Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کا تیسرا راؤنڈ مکمل، کون سی ٹیمیں ‌رہیں  فاتح

    پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کا تیسرا راؤنڈ مکمل، کون سی ٹیمیں ‌رہیں فاتح

    باغی ٹی وی :پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کا تیسرا راؤنڈ مکمل، کون سی ٹیمیں ‌رہیں فاتح

    پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں سندھ، بلوچستان اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے ناردرن کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 174 رنز کا مطلوبہ ہدف 40.3 اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ناردرن کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ عبدالصبور 62 اور اکرام اللہ35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ناردرن کے سعد مسعود نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ناردرن کی پوری ٹیم 41.1 اوورز میں 173 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ناردرن کے حمزہ وحید نے 55 اور شمائل حسین نے 36 رنز بنائے۔محمد قاسم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نےسندھ کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے150 رنز کا مطلوبہ ہدف 24.1 اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عرفات احمد نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سندھ کے رومیل احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سندھ کی پوری ٹیم 36 اوورز میں 149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔سندھ کے وہاج ریاض نے 29 رنز بنائے۔حسیب گل نے 21 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    راول کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔سنٹرل پنجاب 198رنز کا مطلوبہ ہدف 44.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔خیبرپختونخوا کے محمد ایاز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ کپتان محمد طاہر 37 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ عبید اللہ نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

  • قومی ہاکی ٹیم  کی اہم شخصیت کی علالت پرپی ایچ ایف صدر و معتددجونیئر کھلاڑی دعا گو!!!

    قومی ہاکی ٹیم کی اہم شخصیت کی علالت پرپی ایچ ایف صدر و معتددجونیئر کھلاڑی دعا گو!!!

    قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی کی علالت پر پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر,سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ سمیت اولمپیئنز کا اظہار تشویش و صحت کی دعا.
    پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ ,چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظورحسین جونیئر, ممبران اولمپیئن کلیم اللہ, اولمپیئن خالد حمید,اولمپیئن ایاز محمود,اولمپیئن خالد حمید,اولمپیئن ناصر علی,اولمپیئن وسیم فیروز,سابق صدر پی ایچ ایف قاسم ضیاء,قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید,جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن دانش کلیم نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی کی علالت ہر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے.
    واضع رہے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی کرونا کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں.پی ایچ ایف اور ہاکی فیملی کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے.

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیرون ملک کے آل راؤنڈر بھی کراچی پہنچ گئے

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیرون ملک کے آل راؤنڈر بھی کراچی پہنچ گئے

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیرون ملک کے آل راؤنڈر بھی کراچی پہنچ گئے

    باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ 6 میں شریک ہونے کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر بین کٹنگ اور ٹام بنٹن کراچی پہنچ چکےہیں. ۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دونوں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد یہ کھلاڑی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔گذشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کے ‏بعد پی سی بی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیگ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کیا تھا، پی سی بی کے مطابق کوالیفائر، دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ‏

    ایونٹ کے لیگ میچز 20 فروری سے 16 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہیں گے۔ 18 سے 22 مارچ تک کھیلے ‏جانے والے پلے آف مرحلے کے لیے ٹکٹوں کی تفصیلات ان میچز سے قبل جاری کردی جائیں گی۔

    دوسری جانب پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فیملیز کے لیے چند انکلوژرز مخصوص کردئیے ‏ہیں۔

