Baaghi TV

Category: کھیل

  • اسلام آباد یونائیٹڈ سال 2021 کے خوشگوار آغاز کے لیے پرامید

    اسلام آباد یونائیٹڈ سال 2021 کے خوشگوار آغاز کے لیے پرامید

    اسلام آباد یونائیٹڈ سال 2021 کے خوشگوار آغاز کے لیے پرامید

    سابقہ کارکردگی:
    دوہزار بیس: چھٹی پوزیشن
    دوہزار انیس: تیسری پوزیشن
    دوہزار اٹھارہ: چیمپئن
    دوہزار سترہ: چوتھی پوزیشن
    دوہزار سولہ: چیمپئن

    اسلام آباد یونائیٹڈ ایچ بی ایل سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے تسلسل سے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ہےمگر ایڈیشن 2020 میں اس کا پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن پر آنا تمام فینز کے لیے غیرمتوقع تھا۔

    تاہم اسلام آباد یونائٹیڈ کی انتظامیہ نے ایڈیشن 2020 کے اختتام سے ہی اپنی خامیوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا اور یہ ضروری بھی تھا کیونکہ اسلام آباد یونائیٹڈ دو مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم کا اعزار حاصل کرچکی ہے۔

    اب تو آلراؤنڈر حسن علی بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن چکے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے قائداعظم ٹرافی میں اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس حاصل کرکے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز میں اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

    انہوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے خلاف دس وکٹیں حاص کیں اور پھر ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن معرکے میں اہم ترین موقع پر چھکا جڑ کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

    ایک طرف کپتان شاداب خان اور دوسری طرف آل راؤنڈر فہیم اشرف کے بعد اب حسن علی کی شمولیت سے اسلام آباد یونائٹیڈ کا کمبی نیشن بہتر ہوا ہے اور یہ ٹائٹل کی دوڑ کے لیے مضبوط سمجھی جارہی ہے موجود ہیں۔

    شاداب خان ایک نوجوان کپتان ہیں انہوں نے ایڈیشن 2020 میں 37.57کی اوسط اور 159 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 263 رنز بنائے تھے ۔ انہوں نے اپنی لیگ اسپن باؤلنگ کی بدولت ایونٹ میں 8 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

    رواں سال اسلام آباد یونائیٹڈ کےنئے کوچ جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر یوہان بوتھا ہیں۔انہیں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی جگہ اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسڑیلیا کے سابق بلے باز ڈین جونز کی کوچنگ میں دو ایڈیشنز جیتے تھے، تاہم بعدازاں ڈین جونز نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا تھا۔

    یوہان بوتھا نے گزشتہ سال آسڑیلیا میں کھیلی گئی بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہری کینز کی نمائندگی کی تھی۔تجربہ کار کرکٹر اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے ساتھ فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سےبھی کام کر چکے ہیں۔اس سے قبل یوہان بوتھا کیربین لیگ(سی پی ایل) میں گیانا ایمیزون وارئیرز کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نیوزی لینڈ کے کولن منرو اب لیگ میں حصہ نہیں لے رہے تاہم یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے ان کی جگہ آسٹریلیا کے لیگ اسپنر فواد احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔ فواد احمد اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    امریکہ کے فاسٹ باؤلر علی خان بھی ریپلیسمنٹ پک کی حیثیت سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ وہ دنیا بھر کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ ان کے ہمراہ پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر موسیٰ خان پیس اٹیک سنبھالیں گے۔ موسیٰ خان نے گزشتہ ایڈیشن میں بھی بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

    گزشتہ ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آلراؤنڈر لوئس گریگری رواں سال اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔وہ میڈیم فاسٹ باؤلنگ اور دھواں دھار بیٹنگ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔انڈر 19 کرکٹر محمد وسیم جونیئر اور ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر عاکف جاویدبھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے تیار ہوں گے۔

    نوجوان اسپنر احمد صفی عبداللہ بھی فواد احمد اور ظفر گوہر کے تجربے سے مستفید ہونے کی کوشش کریں گے۔

    اسکواڈ: شاداب خان (کپتان)، حسن علی، الیکس ہیلز، آصف علی، فہیم اشرف، فواد احمد، علی خان، احمد سیفی عبد اللہ، افتخار احمد، لیوس گریگری، محمد وسیم جونیئر، فل سالٹ ، روحیل نذیر، حسین طلعت، موسی خان، پال اسٹرلنگ، ظفر گوہر، عاکف جاوید

  • جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ،کونسے دو اعزاز پاکستان کے نام آئے؟ انضمام الحق کا انکشاف

    جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ،کونسے دو اعزاز پاکستان کے نام آئے؟ انضمام الحق کا انکشاف

    جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ،کونسے دو اعزاز پاکستان کے نام آئے؟ انضمام الحق کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےسابق کپتان اور لیجنڈری بیٹسمین انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں جیت سے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیےممکنہ اسکواڈ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی نےقومی ٹیم کی بینچ اسٹرینتھ بھی واضح کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ سے قبل اب ٹیم منیجمنٹ کے پاس تمام ممکنہ کھلاڑیوں کی کارکردگی موجود ہے، جومیگا ایونٹ کی تیاریوں میں بہت معاونت کرے گی۔

    انضمام الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں دولیگ اسپنرز کھلانے کا تجربہ بھی کامیاب رہا، عثمان قادر اور زاہد محمود نے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھی بھرپور اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ لیگ اسپنر کسی بھی ٹیم کا سب سے مؤثر ہتھیار ہوتا ہے، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں اسپنرز نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان چاہے تو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں دو لیگ اسپنرز کے ساتھ بھی جایا جاسکتا ہے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ ہوم سیریز میں پاکستان کی کچھ خامیاں ضرور نظر آئیں مگر ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں جیت کا تسلسل برقرار رکھنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں پاکستان کے سب سے نمایاں کھلاڑی تھے، انہوں نے طویل طرز کی کرکٹ میں لگی اپنی فارم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں برقرار رکھا۔

    انضمام الحق نے کہا کہ انہیں سب سے زیادہ خوشی حسن علی کی فارم میں واپسی پر ہوئی، عثمان قادراور محمد نواز نے بھی شاندار واپسی کی، لوئر آرڈر بیٹنگ میں بھی اچھا کھیل پیش کررہا ہے مگر مڈل آرڈر کو بہترکھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    لیجنڈری کرکٹر نے کہا انہیں خوشی ہے کہ پاکستان ایشیا کی وہ واحد ٹیم بن گئی ہے کہ جس نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کو برصغیر میں شکست دی، یہ بھی خوشی ہے کہ پاکستان 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سفر میں بہت سے کھلاڑیوں نے اہم کردار ادا کیا، اس فارمیٹ میں پاکستان مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 6 کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا

    پشاور زلمی نے پی ایس ایل 6 کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا

    پشاور زلمی نے پی ایس ایل 6 کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل 6 کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا
    ہیڈکوچ ڈیرن سیمی اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے تمام کھلاڑیوں کو خوش آّمدید کہا
    زلمی کرکٹرز پی ایس ایل 6 میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے بھی پرامید

    پاکستان سپر لیگ لیگ سیزن ٹو کی فاتح اور دو مرتبہ کی رنز اپ ٹیم پشاور زلمی پی ایس ایل 6 کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ۔ ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے حنیف محمد کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔۔ زلمی پلیئرز نےہیڈکوچ ڈیرن سیمی کی نگرانی میں بھرپور پریکٹس کی ۔۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض ، کامران اکمل ، امام الحق ، عماد آّصف اور دیگر ملکی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔۔زلمی کےغیرملکی کھلاڑی اور شعیب ملک آئسولیشن مکمل کرنے کےبعد اگلےسیشن سے ٹیم کو
    جوائن کریں گے

  • پشاور زلمی ہوا ایک اور بیرون ملک کھلاڑی کی دستیابی سے محروم

    پشاور زلمی ہوا ایک اور بیرون ملک کھلاڑی کی دستیابی سے محروم

    پشاور زلمی ہوا ایک اور بیرون ملک کھلاڑی کی دستیابی سے محروم

    باغی ٹی وی : انگلینڈ کے دورہ بھارت کی وجہ سے لیام لیونگ اسٹون اب پشاور زلمی کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ پشاور زلمی نے ان کی جگہ ٹام کیڈمور کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔انہوں نے سیزن 2018 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی۔

    20 فروری سے شروع ہونے والی لیگ 22 مارچ تک جاری گی۔ ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا.

    فاف ڈوپلیسی اور فواد احمد سمیت مزید پانچ غیرملکی کرکٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا حصہ بن گئے

  • فاف ڈوپلیسی اور فواد احمد سمیت مزید پانچ غیرملکی کرکٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا حصہ بن گئے

    فاف ڈوپلیسی اور فواد احمد سمیت مزید پانچ غیرملکی کرکٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا حصہ بن گئے

    فاف ڈوپلیسی اور فواد احمد سمیت مزید پانچ غیرملکی کرکٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا حصہ بن گئے

    فاف ڈوپلیسی اور فواد احمد سمیت مزید پانچ غیرملکی کرکٹرز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان پانچوں کھلاڑیوں کا انتخاب ریپلیسمنٹ پکس میں کیا گیا ہے۔

    بیس فروری سے شروع ہونے والی لیگ میں شامل ٹیموں نے بین الاقوامی مصروفیات کی وجہ سے عدم دستیاب کھلاڑیوں کے متبادل کا انتخاب کرلیا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نے ایک ایک غیرملکی کھلاڑی کو بطور متبادل اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 پلے آف میچز کے لیے نومبر میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے فاف ڈوپلیسی ایڈیشن 2021 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں۔ جنوبی افریقی کرکٹر کو چندمیچز کے لیے کرس گیل کی جگہ لیگ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    اُدھر اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے کولن منرو کی جگہ آسٹریلیا کے اسپنر فواد احمد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ فواد احمد اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

    کوویڈ 19 کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں آئسولیشن کی صورتحال کے باعث کولن منرو اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے امریکہ کے علی خان کو بھی متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ انہیں انگلینڈ کے ریس ٹوپلی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ریس ٹوپلی کو دورہ بھارت کے لیے اعلان کردہ انگلینڈ کے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    دورہ بھارت کی وجہ سے انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر کرس جارڈن بھی اب اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کی جگہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

    انگلینڈ کے دورہ بھارت کی وجہ سے لیام لیونگ اسٹون بھی اب پشاور زلمی کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ پشاور زلمی نے ان کی جگہ ٹام کیڈمور کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔انہوں نے سیزن 2018 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی۔

    20 فروری سے شروع ہونے والی لیگ 22 مارچ تک جاری گی۔ ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گ

  • نیشنل اسٹیدیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگنے لگا

    نیشنل اسٹیدیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگنے لگا

    نیشنل اسٹیدیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگنے لگا

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کی ہر گزرتے دن کے ساتھ بے تابی بڑھ رہی ہے . ، جس کے لیے کراچی کا نیشنل اسٹیدیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گیا ہے۔

    ایونٹ کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں کے بینرز اور کٹ آؤٹس اسٹیڈیم میں آویزاں ہیں، اس کے علاوہ تمام ٹیموں کے کپتانوں کے بینرز بھی نیشنل اسٹیڈیم میں آویزاں ہیں، یوں کرکٹ کا جنوں سر پر سوار ہے اور پاکستانی اس کی شدت سے انتظار کر رہے ہیں.

    واضح‌ رہے کہ 20 فروری سے شروع ہونے پاکستان سپر لیگ کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا، جہاں معروف اور نامور ‏ستارے پرفارم کریں گے۔ ان ستاروں میں عاطف اسلم، حمیمہ ملک، عمران خان ، نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ ‏اسٹنرز شامل ہیں۔

    یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی ‏تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

    تقریب کا کچھ حصہ ترکی میں خصوصی طور پر بنائے گئے ایک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیاجارہا ہے۔

  • محمد رضوان  پاکستان سپر لیگ  کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

    محمد رضوان پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

    محمد رضوان پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان مقرر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان و وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔سلطانز کی کپتانی ملنے پر محمد رضوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کی قیادت کرنے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کا گزشتہ سیزن بہترین رہا، بطور کپتان کوشش ہوگی ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر بناؤں۔

    خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد رضوان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے نائب کپتان نے تین میچوں میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 197 رنز بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 147 جب کہ او سط 95.32 رہی۔

  • دفاعی چیمپئین کراچی کنگز ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار

    دفاعی چیمپئین کراچی کنگز ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار

    دفاعی چیمپئین کراچی کنگز ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار

    سابقہ کارکردگی:
    ایڈیشن 2020: چیمپئن
    ایڈیشن 2019: چوتھی پوزیشن
    ایڈیشن 2018: تیسری پوزیشن
    ایڈیشن: 2017: تیسری پوزیشن
    ایڈیشن 2016: چوتھی پوزیشن

    سال 2020 ہرکسی کے لیے ایک مشکل سال تھا،ایک طرف تو دنیا کو کورونا وائرس کی عالمی وبا ء تو دوسری طرف کچھ حادثات نے بھی ہمیں صدمے سے دوچار کیا۔کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی توایک طرف کامیابیوں کی خوشیاں تھیں تو دوسری طرف ہر دلعزیز شخصیت کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی وفات کی خبر نے سب کو صدمے سے دوچار کر دیا۔ڈین جونز فائنل سے چندہفتے قبل اچانک انتقال کر گئے تھے۔

    ڈین جونز کو پیار سے ڈینو کہا جا تا تھا،انھوں نے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ٹیم پراپنا بہت مثبت اثر چھوڑا وہ ہر کسی کی پسندیدہ شخصیت بن چکے تھے۔یہ جونز ہی کی رہنمائی تھی کہ کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ کے التواءسے قبل پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر جگہ بنائی ۔

    جب نومبر 2020 میں ٹورنامنٹ کا پلے آف مرحلہ کھیلا جا رہا تھا تو کراچی کنگز کی ٹیم صرف ایک ہی مشن کے تحت کھیل رہی تھی اوروہ مشن تھا ڈینو کے لیے جیتنا۔

    پلے آف مرحلے کے دوران ایک بڑی تصویرڈین جونز کی موجودگی کا احساس دلاتی رہی۔کراچی کنگز کا پورا اسکواڈ جذباتی انداز میں اپنے بہت پیارے ہیڈ کوچ کو یاد کرتا رہا۔

    فائنل میں کراچی کنگز نے اپنے روایتی حریف لاہور قلندرزکو پانچ وکٹوں سے شکست دی اس کامیابی نے پورے شہر میں جش کا سمان بنا دیا کیونکہ سب جیت کے اس لمحے کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔

    وائٹ بال میچز میں جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر ہرشل گبز اب کراچی کنگز کے نئے کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں اور پاکستان ٹیم کے مایہ ناز پیسر اور سابق کپتان وسیم اکرم ڈائریکٹر آف کرکٹ کے طور پر کنگز کی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے رکھتے ہیں۔

    کراچی کنگز نے سیزن 2021 کے لیے ایک بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے جو تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ٹیم کا ٹاپ آرڈر ایک مرتبہ پھر ٹی ٹونٹی کے ممتاز بیٹسمینوں بابر اعظم اور شرجیل خان پر مشتمل ہے۔

    ایڈیشن 2021 میں کراچی کنگز کی کپتانی عماد وسیم کریں گے، انہیں تجربہ کار بابر اعظم اور محمد عامرکا ساتھ میسر ہوگا۔انگلینڈ کے الیکس ہیلزبھی ٹیم کا حصہ ہیں، اُدھر کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے جنوبی افریقہ کے کولن انگرام کو پس لے لیا ہے،جس کی وجہ سے کراچی کنگز کا مڈل آرڈرمزید مضبوط ہوجائے گا۔کولن انگرام کو پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ 127 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے یہ ریکارڈ انہوں نے 2019 میں شارجہ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بنا یا تھا۔

    انگلینڈ کے جو کلارک اپنی بہترین فارم میں ہیں انہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میں 22 چھکے لگائے تھے۔ آل راؤنڈ ڈین کرسچن ٹی ٹونٹی کرکٹ کے نمایاں کھلاڑی ہیں وہ بھی ایونٹ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

    افغانستان سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر محمد نبی اپنی جارحانہ بیٹنگ اور نپی تلی بالنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں وہ دنیا بھر کی مختلف لیگز میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر چکےہیں، وہ اس ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

    ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے چیڈوک والٹن بھی کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں،وہ وکٹوں کے پیچھے ذمہ داری نبھانے کے ساتھ ساتھ بہترین بیٹسمین بھی ہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے دانش عزیز بھی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ تمام کھلاڑی دفاعی چیمپئین کراچی کنگز کا اثاثہ ثابت ہوں گے۔

    اس دوران اٹھارہ سالہ قاسم اکرم پر بھی نظریں مرکوز ہوں گی، جنہوں نے ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں اپنی شاندار بیٹنگ اور آف اسپن باؤلنگ سے سب کو متاثر کیا۔قاسم اکرم بہترین باؤلر ہونے کے ساتھ ساتھ شاندار بیٹسمین بھی ہیں ۔

    محمد عامر کی قیادت میں میدان میں اترنے والے پیس اٹیک میں وقاص مقصود اور انڈر 19 کرکٹ سے ابھرنے والے ارشد اقبال بھی اسکواڈ میں موجود ہیں۔انہیں لیجنڈ وسیم اکرم کی رہنمائی حاصل ہوگی۔ نوجوان کرکٹر عباس آفریدی اور محمد الیاس بھی وسیم اکرم سے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

    اسکواڈ: عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، کولن انگرام، محمد عامر، شرجیل خان، چیڈوک والٹن، ڈین کرسچن، دانش عزیز، جو کلارک، محمد نبی، محمد عباس آفریدی، محمد الیاس، قاسم اکرم، ذیشان ملک، عامر یامین، ارشاد اقبال، وقاص مقصود، نور احمد ۔

  • لاہور قلندرز کی نظریں ٹائٹل پر مرکوز

    لاہور قلندرز کی نظریں ٹائٹل پر مرکوز

    لاہور قلندرز کی نظریں ٹائٹل پر مرکوز

    سابقہ کارکردگی:دوہزار بیس: رنرزاپ ،دوہزار انیس: چھٹی (آخری) پوزیشن ، دوہزار اٹھارہ: چھٹی (آخری) پوزیشن ،دوہزار سترہ: پانچویں (آخری) پوزیشن ،دوہزار سولہ: پانچویں (آخری) پوزیشن

    ہر لیگ میں ایک ایسی پسندیدہ ٹیم ضرور ہو تی ہے جسے فینز چیمپئن کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی اس سے کچھ مختلف نہیں ہے کہ جہاں کرکٹ فینز لاہور قلندر کو چیمپئن کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

    کسی بھی فرنچائز کو کامیابی کے لیے چند اہم فیصلے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور لاہور قلندر وہ سب فیصلے کرچکی ہے۔ یہ اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے اعلیٰ معیار کا ٹیلنٹ سامنے لانے میں کامیاب ہوئے، اس ٹیلنٹ میں حارث رؤف، دلبر حسین اور سلمان ارشاد نمایاں ہیں۔

    لاہور قلندر اپنے مقصد کے حصول کے لیے بہت محنت کر رہی ہے، وہ مکمل سوچ و بچار کے بعد ہی اپنے ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں اور اب تو انہوں نے اپنا ہائی پرفارمنس سنٹر بھی بنالیا ہے۔

    مگر اس سب کے باوجود لاہور قلندرز کے دفتر کی الماری اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹرافی سے محروم ہے۔

    ابتدائی چار ایڈیشنز میں لاہور قلندرز نے پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن حاصل کی، ان چاروں ایڈیشنز میں کئی نشیب و فراز آئے کہ جہاں لاہور قلندرز کو فتح کے پاس پہنچ کر بھی شکست کا سامنا کرتے دیکھا گیا۔

    سال 2020 ایک منفرد سال تھا اور اس سال کھیلے گئے لیگ کے ایڈیشن میں لاہور قلندرز بھی کسی حد تک اپنی قسمت بدلنے میں کامیاب رہی۔ ایڈیشن 2020 کے پلے آف مرحلے تک لاہور قلندرز کو فیورٹ ٹیم کی حیثیت سے دیکھا جارہا تھا، پھر کوویڈ 19 کی عالمی وباء نے حالات بدل دئیے، مگر وہ ایونٹ کے بقیہ میچوں میں بھی فیورٹ سائیڈ ہی رہی۔

    اس دوران پلے آف مرحلے کی تاریخیں تبدیل کرنی پڑیں، فائنل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل آئیں، جہاں بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    اب جب کہ لیگ کے نئے ایڈیشن کا آغاز قریب آگیا ہے، قسمت کی دیوی بھی لاہور قلندرز پر مہربان ہوتی نظر آرہی ہے، اس مرتبہ تو انھوں نے ایسے بہت سے کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کیا ہے کہ جو انہیں ٹرافی جتوانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    ان کا باؤلنگ اٹیک بہت شاندار ہے۔ افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان، میچ کے مشکل ترین مرحلے میں وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مگر ان کی دستیابی دیکھنی ہوگی۔

    ہر فارمیٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کے پیس اٹیک کی قیادت کررہے ہیں۔ اپنی سوئنگ اور پیس سے کسی بھی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر کو اس مشن میں حارث رؤف کا ساتھ بھی میسر ہوگا۔ لاہور قلندر کی اپنی دریافت، حارث رؤف ٹی ٹونٹی کے بہترین باؤلر ہیں۔ وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے ایڈیشن 2020 میں بھی میلبرن اسٹارز نمائندگی کرتے ہوئے 20 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور قلندرز کے ڈویلپمنٹ پروگرام کی ایک اور دریافت دلبر حسین ہیں، جو اپنی ورائٹی اور رفتار سے کسی بھی بلے باز کو حیران کر سکتے ہیں۔

    سمت پاٹیل اور ڈیوڈ ویزے کا شمار دنیا کے چند ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹ میں کیا جاتا ہے، وہ اس طرز کی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کا مضبوط ترین حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ ڈیوڈ ویزے نے گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    لاہور قلندرز کے لیے سب سے بڑی پریشانی اوپنر فخر زمان کی فارم ہوگی۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر ایک قیمتی سرمایہ ہیں اور وہ حال ہی میں نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 420 رنز بنا کر ناقدین کو خاموش بھی کرواچکے ہیں۔ لاہور قلندرز کی خواہش ہوگی کہ فخرزمان اپنی اس عمدہ کارکردگی کا تسلسل لیگ کے ایڈیشنن 2021 میں بھی برقرار رکھیں۔

    محمد حفیظ نے ایڈیشن 2020 میں 152.57کے اسٹرائیک ریٹ اور 83 کی اوسط سے 415 رنز بنائے تھے۔ یہ کسی بھی بلے باز کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔ لاہور قلندرز کی دلی تمنا ہوگی کہ محمد حفیظ 2021 کے ایڈیشن میں بھی اسی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں۔

    آسٹریلیا کے بین ڈنک لاہور قلندر کا ایک اور اچھا انتخاب ہیں، گزشتہ سال انھوں نے لاہور قلندرز کو پلے آف مرحلے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ لاہور قلندرز کے لیے بین ڈنک ایک اہم کھلاڑی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    کپتان کے طور پر سہیل اختر بھی لاہور قلندرز کے لیے موزوں ہیں اور انھوں نے اپنی پرفارمنس سے ثابت بھی کیا ہے، انکی قائدانہ صلاحیتیں اس بات کا منہ بولتا ثبوت بھی ہیں۔

    لاہور قلندرز نے بہت سارے غیر روایتی انتخاب کیے ہیں اس کی ایک مثال اسپنر معاذ خان بھی ہیں۔کسی بھی کھلاڑی کی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں قلندرز کا کوئی ثانی نہیں ہے اور یہی بات قلندرز کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔

    اسکواڈ: سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان، ٹام ایبل، شاہین شاہ آفریدی، سلمان علی آغا، زید عالم، ذیشان اشرف ، احمد دانیال، جوئے ڈینلی، بین ڈنک، محمد فیضان، محمد حفیظ، دلبر حسین، راشد خان، معاذ خان، سمٹ پٹیل، حارث رؤف اورڈیوڈ ویزے۔

  • تیسرا چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ راولپنڈی گولف کلب کے عمر کھوکھر نے جیت لیا

    تیسرا چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ راولپنڈی گولف کلب کے عمر کھوکھر نے جیت لیا

    اسلام آباد:راولپنڈی گولف کلب کے عمر کھوکھر نے تیسرا چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔گولف ٹورنامنٹ لاہور جم خانہ گولف کلب میں تین روز تک جاری رہا۔

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اِس موقع پر بوسنیا کے سفیر ثاقب فورق، آسٹریا کے سفیر نیکولس کیلر، جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر Mthuthuzeli Madikiza، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) اور گولفرز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ دُنیا بھر میں ترقی کے لئے کھیلوں کو بنیادی عنصر سمجھا جاتا ہے۔اِس لئے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لانی چاہیں۔ اُنہوں نے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے واپڈا کی خدمات کو سراہا۔

    اُنہوں نے کہا کہ پانی اور پن بجلی کے منصوبوں پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ واپڈا کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی مصروفِ عمل ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ دیگر سرکاری اداروں کو بھی واپڈا کی تقلید کرنی چاہیے۔اُنہوں نے اِس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین واپڈا اور اُن کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    واضح رہے کہ تیسرا چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ 12 سے 14فروری کے درمیان لاہور جم خانہ گولف کلب میں کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں امیچورز، سینئر امیچورز، لیڈیز، ویٹرنز اور انوی ٹیشنل کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے۔

    ٹورنامنٹ نتائج کے مطابق ویٹرنز کیٹیگری میں فرسٹ گراس میں لاہور جم خانہ کے جاوید اے خان جبکہ فرسٹ نیٹ میں لاہور جم خانہ ہی کے اسماعیل قریشی نے جیتا۔لیڈیز کیٹیگری میں فرسٹ گراس میں پاکستان ایئر فورس کی سُنیہ اُسامہ جبکہ فرسٹ نیٹ میں واپڈا کی زیب النساء نے کامیابی حاصل کی۔

    سینئرز کی کیٹیگری میں فرسٹ گراس میں لاہور گیریژن کے کرنل رستم علی چٹھہ جبکہ فرسٹ نیٹ میں میجر جنرل سجاد رسول کامیاب ہوئے۔انوی ٹیشنل کیٹیگری فرسٹ گراس میں کرنل شوکت عباس جبکہ فرسٹ نیٹ میں لیفٹیننٹ جنرل محمد ہلال حسین نے مقابلہ جیتا۔ ٹورنامنٹ کے امیچورز کیٹیگری میں فرسٹ نیٹ لاہور جم خانہ کے محمد ناصر ارشاد کے نام رہا۔
    ٭٭٭