Baaghi TV

Category: کھیل

  • کراچی کنگزکے کون کون سے غیر ملکی کھلاڑی پہنچے پاکستان؟

    کراچی کنگزکے کون کون سے غیر ملکی کھلاڑی پہنچے پاکستان؟

    کراچی کنگزکے کون کون سے غیر ملکی کھلاڑی پہنچے پاکستان؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جس کی تیاریاں اب عروج پر پہنچ چکی ہیں

    پی ایس ایل میں غیر ملکی کرکٹرز اور آفیشلز کی آمد شروع ہو گئی ہے،کراچی کنگز کے کھلاڑی کولن انگرام اورہیڈ کوچ ہرشل گبز بھی شہر قائد پہنچ گئے ،کراچی کنگز کے ویسٹ انڈین کرکٹر چاڈوک والٹن اورافغان کرکٹر نوراحمد بھی پہنچ گئے

    آج جمعے کو ملتان سلطانز کے اینڈی فلاور سمیت کوچنگ اسٹاف کے ارکان بھی آرہے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم گذشتہ شب سلیف آئسولیشن میں چلی گئی، دفاعی چمپئن کراچی کنگز کے بھی آفیشلز کی طرف سے از خود قرنطینہ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پہلا ٹیسٹ خود کرانا ہوگا، ہوٹل میں دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پرکرکٹرز و اآفیشلز کیلئے 3 دن کا قرنطینہ لازمی ہے، جس کے بعد وہ بائیو سیکور ببل میں داخل ہوجائیں گے،

    ایونٹ کیلئے ٹیموں کی پریکٹس کا سلسلہ پیر سے شروع ہورہا ہے، نیشنل اسٹیڈیم، اس سے ملحقہ حنیف محمد ریجنل ہائی پر فارمنس سینٹر اورمعین خان کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کا اہتمام کیا جائے گا

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021: ٹیموں کی ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز کا شیڈول جاری

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021: ٹیموں کی ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز کا شیڈول جاری

    یچ بی ایل پی ایس ایل 2021: ٹیموں کی ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز کا شیڈول جاری

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کا آغاز بیس فروری سے ہوگا۔ ایونٹ کی پہلی لیگ سات مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری رہے گی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل تمام ٹیمیں کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت ٹریننگ سیشنز اور ورچوئل میڈیا سیشنز میں شرکت کریں گی۔

    پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹوکولزکے تحت معزز میڈیا نمائندگان کو صرف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ ٹریننگ سیشنز کی کوریج کی اجازت ہوگی۔

    پی سی بی کی جانب سے پری ٹورنامنٹ ورچوئل میڈیا سیشنز کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ہر میچ کے اختتام پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے انٹرویوز واٹس گروپ میں شیئر کردئیے جائیں گے۔ ایونٹ سے قبل منعقد کی جانے والی پریس کانفرنسز اور پوسٹ میچ ویڈیو انٹرویوز کو صرف ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    تمام ٹیموں کے میڈیا منیجرز:

    اسلام آباد یونائیٹڈ: زخرف خان (00923215347168)
    کراچی کنگز: فیصل مرزا (00923058110110)
    لاہور قلندرز: ثمین رانا (00923004355555)
    ملتان سلطانز: حیدر اظہر (00923004202432)
    پشاور زلمی: عبدالغفار (00923212953098)
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: نبیل ہاشمی (00923453469946)

    پی سی بی کےمیڈیا منیجر عماد حمید (03018452417) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا آپریشنز کی نگرانی کریں گے جبکہ شکیل خان (03018440284) 14 سے 20 فروری تک ان کی معاونت کے لیے وہاں موجود ہوں گے۔

    اس حوالے سے ٹیموں کی ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں تاہم ناگزیر وجوہات کی بناء پر اس شیڈول میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ میڈیا نمائندگان سے گزارش ہے کہ وہ تمام ٹیموں کے میڈیا منیجرز سے رابطے میں رہیں۔

    پیر، 15 فروری:
    سہ پہر3 بجے: پشاور زلمی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز
    رات 7:30 بجے: ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز

    منگل، 16 فروری:
    صبح 11 بجے: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ورچوئل میڈیا سیشنز میں شرکت
    سہ پہر3 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز
    رات 7:30 بجے: ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز
    رات 7:30 بجے: ڈی ایچ اے معین خان اکیڈمی میں کراچی کنگز کے ٹریننگ سیشن کا آغاز

    بدھ، 17 فروری:
    صبح 11 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ورچوئل میڈیا سیشنز میں شرکت
    سہ پہر3 بجے: ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز
    رات 7:30 بجے: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین پریکٹس میچ
    رات 7:30 بجے: ڈی ایچ اے معین خان اکیڈمی میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین پریکٹس میچ

    جمعرات، 18 فروری:
    صبح 11 بجے: کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ورچوئل میڈیا سیشنز میں شرکت
    سہ پہر3 بجے: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندرزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین پریکٹس میچ
    رات 7:30 بجے: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین پریکٹس میچ
    رات 7:30 بجے: ڈی ایچ اے معین خان اکیڈمی میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین پریکٹس میچ

    جمعہ، 19 فروری (نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے پریس کانفرنس ایریا میں پی سی بی کی ممکنہ پریس کانفرنس، تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی):
    سہ پہر3 بجے: پشاور زلمی،لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز
    رات 7:30 بجے: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورکراچی کنگز کے پریکٹس سیشنزکا آغاز
    رات 7:30 بجے: ڈی ایچ اے معین خان اکیڈمی میں ملتان سلطانز کے پریکٹس سیشنز کاآغاز

    ٹورنامنٹ کے دوران تمام ٹیمیں نان میچ ڈیز پر اپنی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گی، اس حوالے سے ٹیموں کے میڈیا منیجرز سے رابطے میں رہیں۔

    ٹاس اور میچ کے آغاز کے اوقات:
    ہفتے سے جمعرات تک: ڈے میچز کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا، نائٹ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔ ہرمیچ کے آغاز سے30 منٹ قبل ٹاس ہوگا۔
    جمعے کو ہونے والے ڈبل ہیڈر کا پہلا میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ ہرمیچ کے آغاز سے30 منٹ قبل ٹاس ہوگا۔

    میڈیا ایکریڈیشن پاسز:
    میڈیا نمائندگان اپنے ایکریڈیشن پاسز 15 فروری کو صبح 10 سے شام 5 بجے تک نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر سے اپنے ایکریڈیشن پاسز وصول کرسکتے ہیں۔
    تمام میڈیا نمائندگان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 19 فروری کو ہوگی، ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی صورت میں ہی انہیں ایکریڈیشن پاس جاری کیا جائے گا

  • پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کب پہنچیں گے پاکستان؟

    پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کب پہنچیں گے پاکستان؟

    پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کب پہنچیں گے پاکستان؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پااکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی آج رات کراچی پہنچیں گے

    پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض, شعیب ملک, امام الحق ,کامران اکمل محمد عرفان اور دیگر ملکی کھلاڑی نے کراچی میں ٹیم کو جوائن کرلیا ، روی بوپارہ کل جبکہ شرفین ردرفورڈ اور مجیب الرحمان چودہ فروری کو کراچی پہنچیں گے

    پاکستان سپر لیگ کے سیزن چھ کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ شروع کر دی گئی ہے جس کے بعد شائقین کرکٹ نے آن لائن رجسٹریشن کروانا بھی شروع کر دی ہے ۔کراچی میں ہونے والے میچز میں 7500 اور لاہور میں ہونے والے میچز میں 5500 شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے گی

    پاکستان سپر لیگ سیزن 6 سے قبل پشاورزلمی کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں پشاور زلمی اپنا فیشن برینڈ لانچ کرنے والی پی ایس ایل کی پہلی فرنچائز بن گئی ، پشاور زلمی کے کرکٹرز کی فیشن برینڈ کے ساتھ ماڈلنگ ، حیدر علی سرپرائز سے خوش نظر آئے

    میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبر فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل چھ سے قبل اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا پشاور زلمی اپنا فیشن برینڈ لانچ کرنے والی پی ایس ایل کی پہلی فرنچائز بن گئی

  • محمد رضوان کی سینچری نے جنوبی افریقہ کے لیے مناسب ہدف کھڑا کردیا

    محمد رضوان کی سینچری نے جنوبی افریقہ کے لیے مناسب ہدف کھڑا کردیا

    محمد رضوان کی سینچری نے جنوبی افریقہ کے لیے مناسب ہدف کھڑا کردیا

    باغی ٹی وی : محمد رضوان نے169کی یادگار اننگ کھیل کر پاکستان کے لیے اچھا سکور کھڑا کردیا ، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں پہلے کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران مہمان ٹیم کے کپتان کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    قومی ٹیم کو پہلا نقصان بابر اعظم کی شکل میں اٹھانا پڑا، کپتان جلد بازی میں رن لینے کے چکر میں فورٹون کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔ حیدر علی 16گیندوں پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    آل راؤنڈر حسین طلعت 11 گیندوں پر 15 سکور بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ افتخار احمد کی صورت میں گری جو 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ خوشدل شاہ سمپالا کی گیند پر فورٹون کو کیچ دے بیھٹے، انہوں نے 12 رنز بنائے۔ فہیم اشرف کی اننگز 4 تک محدود رہی۔

    حیدر علی نے قلیل لیکن دھواں دھار اننگز کھیلی اور 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد حسین طلعت آئے اور انھوں نے محمد رضوان کا ساتھ دیا۔

    15 رنز بنانے کے بعد حسین طلعت بھی 69 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے جبکہ ان کے بعد بھی وقفے وقفے سے قومی ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں۔

    تاہم ایسے میں محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کیئریر کی بہترین اننگز جاری رکھی اور آنے والے دیگر کھلاڑیوں افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف اور محمد نواز کے ہمراہ نہ صرف ٹیم کا اسکور بلکہ اپنا اسکور بھی آگے بڑھایا۔

  • پاکستان کی بیٹنگ جاری ،کپتان کا پہلے آنا سود مند ثابت نہ ہو سکا

    پاکستان کی بیٹنگ جاری ،کپتان کا پہلے آنا سود مند ثابت نہ ہو سکا

    پاکستان کی بیٹنگ جاری ،کپتان کا پہلے آنا درست فیصلہ ثابت نہ ہو سکا

    ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں پہلے کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران مہمان ٹیم کے کپتان کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کیا۔ مہمان ٹیم کی طرف پہلا اوورز فورٹون نے کیا۔

    قومی ٹیم کو پہلا نقصان بابر اعظم کی شکل میں اٹھانا پڑا، کپتان فورٹون کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔اس وقت قومی ٹیم نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 21 رنز بنا لیے ہیں۔ حیدر علی 14 اور محمد رضوان 7 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

    کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں ڈیو فیکٹر ہوگا.کوشش ہے اچھاٹوٹل دیں اور دفاع کریں،نئے کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع ہے،میں اور رضوان اوپن کررہے ہیں،

    بابار اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی 20میچ میں غصے میں کافی کنٹرول کرنا پڑتا ہے. اچھاہدف دینےکی کوشش کریں گے.واضح رہے کہ پاکستان اور جنوفی آفریقہ کی ٹیموں کے درمیاں یہ پہلا میچ ہے

    جنوبی افریقا کے خلاف پہلے میچ کے دوران قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

    بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، حیدر علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ۔

    جنوبی افریقا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے
    میلان، ہینڈرکس، سنائیمین، کلاسن، میلر، پیٹورس، پھلواکیو، فورٹون، ڈالا، سپمالا، تبریز شمسی

  • جنوبی آفریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت لی

    جنوبی آفریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت لی

    جنوبی آفریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت لی

    باغی ٹی وی : پہلاٹی20،جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے . کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں ڈیو فیکٹر ہوگا.کوشش ہے اچھاٹوٹل دیں اور دفاع کریں،نئے کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع ہے،میں اور رضوان اوپن کررہے ہیں،

    بابار اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی 20میچ میں غصے میں کافی کنٹرول کرنا پڑتا ہے. اچھاہدف دینےکی کوشش کریں گے.واضح رہے کہ پاکستان اور جنوفی آفریقہ کی ٹیموں کے درمیاں یہ پہلا میچ ہے

    جنوبی افریقا کے خلاف پہلے میچ کے دوران قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، حیدر علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ۔

    جنوبی افریقا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    میلان، ہینڈرکس، سنائیمین، کلاسن، میلر، پیٹورس، پھلواکیو، فورٹون، ڈالا، سپمالا، تبریز شمسی


    اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ہی ٹیموں نے میچ سے ایک دن پہلے خوب پریکٹس کی،بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خوب مشقیں ہوئیں ۔

    پاکستان کے تمام 20 کھلاڑی فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں شریک رہے، البتہ فاسٹ بولر نے بولنگ سیشن میں بھرپور حصہ نہیں لیا۔ حسن علی نے گزشتہ روز بھی آرام کو ترجیح دی ۔

    لاہور میں پڑنے والی اوس سے نمٹنے کےلیے قومی کھلاڑیوں نےگیندگیلا کرکے بھی پریکٹس کی ،دوسری جانب مہمان کھلاڑیوں نے بھی بولنگ بیٹنگ کی خوب پریکٹس کی

  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم ، کیا وجہ بنی

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم ، کیا وجہ بنی

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم ، کیا وجہ بنی

    باغی ٹی وی : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لئے برُی خبر ہے کہ پی سی بی نے دورہ زمبابوے فوری طور پر ختم کردیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور زمبابوے بورڈ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ ایمرٹس ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سفری پالیسی کے اجرا کے بعد کیا۔

    ابتدائی طور پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو 21 فروری کو زمبابوے سے وطن لوٹنا تھا، دونوں ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 9 فروری کو ہرارے میں کھیلا گیا تھا، سیریز کا دوسرا میچ 12 فروری بروز جمعے کو کھیلا جانا تھا۔

    ایمرٹس ایئر لائنز نے کورونا ایس او پیز کی وجہ سے 13 سے 28 فروری تک ہرارے سے دبئی تک اپنا فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم 12 فروری کو ہرارے سے وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی انتظامات کے بعد ہمارے لیے دورہ ختم کرنے کا یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا تاہم اپنی ٹیم کو چوبیس گھنٹوں کے اندر سے واپس لانا ہے۔ ہم میزبان ملک کے مشکور ہیں پرامید ہیں کہ اب کسی موقع پر اس اضافے دورے کو ضروری مکمل کریں گے۔

    ادھر جنوبی آفریقہ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنا دورہ جاری رکھے ہوئے ہے. جہاں ٹی 20 میچز جاری ہیں.

  • پاکستان بمقابلہ جنوبی آفریقہ ٹی 20 میچز میں کس کا پلڑا بھاری رہا

    پاکستان بمقابلہ جنوبی آفریقہ ٹی 20 میچز میں کس کا پلڑا بھاری رہا

    پاکستان بمقابلہ جنوبی آفریقہ ٹی 20 میچز میں کس کا پلڑا بھاری رہا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر آج سے ٹی 20 سیریز کا آغاز ہونے جارہا رہا ہہے .۔قذافی اسٹیڈیم لاہورکامیدان تیار ہے،دونوں اسکواڈز کی باقی ماندہ فوج بھی لاہور پہنچ چکی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3ٹی 20میچزکی سیریز کاپہلا میچ آج کھیلا جارہا ہے .

    پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹی20 تاریخ کی ٹیسٹ تاریخ سے مماثلت کچھ یوں بھی بنتی ہے کہ اس فارمیٹ میں اب تک کھیلے گئے میچزمیں پروٹیز کو سبقت حاصل ہے۔2007سے 2019تک کھیلے گئے14میچزمیں سے8میں جنوبی افریقا کامیاب ہوا ہے جب کہ پاکستان کو 6میچزمیں کامیابی ملی ہے۔میگا ایونٹس سے ہٹ کر دونوں ممالک کی باہمی ٹی 20 سیریز پر نگاہ ڈالیں تو اب 6باہمی سیریز ہوچکی ہیں۔اب اس سیریز کے چیپٹر میں بھی ٹیسٹ سیریز سے بڑی مماثلت بنتی ہے کہ جیسے حالیہ سیریز سے قبل کھیلی گئی 11سیریزمیں سے پاکستان محض واحد جیت سکا تھا،ا

    سی طرح آنے والی ٹی 20 سیریز سے قبل پاکستان 6میں سے صرف ایک ہی سیریز اپنے نام کرسکا ہے۔
    ٹی 20 سیریز کےباب میں اہم ترین بات یہ ہے کہ اب تک کھیلی گئی 6سیریزمیں سے پاکستان میں کوئی نہیں ہوئی،اس طرح 2021کی ٹی 20 سیریز پاکستانی سرزمین کی باہمی ٹی 20 ٹرافی کی ڈیبیو سیریز ہوگی۔پاکستان نے واحد سیریز 2012-13کے سیزن میںجنوبی افریقا میں جیتی تھی،جبکہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی 2سیریز پروٹیز کے نام رہیں اور اس نےاپنے ملک میں 2 ٹرافیز جیتیں،ایک سیریزڈرا رہی۔پاکستان نے 8سے 9برس قبل جو واحد سیریز جیتی تھی،اس کے بعد سے وہ3سیریز کھیل چکا ہے،2میں ناکام گیا،ایک ڈرا کرسکا ہے۔ا ب تک کھیلے گئے آخری ٹی20میچ میں گرین شرٹس کامیاب رہے،انہوں نے 6فروری 2019کو سنچورین میں 27رنزسے جیت اپنے نام کی تھی۔
    دونوں ممالک کے بیٹسمینوں کی کارکردگی دیکھی جائے تو ایک سیریز کے سپر ہیروبابر اعظم رہے ،

    انہوں نےجنوبی افریقا میں 2سال قبل 3ٹی 20میچزمیں 151رنزبنائے،اب تک کوئی بھی ایک سیریزمیں ان سے زائد اسکور نہ کرسکا۔فاف ڈوپلیسی،عمر اکمل اور حفیظ باہمی مقابلوں میں 2،2 ففٹیز کرکے ہاف سنچریزمیں ٹاپ پر ہیں۔3فروری 2019کو جوہانسبرگ میں بابر اعظ م کی کھیلی گئی 90رنزکی اننگ دونوں ممالک کی ٹاپ انفرادی کوشش ہے۔عمر اکمل کے 9میچزمیں 255 اسکور مجموعی بیٹنگ ریکارڈ مین سب سے زیادہ ہیں۔حفیظ کے10میچزمیں 230 دوسری پوزیشن ہے اور دونوں ہی باہر ہیں۔پاکستان کا کم اسکور 9وکٹ پر 98 اور پروٹیز کا 100ہے،ہائی اسکور میں پاکستان 195کے ساتھ آگے اور پروٹیز 192کے ساتھ پیچھے ہیں۔

