Baaghi TV

Category: کھیل

  • گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے28ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ جیت کراعزاز پاک فضائیہ کے نام کردیا

    گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے28ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ جیت کراعزاز پاک فضائیہ کے نام کردیا

    گلگت : گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے 28ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ جیت کراعزاز پاک فضائیہ کے نام کردیا ،اطلاعات کے مطابق پی اے ایف اسکی ریزورٹ نلتر میں منعقدہ 28ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے جیت لی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے اولمپئین محمد کریم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلالم اور جائینٹ سلالم کیٹیگری کے دونوں طلائی تمغے اپنے نام کرلئے تاہم ان کی یہ کامیابی بھی اپنی ٹیم کو ٹرافی نہ دلا سکی۔

    گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے میر نواز دونوں کیٹیگریز میں چاندی جبکہ ان کی ٹیم میں شامل زاہد عباس نے سلالم اور وقار جونئیر نے جائینٹ سلالم میں کانسی کے تمغے حاصل کر کے ا پنی ٹیم کی کامیابی کی راہ ہموار کی۔

    دوسری طرف گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن نے آئس اسپیڈ اسکیٹنگ چمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔ گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن کے اسرار احمد اور بشارت نے باالترتیب طلائی اور چاندی کا تمغہ جیت کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے ضیا الر حمٰن نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

    سرمائی کھیلوں کے سلسلے میں تیسری آئس ہا کی چمپئین شپ کے دلچسپ مقابلے بھی شائقین کی نگاہوں کا مرکز رہے۔ آئس ہاکی کے فائنل میں گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن نے ایک یک طرفہ مقابلے میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس کو سات کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر چمپئین شپ جیت لی۔

    ان مقابلوں میں پاک فضائیہ،پاک آرمی، گلگت بلتستان اسکاؤٹس، گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن، پنجاب، سندھ، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیموں نے شرکت کی۔

  • قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ افریقہ میں توسیع:کب سے کب تک خبرآگئی

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ افریقہ میں توسیع:کب سے کب تک خبرآگئی

    ڈربن:قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ افریقہ میں توسیع کردی گئی ہے۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز مکمل کرنے کے بعد زمبابوے روانہ ہوجائے گی، جہاں اسے 3 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری سیریز کا آخری میچ 3 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، جہاں سے قومی خواتین کرکٹ ٹیم ہرارے روانہ ہوجائے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز 11 سے 20 فروری تک کھیلی جائے گی۔

    زمبابوے کے پاس انٹرنیشنل ون ڈے اسٹیٹس نہ ہونے کے باعث یہ تینوں ایک روزہ میچز کو انٹرنیشنل اسٹیٹس حاصل نہیں ہوگا تاہم دونوں ٹیموں کے مابین شیڈول دو ٹی ٹونٹی میچز کو انٹرنیشنل اسٹیٹس حاصل ہوگا۔ ان اضافی میچز سے پاکستان اور زمبابوے کو رواں سال جولائی میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر 2021 کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

    ڈیوڈ ہیمپ، ہیڈ کوچ قومی خواتین کرکٹ ٹیم:

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا ہے کہ دورہ زمبابوے کی تصدیق ان کی ٹیم کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے کیونکہ ہم ان مشکل حالات کے باوجود بھرپور تیاری کے ساتھ ورلڈکپ کوالیفائرز میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

    یہ مئی 2019 کے بعد زمبابوے خواتین کرکٹ ٹیم کی پہلی کرکٹ سیریز ہوگی۔

    شیڈول:

    گیارہ فروری: پہلا ایک روزہ میچ بمقام ہرارے اسپورٹس کلب
    تیرہ فروری: دوسرا ایک روزہ میچ، ہرارے اسپورٹس کلب
    پندرہ فروری: تیسرا ایک روزہ میچ، ہرارے اسپورٹس کلب
    اٹھارہ فروری: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، ہرارے اسپورٹس کلب
    بیس فروری: دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، ہرارے اسپورٹس کلب

  • پاکستان جنوبی افریقہ سیریز پی سی بی ڈیجیٹل پر کون دستیاب ہوں گے؟ شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر

    پاکستان جنوبی افریقہ سیریز پی سی بی ڈیجیٹل پر کون دستیاب ہوں گے؟ شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر

    پاکستان جنوبی افریقہ سیریز پی سی بی ڈیجیٹل پر کون دستیاب ہوں گے؟ شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق بطور مہمان خصوصی پی سی بی ڈیجیٹل پر میچ رویوز اور اینالسز پیش کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ اور3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز چھبیس جنوری سے ہوگا۔

    دونوں ٹیموں کے مابین سال 2007 کے بعد پاکستانی سرزمین پر کھیلی جانے والی یہ پہلی سیریز ہے، پی سی بی نے سیریز کی وسیع ڈیجیٹل کوریج کی منصوبہ بندی کررکھی ہے اور اسی تناظر میں انضمام الحق بھی ڈیجٹل کوریج پلان کا حصہ ہیں۔

    یہ پی سی بی کی اس حکمت عملی کے عین مطابق ہے کہ جس کے تحت پی سی بی شائقین کرکٹ کو ان کی دلچسپی اور خواہشات کے مطابق کھیل سے متعلق مواد فراہم کرنا چاہتا ہے۔

    اس دوران، شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیےتمام میچز کی بال ٹو بال کوریج پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ www.pcb.com.pk پردستیاب ہوگی، جہاں سیریز کے پری ویوز، ریویوز اور سیریز سے متعلق دیگر معلومات بھی موجود ہے۔ انٹرنیٹ صارفین چاہیں تو پی سی بی کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ @TheRealPCB_Live سے میچ کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہ سکتے ہیں ،تمام سیشنز کی جھلکیاں بھی پی سی بی کے پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوں گی۔

    کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے اسٹار پرفارمرز ورچوئل میڈیا سیشنز میں شرکت کریں گے جبکہ دن بھر جاری رہنے والے کھیل کی مختلف جھلکیاں PCB Youtube Channel پر دستیاب ہوں گی۔

    سیریز سے متعلق انضمام الحق کا پری ویو 24 جنوری اور میچ کا ریویو کراچی ٹیسٹ کے اختتام کے اگلے روز جاری کیا جائے گا۔

    انضمام الحق:

    انضمام الحق نے کہا کہ سال 2007 کے بعد یہ دونوں ٹیمو ں کے درمیان پاکستان میں کھیلی جانے والی پہلی سیریز ہے، وہ اس تاریخی سیریز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاشبہ سیریز کانٹے دار ہوگی اور وہ اپنے تجزئیے، تجربےاور اینالسز سے پاکستان کرکٹ کے فینز کو محظوظ کریں گے۔

    انضمام الحق کا کہناہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں حالیہ شکست کے باوجود وہ پاکستان کو اپنی ہوم کنڈیشنز پر ایک مشکل ٹیم سمجھتے ہیں، انہیں یقین ہے کہ کھلاڑی ہوم کنڈیشنز پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    انضمام الحق، ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8829 رنز بنائے جبکہ یونس خان نے اپنے کیئرئیر میں 10،099 اور جاوید میانداد نے 8،832 رنز بنائے۔ مجموعی طور پرانضمام الحق نے 31 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کی، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کُل 13 ٹیسٹ میچوں میں710 رنز بنائے۔

  • بابراعظم کا جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بال پکر سے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے تک کا سفر

    بابراعظم کا جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بال پکر سے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے تک کا سفر

    بابراعظم کا 14 سال میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بال پکر سے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے تک کا سفر

    چھبیس جنوری سے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی قیادت بابراعظم کریں گے، یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب بابراعظم کسی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

    دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا تاہم بابراعظم کے کرکٹ کیرئیر میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کا کردار بہت اہم ہے کہ جہاں سال 2007 میں آخری مرتبہ پاکستان آنے والی مہمان ٹیم نے ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، بابراعظم اس ٹیسٹ میچ میں بطور بال پکر گراؤنڈ میں موجود تھے۔

    کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم بابراعظم کا کہنا ہے کہ کرکٹ نامور ستاروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنے کا شوق انہیں قذافی اسٹیڈیم کھینچ لایا، وہ اپنی خواہش پر 2007 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں بال پکر بنے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ایک بال پکر کی حیثیت سے نہ صرف باؤنڈری کراس کرنے والی گیندیں پکڑتے بلکہ کھلاڑیوں کو ناکنگ بھی کرواتے تھے، یہ انضمام الحق کے ٹیسٹ کیرئیر کا آخری میچ تھا، انہیں جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید 2 رنز درکار تھے مگر وہ اسٹمپ ہوکر پویلین واپس لوٹے۔ بابراعظم نے کہا کہ انضمام الحق کے پویلین واپس لوٹنے اور ڈریسنگ روم میں غصے سے بیٹ مارنے کا منظر انہیں آج بھی یاد ہے۔

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

    جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے مکمل تیار ہوں،بابراعظم

    پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے

    بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

    پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا

    بابر اعظم پر الزام،خاتون کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم آ گیا

    بابر اعظم پر زیادتی کا الزام لگانیوالی لڑکی پر قاتلانہ حملہ

    بابر اعظم پر الزام لگانیوالی لڑکی پر حملہ کیسے ہوا؟ حامیزہ مختار نے خود تفصیلات بتا دیں

    قومی ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ان کے کرکٹ کیرئیر کا یہ سفر آسان نہیں رہا، دوہزار سات میں بال پکر سے دوہزار اکیس میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کے اس سفر میں انہوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، اس دوران انہوں نے اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے بھی سخت محنت کی۔

    بابراعظم نے کہا کہ وہ اے بی ڈویلئیرز کے بہت بڑے فین تھے اور 2007 میں جاری سیریز کے دوران وہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ دیکھنے وہاں موجود رہتے تھے، انہیں آج بھی یاد ہے کہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمٰن کی گیند پر جے پی ڈومنی نے چھکا لگایا تو باؤنڈری کے دوسری طرف کھڑے ہوکر انہوں نے کیچ باآسانی تھام لیا، جس پر کمنٹیٹر این بشپ نے ان کی تعریف کی۔

  • ندا ڈارجنوبی افریقہ کے خلاف کم بیک کے لیے پرعزم

    ندا ڈارجنوبی افریقہ کے خلاف کم بیک کے لیے پرعزم

    ندا ڈارجنوبی افریقہ کے خلاف کم بیک کے لیے پرعزم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اورجنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ سنسنی سے بھرپور رہا، جہاں میزبان ٹیم نے میچ کی آخری گیند پر فتح حاصل کی۔

    پاکستان کی کپتان جویریہ خان نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ڈیانا بیگ کی شاندار باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 200 رنز ہی بناسکی۔

    میچ میں ایک موقع ایسا بھی آیا کہ جب 78 اسکور پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں مگرپھر ندا ڈار کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو میچ کے آخری اوور میں جیت کے لیے 13 رنز درکار تھے۔ندا ڈار نے پہلے باؤلنگ میں 35 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں اور پھر 3 چوکوں کی مدد سے میچ میں سب سے زیادہ 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    چونتیس سالہ بیٹر پرعزم ہیں پاکستان ہفتے کو حریف ٹیم کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فائیٹ بیک کرے گا۔

    ندا ڈار، ویمن آلراؤنڈر:

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی آلراؤنڈر ندا ڈار کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ سنسنی خیز رہا، جہاں خواتین کھلاڑیوں کے حوصلےبلند تھے ۔

    انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے کی بریک کے باوجود ویمنز کرکٹ ٹیم نےاپنے پہلےہی میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا،یہ پاکستان کے پاس سیریز میں0-1 کی برتری حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع تھا تاہم آئندہ میچز کے لیے ہمیں پہلے میچ میں کی گئی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرنا ہوگی۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ندا ڈار اور ڈیانا بیگ نے نویں وکٹ کے لیے پاکستان کی سب سے بہترین ، 60 رنز کی،پارٹنرشپ قائم کی۔آلراؤنڈر نے کہا کہ ہم نے فائیٹنگ اسپرٹ اختیار کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، کریز پر کھڑے ہم یہی بات کررہی تھیں کہ یہ میچ ہاتھ سے نہیں جانے دینا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ ہم نے اکٹھے بیٹنگ نہیں کی تھی، اس کے باوجودڈیانا بیگ نےشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،اس پارٹنرشپ سے ہماری ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہواہے۔