  • پی ایس ایل  ہسٹری میں پہلی ہیٹرک کس  کے نام رہی

    پی ایس ایل ہسٹری میں پہلی ہیٹرک کس کے نام رہی

    پی ایس ایل ہسٹری میں پہلی ہیٹرک کس کے نام رہی

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ کا بخار اس وقت سرچڑھ کر بول رہا ہے کہ پی ایس ایل اس وقت بڑا ایونٹ بن چکا ہے جس میں کھلاڑیوں‌کے ریکارڈز کا اور ہسٹری بن چکی ہے . پی ایس ایل جہاں انٹر ٹینمنٹ در رہا ہے وہاں اس میں اور کئی دلچسپ واقعات ہوئے ہیں لیکن کئی ریکارڈز سدا بہار ہیں جن کا ذکر اس وقت ضرور آئے گا جب بھی اس جیسا واقعہ پیش آئے گا۔کرک سین نے گزشتہ مضمون میں پی ایس ایل کے تمام 5ایڈیشن کے بائولنگ ریکارڈز پیش کئے تھے،اسی سلسلے میں بائولرز کا ایک کارنامہ ہیٹ ٹرک بھی ہے،ہیٹ ٹرک کسی بھی بائولر کے کیریئر کا اہم ترین اور یاد گار واقعہ ہوتا ہے اور ویسے بھی دنیائے کرکٹ میں ہیٹ ٹرکس کو خاص اہمیت حاصل ہے۔پاکستان سپر لیگ کے 5ایڈیشن مکمل ہوچکے ہیں،اتفاق سے اس میں اب تک 4بار ہیٹ ٹرکس ہوچکی ہیں۔2017 اور 2020کے ایڈیشن اس کےبغیر گزرے ہیں جبکہ پہلی ہیٹ ٹرک 2016 اور دوسری وتیسری 2018 اور چوتھی ہیٹ ٹرک 2019 میں ہوئی۔ملتان سلطانز کے 2 جبکہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کاایک ایک کھلاڑی ہیٹ ٹر ک کا کارنامہ سر انجام دے چکا ہے۔

    پی ایس ایل کی ہسٹری میں پہلی ہیٹ ٹر ک 5 فروری 2016 کو پہلے ایڈیشن میں ہوئی،پاکستانی پیسر محمد عامر نے کراچی کنگزکی نمائندگی کرتے ہوئےلاہور قلندرز کے خلاف یہ پہلا کارنامہ سر انجام دیا،مقام دبئی اسٹیڈیم تھا،انہوں نے ڈیون براوو،زوہیب خان،کیون کوپر کو شکار کیا.اس کے 2 سال بعد یہی میدان تھا،تیسری لیگ تھی اور بائولر جنید خان تھے،جب ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کا میچ 23 فروری 2018کو کھیلا جارہا تھا،سلطانز کے جنید خان نےیاسر شاہکیمرون دلپورٹ اورحسن رضا کو شکار کیا.اس کے چند دن بعد پاکستان سپر لیگ کی تیسری ہیٹ ٹرک پاکستانی نژاد جنوبی افریقن اسپنر عمران طاہر نے کرکے سنسنی پھیلا دی،

    انہوں نےملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےحسن خان،جان ہیسٹنگز اورراحت علی کو نشانہ بنایا،کرک سین کے مطابق اس بار شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا میدان تھا.22فروری 2019کو شارجہ ہی میں اسلام آباد یونائیٹد کے محمد سمیع نےپشاور زلمی کےوہاب ریاض،عمید آصف اورحسن علی کا نشانہ تاک کر ہی ایس ایل کی چوتھی اور اب تک کی آخری ہیٹ ٹرک کی.پہلی 3 ہیٹ ٹرکس شعیب ملک کی کپتانی میں ہوئی تھیں جو اپنی جگہ منفرد سی بات ہے.
    یوں فاسٹ باؤلر محمد عامر کی کلاس کا اس ریکارڈ سے بھی پتہ چلایا جاسکتا ہے .

  • ملتان سلطانز  ایک نئے آغاز کے لیے پر جوشی سے تیار

    ملتان سلطانز ایک نئے آغاز کے لیے پر جوشی سے تیار

    ملتان سلطانز محمد رضوان کی قیادت میں ایک نئے آغاز کے لیے تیار ھیں۔
    گزشتہ کارکردگی:
    ایڈیشن2020: تیسری پوزیشن
    ایڈیشن 2019:پانچویں پوزیشن
    ایڈیشن 2018: پانچویں پوزیشن
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے سیزن میں لیگ میچز کے اختتام پر ملتان سلطانز کی ٹیم 14 پوائنٹس کےساتھ ٹیبل پر سب سے اوپر تھی لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا نے نہ صرف ایونٹ کو التواء کا شکار کیا بلکہ ملتان سلطانز کے لیے بھی اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا ممکن نہ رہا۔
    نومبر میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کےکوالیفائر میں ملتان سلطانز کوکراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کے سبب انہیں دوسرا چانس ایلیمنٹر کی صورت میں ملا تاہم وہاں بھی لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
    گزشتہ سال ملتان سلطانز نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں تین میچز کھیلے اور ان تینوں میچوں میں اسے کامیابی ملی تاہم اس مرتبہ ایونٹ کے تمام میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ لہٰذا ملتان سلطانز کو اس مرتبہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا۔
    ایڈیشن2021 میں ملتان سلطانز کی قیادت ٹیم کے نئے کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے سپرد کردی گئی ہے۔ محمد رضوان کو ابھی چند روز قبل ہی ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کی جگہ فرنچائز کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔
    محمد رضوان اپنےکیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں، وہ طویل اور محدود دونوں طرز کی کرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد رضوان کو فرنچائز کرکٹ میں کپتانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
    وہ اس سے پہلے کراچی کنگز کا حصہ تھے، انہوں نے گزشتہ ایڈیشن میں صرف دو میچز کھیلے تھے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے آخری چار میں سے تین میچوں میں 50 یا اس سے زائد رنز بنائے(جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے)۔
    مگر سوال یہ ہے کہ کیا محمد رضوان کے پاس ٹائٹل جیتنے کےلیے بہترین اسکواڈ موجود ہے تو اس کا جواب جاننے کے لیے نظر ڈالتے ہیں ملتان سلطانز کے اسکواڈ پر۔
    سب سے پہلے ذکر کرتے ہیں ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن اپ کا،جہاں ملتان سلطانز کے پاس بہترین پاور ہٹر زجنوبی افریقہ کے رائیلی روسو اور انگلینڈ کے جیمز ونس موجود ہیں۔ دونوں بلے باز تجربہ کار اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں برق رفتار اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    رائیلی روسو کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں تیز رفتار سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک میچ میں صرف 43 گیندوں پر چھ چھکوں اور دس چوکوں کی بدولت سنچری اسکور کی تھی۔ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

    دوسری طرف ملتان سلطانز کوجیمز ونس کا ساتھ بھی حاصل ہے۔ انگلش بیٹسمین نے حال ہی میں بگ بیش لیگ کے فائنل میں 95 رنز کی اننگزکھیل کر سڈنی سکسرز کے لیے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے ایونٹ کے کوالیفائرمیں بھی پرتھ اسکورچرز کے خلاف 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

    ملتان سلطانز پرامید ہے کہ جیمز ونس اپنی حالیہ فارم کوایچ بی ایل پی ایس ایل میں بھی برقرار رکھیں گے۔

    پاکستان کے خوشدل شاہ اور صہیب مقصود کی موجودگی بھی ملتان سلطانز کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط بنائے گی۔

    ملتان سلطانز کا مؤثر ترین ہتھیار ان کی اسپن باؤلنگ ہوگی، جہاں ان کے پاس ٹی ٹونٹی کرکٹ کی پہچان شاہد آفریدی، عمران طاہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر موجود ہیں۔ یہ تینوں اسپنرز اپنی جادوئی اسپن سے کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ملتان سلطانز کی فاسٹ باؤلنگ لائن اپ قدرے کمزور ضرور ہے مگر یہاں بھی ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹ سہیل تنویر کے ساتھ ساتھ تجربہ کار فاسٹ باؤلر سہیل خان بھی موجود ہیں۔

    حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ باؤلر صہیب اللہ اور شاہ نواز دھنی کے علاوہ عمران سینئر بھی ملتان سلطانز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور اور باؤلنگ کوچ اظہر محمود کھلاڑیوں کی منیجمنٹ اور ٹی ٹونٹی لیگز میں کرکٹ کی باریکیوں سے مکمل آشنا ہیں۔ ان دونوں کی موجودگی جہاں ملتان سلطانز کے لیے ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے تو وہیں یہ نوجوان کرکٹرز کے لیے بھی کھیل کا وسیع تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

    اسکواڈ: محمد رضوان (کپتان)، شاہد آفریدی، عمران طاہر، جیمز ونس، خوشدل شاہ، رائیلی روسو، سہیل تنویر، عثمان قادر، ایڈم لیتھ، کرس لِین، شان مسعود، محمد عمر، شاہنواز دھنی، صہیب مقصود، صہیب اللہ، سہیل خان، عمران خان سینئر، کارلوس بریتھویٹ۔

  • پاکستان سے شکست سٹار بیٹسمین  کے لیے  اچھی ثابت نہ ہوئی

    پاکستان سے شکست سٹار بیٹسمین کے لیے اچھی ثابت نہ ہوئی

    پاکستان سے شکست سٹار بیٹسمین کے لیے اچھی ثابت نہ ہوئی

    باغی ٹی وی :پاکستان کے دورے پر آئےجنوبی آفریقا پاکستان سے جیت کے حوالے اچھی خبر نہ لے کر جاسکی ، جس وجہ سے ٹیم پر اور کھلاڑیوں پر برا وقت آنے لگا ہے . جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین فاف ڈو پلیسی کے لئےپاکستان میں ٹیسٹ سیریز بھاری پڑی ہے،اسٹار بیٹسمین پوری سیریزمیں مکمل طور پر ناکام گئے جس کے باعث پروٹیز کو بھاری شکست ہوئی اوروہ 17سے 18سال بعد پاکستان سے سیریز ہارگئے،ایسا بھی پہلی بار ہوا کہ انہیں پاکستان سے کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،چنانچہ فاف ڈو پلیسی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔اس کا اعلان انہوں نے بدھ کو کیا ہے۔

    2020میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سریز میں شکست پر انہوں نے کپتانی چھوڑ دی تھی اور عام کھلاڑی کے طور پر کھیل رہے تھے لیکن اب طویل فارمیٹ میں مکمل ناکامی کے بعد انہوں نے آخر ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ ہی لے لی ہے۔
    36 سال فاف ڈو پلیسی کا پلان یہ ہے کہ اب وہ اپنے ملک کے لئے محدود اوورز کرکٹ پر فوکس رکھیں گے اور اس کے لئے انہوں نے اگلے 2 ٹی 20 ورلڈ کپ کو ہدف بنالیا ہے جو اس سال اور اگلے سال کھیلا جانا ہے، کر ک سین ڈوپلیسی پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں بھی کھیلیں گے۔ڈوپلیسی نے ایک روزہ کرکٹ کے حوالہ سے بھی ملی جلی بات کی ہے کہ وہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ نہیں کھیلیں گے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ٹی 20 کو ہی مرکزبنائیں گے۔

    رائٹ ہینڈ بلے باز سابق کپتان ڈو پلیسی نے 2012میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا،اب تک 69 میچز کھیلے اور40کی ایوریج سے4163 رنزبنائے،انہیں 2016میں کپتانی ملی تھی،ڈو پلیسی نے 36 ٹیسٹ میچز میں قیادت کی اور اپنے ملک کو 18میں فتح دلوائی لیکن 15میں ان کو شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

    پاکستان میں حالیہ سیریز میں کپتانی کرنے والے ڈی کاک دماغی مسائل کے باعث پہلے ہی کرکٹ سے بریک لے چکے ہیں،انہیں نیا ٹیسٹ کپتان بھی منتخب کرنا ہے، اس وجہ سے کہا جا رہا ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم کے لیے مشکلات ہو سکتی ہیں. جب کہ ٹیم پہلے ہی سینئر کھلاڑیوں‌ کی کمی کا شکار ہے .

  • لاہور قلندر کیا کرنے جارہی ، محمد حفیظ نے بتایا

    لاہور قلندر کیا کرنے جارہی ، محمد حفیظ نے بتایا

    لاہور قلندر کیا کرنے جارہی ، محمد حفیظ نے بتایا

    باغی ٹی وی :پی ایس ایل 5 کی رنر اپ لاہور قلندر کا اب کیا پلان ہے اور نئے ایونٹ میں‌کیا کرنے جا رہ ے ہیں‌ اس بارے لاہور سینئر کھلاڑی اور لاہور قلندرز کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل6 میں اچھا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہیں تھا، اس بار ہم اچھے آغاز کے ساتھ اپنا مومینٹم برقرار رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس سیزن میں بھی اچھا کھیلے گی، اچھی چیز یہ ہے کہ لاہور قلندرز کے پرفارمرز تبدیل نہیں ہوئے ہیں حفیظ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ انڈر اسٹینڈنگ بھی ہے اور اعتماد بھی ہے، مجھے امید ہے کہ پچھلے سال سے بہتر کھیلوں گا۔
    پاکستان سپر لیگ 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے جس میں اب تک کا چھٹا ایڈیشن کامیابی کے ساتھ منعقد ہور ہا ہے .

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کارنگا رنگ میلہ20فروری سےشروع ہورہاہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ‏ایٹرز افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔

    پی ایس ایل6 کے کمنٹیٹرز کے نام سامنے آگئے

  • پی ایس ایل6 کے کمنٹیٹرز کے نام سامنے آگئے

    پی ایس ایل6 کے کمنٹیٹرز کے نام سامنے آگئے

    پی ایس ایل6 کے کمنٹیٹرز کے نام سامنے آگئے

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں . ہر دن گزرتے ایونٹ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں. پی ایس ایل سیزن 6 میں ملک کے اور بیرون ملک نامور اور مشہور کمنٹیٹرز کمنٹری کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس ایل6 کیلئے رمیز راجا، بازید خان، سائمن ڈول، ڈومینک کارک اور ایلن ولکنز کمنٹری کریں گے۔

    ان کے علاوہ ڈینی موریسن، جے پی ڈومینی ، پومی امیبنگوا، ثنامیر اور عروج ممتازبھی کمنٹیٹرز میں شامل ہونگی۔

    اسی طرح ایونٹ میں زینب عباس پریزنٹر، طارق سعید اردو میں کمنٹری کریں گے، دنیا کے مایہ ناز کمینٹیٹرز شا؛قین کو اپنے تجربات سے آگاہ کریں‌گے .
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے براڈکاسٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ ایونٹ کے دوران معروف قومی اور بین الاقوامی کمنٹیٹرز میدان میں جاری ایکشن پر تبصرہ کریں گے۔

    معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ، ڈومنک کارک، پاکستان کے سابق کرکٹرز رمیز راجہ، بازید خان، ثناء میر، عروج ممتاز اور نیوزی لینڈ کےسابق کرکٹرسائمن ڈول لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ممتاز کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے۔

    تاہم نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن اور انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور صرف کراچی لیگ میں کمنٹری کے لیے دستیاب ہیں۔ بیس فروری سے شروع ہونے والی کراچی لیگ 7 مارچ تک جاری رہے گی۔

    دس مارچ سے 22 مارچ تک جاری رہنے والی لاہور میں جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی اور زمبابوے کے پومی ایمبینگوا بھی کمنٹری پینل جوائن کرلیں گے۔

    ایونٹ کی پروڈکشن بلٹزایڈورٹائزنگ ،ٹرانس گروپ اور این ای پی کے اشتراک سے کی جائے گی۔

    ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 30 سے زائد کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔اس دوران سپر سلو اور آلٹرا موشن کیمروں سمیت اسپائیڈر کیم، بگی کیم ، ہاک آئی اور ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

    اس دوران دلچسپ اعداد و شمار کے لیے کرک وِز کا استعمال کیا جائے گا۔ ایونٹ کے دوران ہفتہ وار میگزین شو، ایچ بی ایل پی ایس ایل کہانیاں اور خصوصی فیچرز بھی تیار کیے جائیں گے۔

    بر حامد ، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی:

    ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی کا کہناہے کہ ہم نے اپنے پراڈکشن معیارکو مزید بہتر بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم این ای پی ، بلٹزایڈوارٹائزنگ اور ٹرانس گروپ کے کنسوریشم کے ساتھ مل کر اس پر کام کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کا حصہ بننے والے ان معروف کمنٹیٹرز کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔

    راؤ عمر ہاشم خان ، گروپ ڈائریکٹر ٹرانس گروپ:

    راؤ عمر ہاشم خان کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ سیریز کی کامیاب پروڈکشن پر پی سی بی کو مبارکباد پیش ہیں، یہ پروڈکشن بھی این ای پی، بلٹز ایڈورٹائزنگ اور ٹرانس گروپ کے کنسوریشم سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں پروڈکشن کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    سعید اعزادی ، صدر این ای پی سنگاپور:

    سعید اعزادی کا کہنا ہے کہ ہم جنوبی افریقہ سیریز کے بعد اب ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی بہترین پروڈکشن کے لیے تیار ہیں، ہم یہاں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے کامیاب انعقاد میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

    احسن ادریس ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، بلٹز ایڈورٹائزنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ:

    احسن ادریس کا کہناہے کہ یہ کنسوریشم ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں اعلیٰ معیار کی پروڈکشن کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا، امید ہے فینز کو بہترین کوریج ملے گی۔

    پاکستان سپر لیگ 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے جس میں اب تک کا چھٹا ایڈیشن کامیابی کے ساتھ منعقد ہور ہا ہے .

    جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ،کونسے دو اعزاز پاکستان کے نام آئے؟ انضمام الحق کا انکشاف

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، کشمیر پریمئیر لیگ کا ترانہ “کھیل آزادی سے “ جاری

    انتظار کی گھڑیاں ختم، کشمیر پریمئیر لیگ کا ترانہ “کھیل آزادی سے “ جاری

    لاہور:انتظار کی گھڑیاں ختم، کشمیر پریمئیر لیگ کا ترانہ “کھیل آزادی سے “ جاری ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کا یہ شاندارٹورنامنٹ ہے جس میں کشمیریوں کو بھی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے اس پریمیئرلیگ کا نام ہی "کشمیر پرئمیئر لیگ” رکھ دیا ہے

     

    ذرائع کے مطابق پیش کیئے جانے والے اس ترانے جس کا نام پاکستان کی معروف شخصیت نے گیا ہے ، کے پی ایل ترانہ بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی گانے میں شوبر اور اسپورٹس اسٹارز کی بڑی تعداد ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی ہے،ادھر ذرائع کے مطابق بی فار یو (B4U) کے تعاون سے جاری ہونے والے لیگ اینتھم نے لانچ کے ساتھ ہی مداحوں کے دل جیت لیے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شاہد آفریدی ،سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ترانہ کی ویڈیو میں جلوہ گرہوئے اور اداکار شان شاہد ،فلمسٹارز مہوش حیات ،ایمان علی،فضا علی،جگن کاظم اور عائشہ عمر بھی ویڈیو کا حصہ ہیں

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان سمیت متعدد ستارے کھیل آزادی سے سونگ میں روشنیاں بکھیر رہے ہیں

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ مشہور کھیل کے میدان کا ترانہ کشمیر پریمئر لیگ 16 سے 27 مئی تک مظفر آباد میں کھیلی جائے گی

    پاکستان کرکٹ ذرائع کے مطابق اس لیگ کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائیگرز ،میرپور رائلز،راولاکوٹ ہاکس،کوٹلی پینتھرز،باغ اور اوور سیز واریئرز حصہ لیں گی

  • کرکٹ کےشائقین کےلیےزبردست خبر: پی ایس ایل 6:پشاورزلمی اورترکش ائیرلائن کےدرمیان ایم او یو پردستخط

    کرکٹ کےشائقین کےلیےزبردست خبر: پی ایس ایل 6:پشاورزلمی اورترکش ائیرلائن کےدرمیان ایم او یو پردستخط

    پشاور:کرکٹ کے شائقین کے لیےزبردست خبر: پی ایس ایل 6:پشاور زلمی اور ترکش ائیرلائن کے درمیان ایم او یو پردستخط ،اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل 6 سے قبل پشاور زلمی اور ترکش ائیرلائن کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے ہیں اوریہ خبر کرکٹ شائقین کے لیے بہت بڑی خوشخبری سے کم نہیں

     

    اس حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ترکش ائیرلائن پی ایس ایل 6 کے لئے پشاور زلمی کا آفیشل ایئر لائن پارٹنر بن گیا

     

      

    میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز ، پشاور زلمی کا 20 فروری 2021 سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کے لئے ترکش ائیر لائن کے ساتھ اسپانسرشپ معاہدہ طے پاگیا۔

     

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی اورترکش ائیرلائن کے برہان نے لاہور میں اسپانسرشپ کے معاہدے پر دستخط کیے۔

    اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ترکش ائیرلائن کے ساتھ اسپانسرشپ کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ پشاور زلمی کی ترکش ائیرلائن کے ساتھ شراکت کا پہلا سال ہے اور میں ترکش ائیرلائن کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید ہے کہ یہ وننگ پارٹنرشپ مستقبل میں بھی جاری رہے گی