Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی ایس ایل اور استنبول ، پاک ترکی تعلقات کی ایک اور کڑی سامنے آگئی

    پی ایس ایل اور استنبول ، پاک ترکی تعلقات کی ایک اور کڑی سامنے آگئی

    پی ایس ایل اور استنبول ، پاک ترکی تعلقات کی ایک اور کڑی سامنے آگئی

    باغی ٹی وی :پی ایس ایل سیزن 6 کے افتتاحی میچ سے قبل میوزک پروگرام کی ریکارڈنگ استنبول میں جاری ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ اس بار کوئی باضابطہ افتتاحی تقریب نہیں ہوگی، میوزک شو ہوگا جس میں علی ظفر بطور اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

    وسیم خان نے کہا کہ نصیبو لال سمیت 4 گلوکار استنبول کی لوکیشن پر ریکارڈنگ کر رہے ہیں، ریکارڈ کیا ہوا پروگرام ایڈٹ کرکے ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتے کو پی ایس ایل6 کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی میں ہوگا، پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    علاوہ ازیں پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے کراچی کنگز کے کولن انگرام، ہیڈ کوچ ہرشل گبز، چیڈویک والٹن اور نور احمد کراچی پہنچ گئے ہیں جب کہ اسلام آباد یونائٹیڈ،کوئٹہ گلیڈایٹرز اورلاہور قلندر کے کھلاڑی بھی کراچی آئیں گے۔

    پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی بھی کراچی پہنچ گئے جب کہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک،امام الحق اور کامران اکمل نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

    تیسراٹی20 مقابلہ ، کس کو کھلایا جائے گااور کس کے ڈراپ ہونے کا امکان

  • تیسراٹی20 مقابلہ ، کس کو کھلایا جائے گااور کس کے ڈراپ ہونے کا امکان

    تیسراٹی20 مقابلہ ، کس کو کھلایا جائے گااور کس کے ڈراپ ہونے کا امکان

    تیسراٹی20 مقابلہ ، کس کو کھلایا جائے گااور کس کے ڈراپ ہونے کا امکان

    باغی ٹی وی : پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسراٹی20میچ آج کھیلا جارہا ہے ، قومی کرکٹ ٹیم میں2سے3تبدیلیاں زیرغور کی جارہی ہیں. افتخاراحمد،حسین طلعت اورمحمدنوازکوڈراپ کیےجانےکاامکان ہے . . ذرارائع کے مطابق دانش عزیز،آصف علی اورزاہدمحمودکوموقع دیاجاسکتاہے،

    وکٹ فاسٹ بولنگ کیلئےسازگارہوئی توحسن علی کوموقع مل سکتاہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تین میچوں کی سیریز 1،ایک سے برابر ہے۔

    گذشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی اور سیریز برابر کردی، قذافی اسٹیڈیم میں پروٹیز نے دورہ پاکستان میں پہلی فتح حاصل کی۔
    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 145 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس اور وین بجوین نے 42، 42 رنز کی ذمہ دار اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر 25 اور کپتان ہینرک کلاسن 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد نواز اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین رنز سے شکست دی تھی۔

  • وسیم خان کا  قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ، نئے ٹیلنٹ سے کیں گر کی باتیں

    وسیم خان کا قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ، نئے ٹیلنٹ سے کیں گر کی باتیں

    وسیم خان کا قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ، نئے ٹیلنٹ سے کیں گر کی باتیں

    باغی ٹی وی : باغی ٹی وی:: چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ کیا. قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا. چیف ایگزیکٹو وسیم نے قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کے آڈیٹوریم میں کوچز اور کھلاڑیوں کو لیکچربھی دیا
    وسیم خان کاکہنا تھا کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں فرسٹ کلاس سہولیات ہیں . نوجوان کرکٹرز کو ایسی ہی ہائی کلاس سہولیات ملنی چاہئیں.

    تعلیم کو ساتھ منسلک کرنا بھی قابل ستائش ہے لاہور قلندرز کی منجمنٹ کرکٹ کے لئے بہت اچھا کام کر رہی ہے. مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے جو اسپورٹ کر سکتے کریں گے. پی سی بی کا اپنا بھی ہائی پرفارمنس سنٹر ہے لیکن ہمارا آپس میں مقابلہ نہیں
    ہم قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر سے سیکھیں گے کہ وہ کیسے اپنے پروگرام چلا رہے ہیں . لاہور ہم قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنی پریکٹسز ضرور شئیر کریں گے


    کوویڈ 19 کی وجہ سے پی ایس ایل کی تیاریوں میں مسائل رہے ہیں. خوش آئند بات یہ ہے کہ این سی او سی نے 20 فیصد کراؤڈ کی اجازت دی . اس مرتبہ بھی پی ایس ایل سے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو ملک کی نمائندگی کریں گے . نوجوان کرکٹرز کو غیر ملکی کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا

    لاہور پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے کوئی ایشو نہیں. ترانے کے حوالے سے ہر کسی کی اپنی رائے ہے. ہمارا فوکس پاکستان کرکٹ کے بڑے ایشوز پر ہے . مجھےترانہ پسند ہے جتنا سنیں گےاتنااچھا لگنے لگے گا . میچز شروع ہونے دیں بحث سے فوکس کرکٹ پر چلا جائے گا

  • ڈیزرٹ ریلی میں ڈرٹ بائیک کامقابلہ کس کے نام رہا

    ڈیزرٹ ریلی میں ڈرٹ بائیک کامقابلہ کس کے نام رہا

    ڈیزرٹ ریلی میں ڈرٹ بائیک کامقابلہ کس کے نام رہا

    باغی ٹی وی : بہاولپور،چولستان ڈیزرٹ ریلی میں ڈرٹ بائیک کامقابلہ، بہاولپور،8بائیکرزنےریس میں حصہ لیا.معین خان نے27کلومیٹرکی ریس جیت کرٹائٹل اپنےنام کرلیا.محمدضیغم دوسرےاورعلی احمدتیسرےنمبرپررہے،بہت مشکل ٹریک ہےاورلوگوں کی کراسنگ بہت زیادہ ہے.

    ادھر پری پیئرڈ کیٹیگری میں 43گاڑیوں نے حصہ لیا۔ پہلے مرحلہ میں 220کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جبکہ دوسرے مرحلہ میں 165کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائیگا۔ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے فائن آرٹ، شعبہ سوشل ورک، چولستان ڈیزرٹ اسٹڈی، فارمیسی اور لائیو سٹاک کے سٹالز لگائے گئے۔ جبکہ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دستکاری، مٹی کے برتن، کھڈی کے کپڑے اور چنری کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر ایڈوانس سائنس تحقیقی کے سٹال کے ساتھ ساتھ فوڈ سٹریٹ قائم کی گئی ہے۔

  • ‏محمد رضوان کی میچ کے دوران گراؤنڈ میں نماز کی ادائیگی:بہت بڑا وعظ بن گیا

    ‏محمد رضوان کی میچ کے دوران گراؤنڈ میں نماز کی ادائیگی:بہت بڑا وعظ بن گیا

    لاہور:‏محمد رضوان کی میچ کے دوران گراؤنڈ میں نماز کی ادائیگی:بہت بڑا وعظ بن گیا،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف دونوں ٹی 20 میچز میں شاندار پرفارمنس دینے والے محمد رضوان کی ایک اور خوبی شائقین کرکٹ کو بھا گئی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران محمد رضوان نے گراونڈ میں ہی مغرب کی نماز ادا کی۔

    جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 میچ کے دوران گرین شرٹس کے وکٹ کیپر بیٹسمین کریز پر اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھا رہے تھے۔

     

    شائقین کرکٹ اُن کی بیٹنگ سے خوب محظوظ ہورہے تھے کہ اس دوران مغرب کی آذان ہوگئی، اوور کی تکمیل پر محمد رضوان نے گراؤنڈ کے اندر ہی انفرادی طور پر نماز ادا کی۔

    اس دوران میچ کے امپائر اور جنوبی افریقی کھلاڑی محو گفتگو کرتے رہے، اور جیسے ہی رضوان نے نماز کی ادائیگی مکمل کی تو میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔

    دوسری طرف اس وقت سوشل میڈیا پراس حوالے سے بہت اچھے خیالات اورپیغامات آنا شروع ہوگئے ہیں کہ بڑے عرصے بعد دیکھا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں مذہب سےبہت زیادہ لگاو ہے اورکھلاڑی دنیا کے ان معلات پرآخرت کوترجیح دیتے ہوئے نمازجیسے فرض کوادا کرکے ذمہ داری نبھائی ہے

    اکثرصارفین کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی اپنے اصل مقصد حیات پرتوجہ دینی چاہیے اورکھیل ہو یا کاروبارکا میدان ، سیاست ہویا معاشرت نماز کی ادائیگی کرتے ہوئے شرمانا نہیں چاہیے

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کےساتھ کیا ہوگیا کہ شائقین کرکٹ دکھی ہوگئے

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کےساتھ کیا ہوگیا کہ شائقین کرکٹ دکھی ہوگئے

    لاہور:دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کےساتھ کیا ہوگیا کہ شائقین کرکٹ دکھی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔

     

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 145رنز کا ہدف دیا جو جنوبی افریقہ نے 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر باآسانی حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس اور پٹ وان بلجون نے 42،42 رنز کی اننگز کھیلی، جے جے اسموٹس 7 اور ملان نے 4 رنز بنائے۔

    پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔محمد رضوان 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم پانچ رنز اور حیدرعلی 10 رن پر آؤٹ،حسین طلعت 3 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔

     

    افتخار احمد 20، خوشدل شاہ 15 اور محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 12 گیندوں پر 30 رنز اور عثمان قادر 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوائن پریٹوریئس نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

     

    آج کے میچ میں قومی ٹیم میں بابراعظم ، محمدرضوان، حیدرعلی، حسین طلعت ، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، محمد نواز ، فہیم اشرف ، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی شامل تھے۔

     

    تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز اب 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو تین رنز سے شکست دی تھی۔ تیسرا اور آخری میچ کل 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

     

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا آغاز کب ہو گا!!!

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا آغاز کب ہو گا!!!

    پی سی بی کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی اسٹریمنگ کے لیے ٹیپمیڈ سے معاہدہ ہوا۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا، مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کی اسٹریمنگ کے لیے ٹیپمیڈ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ یہ اسٹریمنگ www.tapmad.com/psl6 پر دستیاب ہوگی۔
    شراکت داری کے اس معاہدے سےنہ صرف آسٹریلیا، مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ میں موجود کرکٹ فینز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی کوریج میسر آئے گی بلکہ اس سے پاکستان کرکٹ کی مزید پذیرائی بھی ہوگی۔
    اس نئے معاہدے کے ساتھ ہی اب ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 دنیا بھر میں اسٹریم ہوگی۔شمالی امریکہ میں وِلو ٹی وی، کیریبئن میں فلو اسپورٹس، یو کے میں اسکائے اسپورٹس یوکے، سب سہارا افریقہ میں سپر اسپورٹس، جنوبی ایشیا میں سونی پکچرز نیٹ ورک، نیوزی لینڈ میں اسکائے نیوزی لینڈ، مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ، آسٹریلیا اور باقی دنیا میں ٹیمپیڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کو اسٹریم کرے گا۔
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور ایڈیشن 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل کونسل اجلاس، اہم فیصلے کر دیے گئے

    پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل کونسل اجلاس، اہم فیصلے کر دیے گئے

    پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل کونسل اجلاس ہوا جس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے صدارت کی۔
    جنرل ہاوس نے بھی پی او اے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی پی او اے سے رکنیت ختم کرنے کی منظوری دی۔ پی او اے جنرل کونسل نے سابق سیکرٹری پاکستان آرچری فیڈریشن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی بھی منظوری دی۔ جنرل کونسل نے پی او اے صدر سید عارف حسن اور سیکرٹری خالد محمود پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ نیشنل گیمز ہر دو سال کی بجائے چار سال بعد کرائی جانے کی تجویز پر معاملہ سپورٹس کمیشن کے سپرد کیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اجلاس میں ساوتھ ایشین گیمز کو دو کی بجائے چار سال بعد کرانے کی تجویز دی ۔ ساوتھ گیمز کی میزبانی اور وزیر اعظم سے ملاقات کے حوالے سے بریف کیا جسے ہاوس کی جانب سے پی او اے کی کوششوں کو سراہا۔ سیکرٹری جنرل پی او اے نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ہونے والی ایکٹیوٹی کے حوالے سے بریف کیا۔ اجلاس میں 20-2019 آڈٹ رپورٹ کی بھی منظوری کے ساتھ ساتھ نئے مالی سال کے لیئے آڈیٹر کی تعیناتی کی گئی۔ اجلاس میں 34 ویں نیشنل گیمز کے انعقاد کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔اجلاس میں پی او اے کی مختلف کمشن اور کمیٹیز کےسربراہان نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں چھٹی ایشین ان ڈور اینڈ مارشل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ ٹوکیو اولمپک، پانچویں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز اور تیسری ایشین یوتھ گیمز میں شرکت اور تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ اجلاس میں برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کی بیٹن کی آمد کے حوالے سے بتایا گیا۔ اجلاس میں پی او اے ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔ پی او اے جنرل کونسل اجلاس میں 23 ممبران نے آن لائن جبکہ 80 کے قریب ممبران نے فزیکلی اجلاس میں شرکت کی۔ پی او اے کے تمام مالی معاملات کو آن لائن ویب سائیٹ پر جاری کیا جائے گا، تمام اخراجات کے حوالے سے تمام آڈٹس رپورٹ موجود ہیں

  • پاکستان کو ساوتھ ایشین سائیکلنگ چیمپپن شپ کی میزبانی مل گئی

    پاکستان کو ساوتھ ایشین سائیکلنگ چیمپپن شپ کی میزبانی مل گئی

    لاہور:پاکستان کو ساوتھ ایشین سائیکلنگ چیمپپن شپ کی میزبانی مل گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہرعلی شاہ نے کہاہے کہ پاکستان کو ساوتھ ایشین سائیکلنگ چیمپپن شپ کی میزبانی مل گئی ہے ایونٹ اسلام آباد یا پشاورمیں کرایاجائے گاجس میں ساوتھ ایشین کے اٹھ ممالک شریک ہونگے۔

     

     

    ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسنٹرمیں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرخیبرپختونخواسائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدرنثاراحمد بھی موجود تھے۔سید اظہرعلی شاہ نے بتایاکہ سال 2021 سائیکلنگ کے حوالے سے ایک روشن وتابناک سال ہوگاگذشتہ سال کورنا کی وجہ جن مشکلات وتکلیف دہ حالات کاسامناکیااس کاازالہ اس سال ضرورکیاجائیگا۔اس سال مقابلوں کاآغاز29مارچ سے نیشنل سائیکلنگ ٹریک چیمپین شپ سے کیاجارہاہے جو تین دن جاری رہے گی۔

     

    لاہورمیں ہونے والی ٹریک نیشنل چیمپین شپ میں جونیئروسنیئرزکھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ دوسراایونٹ تیسری انٹرنیشنل خنجراب سائیکل ریس ہے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے مقابلے رمضان سے قبل یافورآ بعد منعقد ہونگے۔ایونٹ می ںسات ممالک کی شرکت تقریبا یقینی ہے تاہم اندازہ ہے کہ دس سے زائد ممالک خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس میںشرکت کریںگے پچھلے سال ایونٹ پرتین کروڑروپے کے اخرجات آئے تھے اس سال بھی حکومت گلگت بلتستان بہترین انداز سے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی ریس کرانے کے لیے پرامیدہے

  • خیبر پختونخوا، مالم جبہ کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں

    خیبر پختونخوا، مالم جبہ کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں

    پشاورمحکمہ سیاحت کی جانب سے سال کا ساتواں سرمائی فیسٹیول مالم جبہ میں جاری ہو گیا، فیسٹیول میں سکی کے 120کھلاڑی حصہ لیں رہے ہیں۔
    ھوم رن 19 ممالک میں کھیلا جاتا ہے۔ مالم جبہ سکی ریزارٹ پاکستان بھر میں سکی اور دیگر برف پر کھیلی جانے والے کھیلوں کے لئے نہایت موزوں ہے۔
    محکمہ سیاحت کی جانب سے سوات کے پر فضا سیاحتی مقام گبین جبہ میں بھی خصوصی تہوار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے مارچ میں ڈیرہ جات فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کے لئے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جا رہا ہے۔