Baaghi TV

Category: کھیل

  • دوسرا ٹی 20میچ ،ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں

    دوسرا ٹی 20میچ ،ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں

    دوسرا ٹی 20میچ ،ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20میچ ،جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم سخت سیکیورٹی میں قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں

    دوسرے ٹی 20میچ کیلئے ٹاس ساڑھے 5بجے اور میچ کا آغازشام6بجے ہوگا پاکستانی ٹیم کو سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہےقذافی اسٹیڈیم میں میچ کی تیاری جاری ہے

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،پہلے میچ میں رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، بولنگ میں عثمان قادر اور حارث رؤف نے کمال دکھایا۔ فہیم اشرف نے بھی بھرپور پرفارمنس دکھائی، یوں پاکستان کو پہلے ٹی 20 میں تین رنز سے فتح حاصل ہوئی۔

  • پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کراچی پہنچ کر دیا فینزکو اہم پیغام

    پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کراچی پہنچ کر دیا فینزکو اہم پیغام

    پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کراچی پہنچ کر دیا فینزکو اہم پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی پی ایس ایل چھ کے لیے کراچی پہنچ گئے

    ڈیرن سیمی نے کراچی پہنچنے پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسلام و علیکم پاکستان , ڈیرن سیمی کا پاکستانیوں کو سلام ،پاکستان سپر لیگ اور پشاور زلمی کا حصہ بننے پر ایک بار پھر خوشی ہے , طور کوچ ایک بار پھر پشاور زلمی کا حصہ بننے پر پرجوش ہوں ,

    ڈیرن سیمی نے اپنے فینز کو پیغام دیا کہ کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر اپنی اور سب کی احتیاط بھی کریں

    پی ایس ایل 6 کا حصہ بننے کے لیے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی چاڈوک والٹن، کولن انگرام، افغان کرکٹر نور احمد اور ہیڈ کوچ ہرشل گبز کراچی پہنچے تھے۔

    ہوٹل پہنچنے پر کووڈ ٹیسٹنگ کے بعد غیر ملکی کھلاڑی قرنطینہ میں ہیں۔ رپورٹ کلیئر آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل میں جائیں گے، فرنچائز ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز 15 فروری سے شروع ہوں گے۔

    پاکستان سپر لیگ کے سیزن چھ کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ شروع کر دی گئی ہے جس کے بعد شائقین کرکٹ نے آن لائن رجسٹریشن کروانا بھی شروع کر دی ہے ۔کراچی میں ہونے والے میچز میں 7500 اور لاہور میں ہونے والے میچز میں 5500 شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے گی

  • تیسرے چیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوگیا

    تیسرے چیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوگیا

    باغی ٹی وی : تیسرے چیئرمین واپڈا شوقیہ گالف ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوکیا
    تیسرا چیئرمین واپڈا امیچر شوقیہ گالف ٹورنامنٹ آج باضابطہ طور پر لاہور جم خانہ گالف کلب میں شروع ہوا ، واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ر) نے شارٹ لگا کر گولفنگ ٹورنا منٹ کا افتتاح‌کیا جہاں .واپڈا اسپورٹس بورڈ کے عہدیدا ر اور متعدد گولفرز بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر واپڈا کے چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صرف ایک سرگرمی نہیں بلکہ خود ایک رجحان ہے ، جس میں ملک کو درپیش تمام مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔ کھیل اقتصادی صلاحیتوں پر قابو پانے ، ہم آہنگی پیدا کرنے اور اقوام کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کھیل آنے والی نسلوں کے لئے زندگی کا لازمی حصہ ہے ۔ ہمیں واپڈا کی ٹیموں پر فخر ہے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کررہی ہیں۔ واپڈا پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے پاکستان میں کھیلوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور وہ 35 کھیلوں میں نیشنل چیمپیئن ہے اور 18 کھیلوں میں رنر اپ ہے۔ واپڈا کا بطور ایک ادارہ نوجوان نسل میں قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے جذبے پیدا کرنا ہے۔ واپڈا بیک وقت کھیلوں کے تمام شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا رہا ہے اور یہ گولف ٹورنامنٹ اس سلسلے میں ایسی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر کے نامور گولفرز حصہ لے رہے ہیں۔

    ٹورنامنٹ کی شکل کے مطابق ، میچوں میں شوقیہ ، سینئر شوقیہ ، خواتین ، سابق فوجیوں اور دعوت نامہ کے زمرے میں کھیلے جارہے ہیں جن میں شوقیہ افراد کے لئے 54 ہول ، سینئر شوقیہ اور خواتین کے لئے 36 ہو ل جبکہ تجربہ کار کے لیے 9 ہول ہیں۔

  • "پروفیسر ” محمد حفیظ نے نوجوان کرکٹرز کودیا لیکچر

    "پروفیسر ” محمد حفیظ نے نوجوان کرکٹرز کودیا لیکچر

    باغی ٹی وی : پروفیسر محمد حفیظ نے نوجوان کرکٹرز کودیا لیکچر

    لاہور : کرکٹر محمد حفیظ نے قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں نوجوان کرکٹرز کو پلاننگ اینڈ سیٹنگ گولز پر لیکچرز دیا
    محمد حفیظ نے کہا کہ پلاننگ اور ٹارگٹ سیٹ کئے بفیر کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی . سخت محنت اور واضح ویژن کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے. کامیابی محنت سے ملتی ہے اس کے لئیے قربانی دینے سے گھبرانا نہیں چاہئے . سوچ اور ویژن کو بڑا رکھنا چاہئے. لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم کو مثبت انداز میں لیں

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم کو کامیابی کی سیڑھی بنائیں . ہر وقت ملک کی نمائندگی کا سوچیں ، اس سطح پر قلندرز کے کوچز کا ملنا بڑی بات ہے . قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر سے بہتر سہولیات آپ کو نہیں مل سکتیں .

  • پی ایس ایل 2021کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا

    پی ایس ایل 2021کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا

    باغی ٹی وی : ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا ہے۔بیس فروری سے بائیس مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف سمیت پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل سات ارکان بھی لیگ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ان سات مقامی امپائرز میں آصف یعقوب(پی سی بی امپائر آف دی ائیر 2020)، احسن رضا، فیصل خان آفریدی، عمران جاوید، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔

    آئی سی سی ایلیٹ پینل آف ریفریز کے سابق رکن روشن ماہنامہ اور پی سی بی ایلیٹ پینل آف ریفریز میں شامل علی نقوی، افتخار احمد، محمد انیس اور محمد جاوید ملک ٹورنامنٹ کے 34 میچوں میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

    ایونٹ کے افتتاحی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، راشد ریاض کو تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔روشن ماہنامہ اس روز میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

    ایونٹ کا افتتاحی میچ بیس فرور ی کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل امپائرز: احسن رضا (لاہور) ، آصف یعقوب (اسلام آباد) ، فیصل خان آفریدی (سرگودھا) ، عمران جاوید (کراچی) ، راشد ریاض (لاہور) ، شوزب رضا (لاہور) اور ضمیر حیدر (لاہور) ۔

    آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائرز:علیم ڈار ، مائیکل گف اور رچرڈ ایلنگ ورتھ۔

    پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل میچ ریفریز: علی نقوی (لاہور) ، افتخار احمد (کراچی) ، محمد انیس (لاہور) ، اور محمد جاوید ملک (ملتان)

    انٹرنیشنل میچ ریفری: روشن ماہنامہ (سری لنکا)

    ایونٹ کے کوالیفائر، دو ایلیمنٹرزاور فائنل کے لیے امپائرز اورمیچ ریفریز کی تقرری ان میچز سے کچھ روز قبل کی جائے گی۔ڈے میچز دوپہر 2 بجے اور نائٹ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔جمعے کو شیڈول ڈبل ہیڈر کا پہلا میچ سہ پہر 3 بجے اور دوسرا رات 8 بجے شروع ہوگا۔

    بیس فروری :
    کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ میچ)۔ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، راشد ریاض (تھرڈ امپائر) ، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ (میچ ریفری)

    اکیس فروری:
    لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی (ڈے میچ)۔ شوزب رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، ضمیر حیدر (تھرڈ امپائر) ، عمران جاوید (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری)
    اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام ملتان سلطانز (نائٹ میچ)۔ رچرڈ ایلنگ ورتھاور احسن رضا (فیلڈ امپائر) ، علیم ڈار (تھرڈ امپائر) ، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

    بائیس فروری:
    لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ میچ)۔ علیم ڈار اور آصف یعقوب (فیلڈ امپائرز) ، راشد ریاض (تھرڈ امپائر) ، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)،علی نقوی (میچ ریفری)

    تئیس فروری:
    پشاور زلمی بمقام ملتان سلطانز (نائٹ میچ)۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) ، احسن رضا (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

    چوبیس فروری :
    کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ میچ) احسن رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، شوزب رضا (تھرڈ امپائر) ، عمران جاوید (فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری)

    چھبیس فروری:
    لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز (ڈے میچ)۔ علیم ڈار اور فیصل آفریدی (آن فیلڈ امپائرز) ، شوزب رضا (تھرڈ امپائر) ، راشد ریاض (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)
    پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ میچ) رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز) ، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، عمران جاوید (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری)

    ستائیس فروری :
    کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز (ڈے میچ)۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائر) ، احسن رضا (تھرڈ امپائر) ، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)
    پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ میچ) شوزب رضا اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز) ، عمران جاوید (تھرڈ امپائر) ، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری)

    اٹھائیس فروری:
    لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ میچ)۔ علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ (آن فیلڈ امپائرز) ، راشد ریاض (تھرڈ امپائر) ، شوزب رضا (فورتھ امپائر)، ر…

  • پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کا کب سے ہو گا آغاز؟

    پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کا کب سے ہو گا آغاز؟

    پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کا کب سے ہو گا آغاز؟

    ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 کا آخری ایونٹ، پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ، 13 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔45 اوورز میچز پر مشتمل اس ایونٹ کا فائنل 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔

    ٹورنامنٹ میں شامل 6 ٹیموں کے کُل 96 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ فاتح ٹیم کو ساڑھے تین لاکھ روپے جبکہ رنرزاپ اڑھائی لاکھ روپے کی رقم بطور انعام دی جائے گی۔

    ٹورنامنٹ میں کُل تین گراؤنڈز میں 16 میچز کھیلے جائیں گے۔ان گراؤنڈز میں ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور راول کرکٹ گراؤنڈ شامل ہیں۔

    گزشتہ سال سنٹرل پنجاب اورخیبرپختونخوا کو ٹورنامنٹ کا جوائنٹ ونر قرار دیا گیا تھا کیونکہ ایونٹ کے فائنل کے روز شدید بارش کی وجہ سے میچ میں ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

    اسکواڈز:

    بلوچستان :عبدالصبور (پشین) ، عادل امداد خان (کوئٹہ) ، ایمل خان ڈاوی (کوئٹہ) ، انور شاہ (نوشکی) ، دنیا خان (لورالائی) ، احسان اللہ (لورالائی) ، اکرام اللہ (کوئٹہ) ، انعام اللہ (کوئٹہ ) ، ایم جنید (خضدار) ، ایم قاسم (کوئٹہ) ، محسن علی (لسبیلہ) ، نور البشر (ژوب) ، سجاد خان (لورالائی) ، شاہد علی (جعفرآباد) ، عذیفہ گل (کوئٹہ) اور ذوالقرنین (نوشکی)

    اسپورٹ اسٹاف : راج ہنس (ہیڈ کوچ کم منیجر) ، اسلم (اسسٹنٹ کوچ) ، اسد احمد (فزیو) ، افتخار حسین (ٹرینر) اور حسن احمد (اینالسٹ)

    سنٹرل پنجاب: عبدالرحمٰن (فیصل آباد) ، التمش عباس (لاہور) ، ارسلان ریاض (فیصل آباد) ، اویس علی (سیالکوٹ) ، اذان اویس (سیالکوٹ) ، حمزہ نواز (لاہور) ، حسن علی (لاہور) ، ابتسام رحمن (فیصل آباد) ، ایم شعوبان (سیالکوٹ) ، مومن قمر (فیصل آباد) ، موسیٰ عظیم (سیالکوٹ) ، عبید شاہد (لاہور) ، رافے رانا (لاہور) ، راجہ بلاج(لاہور) ، شعبان سعید (فیصل آباد) اور عبید اللہ (لاہور)

    اسپورٹ اسٹاف : محمد اشرف (ہیڈ کوچ کم منیجر) ، انتخاب عالم (اسسٹنٹ کوچ) ، زوہیب اکرم (فزیو) ، روحیل علی (ٹرینر) اور منصور علی (اینالسٹ)

    خیبر پختونخوا: عدنان خان (خیبر) ، احمد حسین (پشاور) ، چوہدری شجاع (ایبٹ آباد) ، خبیب خلیل (پشاور) ، ایم ایاز (مردان) ، ایم عرفان (پشاور) ، ایم جلال (صوابی) ، ایم لطیف (خیبر) ، ایم سلمان (خیبر) ، ایم طاہر (پشاور) ، ایم زبیر (پشاور) ، رضا اللہ (صوابی) ، ریاض اللہ (اپر دیر) ، سلمان خان (سوات) ، شاہ زیب خان (مانسہرہ) اور عزیر شاہ (پشاور)