  • معروف ٹیسٹ کرکٹر کا  تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

    معروف ٹیسٹ کرکٹر کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

    معروف ٹیسٹ کرکٹر کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

    عمران فرحت پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے آخری میچ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے ،عمران فرحت 26 جنوری کو خیبر پختونخواہ کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے عمران فرحت نے 40 ٹیسٹ میچوں میں 2400 رنز اسکور کئے

    عمران فرحت اوپنر نے 58 ایک روزہ میچوں میں 1719 رنز بنائے سات ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز میں عمران فرحت نے 76 رنز بنائے عمران فرحت نے 230 فرسٹ کلاس میچوں میں 15ہزار سات سو نوے رنز بنائے

    عمران فرحت نے 220 لسٹ اے میچز میں بلے بازنے 7401 رنز اسکور کیے 69 ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی 1636 رنز بنائے عمران فرحت نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ،عمران فرحت آئندہ سیزن میں کوچنگ کے شعبے سے منسلک ہوجائیں گے

  • پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا ٹائٹل اسپانسر کون؟

    پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا ٹائٹل اسپانسر کون؟

    پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا ٹائٹل اسپانسر کون؟

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے ٹائٹل اور پریزینٹگ اسپانسرز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیریز کا پزینٹنگ اسپانسربینک الفلاح جبکہ ٹائٹل اسپانسر برائیٹو پینٹس بن گیا ہے۔

    آئی ٹیل موبائل اور sky247.net سیریز کے کو اسپانسرز ہوں گےجبکہ جے ڈاٹ اور انویرکس سولر انرجی کو دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کےلیے ایسوسی ایٹ اسپانسر ز مقرر کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ٹپال ٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کاآفیشل ٹی پارٹنر جبکہ لائف بوائے آفیشل ہائجین پارٹنر بن چکا ہے، دونوں برانڈز نے پی سی بی کے ساتھ ایک ایک سال کا معاہدہ کیا ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔ سیریز کادوسرا میچ 4 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

    خواجہ عاطف سکہ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ برائیٹو پینٹس:

    برائیٹو پینٹس کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ خواجہ عاطف سکہ کا کہنا ہے کہ برائیٹو پینٹس ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ کے ساتھ شراکت داری پر بہت فخر محسوس کرتا ہے اور ہم جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہیں امید ہے کہ کرکٹ فینز کو اس سیریز میں زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک برانڈ کی حیثیت سے برائیٹو پینٹس کے لیے پاکستان کرکٹ کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کرنے کایہ موزوں وقت ہے کیونکہ ہم لاکھوں کرکٹ فینز کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔

    عاطف باجوہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک الفلاح:

    بینک الفلاح کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف باجوہ کا کہنا ہے کہ تقریباََ چودہ سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے پر بینک الفلاح جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے یادگار لمحات ہیں اور ہم اس سیریز کو اسپانسر کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

    عاطف باجوہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ سیریز پاکستان میں کھیلوں کا ایک نیا باب کھولے گی اور ہم اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی معاونت کرنا چاہتے ہیں۔

    ٹی ٹونٹی سیریز اسپانسرز:

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کے لیےبھی ٹائٹل اور پریزیننٹگ اسپانسرز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ گیارہ، تیرہ اور چودہ فروری کو کھیلے جانے والے تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے سیریز کا ٹائٹل اسپانسر Sky247.net جبکہ آئی ٹیل موبائل پرینٹگ پارٹنر بن گیاہے۔

    جاؤ کمبورا، مارکیٹنگ منیجر sky247.net :
    جاؤ کمبورا کا کہناہے کہ sky247.net ایک بین الاقوامی سیریز کی اسپانسرشپ کرنے پر بہت پرجوش ہے، ایک نئی اسپورٹس نیوز اور انٹرٹینمنٹ سائٹ کی حیثیت سے ہم کھیلوں کے صارفین تک پہنچنا چاہتے ہیں۔

    ذیشان یوسف، چیف ایگزیکٹو آفیسر آئی ٹیل موبائل:

    آئی ٹیل موبائل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیشان یوسف کا کہنا ہے کہ دوہزار بیس ان کے لیے پاکستان کی موبائل مارکیٹ کی حیثیت سے ایک بہترین سال رہا، اب ہم اس سال اسپورٹس انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانا چاہتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ سیریز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم جیتے گی، پاکستان زندہ باد۔

  • گرین شرٹس پہن کر کیسا لگتا ہے  ، سکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑی کے تاثرات

    گرین شرٹس پہن کر کیسا لگتا ہے ، سکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑی کے تاثرات

    گرین شرٹس پہن کر کیسا لگتا ہے ، سکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑی کے تاثرات

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے فاسٹ بولر تابش خان کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں بہت کرکٹ کھیلی، لیکن قومی ٹیم کی شرٹ پہن کر ٹریننگ کرتے وقت جو ان کے جذبات تھے انہیں بیان نہیں کر سکتے۔

    تابش خان نے بتایا کہ جب چھوٹے تھے تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھا تھا اور آج میں خود قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔

    فاسٹ بالرتابش خان کاکہنا تھا کہ نئی گیند سے پریکٹس کی ہے، سب نے کافی ہمت بڑھائی ہے۔تابش خان نے کہا کہ ٹییم کے کوچ مصباح الحق، وقار یونس اور محمد یوسف نےبہت حوصلہ افزائی کی ہے۔

  • لاہور والوں سے کیا گلا، ٹیسٹ کرکٹر کس نے بنایا بابر اعظم نے کیں راز کی باتیں

    لاہور والوں سے کیا گلا، ٹیسٹ کرکٹر کس نے بنایا بابر اعظم نے کیں راز کی باتیں

    لاہور والوں سے کیا گلا، ٹیسٹ کرکٹر کس نے بنایا بابر اعظم نے کیں راز کی باتیں

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں مجھے جب کرکٹ کی سخت ضرورت تھی تو لاہور والوں نے اچھا سلوک نہیں کیا۔ریجن کرکٹ کی ٹیم سے نکال دیا،ہم پریشان ہوگئے۔لاہور نے مجھے 2سیزن میں ٹی20 میں ڈالا،پیڈ ون ڈائون کے لئے کرکے بیٹھا لیکن مجھے 8ویں نمبر پر بھیجا گیا،دوسری بار بھی ایسا کیا گیا،تیسری بار انہوں نے مجھے نکال دیا تو کیریئر کے آغاز میں مجھے مشکل پیش آئی۔

    بابر اعظم انضمام الحق کے یوٹیوب چینل پر خصوصی گفتگو کر رہے تھے،قومی ٹیم کے کپتان نے سابق کپتان انضمام الحق کو بتایا کہ لاہور کے اس سلوک کے بعد مجھے راولپنڈی سے شیخ صاحب کا فون آیا کہ اسلام آباد سے کھیل لو،میں چلا گیا۔میں ہوٹل کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا تھا تو مجھے گرائونڈ کےمالی کے کمرے میں رکنا پڑا،میں نے ایسے2سیزن کھیلے،ہمت نہیں ہاری،جس وقت مجھے کرکٹ کی ضرورت تھی لاہور والوں نے نہیں کھلایا۔مجھے اسلام آباد سے فرسٹ کلاس کرکٹ ملی،ون ڈے کرکٹ ملی۔کرک سین کے مطابق بابر اعظم نے بتایا کہ شروع کی کرکٹ میں والد صاحب میرے اور کزنوں کے لئے کھانا لاتے تھے تو ہمیں علم ہوجاتا تھا کہ انہوں نے نہیں کھایا تو ہم کہدیتے تھے کہ ہم نے کھالیا ہے،آپ کھائیں۔اس پر انضمام نے کہا کہ جس نے بھی والدین کی عزت کی ہے،اللہ نے اسے اس دنیا ہی میں بادشاہ بنادیا ہے۔بابر نے یہ بھی بتایا کہ پہلا بیٹ والدہ کے پیسوں سے خریدا،والد صاحب ہر میچ دیکھنے آتے تھے،بعض میچز میں چھپ کر آتے اور چلے جاتے،بعد میں مجھ سے پوچھتے تو میں اگر جلد آئوٹ ہوگیا ہوتا تو غلط جواب دیتا تھا،اس پر میری پٹائی ہوتی تھی کہ جھوٹ بولتے ہو۔

    بابر نے بتایا کہ انڈر 19پر بھی مجھ پر الزام لگتا تھا کہ میرا اسٹرائیک ریٹ اچھا نہیں ہے،ٹی وی کے میچ کا پلیئر نہیں ہے،میں اس کو مثبت لیتا تھا کہ اس کا حل کیسے کرنا ہے اور پھر میں امپروو کرتا گیا۔نیوزی لینڈ میں ان فٹ ہونے اور نہ کھیل سکنے کا دکھ ہے اور ہار پر افسوس ہے لیکن میں اگر ان فٹ ہوں بھی تو ٹیم پاکستان کی بڑی ہے،ٹیم ہے تو بابر اعظم ہے ورنہ کچھ بھی نہیں۔بابر نے بتایا کہ شروع کے ٹیسٹ میچز میں 50سے 60کرکے آئوٹ ہوجاتا تھا،میں نے غور کیا تو مجھے لگا کہ میں ریلیکس ہوجاتا تھا،یہ غلطی تھی،منفی سوچ تھی،اس کو ٹھیک کیا،مجھے سمجھنے میں وقت لگا۔اس وقت کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نےمجھے ٹیسٹ میچ کے لئے بیک کیا،سب نے کہا کہ یہ ٹیسٹ کاپلیئر نہیں ہے لیکن اس بندے نے مجھے آئوٹ آف دی وے جاکر سپورٹ کیا،دعویٰ کیا کہ مجھے کھلائیں گے اور پھر کھلایا۔انہوں نے مجھے یقین دلایا،بیک کیا،سینئرز کو بھی ساتھ ملایا تو بہتر ہوتا گیا۔

    بابر نے بتایا کہ میرا نام کوہلی اور کین ولیمسن کے ساتھ لیا جاتا ہے تو مجھے اس سے اعتماد ملتا ہے،جوش ابھرتا ہے تو وہ چیز میں نے پک کی،انٹر نیشنل پلیئرز سے بات کی تو ان سے مجھے جو اچھی چیزیں ملیں،ان سے فائدہ ہوا۔میں پہلے اپنی کرکٹ سے انجوائے کرتا ہوں،پھر کسی بھی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہوتا،میں 100 بھی کرلوں تو بھی اپنی روز کی ٹریننگ و پریکٹس کرتا ہوں ،اس کے بغیر دن نہیں گزرتا۔گزشتہ پرفارمنس کو میں اگلی اننگ میں کیری نہیں کرتا بلکہ بہتر سے بہتر کی کوشش کرتا ہوں۔نئے دن میں سب کچھ نیا ہوتا ہے تو پلان بی بھی ہونا چاہئے۔کھانے،سونے ،فنکشن کے لئے بہت کچھ چھوڑنا پڑے گا۔تینوں فارمیٹ کی کپتانی مشکل ہے لیکن چیلنج کے طور پر لیتا ہوں تو اس سے آسانی ہوجاتی ہے۔میں اپنے ذہن کو تقسیم نہیں کرتا۔باڈی سے ٹینشن کا نکلنا ضروری ہے اس لئے تفریحی سرگرمیاں ہونی چاہئیں،ہم ڈنر پر چلے جاتے ہیں،موویز دیکھ لیتے ہیں۔امام ہنسی مذاق کرکے ماحول اچھا رکھتے ہیں،حسن علی میں بھی یہ کوالٹی ہے۔

  • باکسر عامر خان کی والدہ موذی مرض میں مبتلا

    باکسر عامر خان کی والدہ موذی مرض میں مبتلا

    باکسر عامر خان کی والدہ موذی مرض میں مبتلا

    باغی ٹی وی : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی والدہ لبلبے کے کینسر کا شکار ہوگئیں۔

    اس ضمن میں باکسر عامر خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ ماضی کی اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے..
    مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باکسر عامر خان کی والدہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر بےحد خوش ہیں۔
    باکسر عامر خان نے والدہ اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو ایک اہم اطلاع سے آگاہ کیا۔

    عامر خان نے کہا کہ ’میری والدہ میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ’ڈاکٹرز کے مطابق میری والدہ اس وقت کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں۔‘

    باکسر عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ ’اُن والدہ خود کو بہتر اور مضبوط محسوس کر رہی ہیں۔اُنہوں نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم میری والدہ کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔‘باکسر عامر خان کی اس پوسٹ پر اُن کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اُن کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کررہی ہے۔