٹی کرکٹ کو بخوبی سمجھتے ہیں بلکہ وہ اپنامفید تجربہ کھلاڑیوں کو منتقل کرنے کے بھی ماہر ہیں۔ وہ اپنے منصوبوں کی تکمیل میں بھی خاص عبور رکھتے ہیں۔

    سرفراز احمد ٹی ٹونٹی کرکٹ فارمیٹ میں خود کو بہترین کپتان کے طور پر منوا چکے ہیں۔ بطور کپتان وہ اب تک 37 میں سے 29 میچزجیت چکے ہیں۔

    بیس فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سب سے اہم ہتھیار "یونیورس باس ” یعنی کرس گیل ثابت ہوں گے۔وہ کچھ میچز کے لیے فرنچائز کو دستیاب ہیں۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ان کا ایک اپنا اسٹائل ہے، وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایسے تمام ریکارڈز بناچکے ہیں کہ جو کسی بھی بیٹسمین کی خواہش ہوگی، ان میں:

    سب سے زیادہ رنزبنانے کا ریکارڈ: 13584
    سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ:22
    سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ:85
    ٹی ٹونٹی کرکٹ میں انفرادی حیثیت میں سب سے زیادہ اسکور:175 رنز ناٹ آؤٹ
    سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ: 1001
    ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے:18

    یہ اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے سب سے بہترین اور منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں۔کرس گیل انگلش اوپنر ٹام بنٹن کے مؤثر پارٹنر ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ ٹام بنٹن بھی اننگز کے آغازمیں تیزی سے رنز بنانے کے طور پر جانے جاتے ہیں اور وہ حال ہی میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور ٹی ٹین لیگ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرچکے ہیں۔

    جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی جو لیگ کے گزشتہ ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہیں اس مرتبہ کرس گیل کے کور پلیئر کی حیثیت سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے کرس گیل کچھ وقت کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

    معین خان کے بیٹے اعظم خان بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلیے ایک آئیڈیل کرکٹر کی رکھتے ہیں، وہ وکٹوں کے آگے اور پیچھے دونوں جگہوں پر عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    دیگر کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے کیمرون ڈیلپورٹ اور آسٹریلیا کے بین کٹنگ سب سے نمایاں ہیں۔بین کٹنگ نے تو گزشتہ ایڈیشن میں زبردست پاؤر ہٹنگ کرکے ثابت کیا تھا کہ وہ کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    آلراؤنڈر ز کی بات کی جائے توپاکستان کے محمد نواز اور انور علی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے ،ان کھلاڑیوں کے بعد یہ وثوق سے کہا جاسکتا ہے کہ کوئٹہ کے پاس آخری اوورز کے لیے اچھی فائر پاؤر ہے۔علاوہ ازیں، کپتان سرفراز احمد بھی اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ان تجربہ کار کھلاڑیوں کے علاوہ کوئٹہ کے اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑی صائم ایوب بھی موجود ہے، جنہوں نے انڈر 16 اور انڈر 19 میں تیزرفتار بیٹنگ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔بائیں ہاتھ کے اسپنر آرش خان بھی نپی تلی باؤلنگ کی اہلیت رکھتے ہیں۔

    فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں محمد حسنین نے گزشتہ ایڈیشن میں 15 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ اس مرتبہ ان کے پاس ڈیل اسٹین جیسے تجربہ کار فاسٹ باؤلر سے سیکھنے کا موقع موجود ہوگا۔ ان کے علاوہ سہیل خان، نسیم شاہ اور عثمان شنواری بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    اسپن باؤلنگ آلراؤنڈرمحمد نواز کو افغانستان کے قیس احمد اور حال ہی میں ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر زاہد محمود کا ساتھ نصیب ہوگا۔

    اسکواڈ: سرفراز احمد (کپتان)، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود، انور علی، کرس گیل، فاف ڈوپلیسی (کرس گیل کے متبادل)، ٹام بنٹن، عثمان شنواری، کیمرون ڈیلپورٹ، قیس احمد، عبدالناصر، صائم ایوب، آرش علی خان، ڈیل اسٹین اور عثمان شنواری۔