    اسپورٹ اسٹاف : محمد صادق (ہیڈ کوچ کم منیجر) ، ثاقب فقیر (اسسٹنٹ کوچ) ، محمد طاہر (فزیو) ، فضل وہاب (ٹرینر) اور زین العابدین (اینالسٹ)

    ناردرن :عامر حسن (راولپنڈی) ، ارسلان علی (اسلام آباد) ، اسد اللہ (اسلام آباد) ، عاطف ظفر (راولپنڈی) ، اذان کبیر (کوٹلی) ، حماد رفیق (چکوال) ، ابراہیم سلطان (جہلم) ، افتخار احمد (مظفرآباد) ، احسان اللہ (اٹک) ، ارشاد احمد (راولپنڈی) ، محمد ارشاد (راولپنڈی) ، راجہ حمزہ وحید (اسلام آباد) ، سعد مسعود (راولپنڈی) ، شیراز خان (راولپنڈی) ، شمائل حسین (اسلام آباد) اور یزدان عباس رضوی (راولپنڈی)

    اسپورٹ اسٹاف : سعید انور جونیئر (ہیڈ کوچ کم منیجر) ، طاہر محمود (اسسٹنٹ کوچ) ، وسام اکبر (فزیو) ، مجاہد شاہ (ٹرینر) اور سید افراسیاب (اینالسٹ)

    سندھ :عبدالرحمن (کراچی) ، ارباز خان (کراچی) ، داؤد عباس (نواب شاہ) ، حسن اقبال (کراچی) ، ایم حنان (سکھر) ، ایم رمیز (کراچی) ، ایم رضوان (کراچی) ، ایم شایان سعد (کراچی) ، ناصرالدین (کراچی) ، نعمان علی (حیدرآباد) ، رومیل خان (کراچی) ، سعد آصف (کراچی) ، سعد بیگ (کراچی) ، عمر اعجاز (کراچی) ، وہاج رئیس (کراچی) ، وکیل شاہ (کراچی) ، یحییٰ شاہ (حیدرآباد) ، زید احمد (کراچی) ، زین العابدین (جامشورو) اور زیان خان (کراچی)

    اسپورٹ اسٹاف : ظفر اقبال (ہیڈ کوچ کم منیجر) ، عاصم رضوی (اسسٹنٹ کوچ) ، احمد (فزیو) ، پرویز نبی (ٹرینر) اور محمد احسن (اینالسٹ)

    سدرن پنجاب: ابوبکر عظیم (اوکاڑہ) ، عدنان شاہد (ڈیرہ غازی خان) ، عالمگیر خان (ملتان) ، عالم زیب خان (ملتان) ، علی شبیر (رحیم یار خان) ، عرفات احمد (ملتان) ، فہد کاشف (ملتان) ، حسیب گل (لودھراں) ، ایم دانش (مظفرگڑھ) ، ایم حامد (بہاولپور) ، ایم شان (ڈیرہ غازی خان) ، موہیر سعید (وہاڑی) ، مصطفی فیصل (بہاولپور) ، رانا عدیل (ملتان) ، سمیر منہاس (ملتان ) اور سرفراز ریاض (پاکپتن)

    اسپورٹ اسٹاف : منظور الٰہی (ہیڈ کوچ کم منیجر) ، سعود خان (اسسٹنٹ کوچ) ، محمد عرفان (فزیو) ، احمر ملک (ٹرینر) ، حافظ علی حمزہ (اینالسٹ)

    شیڈول:

    13 فروری :بلوچستان بمقابلہ سندھ ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم،سنٹرل پنجاب بمقابلہ سدرن پنجاب ، ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ؛ ناردرن بمقابلہ خیبر پختونخوا ، راول کرکٹ گراؤنڈ
    15 فروری :بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم،خیبر پختونخوا بمقابلہ سندھ ، ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ؛ ناردرن بمقابلہ سنٹرل پنجاب ، راول کرکٹ گراؤنڈ
    17 فروری :بلوچستان بمقابلہ ناردرن ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، سندھ بمقابلہ سدرن پنجاب ، ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ؛ خیبر پختونخوا بمقابلہ سنٹرل پنجاب ، راول کرکٹ گراؤنڈ
    19 فروری :بلوچستان بمقابلہ سنٹرل پنجاب ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، ناردرن بمقابلہ سندھ ، ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ؛ خیبر پختونخوا بمقابلہ سدرن پنجاب ، راول کرکٹ گراؤنڈ
    21 فروری :بلوچستان بمقابلہ خیبر پختونخوا ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، سنٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ ، ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ؛ ناردرن بمقابلہ سدرن پنجاب ، راول کرکٹ گراؤنڈ
    23 فروری: فائنل (ٹاپ دو ٹیمیں) ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

  • پی سی بی نے دورہ جنوبی آفریقہ کی تاریخوں‌ کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے دورہ جنوبی آفریقہ کی تاریخوں‌ کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے دورہ جنوبی آفریقہ کی تاریخوں‌ کا اعلان کردیا
    باغی ٹی وی : پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ نے اعلان کرتے ہوئےبتا دیا ہے کہ قومی ٹیم جنوبی آفریقہ کب جائے گی . تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے بورڈ کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ دورے میں 3 ایک روزہ اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

    دورے میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔ 2، 4 اور 7 اپریل کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

    ادھر جنوبی آفریقہ کے بورڈ نے پاکستان کی جنوبی آفریقہ آمد کی تصدیق کی ہے اور اس سلسلے میں بورڈ کے ساتھ اپنے رابطے کا بتایا ہے . پاکستان پروٹیز کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ دو اپریل کو پریٹوریا میں کھیلے گا، چار اپریل کو پاکستان اور جنوبی افریقا دوسرے ایک روزہ میچ میں جوہانسبرگ میں آمنے سامنے ہونگے جبکہ تیسرا میچ پریٹوریا میں ہی سات اپریل کو کھیلا جائے گا۔

    بعد ازاں دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز دس اپریل سے ہوگا، دوٹی ٹوئنٹی میچز جوہانسبرگ جبکہ دو پریٹوریا میں کھیلے جائیں گے۔

  • نیشنل بینک آف پاکستان ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2021 کون فاتح ٹھہرا

    نیشنل بینک آف پاکستان ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2021 کون فاتح ٹھہرا

    باغی ٹی وی : نیشنل بینک آف پاکستان ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2021 کون فاتح ٹھہرا

    آج نیشنل بینک آف پاکستان ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی (گریڈ 2) کا فائنل ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ ، کراچی میں کھیلا گیا۔

    فائنل میں کراچی اور ایبٹ آباد کے درمیان مقابلہ ہوا۔ صبح ہوتے ہی کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا انتخاب کیا۔ کچھ تکنیکی وجوہات کی بناء پر فائنل 16 اوورز تک محدود ہو گیا۔

    ایبٹ آباد کے اوپنرز ریاضت خان اور نعیم اللہ نے ایک بار پھر غیر معمولی ناک کھیلی اور پہلی وکٹ کے لئے 174 رنز کی شراکت بنائی نعیم اللہ 79 رنز بنانے کے بعد اختتامی اوور میں آؤٹ ہوئے۔

    ایبٹ آباد نے مقررہ 16 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بورڈ پر مجموعی طور پر 186 رنز بنائے۔ ریاض خان 80 * رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کی طرف سے مراد علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں کراچی نے اپنی اننگز کا آغاز اچھی طرح سے کیا ، لیکن طاہر علی کی ابتدائی وکٹ اور ولی اللہ کی ریٹائرڈ چوٹ نے ان کو کھیل دے باہر کردیا۔ کراچی نے مقررہ 16 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ طاہر علی اور مراد علی نے بالترتیب 28 اور 27 رنز بنائے۔ محمد عدیل بالروں میں سے ایک تھے جنہوں نے 2 اور ریاض خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    نتیجہ: ایبٹ آباد 37 رنز سے جیت گیا مین آف دی میچ: ریاضت خان ٹھرے .

    سید سلطان شاہ ، چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل ، مسٹر سعد جیلانی ، جی ایم مارکیٹنگ فیضان اسٹیل ، جنید اقبال سی ایس آر ڈی آفیسر ، نیشنل بینک آف پاکستان ، سید سلمان بوکھاری ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز پی بی سی سی اور مسٹر عمران احمد شیخ ، ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن پی بی سی سی۔ اور پاکستان اولمپکس کے میڈیا ایڈوائزر مسٹر آصف عظیم مہمان تھے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے تھے۔

    بی ون: ریاضت خان (ایبٹ آباد)
    بی 2: نصیب اللہ (کوئٹہ)
    بی 3: محمد صفدر (ملتان)
    بیسٹ وکٹ کیپر: نصیب اللہ (کوئٹہ)

  • شعیب اختر نے محمد رضوان کے بارے کیا کہہ دیا

    شعیب اختر نے محمد رضوان کے بارے کیا کہہ دیا

    شعیب اختر نے محمد رضوان کے بارے کیا کہہ دیا

    باغی ٹی وی :کل کے میچ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین کی ہر طرف تعریف کی جارہی ہے .
    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بیٹنگ اور زبردست فیلڈنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد رضوان کی تعریفیں تو ہر جگہ ہی ہورہی ہیں، شعیب اختر بھی تعریفیں کرنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔شعیب نے رضوان کی بیٹنگ کو بہت سراہا ہے .

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی بیٹنگ کی بدولت ہی اور پاکستان کو کامیابی ملی ہے.

    محمد رضوان نے پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان نے تین رنز سے کامیابی حاصل کی۔


    رضوان تمام کرکٹ فارمیٹس میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے
    محمد رضوان نے 162.5کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 64 گیندوں پر 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے اور وہ پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔

    ‏ محمد رضوان نے کہا کہ جب آپ کسی چیز کو اپنا مقصد بنا لیں اور اللہ سے اس کی دعا کریں تو آپ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوتے ہیں، میں نے ہمت کی کہ ٹیم کے لیے کچھ کرنا ہے، مشکل ضرور ہوئی لیکن اپنے مقصد کو نہیں چھوڑا اور میں کامیاب ہوا

  • پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔دورے میں 3ایک روزہ اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

    دورے میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی، جہاں 2، 4 اور 7 اپریل کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔سیریز کا پہلا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ پریٹوریا جبکہ دوسرا ون ڈے میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

    ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں مدمقابل آئیں گی۔ ابتدائی طور پر یہ سیریز تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل تھی تاہم کرکٹ جنوبی افریقہ کی درخواست پر اس سیریز میں ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    پہلے 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 10 اور 12 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ اگلے دونوں میچز پریٹوریا میں کھیلے جائیں گے۔

    یہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل پاکستان کی دوسری سیریز ہے۔پاکستان نے سپرلیگ میں شامل اپنی پہلی سیریز نومبر 2020 میں زمبابوے کے خلاف کھیلی تھی، جہاں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ فی الحال قومی ٹیم ورلڈکپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

    اس کے برعکس جنوبی افریقہ کی یہ سپر لیگ میں پہلی سیریز ہے۔ 13 ٹیموں پر مشتمل اس لیگ میں ہر ملک کو 2 سالہ مدت میں 8 سیریز ( 4 ہوم اور 4 اوےسیریز)کھیلنی ہیں۔

    ابتدائی طور پر پاکستان کو اکتوبر 2020 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا تھاتاہم کوویڈ 19 کی عالمی وباء کے باعث اسے ملتوی کرکے اب اپریل 2021 میں شیڈول کیا گیا ہے۔دورہ جنوبی افریقہ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے روانہ ہوگی، جہاں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 17 اپریل سے شروع ہوگی۔

    ذاکر خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ:

    ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ساتھی ملک کی مددکرنے پر خوشی محسوس کررہے ہیں اور آئی سی سی رکن کی حیثیت سے ایک دوسرے کا خیال رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے تعلقات مضبوط اور دیرپا ہیں، دونوں بورڈز اس تعلق کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لہٰذا ان کی درخواست قبول کرنا ہمارے لیے ایک آسان فیصلہ تھا، ہم ایک کامیاب دورے کے لیے پرامید ہیں۔

    گریم اسمتھ، ڈائریکٹرکرکٹ، کرکٹ جنوبی افریقہ:

    کرکٹ جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر کرکٹ گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ ہم محدود طرز کی کرکٹ کے لیے پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں اور شیڈول کو حتمی شکل دینے پر مسرور ہیں۔

    گریم اسمتھ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم محدود طرز کی کرکٹ میں ایک مشکل حریف ہے اور حالیہ چند برسوں میں پاکستان کےکھیل میں مزید بہتری آئی ہے، پرامید ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میزبان جنوبی افریقہ کو ٹف ٹائم دے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دورے میں ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے اضافے سے متعلق درخواست قبول کرنے پر بھی ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

    شیڈول:

    2 اپریل : پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ؛ سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا
    4 اپریل: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ؛ وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ
    7 اپریل : تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ؛ سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا
    10 اپریل:پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ
    12 اپریل: دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ
    14 اپریل: تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا
    16 اپریل :چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا