Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان ہاکی فیڈریش کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی ٹریننگ کیمپ جاری

    پاکستان ہاکی فیڈریش کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی ٹریننگ کیمپ جاری

    کراچی :پاکستان ہاکی فیڈریش کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی ٹریننگ کیمپ جاری ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریش کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں جونیئر ہاکی ٹیم کا فٹنس اینڈ اسکلزٹریننگ کیمپ جاری ہے

    ذرائع کے مطابق اس جاری جونیئر ہاکی ٹیم کا فٹنس اینڈ اسکلز جونیئر ٹریننگ کیمپ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ اور اولمپیئن حنیف خان نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انکی فٹنس کا جائزہ لیا

     

    .اس موقع پر جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن دانش کلیم ,ویڈیو انالسٹ ابوزر امراؤ اور انٹر نیشنل محمد علی بھی موجود تھے.اولمپیئن حنیف خان نے کھلاڑیوں سے حوصلہ افزاء گفتگو کرتے ہوئے ٹپس دیں.

  • وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد”بہت اچھا کھیلے”

    وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد”بہت اچھا کھیلے”

    لاہور:وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد”بہت اچھا کھیلے”،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی طرف سے جنوبی افریقہ کو ٹی 20 کے تیسرے اورفیصلہ کن میچ میں ہراکرسیریز جیتنے پرمبارک باد دیتے ہوئے وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ بہت اچھا کھیلی

    رائے تیموربھٹی نے تیسرے میچ اور سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ کوچنگ سٹاف کوبھی مبارک باد دی

    اس موقع پر صوبائی وزیرکھیل رائے تیمور بھٹی کہتے ہیں کہ دونوں ٹیموں نے سیریز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ وزیر کھیل پنجاب نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    وزیر کھیل پنجاب کہتےہیں کہ محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اپنی بیٹنگ پرفارمنس سے متاثر کیاجنوبی افریقہ ٹیم کے دورہ پاکستان پر مشکور ہیں۔

    رائے تیمور بھٹی نے دورہ کے دوران بہترین انتظامات پر پولیس، سول اور سیکورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی محنتوں سے پاکستان کواللہ نے عزت سےنوازا ہے

    صوبائی وزیرکھیل رائے تیموربھٹی کہتے ہیں کہ شائقین اب پاکستان سپر لیگ کی تیاری کریں۔

  • جنوبی افریقہ کےخلاف سیریزجیتنے پرچیئرمین پی سی بی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    جنوبی افریقہ کےخلاف سیریزجیتنے پرچیئرمین پی سی بی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    لاہور: جنوبی افریقہ کےخلاف سیریزجیتنے پرچیئرمین پی سی بی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    پہلی اننگز میں 24 رنز کے عوض 4 وکٹیں گنوانے کے باوجود پاکستان نےکراچی ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دوسری اننگز میں آخری دس اوورز میں جنوبی افریقہ کی 7 وکٹیں محض 33 رنز پر گرا کر کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان کی یہ جنوبی افریقہ کے خلاف 18 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں پہلی فتح تھی۔سیریز میں کلین سوئیپ کی بدولت پاکستان نے عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں 2 درجے ترقی پائی تھی۔

    ٹی ٹونٹی سیریز میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 1-2 سے شکست دی ۔ سیریز میں کامیابی کی بدولت پاکستان نے عالمی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن برقرار رہتے ہوئے اپنے ریٹنگ پوائنٹس مزید بہتر کرلیے ہیں۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی دراصل بابر اعظم کی ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے اپنے سفر کا کامیاب آغازبھی ہے۔ مصباح الحق کی بطور کپتان/ کوچ بھی یہ مسلسل بارہویں ہوم ٹیسٹ سیریز ہے، جہاں وہ ناقابل شکست رہے ہیں۔

    احسان مانی، چیئرمین پی سی بی:

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کے باوجود جس طرح پاکستان کرکٹ ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو ہوم سیریز میں شکست دی وہ یقیناََ ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اس کارکردگی نے مداحوں کو خوش کردیا ہے ، ایک برانڈکی حیثیت سےکرکٹ فینز پاکستان کرکٹ اور اس سے جڑے ستاروں سےملک کے اندر اور باہر ایسی ہی کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔

    احسان مانی نے کہا کہ اس سیریز میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے واضح ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ ان کی کارکردگی میں تسلسل بھی واضح ہے، وہ پرامید ہیں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور یہ کارکردگی مستقبل میں پاکستان کے لیے مزید فتوحات کی بنیاد بنے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک اور تمام کھلاڑیوں کی مشترکہ محنت کا ثمر ہے۔

    احسان مانی نے کہا کہ وہ اس سیریز میں محمد رضوان، حسن علی اور نعمان علی کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں، جہاں محمد رضوان نے اپنی کارکردگی سے مداحوں کے دل جیتے ہیں تو وہیں حسن علی اور نعمان علی کی طویل طرز کی کرکٹ میں عمدہ کارکردگی سےواضح ہوتا ہےکہ پاکستان کا نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر معیاری اور میرٹ کی ضمانت ہے۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نےکہا کہ اس نئے ڈومیسٹک اسٹرکچرکی بدولت آئندہ چند سالوں میں پاکستان کو مزید باصلاحیت کرکٹرز ملیں گے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کی کاوشوں کو بھی سراہنا چاہتے ہیں کہ جن کی انتھک محنت کی بدولت ہم اس سیریز کو ایک محفوظ ماحول میں منعقد کروانے میں کامیاب ہوئے، اس دوران بہترین لاجسٹک، براڈکاسٹ اور میڈیا کوریج کا بھی اہتمام کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ انتظامات سیکورٹی ایجنسیز، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے پر جنوبی افریقہ کے مشکور ہیں،امید ہے کہ وہ اپنے ساتھ خوشگوار یادیں واپس لے کرجارہے ہیں۔

  • پاکستان نے کرکٹ کی دنیا کا ایک اورعالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    پاکستان نے کرکٹ کی دنیا کا ایک اورعالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    لاہور:پاکستان نے کرکٹ کی دنیا کا ایک اورعالمی ریکارڈ بنا ڈالا،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے آج کرکٹ کی دنیا کا ایک اورعالمی ریکارڈ اپنے نام کروا لیا ، یہ ریکارڈ بھی پاکستان کی فتح کے ساتھ بنا

     

     

     

    اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے مبارک باد کے پیغام کے ساتھ یہ خوشخبری سنائی گئی ہے ، اس خوشی کا تعلق بھی دہرا ہے ایک طرف 100 ٹی 20 میں 100 میچ کھیلنے کا اعزاز ہے ، اس میچ میں جنوبی افریقا کو فائنل میں شکست دینے والی پاکستان ٹیم اب دنیا کی واحد ٹیم بن گئی

    گرین شرٹس 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کو لاہور میں ‏سیریز کے فائنل مقابلے میں شکست دے کر کامیابیوں کی سنچری مکمل کی.

  • پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں ہراکرسیریزجیت لی

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں ہراکرسیریزجیت لی

    لاہور:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں ہراکرسیریزجیت لی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی زمہ دارانہ بلے بازی کے بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

    قبل ازیں جنوبی افریقہ نے ڈیوڈ ملر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو فیصلہ کن ٹی20 میچ میں فتح کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں محمد نواز نے ریزا ہینڈرکس کی وکٹیں بکھیر دیں جبکہ اگلے اوور میں اسپنر نے جے جے اسمٹس کا بھی کام تمام کردیا۔

    جینمین ملان اور پائٹ وین بلجون نے اسکور 41 تک پہنچایا، بلجون نے حسن علی کو لگاتا تین چوکے لگائے لیکن چوتھی گیند پر حسن نے انہیں باؤلڈ کر دیا۔اس موقع پر اسپنر زاہد محمود کو باؤلنگ کے پاس لایا گیا جنہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں جنوبی افریقی کپتان کو گولڈن ڈک پر شکار کرنے کے بعد اگلی ہی گیند پر 27 رنز بنانے والے ملان کو بھی چلتا کردیا۔

    اگلے اوور میں عثمان قادر نے ایندائل فلکوایو کو بھی چلتا کرکے پاکستان کو چھٹی کامیابی دلا دی۔زاہد محمود نے پاکستان کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے ڈیوین پریٹوریس کو بھی اپنا شکار بنا لیا۔

    65 رنز پر 7 وکٹیئں گرنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جنوبی افریقی ٹیم کی بساط جلد ہی لپٹ جائے گی لیکن ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

    تجربہ کار ڈیوڈ ملر نے جارحانہ انداز اپنایا اور بیجورن فورٹئین کے ساتھ مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کرائی، بیجورن 10رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ملر نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ناصرف اپنی نصف سنچری مکمل کی بلکہ جنوبی افریقہ کی اچھے اسکور تک رسائی بھی یقینی بنائی۔

    جارح مزاج بلے باز نے اننگز کے آخری اوور میں 4 چھکوں سمیت 25 رنز بنائے اور 45 گیندوں پر 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 85 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پاکستان نے ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناکر 4 وکٹوں سے میچ اور سیریز میں فتح سمیٹی۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے تین جبکہ حسن علی اور محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور حارث رؤف، خوشدل شاہ اور افتخار احمد کی جگہ آصف علی، حسن علی اور پہلا میچ کھیلنے والے زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جنوبی افریقہ نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اضافی اسپنر بیجورن فورٹوئین کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

     

     

    پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، حیدر علی، حسین طلعت، آصف علی، حسن علی، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی، زاہد محمود۔شامل تھے

     

    جنوبی افریقہ: ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ریزا ہینڈرکس، جے جے اسمٹس، پائٹ وین بلجون، ڈیوڈ ملر، ڈیوین پریٹوریس، ایندائل فلکوایو، بیجورن فورٹوئین، لوتھو سیپاملا، تبریز شمسی۔شامل تھے

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب

    کراچی:بیس فروری سے شروع ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا، جہاں معروف اور نامور ستارے پرفارم کریں گے۔ ان ستاروں میں عاطف اسلم، حمیمہ ملک، عمران خان ، نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز شامل ہیں۔

    یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

    تقریب کا کچھ حصہ ترکی میں خصوصی طور پر بنائے گئے ایک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیاجارہا ہے۔

    ایونٹ کے ابتدائی چار ایڈیشنز کی افتتاحی تقاریب دبئی میں منعقد ہوئی تھیں جبکہ پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔اس ریکارڈڈ تقریب کی میزبانی بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کرے گا۔

    روایت کے مطابق افتتاحی تقریب کے فوری بعد لیگ کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول اس میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی:

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد کا کہنا ہے کہ اس سال ایونٹ کی افتتاحی تقریب بہت پرجوش ہوگی کیونکہ اس مرتبہ پاکستانی فینز کو تقریب دکھانے کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح افتتاحی تقریب کے اختتام پر ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

    یہ تقریب پی ٹی وی اسپورٹس اور جیو سوپر پر نشر ہوگی۔ تقریب کےنشر ہونے کے اوقات کار کے بارے میں بعد میں آگاہ کردیا جائے گا۔

  • پاکستان اور بھارت کے نازک تعلقات کی وجہ سے سکیورٹی معاملہ انتہائی اہم

    پاکستان اور بھارت کے نازک تعلقات کی وجہ سے سکیورٹی معاملہ انتہائی اہم

    بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پی سی بی ٹیم
    بھجوانےسےپہلے سکیورٹی پلان طلب کرے گا۔بھارتی ویزہ ایشو نہیں، اصل پریشانی قومی کھلاڑیوں کے حفاظتی انتظامات ہیں۔آئی سی سی کے سکیورٹی وفد میں ہر ممبر ملک کا ایک ایک فرد شامل ہوتاہے۔ پاکستان اور بھارت کے نازک تعلقات کی وجہ سے سکیورٹی معاملہ انتہائی اہم ہے۔
    پی سی بی حکام آئی سی سی سے قومی ٹیم کی حفاظت کی ٹھوس یقین دہانی چاہتےہیں۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ایشیاکپ کے رواں برس انعقاد کی راہ میں بڑی رکاوٹ بننےلگا۔ ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنلز دونوں جون میں شیڈول ہیں۔بھارتی ٹیم کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کی صورت میں ایشیا کپ نہیں ہوسکے گا۔

  • پتےلگ جان گے:پاکستان :جنوبی افریقہ کےدرمیان سیریز   کاآخری میچ:فیلڈنگ کون اوربیٹنگ کون کرے گااعلان ہوگیا

    پتےلگ جان گے:پاکستان :جنوبی افریقہ کےدرمیان سیریز کاآخری میچ:فیلڈنگ کون اوربیٹنگ کون کرے گااعلان ہوگیا

    لاہور:پتےلگ جان گے:پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان سیریزکاآخری میچ:فیلڈنگ کون اوربیٹنگ کون کرے گااعلان ہوگیا،اطلاعات کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

    پاکستان کرکٹ کے ذرائع کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    اس موقع پر کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور افتخاراحمد ، خوشدل شاہ اورحارث رؤف کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ آصف علی، حسن علی اور زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جبکہ زاہد محمود ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، حیدر علی، حسین طلعت، آصف علی، حسن علی، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی، زاہد محمود۔

     

    جنوبی افریقہ: ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ریزا ہینڈرکس، جے جے اسمٹس، پائٹ وین بلجون، ڈیوڈ ملر، ڈیوین پریٹوریس، ایندائل فلکوایو، بیجورن فورٹوئین، لوتھو سیپاملا، تبریز شمسی۔

     

     

    یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کر کے سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔

    جنوبی افریقہ نے دوسرے میچ میں بہترین انداز میں واپسی کرتے ہوئے باآسانی فتح سمیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

    دوسری طرف دونوں ٹیموں نے عزم کررکھا ہے کہ وہ آج کا میچ ضرور جیتیں گے اورسیریز اپنے نام کریں گے

  • ایشیاکپ کھٹائی میں پڑنےکاامکان

    ایشیاکپ کھٹائی میں پڑنےکاامکان

    ایشیاکپ کھٹائی میں پڑنےکاامکان

    باغی ٹی وی :پی سی بی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کےفائنل کےباعث ایشیاکپ کھٹائی میں پڑنےکاامکان پیدا ہوگیا. بھارت کےٹیسٹ چیمپین شپ کےفائنل میں پہنچنےپرایشیاکپ ممکن نہیں ہوگا.

    ٹیم بھارت بھجوانےسےپہلےپی سی بی سیکیورٹی پلان مانگےگا.بھارتی ویزےایشونہیں،ایشوقومی کھلاڑیوں کےحفاظتی انتظامات ہیں،

    پی سی بی آئی سی سی سےقومی ٹیم کی حفاظت کی ٹھوس یقین دہانی چاہتاہے،پاک،بھارت تعلقات سےسیکیورٹی معاملہ نہایت حساس ہے

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ ’ایشیا کپ دبئی میں ہی منعقد ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت سمیت خطے کی تمام ٹیمیں شرکت کریں گی‘۔

    کنگولی کا کہنا تھاکہ ایشیا کپ کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ بھارت کے تمام میچز دبئی میں منعقد کیے جائیں کیونکہ ہماری ٹیم پاکستان جاکر کسی صورت نہیں کھیلے گی۔

    یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان نے 2012-13 سے اب تک کوئی سیریز نہیں کھیلی ہے، آخری مرتبہ پاکستان نے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا جبکہ آئی سی سی ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔

    دسمبر 2018 میں ہونے والے اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے حصے میں آئی تھی اور گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والی میٹنگ میں بھی اس فیصلے کی توثیق بھی کی گئی تھی۔

    پاکستان میں آخری بار ایشیا کپ 2008 میں منعقد ہوا تھا اور 2009 کے بعد سے کسی بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔

  • 16ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی، کون رہا فاتح

    16ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی، کون رہا فاتح

    16ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی، کون رہا فاتح

    باغی ٹی وی : 16ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی، صاحبزادہ سلطان نے3گھنٹے18منٹ میں فاصلہ طےکرکےمیدان مارلیا.نادرمگسی3گھنٹے22منٹ میں فاصلہ طےکرکےدوسرےنمبرپررہے.جعفرمگسی3گھنٹے24منٹ میں مقررہ فاصلہ طےکرکے تیسرےنمبرپررہے.
    اس موقع پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چولستان ریلی سےہمیں اپنی ثقافت کواجاگرکرنےکابھی موقع ملا ہے . مہنگائی ایک چیلنج ہے،نمٹنےکیلئےحکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے،


    چولستان جیپ ریلی خواتین کیٹگری میں تشناپٹیل نےمیدان مارلیا.فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استعفوں کی باتیں کرنےوالےنڈھال اوربےحال ہیں،جعلی راجکماری نےکل سیالکوٹ میں سڑک کےکنارےجلسہ کیا.کل ڈسکہ والوں نےمریم نوازکومستردکردیا،عمران خان ذاتی کاروبارکیلئےنہیں،پاکستانی عوام کیلئےجنگ لڑرہےہیعمران خان ذاتی کاروبارکیلئےنہیں،پاکستانی عوام کیلئےجنگ لڑرہےہیں.

    عوام گواہ ہے،پی ٹی آئی آزادانہ اورشفاف انتخابات چاہتی ہے.یہ وہ اولادہیں جنہیں یہ نہیں پتہ انڈےکلومیں بکتےہیں یادرجن میں