    ایک سیریز میں بائولنگ کے چیپٹر میں جنوبی افریقا کےہینڈرکس 3میچز میں 8وکٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔3مارچ 2013کوسنچورین میں عمر گل کی6رنزکے عوض 5وکٹ کی بائولنگ بہترین انفرادی گیند بازی ہے۔ کر کت سین کی رپورٹ کے مطابق ڈیل اسٹین 7اور سعیدا جمل 9میچز میں 12،12 وکٹ کے ساتھ مجموعی وکٹ ٹیکرز میں آگے ہیں۔دونوں ممالک میں شاہد آفریدی11میچز کھیل کر زیادہ میچ کھیلنے والے واحد بیٹسمین ہیں۔
    ٹی 20 کے یہ اعدادوشمار نہایت ہی دلچسپ ہیں،کہیں کون اور کہیں کون آگے ۔یہ بات بھی حقیقت ہے کہ تاریخ کی کمزورترین پروٹیز ٹیم پاکستان کے سامنے ہے۔نامور پلیئرز اس میں شریک نہیں ہیں

  • علیم ڈار نے وقار یونس کو شکست دے دی

    علیم ڈار نے وقار یونس کو شکست دے دی

    علیم ڈار نے وقار یونس کو شکست دے دی

    باغی ٹی وی سابق شائقین کرکٹ کے لیے انوکھا مقابلہ دیکھنے کو آیا ہے جب بولنگ کوچ وقار یونس آئی سی سی کے امپائر علیم ڈار سے ہار گئے۔

    وقار یونس اپنے دور کے کامیاب ترین بالرز تھے ، وقار یونس اور وسیم اکرم کی جوڑی کو ’ٹو ڈبلیو‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا اور نامی گرامی بیٹسمین میچ میں ان دونوں کا سامنا کرنے سے گھبراتے تھے۔قومی ٹیم کی پریکٹس کے دوران امپائر علیم ڈار اور بولنگ کوچ وقار یونس کے درمیان بول آؤٹ کا مقابلہ ہوا اور ہدف کا انتخاب وکٹوں‌ کے پیچھے کیا گیا تھا .

    اپنے وقت کے تیز ترین بالر وقار یونس نے دو مرتبہ کوشش کی مگر وہ ہدف کا نشانہ لینے میں ناکام رہے جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں صرف 11 وکٹیں حاصل کرنے والے علیم ڈار نے کامیابی سے مقررہ ہدف کو نشانہ بنایا اور مقابلہ جیت گئے۔

    یوں امپائر علیم ڈآر نے وقار یونس کو شکست دے دی . اس فتح پر وقار یونس نے علیم ڈار کو مبارک باد دی جس پر علیم ڈار کی خوشی دیدنی تھی

  • دوسروں کی تنخواہ کے لیے رات دن کورایج کرنے والوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جا رہا ہے کوئی بولتا ہی نہیں ، مبشر لقمان

    دوسروں کی تنخواہ کے لیے رات دن کورایج کرنے والوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جا رہا ہے کوئی بولتا ہی نہیں ، مبشر لقمان

    دوسروں کی تنخواہ کے لیے رات دن کورایج کرنے والوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جا رہا ہے کوئی بولتا ہی نہیں ، مبشر لقمان

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام نیوز چینلز زور و شور سے سرکاری ملازمین کے تنخواہیں بڑھانے کے مطالبے کے حق میں حکومت کو لعن طعن کر رہے۔مزے کی بات کوریج کرنے والوں کی اپنی تنخواہیں کئی سال سے نہیں بڑھیں بلکہ کٹوتی ہو چکی، وقت پر ملتی بھی نہیں۔اوپر سے ہر وقت فارغ کیئے جانے کا خطرہ لاحق ہے .

    واضح رہے کہ سرکاری ملازمین اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے سٹرکوں‌پر ہیں. ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات میں وزارت خزانہ کے حکام نے بریفنگ دی اور تنخواہوں میں اضافے سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ سے تفصیلی آگاہ کیا گیا جب کہ اس دوران سرکاری ملازمین سے طے ہونے والے فارمولے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت خزانہ کے حکام اور مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تاہم یہ منظوری کابینہ سے بھی لی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے لی جائے گی جس کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کی کوشش کی جس پر پولیس نے ملازمین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا